Baaghi TV

Category: فیصل آباد

  • پنجاب حکومت نے علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی فیصل آباد میں سپیشل اکنامک زون کی تعمیر کا باضابطہ آغاز کر دیا

    فیصل آباد نومبر 20 (محمد اویس)پنجاب حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی فیصل آباد میں سپیشل اکنامک زون کی تعمیر کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (فیڈمک) نے ترقیاتی کاموں کی ترجحی بنیادوں پر تکمیل کے لیے بولیاں (بڈز) طلب کر لی ہیں۔ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی فیصل آباد سی پیک فریم ورک کے تحت ڈویلپ کئے جانے والے تین ترجیحی سپیشل اکنامک زونز میں سے ایک ہے۔ یہ سپیشل اکنامک زون 4000 ایکڑ رقبے پر تعمیر کیا جا رہا ہے جو انتہائی اسٹریٹجک اہمیت کے حامل موٹر وے ایم فور پر ساہیاں والا انٹرچینج کے قریب واقع ہے۔

    فیڈمک کے چیئرمین میاں کاشف اشفاق کا کہنا تھا کہ اس خصوصی اقتصادی زون میں مین بولیوارڈ، داخلی دروازہ اور باونڈری وال کی تعمیر دسمبر 2019 میں شروع ہو کر 6 ماہ کی مدت میں مکمل ہو گی۔ اپنے شاندار محل وقوع، بہترین انفراسٹرکچر اور انتہائی ماہر پیشہ ور ٹیم کی بدولت علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی فیصل آباد مینوفیکچرنگ کے شعبے میں سرمایہ کاری کے خواہشمند چینی اور مقامی سرمایہ کاروں کا پہلا انتخاب ہے۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ فیڈمک 8500 ایکڑ اراضی کے ساتھ پاکستان میں سب سے بڑا خصوصی اقتصادی زون ہے۔

    ایم۔ 3 انڈسٹریل سٹی فیصل آباد 4500 ایکڑ پر محیط فیڈمک کا ایک اورشاندار منصوبہ ہے جہاں گذشتہ 2 برس میں 1.8 بلین ڈالر کی غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ مقامی سرمایہ کاری بھی ہو چکی ہے جن میں کوکا کولا ، ہنڈائی، رینالٹ، حیات کیمیا، ڈائیوو، ٹریٹ جے وی، ڈلی جے ڈبلیو، ٹائم سرامکس، اورینٹ، غنی گروپ، برائٹو پینٹس جیسے بڑے برانڈز بھی شامل ہیں۔

    صنعتوں کیلئے انتہائی معاون انفراسٹرکچر اور بہترین ون ونڈو سروس سنٹرکی وجہ سے ایم 3 انڈسٹریل سٹی نجی چینی سرمایہ کار کمپنیوں کی خصوصی توجہ کا مرکز ہے اور 22 سے زائد چینی کمپنیاں اس میں سرمایہ کاری کر چکی ہیں۔ چیئرمین فیڈمک نے کہا کہ علامہ انڈسٹریل سٹی ساہیاں والا انٹرچینج ، فیصل آباد میں ایم تھری انڈسٹریل سٹی کے بالمقابل قائم کیا جا رہا ہے۔ اس علاقہ میں بڑی تعداد میں ہنر مند اور نیم ہنر مند ورک فورس دستیاب ہے اور یہ موٹروے ایم -4 کے ذریعے ملک بھر سے منسلک ہے اور یہاں سے تیار مال کی سپلائی کیلئے تمام بڑی منڈیاں پونے دو گھنٹے کی مسافت پر واقع ہیں جو اس کی اہمیت کو دو چند کر دیتا ہے۔

    موٹر وے ایم 4 ، جہاں علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی واقع ہے، جنوب میں کراچی پورٹ اور ڈیپ سی پورٹ گوادر اور شمال میں اسلام آباد ، پشاور چین ، افغانستان اور وسط ایشیائی ریاستوں سے منسلک ہے۔ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی بجلی اور گیس کی فراہمی کیلئے وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور انڈسٹریل سٹی میں ٹرنک روڈ پر تعمیراتی سرگرمیاں شروع کرنے والی صنعتوں کو فوری طور پر بجلی اور گیس فراہم کر دی جائے گی ۔

  • کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت ہفتہ صفائی کے سلسلے میں ضلعی محکمہ ٹرانسپورٹ کے زیراہتمام سیکرٹری آر ٹی اے ضمیر حسین نے جنرل بس سٹینڈ میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا

    فیصل آباد(محمد اویس)ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت ہفتہ صفائی کے سلسلے میں ضلعی محکمہ ٹرانسپورٹ کے زیراہتمام سیکرٹری آر ٹی اے ضمیر حسین نے جنرل بس سٹینڈ میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر جنرل بس سٹینڈ رانا حبیب اللہ بھی انکے ہمراہ تھے۔انہوں نے بس سٹینڈ کے تمام حصوں میں جاکر صفائی پر مامور عملہ کو ضروری ہدایات جاری کیں۔انہوں نے بس سٹینڈ میں واقع کھانے پینے کے ہوٹلز بھی چیک کئے اور مالکان کو تاکید کی کہ صفائی ستھرائی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور ضلعی انتظامیہ کے ہفتہ صفائی مہم میں بھرپور شرکت کریں۔سیکرٹری آر ٹی اے نے کہا کہ ماحول کو صاف وشفاف اورتروتازہ رکھنے کے لئے ہفتہ صفائی مہم بڑی اہمیت کا حامل ہے اس سلسلے میں ضلعی محکمہ ٹرانسپورٹ بھی مہم میں اپنی شرکت یقینی بنائے گا تاکہ مطلوبہ اہداف حاصل ہوسکیں۔سیکرٹری آر ٹی اے نے کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت جنرل بس سٹینڈ کے احاطہ میں پودابھی لگایا۔بعدازاں انہوں نے سٹی ٹرانسپورٹ ٹرمینل کا بھی دورہ کیا اور ہفتہ صفائی مہم پر عملدرآمد کاجائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ مسافروں کو صفائی کی اہمیت سے مزید آگاہ کرنے کے لئے بھی خصوصی اقدامات کئے جائیں۔اس ضمن میں صفائی برقرار رکھنے کے نعروں پر مشتمل بینرز آویزاں کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ کوڑا کوڑے دان میں پھینکیں تاکہ ماحول بھی صاف رہے اور دیگر شہری بھی اطمینان میں رہیں۔
    ۔۔۔///۔۔۔

  • غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں کے خلاف جاری آپریشن کے سلسلے میں ایف ڈی اے ٹیم کی بڑی کاروائی

    فیصل آباد(محمد اویس)ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے/ڈپٹی کمشنرمحمد علی کی ہدایات پر غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں کے خلاف جاری آپریشن کے سلسلے میں ایف ڈی اے کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے چک نمبر219تلیاں والا میں پانچ ہاؤسنگ کالونیز اور آبادیوں میں غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایف ڈی اے کی ٹیم کی طرف سے انسپکشن کے دوران معلوم ہوا کہ چک نمبر219تلیاں والا کے بعض مقامات پر غیر منظور شدہ اور غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمیں قائم کی جارہی ہے جن کے خلاف بھاری مشینری کے ہمراہ آپریشن کیا گیا اور غیر قانونی تعمیرات کو گرا کر انہیں سیل کردیا گیا جبکہ مزید محکمانہ کارروائی جاری ہے۔جن غیر قانونی اور غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف آپریشن کیا گیا ہے ان میں ممتاز سٹی،تلیاں والا ویلی،پرل ویلی،سیف ہومز اور اضافی آبادی تلیاں والا روڈ شامل ہے۔
    ۔۔۔///۔۔۔

  • لائیوسٹاک آفس تاندلیانوالہ میں شجرکاری کی گئی۔ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر حیدر علی خاں نے پودا لگایا

    فیصل آباد(محمد اویس)ضلع میں ہفتہ صفائی کے سلسلے میں کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت محکمہ لائیوسٹاک کے زیراہتمام لائیوسٹاک آفس تاندلیانوالہ میں شجرکاری کی گئی۔ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر حیدر علی خاں نے پودا لگایا اور شجرکاری کی اہمیت وافادیت پر روشنی ڈالی۔انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر ضلع بھر کے ویٹرنری ہسپتالوں میں صفائی مہم شروع کرنے کے ساتھ ساتھ پودے بھی لگائے جارہے ہیں۔انہوں نے لائیوسٹاک کے افسران وسٹاف سے کہا کہ صفائی مہم کوکامیاب بنایا جائے کسی جگہ کوڑا کرکٹ جمع نہیں ہونا چاہیے تاکہ صاف ستھرا ماحول نظر آئے۔انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے صفائی ستھرائی اورشجرکاری ناگزیرہے۔
    ۔۔۔///۔۔۔

  • ایف ڈی اے سٹی میں صفائی کی خصوصی مہم کے علاوہ مختلف مقامات پر شجرکاری اوراہم جگہوں پر کوڑا دان رکھوائے گئے

    فیصل آباد(محمد اویس)ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے/ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر ہفتہ صفائی کے سلسلے میں ایف ڈی اے کے زیراہتمام ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے متعدد پروگرامز پرعملدرآمد کیا جارہا ہے اس سلسلے میں ایف ڈی اے سٹی میں صفائی ستھرائی کی خصوصی مہم کے علاوہ مختلف مقامات پر شجرکاری اوراہم جگہوں پر کوڑا دان رکھوائے گئے ہیں۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل عامر عزیز کے مطابق ایف ڈی اے کی جانب سے کلین اینڈ گرین پروگرام پر بھرپور انداز میں عمل درآمد جاری ہے جس کے تحت تمام ہاؤسنگ سکیموں میں بڑے سائز کے کم از کم ایک ہزارپودے لگائے جارہے ہیں جبکہ ایف ڈی اے سٹی میں صفائی ستھرائی کے علاوہ شجرکاری اورماحولیاتی تحفظ کے دیگر اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ شہری خوبصورتی کو اجاگر کرنے کے لئے ہمہ نوعیت کے منصوبے ترتیب دئیے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ شہر کے اہم مقامات پر مختلف رنگوں میں خوشنما کوڑا ان رکھے گئے ہیں تاکہ شہری ان میں کچرا وغیرہ ڈال سکیں اور شاہراؤں اوربازاروں میں گندگی نہ پھیلے۔انہوں نے بتایا کہ ایف ڈی اے کے زیراہتمام ماحولیاتی تحفظ اورصفائی کی اہمیت اجاگر کرنے کے لئے آگاہی پروگرام بھی جاری ہے اس سلسلے میں شہر کی اہم شاہرات پر آگاہی بینرز اورسٹیمرز نصب کرنے کے علاوہ شہریوں میں معلوماتی واصلاحی پمفلٹس تقسیم کئے جارہے ہیں۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہری تعمیروترقی،خوبصورتی اور عوامی ریلیف کے لئے ایف ڈی اے کی سروسز کو نتیجہ خیز بنایا جائے گا۔
    ۔۔۔///۔۔۔

  • ہفتہ صفائی کے سلسلے میں پی ایچ اے کے زیر اہتمام ڈی گراؤنڈ میں شجرکاری‘ کچرا کی صفائی اور شہریوں میں معلوماتی پمفلٹس تقسیم کئے گئے

    فیصل آباد (محمد اویس)ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام جاری ہفتہ صفائی کے سلسلے میں پی ایچ اے کے زیر اہتمام ڈی گراؤنڈ پیپلزکالونی میں شجرکاری‘ کچرا کی صفائی اور شہریوں میں معلوماتی پمفلٹس تقسیم کئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی‘ ایم پی اے / چیئرمین پی ایچ اے لطیف نذر‘ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس) عاصمہ اعجاز چیمہ‘ سی ٹی او سردار آصف‘ ڈی جی (پی ایچ اے) آصف چوہدری و دیگر افسران نے سکولوں کے طلباء کے ساتھ پودے لگائے اور افسران سے علامتی طور پر کچرا اٹھا کر صفائی قائم رکھنے کی ترغیب دی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شاہد رانا‘ ڈائریکٹر پی ایچ اے عبداللہ چیمہ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خالد بشیر‘ آل پاکستان پرائیویٹ سکولز الائنس کے چیئرمین صداقت حسین لودھی اور ماحولیاتی تحفظ کے لئے خدمات انجام دینے والی این جی اوز کے نمائندے بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی‘ چیئرمین پی ایچ اے / ایم پی اے لطیف نذر‘ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس عاصمہ اعجاز چیمہ‘ سی ٹی او سردار آصف و دیگر افسران نے طلبا اور شہریوں میں صفائی کی اہمیت و افادیت کی تحریروں پر مبنی معلوماتی پمفلٹس اور ماحولیاتی تحفظ کے مسائل کے انسداد کے لئے کپڑے سے تیار کردہ تھیلے بھی تقسیم کئے۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ صفائی منانے کا مقصد صاف ستھرے‘ خوشگوار اور سرسز و شاداب ماحول کو مستقل بنیادوں پر پروان چڑھانے کے لئے سرکاری اداروں اور سماجی حلقوں کو مزید متحرک کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ صفائی و شجرکاری مہم میں سماجی طبقات کی شمولیت خوش آئند ہے جو ایک باشعور اور مہذب معاشرے کی پہچان کے لئے بے حد ضروری ہے تاکہ ہر شہری میں اپنے گھر کی طرح اردگرد کے ماحول‘ پارکوں‘ شاہراؤں او بازاروں کو صاف رکھنے کا احساس بیدار رہے۔ انہوں نے کہا کہ ہفتہ صفائی میں پی ایچ اے کا کردار بڑی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ شہر کو سرسبز اور خوشما بنانے کے لئے پودوں اور پھولوں کی افزائش میں کوئی کسر نہ رہے۔ چیئرمین پی ایچ اے / ایم پی اے لطیف نذر نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق کلین اینڈ گرین پاکستان پر خلوص نیت سے عملدرآمد سے ماحولیاتی آلودگی کے مسائل پر قابو پایا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے جس پر عمل کرنے میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہئے اس سلسلے میں انفرادی اور اجتماعی کوششوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ نسلوں کو صحت مند معاشرہ اور سرسبز پاکستان دینے کے لئے سرکاری اداروں کے ساتھ ہر شہری کو درخت لگا کر اس کی حفاظت کرنی چاہئے۔ انہوں نے ہفتہ صفائی مہم کو ضلعی انتظامیہ کی بہترین کاوش قرار دیتے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی اور شجرکاری مستقل عمل ہے تاہم شہریوں کا احساس جگانے اور سرکاری اداروں کی ذمہ داریوں کو متحرک کرنا بھی ضروری ہے۔ ڈی جی پی ایچ اے آصف چوہدری نے کہا کہ شہر کی سرسبز و شادابی میں اضافہ کے لئے پی ایچ اے کی طرف سے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہفتہ صفائی میں شجرکاری کے لئے پی ایچ اے کے زیراہتمام جامع پروگرام پر عمل کیا جارہا ہے۔
    ۔۔۔///۔۔۔

  • چیئرمین ایف ڈبلیو ایم سی محمد علی کی ہدایت پر فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام ہفتہ صفائی کے آغاز پر شہر میں فلیگ مارچ

    فیصل آباد(محمد اویس)ڈپٹی کمشنر فیصل آباد / چیئرمین ایف ڈبلیو ایم سی محمد علی کی ہدایت پر فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام ہفتہ صفائی کے آغاز پر شہر میں فلیٹ مارچ کا انعقاد کیا گیا۔ مارچ کی قیادت سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف رضا اعوان نے کی۔ انکے ہمراہ جی ایم آپریشن کرنل (ر)عماد اقبال گل،سینئر منیجر آپریشن محمد اعجاز بندیشہ و دیگر افسران بھی موجود تھے۔فلیٹ مارچ کے دوران کم و بیش 40 آپریشنل وہیکلز کے ساتھ شہر کا چکر لگایا گیا جس میں خصوصی طور پر عوامی آگاہی کیلئے فلوٹ وہیکلز اور کارٹون کریکٹرز کا بھی استعمال کیا گیا۔ فلیٹ مارچ کا آغاز ایف ڈبلیو ایم سی کمپلیکس سے کیا گیا جس کے بعد گاڑیوں کا قافلہ جی ٹی ایس چوک، عبداللہ پور،سوساں روڈ اور ڈی گراونڈ سے ہوتا ہوا جھال چوک سے واپس ایف ڈبلیو ایم سی کمپلیکس پہنچا۔ فلیٹ مارچ میں سٹیٹ آف دی آرٹ مکینیکل مشینری کا استعمال کیا گیا جن میں ایف ڈبلیو ایم سی کے منی ٹپرز، ہیوی ڈیوٹی ڈمپرز، کمپیکٹرز، مکینیکل سویپر، مکینیکل واشر اور واٹر باوزرز و دیگر ہیوی مشینری شامل تھی۔

  • فیصل آباد 4 منشیات فروش گرفتار ان سے بھاری مقدار میں چرس اور شراب برآمد

    فیصل آباد(محمد اویس) پولیس نے 4منشیات فروش گرفتار کرکے بھاری مقدار میں چرس اور شراب برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدرپولیس نے منشیات فروش ملزم عبدالرحمن کوگرفتارکیاجس کے قبضہ سی1.400کلوگرام چرس برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر1449/19بجرم 9C/CNSA،ملزم محمد شہزاد کوگرفتارکیاجس کے قبضہ سی1.350کلوگرام چرس برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر1447/19بجرم 9C/CNSAاور شراب فروش ملزم پرویز مسیح کوگرفتارکیاجس کے قبضہ سی18لیٹر شراب برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر1448/19بجرم3/4PHOتھانہ صدرجبکہ تھانہ غلام محمد آباد پولیس نے چھاپہ مار کر ملزم مرسلین کوگرفتارکیاجس کے قبضہ سی20لیٹر شراب برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر1695/19بجرم3/4PHOتھانہ غلام محمد آباد میں درج کرلئے

  • خود ساختہ مہنگائی سے بچانے کے لئے گرانفروشوں کے خلاف آپریشن کو نتیجہ خیز بنائیں۔ ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی

    فیصل آباد( محمد اویس)ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی نے فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع کی انتظامیہ سے کہا ہے کہ عوام کو اشیائے ضروریہ کی خود ساختہ مہنگائی سے بچانے کے لئے گرانفروشوں کے خلاف بھرپور آپریشن کو نتیجہ خیز بنائیں۔انہوں نے یہ بات ایک اجلاس کے دوران ڈویژن بھر میں مختلف اشیائے ضروریہ کی بازاری قیمتوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔آر پی او غلام محمود ڈوگر،ڈپٹی کمشنر محمدعلی،سی پی او اظہر اکرم ودیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے جبکہ جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اورضلع چنیوٹ کی انتظامیہ کے افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ڈویژنل کمشنر نے مختلف دالوں،بیسن،چاول،چینی،آٹا،گھی اور دیگر اشیائے ضروریہ کی سرکاری طور پر مقررکردہ نرخوں کاجائزہ لیا اور کہا کہ ڈپٹی کمشنرز کی طرف سے مقرر کردہ اشیاء کے نرخ حقیقت پسندانہ اور قابل قبول ہونے چاہیں اس سلسلے میں صارفین اور دکانداروں کے مفادات کا خیال رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ مقررکردہ نرخوں پر پوری طرح عملدرآمد کویقینی بنائیں اس سلسلے میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فعال اور ذمہ دارانہ کردار ادا کریں تاکہ عوام کوحکومتی اقدامات کے واضح اثرات نظر آئیں۔انہوں نے کہا کہ چینی،آٹے اور گھی کی قیمتوں میں کسی جگہ فرق نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جائز منافع دکانداروں کا حق ہے لیکن گرانفروشی کے ذریعے عوام کے لئے مشکلات پیدا کرنے والوں سے کوئی رعایت نہ کی جائے۔انہوں نے ناپ تول اور اشیاء کے معیار پر نظر رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ناجائز منافع خوری کیلئے اشیائے ضروریہ کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی پر قابو پائیں اورملاوٹ مافیا کو بھی نکیل ڈالی جائے۔اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے اضلاع میں مختلف اشیاء کی قیمتوں سے آگاہ کیا جن کا تقابلی جائزہ لیکر طلب ورسد کے لئے ضروری انتظامات کا فیصلہ کیاگیا۔آر پی او غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی گرانفروشی،ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ کی روک تھام کے لئے ریجنل پولیس بھرپور معاونت کرے گی اس سلسلے میں پوری قانونی قوت کا استعمال کیا جائے گا۔
    ۔۔۔///۔۔۔

  • کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام 18سے 24 نومبر تک ہفتہ صفائی منایا جائے گا

    فیصل آباد(محمد اویس)وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام 18سے 24 نومبر تک ہفتہ صفائی منایا جائے گا جسے”آئیں مل کر فیصل آباد سنواریں“کے تھیم سے موسوم کیا گیا ہے۔ہفتہ صفائی کا آغاز سوموار18نومبر کو خصوصی آگاہی واک سے ہوگا جس میں ضلعی انتظامیہ کے افسران،ارکان قومی وصوبائی اسمبلی،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور پی ایچ اے سمیت دیگر محکموں واداروں کے افسران وسٹاف،این جی اوز اور سول سوسائٹی کے نمائندے شریک ہوں گے۔ڈپٹی کمشنر محمدعلی نے بتایا کہ ہفتہ صفائی کو پورے ضلع پر محیط کیا گیا ہے جس کے دوران ہر یونین کونسل کے علاقہ میں صفائی ستھرائی اور شجرکاری کی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔انہوں نے بتایا کہ ہفتہ صفائی میں تمام سرکاری محکموں کے علاوہ ہسپتال،رورل وبنیادی مراکزصحت،تعلیمی ادارے،کاروباری وتجارتی تنظیمیں،این جی اوز اور سول سوسائٹی کے افراد حصہ لیں گے اور اس دوران شہریوں کی توجہ و دلچسپی کیلئے دیگررنگارنگ پروگرامز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان کے موضوع پر سکولوں،کالجوں اوریونیورسٹیز میں تقریری مقابلے،سیمینارز،واکس،ریلیز اور دیگر پروگرامز منعقد ہوں گے۔انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ ہفتہ صفائی کے دوران نہ صرف سرکاری اداروں سے بھرپور تعاون کریں بلکہ خود بھی صفائی وشجرکاری مہم میں حصہ لیکر قومی فرض ادا کریں۔