Baaghi TV

Category: گوجرانوالہ

  • جنسی زیادتی کرنے پر بیٹیوں نے باپ کو آگ لگا  دی

    جنسی زیادتی کرنے پر بیٹیوں نے باپ کو آگ لگا دی

    گوجرانوالہ میں بیٹیوں نے باپ کو رسیوں سے باندھ کر آگ لگا دی-

    باغی ٹی وی :رپورٹ کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقہ مغل چوک میں بیٹیوں نے باپ کو رسیوں سے باندھ کر آگ لگا دی،متاثرہ شخص اسپتال میں دم توڑ گیا جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مقتول کی دونوں بیٹیوں کو حراست میں لے لیا ہےمقدمے میں مقتول کی دو بیٹیوں کے ساتھ دونوں بیویوں کو بھی ملزمہ نامزد کیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول علی اکبر نے تین شادیاں کر رکھی تھیں اور اس کے بارہ بچے ہیں، پہلی بیوی وفات پا چکی ہے، مقتول دو بیویوں اور بچوں کے ساتھ کرائے کے مکان میں رہتا تھا ملزمہ سولہ سالہ انعم اور بارہ سالہ یشفہ نے حراست میں جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے،دونوں بہنوں نے پولیس کو بیان دیا کہ والد نے ہم دونوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    ملٹری کورٹ کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کردی ہیں، قاضی انور

    راکھی ساونت کا عمرہ کی ادائیگی سے نئے سال کا آغاز

    افغان خواتین سے یکجہتی،انگلینڈ کا افغانستان کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا مطالبہ

  • گوجرانوالہ: تھانہ اروپ کے علاقے میں 80 لاکھ مالیت کا ڈاکہ، شہری زخمی

    گوجرانوالہ: تھانہ اروپ کے علاقے میں 80 لاکھ مالیت کا ڈاکہ، شہری زخمی

    گوجرانوالہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی) تھانہ اروپ کے علاقے میں 80 لاکھ مالیت کا ڈاکہ، شہری زخمی

    گوجرانوالہ کے تھانہ اروپ کے علاقے میں چار ڈاکوؤں نے ایک گھر پر دھاوا بول کر 80 لاکھ سے زائد مالیت کا سونا اور نقدی لوٹ لی۔ پولیس کے مطابق اسد نامی شہری کے گھر میں اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کی گئی۔

    واردات کے دوران شور سن کر آنے والے ہمسایوں پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی، جس سے زاہد نامی شہری شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس نے بتایا کہ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی گئی ہےاور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

  • گوجرانوالہ: کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کا گھنٹہ گھر چوک کا دورہ، تجاوزات کے خلاف آپریشن

    گوجرانوالہ: کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کا گھنٹہ گھر چوک کا دورہ، تجاوزات کے خلاف آپریشن

    گوجرانوالہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی) کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن حیدر علی چٹھہ کے ہمراہ گھنٹہ گھر چوک کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کارپوریشن عملے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چوک گھنٹہ گھر کے اطراف ہرقسم کی تجاوزات کا خاتمہ بہت ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر کے عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

    دورے کے دوران اسکواڈ لیڈر انکروچمنٹ سپرائیٹنڈنٹ رحمت علی انصاری اور انکروچمنٹ انسپکٹر عرفان نسیم بٹ نے تجاوزات نہ ہٹانے پر 3 دوکانیں سیل کر دیں اور 3 افراد کو موقع پر پکڑ کر متعلقہ تھانے کی پولیس کے حوالے کیا، جہاں ان کے خلاف پرچہ درج کروا دیا گیا۔

    اس کے علاوہ، چوک نیائیں سٹی کالج، جی ٹی روڈ، گوندلنوالہ اور ریلوے پھاٹک پر غیر قانونی لنڈا لگانے والی مافیا کے خلاف آپریشن کلین اپ کیا گیا۔ ہیوی مشینری کی مدد سے 100 کے قریب ہتھ ریڑھیاں ہٹا کر جگہ کو صاف کر دیا گیا۔

    کارپوریشن عملے نے تمام تجاوزات کنندگان کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر دوبارہ کسی نے بھی اس جگہ پر تجاوزات لگائیں تو ان کے خلاف فوری طور پر پرچہ درج کروایا جائے گا۔

  • گوجرانوالہ: اصلاحی جماعت کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل میلاد و حق باہو کانفرنس کا انعقاد

    گوجرانوالہ: اصلاحی جماعت کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل میلاد و حق باہو کانفرنس کا انعقاد

    گوجرانوالہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگارمحمد رمضان نوشاہی )میونسپل اسٹیڈیم میں اصلاحی جماعت عالمی تنظیم العارفین کے زیر اہتمام سالانہ عظیم الشان محفل میلاد مصطفی ﷺ و حق باہو کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ تقریب کی صدارت صاحبزادہ سلطان بہادر عزیز نے کی، جبکہ مرکزی ناظم اعلیٰ الحاج محمد نواز القادری نے خصوصی خطاب کیا۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الحاج محمد نواز القادری نے کہا کہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی اطاعت کے بغیر زندگی بے مقصد ہے۔ انسان کی جسمانی تعلیم کے ساتھ ساتھ روحانی تربیت بھی ضروری ہے تاکہ ظاہر و باطن پاک ہو اور نوجوان نسل کی نظریاتی بنیاد مضبوط ہو۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں نوجوانوں کو دین کے قریب لانے اور معاشرے میں امن کے قیام کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں دین سے دوری اور افتراق کے چیلنجز درپیش ہیں، اس لیے ہمیں اپنی اصلاح کے ساتھ دوسروں کی اصلاح کے لیے بھی میدان عمل میں آنا ہوگا تاکہ اسلام کے ابدی پیغام کو دنیا بھر میں پہنچایا جا سکے۔

    تقریب میں معظم علی بھٹی ایڈوکیٹ، عثمان افضل چٹھہ ایڈوکیٹ، ملک علی رضا اعوان، رانا عدیل مقبول ایڈوکیٹ، جنید علی ایڈوکیٹ، رائے شکیل حسن ایڈوکیٹ، چوہدری احمد نواز تارڑ، اور اعجاز احمد مگل سمیت معززین، وکلاء، صحافی، اساتذہ، تاجروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

  • گوجرانوالہ: جی یو جے ورکرز کا اجلاس، پریس کلب الیکشن پر تحفظات کا اظہار

    گوجرانوالہ: جی یو جے ورکرز کا اجلاس، پریس کلب الیکشن پر تحفظات کا اظہار

    گوجرانوالہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی)گوجرانوالہ یونین آف جرنلسٹس (جی یو جے) ورکرز کا ہنگامی اجلاس پریس کلب کے حالیہ الیکشن کے معاملات پر منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت جی یو جے ورکرز کے صدر افتخار علی بٹ نے کی، جس میں الیکشن سے متعلقہ گہرے تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

    ورکرز یونین نے ووٹر لسٹوں کی تیاری کو یکسر مسترد کرتے ہوئے ایک مخصوص گروپ پر مکمل عدم اعتماد کا اعلان کیا۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اعتراضات کو دور کرکے جمہوری عمل کو شفاف اور تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے۔

    تحفظات کے ازالے کے لیے جی یو جے ورکرز نے صدر افتخار علی بٹ کی قیادت میں 6 رکنی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی۔ کمیٹی کے ارکان میں ممبر ایف ای سی عشرت الماس چوہدری، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری حافظ شاہد ملک سمیت دیگر شامل ہیں۔

    مذاکراتی کمیٹی دونوں گروپس، حافظ شاہد منیر گروپ اور طارق منیر بٹ گروپ، سے رابطہ کرکے اپنے تحفظات اور اعتراضات ان تک پہنچائے گی۔ اجلاس میں شرکا نے شفاف اور منصفانہ انتخابی عمل کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات پر زور دیا۔

  • یونان کشتی حادثہ، انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے نے یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان نے متاثرین سے مجموعی طور پر 85 لاکھ روپے ہتھیائے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے گوجرانوالہ زون عبدالقادر قمر کا کہنا تھا کہ یونان کشتی حادثے میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے اور یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی شخص کو بھی معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔گرفتار ملزمان میں محمد اسلم ،سعید احمد شامل ہیں جب کہ ملزم محمد اسلم یونان کشتی حادثے میں ملوث ہے اور ملزم انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا کارندہ ہے، گرفتار ملزم نے متاثرین کو یورپ بھجوانے کے نام لاکھوں روپے ہتھیائے۔ڈائریکٹر گجرانوالہ زون عبدالقادر قمر کا کہنا تھا کہ ملزم نے متاثرین سے مجموعی طور پر 85 لاکھ روپے ہتھیائے جب کہ ملزم نے گینگ کے دیگر ملزمان کی مدد سے متاثرین کو پہلے لیبیا بھجوایا تھا۔دوسری جانب، ایف آئی اے نے ایک اور کارروائی میں گجرات سے انسانی اسمگلر کو گرفتار کیا، ملزم جعلی سفری دستاویزات بنوانے میں ملوث ہے جب کہ ملزم جعلی دستاویزات کی آڑ میں بھاری رقوم وصول کرتا رہا ہے۔ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کی ٹیم نے گارڈن ٹاؤن پاسپورٹ آفس پر چھاپہ مارا جہاں 4 ایجنٹ اور پاسپورٹ آفس کے گارڈ کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ ملزمان ندیم ،ابراہیم، عابد، اشفاق اور پرویز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ملزمان شہریوں سے پاسپورٹس بنوانے کی مد میں پیسے بٹور رہے تھے، ملزم ندیم سے ٹوکن، بنک چالان ، رسیدیں ودیگر شواہد برآمد کرلئے ہیں۔خیال رہے کہ چند روز قبل یونان کے جنوبی جزیرے گاوڈوس کے قریب کشتی الٹنے کے بعد متعدد تارکین وطن ڈوب کر ہلاک اور کئی لاپتا ہوگئے تھے۔دفتر خارجہ نے کشتی حادثے میں بچائے گئے 47 پاکستانیوں کی فہرست جاری کی تھی جب کہ 5 پاکستانیوں کی موت کی تصدیق ہوگئی تھی اور متعدد پاکستانیوں کی لاشیں نہیں مل سکیں۔

  • معروف کبڈی پلئیرسمیت چارنوجوان انسانی سمگلرزکے ہتھے چڑھ گئے

    معروف کبڈی پلئیرسمیت چارنوجوان انسانی سمگلرزکے ہتھے چڑھ گئے

    گوجرانوالہ: معروف کبڈی پلئیرسمیت چارنوجوان انسانی سمگلرزکے ہتھے چڑھ گئے

    مرالی والا کامعروف کبڈی پلئیرعبدالروف عرف روفی میتلاسمیت چارنوجوانوں نے کینیڈا جانے کے لیے بھاری رقوم دیں۔ انسانی اسمگلرزنے نوجوانوں کوایران میں اغواء کرکے شدیدتشددکا بنانا شروع کردیا۔ تشددکی ویڈیوز سامنے آگئیں جس میں ملزمان تشددکررہے ہیں، ملزمان ایک جوان کے اوپر کھڑے ہوکر چہرے پہ گرم پانی ڈال رہے ہیں۔ ایک نوجوان بلک رہا ہے اورخنجر سے اسکا کان اتار دیا گیا ہے ،چاروں نوجوان مرالی والا گاوں اور اس پاس کے ہیں۔ نوجوانوں نے 95 لاکھ فی کس ایجنٹس کو دیے اب اغواء کارمزید 90 لاکھ مانگ رہے ہیں۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق گزشتہ روزدرخواست موصول ہوئی ہنگامی انکوائری لگا کرکام شروع کر دیا ہے۔ نوجوانوں کی بازیابی کے لیے مقام کاپتاچلارہے ہیں جلداچھی خبرملے گی۔ انسانی اسمگلرزکسی رعائیت کے مستحق نہیں ہیں

    پاکستان میں انسانی اسمگلنگ کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، اور حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے غیر قانونی راستوں سے بچیں اور اپنے سفر کے لیے قانونی طریقے اختیار کریں تاکہ وہ ایسے خطرات سے بچ سکیں۔

    میٹرو سٹی گوجر خان کی تقریب،گولیاں چل گئیں،ایک شخص کی موت

    بھارتی کھلاڑی روی چندرن ایشون کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

  • رانا ثناءاللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم معطل

    رانا ثناءاللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم معطل

    گوجرانوالہ: ایڈیشنل سیشن جج نے جوڈیشل مجسٹریٹ کا رانا ثناءاللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم معطل کر دیا۔

    باغی ٹی وی: وارنٹ گرفتاری جوڈیشل مجسٹریٹ سدرہ نواز گل نے جاری کئے تھے، عدالت نے رانا ثناء اللہ کو گرفتار کر کے 12 دسمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا تھا،رانا ثناءاللہ نے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے حکم کو ایڈیشنل سیشن جج سہیل انجم کی عدالت میں چیلنج کیا تھا، سیشن عدالت نے رانا ثناءاللہ کی درخواست منظور کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری معطل کئے اور مقدمہ کا ریکارڈ 21 دسمبر کو طلب کر لیا۔

    رانا ثناءاللہ کے خلاف کار سرکار میں مداخلت اور پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کا مقدمہ درج ہے، مقدمہ اکتوبر 2020 میں تھانہ سیٹلائٹ ٹاو¿ن میں درج کیا گیا تھا، مقدمہ میں خرم دستگیر سمیت تین ملزمان پہلے ہی بری ہو چکے ہیں۔

  • گوجرانوالہ: ڈی سی نوید احمد کا شہر میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے گرینڈ آپریشن

    گوجرانوالہ: ڈی سی نوید احمد کا شہر میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے گرینڈ آپریشن

    گوجرانوالہ (باغی ٹی وی، نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن حیدر علی چٹھہ، سی ٹی او عائشہ بٹ، اور اے سی سٹی اقرا مبین گوندل کے ہمراہ حیدری انڈر پاس، جی ٹی روڈ شیرانوالہ باغ، سیالکوٹی انڈر پاس، اور ریل بازار کا دورہ کیا۔

    ڈی سی نے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کو حیدری انڈر پاس پر ماڈل ریڑھی بازار لگانے کی ہدایت دی، جبکہ جی ٹی روڈ کے فٹ پاتھ پر تجاوزات کے مکمل خاتمے کا حکم دیا۔ اس کے علاوہ، انہوں نے ریل بازار اور دیگر بازاروں کو تجاوزات سے پاک کرنے کی سخت ہدایات جاری کیں۔

    ڈی سی کے وزٹ کے بعد میونسپل کارپوریشن کے انکروچمنٹ لینڈ سپرنٹنڈنٹ رحمت علی انصاری اور انسپکٹر عرفان نسیم بٹ نے اپنے عملے کے ہمراہ ریل بازار میں گرینڈ کلین اپ آپریشن کیا۔ بازار کے دونوں اطراف قائم تمام تجاوزات کو ختم کر دیا گیا اور اندرون شہر کے دیگر بازاروں میں بھی تجاوزات کے خاتمے کی مہم شروع کر دی گئی۔

    تجاوزات ختم نہ کرنے والے دکانداروں کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ آئندہ تجاوزات برقرار رکھنے پر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ یہ اقدامات شہریوں کی سہولت اور بازاروں میں آسانی پیدا کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

  • گوجرانوالہ: ڈاکوؤں کی فائرنگ ، 2 پولیس اہلکار زخمی، حالت تشویشناک

    گوجرانوالہ: ڈاکوؤں کی فائرنگ ، 2 پولیس اہلکار زخمی، حالت تشویشناک

    گوجرانوالہ (باغی ٹی وی، نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی) گوجرانوالہ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے، جن کی حالت تشویشناک ہے۔ یہ دونوں واقعات شہر کے مختلف علاقوں میں پیش آئے۔

    پولیس حکام کے مطابق پہلا واقعہ چن دا قلعہ کے قریب پیش آیا، جہاں ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ اس حملے میں پولیس اہلکار زمان زخمی ہوگئے۔ دوسرے واقعے میں باغبانپورہ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے پولیس اہلکار کانسٹیبل نعیم پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ بھی شدید زخمی ہوگئے۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ دونوں اہلکاروں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک ہے۔ ڈاکو حملے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے فوراً ضلع بھر میں ناکہ بندی کر دی ہے اور ان ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا اور ان کی شناخت کے لیے تفتیش جاری ہے۔