Baaghi TV

Category: فیصل آباد

  • ایمرا الیکشن کے سلسلے میں ینگ رپورٹرز ایسوسی ایشن کا اجلاس

    ایمرا الیکشن کے سلسلے میں ینگ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر احمر کھوکھر کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں مین باڈی, گورننگ باڈی سمیت دیگر ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی, اس موقع پر تمام ممبران کی باہمی مشاورت سے سابق صدر ایمرا آصف بٹ اور ان کی ٹیم کی صحافیوں کی فلاح کے لیے اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے وائے آر اے کی جانب سے کل ہونے والے الیکٹرونک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں پائینر پینل کی مکمل اور غیر مشروط حمایت کا اعلان کر دیا گیا۔

  • چیئرمین متحدہ علماء بورڈ پنجاب حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی فیصل آباد آمد

    چیئرمین متحدہ علماء بورڈ پنجاب حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کل مورخہ 26 نومبر 2019 بوقت 03:00 سہہ پہر جملہ علماء ومشائخ اور دیگر مذاھب کے راہنماؤں کے ساتھ جامعہ عثمانیہ رضا آباد، فیصل آباد میں پریس کانفرنس کریں گے

  • ربیع الاول اور یوم اقبال کے حوالہ سے نصرت فتح علی خان آڈیٹوریم میں تقریب

    فیصل آباد(محمد اویس) آرٹس کونسل اور پرنسپلز فورم کے اشتراک سے ربیع الاول کی تقریبات کے سلسلے میں سیرت النبیؐ پر بچوں کی تقاریر،نعت خوانی کا پروگرام منگل 26نومبر کو نصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم میں ہوگا۔ڈائریکٹر آرٹس کونسل صوفیہ بیدار کے مطابق تقریب دو حصوں پر مشتمل ہوگی جس میں یوم اقبالؒ کے حوالے سے کلام اقبال کی ترنم سے ادائیگی،ٹیبلوز اور خاکے بھی پیش کئے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ سیرت النبیؐ تقریری ونعت خوانی کے پروگرام میں تعلیمی اداروں کے طالب علم شریک ہونگے

  • فیصل آباد میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مقامی تاجر نے کشمیری کے نام سے برانڈ متعارف کروادیا

    فیصل آباد(محمد اویس) بھارتی مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت و کرفیو ختم نہ ہونے کا نام نہیں لے رہا ۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مخالفت کرنے والے بھارت نے کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین مخالفت کی ہے ۔ پاکستان جہاں سفارتی و سیاسی لحاظ سے کشمیر کی جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ کھڑا ہے وہی پر پاکستانی عوام بھی کشمیریوں کے شانہ بشانہ نظر آرہی ہے ۔ فیصل آباد کے مقامی تاجر بھی کشمیر کے ساتھ کھڑے نظر آرہے ہیں ۔ مقامی تاجر نے "کشمیری” کے نام سے برانڈ شروع کیا ہے ۔ اس برانڈ کو سامنے لانے کا مقصد کشمیریوں سے اظہاریکجتی کرنا ہے۔ فی الوقت خواتین کے لیے اس برانڈ کو متعارف کروایا گیا ہے جلد ہی مردوں کے لیے بھی یہ برانڈ کپڑا مارکیٹ میں لانے کی سعی کرے گا۔ تاجر کا کہنا ہے کہ ہمارا جینا اور مرنا کشمیریوں کے ساتھ ہے ۔ حکومت وقت کی پالیسیوں کے ساتھ سارا پاکستان کھڑا ہے ۔ تاجر برادری بھی حکومت کی پالیسی کے ساتھ کھڑی ہے اور ہمیں جب حکومت کی طرف سے اجازت دی گئی ہم اسی دن اپنا تن من دھن قربان کرنے سے بھی گریز نہیں کریں گے ۔

  • فیصل آباد شیخوپورہ روڑ بائی پاس پر تیز رفتار کوسٹر بس بے قابو ہو کر الٹ گئی

    فیصل آباد (محمد اویس) شیخوپورہ روڑ بائی پاس پر تیز رفتار کوسٹر بس بے قابو ہو کر الٹ گئی حادثے میں 1 نوجوان جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے

  • حکومت طالب علموں کو تعلیم کے بھرپور مواقع فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز میاں فرخ حبیب

    فیصل آباد (محمد اویس) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ حکومت طالب علموں کو تعلیم کے بھرپور مواقع فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جس کے تحت حلقہ کے بوائز وگرلز تعلیمی اداروں میں کروڑوں روپے کی لاگت سے اضافی کلاس رومز کی تعمیر کے منصوبوں پر عملدرآمد جاری ہے جس کی بدولت درکار ضرورت پوری ہو گی۔ انہوں نے یہ بات ایم سی بوائز پرائمری سکول سرسید ٹاؤن میں اضافی کلاس رومز کی تعمیر کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔میاں نبیل ارشد‘ سکول انتظامیہ کے ارکان اورعمائدین علاقہ بھی موجود تھے۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ سکولوں و کالجوں میں تعلیمی سہولیات میں جدت اور وسعت کی جانب اقدامات کئے جارہے ہیں۔ طالب علموں کو جدید تعلیم اور خوشگوار و محفوظ تدریسی ماحول فراہم کرکے ہی تعلیمی ترقی کا اعلی معیار قائم کیا جا سکتا ہے جس کے لئے وسیع پروگرام پر عل پیرا ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حلقہ کی تعمیر وترقی پر توجہ مرکز ہے اس سلسلے میں عوا می سہولت کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پرائمری سکول کو مزید فنڈز بھی فراہم کریں گے اور اسے مڈل کا درجہ دلانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے اساتذہ سے کہا کہ وہ قوم کے مستقبل کو معیاری اور بامقصد تعلیم دیں تاکہ وہ آگے بڑھیں اور پاکستان کو ترقی کے عروج تک پہچانے کے لئے اپنا کردار ادا کرسکیں۔ میاں فرخ حبیب نے کہا کہ نیک نیتی‘ اخلاص اور مثبت سوچ کے ساتھ ترقی کی جستجو سے ہی چیلجز کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے لہذا عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے کے لئے نوجوانوں کو کسی سے پیچھے نہیں رہنا چاہئے۔پرنسپل ادارہ نے اضافی کلاس رومز کے لئے فنڈز کی فراہمی پر میاں فرخ حبیب کا شکریہ ادا کیا۔
    ۔۔۔///۔۔۔

  • پنجاب حکومت نے علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی فیصل آباد میں سپیشل اکنامک زون کی تعمیر کا باضابطہ آغاز کر دیا

    فیصل آباد نومبر 20 (محمد اویس)پنجاب حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی فیصل آباد میں سپیشل اکنامک زون کی تعمیر کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (فیڈمک) نے ترقیاتی کاموں کی ترجحی بنیادوں پر تکمیل کے لیے بولیاں (بڈز) طلب کر لی ہیں۔ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی فیصل آباد سی پیک فریم ورک کے تحت ڈویلپ کئے جانے والے تین ترجیحی سپیشل اکنامک زونز میں سے ایک ہے۔ یہ سپیشل اکنامک زون 4000 ایکڑ رقبے پر تعمیر کیا جا رہا ہے جو انتہائی اسٹریٹجک اہمیت کے حامل موٹر وے ایم فور پر ساہیاں والا انٹرچینج کے قریب واقع ہے۔

    فیڈمک کے چیئرمین میاں کاشف اشفاق کا کہنا تھا کہ اس خصوصی اقتصادی زون میں مین بولیوارڈ، داخلی دروازہ اور باونڈری وال کی تعمیر دسمبر 2019 میں شروع ہو کر 6 ماہ کی مدت میں مکمل ہو گی۔ اپنے شاندار محل وقوع، بہترین انفراسٹرکچر اور انتہائی ماہر پیشہ ور ٹیم کی بدولت علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی فیصل آباد مینوفیکچرنگ کے شعبے میں سرمایہ کاری کے خواہشمند چینی اور مقامی سرمایہ کاروں کا پہلا انتخاب ہے۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ فیڈمک 8500 ایکڑ اراضی کے ساتھ پاکستان میں سب سے بڑا خصوصی اقتصادی زون ہے۔

    ایم۔ 3 انڈسٹریل سٹی فیصل آباد 4500 ایکڑ پر محیط فیڈمک کا ایک اورشاندار منصوبہ ہے جہاں گذشتہ 2 برس میں 1.8 بلین ڈالر کی غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ مقامی سرمایہ کاری بھی ہو چکی ہے جن میں کوکا کولا ، ہنڈائی، رینالٹ، حیات کیمیا، ڈائیوو، ٹریٹ جے وی، ڈلی جے ڈبلیو، ٹائم سرامکس، اورینٹ، غنی گروپ، برائٹو پینٹس جیسے بڑے برانڈز بھی شامل ہیں۔

    صنعتوں کیلئے انتہائی معاون انفراسٹرکچر اور بہترین ون ونڈو سروس سنٹرکی وجہ سے ایم 3 انڈسٹریل سٹی نجی چینی سرمایہ کار کمپنیوں کی خصوصی توجہ کا مرکز ہے اور 22 سے زائد چینی کمپنیاں اس میں سرمایہ کاری کر چکی ہیں۔ چیئرمین فیڈمک نے کہا کہ علامہ انڈسٹریل سٹی ساہیاں والا انٹرچینج ، فیصل آباد میں ایم تھری انڈسٹریل سٹی کے بالمقابل قائم کیا جا رہا ہے۔ اس علاقہ میں بڑی تعداد میں ہنر مند اور نیم ہنر مند ورک فورس دستیاب ہے اور یہ موٹروے ایم -4 کے ذریعے ملک بھر سے منسلک ہے اور یہاں سے تیار مال کی سپلائی کیلئے تمام بڑی منڈیاں پونے دو گھنٹے کی مسافت پر واقع ہیں جو اس کی اہمیت کو دو چند کر دیتا ہے۔

    موٹر وے ایم 4 ، جہاں علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی واقع ہے، جنوب میں کراچی پورٹ اور ڈیپ سی پورٹ گوادر اور شمال میں اسلام آباد ، پشاور چین ، افغانستان اور وسط ایشیائی ریاستوں سے منسلک ہے۔ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی بجلی اور گیس کی فراہمی کیلئے وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور انڈسٹریل سٹی میں ٹرنک روڈ پر تعمیراتی سرگرمیاں شروع کرنے والی صنعتوں کو فوری طور پر بجلی اور گیس فراہم کر دی جائے گی ۔

  • کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت ہفتہ صفائی کے سلسلے میں ضلعی محکمہ ٹرانسپورٹ کے زیراہتمام سیکرٹری آر ٹی اے ضمیر حسین نے جنرل بس سٹینڈ میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا

    فیصل آباد(محمد اویس)ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت ہفتہ صفائی کے سلسلے میں ضلعی محکمہ ٹرانسپورٹ کے زیراہتمام سیکرٹری آر ٹی اے ضمیر حسین نے جنرل بس سٹینڈ میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر جنرل بس سٹینڈ رانا حبیب اللہ بھی انکے ہمراہ تھے۔انہوں نے بس سٹینڈ کے تمام حصوں میں جاکر صفائی پر مامور عملہ کو ضروری ہدایات جاری کیں۔انہوں نے بس سٹینڈ میں واقع کھانے پینے کے ہوٹلز بھی چیک کئے اور مالکان کو تاکید کی کہ صفائی ستھرائی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور ضلعی انتظامیہ کے ہفتہ صفائی مہم میں بھرپور شرکت کریں۔سیکرٹری آر ٹی اے نے کہا کہ ماحول کو صاف وشفاف اورتروتازہ رکھنے کے لئے ہفتہ صفائی مہم بڑی اہمیت کا حامل ہے اس سلسلے میں ضلعی محکمہ ٹرانسپورٹ بھی مہم میں اپنی شرکت یقینی بنائے گا تاکہ مطلوبہ اہداف حاصل ہوسکیں۔سیکرٹری آر ٹی اے نے کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت جنرل بس سٹینڈ کے احاطہ میں پودابھی لگایا۔بعدازاں انہوں نے سٹی ٹرانسپورٹ ٹرمینل کا بھی دورہ کیا اور ہفتہ صفائی مہم پر عملدرآمد کاجائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ مسافروں کو صفائی کی اہمیت سے مزید آگاہ کرنے کے لئے بھی خصوصی اقدامات کئے جائیں۔اس ضمن میں صفائی برقرار رکھنے کے نعروں پر مشتمل بینرز آویزاں کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ کوڑا کوڑے دان میں پھینکیں تاکہ ماحول بھی صاف رہے اور دیگر شہری بھی اطمینان میں رہیں۔
    ۔۔۔///۔۔۔

  • غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں کے خلاف جاری آپریشن کے سلسلے میں ایف ڈی اے ٹیم کی بڑی کاروائی

    فیصل آباد(محمد اویس)ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے/ڈپٹی کمشنرمحمد علی کی ہدایات پر غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں کے خلاف جاری آپریشن کے سلسلے میں ایف ڈی اے کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے چک نمبر219تلیاں والا میں پانچ ہاؤسنگ کالونیز اور آبادیوں میں غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایف ڈی اے کی ٹیم کی طرف سے انسپکشن کے دوران معلوم ہوا کہ چک نمبر219تلیاں والا کے بعض مقامات پر غیر منظور شدہ اور غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمیں قائم کی جارہی ہے جن کے خلاف بھاری مشینری کے ہمراہ آپریشن کیا گیا اور غیر قانونی تعمیرات کو گرا کر انہیں سیل کردیا گیا جبکہ مزید محکمانہ کارروائی جاری ہے۔جن غیر قانونی اور غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف آپریشن کیا گیا ہے ان میں ممتاز سٹی،تلیاں والا ویلی،پرل ویلی،سیف ہومز اور اضافی آبادی تلیاں والا روڈ شامل ہے۔
    ۔۔۔///۔۔۔

  • لائیوسٹاک آفس تاندلیانوالہ میں شجرکاری کی گئی۔ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر حیدر علی خاں نے پودا لگایا

    فیصل آباد(محمد اویس)ضلع میں ہفتہ صفائی کے سلسلے میں کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت محکمہ لائیوسٹاک کے زیراہتمام لائیوسٹاک آفس تاندلیانوالہ میں شجرکاری کی گئی۔ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر حیدر علی خاں نے پودا لگایا اور شجرکاری کی اہمیت وافادیت پر روشنی ڈالی۔انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر ضلع بھر کے ویٹرنری ہسپتالوں میں صفائی مہم شروع کرنے کے ساتھ ساتھ پودے بھی لگائے جارہے ہیں۔انہوں نے لائیوسٹاک کے افسران وسٹاف سے کہا کہ صفائی مہم کوکامیاب بنایا جائے کسی جگہ کوڑا کرکٹ جمع نہیں ہونا چاہیے تاکہ صاف ستھرا ماحول نظر آئے۔انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے صفائی ستھرائی اورشجرکاری ناگزیرہے۔
    ۔۔۔///۔۔۔