Baaghi TV

Category: گلگت بلتستان

  • گلگت بلتستان میں درآمدات پر ٹیکس استثنیٰ کے حوالے سے ایف بی آر کی وضاحت

    گلگت بلتستان میں درآمدات پر ٹیکس استثنیٰ کے حوالے سے ایف بی آر کی وضاحت

    گلگت بلتستان میں درآمدات پر ٹیکس استثنیٰ کے حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے وضاحت جاری کردی۔

    ایف بی آر کے مطابق ٹیکس استثنیٰ کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے ایک جامع اور مضبوط نظام وضع کیا گیا ہے، جس کے تحت ملک کے دیگر حصوں میں تاجروں اور کاروباری برادری کے مفادات متاثر نہیں ہوں گےگلگت بلتستان کو ایک خصوصی حیثیت حاصل ہے اور سیلز ٹیکس ایکٹ 1990، انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 اور فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 گلگت بلتستان میں لاگو نہیں کیے گئے ہیں۔

    ایف بی آر کے مطابق سوست ڈرائی پورٹ کے ذریعے درآمد کی جانے والی صرف وہی اشیا ٹیکس استثنیٰ کی حقدار ہوں گی جو گلگت بلتستان کی حدود میں استعمال کی جائیں گی، جبکہ گلگت بلتستان کے لیے درآمد کی جانے والی اشیا کی سالانہ ٹیکس استثنیٰ کی حد 4 ارب روپے مقرر کی گئی ہے،اس پالیسی کو شفاف اور مؤثر انداز میں نافذ کرنے کے لیے متعدد حفاظتی اقدامات متعارف کرائے گئے ہیں۔

    مرکزی مسلم لیگ کا یوم تاسیس،لاہور،کراچی ،پشاور،کوئٹہ سمیت اضلاع کی سطح پر پروگرام

    ایف بی آر کے مطابق حکومت گلگت بلتستان ٹیکس فری اشیا کے استعمال کے لیے ہر تاجر کا کوٹہ مقرر کرے گی اور یہ تمام کوٹے مجموعی طور پر 4 ارب روپے کی سالانہ حد سے تجاوز نہیں کریں گےپاکستان کسٹمز (ویب بی او سی) سسٹم کے ذریعے ان کوٹہ جات کی نگرانی خودکار ماڈل کے تحت کی جا رہی ہے، جبکہ کسی تاجر کا مقررہ کوٹہ ختم ہونے پر خودکار سسٹم مزید ٹیکس فری درآمدات کو بلاک کر کے قانون کے مطابق قابلِ اطلاق ٹیکس وصول کرے گا۔

    ایف بی آر کے مطابق حکومتِ گلگت بلتستان نے باضابطہ طور پر اس بات کا عہد کیا ہے کہ ٹیکس سے مستثنیٰ اشیا کا استعمال صرف گلگت بلتستان کی حدود میں ہی ہوگا،پاکستان کسٹمز نے ایسی اشیا کی گلگت بلتستان سے ملک کے دیگر حصوں میں منتقلی کی روک تھام کے لیے انفورسمنٹ کا طریقۂ کار بھی وضع کر لیا ہے، اور جی بی حکومت و تاجروں کے ساتھ طے شدہ معاہدے کے مطابق کسی بھی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

    بھارتی ہندو پنڈت یتی نرسمہا نند کا متنازع بیان، خودکش گروپ بنانے کی اپیل

    ایف بی آر نے ملک بھر کی کاروباری برادری اور تاجروں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ یہ استثنائی نظام جائز تجارتی مفادات کو نقصان نہیں پہنچائے گا، اور اس سہولت کا مقصد صرف گلگت بلتستان کے عوام اور معیشت کی بہتری ہے۔

  • گورنر گلگت بلتستان  کا علیحدہ صوبے کا مطالبہ

    گورنر گلگت بلتستان کا علیحدہ صوبے کا مطالبہ

    لاہور:گلگت بلتستان کے گورنر مہدی شاہ نے الگ صوبے کا مطالبہ کیا ہے-

    گورنر گلگت بلتستان مہدی شاہ نے جاتی امرا لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وسائل ہمارے ہیں جبکہ فائدہ ہمارے علاوہ پورے پاکستان کو ہو رہا ہے، گلگت بلتستان کی حق تلفی ہو رہی ہے اور آزاد کشمیر طرز پر یہاں بھی احتجاجی تحریک شروع ہوسکتی ہےمرکز میں مسلم لیگ (ن) کے ساتھ پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی اتحادی حکومت ہے لیکن ہمیں کچھ نہیں مل رہا ہے، احسن اقبال وہاں آئے اور کہا کہ 200 میگا واٹ بجلی پیدا کرنا کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن کچھ نہیں کیا۔

    گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ ہماری زمین اور پہاڑ ایک ہیں لیکن علاقے کو متنازع قرار دے کر ہمیں سہولتوں سے محروم کیا جا رہا ہے، میں کہتا ہوں کہ بجلی کی پیداوار کے لیے جو پانی استعمال ہو رہا ہے، وہ ہمارے ہاں سے آرہا ہے لیکن ہمارا خیال نہیں رکھا جا رہا ہے 27 ویں ترمیم میں ہمارے دو مطالبات تھےپہلا مطالبہ اسمبلی میں سیٹیں 24 سے بڑھا کر 30 کرنے کا تھا، احسن اقبال صاحب آپ نے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کریں اور 200 میگا واٹ کے بجائے 50 میگا واٹ بجلی ہی دے دیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم لوگ باقی صوبوں کی نسبت اپنی مرضی سے آزاد ہو کر پاکستان میں شامل ہوئے ہیں، جب ہمارے الیکشن آتے ہیں تو سیاست دان وعدے کرتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف نے 100 میگا واٹ بجلی دینے کا وعدہ کیا ہے امید ہے مل جائے گی، مسلم لیگ (ن) کا اتحادی ہونا فائدے میں نہیں اور یہ بات میں نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں بھی کی تھی۔

  • پاکستان کی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ کا ایک اور تاریخی کارنامہ

    پاکستان کی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ کا ایک اور تاریخی کارنامہ

    پاکستان کی مایہ ناز خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ نے عالمی سطح پر ایک اور بڑا اعزاز حاصل کرنے کی جانب اہم قدم بڑھا لیا ہے۔

    گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی ثمینہ بیگ کامیابی کے ساتھ قطبِ جنوبی پہنچ گئی ہیں، جو ایکسپلورر گرینڈ سلیم کی تکمیل کی جانب ایک بڑا سنگِ میل ہے۔ثمینہ بیگ نے یونین گلیشیئر سے اپنے سفر کا آغاز کیا اور نہایت مشکل اور چیلنجنگ اسکیئنگ روٹ اختیار کرتے ہوئے ساؤتھ پول تک رسائی حاصل کی۔ اس حوالے سے ان کے بھائی اور معروف کوہ پیما مرزا علی نے بتایا کہ یہ مرحلہ جسمانی اور ذہنی طور پر انتہائی سخت تھا، تاہم ثمینہ بیگ نے غیر معمولی عزم اور حوصلے کے ساتھ اسے کامیابی سے مکمل کیا۔

    مرزا علی کے مطابق قطبِ جنوبی پہنچنے پر ثمینہ بیگ نے پاکستان کا قومی پرچم اور اپنی کمیونٹی کا جھنڈا لہرایا، جس سے نہ صرف پاکستان بلکہ گلگت بلتستان کا نام بھی عالمی سطح پر روشن ہوا۔ثمینہ بیگ کا حتمی ہدف ایکسپلورر گرینڈ سلیم کو مکمل کرنا ہے، جس کے لیے دنیا کے ساتوں براعظموں کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے (سیون سمٹس) کے ساتھ ساتھ قطبِ جنوبی اور قطبِ شمالی تک پہنچنا لازم ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ ثمینہ بیگ پہلے ہی سیون سمٹس کا اعزاز حاصل کرچکی ہیں اور اب اس تاریخی مشن کی تکمیل کے لیے انہیں صرف قطبِ شمالی پہنچنا باقی ہے۔ثمینہ بیگ کی یہ کامیابی پاکستانی خواتین کے لیے حوصلے، عزم اور عالمی سطح پر صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے، جو آنے والی نسلوں کے لیے ایک متاثر کن مثال بن رہی ہے۔

  • گلگت بلتستان میں عام انتخابات 2026 کا شیڈول جاری کر دیا گیا

    گلگت بلتستان میں عام انتخابات 2026 کا شیڈول جاری کر دیا گیا

    الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے عام انتخابات 2026 کا شیڈول جاری کر دیا،جس کے مطابق پولنگ 24جنوری 2026کو ہو گی۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 15 سے 22 دسمبر تک جمع ہوں گے،امیدواروں کی ابتدائی فہرست 23 دسمبر کو جاری ہوگی،اسکروٹنی کی آخری تاریخ 30 دسمبر مقرر کی گئی ہے،اپیلیں دائر کرنے کی آخری تاریخ 3 جنوری 2026 ہوگی،اپیلٹ ٹربیونل 10 جنوری تک فیصلے سنائے گا،امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہر ست 11 جنوری کو جاری ہوگی،امیدوار دستبرداری اور حتمی فہرست 12 جنوری کو شائع ہوگی،انتخابی نشانات 13 جنوری کو الاٹ کیے جائیں گے۔

    الیکشن کمیشن جی بی نے انتخابات 2026 کے لیے ڈی آر اوزکا تقرر بھی کر دیا،تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران تعینات کردئیے گئےگلگت میں امیر حمزہ ،اسکردو میں خورشید احمد،دیامر میں سہیل احمد خان اورغذر میں لقمان حکیم ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر ہوں گےاسی طرح منہاج علی راجہ استور ،نظام الدین ہنزہ اورمنحس حسین نگر میں ڈی آر او تعینات کئے گئے ہیں،گانچھے میں محمد اسحاق ،کھرمنگ میں محمد شریف ایڈیشنل سیشنز جج بطورڈی آر او ہوں گے شگر میں منظور حسین ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر تعینات کئے گئے ہیں-

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابی عمل شفاف، منظم اور قانون کے مطابق ہوگا،تمام اضلاع میں انتخابی انتظامات مزید تیز کر دیے گئے ہیں۔

  • گلگت بلتستان انتخابات: ہمیں ہر سطح پر نظررکھنی ہوگی کہ کون پارٹی کے ساتھ ہے اور کون پرایا ،نواز شریف

    گلگت بلتستان انتخابات: ہمیں ہر سطح پر نظررکھنی ہوگی کہ کون پارٹی کے ساتھ ہے اور کون پرایا ،نواز شریف

    ن لیگ کے صدر نواز شریف نے گلگت بلتستان الیکشنز پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ امیدواروں کے انتخاب میں میرٹ پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور پرانے ساتھیوں کے ساتھ ساتھ نئے امیدواروں کی شمولیت بھی شفاف اورمنصفانہ بنیادوں پر ہوگی۔

    صدر ن لیگ نے کہا کہ ن لیگ کا پارلیمانی بورڈ تمام رہنماؤں اور کارکنوں کی رائے سننے کے بعد ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرے گا تاکہ بہترین امیدوار میدان میں آئیں،ہمیں ہر سطح پر نظررکھنی ہوگی کہ کون پارٹی کے ساتھ ہے اور کون پرایا انتخابات کی فضا مثبت ہے اوراس کے نتائج بھی پارٹی کے حق میں آئیں۔

    نواز شریف نے کہا کہ ن لیگ نے ملک میں جو سرمایہ کاری کی، وہ این ایف سی ایوارڈ سے بھی آگے نکل گئی اور صوبوں کو فنڈز ان کے حقوق کے مطابق ملنے چاہئیں،انہوں نے وفاق کی جانب سے دیے جانے والے فنڈز کے بہتر استعمال پر بھی زور دیا اور کہا کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو بھی این ایف سی کے تحت مالی وسائل فراہم کیے جائیں۔

    نواز شریف نے اعلان کیا کہ وہ جلد وزیراعظم شہباز شریف سے اس معاملے پر بات کریں گے تاکہ دونوں علاقوں میں ترقی اور انتخابات کی تیاری میں مزید تیزی لائی جا سکے،انہوں نے پارٹی کارکنان اوررہنماؤں سے کہا کہ وہ اپنے عزم اور محنت سے پارٹی کی کامیابی کو یقینی بنائیں اور میرٹ، شفافیت اورعوامی توقعات کو اولین ترجیح دیں۔

    واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے گلگت بلتستان میں 24 جنوری کو انتخابات کی منظوری دے دی۔ الیکشن کمیشن آج اسمبلی انتخابات کا شیڈول جاری کریگا چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے الیکشن کرانے کے لئے سفارشات صدر پاکستان کو بھجوائے تھے۔ صدر پاکستان نے 24 جنوری میں الیکشن منعقد کرانے کی حتمی منظوری دے دی۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ گلگت بلتستان اسمبلی 5 سالہ آئینی مدت مکمل کرنے کے بعد تحلیل کر دی گئی تھی۔ جسٹس ریٹائرڈ یار محمد خان کو نگران وزیر اعلیٰ مقرر کیا گیاتھا۔وزیر اعظم نے بطور چیئرمین جی بی کونسل نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد ناصر کی تعیناتی منظوری دی ، کابینہ ڈویژن نے نگران وزیراعلیٰ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات نگران حکومت کرائے گی۔

  • گلگت بلتستان حکومت تحلیل، نگراں وزیر اعلیٰ کا اعلان

    گلگت بلتستان حکومت تحلیل، نگراں وزیر اعلیٰ کا اعلان

    گلگت بلتستان کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرنے کے بعد تحلیل ہو گئی، جس کے ساتھ ہی خطے میں نگران سیٹ اپ کا قیام عمل میں آگیا ہے۔

    پانچ سالہ مدت مکمل ہونے کے بعد جسٹس ریٹائرڈ یار محمد خان کو نیا نگراں وزیر اعلیٰ تعینات کردیا گیا۔ یہ فیصلہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور قائدِ حزب اختلاف کی باہمی مشاورت سے کیا گیا، جس کی منظوری گلگت بلتستان کونسل کے چیئرمین نے دی۔سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق یار محمد خان کی تقرری آرٹیکل 48 اے (2) کے تحت کی گئی ہے۔ ان کا تعلق ضلع استور سے ہے اور وہ عدلیہ کے اعلیٰ عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ حکومت کی مدت 24 نومبر کی رات 12 بجے پوری ہوئی، جس کے بعد نگران حکومت نے فوری طور پر انتظامی امور سنبھال لیے۔

    دوسری جانب قانون و استغاثہ ڈپارٹمنٹ نے وزرا، مشیران، کوآرڈینیٹرز اور وزرائے اعلیٰ کے خصوصی معاونین کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ یہ فیصلہ گلگت بلتستان گورننس ریفارمز 2019 کی شق 56(5) اور 2020 کے ترمیمی آرڈر کے تحت کیا گیا۔نوٹیفکیشن کے بعد تمام متعلقہ عہدے ختم ہوگئے ہیں، جبکہ نگران سیٹ اپ آئندہ عام انتخابات تک قائم رہے گا

    اسکول چھوڑنے کی بلند شرح،بلوچستان میں ارلی وارننگ سسٹم متعارف

    ملائیشیا، کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنانے پر پابندی

    سیکیورٹی میں نیا اضافہ،سی ٹی ڈی کا کمانڈ اینڈ کنٹرول موبائل یونٹ فعال

  • چلاس،لینڈ سلائیڈنگ،6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں

    چلاس،لینڈ سلائیڈنگ،6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں

    چلاس میں ہولناک لینڈ سلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جا گریں

    گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں شدید لینڈ سلائیڈنگ کے باعث چھ گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں جبکہ دو گاڑیاں دریا میں جا گریں، جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی اور لاپتہ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

    یہ افسوسناک واقعہ چلاس کے علاقے گندلو میں پیش آیا، جہاں پہاڑی تودہ اچانک سڑک پر آ گرا۔ لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں شاہراہ مکمل طور پر بند ہوگئی، جس سے آمدورفت معطل ہو گئی اور علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ متاثرہ مقام پر کم از کم چھ گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، جب کہ دو گاڑیاں لینڈ سلائیڈنگ کے دھکے سے نیچے دریا میں جا گریں۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اتنا اچانک پیش آیا کہ ڈرائیور حضرات کو گاڑیاں پیچھے لینے کا موقع بھی نہ ملا۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ریجنل ہیڈ کوارٹر اسپتال چلاس نے تصدیق کی ہے کہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کے علاج کے لیے اضافی عملہ طلب کر لیا گیا ہے، جب کہ خون کے عطیات کے لیے اپیل بھی کی گئی ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو 1122 کی تین گاڑیاں اور سات اہلکار جائے حادثہ پر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ علاقے میں بھاری مشینری کی مدد سے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے، تاہم دشوار گزار پہاڑی علاقہ اور مسلسل پتھروں کے گرنے سے آپریشن میں مشکلات درپیش ہیں۔

    انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حادثے کی جگہ کے قریب نہ جائیں تاکہ ریسکیو عملے کو کارروائی میں رکاوٹ نہ ہو۔یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں مسلسل بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، جس سے شاہراہ قراقرم کے کئی مقامات پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق مقامی انتظامیہ نے علاقے میں ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے اور مسافروں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت دی گئی ہے۔

  • یوم آزادی گلگت بلتستان کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کا نغمہ ریلیز

    یوم آزادی گلگت بلتستان کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کا نغمہ ریلیز

    یوم آزادی گلگت بلتستان کی مناسبت سے آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ ریلیز کر دیا

    گلگت بلتستان کے نوجوان گلوکاروں کی آواز میں وطن سے محبت کا والہانہ انداز، نغمہ کے بول ہیں "پاکستان کی شان – گلگت بلتستان”یہ نغمہ گلگت بلتستان کا وطنِ عزیزسے لازوال رشتہ اور محبت کی بہترین عکاسی کرتا ہے،یہ گیت اُن جانثاروں کی بھی یاد دلاتا ہے جنہوں نے مادرِ وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے،نغمہ میں اس امر کابھی ذکر کیا گیا ہے کہ جس نے بھی اس ملک کی جانب میلی نگاہ ڈالی اسکو ذلت ورسوائی کا سامنا کرنا پڑا،نغمہ میں اس بات کی بھی ترویج کی گئی کہ ہمیں اپنی تمام تر ذاتی رنجشوں کو بُھلا کر اس ملک کے مستقبل کوپیشِ نظر رکھنا چاہیئے

    ہم ایک عظیم قوم ہیں اور اس وطن کی سرفرازی کے لئے ہمیں اتحاد، محبت اور بھائی چارہ کی فضا کو قائم کرنا ہوگا

  • گلگت بلتستان میں عام انتخابات کیلئے تاریخ کا اعلان

    گلگت بلتستان میں عام انتخابات کیلئے تاریخ کا اعلان

    گلگت بلتستان میں عام انتخابات کیلئے تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔

    چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی اور حکومت کی مدت 24 نومبر کو مکمل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات فروری 2026 میں ہونگے، اسمبلی انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔راجہ شہباز خان کا کہنا ہے کہ 9 لاکھ 91 سے زائد ووٹرز کی لسٹ بن گئی ہے، فروری 2026ء میں گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کیلئے آج سے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ووٹر لسٹیں روانہ کردی گئی ہیں۔چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے کہا کہ اسمبلی کے 25 انتخابی حلقوں میں ووٹر لسٹیں کل سے آویزاں ہوں گی۔

  • گلگت : قاضی نثار احمد پر حملے کے سہولت کار 8 افراد گرفتار

    گلگت : قاضی نثار احمد پر حملے کے سہولت کار 8 افراد گرفتار

    انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان فیصل محمود بٹ نے کہا ہے کہ ممتاز عالم دین اور اہلسنت والجماعت گلگت بلتستان و کوہستان کے امیر قاضی نثار احمد پر حملے میں سہولت کاری کرنے والے 8 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    سیکرٹری داخلہ اور ڈی آئی جی گلگت راجا مرزا حسن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی پولیس نے بتایا کہ جسٹس ملک عنایت الرحمٰن کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان کی شناخت بھی کر لی گئی ہے، ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ دہشت گردوں کے زیر استعمال چار گاڑیاں قبضے میں لے لی گئی ہیں۔فیصل محمود بٹ نے کہا کہ جلد ہی قاضی نثار احمد پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جائے وقوع سے حاصل کیے گئے فنگر پرنٹس اور خون کے نمونے ملزمان تک پہنچنے میں مددگار ثابت ہوئے۔

    انہوں نے بتایا کہ قاضی نثار احمد کی سیکیورٹی پر پولیس کی ایک موبائل اور پانچ اہلکار تعینات تھے، جنہوں نے حملے کے دوران جوابی فائرنگ کر کے دو حملہ آوروں کو زخمی کیا اور انہیں ہدف کے حصول میں ناکام بنا دیا۔آئی جی پولیس نے کہا کہ تحقیقات پولیس اور دیگر ادارے مشترکہ طور پر کر رہے ہیں اور ابتدائی شواہد کی بنیاد پر ملزمان کی شناخت تک پہنچ چکے ہیں، جنہیں جلد عدالت کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کے وقت اتوار کا دن ہونے کے باعث سی پی او میں نفری کم تھی، جبکہ حملہ تین سے پانچ منٹ تک جاری رہا۔

    آئی جی نے اس بات پر زور دیا کہ قاضی نثار احمد محفوظ رہے جو اللہ کے فضل اور پولیس اہلکاروں کی بہادری کا نتیجہ ہے، ورنہ علاقے کے حالات قابو سے باہر ہو سکتے تھے۔

    انڈیا ، امریکہ اور اسرائیل ، اصل حقیقت اور سچائی، آپکے سوال اور مبشر لقمان کے جوابات

    طالبان کا بگرام ایئربیس امریکا کے حوالے کرنے سے انکار

    غزہ پر اسرائیلی حملے، 24 گھنٹوں میں مزید 21 فلسطینی شہید، 96 زخمی

    کراچی میں ستمبر کے دوران جرائم کی صورتحال، سی پی ایل سی رپورٹ جاری