Baaghi TV

Category: گلگت بلتستان

  • خیبرپختونخوا اور گلگت میں  گلوف اور برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ

    خیبرپختونخوا اور گلگت میں گلوف اور برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ

    محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا اور گلگت میں بڑے پیمانے بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے گلیشیل لیک آؤٹ برسٹ فلڈ (گلوف) اور برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان میں گلوف اور برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے اور ایک معتدل مغربی لہر پاکستان کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے یہ موسمی نظام آج سے پورے خیبرپختونخوا میں شروع ہونے کی پیشگوئی ہے اور کل تک گلگت بلتستان تک پھیلے گا، اس عرصے کے دوران، بڑے پیمانے پر بارش اور آندھی گرج چمک کے ساتھ متوقع ہے اور پہاڑی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گلوف، ملبے کے بہاؤ اور سیلاب کے خطرے سے دوچار علاقوں میں خاص طور پر سوات، زیریں چترال، دیر، اپر ہزارہ، کوہستان، ہوپر، غلکین، ششپر، غذر، ہنزہ، نگر، گھانچے، شگر میں خطرات میں نمایاں طور پر اضافہ ہوسکتا ہے،شہریوں کو حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے کہ برفانی وادیوں میں رہنے والے شہری بارش کے دوران ندی کے کناروں اور ندیوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔

  • گلگت،نگران کابینہ اجلاس،معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر افواج کو خراج تحسین

    گلگت،نگران کابینہ اجلاس،معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر افواج کو خراج تحسین

    نگران گلگت بلتستان کابینہ کے اہم اجلاس میں آنے والے عام انتخابات، انتظامی امور اور گورننس سے متعلق معاملات پر تفصیلی غور کیا گیا،

    نگران کابینہ اجلاس میں "معرکہ حق” کے ایک سال مکمل ہونے پر پاک افواج کو خراج تحسین پیش کیا گیا، جنہوں نے بھارت کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر پاکستان کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کیا۔ایجنڈے کے تحت سابقہ کابینہ اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ مختلف محکموں کی کارکردگی کا بغور معائنہ کیا گیا اور پیش رفت رپورٹس پیش کی گئیں۔ نگران وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زیر التواء فیصلوں پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے واضح کر دیا کہ حکومتی کارکردگی میں بہتری اور عوامی خدمات کی فراہمی میں کسی قسم کی سستی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ نگران وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام ادارے آئینی حدود میں رہتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں اور انتخابی عمل کو ہر لحاظ سے غیر جانبدار بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت قانون کی بالادستی، میرٹ اور شفافیت پر مکمل یقین رکھتی ہے اور عوامی اعتماد کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔ اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حکومت گلگت بلتستان میں پرامن، شفاف اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی اور ایک مضبوط، شفاف اور جوابدہ نظامِ حکمرانی کے قیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

  • 
استور ویلی روڈ لینڈ سلائیڈنگ سے بند، ایک شخص جاں بحق

    
استور ویلی روڈ لینڈ سلائیڈنگ سے بند، ایک شخص جاں بحق

    ‎گلگت بلتستان کے علاقے استور میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث استور ویلی روڈ بند ہو گئی ہے، جس سے علاقے میں آمد و رفت شدید متاثر ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پہاڑی تودے گرنے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
    ‎مقامی افراد کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کے بعد سڑک کی بحالی کا کام سست روی کا شکار ہے، جس کے باعث مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ سڑک کی بندش کے باعث علاقے میں خوراک اور ادویات کی قلت بھی پیدا ہونے لگی ہے، جس سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
    ‎ذرائع کے مطابق متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی روزمرہ زندگی بری طرح متاثر ہو چکی ہے اور مریضوں کو اسپتالوں تک پہنچانا بھی مشکل ہو گیا ہے۔
    ‎مقامی آبادی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ سڑک کو جلد از جلد کھولا جا سکے اور متاثرہ افراد کو ضروری سہولیات فراہم کی جائیں۔
    ‎ماہرین کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں بارشوں اور موسمی تبدیلیوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کے لیے بروقت حفاظتی اقدامات ضروری ہیں۔

  • گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا میں گلیشیئر پھٹنے اور سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری

    گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا میں گلیشیئر پھٹنے اور سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری

    محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں گلیشیئر پھٹنے، شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ الرٹ کے مطابق کل 3 مئی 2026 سے ایک معتدل مغربی لہر پاکستان کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کی توقع ہے، جس کے باعث دونوں صوبوں میں بڑے پیمانے پر آندھی، گرج چمک اور موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت میں اچانک اضافے کے بعد اس نوعیت کی بارشیں گلیشیل لیک آؤٹ برسٹ فلڈ (GLOF)، ملبے کے بہاؤ اور اچانک سیلاب کے خطرات کو بڑھا دیتی ہیں، خاص طور پر ہوپر، غلکین، ششپر، یاسین، پھنڈر، بڈسوات، لوئر ہنزہ، نگر، گھانچے اور دیر بالا جیسے علاقے ان خطرا ت کی زد میں ہیں۔

    حکام نے برفانی وادیوں کے مکینوں کو سخت ہدایت کی ہے کہ وہ بارش کے دوران ندی نالوں اور دریا کے کناروں سے دور رہیں اور ندی میں پانی کے رنگ کی تبدیلی یا پتھروں کے ٹکرانے جیسی غیر معمولی آوازیں سننے پر فوری محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔

    انتظامیہ نے شہریوں کو مویشی اور ضروری سامان بلند مقامات پر منتقل کرنے اور مقامی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹیوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے کا مشورہ دیا ہےڈیزاسٹر مینجمنٹ کے حکام اس وقت 24 گھنٹے چوکس ہیں اور دور دراز علاقوں میں تکنیکی ٹیموں کے ساتھ رابطہ برقرار رکھا جارہا ہے تاکہ کسی بھی ناخو شگوار واقعے کی صورت میں جانی و مالی نقصان کو کم سے کم کیا جا سکے۔

  • گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان

    گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان

    گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق 7 جون 2026 کو گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات کی پولنگ کا دن مقرر کیا گیا ہے،الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کو پاکستان گزٹ میں اشاعت کے لیے بھی بھجوا دیا گیا ہے، جس کے بعد انتخابی عمل کا باضابطہ آغاز تصور کیا جائے گا۔

    چیف الیکشن کمشنر راجا شاہ باز خان نے انتخابات کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ یہ انتخابات الیکشنز ایکٹ 2017 اور جی بی آرڈر 2018 کے تحت منعقد کیے جائیں گے،تمام انتظامات متعلقہ قوانین کے مطابق مکمل کیے جائیں گے۔

  • گلگت بلتستان دنیا کے ٹاپ 25 سیاحتی مقامات میں شامل

    گلگت بلتستان دنیا کے ٹاپ 25 سیاحتی مقامات میں شامل

    ‎پاکستان کی سیاحتی حکمتِ عملی کے مثبت اثرات نمایاں طور پر سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، جس کے نتیجے میں گلگت بلتستان کو دنیا کے بہترین 25 سیاحتی مقامات میں شامل کر لیا گیا ہے۔ یہ پیش رفت نہ صرف پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے بلکہ اس بات کی بھی عکاسی کرتی ہے کہ ملک کی قدرتی خوبصورتی اور سیاحتی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔
    ‎تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے متعارف کرائی گئی گرین ٹورازم پالیسی اور مربوط حکمتِ عملی نے سیاحت کے شعبے میں نئی جان ڈال دی ہے۔ انفراسٹرکچر کی بہتری، سیکیورٹی کے مؤثر انتظامات اور سیاح دوست اقدامات نے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے اعتماد میں اضافہ کیا ہے، جس کے باعث سیاحت کے شعبے میں واضح ترقی دیکھنے میں آئی ہے۔
    ‎اعداد و شمار کے مطابق سال 2025 میں 10 لاکھ سے زائد غیر ملکی سیاحوں نے پاکستان کا رخ کیا، جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 820 فیصد کا حیران کن اضافہ ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ اضافہ نہ صرف پالیسی اقدامات کا نتیجہ ہے بلکہ سوشل میڈیا اور عالمی میڈیا میں پاکستان کے مثبت تاثر نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔
    ‎عالمی میڈیا اداروں بی بی سی اور سی این این نے پاکستان کے شمالی علاقہ جات، خصوصاً گلگت بلتستان کو دنیا کے بہترین سیاحتی مقامات میں شامل کر کے اس خطے کی قدرتی خوبصورتی، بلند پہاڑوں، جھیلوں اور ثقافتی ورثے کو عالمی سطح پر اجاگر کیا ہے، جس سے پاکستان کی ساکھ مزید مضبوط ہوئی ہے۔
    ‎اس کامیابی میں ویزا پالیسی میں نرمی بھی ایک اہم عنصر ثابت ہوئی ہے، جہاں 126 ممالک کے شہریوں کو ویزا آن ارائیول اور آسان آن لائن ویزا سہولت فراہم کی گئی، جس سے سیاحوں کے لیے پاکستان کا سفر پہلے کے مقابلے میں زیادہ آسان اور پرکشش ہو گیا۔
    ‎مزید برآں گرین ٹورازم پرائیویٹ لمیٹڈ نے گزشتہ دو سالوں میں ملک بھر میں 17 بڑے ترقیاتی منصوبے مکمل کیے ہیں، جن میں سیاحتی سہولیات کی بہتری، ہوٹلنگ سیکٹر کی اپ گریڈیشن اور نئے ریزورٹس کی تعمیر شامل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ‘ٹورازم آن دی پام’ ای پورٹل بھی متعارف کرایا گیا ہے، جس کے ذریعے سیاح آسانی سے بکنگ، معلومات اور رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔
    ‎حکام کے مطابق مستقبل میں سیاحت کے فروغ کے لیے مزید اقدامات بھی زیر غور ہیں، جن میں 2026-27 کے دوران 10 نئے ہوٹلز اور ریزورٹس قائم کرنے کا منصوبہ شامل ہے۔ ان منصوبوں میں ہنزہ کی دلکش وادیاں اور گڈانی و سونمیانی کے ساحلی علاقے شامل ہیں، جس سے پہاڑی اور ساحلی سیاحت دونوں کو یکساں فروغ ملے گا۔
    ‎ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تمام اقدامات پاکستان کو ایک مستحکم عالمی سیاحتی مرکز بنانے کی جانب اہم پیش رفت ہیں اور اگر یہی رفتار برقرار رہی تو آنے والے برسوں میں پاکستان سیاحت کے میدان میں ایک نمایاں مقام حاصل کر سکتا ہے۔

  • ڈاکٹر اکبر ناصر آئی جی گلگت بلتستان تعینات

    ڈاکٹر اکبر ناصر آئی جی گلگت بلتستان تعینات

    
گریڈ 20 کے پولیس افسر ڈاکٹر اکبر ناصر خان کو انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس گلگت بلتستان کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
    نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر اکبر ناصر خان پہلے آئی جی اسلام آباد کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایف آئی اے کے طور پر بھی اپنی خدمات دے چکے ہیں۔
    ‎ان کی تعیناتی کے بعد موجودہ آئی جی گلگت بلتستان افضل محمود بٹ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس فیصلے سے گلگت بلتستان میں پولیس کے قیادت کے امور میں نئی سمت متوقع ہے۔

  • سکردو: پنجاب سے آنے والی خاتون ٹک ٹاکر نجی ہوٹل سےگرفتار

    سکردو: پنجاب سے آنے والی خاتون ٹک ٹاکر نجی ہوٹل سےگرفتار

    سکردو میں پنجاب سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون ٹک ٹاکر کو پولیس نے نجی ہوٹل سے حراست میں لے کر وومن پولیس اسٹیشن سکردو منتقل کر دیا

    مذکورہ خاتون حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر سکردو میں اپنی ویڈیوز اور سرگرمیوں کے باعث خاصی توجہ حاصل کر رہی تھیں۔پولیس ذرائع کے مطابق سکردو پولیس کو خاتون ٹک ٹاکر کے خلاف ایک خفیہ رپورٹ موصول ہوئی تھی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ وہ مقامی روایات کے منافی طرزِ عمل اور مبینہ غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ رپورٹ کی بنیاد پر کارروائی عمل میں لائی گئی اور انہیں نجی ہوٹل سے حراست میں لے لیا گیا۔سکردو پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو قانونی تقاضوں کے مطابق وومن پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا ہے، جہاں ان سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی معلومات اور شواہد کی روشنی میں مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں، جبکہ حتمی نتائج تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔

    ذرائع کے مطابق پولیس نے ہوٹل انتظامیہ سے بھی متعلقہ ریکارڈ حاصل کر لیا ہے اور واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقامی اقدار اور قوانین کے تحفظ کو یقینی بنانا ان کی ذمہ داری ہے، تاہم کسی بھی فرد کے خلاف کارروائی قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کی جاتی ہے۔پولیس نے واضح کیا ہے کہ تفتیش مکمل ہونے تک کسی حتمی رائے کا اظہار قبل از وقت ہوگا، جبکہ خاتون ٹک ٹاکر کو تمام قانونی حقوق فراہم کیے جا رہے ہیں۔ مزید پیش رفت تفتیش کے بعد متوقع ہے۔

  • گلگت بلتستان کی نگران کابینہ نےعہدوں کا حلف اٹھا لیا

    گلگت بلتستان کی نگران کابینہ نےعہدوں کا حلف اٹھا لیا

    گلگت بلتستان میں نگران کابینہ کے اراکین نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔

    حلف برداری کی تقریب میں اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیرایڈووکیٹ نے نگران کابینہ سے حلف لیا تقریب میں اعلیٰ سرکاری حکام، سیاسی شخصیات اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، نگران کابینہ میں مجموعی طور پر 12 وزرا اور 2 مشیر شامل ہیں، جنہیں آئندہ عام انتخابا ت تک انتظامی امورچلانے اور شفاف انتخابی عمل کے لئے ماحول فراہم کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

    حلف برداری کے موقع پر اس بات پر زور دیا گیا کہ نگران حکومت آئین اور قانون کے مطابق غیرجانبداری سے اپنے فرائض سرانجام دے گی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے مؤثراقدامات کرے گی، نگران کابینہ کی اولین ترجیح امن و امان کی صورتحال کو بہتربنانا، روزمرہ انتظامی امور کی نگرانی اورانتخابی ضابطہ اخلاق پرسختی سے عمل درآمد یقینی بنانا ہوگی، تاکہ آزاد، منصفانہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن بنایا جا سکے۔

    بھارتی اداکار شیش ودیارتی اہلیہ سمیت خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار

    پیسوں کیلئے ماں بیٹی کو نازیبا ویڈیوز سے ہراساں کرنیوالا ملزم گرفتار

    بھارتی فوج کی تشہیری ویڈیو سوشل میڈیا پر مذاق بن گئیتازہ تریبن

  • برفانی تودا گرنے سے پاک فوج کے کیپٹن، سپاہی اور مشین آپریٹر شہید

    برفانی تودا گرنے سے پاک فوج کے کیپٹن، سپاہی اور مشین آپریٹر شہید

    گلگت بلتستان کے ضلع استور کے علاقے برزل پاس میں سڑک سے برف ہٹانے کے آپریشن کے دوران برفانی تودہ گرنے سے پاک فوج کے کیپٹن، سپاہی اور مشین آپریٹر شہید ہوگئے ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق 2اور 3 جنوری کی درمیانی شب برزل پاس کو کھولنے کیلئے برف ہٹانے کا آپریشن کیا گیا، دوران آپریشن برفانی تودا گرنے سے پاک فوج کے کیپٹن، جوان اور مشین آپریٹر شہید ہوگئےآپریشن کا مقصد علاقے میں فو ج کی آپریشنل نقل و حرکت کو ممکن بنانا تھا،شہید ہونے والوں میں کیپٹن اصمد، سپاہی رضوان اور مشین آپریٹر عیسیٰ شامل ہیں۔

    وزیراعظم نے برزل پاس کلیئرنس آپریشن کے دوران شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے شہدا کی بلندی درجات کی دعا اور اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ شہدا نے جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے برفباری سے متاثر برزل پاس کھولنے کا کام جاری رکھا ،شہدا نے جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے برزل پاس پر آمدورفت یقینی بنانے میں کردار ادا کیا،قوم شہدا کو سلام پیش کرتی ہے۔

    وزیرداخلہ نے بھی برزل پاس پر برف ہٹانے کے دوران برفانی تودہ گرنے شہید ہونیوالوں کو خراج عقیدت پیش کیا ، محسن نقوی نے کہا کہ شہید کیپٹن اصمد، سپاہی رضوان اور مشین آپریٹر عیسیٰ کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں ۔

    انہوں نے شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ شہید کیپٹن اصمد، سپاہی رضوان اور مشین آپریٹر عیسیٰ نے قربانی کی لازوال مثال قائم کی۔تینوں قوم کے ہیرو ہیں۔