Baaghi TV

Category: گوجرانوالہ

  • پی ڈی ایم جلسہ، میڈیا کی انٹری کہاں سے ہو گی؟ اہم شخصیات کے جلسہ گاہ کے دورے

    پی ڈی ایم جلسہ، میڈیا کی انٹری کہاں سے ہو گی؟ اہم شخصیات کے جلسہ گاہ کے دورے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انتظامیہ اور پولیس کے مابین پی ڈی ایم جلسہ کے لیے شیڈول فائنل کر دیا گیا

    پی ڈی ایم جلسہ کی سکیورٹی و پلاننگ کے اوور آل انچارج ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان ہوں گے،پی ڈی ایم جلسہ میں سول انتظامیہ سے علی اکبر بھنڈر انتظامات کے ذمہ دار ہوں گے،

    گوجرانوالہ جلسہ میں میڈیا کی انٹری کے لیے گیٹ نمبر 2 مختص کیا گیا ہے

    جلسہ کے انتظامات کا جائزہ لینے جاوید ہاشمی جناح اسٹیڈیم پہنچ گئے۔ اس موقع پر شیر شاہدرہ چوہدری واحد احمد نے جاوید ہاشمی کو خوش آمدید کہا اور مسلم لیگ ن کی خصوصی کیپ پہنا دی جاوید ہاشمی نے شیر شاہدرہ چوہدری واحد احمد کا شکریہ ادا کیا

    گوجرنوالہ پی ڈی ایم جلسہ کی تیاری کا جائزہ لینے کے لئے رانا ثناءاللہ،خرم دستگیر خان،عطاءاللّٰہ تاڑر،ایم۔پی_اے عمران خالد بٹاور سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ ن گوجرانوالہ سلمان خالد پومی بٹ نے جناح اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا

    گوجرانوالہ جلسہ،اپوزیشن کے سرگرم کارکنان کی ممکنہ گرفتاری کیلئے مرتب فہرست باغی ٹی وی نے حاصل کر لی

    سیاسی اجتماعات پر پابندی سے متعلق درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

    کارکنوں کی گرفتاریوں کا کوئی جواز نہیں، گرفتاریوں سے تحریکیں زور پکڑتی ہیں، رانا ثناءاللہ

    عمران نیازی حکومت ناکام، اب ہتھکنڈوں سے نہیں بچے گی،احسن اقبال کا دعویٰ

    پی ڈیم ایم جلسہ، بلاول زرداری کہاں پہنچ گئے؟ سب حیران

    دوسری جانب ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 16 اکتوبر بروز جمعہ دن دو بجے لالہ موسی میں قمرزمان کائرہ کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کریں گے، جس کے بعد وہ ریلی کی قیادت کرتے ہوئے براستہ جی ٹی روڈ گوجرانوالہ جلسے جائیں گے، اس روران وہ وزیرآباد کے مقام پر عوام سے خطاب بھی کریں گے۔

    پی ڈی ایم کی قیادت اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان28 نکاتی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ نوٹیفکشن کے مطابق حکومت نے پی ڈی ایم کو جناح اسٹیڈیم میں جلسے کی مشروط اجازت دی ہے۔ جلسے کے دن شہر کے داخلی راستوں پر شرکاء کی سیکیورٹی کے لیے کنٹینرز لگائے جائیں گے۔ صرف پیدل افراد کو جلسہ گاہ کی طرف جانے دیا جائے گا۔

    سی پی او گوجروانوالہ سرفراز فلکی کا کہنا ہے کہ انتظامیہ سے این او سی کے بغیر کارنرمیٹنگز اور عوامی اجتماع کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی۔ان کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور قانون کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ گوجرانوالہ میں بغیراجازت کارنر میٹنگ اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 7 مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں

    جلسے کا وقت شام 5 سے رات 12 بجے تک مقرر کیا گیا، جس میں کورونا ایس او پیز کو مد نظر رکھنا لازم قرار دیا گیا ہے،معاہدے کے مطابق پی ڈی ایم کا کوئی راہنما اسٹیڈیم کے علاوہ کسی جگہ تقریر نہیں کرے گا، پی ڈی ایم جی ٹی روڈ بند نہیں کرے گی، ملکی سلامتی کے اداروں اور خلاف آئین کوئی تقریر نہیں کی جائے گی، معاہدے کی خلاف ورزی پر جلسہ انتظامیہ کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے

    پی ڈی ایم کے حکومت مخالف جلسہ سے قبل دہشت گردی کا تھریٹ جاری

  • گوجرانوالہ جلسہ سے قبل کارکنان پر مقدمے،پیپلز پارٹی کا بڑا اعلان

    گوجرانوالہ جلسہ سے قبل کارکنان پر مقدمے،پیپلز پارٹی کا بڑا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما چوھدری منظور نے کہا ہے کہ صدر پیپلز پارٹی گوجرانولہ کے خلاف مقدمہ کا اندراج قابل مذمت ہے،

    چوھدری منظور کا کہنا تھا کہ اعجاز کا قصور ہے کہ وہ بلاول بھٹو کے استقبال کےلیے تیاریاں کر رہے تھے،استقبالی اجلاس منعقد کرنے پر کورونا پھیلاؤ کا مقدمہ درج کر دیا گیا،کیا لیاقت باغ کے جلسے سے کورونا نہیں پھیلا تھا؟

    پی پی کے رہنما منور انجم نے گوجرانوالہ میں پیپلز پارٹی کے کارکنان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بنیادی انسانی حقوق اور آزادی اظہار رائے کی خلاف ورزی ہے،حکومت اپوزیشن جماعتوں کے کارکنان کو گرفتار کر ہی ہے، حکومت ساری مشنری اپوزیشن کے خلاف استعمال کر رہی ہے جو قانون کی خلاف ورزی ہے،پیپلز پارٹی ہیومن رائٹس واچ اوردیگر انسانی حقوق کی تنظیموں کو خطوط لکھ کر حکومتی زیادتیوں سے آگاہ کرے گی

    پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ بینرز والوں اورٹرانسپورٹرز کوجلسوں میں معاونت نہ کرنے کےلیے خبردار کیاجارہا ہے،عمران خان جب اپوزیشن میں تھے ان کو کسی نے نہیں روکا وہ آزادی سے احتجاج کرتے تھے،سیاست میں لچک ہوتی ہے ، اپوزیشن جماعتوں میں اتحاد ہے،ہم بہتری کی طرف جائیں گے اورعوا م کوحکومت سےنجات دیں گے،

    گوجرانوالہ جلسہ،اپوزیشن کے سرگرم کارکنان کی ممکنہ گرفتاری کیلئے مرتب فہرست باغی ٹی وی نے حاصل کر لی

    دوسری جانب ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 16 اکتوبر بروز جمعہ دن دو بجے لالہ موسی میں قمرزمان کائرہ کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کریں گے، جس کے بعد وہ ریلی کی قیادت کرتے ہوئے براستہ جی ٹی روڈ گوجرانوالہ جلسے جائیں گے، اس روران وہ وزیرآباد کے مقام پر عوام سے خطاب بھی کریں گے۔

    سیاسی اجتماعات پر پابندی سے متعلق درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

  • گوجرانوالہ،گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگ گئی

    گوجرانوالہ،گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگ گئی

    گوجرانوالہ کے ملک پورہ محلے میں کپڑے کی فیکٹری کے ایک حصے میں آگ لگ گئی۔ نجی نیوز چینل کے مطابق ریسکیو اور فائر فائٹنگ کی متعدد ٹیمیں فیکٹری میں پہنچ گئیں اور آگ کو روکنے لگیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق اس کارروائی میں فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے فیکٹری کی مشینری کو راکھ کردیا۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع مصول نہیں ہوئی۔

  • گوجرانوالہ میں کروڑوں کا ڈاکہ ، ڈاکوؤں نے پوش علاقے کے کئی گھر لوٹ‌ لیے

    گوجرانوالہ میں کروڑوں کا ڈاکہ ، ڈاکوؤں نے پوش علاقے کے کئی گھر لوٹ‌ لیے

    گوجرانوالہ میں ڈاکوؤں‌ کا بڑا ڈاکہ ، پوش علاقے کے کئی گھر لوٹ‌ لیے

    باغی ٹی وی : گوجرانوالہ کے پوش علاقے میں شادی والے گھر سمیت 4 کوٹھیاں لوٹ لی گئیں، متاثرین کا کہنا ہے کہ لٹیرے 100 تولے زیور اور 3 کروڑ روپے لوٹ کر لے گئے، اروپ کے علاقے سے لوگ پہلے ہی نقل مکانی شروع کرچکے ہیں۔

    پنجاب کا بڑا شہر ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر ہے، لوگ لٹتے رہے مگر پولیس تماشا دیکھتی رہی، فورس شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو گئی۔
    گوجرانوالہ کے علاقے اروپ میں ڈاکوؤں نے پوش کالونی کو بھی نہ چھوڑا، گارڈن ٹاؤن میں چار کوٹھیوں میں لوٹ مار کی گئی، شادی والے گھر کا بھی صفایا، دلہن کے زیور چھین لئے گئے۔

    متاثرین کا مؤقف ہے کہ ڈاکو 100 تولے زیور اور 3 کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہوئے، ڈاکو سفید رنگ کی گاڑی پر سوار تھے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آ گئی۔

    ویڈیو میں ملزم گاڑی میں آزادانہ سامان رکھتے نظر آرہے ہیں، ڈاکو چلے گئے تو پولیس چلی آئی، تھانہ اروپ کے اہلکاروں نے آ کر روایتی تفتیش شروع کردی۔گوجرانوالہ میں ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے بعد علاقہ مکین خوف میں مبتلا ہیں، اروپ کے علاقے سے لوگ پہلے ہی نقل مکانی شروع کرچکے ہیں

  • ‏گوجرانوالہ ن لیگی MPA حاجی امان اللہ وڑائچ کا ایک غریب پر بیہمانہ تشدد

    ‏گوجرانوالہ ن لیگی MPA حاجی امان اللہ وڑائچ کا ایک غریب پر بیہمانہ تشدد

    ایک اور غریب انسان طاقت اور اثر و رسوخ رکھنے والے فرعون کے زیر عتاب آ گیا-

    باغی ٹی وی : امیر اور اثر و رسوخ رکھنے والے درندہ صفت لوگوں کے ملازم اور غریب عوام اکثر ان کی درندگی اور ظلم کا شکار ہوتے رہتے ہیں کہیں معصوم زہرہ جیسی بچیوں کو پرندوں کو آزاد کرنے پر تشدد کرر کے مار دیا جاتا ہے تو کہیں ایک چھوٹی سی بات پر بوڑھی ماں پر تشدد کیا جاتا ہے- کسی ملازم کو ایک چھوٹی سی غلطی کی پاداش میں جلا دیا تھا ان پر ظلم و ستم اور تشدد کیا جاتا ہے آئے دن ایسی خبریں سننے کو ملتی ہیں جن پر انسانیت کانپ کر رہ جاتی ہے اور رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں-

    انسانوں کا انسانوں کے ساتھ ایسے ناروا اور بیہمانہ سلوک کی خبریں ایک آدھ دن کے لئے سوشل میڈیا پر گردش کرتی ہیں ٹرینڈ بنتے ہیں اور ایک طوفان کھڑا ہو جاتا ہے انصاف دینے اور دلانے کے مطالبے کئے جاتے ہیں لیکن بس یہ خبریں سوشل مٰڈیا اور ٹرینڈ کی زینت بن کر رہ جاتی ہیں اور بس پھر ختم اس طرح بات ختم ہو جاتی ہے جیسے کہ کچھ ہوا ہی نہ ہو انصاف دلانے اور دینے کے وعدے دھرے کے دھرے رہ جاتے ہیں جس پر ایسے ظالم لوگوں کو اور شہہ ملتی ہے اور ایک نئی ظلم کی کہانی سامنے آ کھڑی ہوتی ہے-


    تاہم آج پھر سوشل میڈیا پر ایسی ہی تشدد زدہ غریب آدمی کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر محمد سدیس خآن نامی صارف نے ایک غریب تشدد زدہ آدمی کی تصاویر شئیر کیں جس میں ن لیگی MPA حاجی امان اللہ وڑاٸچ نے اس آدمی کو بے دردی سے اس لئے مارا پیٹا کیونکہ اس نے اپنے گلے میں غلامی کا پٹہ ڈالنے سے انکار کر دیا تھا-

    محمد سدیس خان نامی صارف نے لکھا کہ گوجرانوالہ ن لیگی MPA حاجی امان اللہ وڑاٸچ کا ایک غریب پر تشدد وجہ غلامی نا کرنا تھی-

    ٹویٹر صارف نے تمام لوگوں سے ن لیگی رہنما کے اس ظلم پر آواز بلند کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب اس کے لیے آواز بلند کرو تاکہ انصاف مل سکے ۔

  • پولیس میں کرپشن،8 تھانیداروں سمیت 17 اہلکار معطل

    پولیس میں کرپشن،8 تھانیداروں سمیت 17 اہلکار معطل

    پولیس میں کرپشن،8 تھانیداروں سمیت 17 اہلکار معطل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ کے مختلف تھانوں میں تعینات 8تھانیداروں سمیت 17پولیس اہلکاروں کو کرپشن، اور بری شہرت پر معطل کر کے لائن حاضر کر دیا گیا،

    ایس ایس پی آپریشنز گوجرانوالہ ڈاکٹر فہد احمدنے تمام تھانوں سے معلومات کے بعد ان ملاززمین کو معطل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ،معطل ہونے والوں میں سب انسپکٹر عبدالرزاق، سب انسپکٹر علی شبیر، اے ایس آئی محمد رزاق، اے ایس آئی فاروق احمد، اے ایس آئی عباس علی، اے ایس آئی محمود علی، اے ایس آئی محمود احمد، اے ایس آئی سابق چوکی انچارج رانا اقبال شامل ہیں

    معطل ہونے والوں میں کانسٹیبلان میں محمد اشرف، ظفر اقبال ، گلناز احمد، عبدالجبار، عتیق الرحمان، مبشر علی، کاشف اسد اللہ اور کانسٹیبل وارث علی شامل ہیں۔

    ایس ایس پی آپریشنز نے کہا ہے کہ کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور جو پولیس افسراور اہلکار فرائض میں غفلت برتے گا ، جرائم پیشہ عناصر یا منشیات فروشوں سے رابطہ رکھے گا وہ محکمہ میں نہیں رہے گا، انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس کو کرپٹ عناصر سے پاک کرینگے، ملازمین اپنا قبلہ درست کر لیں شکایت پر معافی نہیں ملے گی۔

  • سابق یو سی چیرمین کا معذور امام مسجد پر تشدد، داڑھی کھینچ کر جان سے مارنے کی دھمکیاں، ایس ایچ او پرچہ کاٹنے سے انکاری

    سابق یو سی چیرمین کا معذور امام مسجد پر تشدد، داڑھی کھینچ کر جان سے مارنے کی دھمکیاں، ایس ایچ او پرچہ کاٹنے سے انکاری

    سابق یو سی چیرمین کا معذور امام مسجد پر تشدد، داڑھی کھینچ کر جان سے مارنے کی دھمکیاں، ایس ایچ او پرچہ کاٹنے سے انکاری

    باغی ٹی وی رپورٹ‌ کے مطابق سابق یو سی چیرمین کا معذور امام مسجد پر تشدد، داڑھی کھینچ کر جان سے مارنے کی دھمکیاں، ایس ایچ او پرچہ کاٹنے سے انکاری ہے . اپنے ایک بیان امام مسجد نے کہا ہےکہ میں مضروب حافظ حماد الرحمن ابوبکر امام جامع مسجد توحید ہری پور بیلہ وزیرآباد ضلع گوجرانوالہ نامور چوہدری عادل چیمہ سابق چیرمین یو سی ونجووالی کے ڈیرے پر نا جانے کی سزا دوپہر 12بجے تشدد کیا اور داڑھی پکڑ کر خوب کھینچی اور گن تان کر جان سے مارنے کی کوشش کی لوگوں کے بر وقت پہنچ کر چھڑانے سے جان بخشی ہوئی ۔ سوہدر تھانہ میں SHOکے سامنے اقبال جرم کیا اور اسکے باوجود تھانے میں میری سنوائی نہیں ہو رہی۔وزیراعظم،وزیر اعلی اور چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ میری داد رسی کی جائے ۔SHOکاروائی کرنے سے گریزاں ہے ۔

  • گوجرانوالہ میں کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا

    گوجرانوالہ میں کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا

    گوجرانوالہ میں کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا

    باغی ٹی وی :گوجرانوالہ میں کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا ۔دھلےچوک کے رہائشی نوجوان قمرالزمان کو ڈی ایچ کیو ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل قمر الزمان کچھ روز پہلے ایران سے واپس آیا تھا.واضح رہےکہ اس پہلے پانچویں شخص کے طور پر بھی شناخت ہو چکی ہے. معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر طفر مرزا نے کورونا وائرس کے پانچویں مریض کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مریض کا تعلق فیڈرل ایریا سے ہے تاہم اس کی حالت بہتر ہے اور اُس کی بہترین نگہداشت ہو رہی ہے۔

    ڈاکٹر ظفر مرزا نے میڈیا سے گزارش کی کہ وہ مریض کا نام اور اس کے خاندان کے بارے میں معلومات نہ دیں۔ حکومت کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تیار ہے اور عوام کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔نیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد تین ہزار53 ہو گئی جب کہ88 ہزار متاثر ہیں۔

    جنوبی کوریا میں خطرناک وائرس کے مزید 500 کیسز رجسٹرڈ ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد 4 ہزار 2012 ہو گئی ہے جب کہ 22 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ایران میں وائرس سے 11 مزید ہلاکتوں کے بعد تعداد 54 تک پہنچ گئی۔ فرانس میں 130 متاثر جبکہ جبکہ پورے برطانیہ میں 1 ہزار 694 کیس رجسٹر ہوئے ہیں۔ امریکی ریاست واشنگٹن میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 2 ہو گئی جب کہ نیویارک میں بھی مہلک وائرس کا ایک کیس سامنے آیا ہے۔ورونا وائرس کا سے متاثر ہونے والوں کی سب سے زیادہ تعداد چین میں ہے جہاں 2912 افراد ہلاک ہوئے اور سات ہزار سے زائد کی حالت نازک ہے۔چینی حکام کے مطابق اسپتال سے ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی شرح52 فیصد سےزائد رہی اور گزشتہ ہفتے سے صحت یاب مریضوں کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔

    چین میں کورونا وائرس سے صحت یاب افرادکی تعداد41 ہزار 625ہوگئی ہے اور زیرعلاج افراد کی تعداد کم ہو کر 35ہزار رہ گئی۔فرانس میں 130 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، 2 بچوں میں بھی وائرس کی تصدیق کی گئی ہے جن کی عمریں ایک اور 5 سال ہیں، بچوں کی ماں میں بھی وائرس کی تصدیق کی گئی تھی

  • مسلم لیگ ق کے اہم رہنما کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا

    مسلم لیگ ق کے اہم رہنما کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا

    مسلم لیگ ق کے اہم رہنما کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ق شکایات سیل کے سٹی چیئرمین شیخ عثمان کو قتل کر دیا گیا،

    شیخ عثمان کو پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے علاقے کوٹلی رستم میں قتل کیا گیا،عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ شیخ عثمان فیکٹری کے باہر کھڑے تھے کہ ان پر فائرنک کی گئی، مسلم لیگ ق کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ شیخ عثمان نے پولیس کو منشیات فروشوں کی نشاندہی کی تھی،

    مسلم لیگ ق کے رہنما رہنما کے قتل کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے شروع کر دیئے.

    شیخ عثمان کے قتل کے واقعہ پر مسلم لیگ ق کے رہنماؤں نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے.

  • گوجرانوالہ سی ٹی ڈی کی کامیاب کاروائی خطرناک دہشت گرد گرفتار

    گوجرانوالہ سی ٹی ڈی کی کامیاب کاروائی خطرناک دہشت گرد گرفتار

    گوجرانوالہ: سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی کامیاب کارروائی
    کراچی سے حال ہی میں گوجرانوالہ منتقل ہونے والے القاعدہ کے 5 دہشت گرد گرفتار کر لیے. ان دہشتگردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹیں، دھماکہ خیز مواد، لیپ ٹاپ، کمپیوٹرز اور نقد رقم برآمد کی گئی ہے
    گرفتار شدہ دہشتگردان میں عاصم اکبر، عبداللہ عمیر، احمد، محمد یوسف، محمد یعقوب شامل ہیں. حساس ادارے مہینوں سے ان کی سرگرمیاں نوٹ کر رہے تھے.