فیصل آباد (اے پی پی):نشہ کے ناسور سے نوجوان نسل کو بچانے کے لئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ قوم کے معمار اس لعنت سے دور اور معاشرے کو اس برائی سے بچایا جاسکے۔یہ بات میڈیکل سوشل آفیسر ماڈل ڈرگ ایبویز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال رابعہ خالد نے انجمن انسداد منشیات کے زیراہتمام گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نثار کالونی میں آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اینٹی نارکوٹکس فورس کے انسپکٹر محمد علی،جنرل سیکرٹری انجمن انسداد منشیات محمدانوارخان،سائیکالوجسٹ غلام مصطفی نیازی،محمد پرویز،میڈم شکیلہ کے علاوہ پرنسپل ادارہ،اساتذہ اور طالبات بھی موجود تھیں۔میڈیکل سوشل آفیسر نے کہا کہ تابناک مستقبل کے لئے نوجوان نسل کو اس لت سے دوررہنا چاہیے کیونکہ نشہ انسان کو تنزلی میں دھکیل دیتا ہے اور دین اسلام نے بھی اس سے باز رہنے کی تلقین کی ہے۔انہوں نے طالبات سے کہا کہ وہ اپنی تمام تر توجہ حصول علم پر مرکوز رکھیں اورنشہ سمیت دیگر برائیوں سے دوررہیں۔جنرل سیکرٹری نے انجمن انسداد منشیات کی کارکردگی سے آگاہ کیا اور کہا کہ معاشرے کو اس لعنت سے دور رکھنے کے لئے اقدامات جاری ہیں۔انہوں نے اپنے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ نشہ کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔سائیکالوجسٹ نے نشہ کی اقسام،اس کے معاشی اور معاشرتی زندگی پر اثرات اور اس سے پیداہونے والے بیماریوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور کہا کہ ڈی ایچ کیو میں نشہ کے عادی افراد کی بحالی کے لئے سنٹر ہمہ وقت کام کررہا ہے جہاں ایسے افراد کی کونسلنگ کرکے انہیں معاشرے کا کارآمد شہری بنایا جارہا ہے۔انسپکٹر اینٹی نارکوٹکس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاررائیوں جبکہ دیگر مقررین نے نشہ کے خلاف نفرت بیدار کرنے کے لئے آگاہی پروگرامز کا دائرہ وسیع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
Category: فیصل آباد
سینٹرل جیل میں فارغ التحصیل طلباء کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں اسناد تقسیم کی گئی
فیصل آباد(نمائندہ باغی ٹی وی) سینٹرل جیل میں فارغ التحصیل طلبا کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں اسناد تقسیم کی گئیں اس تقاریب میں مہمان خصوصی ڈی آئی جی جیل خانہ سعید اللہ گوندل تھے دیگر مہمان گرامی میں ڈسٹرکٹ مینیجر ٹیوٹا اور ٹیوٹا BOM انجینئر عاصم منیر تھے SSP سینٹرل جیل نورالحسن بگھیلا نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اس موقع پر پرنسپل علی عرفان رسول نے موقع پر ادارے میں چلنے والے کورسز پر بریفنگ دی پچاس کے قریب طلبا کورس مکمل کرنے اور رہائی کے بعد باہر اپنا روزگار کما رہے ہیں۔ڈی آئی جی نے ادارے کی کاوشوں کو سراہا اور اس موقع پر ڈسٹرکٹ مینیجر ٹیوٹا اور انجینئر عاصم منیر جیل خانہ جات کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ کورسز کی تعداد کو وسیع کیا جائے گا اور اس میں مزید بہتری لائی جائے گی ۔ڈی آئی جی نے تقریب کے اختتام پر علی عرفان، سلیم اکبراور عاصم منیر کو اعزازی سر ٹیفکیٹ سے نوازا اور ٹیچر ڈے پر بوسٹل جیل کے اسٹاف کو حسن کارکردگی پر شیلڈ سے نوازا گیا۔
فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں ڈینگی لاروا تلف کردیا گیا
فیصل آباد(نمائندہ باغی ٹی وی)ڈپٹی کمشنر طارق خان نیازی کی ہدایت پر انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں سیکرٹری آرٹی اے ضمیر حسین نے یونین کونسل 208اور212بولے دی جھگی اورہجویری ٹاؤن میں ان ڈوراورآؤٹ ڈور سرویلنس کو چیک کیا۔اس موقع پر بتایا گیا کہ 34ہاٹ سپاٹس کوچیک کرتے ہوئے 2مقامات سے ڈینگی لاروا ملا جسے فوری کیمیکل ٹریٹمنٹ کرکے تلف کردیا گیا۔سیکرٹری آرٹی اے نے کہا کہ انسداد ڈینگی سرویلنس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اس سلسلے میں ٹیموں کی کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرکی جارہی ہے۔
نیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ ٹورنامنٹ 13 سے 24 اکتوبر تک اقبال سٹیڈیم میں ہوگا
فیصل آباد(نمائندہ باغی ٹی وی)نیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ(ڈے اینڈ نائٹ) ٹورنامنٹ 13سے 24،اکتوبر تک اقبال سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں قومی سطح پر چھ کرکٹ ٹیمیں حصہ لیں گی۔اس سلسلے میں ایک اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)میاں آفتاب کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں نیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ ٹورنامنٹ کے حفاظتی وانتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ پاکستان کرکٹ بورڈ ہارون الرشید،ڈائریکٹر ایچ آر ایم کرنل اشفاق،اسسٹنٹ مینجر سیکورٹی پی سی بی محمدعرفان کے علاوہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رانا حماد اقبال،سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف رضا اعوان‘ایڈمن آفیسر ریاض انجم اورکیئر ٹیکر اقبال سٹیڈیم نوید نذیر سمیت پولیس،سپیشل برانچ،سول ڈیفنس،واسا،پی ایچ اے،فیسکو،پارکنگ کمپنی،ٹریفک پولیس،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرزوالائیڈ ہسپتال اوردیگر متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔صدراجلاس نے ٹورنامنٹ کے احسن اور پرسکون انداز میں انعقاد کے لئے فول پروف سیکورٹی انتظامات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کے بہاؤ کے لئے متبادل راستوں کے تعین کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی پارکنگ کا منظم انتظام ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کے حوالے سے اقبال سٹیڈیم کی مکمل سکریننگ کے علاوہ ضروری سیکورٹی آلات کی تنصیب قبل ازوقت مکمل کرلی جائے۔انہوں نے سٹیڈیم کی تزئن وآرائش اورصفائی ستھرائی کے معیار کو بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے خصوصی سٹاف تعینات ہونا چاہیے۔انہوں نے ایمرجنسی سروسز کو فعال رکھنے اور تمام محکموں میں مکمل کوآرڈینیشن پر زور دیا اور کہا کہ کھانے پینے کی اشیاء کے سٹالز لگانے کے لئے محفوظ لائحہ عمل اختیار کریں جبکہ ٹکٹوں کی فروخت کا نظام بھی سہل ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے دوران ڈیوٹی سرانجام دینے والے مختلف محکموں کے افسران تمام ضروری تقاضوں کا ادراک کریں تاکہ شائقین کرکٹ کے لئے محفوظ اورپرسکون ماحول میسرآسکے۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ کی ترویج وترقی کے لئے ایسے ٹورنامنٹ انتہائی اہمیت کے حامل ہیں جن کی بدولت بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے سافٹ امیج میں اضافہ ہوگا لہذا تمام انتظامات کو جامع اورٹھوس ہونا چاہیے تاکہ کوئی خلاء یا کمزوری باقی نہ رہے اورکرکٹ ٹورنامنٹ سے فیصل آباد کا اچھا تاثر ابھر کر سامنے آئے۔اجلاس کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ کے افسران نے کہا کہ نیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ ٹورنامنٹ سے فیصل آباد میں انٹرنیشنل کرکٹ میچز کے انعقاد کے مزید راستے کھلیں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کی ٹیموں میں قومی کھلاڑی شرکت کررہے ہیں جن کے لئے بہتر سے بہتر انتظامات کویقینی بنایاجائے گا تاکہ شائقین کرکٹ کے ذوق کی بہتر تسکین ممکن ہو۔
نشہ کے ناسور سے نوجوان نسل کو بچانے کے لئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے
فیصل آباد( نمائندہ باغی ٹی وی)نشہ کے ناسور سے نوجوان نسل کو بچانے کے لئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ قوم کے معمار اس لعنت سے دور اور معاشرے کو اس برائی سے بچایا جاسکے۔یہ بات میڈیکل سوشل آفیسر ماڈل ڈرگ ایبویز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال رابعہ خالد نے انجمن انسداد منشیات کے زیراہتمام گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نثار کالونی میں آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اینٹی نارکوٹکس فورس کے انسپکٹر محمد علی،جنرل سیکرٹری انجمن انسداد منشیات محمدانوارخان، سائیکالوجسٹ غلام مصطفی نیازی، محمد پرویز،میڈم شکیلہ کے علاوہ پرنسپل ادارہ،اساتذہ اور طالبات بھی موجود تھیں۔میڈیکل سوشل آفیسر نے کہا کہ تابناک مستقبل کے لئے نوجوان نسل کو اس لت سے دوررہنا چاہیے کیونکہ نشہ انسان کو تنزلی میں دھکیل دیتا ہے اور دین اسلام نے بھی اس سے باز رہنے کی تلقین کی ہے۔انہوں نے طالبات سے کہا کہ وہ اپنی تمام تر توجہ حصول علم پر مرکوز رکھیں اورنشہ سمیت دیگر برائیوں سے دوررہیں۔جنرل سیکرٹری نے انجمن انسداد منشیات کی کارکردگی سے آگاہ کیا اور کہا کہ معاشرے کو اس لعنت سے دور رکھنے کے لئے اقدامات جاری ہیں۔انہوں نے اپنے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ نشہ کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔سائیکالوجسٹ نے نشہ کی اقسام،اس کے معاشی اور معاشرتی زندگی پر اثرات اور اس سے پیداہونے والے بیماریوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور کہا کہ ڈی ایچ کیو میں نشہ کے عادی افراد کی بحالی کے لئے سنٹر ہمہ وقت کام کررہا ہے جہاں ایسے افراد کی کونسلنگ کرکے انہیں معاشرے کا کارآمد شہری بنایا جارہا ہے۔انسپکٹر اینٹی نارکوٹکس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاررائیوں جبکہ دیگر مقررین نے نشہ کے خلاف نفرت بیدار کرنے کے لئے آگاہی پروگرامز کا دائرہ وسیع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
فیصل آباد آرٹس کونسل کے زیراہتمام ملکہ ترنم میڈم نور جہاں کی خدمات کو سلام پیش کیا گیا
فیصل آباد آرٹس کونسل کے زیراہتمام ملکہ ترنم میڈم نور جہاں کی خدمات کو سلام پیش کرنے کے لئے ایک تقریب نصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی جس میں گلوکاروں نے نور جہاں کے گائے ہوئے شہرہ آفاق گیت پیش کئے۔ڈائریکٹر آرٹس کونسل صوفیہ بیدار،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن سبحان علی،کپل آف فیصل آباد مسٹر اینڈ مسز ناصر اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں موجود تھے۔ڈائریکٹر آرٹس کونسل نے کہا کہ بر صغیر کی عظیم فنکارہ ملکہ ترنم کو مداحوں سے بچھڑے 19سال بیت گئے لیکن ان کی مدھر آواز آج بھی سننے والوں کے کانوں میں رس گھولتی ہے‘انہوں نے موسیقی کی دنیا میں اپنا منفرد مقام حاصل کیا۔انہوں نے کہا لیجنڈگلوکاروں واداکاروں کو سلام پیش کرنے کے لئے تقریبات کا انعقاد تسلسل سے جاری ہے۔دیگر مقررین نے ملکہ ترنم کے گانوں پر پروفارمنس پیش کرنے والے گلوکاروں کی صلاحیتوں کی تعریف کی اور کہا کہ میڈم نورجہاں نے برصغیر پاک وہند میں اپنی آواز کا جادوجگایا۔انہوں نے نورجہاں کی خدمات کو سلام پیش کرنے کے لئے تقریب کے انعقادپر آرٹس کونسل کی کاوشوں کو سراہا۔

عادی نادہندگان کے کنکشن مستقل طور پر منقطع کرنے کا اعلان
فیصل آباد۔ (اے پی پی) واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی فیصل آباد نے واسا کے عادی نادہندگان کے کنکشن مستقل طور پر منقطع کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور کہا ہے کہ جن نادہندگان نے ابھی تک اپنے ذمہ واجب الادا بل جمع نہیں کروائے وہ فوری طور پر اپنے بقایا جات ادا کردیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور بعد ازاں کوئی عذر قابل قبول نہ ہو گا۔واسا کے ترجمان نے بتایا کہ محکمہ کا ریونیو کا شارٹ فال کم سے کم کرنے کی کوششوں کو نتیجہ خیز بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے ریکوری کی صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ متعلقہ حکام کی جانب سے ذمہ دار سٹاف کو سختی سے ہدائت کی گئی ہے کہ وہ اپنی کارکردگی بڑھانے اور محکمانہ واجبات کی سنجیدگی سے بھر پور وصولی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ تعمیراتی و ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کیلئے اقدامات کئے جا سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ واسا کے صرف 45سے 50فیصد صارف بل ادا کرتے ہیں جو کہ افسوسناک صورتحال ہے نیز گزشتہ ایام کے دوران سینکڑوں غیر قانونی کنکشنز کا سراغ بھی لگایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ایک ماہ میں سینکڑوں غیر قانونی کنکشنز کو بلنگ دائرے میں شامل کیا گیا ہے۔انہوں نے ایسے تمام افراد جنہوں نے غیر قانونی طور پر واسا کے کنکشن حاصل کر رکھے ہیں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے کنکشن فوری ریگولر کروا لیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کے لئے تیار رہیں۔

موٹر سائیکل سوار بھاری جرمانے اور چالان کے لیے تیار ہوجائیں
فیصل آباد۔ (اے پی پی) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عارف نواز خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں سٹی ٹریفک پولیس فیصل آبا دنے ہیلمٹ پہننے اور عقبی شیشے لگانے کیلئے عوام میں شعوری آگاہی کی غرض سے ہزاروں پمفلٹس تقسیم کئے ہیں جبکہ ہیلمٹ نہ پہننے اور پیچھے دیکھنے والے شیشے نہ لگانے والے موٹر سائیکل، سکوٹر مالکان کے خلاف کاروائی کا آغا زکر دیا گیا ہے اور گذشتہ روزکئی افراد کے چالان بھی کئے گئے ہیں۔ سٹی ٹریفک پولیس کے ترجمان نے بتا یا کہ قبل ازیں آگاہی مہم شروع کی گئی تھی اور ہزاروں افراد کو ہیلمٹ نہ پہننے اور بیک ویو مرر نہ لگانے پر تحریری وارننگ سلپیں بھی جاری کی گئی تھیں۔ انہوں نے بتا یا کہ بیک ویو مر ر نہ ہونے کے باعث پیچھے سے آنے والی ٹریفک کو دیکھنا ممکن نہیں رہتا جس کے باعث حادثات کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس طرح کئی قیمتی جانیں بھی ضائع ہو جاتی ہیں۔ا نہوں نے کہا کہ آئندہ ہیلمٹ نہ پہننے اور بیک ویو مرر کے بغیر چلنے والی موٹر سائیکلوں کے ساتھ کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی اور ان کے چالان کر کے بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔

جنگلی پرندوں کا تحفظ اب ایسے ہوگا
فیصل آباد۔ (اے پی پی) حکومتی ہدایات کی روشنی میں محکمہ تحفظ جنگلی حیات نے عقاب،تنور، باز و دیگر پرندوں کے غیر قانونی شکار اور سمگلنگ کو روکنے کیلئے خصوصی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ اس ضمن میں وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو خصوصی مانیٹرنگ کی بھی ہدایت کی گئی ہے جو شکاریوں اور پرندے پکڑنے، فروخت کرنے اور ان کی سمگلنگ میں ملوث افراد پر کڑی نظر رکھیں گے۔ محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے ذرائع نے بتایاکہ جو افراد یا شکاری عقاب،تنور، باز و دیگر پرندوں کے غیر قانونی شکار یا سمگلنگ میں ملوث پائے گئے ان کے خلاف نہ صرف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی بلکہ انہیں گرفتاری کے بعد بھاری جرمانے اور پانچ سال تک قید کی سزا بھی دی جا سکتی ہے۔
کسی بھی جگہ پر فش فارم بنانے سے قبل یہ کام لازمی کروانا پڑے گا
فیصل آباد۔ (اے پی پی) محکمہ ماہی پروری نے کسی بھی جگہ پر فش فارم بنانے سے قبل زمینی مٹی اور پانی کا تجزیہ کروانے کی ہدایت کی ہے اورفیصل آباد کے اکثریتی علاقے پانی میں نمکیات کی مقدار زیادہ ہونے کے باعث مچھلی فارمز بنانے کیلئے غیر موزوں قرار دے دیئے ہیں جبکہ مختلف مقامات پر مچھلی فارمز قائم کرنے کیلئے حاصل کردہ مٹی و پانی کے اکثرسیمپلز میں سے کئی کو نمکیات انتہائی زیادہ ہونے کے باعث غیر موزوں قرار دے دیا گیا ہے تاہم فیصل آباد میں جھنگ برانچ سے ملحقہ علاقہ جات، سمندری، تاندلیانوالہ، جڑانوالہ کے علاقوں کو مچھلی فارم بنانے کیلئے موزوں قرار دیاگیاہے۔ محکمہ ماہی پروری فیصل آباد ریجن کے ذرائع نے بتایاکہ پانی میں نمکیات کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے جہاں مچھلیاں بہتر طریقے سے اپنی افزائش نسل جاری نہ رکھ سکتی ہیں وہیں بڑی تعداد میں مچھلیوں کے مرنے کے خدشات بھی موجود رہتے ہیں جس سے فش فارمرز کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرناپڑتاہے۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی جگہ پر فش فارم بنانے سے قبل زمینی مٹی اور پانی کا تجزیہ ضرور کروا لیں تاکہ بعد ازاں انہیں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔



