Baaghi TV

Category: گوجرانوالہ

  • گوجرانوالہ: سفاک سسرالیوں نے طلاق کے بدلے آڑھتی کو اجرتی قاتلوں سے قتل کروا دیا

    گوجرانوالہ: سفاک سسرالیوں نے طلاق کے بدلے آڑھتی کو اجرتی قاتلوں سے قتل کروا دیا

    گوجرانوالہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی) سفاک سسرالیوں نے طلاق کے بدلے آڑھتی کو اجرتی قاتلوں سے قتل کروا دیا

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے تھانہ اروپ کے علاقہ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں سفاک سسرالیوں نے طلاق کے بدلے آڑھتی کو اجرتی قاتلوں کے ذریعے قتل کروا دیا۔ مقتول فہد منیر لکڑ منڈی میں اپنی دکان پر موجود تھا کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں فہد منیر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق فہد منیر نے چند روز قبل اپنی بیوی کو طلاق دی تھی۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مقتول کے سسرالیوں نے اجرتی قاتلوں کے ذریعے فہد منیر کو قتل کروایا ہے۔

    واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیں گے اور مقتول کے خاندان کو انصاف فراہم کریں گے۔

  • گوجرانوالہ: دارالامان میں خواتین کے عالمی دن کی تقریب، کمشنر کی شرکت

    گوجرانوالہ: دارالامان میں خواتین کے عالمی دن کی تقریب، کمشنر کی شرکت

    گوجرانوالہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی) خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے دارالامان میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی تھے۔ تقریب میں ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ارشاد وحید، ڈپٹی ڈائریکٹر سہیل اقبال، سماجی شخصیات اور دیگر معزز مہمان شریک ہوئے۔

    اسسٹنٹ ڈائریکٹر دارالامان مس شاہدہ وارث نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، جبکہ تقریب میں خواتین کے حقوق و فرائض پر روشنی ڈالی گئی۔ کمشنر گوجرانوالہ نے خطاب میں کہا کہ اسلام خواتین کو خصوصی حقوق دیتا ہے اور تعلیم یافتہ مائیں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

    تقریب میں خواتین کے حقوق پر آگاہی سیشن، خطاب اور کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔ آخر میں کمشنر نے بہترین کارکردگی پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر مس شاہدہ وارث سمیت دیگر کو شیلڈز پیش کیں۔

  • یو اے ای سے گرفتار 7 خطرناک اشتہاری ملزمان  پنجاب پولیس کے حوالے

    یو اے ای سے گرفتار 7 خطرناک اشتہاری ملزمان پنجاب پولیس کے حوالے

    گوجرانوالہ : متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) سے گرفتار 7 خطرناک اشتہاری ملزمان کو پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی: ترجمان ایف آئی اے گوجرانوالہ کے مطابق گرفتار ملزمان دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور فراڈ کے مقدموں میں پنجاب پولیس کو مطلوب تھے،گرفتار ملزمان کی شناخت سفیان علی، عکاشہ اقبال، زوہیب شہزاد، عبدالطیف، محمد جلیل، محمد رمیز اشرف اور محمد عثمان کے نام سے ہوئی،گرفتار ملزمان کو یو اے ای سے گرفتار کر کے لاہور ائیرپورٹ منتقل کیا گیا۔

    ملزمان گجرانوالہ، سیالکوٹ، رحیم یار خان، ڈی جی خان، راولپنڈی اور لاہور پولیس کو مطلوب تھے، ملزم سفیان علی کے خلاف تھانہ وزیر آباد سٹی سیالکوٹ میں سال 2022 میں مقدمہ درج ہوا، ملزم دہشت گردی اور اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا، گرفتار ملزم زوہیب شہزاد کے خلاف ڈکیتی کی دفعات کے تحت تھانہ سترہ، سیالکوٹ میں مقدمہ درج تھا، ملزم عبدالطیف قتل کے مقدمے میں تھانہ ائیرپورٹ، رحیم یار خان کو مطلوب تھا۔

    بابر اور رضوان کو مستقبل میں واپسی کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانی ہوگی،عاقب جاوید

    ملزم محمد جلیل گزشتہ 9 سال سے ڈکیتی کے مقدمے میں ڈی جی خان پولیس کو مطلوب تھا جبکہ ملزم محمد رمیز تھانہ صادق آباد، راو لپنڈی کو اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا۔ ملزم عکاشہ اقبال اور محمد عثمان کے خلاف فراڈ کی دفعات کے تحت سیالکوٹ او ر لاہور میں مقدمے درج تھے،ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کئے تھےملزمان کو لاہور ائرپورٹ پر پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ملزمان کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ابوظہبی کے ساتھ قریبی رابطہ کار ی کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

    اب کے دور کے اداکار آسان راستوں کی طرف جاتے ہیں،توقیر ناصر

  • گوجرانوالہ: پولیس شہداء کی فیملیز کے اعزاز میں افطار ڈنر، تحائف اور شجرکاری مہم کا انعقاد

    گوجرانوالہ: پولیس شہداء کی فیملیز کے اعزاز میں افطار ڈنر، تحائف اور شجرکاری مہم کا انعقاد

    گوجرانوالہ،باغی ٹی وی(نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی) پولیس لائنز گوجرانوالہ میں شہداء پولیس کی فیملیز کے اعزاز میں افطار ڈنر کا انعقاد کیا گیا، جس میں ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) طیب حفیظ چیمہ، ایس ایس پی آپریشنز رضا تنویر اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

    تقریب کا آغاز یادگارِ شہداء پر سلامی سے ہوا، جس کے بعد شجرکاری مہم کا افتتاح شہداء کی فیملیز سے کروایا گیا۔ اس موقع پر پولیس لائن میں شہداء کے ناموں سے منسوب پودے لگائے گئے جبکہ شہداء کے بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔

    آر پی او نے آئی جی پنجاب کے احکامات کے تحت شہداء کی فیملیز میں پولیس میڈلز اور گفٹ تقسیم کیے اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "شہداء پولیس کا فخر ہیں، ان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ ان کے اہل خانہ کی دیکھ بھال ہماری اولین ذمہ داری ہے، کیونکہ ہم سب ایک خاندان کی طرح ہیں۔”

    مزید برآں، آر پی او نے ریجن بھر میں شجرکاری مہم کے تحت مزید پودے لگانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ درخت نہ صرف ماحول کی بہتری بلکہ قدرتی آفات سے بچاؤ میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

    تقریب کے اختتام پر آر پی او، ایس ایس پی آپریشنز اور دیگر افسران نے شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ افطاری کی اور ان کے مسائل بھی سنے۔

  • گوجرانوالہ:ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہر کی خوبصورتی کے منصوبے جاری

    گوجرانوالہ:ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہر کی خوبصورتی کے منصوبے جاری

    گوجرانوالہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے گڈ گورننس انیشیٹیوز کے تحت ستھرا پنجاب پروگرام کے مختلف منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے جی ٹی روڈ، چیانوالی ہل ریزارٹ، کامونکی لیڈیز پارک، لائبریری، گرین بیلٹس اور دیگر مقامات کا دورہ کیا۔

    چیانوالی میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے "پلانٹ فار پاکستان” اور "پلانٹ فار پنجاب” مہم کے تحت شجرکاری مہم جاری ہے۔ چیانوالی ڈمپنگ سائٹ کو جنگل میں تبدیل کرنے کے پہلے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ہے، جہاں جدید واٹر سپرنکلنگ سسٹم کے ذریعے کم پانی میں پودوں کی آبیاری کا نظام نصب کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے اس منصوبے کو ماحولیاتی تحفظ اور مستقبل کی نسلوں کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا۔

    انہوں نے کامونکی میں لیڈیز پارک کے مختلف حصوں کا معائنہ کرتے ہوئے صفائی، پودوں اور گھاس کی دیکھ بھال، واکنگ ٹریک کی حالت کا جائزہ لیا اور بہتری کے لیے ہدایات جاری کیں۔ اس کے علاوہ، قومی شاہراہ پر واقع گرین بیلٹس پر مانومنٹس کی تنصیب، گھاس کی کانٹ چھانٹ اور مزید شجرکاری کے احکامات بھی دیے۔

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام حکومت پنجاب کا ایک انقلابی اقدام ہے جو صفائی کے مسائل کے حل اور شہر کی خوبصورتی میں نمایاں بہتری لائے گا۔ ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ پارکوں کی تزئین و آرائش، گرین بیلٹس کی بحالی اور شہر کی مجموعی خوبصورتی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ تجاوزات کے خاتمے، یکساں برینڈنگ اور غیر قانونی گیس ریفلنگ شاپس کے خلاف آپریشن تسلسل سے جاری ہیں، جنہیں ضلعی انتظامیہ خود مانیٹر کر رہی ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی کہ وہ ستھرا پنجاب پروگرام کو کامیاب بنانے میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور کوڑا کرکٹ مقررہ مقامات پر ڈالیں تاکہ شہر کو صاف ستھرا رکھا جا سکے۔

  • گوجرانوالہ:ڈسکہ میں 62 کروڑ 92 لاکھ کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

    گوجرانوالہ:ڈسکہ میں 62 کروڑ 92 لاکھ کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

    گوجرانوالہ (نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ضلع سیالکوٹ، تحصیل ڈسکہ سٹی کی سیوریج اور سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے 3 منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔ ان منصوبوں پر مجموعی طور پر 62 کروڑ 92 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔

    اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد عبدالرؤف، اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ، ہائی ویز اور پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے افسران شریک ہوئے، جبکہ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شامل رہے۔

    منظور شدہ اسکیموں میں اسٹیڈیم روڈ پر سیوریج لائن کی تعمیر کے لیے 12 کروڑ 37 لاکھ، سمبڑیال روڈ فیملی ہسپتال کے سامنے سڑک کی از سر نو تعمیر پر 25 کروڑ 21 لاکھ، جبکہ ڈسکہ سٹی میں شہباز شریف پارک کی تزئین و آرائش کے لیے 25 کروڑ 34 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

    کمشنر نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اور متعلقہ محکموں کو منصوبوں کی بروقت تکمیل اور معیاری تعمیراتی سامان کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ بعد ازاں، کمشنر نوید حیدر شیرازی اور آر پی او طیب حفیظ چیمہ نے صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر کے ویڈیو لنک اجلاس میں بھی شرکت کی۔

  • گوجرانوالہ: پولیس لائن میں شہداء کی فیملیز کے اعزاز میں افطار ڈنر

    گوجرانوالہ: پولیس لائن میں شہداء کی فیملیز کے اعزاز میں افطار ڈنر

    گوجرانوالہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی)گزشتہ روز پولیس لائنز گوجرانوالہ میں شہدائے پولیس کی فیملیز کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ، ایس ایس پی آپریشنز رضا تنویر اور دیگر سینئر افسران سمیت شہدائے پولیس کی فیملیز نے شرکت کی۔

    تقریب کا آغاز یادگارِ شہداء پر سلامی سے کیا گیا، جس کے بعد شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز شہداء کے اہل خانہ سے کروایا گیا۔ اس دوران پولیس لائن گوجرانوالہ میں شہداء کے نام سے ان کی فیملیز کے ہاتھوں پودے لگوائے گئے۔ اس کے علاوہ شہداء کے بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے، جبکہ آر پی او اور دیگر افسران نے بھی شجرکاری مہم کے تحت پودے لگائے۔

    بعد ازاں، آر پی او طیب حفیظ چیمہ نے آئی جی پنجاب کے احکامات پر شہداء کی فیملیز میں پولیس میڈلز اور گفٹس تقسیم کیے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ شہداء پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں، ان کی قربانیوں کی بدولت پولیس کا مورال بلند ہوا اور قانون کی بالادستی قائم ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، اور پولیس فورس ان کے اہل خانہ کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی۔

    ریجنل پولیس آفیسر نے اس موقع پر گوجرانوالہ ریجن میں مزید شجرکاری مہم کے احکامات جاری کیے، اور کہا کہ درخت ہمیں آکسیجن فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی اور قدرتی آفات کے اثرات سے بچاؤ میں مدد دیتے ہیں۔

    تقریب کے اختتام پر آر پی او، ایس ایس پی آپریشنز اور دیگر افسران نے شہدائے پولیس کی فیملیز کے ساتھ مل کر افطاری کی اور ان کے مسائل بھی دریافت کیے۔

  • گوجرانوالہ:الیکشن کمیشن کا خواجہ سراء برادری کے انتخابی حقوق کے تحفظ کے لیے عزم

    گوجرانوالہ:الیکشن کمیشن کا خواجہ سراء برادری کے انتخابی حقوق کے تحفظ کے لیے عزم

    گوجرانوالہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی)الیکشن کمیشن آف پاکستان خواجہ سراء برادری کے حقوق کے تحفظ اور ان کی انتخابی عمل میں شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر وزیر آباد عمران ظفر نے ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کے اجلاس میں کیا، جس کا مقصد خواجہ سراء برادری کو انتخابی عمل میں فعال شرکت کی ترغیب دینا اور ان کے حقوق کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا۔

    اجلاس میں ایرش خان (نمائندہ خواجہ سراء برادری) نے اپنے مسائل اور خدشات کا اظہار کیا، خاص طور پر شناختی کارڈ بنوانے کے عمل میں مشکلات پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر الیکشن کمیشن کے نمائندوں نے ان مسائل کے حل کے لیے اقدامات کی یقین دہانی کرائی اور خواجہ سراء برادری کو انتخابی عمل میں بھرپور شرکت کی اہمیت پر زور دیا۔

    اس میٹنگ میں آفتاب احمد (الیکشن آفیسر)، مظفر جاوید بھٹی (ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ)، نازیہ منشاء (ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن)، راحت زمرد اور ارسلان چیمہ نے بھی شرکت کی اور الیکشن کمیشن کی ووٹر ایجوکیشن مہم کو سراہا۔

  • پنجاب کے مختلف شہروں سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 6 ملزمان گرفتار

    پنجاب کے مختلف شہروں سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 6 ملزمان گرفتار

    گجرانوالہ:ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا جن میں 3 اشتہاری بھی شامل ہیں۔

    باغی ٹی وی: ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت محمد عارف حسین، ابرار علی، امتیاز علی، محمد ایان بٹ، آصف رضا اور ذکا اللہ عرف احسان اللہ سیفی کے ناموں سے ہوئی،ملزمان کو جہلم، ڈسکہ، سیالکوٹ، شیخوپورہ اور گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزم ابرار علی نے 6 شہریوں کو یورپ بھجوانے کا جھانسہ دے کر 2 کروڑ روپے سے زائد کی رقم وصول کی اور انہیں وزٹ ویزے پر موریطانیہ بھجوا دیا، جہاں سے انہیں کشتی کے ذریعے یورپ بھیجنے کی کوشش کی گئی، تاہم شہریوں نے غیر قانونی سفر سے انکار کر دیا اور واپس آ گئے۔

    کرم حملوں میں ملوث 14 دہشت گردوں کے نام اور تصاویر جاری

    ایف آئی اے کے مطابق ملزم آصف رضا سال 2022 سے اشتہاری تھا اور شہریوں کو یورپ بھجوانے کے لیے 1 کروڑ 35 لاکھ روپے سے زائد بٹورے، مگر انہیں یورپ کی بجائے آذربائیجان بھجوا دیا ، آذربائیجان میں ملزم کے ساتھیوں نے شہریوں کو محصور کر کے تشدد کا نشانہ بنایا اور تاوان کا مطالبہ کیا، تاہم ایک ماہ بعد شہری کسی طرح جان بچا کر واپس پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزم امتیاز نے ایک شہری کو اٹلی میں ملازمت دلوانے کے نام پر 8 لاکھ روپے وصول کیے، جبکہ ملزم ایان بٹ نے ایک شہری کو برطانیہ بھجوانے کے لیے 60 لاکھ روپے سے زائد رقم ہتھیا لی۔

    امریکی بینک نے شہری کے اکاؤنٹ میں 81 کھرب ڈالر جمع کرا دیئے

    ایف آئی اے کےمطابق ملزم عارف حسین اور ذکا اللہ سال 2012 سےانسانی اسمگلنگ کے مقدمے میں اشتہاری تھےملزم عارف حسین نے شہری کو بیرون ملک ملازمت کے بہانے 1 لاکھ 75 ہزار روپے سے زائد رقم وصول کی، جبکہ ذکا اللہ نے 2012 میں ایک شہری کو دبئی بھجوانے کے نام پر 1 لاکھ 80 ہزار روپے وصول کیے، مگر ملزمان اپنے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہے اور روپوش ہو گئے، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کے خلاف چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں اور جلد مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

    ترجمان ایف آئی اے نے شہریوں کو غیر قانونی طریقوں سے بیرون ملک جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    مہک مقبول نے وزیراعلیٰ سندھ کو شطرنج میں ہرا دیا

  • گوجرانوالہ: سٹیل مل میں خوفناک حادثہ، پگھلا ہوا لوہا گرنے سے 4 مزدور جاں بحق

    گوجرانوالہ: سٹیل مل میں خوفناک حادثہ، پگھلا ہوا لوہا گرنے سے 4 مزدور جاں بحق

    گوجرانوالہ (باغی ٹی وی، نامہ نگار نحند رمضان نوشاہی) گوجرانوالہ کے علاقے ایمن آباد کے قریب دیوان روڈ پر واقع سٹیل مل میں خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جس میں پگھلا ہوا لوہا مزدوروں پر گرنے سے 4 مزدورجاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ سٹیل مل کی بھٹی میں انتہائی درجہ حرارت پر لوہا پگھلایا جا رہا تھا کہ بوائلر کے عدم توازن کے باعث پگھلا ہوا لوہا مزدوروں پر گر گیا۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ موقع پر ہی چار مزدور جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے۔

    ریسکیو 1122 حکام نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ جاں بحق مزدوروں کی شناخت وکیل، ندیم، عاطف اور صدام کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    ریسکیو 1122 کے مطابق بھٹی میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔ حکام کے مطابق سٹیل مل میں حفاظتی اقدامات کی شدید کمی پائی گئی، جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔ حکام فیکٹری میں حفاظتی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات سے بچا جا سکے۔

    پولیس اور متعلقہ ادارے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں جبکہ فیکٹری انتظامیہ سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے تاکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔ شہریوں نے متعلقہ اداروں سے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مزدوروں کی زندگیاں محفوظ رہ سکیں۔