Baaghi TV

Category: گوجرانوالہ

  • گوجرانوالہ میں کسان کارڈ کی رجسٹریشن کا آغاز کردیاگیا

    گوجرانوالہ میں کسان کارڈ کی رجسٹریشن کا آغاز کردیاگیا

    گوجرانوالہ (باغی ٹی وی نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی): وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر گوجرانوالہ میں کسان کارڈ کی رجسٹریشن اور اجراء کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ کمشنر سید نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے کسان کارڈ کے کاؤنٹر کا افتتاح کیا۔

    اہم نکات:

    ×گوجرانوالہ میں کسان کارڈ کی رجسٹریشن کا ہدف 15880 مقرر کیا گیا ہے اور اب تک 12 ہزار سے زائد زمیندار رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔
    رجسٹریشن آن لائن جاری ہے۔
    ×ایک ایکڑ سے ساڑھے بارہ ایکڑ اراضی کے مالک زمیندار اپنے رجسٹرڈ موبائل فون نمبر سے میسج کر کے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔
    ×کسان کارڈ کی تقسیم کے لیے ڈسٹریبیوشن سینٹرز تمام تحصیلوں میں قائم کر دیئے گئے ہیں۔
    ×بینک آف پنجاب کے نمائندے کے مطابق کسان کارڈ کل تک موصول ہونا شروع ہو جائیں گے۔
    ×کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے زمینداروں کی رجسٹریشن اور کسان کارڈ کے اجراء کے لیے اقدامات بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔
    ×کسان رجسٹریشن کا ٹارگٹ اسی ہفتہ مکمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
    ×کسان کارڈ 15 اکتوبر تا 15 اپریل تک قابل واپسی ہو گا۔

  • گوجرانوالہ: الیکشن کمیشن کا خواجہ سراؤں کے ووٹ کے حق کو یقینی بنانے کا عزم

    گوجرانوالہ: الیکشن کمیشن کا خواجہ سراؤں کے ووٹ کے حق کو یقینی بنانے کا عزم

    گوجرانوالہ(باغی ٹی وی نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی) الیکشن کمیشن کا خواجہ سراؤں کے ووٹ کے حق کو یقینی بنانے کا عزم

    تفصیل کے مطابق گوجرانوالہ میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر، سرفراز حبیب نے سول سوسائٹی کے نمائندوں کے ساتھ ایک اجلاس میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن محروم طبقات کو ووٹ کے حق سے آگاہ کرنے اور اس کا استعمال یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ خاص طور پر خواجہ سراؤں، افراد باہم معذوری اور اقلیتوں کے ووٹ کے اندراج پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہر شہری کو الیکشن میں حصہ لینے کے لیے شناختی کارڈ لازمی ہے۔ اس سلسلے میں خواجہ سراؤں کے شناختی کارڈ اور ووٹ رجسٹریشن کی مہم پر سول سوسائٹی کے نمائندوں سے مشاورت کی گئی۔

    اجلاس میں مختلف سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی اور خواجہ سراؤں کو نادرا سے شناختی کارڈ بنوانے میں الیکشن کمیشن کا ساتھ دینے کا عزم ظاہر کیا۔

  • سکول میں بڑا جنسی سیکنڈل،طالبات سےزیادتی،بنائی گئیں برہنہ ویڈیو

    سکول میں بڑا جنسی سیکنڈل،طالبات سےزیادتی،بنائی گئیں برہنہ ویڈیو

    پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں سکول میں بڑا جنسی سیکنڈل سامنے آیا ہے، سرکاری اسکول میں طالبات کو کئی برس تک زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا رہا

    گوجرانوالہ کے سرکاری سکول میں طالبات کے ساتھ جنسی سیکنڈل سامنے آیا ہے، طالبات کے ساتھ زیادتی کی گئی، ویڈیوز بنائی گئیں بلیک میل کیا گیا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے خاتون سکول ٹیچر کے شوہر کو گرفتار کر لیا ہے،پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم نے طالبات کے ساتھ زیادتی کی ویڈیو بھی بنا رکھی تھیں ، ویڈیوز کی وجہ سے طالبات ڈر کے مارے خاموش رہیں، ملزم کئی برسوں سے سکول میں طالبات کی عزتوں کے ساتھ کھیل رہا تھا، جن طالبات کے ساتھ زیادتی کی گئی انکی عمریں 11 سے 14 برس کے درمیان ہیں،ایک بچی نےگھر والوں کو اس بارے میں بتایا جس پر والدین نے مل کر پولیس سے رابطہ کیا اور مقدمہ درج کروایا، ایک مقدمہ درج ہونے کے بعد دیگر والدین نے بھی مقدمے درج کروائے، اب تک پانچ مقدمے درج ہو چکے ہیں، پانچ طالبات کے ساتھ میڈیکل رپورٹ میں زیادتی بھی ثابت ہو چکی ہے،پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے، جن بچیوں کے ساتھ زیادتی کی گئی ان کی تعداد بارے پتہ لگانے کے لئے تحقیقات کر رہے ہیں

    طالبات کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات سامنے آنے کے بعد پولیس نے اسکول کو بھی تالہ لگا کر بند کر دیا ہے اور معاملے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں، ملزم سرکاری سکول ٹیچر کا شوہر ہے اور ملزم نے سکول میں کینٹین بنا رکھی تھی،

    سکول میں طالبات کے ساتھ زیادتی کے واقعہ پر انکوائری کمیٹی قائم
    گوجرانوالہ کے سرکاری اسکول میں خاتون ٹیچرکے شوہرکی طالبات سے زیادتی کے انکشاف کے بعدانکوائری کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ملزم عمران کوگرفتارکرکے پانچ الگ الگ مقدمات درج کیےگئے ہیں،وزیر تعلیم رانا سکندرحیات نے واقعے کا نوٹس لیا اور محکمہ کے اعلیٰ افسران پرمشتمل 3 رکنی انکوائری کمیٹی قائم کرتے ہوئے اساتذہ کومعطل اور اسکول عارضی طور پر بند کر دیا،پنجاب کے صوبائی وزیر تعلیم نے کمیٹی سے 24 گھنٹے میں انکوائری رپورٹ طلب کرلی .

    بھارت کا سب سے بڑا سیکس سیکنڈل،مودی کے اتحادی نے کی 400 خواتین سے زیادتی

    ایک اور مدرسہ، ایک اور جنسی سیکنڈل،ایک دو نہیں ،کئی بچوں سے بدفعلی

    قصور میں ایک اور جنسی سیکنڈل،خواتین کی عزت لوٹ کر ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالا گرفتار

    کوئٹہ نازیبا ویڈیو سیکنڈل،عدالت نے دو ملزمان کو بری کر دیا

    گیارہویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ 7 ملزمان کی 48 گھنٹے تک اجتماعی زیادتی

    لاوارث لاشوں کی فروخت،سابق آر جی کار پرنسپل سندیپ گرفتار

    ڈیٹنگ ایپس،ہم جنس پرستوں کے لئے بڑا خطرہ بن گئیں

    دوہرا معیار،موبائل میں فحش ویڈیو ،اور زیادتی کے مجرموں کو سزا کا مطالبہ

    بھارت میں خاتون ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس،سپریم کورٹ نے سوال اٹھا دیئے

    بھارت،موٹرسائیکل پر لفٹ مانگنے والی کالج طالبہ کی عزت لوٹ لی گئی

    بیٹی کی لاش کی کس حال میں تھی،خاتون ڈاکٹر کے والد نے آنکھوں دیکھا منظر بتایا

  • گوجرانوالہ : مہنگائی کے خلاف کریک ڈاؤن، ہزاروں روپے کے جرمانے عائد

    گوجرانوالہ : مہنگائی کے خلاف کریک ڈاؤن، ہزاروں روپے کے جرمانے عائد

    گوجرانوالہ (باغی ٹی وی،نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ/ وزیر آباد محمد طارق قریشی کی ہدایت پر ناجائز منافع خوری کے خلاف بھرپور کارروائی کی جا رہی ہے۔

    اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے یکم ستمبر سے اب تک 5 ہزار 608 کارروائیاں کی ہیں۔ ان کارروائیوں کے دوران 144 افراد کو 10 لاکھ 13 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں، 37 افراد کو گرفتار کیا گیا اور 5 کاروباری مراکز کو سیل کردیا گیا۔ اس کے علاوہ 10 افراد کو تنبیہ بھی کی گئی ہے۔

    ڈپٹی کمشنر نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ فیلڈ میں رہ کر زیادہ سے زیادہ چھاپہ مار کارروائیاں کریں اور مصنوعی مہنگائی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف فوری کارروائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ بازاروں، مارکیٹوں اور سبزی و پھل منڈیوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔

  • گوجرانوالہ: پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، خاتون سمیت دو ملزمان گرفتار

    گوجرانوالہ: پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، خاتون سمیت دو ملزمان گرفتار

    گوجرانوالہ (باغی ٹی وی نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی)سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران سول لائن پولیس نے ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ ایس پی سول لائن فرحت عباس کی زیر نگرانی ایک مشترکہ آپریشن میں تھانہ پیپلز کالونی پولیس نے ایک خاتون سمیت دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

    پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک کلو چارسواسی گرام آئس اور ایک کلو ایک سو چالیس گرام ہیروئن برآمد کی ہے۔ گرفتار ملزمان میں ریکارڈ یافتہ منشیات فروش کیف عرف کیفی اور ملزمہ نواب بی بی شامل ہیں۔

    سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے پولیس کی اس کامیابی پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ضلعی پولیس کی تندہی سے انجام دی جانے والی کوششیں قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کے محفوظ مستقبل کے لیے منشیات سے پاک معاشرے کی تشکیل میں پولیس اپنا موثر کردار ادا کرتی رہے گی۔

    اس آپریشن میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ پیپلز کالونی انسپکٹر مدثر رفیق اور ان کی پولیس ٹیم کو خصوصی طور پر سراہا گیا۔

  • گوجرانوالہ:خطرناک گینگ کے 6 افراد کو گرفتار، کروڑوں کا سامان برآمد

    گوجرانوالہ:خطرناک گینگ کے 6 افراد کو گرفتار، کروڑوں کا سامان برآمد

    گوجرانوالہ (باغی ٹی وی نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی): سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم کی ہدایت پر ضلع بھر میں ڈکیتوں اور چوروں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں ایک اور بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ سی آئی اے انسپکٹر عنصر جاوید موہل کی قیادت میں ایک آپریشن کے دوران ڈکیتی اور لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں ملوث ایک خطرناک گینگ کے چھ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 18 لاکھ 75 ہزار روپے نقدی، ایک ٹریکٹر ٹرالی (جس کی مالیت 22 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے) اور ایک موٹرسائیکل برآمد کی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ یہ گینگ شاہراہوں پر ڈکیتی کے علاوہ لوگوں کے گھروں اور فیکٹریوں میں بھی ڈکیتی کی وارداتیں کرتا تھا۔

    سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے پولیس ٹیم کی اس کامیابی پر انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ وہ ڈکیتوں اور مجرمانہ ذہن رکھنے والے عناصر کے خلاف اپنا آپریشن جاری رکھیں گے تاکہ شہریوں کو امن و امان کی فضا فراہم کی جا سکے۔

  • گوجرانوالہ: تجاوزات، وال چاکنگ اور غیرقانونی پارکنگ سٹینڈز کے خلاف کریک ڈاؤن کاحکم

    گوجرانوالہ: تجاوزات، وال چاکنگ اور غیرقانونی پارکنگ سٹینڈز کے خلاف کریک ڈاؤن کاحکم

    گوجرانوالہ (باغی ٹی وی،نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی)کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن گوجرانوالہ، سید نوید حیدر شیرازی نے شہر میں شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے مختلف اقدامات اٹھانے کی ہدایت دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تجاوزات، وال چاکنگ، غیر فعال سٹریٹ لائٹس اور غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔

    کمشنر نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں موجود مسائل کو بلا امتیاز حل کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی بھی موجود تھے، جبکہ چیف آفیسر حیدر علی چٹھہ اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

    کمشنر شیرازی نے مزید کہا کہ سستی اور غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے صفائی کے نظام کو بہتر بنانے اور سٹریٹ لائٹس کو فعال کرنے کی ہدایت دی۔ علاوہ ازیں، غیر قانونی مذبحہ خانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا حکم بھی دیا گیا اور سی سی او کارپوریشن کو ادارے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی۔

  • گوجرانوالہ: ڈاکوؤں کا پولیس  سے مقابلہ، دو ہلاک

    گوجرانوالہ: ڈاکوؤں کا پولیس سے مقابلہ، دو ہلاک

    گوجرانوالہ (باغی ٹی وی ،نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی): شہر میں قانون کی حکمرانی بحال کرنے کے لیے پولیس کی کامیاب کارروائی میں دو خطرناک ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ فیروزوالہ کے علاقے دھیرووالی میں چند روز قبل دو ڈاکوؤں نے ایک شہری کو قتل کرکے اس کی کار چھین لی تھی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔

    ملزمان کو میڈیکل چیک اپ کے لیے گوجرانوالہ میڈیکل کالج لے جایا جا رہا تھا کہ لوہیانوالہ نہر کے قریب نامعلوم افراد نے پولیس وین پر فائرنگ کرتے ہوئے ملزمان کو چھڑانے کی کوشش کی۔ پولیس نے جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ڈاکو وہی ہیں جنہیں پولیس نے قتل کے مقدمے میں گرفتار کیا تھا۔

    اس حوالے سے بات کرتے ہوئے سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے کہا کہ پولیس نے شہر میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے کمر کس لی ہے۔ ڈاکوؤں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ انہوں نے پولیس ٹیم کو اس کامیاب کارروائی پر مبارکباد دی۔

    شہر کے شہریوں نے پولیس کی اس کارروائی کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ پولیس نے شہر کو خطرناک عناصر سے پاک کرنے کا بہترین کام کیا ہے۔

  • ایف آئی اے،ایک ماہ میں 39 انسانی اسمگلرز سمیت 240 ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے،ایک ماہ میں 39 انسانی اسمگلرز سمیت 240 ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے ماہ اگست کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی

    ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے انسانی اسمگلروں، اشتہاریوں اور وائٹ کالر کرائم میں ملوث ملزمان کےخلاف اگست کی کاروائیوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔ایف آئی اے گجرانوالہ زون نے ماہ اگست کے دوران 85 مقدمات درج کئے،رواں ماہ کے دوران مجموعی طور پر 240 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،رواں ماہ اگست کے دوران 209 ملزمان کے چالان عدالت میں جمع کرائے گئے۔ ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے رواں ماہ انسانی اسمگلرز کے خلاف 63 مقدمات درج کرتے ہوئے 39 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کیا، جبکہ 49 انسانی اسمگلرز کے خلاف درج مقدمات کو چالان کیا گیا۔گرفتار ملزمان میں بیرون ملک ایران اور بلغاریہ میں شہریوں کے اغواء میں ملوث ملزمان بھی شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان میں انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز سمیت 6 اشتہاری ملزمان بھی شامل ہیں۔

    مقدمات میں ملوث ملزمان نے معصوم شہریوں کو بیرون ملک بھیجنے کا جھانسہ دے کر تقریبا 12کروڑ روپے ہتھیائے۔ مختلف کاروائیوں میں ملزمان سے پاکستانی پاسپورٹس کے علاوہ، سپین، یو کے، اٹلی اور یونان کے جعلی دستاویزات برآمد کئے گئے۔ مقدمات میں شامل انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرتے ہوئے ہتھیائی گئی رقم کی برآمدگی کے لئے کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔ ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی ریڈنگ ٹیمز نے بجلی چوری کے خلاف مہم کے دوران کاروائی کرتے ہو ئے 21 مقدمات درج کئے جبکہ 190 ملزمان کو گرفتار کیا۔بجلی چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف درج 160 مقدمات کے چالان جمع کروائے گئے۔ ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے اووربلنگ میں ملوث گیپکو اہلکاروں کے خلاف 36 انکوائریز رجسٹرکیں۔ اووربلنگ کئے گئے 25 کروڑ یونٹس متاثرہ کنزیومرز کو واپس دلوائے گئے۔ حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزمان کے قبضے سے 80 ملین روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی ہے۔ ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے مختلف الزام علیہان کے خلاف 363 نئی انکوائریز درج کی گئیں رواں ماہ کے دوران 833 انکوائیریز کی تحقیقات کو میرٹ پر فائنل کیا گیا ۔ سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی کےلئے تمام وسائل بروے کار لائے جائیں گے

    عمران خان کے سیل کا دورہ کیا جائے تو وہاں سے کوکین ملے گی،حنیف عباسی

    190 ملین پاؤنڈ کیس،عمران کے گلے کا پھندہ،واضح ثبوت،بچنا ناممکن

    اڈیالہ جیل میں الیکشن کرائے جائیں، وہاں بھی عمران کو شکست ہو گی،بیرسٹر عقیل ملک

    عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے نامناسب ترین امیدوار قرار

    آکسفورڈ یونیورسٹی کے وی سی کا الیکشن ،پی ٹی آئی کا ایک اور جھوٹ بے نقاب

    عمران خان جیل سے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے الیکشن لڑیں گے

    عمران خان کو آکسفورڈ کا نہیں اڈیالہ جیل کے قیدیوں کا الیکشن لڑنا چاہیے،عظمیٰ بخاری

  • نواز شریف کے علاج کے لیے بیرون ملک جانے میں کوئی حرج نہیں، لیکن ماضی کی طرح نہ بھیجا جائے

    نواز شریف کے علاج کے لیے بیرون ملک جانے میں کوئی حرج نہیں، لیکن ماضی کی طرح نہ بھیجا جائے

    پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ مشکلات کا حل کسی ایک سیاسی جماعت کے پاس نہیں، بلکہ تمام جماعتوں کو مل کر کوششیں کرنا ہوں گی۔ گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے پیپلز پارٹی کی تاریخ پر روشنی ڈالی، کہ جب پیپلز پارٹی بنی تھی، اس وقت ملک مارشل لاء کے زیر اثر تھا اور قوم مشکلات کا شکار تھی۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی اور قوم کے حوصلے بلند کیے، حالانکہ ملک اس وقت ٹوٹ رہا تھا۔قمر زمان کائرہ نے موجودہ حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان دہشت گردی اور انتہا پسندی کا شکار ہے اور غریب عوام اپنے گھریلو بلز اور بچوں کی فیسیں ادا نہیں کر پا رہے۔ انہوں نے تحریک انصاف کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ملک کو کوئی خاطر خواہ فائدہ نہیں پہنچایا، جبکہ پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر ہر شخص کو اس کا حق دینے کا عزم رکھتی ہے۔
    انہوں نے مزید کہا کہ ملکی مسائل کا حل تمام جماعتوں کے مشترکہ اقدامات سے ہی ممکن ہے۔ ہمیں آپس میں لڑنے کی بجائے ملک کے عوام کے حقوق کے لیے لڑنا ہوگا اور مایوس نہیں ہونا چاہیے۔ قمر زمان کائرہ نے ٹیکس ادائیگی کی ضرورت پر بھی زور دیا، کیونکہ ملک کی آمدنی کم اور اخراجات زیادہ ہیں۔ انھوں نے دہشت گردی کے واقعات پر سیاستدانوں کی طرف سے دیئے گئے غیر ذمہ دارانہ بیانات کی بھی مذمت کی۔ بلوچستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کی شہ رگ ہے اور اس کے مسائل کا حل بلوچستان کے اندر سے ہی نکلنا چاہیے۔ نواز شریف کے علاج کے لیے باہر جانے کا ذکر کرتے ہوئے، قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اگر نواز شریف علاج کے لیے باہر جاتے ہیں تو کوئی حرج نہیں، لیکن انہیں ماضی کی طرح نہ بھیجا جائے۔