Baaghi TV

Category: گوجرانوالہ

  • گوجرانوالہ،گولیاں چل گئیں، پانچ افراد قتل

    گوجرانوالہ،گولیاں چل گئیں، پانچ افراد قتل

    گوجرانوالہ ، تھانہ پیپلز کالونی کے علاقہ خون کی ہولی، دن دیہاڑے شہر کے مشہور کشمیر روڈ پر فائرنگ پانچ افراد قتل کر دیئے گئے

    عینی شاہدین کے مطابق دن دیہاڑے موٹر سائیکل سوار افراد نے پانچوں افراد پر فائرنگ کی اور بھاگ نکلے، جن افراد کو قتل کیا گیا وہ کار میں سوار تھے، ڈرائیور نے گاڑی سے کود کر جان بچائی، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاشوں‌کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، فائرنگ سے ہلاک ہونیوالوں کی شناخت رانا افتخار، رجب، حافظ سفیان، بوٹا عرف فوجی اور قیصر شاہ کے ناموں سے ہوئی۔

    سیٹلائٹ پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم جاری کردیا،آئی جی پنجاب نے ہدایت دی کہ واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے، سپروائزری افسران مقتولین کے لواحقین کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں

    وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بھی گوجرانوالہ میں 5 افراد کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی،اور کہا کہ ملزمان کی جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے۔ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے۔مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی جلد فراہمی میں کوئی کسر نہ رکھی جائے ۔

    بھارت کا اسرائیل میں مقیم بھارتیوں کو واپس لانے کے لئے آپریشن اجئے کا اعلان

     پرتشدد کارروائیوں کو فوری طور پر روکنے اور شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ 

    اسرائیلی میجر جنرل حماس کے ہاتھوں یرغمال؛ کیا اب فلسطینی قیدی چھڑوائے جاسکیں گے؟

    اسرائیل پر حملہ کی اصل کہانی مبشر لقمان کی زبانی

    بھارتی اداکارہ نصرت اسرائیل سے پہنچیں ممبئی،بتایا آنکھوں دیکھا حال

  • معروف پاکستانی شاعرہ اور افسانہ نگار کومل جوئیہ

    معروف پاکستانی شاعرہ اور افسانہ نگار کومل جوئیہ

    تم نے دیکھے نہیں فرصت سے خدوخال مرے
    جب میں تصویر میں ہوتی ہوں بہت بولتی ہوں

    جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والی معروف پاکستانی شاعرہ اور افسانہ نگار کومل جوئیہ صاحبہ 9 نومبر 1983 میں کبیروالہ میں پیدا ہوئیں۔

    کومل جوئیہ کا اصل نام شازیہ علی اور جوئیہ قبیلے سے تعلق ہے ، کومل تخلص اور قلمی نام کومل جوئیہ ہے انہوں نے 15 سال کی عمر میں 1998 میں شاعری شروع کی اس کے علاوہ افسانہ نگاری بھی کرتی ہیں ۔ شادی کے بعد وہ گوجرانوالہ منتقل ہو گئیں پیشے کے لحاظ سے وہ درس و تدریس کے شعبے سے وابستہ ہیں ۔

    کومل جوئیہ کی شاعری میں ہجر و فراق اور معصومیت کم نازو انداز ، شوخی اور بےباکی زیادہ ہے۔ وہ اپنی شاعری میں ملکی اور معاشرتی و سماجی مسائل کو بھی موضوع سخن بناتی ہیں ۔ ان کی شاعری نوجوان نسل میں زیادہ مقبول ہے ۔ کومل صاحبہ کا پہلا شعری مجموعہ ” ایسا لگتا ہے تجھ کو کھو دوں گی” 2013 میں شائع ہو چکا ہے جبکہ ان کا دوسرا شعری مجموعہ ” کاش” طباعت کے مرحلے میں ہے۔

    غزل
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    سبز موسم کو بھی تحریرِ خزاں بولتے ہیں
    آج کل پیڑ اداسی کی زباں بولتے ہیں

    بعض اوقات مکینوں کی خموشی سے ڈری
    کھڑکیاں شور مچاتی ہیں ، مکاں بولتے ہیں

    کون کرتا ہے ترے بعد ترے جیسا سخن
    ہم ترے بعد کسی سے بھی کہاں بولتے ہیں

    اونچی آواز میں عادت تو نہیں بولنے کی
    ضبط جب توڑ دیا جائے تو ہاں ، بولتے ہیں

    جس جگہ مان رکھا جائے خطابت کا اے دوست
    ہم انا زاد بہت کھل کے وہاں بولتے ہیں

    کیا غلط کرتے ہیں ہم فرطِ عقیدت سے کبھی
    تیری آنکھوں کو اگر سارا جہاں بولتے ہیں

    اس قدر جھوٹ ، ملاوٹ ہے مری بستی میں
    دھول ملبے کی اڑی ہو تو دھواں بولتے ہیں

    حَسْبِیَ الِّلہَ ، نہیں کہتا کوئی مدت سے
    اب بھی ٹھوکر ہمیں لگتی ہے تو "ماں” بولتے ہیں
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اشعار

    تم نے دیکھے نہیں فرصت سے خدوخال مرے
    جب میں تصویر میں ہوتی ہوں بہت بولتی ہوں

    لوگ محروم بصارت ہیں تری بستی کے
    اور ہم خواب ہتھیلی پہ لیے پھرتے ہیں

    اپنی مرضی ہوگی ” کومل ” آئے گی
    نیند کسی کے باپ کی تھوڑی ہے

    کومل جوئیہ

  • کیپٹن (ر) صفدر  اشتعال انگیز تقاریر اور بغاوت کے مقدمے سے بری

    کیپٹن (ر) صفدر اشتعال انگیز تقاریر اور بغاوت کے مقدمے سے بری

    گوجرانوالہ : مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کو اشتعال انگیز تقاریر اور بغاوت کے مقدمے سے بری کر دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: میڈیا رپورٹس کے مطابق گوجرانوالہ کی عدالت میں کیپٹن (ر) صفدر پر بغاوت کے کیس کی سماعت کی سماعت ہوئی ، دوران سماعت عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر کو اشتعال انگیز تقاریر اور بغاوت کے مقدمے سے بری کر دیا، علاوہ ازیں عدالت نے مقدمے میں ملوث دوسرے ملزم سابق لیگی ایم پی اے عمران خالد بٹ کو بھی بری کر دیا ہے۔

    اسرائیلی بمباری سے سات یرغمالی ہلاک

    گوجرانوالہ میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ آج نواز شریف کے اعلامیہ اور ووٹ کو عزت ملی ہےنواز شریف نے ملک کو ایک ڈائریکشن دینے کا ارادہ کرلیا ہے،سابق وزیر اعظم ووٹ کو عزت دو، آئین اور سویلین کی بالادستی چاہتے ہیں۔

    یاد رہے کہ کیپٹن (ر) صفدر پر مقدمہ 3 اکتوبر 2020ء کو درج کیا گیا تھا، ان پر ایف آئی آر میں اشتعال انگیز تقاریر اور بغاوت کا الزام تھا-

    بھارت میں قرض دار باپ بیٹے کو فروخت کرنے پر مجبور

  • کیپٹن رصفدر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    کیپٹن رصفدر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    گوجرانوالہ کی مقامی عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما، مریم نواز کے شوہر کیپٹن رصفدر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں

    گوجرانوالہ میں اداروں کے خلاف بغاوت اور اشتعال انگیز تقاریر کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ فیصل اسلام کی عدالت میں ہوئی، کیپٹن ر صفدر طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے، عدم پیشی کے باعث عدالت نے کیپٹن ر صفدر کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے اور 24 اکتوبر کو انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا

    عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا،

    عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

    چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

    ن لیگی قیادت پر غداری کا مقدمہ درج کروانے والے بدر رشید کی گورنر پنجاب کے ساتھ تصاویر وائرل

    جاوید لطیف محب وطن،مجھے گرفتار کیا گیا تو قیادت کون کریگا؟ مریم نواز نے اعلان کردیا

    کیپٹن(ر) صفدر پر اس کیس میں فردجرم عائد ہو چکی ہے، تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن نے 2020 میں مقدمہ درج کیا تھا، تحریک انصاف کی حکومت کے دوران کیپٹن ر صفدر پر لاہور، پشاور،سمیت کئی شہروں میں مقدمے درج کئے گئے تھے، کیپٹن ر صفدر عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ہیں

  • پھوپھا نے 7 سالہ بھتیجی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا

    پھوپھا نے 7 سالہ بھتیجی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا

    کراچی: گوجرانوالہ کے علاقے جھنگی سے 2 روز قبل اغوا کی جانے والی 7 سالہ بچی کو قتل کردیا گیا، سندھ ہائیکورٹ نے کمسن بچی کےاغوا و زیادتی کےملزم کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے ملزم امجد علی کی سزا برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی:پولیس کے مطابق شکایت ملنے پر پولیس نے کارروائی کی جس دوران پولیس نے ملزم کو پکڑ لیا بچی کو قتل کرنے والا ملزم اس کا پھوپھا نکلا جس نے بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے،ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا، ملزم بچی کو اپنے اسکریپ کے گودام میں لےگیا جہاں اس نے زیادتی کے بعد بچی کو قتل کردیا ملزم نے جرم چھپانے کیلئے لاش بوری میں ڈال کر سیوریج نالے میں بہا دی، بچی کی لاش نالے سے نکالنے کیلئے آپریشن آج صبح شروع ہوگا۔

    دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ میں کمسن بچی کے اغوا و زیادتی کیس میں پھانسی کی سزا کے خلاف ملزم امجد علی کی اپیل پر سماعت ہوئی، پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے 2 فروری 2018 کو سکھن کے علاقے سے 8 سالہ بچی ماریہ کو اغوا کیا اور اس کے ساتھ زیادتی کی، پولیس نے ملزم امجد علی کو 7 اپریل کو ملیر کے علاقے سے ایک اور بچی کو اغوا کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا، اور ڈی این اے رپورٹس سے بھی ملزم پر الزامات کی تصدیق ہوئی۔

    جناح ہاؤس کیس:اسد عمراورعلیمہ خان سمیت دیگر ملزمان کی ضمانتوں میں توسیع

    پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم کی سرگرمیوں سےعلاقےکےلوگوں نے لڑکیوں کو تعلیم کیلیے بھیجناچھوڑ دیا تھا، پولیس افسران کے اسکولوں اور مدرسوں کے دورے سے یہ بات سامنے آئی کہ والدین صورتحال سے خوفزدہ ہیں، اس لیے ملزم کے خلاف دہشت گردی کی دفعات بھی مقدمے میں شامل کی گئیں عدالت نےبچی کےاغوا و ذیادتی کے ملزم کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کردی اور ملزم امجد علی کی سزا برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔

    واضح رہے کہ ماتحت عدالت نے ملزم کوپھانسی اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

    بھارتی حکومت نے کینیڈین وزیر اعظم اور وزیرخارجہ کے دعووں کو مسترد کردیا

  • چوتھی شادی کرنے والے شخص کی بارات میں تیسری بیوی پہنچ گئی، دلہا فرار،مقدمہ درج

    چوتھی شادی کرنے والے شخص کی بارات میں تیسری بیوی پہنچ گئی، دلہا فرار،مقدمہ درج

    گوجرانوالا میں چوتھی شادی کرنے والے شخص کی شادی میں تیسری بیوی پہنچ گئی۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق گوجرانوالا میں چوتھی شادی کرنے والے شخص کی شادی میں تیسری بیوی پہنچ گئی،تیسری بیوی نے شوہر کے خلاف مقدمے کے اندراج دی-

    پولیس کے مطابق رمضان کی پہلی بیوی فوت ہو چکی ہے اور دوسری بیوی کو اس نے طلاق دے دی تھی جس کے بعد رمضان نے تیسری شادی کی تھی اور اس کےچار بچے ہیں،اب رمضان چوتھی شادی کرنے جا رہا تھا کہ بیوی کے پہنچنے پر اپنی شادی کی تقریب چھوڑ کر فرار ہو گیا تیسری بیوی نے شوہر کے خلاف مقدمے کے اندراج کیلئےتھانہ پیپلزکالونی گوجرانوالہ میں درخواست دے دی ہے جس پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا ہے۔

    شادی شدہ شخص کی ایک ساتھ مزید7 لڑکیوں سے شادی

    قبل ازیں یوگنڈا کے شہری 43 سالہ حاجی حبیب سکونین نامی ایک بزنس مین نے ایک ہی تقریب میں 7 لڑکیوں سے شادیاں کیں، اس کی دو بیویاں آپس میں سگی بہنیں ہیں حبیب سکونین نےشادی کے بعد ایک عالیشان ولیمے کی تقریب منعقد کی جس میں رشتے داروں سمیت لڑکیوں کے گھر والوں اور شہر کے معززین نے بھی شرکت کی۔

    حبیب نے اپنی ہر بیوی کو تحفے میں زیرو میٹر گاڑی دی، یعنی حبیب نے 7 گاڑیاں بیویوں کو منہ دکھائی کے طور پر تحفے میں دیں، اس کے علاوہ اس نے اپنی 6 ساس اور سُسر کو قیمتی تحائف دیے،یہ حبیب کی پہلی شادی نہیں، اس سے قبل وہ شادی شدہ تھا اور اس کی شادی کو 7 سال ہوچکے ہیں۔

    90 روز میں الیکشن: تحریک انصاف نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف اپیل دائر کردی

    حبیب نے بتایا کہ ‘میں نے اپنا خاندان بڑا کرنے کے لیے ان سب سے ایک ہی وقت میں شادیاں کی ہیں، میں چاہتا ہوں میری فیملی بہت بڑی اور خوش ہو وہ 100 بچے پیدا کرنے کے لیے مزید بیویاں رکھنے کا منصوبہ بنا رہا ہے میرے خاندان میں بہت تھوڑے لوگ ہیں، اس لیے میں بہت سے بچے پیدا کرنا چاہتا ہوں تاکہ ہم ایک بڑا خاندان بنا سکیں۔

  • اغوا کے ڈرامے میں دوست کی جان چلی گئی،2 اے ایس آئی گرفتار

    اغوا کے ڈرامے میں دوست کی جان چلی گئی،2 اے ایس آئی گرفتار

    گوجرانوالہ : پیسوں کے لئے اغوا کے ڈرامے میں دوست کی جان چلی گئی-

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ گزشتہ روز ایمن آباد کےقریب پیش آیا ،گوجرانوالہ میں گکھڑ منڈی کے رہائشی تین دوستوں احمد یار ، داؤد اور زبدیل نے گھر والوں سے پیسے بٹورنے کیلئے اغوا کا ڈرامہ رچایا احمد یار پہلے گھر سے دوستوں کے پاس آیا اور پھر اپنے گھر فون کروایا کہ اسے اغوا کر لیا گیا ہے اور رہائی کے بدلے 5 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ بھی کر دیا۔

    پولیس کے مطابق احمد یار کے گھر والے تاوان کی رقم لے کر پہنچے تو ساتھ پولیس کو بھی لے آئے، ایک دوست داؤد رقم وصول کرنے آیا تو اندھیرے میں چھپے پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا،داؤد کے موبائل فون پر دوسرے دوست کی فون کالز دیکھ کر پولیس اس تک پہنچی تو سارا سچ سامنے آگیا اور دونوں نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    سندھ کی 10 رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا

    پولیس نے مجرمانہ غفلت پر دو اے ایس آئی گرفتار کرلیے اور ان کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا آپریشن میں پروفیشنل ذمے داریوں کا خیال نہیں رکھا گیا، مغوی کو بچانے سے پہلے اغوا کار کو گولی مار دی گئی، اگر یہ واقعہ اصل ہوتا تو مغوی اغوا کاروں کے ہاتھوں مارا جاسکتا تھا۔

    اس سے قبل کراچی میں شہید بینظیر آباد میں دوست کے ساتھ مل کر اغوا کا ڈرامہ رچانے والے لڑکے کو بازیاب کرایا گیا تھا ایس ایس پی بینظیر آباد نے سوشل میڈیا پر لڑکے کے اغوا سے متعلق خبر پر ایکشن لیا لڑکے کو مورو ضلع نوشہرو فیروز سے بازیاب کیا گیا، مغوی نے دوران تفتیش دوست کے ساتھ مل کر اغوا کے ڈرامے کا انکشاف کیا، کہا کہ گھر والوں سے پیسے نکلوانے کے لیے اغوا کا ڈرامہ کیا۔

    سابق گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے سیاست کو خیر آباد کہہ دیا

  • گوجرانوالہ:علی پور چٹھہ میں آئل ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی

    گوجرانوالہ:علی پور چٹھہ میں آئل ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی

    گوجرانوالہ میں وزیر آباد کے علاقے علی پور چٹھہ میں آئل ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی ، آگ پر ریسکیو ٹیموں نے دو گھنٹوں کے بعد قابو پالیا۔

    باغی ٹی وی :علی پور چٹھہ کے آئل ریفائنری یونٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کے بڑے حصے کو لپیٹ میں لے لیا، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آپریشن شروع کیا اور دو گھنٹے کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔

    ریسکیو حکام کے مطابق آگ یونٹ کے بوائلر اور بیٹنگ چیمبر میں لگی تھی ریفائنری کے آگ والے حصے میں 25 ہزار لیٹر خام تیل موجود ہےریسکیو کے مطابق آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے آتشزدگی کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی-

    جہلم میں سلنڈر پھٹنے سے 3 منزلہ عمارت گرگئی، 25 افراد کے دبے …

    دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے ریفائنری میں آتشزدگی کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ریفائنری کے عملے کی حفاظت کیلئے فوری اور مؤثر اقدامات کئے جائیں ، وزیراعظم نے آتشزدگی کے واقعے کی تحقیقات کرانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

    جہلم میں جی ٹی روڈ پر 3 منزلہ ہوٹل میں سلنڈر پھٹنے سے عمارت گرگئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے، ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، ملبے تلے 25 افراد کے دبے ہونےکا خدشہ ہے، اب تک 7 افراد کو ریسکیو کرکے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ملبے سے تین افرادکی لاشیں نکالی گئی ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    سیالکوٹ : دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ پر نچلے درجے کا سیلاب

  • گوجرانولہ :2 قومی اور 2 صوبائی اسمبلی کے امیدواروں نےپی ٹی آئی چھوڑ دی

    گوجرانولہ :2 قومی اور 2 صوبائی اسمبلی کے امیدواروں نےپی ٹی آئی چھوڑ دی

    گوجرانوالا سے پاکستان تحریک انصاف کے 2 قومی اور 2 صوبائی اسمبلی کے امیدواروں نے پارٹی چھوڑ دی۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق چوہدری صدیق، علی اشرف، سرفراز مہر اور سردار حق نواز نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا۔ پی ٹی آئی چھوڑنے والے رہنماؤں نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی۔

    علی امین گنڈاپور پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر مقرر

    خیال رہے کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد 150 موجودہ اور سابق ممبران پارلیمنٹ تحریک انصاف کوچھوڑ چکے ہیں اب تک مجموعی طورپر220 اعلی عہدیداران نے پارٹی سے راہیں جدا کرلی ہیں۔

    پارٹی چھوڑنے والوں میں 31 سابق وزرا، مشیران اور سابق معاونین خصوصی شامل ہیں،ان میں 50 موجودہ یا سابق ممبران قومی اسمبلی نے تحریک انصاف چھوڑ دی ہے 9 مئی واقعہ کے بعد پنجاب سے 77 سابق ایم پی اے نے پارٹی کو خیرباد کہا کے پی سے 11 سابق ممبران صوبای اسمبلی نے پارٹی چھوڑی۔

    کوالالمپور میں روکا گیا پی آئی اے کا جہاز اسلام آباد پہنچ گیا

    سندھ سے 8 ممبران صوبائی اسمبلی اور بلوچستان سے 3 ممبران صوبائی اسمبلی نے پارٹی چھوڑی 9مئی کے واقعات کے بعد 52 پارٹی عہدے داران اب تک پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں،تین سینٹرز نے بھی پارٹی کو چھوڑ دیا۔

  • گوجرانوالا : بریت کے بعد پرویز الہیٰ ایک اور مقدمے میں گرفتار

    گوجرانوالا : بریت کے بعد پرویز الہیٰ ایک اور مقدمے میں گرفتار

    گوجرانوالا : پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کو ایک اور مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی: اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ پرویزالہی کو پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے،اس حوالے سے مونس الٰہی نے سوشل میڈیا پربیان جاری کرتےہوئےلکھا کہ پہلےکرپشن کرپشن کی رٹ لگائی ہوئی تھی، لاہورکےایک اور گوجرانوالہ کے دونوں کیسز میں پرویز الٰہی بری ہو گئے۔

    چودھری پرویز الہی کو دونوں مقدمات میں بری کردیا گیا


    مونس الٰہی نےلکھا کہ اب پنجاب اسمبلی کی بھرتیوں کے بھونڈے کیس میں پرویز الٰہی کو گرفتار کیا گیا ہےصرف انتقامی ایجنڈے کے تحت مقدمات درج ہو رہے ہیں، پرویز الٰہی عدلیہ سےسرخرو ہو رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ کچھ دیر قبل ہی گوجرانوالا کی عدالت نےسابق وزیراعلیٰ پنجاب و پاکستان تحریک انصاف کےصدر پرویز الٰہی کیس کا محفوظ فیصلہ سنا یا تھا اور گوجرانوالا کے ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ محمد افضل نے پرویز الٰہی کو دونوں مقدمات سے بری کرنے کا حکم دیا تھا۔

    شیخوپورہ: منت سماجت کے باوجود جیل انتظامیہ قیدی کوہسپتال نہ لے گئی ،قیدی جان …

    گزشتہ روز لاہور کی اینٹی کرپشن کورٹ نے بھی پرویز الٰہی کو مقدمے سے بری کردیا تھا جس پر انہیں گوجرانوالا میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا پرویز الٰہی کے خلاف گوجرانوالا تھانہ اینٹی کرپشن میں دو مقدمات درج ہیں ان پر دونوں مقدمات میں گجرات میں سڑکوں کی تعمیر کے ٹھیکوں دوران کِک بیکس کے الزامات ہیں۔