Baaghi TV

Category: گلگت بلتستان

  • وادی ہنزہ میں زلزلے کے جھٹکے

    وادی ہنزہ میں زلزلے کے جھٹکے

    گلگت بلتستان کی وادی ہنزہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : زلزلے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے زلزلے سے ہنزہ کے علاقے گلمت کے محلہ کمرس میں زمین میں دراڑیں پڑ گئیں۔

    وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات؛ عمران نیازی کو دوبارہ اقتدار میں لانے کی سازش …

    ذرائع کے مطابق کئی سال سے اس علاقے میں زیرِ زمین دھماکے اور جھٹکے محسوس کیے جا رہے ہیں تاحال زلزلے سے کوئی جانی یا مالی نقصان اور اس کی شدت کے حوالے سے اطلاعات نہیں ملی ہیں۔

    ہنزہ شمالی پاکستان کا ایک علاقہ ہے۔ اسے وادی ہنزہ بھی کہتے ہیں۔ یہ گلگت سے شمال میں نگر کے ساتھ اور شاہراہ ریشم پر واقع ہے۔ اسلام آباد سے 700 کلومیٹر کے فاصلے شاہراہ ریشم کے کنارے پر واقع یہ وادی سطح سمندر سی 2500 میٹر بلند ہے اسلام آباد سے اس کا راستہ حسن ابدال۔ ایبٹ آباد۔ مانسہرہ۔ تھا کوٹ۔ بشام۔ داسو۔ چلاس۔ گلگت سے ہوتا ہوا ہنزہ آتا ہے-

    برج چیمپئن شپ، کھلاڑیوں کے اعزاز میں حویلی ریسٹورنٹ میں عشائیہ، تصاویر

    یہ وادی 7900 مربع کلومیٹر کے رقبے میں پھیلی ہوئی ہے۔۔۔۔۔ ہنزہ میں مقامی راجا کی حکومت ہوتی تھی جسے میر آف ہنزہ کہا جاتا تھا.عام طور پر ہنزہ کو ایک شہر کا نام سمجھا جاتا ہے جبکہ یہ ایک وادی کا نام ہے جس میں بہت سی چھوٹی چھوٹی وادیاں اور قصبے شامل ہیں وادی تین علاقوں پرمشتمل ہے-

    کریم آباد میں موجود میر کا پرانا گھر بلتت قلعہ کریم آباد کے حسن کو چار چاند لگا دیتا ہے۔۔۔۔۔ تقریباً 700 سال پرانا یہ قلعہ دیکھنے سے تعلق رکھتا ہےکریم آباد کے قریب ہی ایک اور پرانا قصبہ التت ہے جو وادی ہنزہ کا سب سے پرانا علاقہ تصور کیا جاتا ہے جس میں موجود التت قلعہ 900 سال پرانا ہے۔

    اسلام آباد؛ تین بچوں کے ساتھ بدفعلی کی کال کا ڈراپ سین

  • کنگ چارلس کی تاجپوشی:ننھی گلوکارہ نوریمہ ریحان پاکستان کی نمائندگی کریں گی

    کنگ چارلس کی تاجپوشی:ننھی گلوکارہ نوریمہ ریحان پاکستان کی نمائندگی کریں گی

    برطانوی شاہ چارلس کی تقریب تاج پوشی کا آغاز آج سے ویسٹ منسٹر ایبے میں ہورہا ہے-

    باغی ٹی وی : تاجپوشی کی تقریب میں دنیا بھر سے خاص لوگوں کو مدعو کیا گیا ہےآج سے شروع ہونے والی برطانوی شاہ چارلس کی تقریب تاج پوشی 3 روز تک جاری رہے گی پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم شہباز شریف ہی لندن میں موجود ہیں جبکہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی ابھرتی ہوئی ننھی گلوکارہ نورِیمہ ریحان بھی لندن پہنچ رہی ہیں، نورِیمہ ریحان ’کورونیشن کنسرٹ‘ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

    شہری نے اپنی تمام جائیداد مریم نواز کے نام کر دی،وصیت سوشل میڈیا پر وائرل

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر نوریمہ ریحان نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی شرکت کے حوالے سے اعلان کیا اور خوشی کا اظہارکرتے ہوئے لکھا کہ میں کتنی خوش قسمت ہوں کہ میں برطانیہ کے بادشاہ اور ملکہ کے تاجپوشی کے کنسرٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے جا رہی ہوں-

    کورونیشن کنسرٹ کا اہتمام تقریب تاج پوشی کے اگلے روز یعنی کل بروز اتوار 7 مئی کو کیا گیا ہے،پرفارمنس میں نوریمہ ریحان روایتی ‘وخی جی بی’ ثقافتی لباس زیب تن کریں گی-

    برطانوی شاہی خاندان کی اس اہم تقریب میں پاکستان کی وادی ہنزہ (گلگت) کے غلکن گوجال سے تعلق رکھنے والی نوریمہ ریحان کو فن کا مظاہرہ کرنے کیلئے منتخب کو بڑا اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔

    ڈائٹنگ سے مرد و خواتین میں بانجھ پن کا امکان بڑھ سکتا ہے،تحقیق

  • سوات کےکبل تھانہ سی ٹی ڈی میں دھماکےکی ابتدائی رپورٹ جاری

    سوات کےکبل تھانہ سی ٹی ڈی میں دھماکےکی ابتدائی رپورٹ جاری

    پولیس نے سوات کے کبل تھانہ سی ٹی ڈی میں دھماکے کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی-

    باغی ٹی وی:پیر کی رات کو سوات کے علاقے کبل میں سی ٹی ڈی تھانے میں ہونے والے دھماکے سے سی ٹی ڈی کے 2 افسروں سمیت 15 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ 57 زخمیوں میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے۔

    پولیس رپورٹ کے مطابق تھانہ سی ٹی ڈی میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا ہونے کا زیادہ امکان ہے ، باہر سے حملے کا ابھی تک کوئی ثبوت نہیں ملا، تھانے کے مال خانہ میں گولہ بارود کو آگ لگی، دھماکے کے دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

    دوسری جانب ڈی آئی جی سی ٹی ڈی خالد سہیل نے بتایا تھا کہ تھانہ کبل سوات میں خود کش دھماکا نہیں ہوا،تھانے پر نہ حملہ ہوا اور نہ ہی فائرنگ ہوئی ، دھماکا تھانے میں اسلحہ اور مارٹر گولے والی جگہ پر ہوا، دھماکا غفلت یا کسی اور وجہ سے ہوا اس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    بعد ازاں انہوں نے ایک اور بیان میں کہا کہ دھماکا سی ٹی ڈی کے پرانے آفس میں ہوا ہے، بظاہر خودکش یا دہشت گردی کا واقعہ نہیں لگ رہا ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کےمطابق دھماکےمیں سی ٹی ڈی کے 2 اہلکار اور 4 سویلین شہید ہوئے جبکہ دھماکے میں سی ٹی ڈی کے 18 اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں بم ڈسپوزل یونٹ کی ٹیمیں بھی تحقیقات کر رہی ہیں۔

  • گلگت بلتستان اور کشمیر پولیس کو دیگر صوبوں میں لے جانے پر پابندی عائد

    گلگت بلتستان اور کشمیر پولیس کو دیگر صوبوں میں لے جانے پر پابندی عائد

    وفاقی وزارت داخلہ نے گلگت بلتستان اور کشمیر کے پولیس اہلکاروں کو دیگر صوبوں میں لے جانے پر پابندی عائد کردی۔

    باغی ٹی وی: وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو مراسلہ بھجوایا گیا ہے جس میں انہیں بتایا گیا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو دیگر صوبوں میں لے جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے –

    کارکنوں پرتشدد :پی ٹی آئی نےامریکی ،برطانوی پارلیمنٹ یورپی یونین اورانسانی حقوق کی تنظیموں کو …

    وزارت داخلہ نے گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیراعلی کی سیکیورٹی سے متعلق احکامات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی اور گورنر جہاں بھی جائیں گے متعلقہ صوبہ سیکیورٹی فراہم کرے گا اور اس حوالے سے وزارت داخلہ نے آئی جی اور کمشنراسلام آباد کو سکیورٹی دینے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔

    پی ٹی آئی کیخلاف کارروائیوں میں ملوث ہرپولیس افسر سے ساری عمر حساب لیا جائے …

    ذرائع کا بتانا ہے کہ گلگت بلتستان پولیس پر زمان پارک میں پنجاب پولیس سے مزاحمت کی انکوائری ہوئی تھی وزیراعلیٰ گلگت بلتستان جوڈیشل کمپلیکس سے شبلی فراز کو پروٹوکول کےہمراہ لینےبھی آئے تھےجس کے بعد وفاقی حکومت نے پولیس اہلکاروں کو دیگر صوبوں میں ساتھ لے جانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔

    عمران خان خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں تو جماعت کے مرکز منصورہ آجائیں،سراج الحق

  • گلگت بلتستان میں نامعلوم افراد نے بچیوں کے اسکول کو آگ لگادی

    گلگت بلتستان میں نامعلوم افراد نے بچیوں کے اسکول کو آگ لگادی

    گلگت:پاکستان کے شمالی علاقوں میں ایک بار پھرسکولوں پر حملے کی خبر ہے ،اس سلسلے میں تازہ ہونے والے واقعہ میں گلگت بلتستان کے علاقے داریل میں نامعلوم افراد نے بچیوں کے اسکول کو آگ لگادی جب کہ چوکیدار کو بھی اغوا کرکے لے گئے۔

    گلگت بلتستان پولیس کے مطابق دیامر کی تحصیل داریل میں پیر اور منگل کی درمیانی رات نامعلوم افراد نے بروگی گرلز اسکول کو آگ لگادی اور چوکیدار کو بھی اغواء کر کے لے گئے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے اسکول کو ملزمان کی گرفتاری اور مغوی چوکیدار کی بازیابی کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

    وزیراعلٰی گلگت بلتستان خالد خورشید نے واقعے کا نوٹس لیترے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    خالد خورشید نے انتظامیہ، پولیس و دیگر اداروں کو فوری تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے اسکول کی فوری بحالی کا بھی حکم دے دیا ۔

    یاد رہے کہ گلگت بلتستان میں کافی عرصے سے کچھ ایسے واقعات سامنے آرہےہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان کے ان علاقوں کو جان بوجھ کرعدم استحکام کا نشانہ بنایا جارہا ہے جس کے لیے ذمہ داران کی طرف سے نوٹس لینا ضروری ہے

  • شمالی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برفباری کا آغاز ہو گیا

    شمالی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برفباری کا آغاز ہو گیا

    آزاد کشمیر کی وادی نیلم ، وادی گریز اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برفباری کا آغاز ہوگیا ہے-

    باغی ٹی وی: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف شہروں و علاقوں میں ہونے والی موسلا دھار تیز بارش نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا ہے آزاد کشمیر کےمختلف علاقوں بھمبر، میرپور، ڈڈیال، چکسواری، جاتلاں اور منگلا میں بارش سے موسم مزید سرد ہو گیا۔

    اسلام آباد میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، 2 دہشت گرد گرفتار

    محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان ، بالائی خیبر پختونخوا، اسلا م آباد اور بالائی پنجاب میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش، چند مقامات پر ژالہ باری اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

    گلگت بلتستان کے ضلع دیا مر میں بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری تھا کہ اچانک سیاحتی مقامات بابو سر ٹاپ اور گیٹی داس سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں شدید برفباری شروع ہوگئی جس کےبعد چلاس جھلکڈ روڈ جزوی طور پر ٹریفک کے لئے بند ہوگئی ہے-

    جب کہ ناران میں بھی برفباری شروع ہونے سے قرب و جوار کے علاقوں کا موسم نہایت سرد ہو گیا ہے،چلاس شہر میں ہونے والی بارش سے خشک موسم میں کمی آگئی۔

    گورنر سندھ کی نکاح نامے میں ختم نبوت حلف نامہ شامل کرنے کی تجویز

    اس ضمن میں علاقائی انتظامیہ اور مقامی محکمہ موسمیات کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ بابوسر ٹاپ میں برفباری کے باعث گاڑیوں کی پھسلن کے خطرات موجود ہیں لہذا احتیاط برتی جائے۔

    لوئر دیر کے ضلعی ہیڈ کوارٹر تمرگرہ شہر اور دیگر مضافات میں ہونے والی شدید بارش اور ژالا باری نے تباہی مچا دی ہے، اس کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ تمرگرہ بازار میں ندی میں پیدا ہونے والی طغیانی کے باعث کار الٹ کر بہہ گئی ہے۔

    لوئر دیر میں تیز بارش کی وجہ سے پانی تبلیغی مرکز میں داخل ہو گیا جس کی اطلاع ملتے ہی مقامی ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 نے امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے جب کہ موسم نہایت سرد ہو گیا ہے۔

    لوئر دیر شہر اور گرد ونواح میں ہونے والی شدید ژالہ باری سے شہر کی سڑکوں پر سفیدی چھا گئی ہے اور موسم نہایت سرد ہو گیا ہے بونیر، بنوں، کاٹلنگ، رستم، نوشہرہ اورصوابی سمیت دیگرعلاقوں میں بھی ہونے والی تیز بارش و ژالہ باری سے موسم کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

    دراہمہ : جواریوں کے خلاف کریک ڈاؤن،37 جواری گرفتار اور جوإ پر لگی رقم 1 لاکھ 48…

  • گلگت بلتستان میں دنیا کے بلند ترین کرکٹ گراؤنڈ کا افتتاح

    گلگت بلتستان میں دنیا کے بلند ترین کرکٹ گراؤنڈ کا افتتاح

    گلگت:گلگت بلتستان میں دنیا کے سب سے بلند مقام پر کرکٹ گراؤنڈ کا افتتاح کر دیا گیا۔ دل کش مناظر سے مالامال گراؤنڈ میں کھلاڑیوں کے علاوہ سیاحوں کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

    پاکستان میں کرکٹ کا کھیل ریکارڈ بلندی پر پہنچ گیا۔ دنیا بھرمیں بلند ترین مقام پر پہاڑوں کے بیچ کرکٹ گراؤنڈ بنا ڈالا ۔ گلگت کے قریب حسین قدرتی مناظر میں گھرا یہ گراؤنڈ بہترین سہولتوں سے بھی آراستہ ہے۔

    عمران خان کی زیرِصدارت اہم اجلاس، اہم امور پر تبادلہ خیال

    پسان نگر کرکٹ گراؤنڈ سطح سمندرسے ساڑھے 8 ہزار فٹ کی بلندی پر بنایا گیا ہے، گراؤنڈ تک پہنچنے کیلئے 3 کلومیٹر سڑک خاص طور سے تیار کی گئی۔ کھلاڑیوں اور سیاحوں کیلئے ضروری سہولتوں کے علاوہ پارکنگ کا بھی انتظام ہے۔

     

    دنیا میں سب سے زیادہ بلندی پر اس کرکٹ گراؤنڈ کا باضابطہ افتتاح ہو گیا۔ علاقے کے نوجوانوں کو کرکٹ کھیلنے کی سہولت تو لوگوں کو من پسند کھیل دیکھنے کا موقع ملا۔ خیال رہے کہ پاکستا اس سے قبل گوادر میں کرکٹ اسٹیڈیم قائم کر چکا ہے جو دنیا میں اپنی مثال آپ ہے۔

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    واضح رہے کہ فروری 2021 میں پسان گراؤنڈ کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد یہاں باقاعدہ ایک کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

  • چلاس میں گھر کی چھت گرنے سے 9 افراد جاں بحق

    چلاس میں گھر کی چھت گرنے سے 9 افراد جاں بحق

    چلاس: گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں گھر کی چھت گرنے سے 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق چلاس کے علاقے بونرداس میں گھر کی چھت گرنے کا واقعہ پیش آیا جس میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

    شیخوپورہ، گاؤں میں سوتے ہوئے 8 افراد کوکلہاڑی کے وار سے قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

    ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد میں خاتون سمیت 8 بچے شامل ہیں۔ گھر میں فراز نامی شخص رہائش پزیر تھا جس کی بیوی، 4 بیٹے اور 4 بیٹیاں حادثے کا شکار ہو گئیں۔

    ملبے تلے دبے تمام افراد کی لاشیں نکال لی گئیں تاہم چھت گرنے کی وجوہات معلوم نہ ہو سکیں۔

    قبل ازیں شیخوپورہ میں نارنگ کے نواحی گاؤں ہیچڑ میں مختلف مقامات سے 8 لاشیں برآمد ہوئی تھیں ڈی پی او فیصل مختار کے مطابق تمام افراد کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہےڈیروں یا گلیوں میں سوئے افراد کو نشانہ بنایا گیا۔

    شیخوپورہ : ہچڑ میں آٹھ بےگناہ افراد کے مبینہ قاتل کا پس منظر

    8 افراد کو مختلف مقامات پر کلہاڑی کے وار کرکے اس وقت قتل کیا گیا جب وہ سو رہے تھے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے، گرفتار شخص بظاہر ذہنی معذور دکھائی دیتا ہے۔ڈی پی او فیصل مختار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملزم نے سارے قتل رات 3 بجےکے بعد کیے جب سارا گاؤں سو رہا تھا۔

    آئی جی پنجاب نےشیخوپورہ کے نواحی گاؤں ہچڑ میں مختلف مقامات پر 8 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیا اور آئی جی پنجاب نے آر پی او شیخوپورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔آئی جی پنجاب نے واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کرنے کا حکم دیا تھا شیخوپورہ پولیس نے قتل کے افسوسناک واقعات میں ملوث ملزم فیض کو گرفتار کرلیا تھا ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم ذہنی مریض ہے-

    قتل، اندھے قتل اوراغواء کی وارداتوں میں ملوث13 ملزمان گرفتار

  • وزیر گلگت بلتستان کرنل ریٹائرڈ عبیداللہ بیگ کو رہائی مل گئی

    وزیر گلگت بلتستان کرنل ریٹائرڈ عبیداللہ بیگ کو رہائی مل گئی

    حکومتی وزیر عبید اللہ گلگت بلتستان پہنچ گئے

    مظاہرین نے چلاس جلکھڈ روڈ بھی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا چلاس جھلکڈ روڈ گزشتہ روزمظاہرین نے مطالبات کے حق میں بند کردیا تھا عبید اللہ اسلام آباد سے گلگت آ رہے تھے کہ بابوسر میں روڈ بند تھا گلگت بلتستان کے حکومتی وزیر عبید اللہ دیگر مسافروں کے ساتھ پھنسے رہے حکومتی وزیر عبید اللہ سڑک کھولنے کے لیے مظاہرین سے مذاکرات کا حصہ بنے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد روڈ کھول دیا گیا ،عبید اللہ گلگت پہنچ گئے ڈی سی دیامر فیاض احمد،ایس پی دیامر شیرخان ،علما کرام نے مظاہرین سے مذاکرات کیے

    قبل ازیں وزیر خزانہ گلگت بلتستان کرنل ریٹائرڈ عبیداللہ بیگ کو مسلح افراد نے اغوا کر لیا گیا تھا، شر پسندوں نے بابو سر ٹاپ سے 15 کلومیٹر دور سیروتفریح کے لئے جانے والی 15 گاڑیاں روک لیں۔50 افراد میں 20 بچے بھی شامل ہیں۔مغوی افراد میں گلگت بلتستان حکومت کا سینئر وزیر بھی شامل ہیں اغواء ہونے والے سینئر وزیرنے مسلح گروہ کی حراست میں ہونے کی تصدیق کی تھی

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آج آمنے سامنے ہوں گی

    افراد کا کہنا ہے کہ کئی گھنٹے سے پھنسے ہیں کسی نے کوئی مدد نہیں کی سیاحوں نے وزیراعظم سے مدد کی اپیل کردی۔

    صوبائی وزیر کو اسلام آباد سے گلگت آتے ہوئے بابوسر سے اغوا کیا گیا اغوا کاروں نے جیل میں قید ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کیاتھا رپورٹ کے مطابق سابق ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کا کہنا ہے کہ میری گلگت بلتستان کے وزیر عبیداللہ سے بات ہوئی ہے، صوبائی وزیر کی رہائی کے لیے مذاکرات ہو رہے ہیں، علمائے کرام اور عمائدین بھی مذاکرات میں شامل ہیں۔فیض اللہ فراق نے بتایا کہ تھک جل کے مقام پر مذاکرات کا آخری مرحلہ جاری ہے اور میں تھک جل کے مقام پر جرگے میں موجود ہوں۔

    صوبائی وزیر کرنل ریٹائرڈ عبیداللہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر جی بی اے ہنزہ 6 سے منتخب ہوئے تھے اور رواں برس جون میں جگہ وزیر خزانہ کے عہدے پر تعینات ہوئے تھے –

    پاکستان سے ترکی، یورپ، برطانیہ اور امریکا جانے والوں کیلیے خوشخبری

    گلگت بلتستان خالد خورشید نے عدم اعتماد کے خوف سے منحرف وزرا کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے حکومت کے قابل ترین وزیر خزانہ جاوید منوا کو وزرات سے فارغ کرکے ان کی جگہ سینئر وزیر کرنل ریٹائرڈ عبید اللہ بیگ کو خزانے کی ذمہ داری سونپی تھی-

    پاکستان اس وقت سیلاب کی صورتحال میں مشکل ترین حالات سے گزر رہا ہے، وزیر خارجہ…

  • گلگت،سیلاب متاثرہ علاقے میں پاک فوج کا ریلیف آپریشن

    گلگت،سیلاب متاثرہ علاقے میں پاک فوج کا ریلیف آپریشن

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں

    پاک فوج کے جوان ریسکیو و ریلیف آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں، گلگت کے علاقے میں سیلاب آیا تو پاک فوج کے جوان شہریوں کی مدد کے لئے پہنچ گئے، پاک آرمی کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ گورو جگلوٹ میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مریضوں کو علاج معالجے کی مفت سہولت فراہم کی گئی،

    پاک آرمی میڈیکل کور کے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم کو خصوصی طور پر اس میڈیکل کیمپ میں تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سیلاب متاثرین میں پاک فوج کے زیر انتظام کشمیر آرفنز ریلیف ٹرسٹ کی طرف سے امدادی سامان کی پیکجز تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر کشمیر آرفنز ریلیف ٹرسٹ کے نمائندے رضاکاروں کے ساتھ موجود تھے۔

    گلگت کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں متاثرہ افراد کی رہائش کے لیے شاہراہ قراقرم پر عارضی ٹینٹ ولیج قائم کردئیے گئے ہیں، پاک فوج کی جانب سے متاثرین کے لے ٹینٹ، اشیائے خورونوش، ادویات فراہم کی جارہی ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ لوگوں کے مکانات، لاکھوں روپے مالیت کی قیمت زمین اورپھل دار درخت تباہ ہو گئے جس پر صوبائی حکومت خاموش ہے،پاک فوج ہی مشکل کی گھڑی میں ہماری مددکو آئی ہے، ہم سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ مشکل وقت میں ہماری مدد کرنے پر پاک فوج کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں سیلاب سے متاثرہ لوگوں نے میڈیکل کیمپ اور ریلیف کیمپ کے انعقاد پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

    سیلاب سے ہونے والے نقصان کے سرکاری اعداد وشمارجاری

    حکومت بارش سے متاثرہ افراد کو معاوضہ دینے کا اعلان کرے،سربراہ پاکستان سنی تحریک

    بارش کے بعد کی صورتحال ، میئر کراچی نے گورنر سندھ سے ملاقات میں وفاق سے مدد مانگ لی

    اکثر ارکان اسمبلی ڈیفنس اور کلفٹن کے رہائشی ہیں انہیں پتا ہی نہیں کہ کراچی کے عوام کے مسائل کیا ہیں،حافظ نعیم الرحمان

    ملک میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں