فیصل آباد(محمد اویس)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر محمد علی نے میونسپل کارپوریشن ہال میں کھلی کچہری لگا کر شہریوں کے مسائل سنے۔اس موقع پر ایم پی اے فردوس رائے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس عاصمہ اعجاز چیمہ ودیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے درخواستیں وصول کیں اور ان کے مسائل کے حل کے لئے متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کئے۔انہوں نے افسران کو تاکید کی کہ لوگوں کی شکایات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ان کے حل کے لئے تیز رفتار محکمانہ اقدامات کریں۔ڈپٹی کمشنر نے درخواست گزاروں کو یقین دلایا کہ ان کی درخواستوں پر محکمانہ کارروائی کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی جائے گی تاکہ انہیں ریلیف فراہم کرنے میں تاخیر نہ ہو۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی پربھی سختی سے عمل پیرا ہیں اس سلسلے میں مختلف محکموں کے افسران کی حاضری یقینی بنانے کے لئے اچانک انسپکشن کا سلسلسہ بھی جاری ہے۔کھلی کچہری کے دوران لوگوں نے صفائی ستھرائی،تجاوزات،زمینوں کے انتقالات،سیوریج کی درستگی اور دیگر محکموں سے متعلقہ اپنی شکایات پیش کیں۔
۔۔۔///۔۔۔
Category: فیصل آباد
-
فیصل آباد وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن ہال میں کھلی کچہری
-
اخوت کے زیراہتمام ای کریڈٹ سکیم کے تحت 500کاشتکاروں میں 3کروڑ روپے کے بلاسود قرضہ جات کے چیکس تقسیم
فیصل آباد (محمد اویس)اخوت کے زیراہتمام ای کریڈٹ سکیم کے تحت 500کاشتکاروں میں 3کروڑ روپے کے بلاسود قرضہ جات کے چیکس تقسیم کئے گئے اس سلسلے میں ایک تقریب کمشنر کمپلیکس کی جامع مسجد میں منعقد ہوئی۔ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ڈائریکٹر زراعت چوہدری عبدالحمید،ریجنل مینجر اخوت خالد محمود،اسلم جاوید،ویلفیئر آفیسر تعلیمی بورڈ سردار بابر ڈوگر،چوہدری نذیر،چوہدری تنویر،خالد محمود شوق،احسان الہی،ڈاکٹر یاسین رندھاوا اور دیگر عہدیداران وکاشتکار بھی موجود تھے۔ڈویژنل کمشنر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی خدمت اور معاشی بھلائی کے لئے اخوت بڑاادارہ ہے جسے اپنے فلاحی منصوبوں کے باعث دنیا بھر میں خصوصی مقام حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ تجربہ اور زمین کے حامل کاشتکاروں کو معاشی مسائل کا سامنا ہے جن کی فراہمی کے لئے اخوت نے قابل قدر بیڑااٹھایا ہے جس کی بدولت کسان اپنی فصلوں کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے قابل ہونگے۔انہوں نے کہا کہ وسائل سے محروم خاندانوں کی معاشی حالت بہتر بنانے کے لئے چھوٹی سطح پربلاسود قرضوں کی فراہمی کا بڑا پروگرام شفافیت اور نیکی کے جذبے کے باعث کامیاب اور چراغ سے چراغ جلنے کا یہ سلسلہ جاری اورہمیشہ روشن رہنا چاہیے۔ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ فلاحی اورمہذب معاشرے کا تقاضا ہے کہ معاشی طور پر کمزور اور مستحق افراد کا ہاتھ تھاما جائے جس کے لئے سماجی تنظیم اخوت نے اپنے فلاحی منصوبوں سے معاشرے میں عظیم انقلاب برپا کیا ہے۔انہوں نے قرضہ حاصل کرنے والے کاشتکاروں سے کہا کہ وہ انتہائی نیک نیتی اور دیانتداری سے محنت کرکے اپنے روزگار میں اضافہ کریں اورایمانداری سے قرض واپس کریں تاکہ دیگر بھی اس مائیکرو فنانس سکیم سے فائدہ اٹھا کر اپنے پاؤں پر کھڑے ہوسکیں۔انہوں نے خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہو کر خدمات انجام دینے والی اخوت کی پوری ٹیم کو مبارکباددی اور کہا کہ ڈویژنل انتظامیہ اس کارخیر میں ان کے شانہ بشانہ شریک رہے گی۔ڈائریکٹر زراعت نے کہا کہ اسلامی اصولوں کے مطابق قرضہ جات کی فراہمی سے کاشتکاروں کو معاشی ریلیف ملے گا۔انہوں نے کاشتکاروں سے کہا کہ وہ اخوت کی طرف سے قرضہ کی فراہمی کو احسن انداز میں بروئے کار لائیں۔ریجنل مینجر خالد محمود نے بتایا کہ 10ہزارروپے کے قرض حسنہ کی ادائیگی سے شروع ہونے والا سلسلہ اب 96،ارب روپے تک پہنچ چکا ہے جس سے ملک بھر کے 37لاکھ خاندان مستفید ہو رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے 350شہروں میں اخوت کی 817برانچز کام کررہی ہیں اور ریکوری سو فیصد ہے۔انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد ڈویژن میں 3لاکھ 4ہزارخاندانوں سے مواخات کا رشتہ قائم ہے جن میں 8،ارب روپے بلا سود تقسیم کئے جاچکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اخوت کے زیراہتمام ایجوکیشن پروگرام،تعلم بالغان،زرعی قرضہ جات،ٹیوٹا،خواجہ سراء سپورٹ پروگرام،اخوت کلاتھ بینک،اخوت فوڈ بینک،ہیلتھ اور دیگر شعبوں میں خدمات انجام دی جاری ہیں جبکہ سرگودھا،فاروق آباد اورلاہور میں تین فاؤنٹین ہاؤس بھی کام کررہے ہیں جہاں ذہنی امراض کے مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اخوت کا یہ انقلابی فلاحی سفر جاری رہے گا۔تقریب کے دوران سردار بابر ڈوگر،ڈاکٹر عبدالجبار،چوہدری نذیر احمد ودیگر نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ اخوت کے اقدامات کی بدولت غربت میں کمی اور سود کے خلاف جہاد میں کامیابی حاصل ہوگی۔انہوں نے اخوت کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے قرض حسنہ لینے والوں کی کامیابی اوربرکت کے لئے دعا بھی کی۔اس موقع پر ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی نے کاشتکاروں کے قریب جا کر انہیں قرض حسنہ کے چیکس دئیے۔
۔۔۔///۔۔۔ -
فیصل آباد ڈویژنل پبلک سکول وکالج میں آل پاکستان سکولز ایجوکیشنل اولمپیڈ مقابلوں کی تقریب اختتام پزیر
فیصل آباد (محمد اویس)ڈویژنل پبلک سکول وکالج میں آل پاکستان سکولز ایجوکیشنل اولمپیڈ مقابلے جاری ہیں اس سلسلے میں مختلف تعلیمی اداروں کے طالب علموں کے مابین حسن قرات،نعت خوانی،نظم ونثر،شطرنج اوردیگر مقابلے ہوئے۔ریٹائرڈ ٹیچر ڈی پی ایس /ریڈیو صدا کار میڈم نگار نے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے۔پروفیسر محمدنواز،قاری ظہیر بٹ،میاں محمود احمد ودیگر میں بھی طالب علموں میں انعامات وشیلڈز تقسیم کیں۔نثرونظم میں پی اے ایف کالج سرگودھا کے سید حسیب حیدر نے پہلی،بلوچستان ریذیڈنشل کالج لورالائی کے حافظ محمد قاسم نے دوسری،دانش بوائز سکول حاصل پور کے طلحہ حفیظ نے تیسری اور لاہور گرائمرسکول(بوائز)کے محمد موسی نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔اسی طرح شطرنج کے مقابلہ میں ڈی ایم سی کے محمد عریض پہلے،پی ایچ ایف کالج سرگودھا کے مومن علی دوسرے،ڈی ایم سی کے حنان اسلم تیسرے اور ڈی پی ایس اینڈ کالج کے روہید چوتھے نمبر پر رہے۔نعت خوانی میں دانش بوائز سکول حاصل پور کے ضمیر عمر نے اول،ڈویژنل ماڈل کالج کے بخاری نے دوسری،پی اے ایف کالج سرگودھا کے زبیر سعید نے تیسری،کیڈٹ کالج سرگودھا کے کیڈٹ ذیشان اور ساندل کالج کے محمد قاسم نے مشترکہ طور پر چوتھی پوزیشن حاصل کی۔میڈم نگار نے پوزیشن ہولڈرز طالب علموں کومبارکباد دی۔
۔۔۔///۔۔۔ -
اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے سلسلے میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن
فیصل آباد (محمد اویس )ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے سلسلے میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں ایک خفیہ اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر صدر نازیہ موہل نے کارروائی کرتے ہوئے جھنگ روڈ پر چک نمبر 245 میں چھاپہ مار کر غیر قانونی طور پر ذخیرہ کی گئی دالوں اور چاولوں کی 38 ہزار سے زائد بوریاں پکڑ لیں جس میں 30 ہزار بوری چاول اور 8 ہزار سے زائد دال چنا اور چنے کی بوریاں شامل ہیں۔ چھاپہ مار ٹیم نے چاولوں اور دالوں کی بوریوں کو قبضہ میں لے کر گودام کو سیل کر دیا اور موقع پر ایک شخص کو گرفتار کر لیا اس سلسلے میں ذخیرہ اندوز تاجر حاجی محمد اقبال و دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج بھی کرا دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی نے خبردار کیا ہے کہ ضلع بھر میں اشیائے ضروریہ کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا کیونکہ مصنوعی قلت پیدا کرکے قیمتوں میں ناجائز طور پر اضافہ کرنا خلاف قانون ہے جس میں ملوث افراد سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ قبضہ میں لی جانے والی دالوں و چاولوں کو سرکاری طور پر مقرر کردہ نرخوں پر فروخت کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔
۔۔۔///۔۔۔ -
ایم این اے فیض اللہ کموکا کے عزیز لکی کموکا کے خلاف سائبر کرائم کے تحت مقدمہ درج
فیصل آباد(محمد اویس)ڈویژنل انتظامیہ کی درخواست پرایف آئی اے نے ڈھڈی والا کے رہائشی محمد اشرف عرف لکی کموکا کے خلاف سائبر کرائم کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق 26،اکتوبر 2019ء کو ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی میونسپل کارپوریشن میں ارکان اسمبلی سے سرکاری امور کے حوالے سے میٹنگ کررہے تھے جس کے دوران محمد اشرف عرف لکی نے ان کی بلااجازت ویڈیو بنائی اور اس کے بیگ گراؤنڈ میں میوزک لگا کرٹک ٹاک تیار کی اور سوشل میڈیاپر وائرل کردی جس سے نہ صرف ڈویژنل کمشنر کی ذات بلکہ کمشنر آفس کی عزت وقاربُری طرح متاثر ہوئی جس پر اسسٹنٹ کمشنر(جنرل)مصور خاں نیازی کی مدعیت میں مذکورہ شخص کے خلاف سائبر کرائم کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔
-
اشیاء کی مصنوعی قلت،چور بازاری اور ملاوٹ کرنے والوں کا سختی سے محاسبہ کی ہدایت
فیصل آباد(محمد اویس)ڈپٹی کمشنر محمد علی نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ ضلع میں اشیائے ضروریہ کی بے جا مہنگائی اور گرانفروشی پر قابو پانے کے لئے جارحانہ اقدامات کئے جائیں اس سلسلے میں دکانداروں کو مقررہ نرخوں کی وصولی کا پابند بنانے کے ساتھ ساتھ اشیاء کی مصنوعی قلت،چور بازاری اور ملاوٹ کرنے والوں کا سختی سے محاسبہ کریں۔انہوں نے یہ ہدایت ضلع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی میٹنگ کے دوران ان کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے جاری کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل میاں آفتاب احمد ودیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو قابو میں رکھنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے تاکہ صارفین کو مہنگائی مافیا سے بچایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں میں فروخت کے ساتھ ساتھ ان کے معیاراوروزن پر بھی گہری نظر رکھیں۔انہوں نے غلہ منڈی اورسبزی منڈیوں کے آڑھتیوں وتاجروں سے قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ سبزیوں،پھلوں اور کریانہ کی اشیاء کی طلب کے مطابق سپلائی میں تعطل نہیں آنا چاہیے اور کسی شے کی کمیابی کی صورت میں سپلائی کا فوری بندوبست ہونا چاہیے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ قیمتوں کی جانچ پڑتال کے ایسے باقاعدہ اورمنظم طریقہ کار پر عمل ہونا چاہئے کہ عام دکاندار ازخود اشیائے ضروریہ کے مقررہ نرخ وصول کریں جبکہ باربار خلاف ورزی کرنے والوں کو پابند سلاسل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو معاشی ریلیف فراہم کرنے کے لئے ناجائز منافع خوروں سے کوئی رعایت نہیں ہونی چاہیے اس ضمن میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی روزانہ کی کارکردگی کاباقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا اور ناقص کارکردگی کے حامل افسران کے خلاف محکمانہ ایکشن ہوگا۔
۔۔۔///۔۔۔ -
پنجاب پولیس کا جوان رشوت لیتے گرفتار
فیصل آباد(محمد اویس )ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عمران رضا عباسی کی ہدایت پر اینٹی کرپشن ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے پنجاب پولیس کے ایلیٹ کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو جڑانوالہ کی رہائشی نازیہ بی بی نے درخواست گزاری تھی کہ پنجاب پولیس کا ایلیٹ سرمد سعید اسے پنجاب پولیس میں بھرتی کرانے کے عوض 10 ہزار روپے رشوت طلب کر رہا ہے جس پرسرکل آفیسرشیخ ناصر عباس نے چھاپہ مار کر ایلیٹ کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اور اس کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن میں مقدمہ نمبر37/19 درج کرادیا۔
-
اشیائے ضروریہ کی سرکاری طور پر مقررہ قیمتوں پر فروخت کویقینی بنایا جائے۔ صوبائی وزیر حافظ ممتاز
فیصل آباد (محمد اویس ) صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکیشن حافظ ممتاز احمد نے کہا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی سرکاری طور پر مقررہ قیمتوں پر فروخت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور مہنگائی مافیا کو من مانی کے ذریعے عوام کا استحصال نہیں کرنے دیں گے۔ انہوں نے یہ بات وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر مختلف بازاروں اور سٹورز پر کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں چیک کرتے ہوئے کہی۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی زوہا شاکر اور مارکیٹ کمیٹی کا سٹاف بھی موجود تھا۔ صوبائی وزیر اور ڈپٹی کمشنر ماڈل بازار جھنگ روڈ‘ ایس بی سٹور جھنگ روڈ اور دیگر علاقوں میں بازاروں و سٹورز پر گئے اور پھل‘ سبزیوں‘ دالوں‘ چاول‘ بیسن‘ آٹا‘چینی و دیگر اشیائے خورد و نوش کی مقرر کردہ قیمتوں کے مطابق فروخت کو چیک کیا۔ انہوں نے دکانداروں سے بعض پھلوں و سبزیوں کے ریٹس دریافت کرتے ہوئے تاکید کی کہ نرخناموں کے مطابق ہی اشیاء فروخت ہونی چاہیں بصورت دیگر جرمانوں اور دیگر سزاؤں سے گریز نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے ایس بی سٹور میں کچھ اشیاء پر نرخناموں کی عدم موجودگی پر وارننگ دی اور اپنی نگرانی میں دالوں و دیگر اشیاء کا وزن بھی چیک کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے بعض اشیاء کی قیمتوں پر سو فیصد عملدرآمد کرانے کی سخت ترین ہدایات جاری کی ہیں اس سلسلے میں وہ ضلع بھر میں مارکیٹوں‘ بازاروں‘ سٹوروں پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کر رہے ہیں جس کا سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری رہیگا۔ انہوں نے صارفین سے اشیاء کی قیمتوں اور کوالٹی کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے کہا کہ غریب عوام کو ریلیف کی فراہمی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ صوبائی وزیر نے ضلعی انتظامیہ کے افسران سے کہا کہ وہ مارکیٹوں‘ بازاروں کے باقاعدگی سے دورے کرکے قیمتوں کو چیک کریں اور اوورچارجنگ کرنے والوں کو پکڑ کر جیل بھجوائیں تاکہ کسی کو زائد قیمت وصول کرنے کی جرات نہ ہو۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو اوورچارجنگ کی روک تھام کے لئے متحرک کر رکھا ہے جبکہ ان کی کارکردگی کو بھی تسلسل کے ساتھ چیک کیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صبح سویرے پھل و سبزی منڈی کا دورہ کرکے پیاز‘ آلو‘ ٹماٹر و دیگر اشیاء کی نیلامیوں کے عمل کا بھی جائزہ لیاجارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ماڈل بازار جھنگ روڈ میں صارفین کو معاشی ریلیف فراہم کرنے کے لئے اشیائے ضروریہ عام بازاروں سے رعایتی نرخوں پر فروخت کی جارہی ہیں جس سے بڑی آبادی مستفید ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق صارفین کو کنٹرول قیمتوں پر اشیاء ضروریہ کی دستیابی یقینی بنائے جائے گی۔
۔۔۔///۔۔۔ -
سموگ سے گھبرانے کی نہیں بلکہ احیتاط کی ضرورت ہے
فیصل آباد (محمد اویس )شہری موجودہ موسمی حالات میں سموگ (فضائی آلودگی) سے محفوظ رہنے کے لئے احتیاطی تدابیر پر ذمہ داری سے عملدرآمد کریں اور موٹر سائیکل ڈرائیو کرتے وقت عینک اور چہرے پر حفاظتی ماسک کا استعمال ضرور کیا جائے تاکہ آنکھوں کی انفیکشن سمیت دیگر بیماروں سے محفوظ رہا جا سکے۔ یہ بات پرنسپل ڈاکٹر ظہور احمد بھٹی نے گورنمنٹ میونسپل ڈگری کالج میں منعقدہ انسداد سموگ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔پروفیسر خالد حسن‘ پروفیسر محمد جعفر قمر‘ پرویز خالد‘ اقبال سندھو و دیگر بھی موجود تھے۔ پرنسپل ادارہ نے کہا کہ سموگ سے گھبرانے کی نہیں بلکہ احیتاط کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب سموگ کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات کر رہی ہے اس سلسلے میں ماحول کو صاف و شفاف بنانے کے لئے کلین اینڈ گرین پروگرام پر عملدرآمد بھی جاری ہے۔ پروفیسر خالد حسن و دیگر نے سموگ سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر پر ذمہ داری سے عمل پیرا ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر طالب علموں میں احتیاطی تدابیر پر مشتمل پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔
۔۔۔///۔۔۔ -
غیر منظور شدہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم بجلی کی سروس فراہم نہ کرنےکا فیصلہ
فیصل آباد(محمد اویس )ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ایف ڈی اے نے سرگودھا روڈ پرغیر منظور شدہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم موٹروے ویلی کو بجلی کی سروس فراہم نہ کرنے کے لئے فیسکو حکام کولیٹر جاری کردیا ہے جس کے مطابق ایف ڈی اے کی طرف سے چک نمبر5ج ب کمال پور کے قریب ہاؤسنگ سکیم،موٹروے ویلی کی منظوری نہیں دی گئی ہے لہذایہ ہاؤسنگ سکیم غیر قانونی ہے جسے بجلی کی سروس فراہم نہ کی جائے۔ایف ڈی اے کے مطابق اس ضمن میں فیسکو حکام کو قبل ازیں بھی متعدد بار لیٹر جاری کئے جاچکے ہیں اور فیسکو حکام سے کہاگیا ہے کہ اس سلسلے میں کسی وضاحت کی صورت میں ایف ڈی اے سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔