فیصل آباد(محمد اویس)ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی نے یوتھ پروموشن ٹیلنٹ ہنٹ فٹبال ٹورنامنٹ کمیٹی کے لئے ایک لاکھ روپے اور گراؤنڈ کے اردگرد 200 پودے لگوانے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے یہ اعلان جھنگ روڑ پر 69 ج ب چھباں میں دوسرے یوتھ پروموشن ٹیلنٹ ہنٹ فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر کمشنر کا ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف بھی کرایا گیا۔ڈویژنل سپورٹس آفیسر چوہدری طارق نذیر،اسسٹنٹ کمشنر جنرل مصور خان نیازی،چیف آرگنائزر حاجی عبدالستار،حاجی عبدالغفار سندھو،بریگیڈیئر خالد یزدانی،نوید احمد اور دیگر منتظمین کے علاوہ شائقین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔کمشنر نے ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈویژنل انتظامیہ کھیلوں کی بھرپور سرپرستی کر رہی ہے اس سلسلے میں مختلف مقابلے باقاعدگی سے منعقد کرائے جا رہے ہیں جبکہ کلبز کی طرف سے کھیلنے والوں کی حوصلہ افزائی بھی جاری ہے۔انہوں نے افتتاحی میچز میں کھلاڑیوں کے عمدہ کھیل کو سراہا اورکہا کہ کرکٹ اور ہاکی کی طرح فیصل آباد میں فٹبال کا بھی ٹیلنٹ موجود ہے جسے پروان چڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ گاؤں کے فٹبال گراؤنڈ کی حالت کو مزید بہتر بنایا جائے گا تاکہ کھلاڑی اچھے ماحول میں تربیت حاصل کر کے مزید کامیابیاں حاصل کریں۔انہوں نے افتتاحی تقریب کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔ ڈویڑنل سپورٹس آفیسر نے بتایا کہ دس روزہ فٹبال ٹورنامنٹ میں مختلف کلبز کی 32 ٹیمیں شریک ہیں۔
Category: فیصل آباد
-
فیصل آباد ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر انسداد گداگری مہم جاری
فیصل آباد (محمد اویس)ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر انسداد گداگری کی جاری مہم کے سلسلے میں محکمہ سماجی بہبود کی ٹیموں نے گزشتہ روز شاہرات پر کارروائی کرتے ہوئے مزید 35 بھکاریوں کو تحویل میں لے لیا جس میں پندرہ مرد‘ 19 خواتین اور ایک بھکاری بچہ شامل ہے جن کی اصلاح کے لئے انہیں اولڈ ایج ہوم‘ دارالامان اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو منتقل کر دیا گیا ہے۔
-
عید میلاد النبی کے حوالے سے ریڈیو پاکستان کے زیر اہتمام خواتین کی محفل میلاد منعقد
فیصل آباد(محمد اویس)جشن عید میلاد النبی کے حوالے سے ریڈیو پاکستان کے زیر اہتمام خواتین کی محفل میلاد منعقد ہوئی جس کی صدارت پروفیسر طلعت صفدر نے کی جبکہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹرحنا ریاض مہمان خصوصی تھیں نعت خوانی کی اس محفل میں نقابت کے فرائض ثناریاض نے ادا کئے۔پروفیسر طلعت صفدر نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ اور باعث سعادت وشفاعت بھی ہے لہذا ہمیں اپنی زندگیاں سیرت النبیؐ کے مطابق گزاری چاہیے۔عائشہ بتول ٹمن،معشوق خشنود زہرہ اور دیگرخواتین نے نعت خوانی کر کے نبی کریمؐ کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
۔۔۔///۔۔۔ -
عیدمیلادالنبیؐ مذہبی عقیدت واحترام سے منانے کیلئے تمام تر انتظامی وحفاظتی تیاریاں مکمل
فیصل آباد(محمد اویس)ڈویژن بھر میں جشن عیدمیلادالنبیؐ مذہبی عقیدت واحترام اورشایان شان طریقے سے منانے کیلئے تمام تر انتظامی وحفاظتی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں تاہم مذہبی ہم آہنگی،اتحادواتفاق اوربھائی چارے کی فضاء کو قائم ودائم رکھنے کے لئے امن کمیٹیز کے ارکان کا تعاون ہمیشہ قابل ستائش رہاہے۔یہ بات ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی نے سرکٹ ہاؤس میں منعقدہ ڈویژنل امن کمیٹی کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔آر پی او غلام محمود ڈوگر،ڈپٹی کمشنرمحمد علی،سی پی او اظہر اکرم،ارکان قومی وصوبائی اسمبلی نواب شیر وسیر،لطیف نذر،شکیل شاہد،فردوس رائے کے علاوہ ایڈیشنل کمشنرز ملک خادم جیلانی،محبوب احمد،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)میاں آفتاب احمد،اسسٹنٹ کمشنر جنرل مصور خان نیازی،ایڈمن آفیسر ریاض انجم،ایس پی سپیشل برانچ انجم کمال اوردیگر افسران بھی موجود تھے جبکہ اجلاس میں ڈویژن کے چاروں اضلاع سے تعلق رکھنے والے علماء کرام اور مذہبی رہنماؤں نے شرکت کی جن میں مفتی ضیاء مدنی،پیر ابراہیم سیالوی،اسلم بھلی،سعید بٹ قادری،مولانا محمد حفیظ،قاری محمد جاوید اختر قادری،قاری محمد عاعف سیالوی،خواجہ معین الدین،خلیل احمد اشرفی،ممتاز حسین گوندل،حافظ نعیم الحق ودیگر شامل تھے۔ڈویژنل کمشنر نے ڈویژن بھر سے امن کمیٹی کے ارکان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ معاشرتی امن اورمذہبی رواداری کی فضاء برقرار رکھنے کے لئے ان کی شاندارخدمات قابل ستائش ہیں۔انہوں نے کہا کہ ربیع الاول کا مبارک مہینہ تمام مسلمانوں کے لئے یکساں عقیدت واحترام کا حامل ہے جس کے تقدس کو ہر صوت برقرار رہنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ حفاظتی وانتظامی امور کے استحکام کے لئے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام ومذہبی رہنماؤں کی مشاورت کو مقدم رکھا جاتا ہے جس سے امن وسلامتی کی ضمانت ملتی ہے۔ڈویژنل کمشنر نے خوشی اوراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد ڈویژن میں تمام مکاتب فکر کے علماکرام آپس میں متحد ومتفق ہیں تاہم اس نوعیت کے اجلاس خیروبرکت اورباہمی رابطے کے استحکام کے لئے منعقد کئے جاتے ہیں۔انہوں نے بھارتی سپریم کورٹ کی طرف سے تاریخی بابری مسجد کی جگہ رام مندر تعمیر کرنے کے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا مودی کا یہ اقدام امن کی فضا کو برباد کرنے کی گھناؤنی سازش ہے لیکن علماء کرام اپنے محراب ومنبر سے مذہبی رواداری،پیارومحبت اور قانون کی پاسداری کا درس دیں اور اسوہ حسنہ پر صدق دل سے عمل پیرا ہونے،آپس میں متحد رہنے اورجشن عیدمیلادالنبیؐ کو مذہبی جذبے سے مناتے ہوئے ہر قسم کی خرافات سے اجتناب کرنے کی تلقین کریں جو کہ عشق رسولؐ کا تقاضا ہے۔ آر پی او غلام محمودڈوگر نے امن کمیٹیوں کے ارکان کے مثالی تعاون اورفعال کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ماہ ربیع الاول کے حوالے سے منعقدہ تمام تر تقریبات کی مکمل سیکورٹی کویقینی بنایا جارہا ہے تاہم ان تقریبات کے منتظمین بھی مشکوک افراد پر نظر رکھیں تاکہ اسلام وملک دشمن عناصر کو تخریب کاری کا موقع نہ ملے۔انہوں نے کہا کہ نبی کریمؐ سے گہری محبت ہمارے ایمان کا اہم حصہ ہے جس کے اچھے انداز میں اظہار کے لئے نظم وضبط،قانون کی پابندی اوردیگر اخلاقی تقاضوں کو مدنظر رکھنا چاہیے۔اس ضمن میں علماکرام اپنے پیروکاروں کو عیدمیلادالنبیؐ کے موقع پر بغیرسائیلنسر موٹرسائیکل چلانے،آتش بازی اورہلڑ بازی سے گریز کرنے کی تاکید کریں۔انہوں نے کہا کہ آپس میں رابطوں کو مضبوط کرنے سے ضابطہ کی ضرورت نہیں رہتی اسی لئے علما کرام سے گہرا تعلق برقرار رکھا جائے گا۔ارکان اسمبلی نے امن کمیٹیوں کے ارکان کی شاندار خدمات اور فعال کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سرور کونین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے گہری محبت و عقیدت تمام مسلمانوں کے ایمان کا جزو ہے جس میں کوئی اختلاف نہیں ہو سکتا تاہم شرارتی عناصر سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت ہمارے خلاف پراپیگنڈا میں مصروف ہے لیکن قومی یکجہتی سے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو کر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانا ہے۔انہوں نے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس موقع پر جذبات کو قابو اور امن کی فضا کو قائم رکھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی‘ بھائی چارے اور اتحاد و اتفاق کے ایسے شاندار ماحول میں امن کا قیام قابل بھروسہ ہے۔اجلاس کے دوران علماکرام ودیگر اراکین نے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ آقائے دو عالمؐ کی ولادت باسعادت کا دن ہمارے لئے باعث برکت ہے جسے بھرپور انداز میں عقیدت واحترام کے ساتھ منایاجائے گا اور اس دن کی حرمت پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔انہوں نے عید میلاد النبیؐ جلوسوں کے راستوں پر صفائی ستھرائی اورتجاوزات کے خاتمہ کی ضرورت پر زور دیا۔آخرمیں ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی،امن وسلامتی،اتحاد ویکجہتی،خیروبرکت، شہدا کشمیر اور مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی روح کے ایصال ثواب کے لئیدعا کی گئی۔
-
فیصل آباد گندم کے کاشتکاروں کو سبسڈی پر تصدیق شدہ بیج فراہم کئےگئے
فیصل آباد(محمد اویس)وزیر اعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت گندم کی پیداوار میں اضافہ کے قومی منصوبہ کے تحت گندم کے کاشتکاروں کو سبسڈی پر تصدیق شدہ بیج فراہم کئے جا رہے ہیں اس سلسلے میں ڈویژن بھر میں 59269 اور ضلع فیصل آباد میں 17600 تھیلوں کی تقسیم کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔اس ضمن میں ضلع فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے کسانوں میں 200 تھیلے تقسیم کرنے کی تقریب محکمہ زراعت کے آفس میں منعقد ہوئی۔ایم پی اے عادل پرویز گجر اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جبکہ ڈائریکٹر زراعت چوہدری عبدالحمید اور محکمہ زراعت کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈائریکٹر زراعت نے بتایا کہ کسانوں میں گندم کے تصدیق شدہ بیج اجالا2006،فیصل آباد 2008،اناج،فخر اور دیگر اقسام کے بیج تقسیم کئے جارہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ایک بیگ کی قیمت 2700 روپے ہے جبکہ حکومت بذریعہ ووچر 1200روپے کی سبسڈی دے رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ گندم کے کسانوں کے مابین پیداواری مقابلوں کے علاوہ ضلع میں 123نمائشی پلاٹ بھی لگائے جائیں گے جس کے لئے بھی سبسڈی دی جائے گی۔انہوں نے کاشتکاروں کو سبسڈی کے حصول کے لئے طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے عادل پرویز گجر نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں موجودہ حکومت شعبہ زراعت کی ترقی اور کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات کوشاں ہے۔انہوں نے بیج حاصل کرنے والے گندم کے کسانوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ وہ گندم کی پیداوار میں اضافے کیلئے بھرپور محنت کریں۔
۔۔۔///۔۔۔ -
جشن عید میلاد النبیؐ کے حوالے سے گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ سمن آباد میں محفل میلاد کا انعقاد
فیصل آباد( محمد اویس)جشن عید میلاد النبیؐ کے حوالے سے گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ سمن آباد میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں پرنسپل کالج میڈم عائشہ اسلم، پرنسپل گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی برائے خواتین میڈم زری سعید اور میڈم کشمالہ ودیگر اساتذہ وطالبات نے حضور نبی کریم ؐ کی شان اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔پرنسپل کالج نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ؐ کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے ہمیں اپنی زندگیوں کو سنت نبوی ؐ کے مطابق ڈھالنا چاہیے کیونکہ یہی اعمال دنیاوی زندگی اور اخروی زندگی میں کامیابی کا واحد ذریعہ ہیں اس موقع پر طالبات کی کثیر تعداد نے نعت رسول مقبول بھی پڑھی محفل میلاد میں طالبات کے والدین اور اہل علاقہ کی خواتین نے بھی شرکت کی۔
۔۔۔///۔۔۔ -
ضلعی محکمہ ٹرانسپورٹ کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں سے اظہار یکجتی ریلی
فیصل آباد(محمد اویس)حکومتی ہدایات پر ضلعی محکمہ ٹرانسپورٹ کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں سے اظہار یکجتی کے لئے جنرل بس سٹینڈ میں ریلی نکالی گئی جس کی قیادت سیکرٹری آر ٹی اے ضمیر حسین نے کی۔اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر جنرل بس سٹینڈ رانا حبیب اللہ اور ٹرانسپورٹرز وشہریوں نے بھی شرکت کی۔ریلی کے شرکاء نے کشمیریوں سے یکجہتی کے اظہار کے لئے بینرز اور پلے کارڈزاٹھا رکھے تھے۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سیکرٹری آر ٹی اے نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر میں جرات، دلیری اور بہادری سے بھارتی ظلم وجبر کا مقابلہ کرنے والے بھائیوں،بزرگوں، ماؤں،بہنوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بہنے والا خون راہیگاں نہیں جائے گا اورخواتین کی تحریک آزادی میں قربانیاں اور خدمات تاریخ کا حصہ ہیں بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی حد کررکھی ہے اور بھارتی فوج گھروں کے اندر داخل ہوکر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کررہی ہے عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی روکنے میں کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان اپنی فوجی طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کی جدو جہد آزادی کو ختم نہیں کرسکتا کیونکہ بین الاقوامی اداروں میں کشمیر پر موثر آوازیں اٹھ اور ہندوستانی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بے نقاب ہو رہی ہیں کشمیر کی آزادی کا سورج اب طلوع ہونے والا ہے۔اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر جنرل بس سٹینڈ نے کہا کہ کشمیریوں کی آزادی کے لیے قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔انہوں نے کہا کہ آزادی کشمیریوں کا حق ہے جسے کوئی طاقت سلب نہیں کر سکتی۔اس موقع پر کشمیر بنے گ پاکستان،آزادی کشمیر ناگزیر کے نعرے بھی لگائے گئے۔
۔۔۔///۔۔۔ -
مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے چوک گھنٹہ گھر میں بڑی ریلی
فیصل آباد (محمد اویس)حکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے اشتراک سے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے چوک گھنٹہ گھر میں بڑی ریلی منعقد ہوئی جس کی قیادت ڈپٹی کمشنرمحمد علی نے کی۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی علی احمد سیان،پرنسپل ایم سی بوائز ہائر سیکنڈری سکول کوتوالی روڑ راؤ اقبال،اختر بٹ،بوائز وگرلز سکولوں کے ہیڈ ٹیچرز، ٹیچرز اور بڑی تعداد میں طالب علم بھی موجود تھے جنہوں نے ہاتھوں کی رنجیر بنا کر کشمیریوں سے یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا۔شرکا نے کشمریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے بینرزاورپلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جبکہ کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے۔ڈپٹی کمشنر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کا ہر شہری مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے اور کشمیر کی آزادی کے لئے ان کی اخلاقی و سفارتی امداد جاری رکھی جائے گی۔انہوں نے کشمری عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی قربانیوں کو سلام پیش کیا اور کہا کہ شہیدوں کا خون ضرور رنگ لائے گا۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے لئے ضروری ہے کہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیری عوام کو اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے۔اس سلسلے میں عالمی اداروں کو موثرکردار ادا کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پوری قوم چٹان کی طرح متحد ہے جو کہ کشمیر کی آزادی کے لئے واضح پیغام ہے۔انہوں نے کہا کہ ریلی میں طالب علموں کی بڑی تعداد میں شرکت کشمیریوں کے ساتھ ہونے کا واضح ثبوت ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف احتجاجی طور پر بازو پر سیاہ پٹی بھی باندھی اور تقریبا سو دن سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے عائد کرفیو اوران پرظلم وستم کی مذمت کی۔سی ای او ایجوکیشن نے کشمیری عوام کی آزادی کے لئے لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کے دل کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔انہوں نے کشمیری عوام کے ساتھ بھارتی افواج کے ظلم و ستم اور غیر انسانی سلوک کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی اداروں کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لینا چاہئے۔یکجہتی کشمیر ریلی سے دیگر مقررین وطالب علموں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیر ی عوام کے حق خود ارادیت کو مظالم کے ذریعے نہیں دبا سکتا۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں مسلم بچوں‘ خواتین اور بوڑھوں پر بھارتی فوج کے انسانیت سوز مظالم اورقتل عام افسوسناک ہے جسے فوری بند کیا جائے۔اس موقع پر کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے جبکی کشمیری عوام کی فتح و نصرت‘ قومی یکجہتی اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کی خصوصی دعا کی گئی۔
۔۔۔///۔۔۔ -
سموگ سے بچاؤ کیلیئے احتیاتی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق آگاہی واک
فیصل آباد(محمد اویس)ڈپٹی کمشنر محمد علی نے کہا ہے کہ بدلتے ہوئے اس موسم میں ممکنہ سموگ کی صورتحال سے نپٹنے کے لئے متعلقہ محکموں کی طرف سے بھر پور انتظامی و انسدادی اقدامات کئے گئے ہیں تاہم سموگ کی صورت میں اس کے مضر اثرات سے بچنے کے لئے شہری احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کریں تاکہ صحت کا تحفظ کیا جا سکے۔انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے زیر اہتمام سموگ سے بچاؤکے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق منعقدہ عوامی آگاہی واک کی قیادت کرتے ہوئے کہی۔واک ضلع کونسل چوک سے شروع ہو کر خلیق قریشی روڑ،پریس کلب سے ہوتی ہوئی کچہری بازار چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی جہاں ڈپٹی کمشنر نے موٹر سائیکل سواروں،رکشوں اور کاروں میں موجود شہریوں میں احتیاطی تدابیر پر مشتمل پمفلٹس اورفیس ماسک بھی تقسیم کئے اور شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان سے سموگ کے بارے میں دریافت اور انہیں اس کے مضر اثرات سے بچنے کا احساس دلایا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل میاں آفتاب احمد، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد آصف شہزاد،ضلعی کوآرڈینیٹر برائے وبائی امراض ڈاکٹر بلال احمد،ڈاکٹر عطاء المعنم،محکمہ صحت کے دیگر افسران،لیڈی ہیلتھ ورکرز اور سول سوسائٹی کے افراد بھی شریک تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سردی کے موسم میں دھند اور دھواں کی آمیزش سے ماحول میں سموگ کی صورتحال انسانی صحت کے لئے نقصان دہ ہو سکتی ہے جس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی بہترین اقدام ہے۔ انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ اپنے خاندانوں کے افراد کے علاوہ محلے داروں اور اردگرد کے افراد کو سموگ کے مضر اثرات سے بچنے کے طریقوں سے آگاہ کریں۔انہوں نے بتایا کہ کوڑا کرکٹ کو جلانے پر پابندی اوردھواں دینے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے علاوہ گردوغبار کے تدارک کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں تاہم شہری اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھیں۔ ڈپٹی کمشنر نے موسمی تغیرات کے نقصانات پر قابو پانے کے لئے حکومت کے صحیح سمت اقدامات اور پالیسیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ زیادہ سے زیادہ شجرکاری اور درختوں کی حفاظت سے موسمی تبدیلیوں کے منفی اثرات پر قابو پایا جا سکتا ہے۔انہوں نے محکمہ صحت ودیگرمحکموں کے افسران سے کہا کہ وہ سموگ پر قابو پانے کے لئے آگاہی پروگرامز کا سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری رکھیں۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی خرابیوں کا بروقت ادراک کیا گیا ہے کیونکہ مستقبل میں ان چیلنجز کا مقابلہ پوری تیاری کے ساتھ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سموگ کی صورتحال میں صحت کے بچاؤ کے لئے ہر گھر میں احتیاطی اقدامات ضرور کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ دھرتی کا ماں کی طرح خیال رکھا جائے تاکہ اسکے تحفظ سے آئندہ نسلوں کا ماحول خوشگوار اور سازگار رہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویڑن کے مطابق ماحولیاتی تحفظ حکومت کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے اور سر سبز پاکستان کے لئے ضلعی سطح پر بھرپوراقدامات کئے جارہے ہیں۔ ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر برائے وبائی امراض محکمہ صحت ڈاکٹر بلال احمد نے سموگ کی وجوہات‘ احتیاطی تدابیر اور مثاترین کے لئے علاج معالجے کے بارے میں آگاہ کیا اور کہا کہ سموگ کے دوران گھروں کی کھڑیاں اور دروازے بند رکھیں۔ باہر نکلنے کے لئے ماسک استعمال کریں اور زیادہ پانی پئیں۔علاوہ ازیں ہاتھ‘ چہرہ ناک اور آنکھوں کو باربار دھوئیں۔ گھروں میں صفائی کے لئے جھاڑو کے استعمال کی بجائے گیلا کپڑا استعمال کریں۔
-
ڈویژنل پبلک سکول و کالج نے آل پاکستان ایجوکیشنل اولمپیڈ مقابلوں میں چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل
فیصل آباد(محمد اویس)ڈویژنل پبلک سکول و کالج کے بوائز وگرلز سیکشن نے آل پاکستان سکولز ایجوکیشنل اولمپیڈ کے مقابلوں میں چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ۔ڈویژنل پبلک سکول اولمپیڈ مقابلوں کے آخری روز ٹیموں کے مابین مختلف مقابلے منعقد ہوئے۔ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی نے پوزیشن ہولڈرز ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔پرنسپل شاہد محمود،اسسٹنٹ کمشنر جنرل مصور خاں نیازی اوردیگر آفیشلز بھی موجود تھے۔نتائج کے مطابق ڈویژنل پبلک سکول و کالج فیصل آباد نے بیڈمنٹن،باسکٹ بال،فٹبال‘کرکٹ،ہینڈ بال،ٹیبل ٹینس اوردیگرکھیلوں میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔ڈویژنل کمشنر نے جیتنے والی ٹیموں کو مبارکباد دی اور اولمپیڈ مقابلوں کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلے باقاعدگی سے منعقد کرکے طالب علموں کو ہم نصابی سرگرمیوں کے بھی مواقع فراہم کئے جارہے ہیں۔انہوں نے دیگر اضلاع سے آئی ہوئی ٹیموں کے کھیل کی بھی تعریف کی۔