Baaghi TV

Category: گوجرانوالہ

  • رشتہ کیوں توڑا،نوجوان نے گھر میں گھس کر چلائی گولیاں، لڑکی کی ماں کی موت

    رشتہ کیوں توڑا،نوجوان نے گھر میں گھس کر چلائی گولیاں، لڑکی کی ماں کی موت

    رشتہ کیوں توڑا، نوجوان نے منگیتر کے گھر میں گھس کر گولیاں چلا دیں

    واقعہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں پیش آیا جہاں رشتہ ٹوٹنے کے غم میں نوجوان طیش میں آ گیا ، پستول لیا اور سیدھا منگیتر کے گھر جا پہنچا، اور اندھا دھند فائرنگ کر دی،گولیاں چلنے سے لڑکی کی والدہ کی موت ہو گئی جبکہ لڑکی کی بہن زخمی ہو گئی، اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کیا،پولیس حکام کے مطابق” لڑکی محکمہ ہیلتھ میں ویکسی نیٹراوراس کی والدہ لیڈی ہیلتھ ورکر تھی”. گولیاں چلانے کے بعد ملزم بھاگنے میں کامیاب ہو گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا

    پولیس حکام کے مطابق ملزم فاروق کی ماموں زاد سے دو برس قبل منگنی طے ہوئی تھی تا ہم اب لڑکی کے گھر والوں نے رشتہ کہیں اور کر دیا تھا جس کی وجہ سے ملزم فاروق طیش میں آ گیا، لڑکی کی عید کے دو دن بعد نکاح ہونا تھا، ملزم فاروق کہتا تھا کہ لڑکی کا نکاح میرے ساتھ ہی کیا جائے، منگنی ٹوٹنے کے غم میں ملزم نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی،

    ایک اور مدرسہ، ایک اور جنسی سیکنڈل،ایک دو نہیں ،کئی بچوں سے بدفعلی

    واش روم میں نہاتی خاتون کی موبائل سے ویڈیو بنانے والا پولیس اہلکار پکڑا گیا

    گھناؤنا کام کرنیوالی خواتین پولیس کے ہتھے چڑھ گئیں

    پشاور کی سڑکوں پر شرٹ اتار کر گاڑی میں سفر کرنیوالی لڑکی کی ویڈیو وائرل

    دولہا کے سب ارمان مٹی میں مل گئے، دلہن نے کیوں کیا اچانک انکار؟

    شادی شدہ خاتون سے معاشقہ،نوجوان کے ساتھ کی گئی بدفعلی،خاتون نے بنائی ویڈیو

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

  • ویڈیو گیم کی دکان میں 10 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی،مقدمہ درج

    ویڈیو گیم کی دکان میں 10 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی،مقدمہ درج

    بچوں کے ساتھ زیادتی و بدفعلی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

    پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں 10 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے، پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا، درج مقدمہ کے مطابق بیٹا محمد صدیق عمر دس سال گھر سے کھیلنے کے لئے نکلا، کافی دیر تک واپس نہ آیا تو میں اپنے کزن کے ہمراہ اسے تلاش کرنے کے لئے نکل پڑے،دین محمد چوک میں ویڈیو گیم کی دکان کے پاس پہنچے تو رونے کی آواز آئی، ویڈیو گیم کی دکان کی اوپر والی منزل پر پہنچے تو دیکھا کہ میرا بیٹا لیٹا ہوا اور اسکی شلوار اتری ہوئی ہے،اویس ولد ارشد قوم ملک وہاں موجود تھا اور اسکی بھی شلوار اتری ہوئی تھی، وہ میرے بیٹے کے ساتھ بدفعلی کر رہا تھا تا ہم ہمارے جانے پر وہ بھاگ گیا،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے

    قبل ازیں کوٹ ادو میں اعتکاف میں بیٹھے نوجوان نے 13 سالہ بچے سے مبینہ بدفعلی کی، واقعہ سنانواں میں پیش آیا جہاں اعتکاف میں بیٹھے 28 سالہ شخص نے اعتکاف میں بیٹھے 13 سالہ بچے کو مبینہ طور پر بدفعلی کانشانہ بنایا،متاثرہ بچےنے پولیس کوبیان دیاکہ ملزم نے اعتکاف کے دوران اپنے بستر میں لے جاکراس سےبدفعلی کی، ملزم نے اس کے منہ پر ہاتھ رکھ دیا جس کی وجہ وہ شور نہ مچاسکا،

    بچے سے بدفعلی کی کوشش، غیر قانونی پنچایتوں کا دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا،پولیس

    اڈیالہ جیل میں قیدیوں کی ساتھی قیدی کے ساتھ بدفعلی،جان بھی لے لی

    چکوال،مدرسے کے دو اساتذہ کی 15 طلبا کے ساتھ بدفعلی

    معروف مدرسے کے مہتمم کی طالب علم کے ساتھ زیادتی 

    ناجائز تعلقات سے منع کرنے پر بیوی نے شوہر کو مردانہ صفت سے محروم کر دیا

    لاہورپولیس کا نیا کارنامہ،نوجوان کو برہنہ سڑکوں پر گھمایا، تشدد سے ہوئی موت

    خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والے دوملزمان گرفتار

    واش روم میں نہاتی خاتون کی موبائل سے ویڈیو بنانے والا پولیس اہلکار پکڑا گیا

    گھناؤنا کام کرنیوالی خواتین پولیس کے ہتھے چڑھ گئیں

    پشاور کی سڑکوں پر شرٹ اتار کر گاڑی میں سفر کرنیوالی لڑکی کی ویڈیو وائرل

    دولہا کے سب ارمان مٹی میں مل گئے، دلہن نے کیوں کیا اچانک انکار؟

    شادی شدہ خاتون سے معاشقہ،نوجوان کے ساتھ کی گئی بدفعلی،خاتون نے بنائی ویڈیو

  • گوجرانوالہ:پٹرولنگ پولیس کی کارروائی،بدنام زمانہ دو کس منشیات سمگلر گرفتار

    گوجرانوالہ:پٹرولنگ پولیس کی کارروائی،بدنام زمانہ دو کس منشیات سمگلر گرفتار

    گوجرانوالہ باغی ٹی وی س (محمد رمضان نوشاہی نامہ نگار) پٹرولنگ پولیس ٹیم ٹھڈا بھٹیاں اور پٹرولنگ ٹیم پنڈی بھٹیاں ڈسٹرکٹ حافظ آباد کی کارروائی بدنام زمانہ دو کس منشیات سمگلر گرفتار۔

    ریجنل پٹرولنگ آفیسر کے مطابق منشیات سمگلروں سے 70کلو500 گرام چرس اور 06کلو 250 گرام افیون بھی برآمد ۔

    ریجنل پٹرولنگ آفیسر عرفان الحق سلہریا نے بتایا کہ پٹرولنگ پولیس ٹیموں ٹھڈا بھٹیاں اور پنڈی بھٹیاں نے بر وقت کارروائی کر کے منشیات سمگلروں کوگرفتارکرلیا۔ ملزمان کی شناخت وحید اور عقیل سکنہ ٹیکسلا کے ناموں سے ہوئی۔

    منشیات سمگلرز نے کار کے خفیہ خانوں میں منشیات چھپائی ہوئی تھی۔ ملزمان حافظ آباد اور اس کے گردونواح میں منشیات سپلائی کرتے

  • گوجرانوالہ: عدالت نے 9 مئی کے کیسز میں 51 مجرموں کو 5، 5 سال قید کی سزا سنا دی

    گوجرانوالہ: عدالت نے 9 مئی کے کیسز میں 51 مجرموں کو 5، 5 سال قید کی سزا سنا دی

    گوجرانوالہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی) انسداد دہشت گردی عدالت کی جج نے نو مئی کو حساس تنصیبات پر حملے، جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں گرفتار51 ملزمان کو پانچ پانچ سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت کی جج نے کیس کی سما عت سینٹرل جیل میں کی

    فاضل جج نے نو مئی کے واقعات میں گرفتار تمام 51 ملزمان کو مختلف دفعات کے تحت پانچ پانچ سال کی سزا کا حکم سنایا۔تین دفعات کے تحت 5,5سال قید 10 ہزارجرمانہ ،پانچ دفعات روڈبلاک،املاک کونقصان،موب جمع ہوناسمیت 1,1سال ،8دفعات میں51مجرمان کو20بیس سال قیدکی سزا
    عامر حسین،شہریار،امجد عباس ،محمدامجد،عمر شہزاد،کتب شاہ،عمران،محمد شیر،سعد علی ،محمد روشن،امجد علی ،قدیر احمد،محمد عبداللہ،منشور،محمد ابو بکر، عبدالمتین ،فیضان علی ،محمد فاروق ،جہانگیر،امداد اللہ مفیضان قیصر ،ارسلان اظہر،محمد شاہد،بابر رشید ،اصف اقبال،محمد عمر،عثمان ظفر،عبدالغفور،امتیاز حسین ،مقصود افضل،مکرم مصطفی ،سلمان ،اعجاز احمد ،محمد قاسم ،حق نواز ،ذیشان اسلم ،ماجد علی ،محمد عرفان ،احمد سعید،شعیب احمد،محمد ایاز،محمد عبداللہ،حکیم اللہ ،محمد سفیان ،محمدسلیم ،احسن محمود ،،عظمت اللہ ،عادل محمود ،شیراز،احسان اللہ شامل ہیں

    جبکہ سینٹرل جیل کی سیکورٹی ہا ئی الرٹ کر دی گئی تھی، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔ واضح رہے نو مئی کو پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے احتجاج کے دوران حساس تنصیبات پر حملے کئے گئے تھے۔

    مظاہرین کے حملے میں ایک ایس پی سمیت پو لیس کے دس اہلکا ر زخمی اور ایک شہری قتل ہوا تھا، مظاہرین کی جانب سے چار گا ڑیاں بھی توڑی گئی تھیں۔

    نو مئی کو تھا نہ کینٹ پو لیس نے ایس ایچ او مدثر بٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا، پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہو لڈرز سمیت 23 نامزد اور تین سے چار سو نامعلوم افراد کیخلا ف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نو مئی کا مقدمہ زیر سما عت رہا، اس دوران پولیس نے مقدمہ میں ملوث 51 ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا۔

    دہشت گردی عدالت پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما ؤں شاہ محمود قریشی ،مراد سعید،علی امین گنڈا پور سمیت متعدد رہنما ئوں کی جائیداد قرقی کا حکم بھی دے چکی ہے، مقدمہ میں نامزد پی ٹی آئی کے متعدد رہنما عدالتوں سے عبوری ضما نتوں پر ہیں۔

  • ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ، وزیر آباد کا پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت کریک ڈاؤن

    ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ، وزیر آباد کا پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت کریک ڈاؤن

    گوجرانوالہ، باغی ٹی وی ( نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی ) ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ وزیر آباد کا پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت کریک ڈاؤن جاری،
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات اور ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ وزیر آباد محمد طارق قریشی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنرزپرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 52 ہزار 919 کاروائیاں کیں

    973 خلاف ورزیوں پر 41 لاکھ 35 ہزار روپے کے جرمانے عائد ، 151 گرفتار ، 15 مقدمات کا اندراج اور 60 گوداموں ودکانوں کو سیل کردیا گیا،پرائس مجسٹریٹس نے یکم مارچ سے اب تک کی رپورٹ کے مطابق 42 ہزار 94چھاپہ مار کاروائیاں کی گئیں،

    ان کاروائیوں کے دوران مہنگے داموں اشیائے خورونوش فروخت کرنے والوں کو30لاکھ 67 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے، 14 افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا اور 149 افراد کو حوالہ پولیس کرتے ہوئے گرفتار کیا اور 37 دکانوں اور گودام وغیرہ کو سیل کیا گیا۔

    ضلع وزیرآباد میں 10 ہزار 825 کاروائیاں کیں 185خلاف ورزیوں پر 10 لاکھ 68 ہزار روپے جرمانہ، جبکہ گوجرانوالہ میں1 مقدمہ درج ہوا، 2افراد کو گرفتار اور23 گوداموں ودکانوں کوسیل کردیا گیا۔

  • گوجرانوالہ:  سموگ اورآلودگی کا سبب بننے والے دو صنعتی یونٹ سیل

    گوجرانوالہ: سموگ اورآلودگی کا سبب بننے والے دو صنعتی یونٹ سیل

    گوجرانوالہ ،باغی ٹی وی(نا مہ نگار محمد رمضان نوشاہی)کمشنر نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی کا دیوان روڈ پر آلودگی کا سخت نوٹس ، سموگ اورآلودگی کا سبب بننے والے دو صنعتی یونٹ سیل کردئے گئے

    کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے آج دیوان روڈ یونیورسٹی آف گوجرانوالہ کے کے دورہ کا دورہ کیا ،دورہ کے دوران فضا میں سیاہ دھوئیں پر نوٹس لیتے ہوئے محکمہ تحفظ ماحولیات کو فوری ایکشن لینے کی ہدایات جاری کیں

    جس پرمحکمہ تحفظ ماحولیات کی ٹیموں نے بسم اللہ سٹیل فرنس اور اعجاز سٹیل فرنس کو سیل کردیا ، دونوں فیکٹریوں کو ماحول دوست ٹیکنالوجی کے عدم استعمال پر سیل کردیا گیا

  • گوجرانوالہ : فٹبال کی ترقی کیلئے نچلی سطح پر فٹبال کلب قائم کرنا ہونگے،ذکاء اللہ

    گوجرانوالہ : فٹبال کی ترقی کیلئے نچلی سطح پر فٹبال کلب قائم کرنا ہونگے،ذکاء اللہ

    گوجرانوالہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی)فٹبال کی ترقی کیلئے نچلی سطح پر فٹبال کلب قائم کرنا ہونگے،ذکاء اللہ

    صدر ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن گوجرانوالہ ذکاء اللہ نے کہا ہے کہ کھیلوں کے فروغ کیلئے حکومت کیساتھ ساتھ نوجوان نسل کو آگے بڑھ کر کردار ادا کرنا ہوگا، فٹبال کی ترقی کیلئے نچلی سطح پر فٹبال کلب قائم کرنا ہونگے،

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کا ایک اہم اجلاس میں کیا، اجلاس میں متفقہ طور پر ذکاء اللہ کو ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کا صدر چنا گیا،

    باقی عہدیداران میں جنرل سیکرٹری امجد حسین، سیکرٹری خزانہ رانا محمد سلیم کو نامزد کیا گیا، اجلاس کے آخر میں تمام ارکان کیلئے پرتکلف افطار و افطار ڈنر کا بھی بندوبست کیا گیا۔

  • گوجرانوالہ : یہاں کا ہر وکیل پر یکٹس لاء ہے جو سائل کو انصا ف دلانے میں مگن ہیں , سیشن جج سجادحسین

    گوجرانوالہ : یہاں کا ہر وکیل پر یکٹس لاء ہے جو سائل کو انصا ف دلانے میں مگن ہیں , سیشن جج سجادحسین

    گوجرانوالہ ،باغ ٹی وی س ( نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی) صدر بار چو ہد ری عا مر منیر با گڑی،سیکرٹری بار رانا علی آفتا ب،لا ئبر یر ی سیکرٹری اذقانورین کی قیادت میں ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج سجا د حسین سندھر کو ضلع بھکر ٹرا نسفر ہو نے پرالوداعی گلد ستہ پیش کیا

    اس مو قع پر سیشن جج نے تمام وکلاء کا شکر یہ ادا کیا اور ان کی محبت کو سرا ہتے ہو ئے کہا کہ ڈسٹر کٹ بار سے جو مجھے محبت ملی ہے وہ میں کبھی نہیں بھو ل سکو ں گا یہا ں کا ہر وکیل پر یکٹس لا ء ہے جو سائل کو انصا ف دلا ے میں مگن ہیں

    ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج سجا د حسین سندھرنے کہا کہ میں امید رکھتا ہوں کہ عدلیہ اور بارکا رشتہ یونہی مضبوط رہے گا،عدالتیں وکلاء کے قانونی دلائل اور بھرپورتعاون سے ہی انصاف پر مبنی فیصلے کرنےمیں کامیاب ہوپاتی ہیں.

  • گوجرانوالہ:ضلعی انتظامیہ کا ناجائزمنافع خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن

    گوجرانوالہ:ضلعی انتظامیہ کا ناجائزمنافع خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن

    گوجرانوالہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی) ضلعی انتظامیہ کا ناجائزمنافع خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن

    وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر رمضان میں عوام الناس کو ریلیف دینے کے لئے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہے
    یکم رمضان 12 مارچ سے اب تک 22 ہزار 148 چھاپہ مارکاروائیاں کی گئیں، 447 خلاف ورزیوں پر 15 لاکھ 91 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیاڈپٹی کمشنر ناجائز منافع خوروں کیخلاف اب تک 06 مقدمات درج کئے گئے

    ان کاروائیوں کے دوران 19 دوکانوں، جنرل و سپر سٹورز سیل کئے گئے ہیں،ناجائزمنافع خوری میں ملوث 81 افراد گرفتار کئے گئے
    وزیرآباد میں 18789 چھاپہ مارکاروائیاں کی گئیں،دوکانداروں کو 10لاکھ 07 ہزار سے زائد روپے جرمانہ عائد کیا گیا

    ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے بتایا اور کہا کہ ناجائزمنافع خوری میں ملوث متعدد افراد گرفتار کئے گئے اور مقدمات بھی درج کیے گیے ہیں، ناجائز منافع خوری اورصارفین کے استحصال کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی، عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے رمضان بازاروں میں 25 سے 40 فیصد کم قیمت پر اشیاء خوردونوش فراہم کی جارہی ہیں

  • گوجرانوالہ میں  شجرکاری مہم کا آغاز کردیاگیا

    گوجرانوالہ میں شجرکاری مہم کا آغاز کردیاگیا

    گوجرانوالہ، باغی ٹی وی( نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی) وزیر اعلٰی پنجاب مریم نوازشریف کے احکامات پر پنجاب بھر کی طرح گوجرانوالہ میں بھی شجرکاری مہم کا آغاز ،ستھرا پنجاب ماہ صفائی مہم کے تحت شجرکاری مہم پلانٹ فار پاکستان شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا

    مہم کے دوران گوجرانوالہ میں محکمہ جنگلات، سکول ایجوکیشن 15 سو سے زائد سکولوں میں ساڑھے 4 لاکھ پودے لگائے جائیں گے

    ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے بتایا کہ محکمہ جنگلات ضلع بھر کے دوسرے محکموں سے مل کر 4لاکھ پودے لگائے گا، پی ایچ اے گوجرانوالہ شہر میں 1 لاکھ 5 ہزار پودے لگائے گا، ضلع گوجرانوالہ کی 3 بڑی شاہراہوں( موٹروے لنک، شیخوپورہ روڈ اور حافظ آباد روڈ) پر دونوں اطراف شجرکاری کی جائے گی

    ممبران قومی و صوبائی اسمبلی نے وزیر اعلٰی پنجاب کے ویژن کے تحت شجرکاری مہم افتتاحی تقریب میں بھرپور شرکت کی ،افتتاحی تقریب کے موقع پر گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول جی ٹی روڈ شیخوپورہ موڑ میں کلاسٹر پلانٹیشن ، شجرکاری سے کیا گیا۔

    ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی، ایم این اے شاہد عثمان ابراہیم، ایم پی ایز عمران خالد بٹ، قیصر اقبال سندھو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مطاہر آمین وٹو، ڈی جی پی ایچ اے/ سی ای او جی ڈبلیو ایم سی شاہد عباس جوتہ نے پودے لگائے

    طلباء نے بھی اپنے اپنے حصے کا ایک ایک پودا لگایا