تھانہ سٹی کامونکے کی بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن ایک عورت سمیت تین منشیات فروش گرفتار دو کلو سے زائد چرس برآمد
کامونکے ایس ایچ او تھانہ سٹی کامونکے منور حسین للہ نے سٹی پولیس آفسیر ڈاکٹر معین مقصود کی ھدایت پر اور اے ایس پی کامونکے نوشیروان علی کی قیادت میں اپنی ٹیم اے ایس آئی فاروق احمد اور دیگر ملازمین کے ہمراہ بدنام فروشوں کے خلاف ڈرامائی انداز میں آپریشن کرتے ھوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ثریا بی بی زوجہ ابراھیم ساکن دربار بھولا پیر سے تیرہ سو بیس گرام چرس ۔
ملزم احسان عرف وڈا کے قبضہ سے تیرا سو ساٹھ گرام چرس اور ملزم کاشف علی ساکن کسوکی روڈسے دو سو بیس گرام چرس برآمد کر لی ھے دوران تفتیش پرلیس نے انکشاف کیا ھے کہ ملزم کاشف علی ثریا بی بی سے چرس خرید کر فروخت کرتا تھا
پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے ہیں
Category: گوجرانوالہ
-
کامونکی بدنام زمانہ منشیات فروش گینگ کے خلاف پولیس کی بڑی کارروائی
-
مولانا کیلیے بنائے گئے سپیشل حلوے کا اکلوتا ڈبہ چوری
گوجرانوالہ چوری کی انوکھی واردات
مولانا کیلیے بنائے گئے سپیشل حلوے کا اکلوتا ڈبہ چوری
ایم پی اے منہ تکنے لگےتفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے استقبال کے لیے شیخوپورہ بس سٹاپ پر مسلم لیگ ن کی طرف سے استقبالی کیمپ لگایا گیا ۔ مسلم لیگ ن کے ایم پی اے نے مولانا فضل الرحمان کے لیے سپیشل حلوہ تیار کروایا گیا ، حلوے کا یہ واحد ڈبہ چوری ہو گیا اور لیگی ایم پی اے منہ تکتے رہ گیا۔
-
آزادی مارچ گوجرانوالہ کب پہنچے گا، ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا
گوجرانوالہ: آزادی مارچ آج شام کو گوجرانوالہ پہنچے گا، ٹریفک پلان جاری
گوجرانوالہ: آج شام کو اندرون شہر جی ٹی روڈ پر گاڑیوں کا داخلہ بند، صرف آزادی مارچ کی گاڑیاں شہر میں داخل ہوسکیں گیں، راولپنڈی سے آنے والی ٹریفک کا شہر میں داخلہ بندہوگا۔ٹریفک کو جناح انٹرچینج سے سیالکوٹ روڈ اور دیوان روڈ بھجوایا جائیگا، آزادی مارچ کا قافلہ چناب ٹال پلازہ کراس کر جانے کے بعد ٹریفک کو جی ٹی روڈ پر آنے کی اجازت ہوگی
لاہور سے آنے والی ٹریفک کو گوناعور، واہنڈو اور تتلے عالی اور کامونکی ٹال پلازہ سے دیوان روڈ کی جانب موڑ دیا جائیگا۔سیالکوٹ، حافظ آباد، نارووال سے بھی ٹریفک اہلکاران کو گوجرانوالہ طلب کرلیا گیا۔
-
کمشنر گوجرانوالہ سرکاری محکموں کی کارکردگی میں بہتری اور عوامی مسائل کے بلا تاخیر حل کیلئے متحرک
کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن ذوالفقار احمد گھمن سرکاری محکموں کی کارکردگی میں بہتری اور عوامی مسائل کے بلا تاخیر حل کیلئے متحرک-ایک ہی دن میں ڈی سی آفس، گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، میونسپل کارپوریشن اور سیالکوٹی پھاٹک کے قریب بنائے گئے انڈر پاس کا دورہ، کمشنر نے واضح کیا ہے کہ پرو ایکٹیو اپروچ اپناتے ہو ئے سرکاری اداروں کی کارکردگی میں اضافہ اور عوام کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے – دفاتر سے بلا جواز غیر حاضری اور فرائض میں غفلت کسی بھی صورت قابل برداشت نہیں ہو گی اور ایسے افسران کی انہیں کو ئی ضرورت نہیں ہے – انہو ں نے کہا کہ ان کی ٹیم میں متحرک، فرض شناس اور عوام کی خدمت کا جذبہ رکھنے والے ہی کام کر سکیں گے اور انہو ں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو بھی ہدایات جاری کر دی ہیں کہ وہ خود اور ان کے افسران دفاتر کی بجائے فیلڈ میں نکلیں اور محکموں کی کارکردگی میں بہتری کے ساتھ عام آدمی کو درپیش مسائل کا حل یقینی بنائیں –
ایڈیشنل کمشنر کوارڈ نعمان حفیظ، پی ایس او ندیم بٹ اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے- ڈی سی آفس آمد پر ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر او ران کے سٹاف افسران نے کمشنر کا خیر مقدم کیا- ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر کے ہمراہ کمشنر نے ڈی سی آفس کے اندر قائم مختلف دفاتر اور وہاں پر فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا – انہو ں نے بطور خاص بطور اے سی صدر اپنی گوجر انوالہ تعیناتی کے دوران زیر استعمال دفتر کا بھی دورہ کیا اور ہدایت کی کہ تمام افسران خود کو عوام کی خدمت کیلئے وقف کر دیں اور عام آدمی کو درپیش مسائل کا حل یقینی بنائیں –
کمشنر نے گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ایم ڈی عتیق الرحمن کی کارکردگی کو سراہتے ہو ئے انہیں ہدایت کی کہ وہ مزید محنت اور ٹیم ورک کے ساتھ کام کرتے ہو ئے صفاءي ستھراءي کی صورتحال کو بہتربنائیں – انہو ں نے کہا کہ ان کے نامز د افسران ویسٹ میجنمنٹ کے عملہ کی حاضری اور صفائی کے حوالہ سے روزانہ رپورٹ کریں گے اور تساہل کے مرتکب سینٹری ورکرز اور عملہ کے خلاف کارواءي عمل میں لائی جائے گی – انہو ں نے ہدایت کی
کہ 437 ملین کی لاگت سے خریدی جانے والی مشینری اور سامان کی خریداری کاعمل جلد از جلد مکمل کیا جائے اور نومبر کے اختتام تک ویسٹ مینجمنٹ کی کارکردگی میں مزید بہتری واضح طور پر نظر آنی چاہیئے – انہو ں نے کہاکہ تمام سینٹری ورکرز ڈیوٹی پر موجود ہونے چاہیئں اور کمپنی کے پاس موجود مشینری مکمل طورپر آپریشنل بناءي جائے تاکہ صفاءي کے حوالہ سے عوامی شکایات اور مسائل کاخاتمہ ممکن ہو سکے –
کمشنر نے گوجر انوالہ چیمبر آف کامرس کے صدر میاں عمر سلیم اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کی – ملکی معیشت میں تاجربرادری کے کردار اور اہیت کو سراہتے ہو ئے کمشنر نے یقین دہانی کراءي کہ تاجر کمیونٹی کو درپیش مسائل اور حکومتی پالیسیوں کے حوالہ سے ان کے تحفظات کو دور کرنے کیلئے ہرممکن اقدام اٹھایا جائے گا- انہوں نے صدر گوجرانوالہ چیمبر کی نشان دہی پر سیالکوٹی پھاٹک کے انڈر پاس کا دورہ کیا اور میونسپل کارپوریشن کے افسران کو موقع پر بلاتے ہو ئے انہیں ہدایت کی کہ چیمبر کے ساتھ مل کر پیدل چلنے والوں کی سہولت کے لئے بنائے گئے اس انڈر پاس کی حالت بہتر بنائی جائے اور حادثات سے بچاؤ اور ٹریفک کے بہاؤ میں آسانی لانے کیلئے اقدامات کئے جائیں – انہو ں نے ہدایت کی سی سی ٹی وی کیمروں اور سیکورٹی کے لئے بھی گوجرانوالہ چیمبر کا تعاون حاصل کیا جائے تاکہ شہری مسائل کے حل کے لئے مدد مل سکے اور انڈر پاس کو پوری طرح سے فنکشنل کیا جاسکے-
کمشنر نے میونسپل کارپوریشن کے دورہ کے موقع پر چیف آفیسر امجد ڈھلوں اور دیگر میونسپل افسران کو واضح ہدایت کی کہ وہ اپنی اور اپنے ماتحت افسران و اہل کاروں کی بر وقت حاضری کو یقینی بنائیں اورمیونسپل سروسز کی بہتری کے لئے تجاوزات کا خاتمہ، غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں سے حکومتی واجبات کی وصولی سمیت دیگر انتظامی اقدامات کریں – -
گوجرانوالہ تین بچوں سے زیادتی کرنے والا ملزم پولیس حراست میں
گوجرانوالہ:تھانہ سول لائن کے علاقہ میں تین بچوں سے ذیادتی کرنے والا ملزم پولیس کی گرفت میں آگیا
تھانہ سول لائن کے علاقہ میں بچوں سے بدفعلی کرنے والا ملزم قیصر محمو دکو پولیس نے حراست میں لے لیا پولیس کے مطابق ملزم تین بچوں سے بدفعلی کا مرتکب پایا گیا ہے پولیس کے مطابق ملزم قیصر محمود دس روز قبل جناح روڈ کے علاقہ میں تاجر کے 12سالہ بیٹے شاہیر کو ورغلا کر ایک گھر میں لے گیا اور ذیادتی کا نشانہ بناڈالا بچے کی خیچ و پکار سن کر جب اہلخانہ موقع پر پہنچے کو ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھانہ سول لائن پولیس نے ملزم قیصر محمود کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا اور ملزم کو دس روز بعد گرفتار کرلیا گیا پولیس کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش مذید دو بچوں کے ساتھ ذیادتی کرنے کا بھی انکشاف کیا ہے
-
کار سوار شہری کی جرات مندی نے خود کو بڑے نقصان سے بچا لیا
گوجرانوالہ. تھانہ صدر وزیراباد کے علاقہ میں دوران ڈکیتی کار سوار شہری نے جان بچاتے ہوئے فائرنگ کردی،
پولیس کے مطابق دوران ڈکیتی کار سوار شہری نے جان بچاتے ہوئے فائرنگ کردی فائرنگ کے نتیجہ میں ایک ڈاکو مارا گیا، جبکہ دو ڈاکو لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کی تحصیل وزیر آباد کے علاقہ میں تین موٹرسائیکل سوار ڈاکووں نے شہری کی کار کو ڈکیتی کے لیے روکا تھا، شہری نے
جان بچاتے ہوئے ڈاکوؤں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا اور دو فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اور مارے گئے ڈاکو کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی ہے تاحال اس کی شناخت نہیں ہو سکی۔ -
سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے ایک اچھی خبر
سمندر پار پاکستانیوں کی املاک کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے تمام محکمے قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ناجائز قابضین سے املاک واگزار اور سمندر پار پاکستانیوں سے فراڈ کرنے والوں کو قانون کے شکنجے میں لانے کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کریں تا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جس سکے۔
ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر،چیئر مین ضلعی اوور سیز کمیٹی گوجر انوالہ عاطف افتخار چیمہ اورسٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین معسود نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔اجلاس میں کوآرڈینیٹر آفیسر ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی رانا محمدعرفان رسول، ممبران اوورسیز کمیٹی (احور طفیل وڑائچ،بلال مہر) اور متعلقہ محکموں کے افسران و نمائندے شریک تھے۔
اجلاس میں سمندر پار پاکستانیوں کی املاک پر ناجائز قبضوں اور فراڈ کیسز اور سرکاری محکموں کی طرف سے فراہم کی جانے والی مختلف خدمات کی عدم فراہمی سمیت دیگر کیسز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور حقائق کی روشنی میں پولیس،ریونیو، میونسپل کارپوریشن،اسسٹنٹ کمشنرزو ایڈمنسٹریٹرز، نادرا،ایف آئی اے سمیت دیگر محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ سمندر پار پاکستانیوں کی شکایات کا جلد ازالہ کرتے ہوئے انہیں قانونی حق و ریلیف فراہم کریں۔اجلاس میں سول کورٹس میں زیر التواء کیسز کے متعلق تمام محکموں کو ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ اوورسیز کمیشن کی طرف سے فراہم کیے گئے پرفارمے کے ذریعے کیسز کی نوعیت،عدالت آئندہ پیشی سمیت دیگر ضروری تفصیلات ضلعی اوور سیز کمیٹی کو فراہم کریں تا کہ شکایت کنندگان کو رہنمائی فراہم کرتے ہوئے متعلقہ فورم سے رجوع کرنے سمیت مزید کاروائی کی رہنمائی کی جا سکے تا کہ انہیں ان کا قانونی حق دلایا جا سکے۔
اجلاس کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایاگیاکہ ضلعی اوور سیز پاکستانیز کمیٹی کواب تک ڈیش بور ڈ پر585کیسز موصول ہو ئے جن میں سے 371 کیسز نمٹا دیئے گئے،78کیسز مزید کاروائی کے لیے سول کورٹس کو بھجوائے گئے جبکہ136 درخواستوں پر محکمانہ کاروائی جاری ہے- ضلعی سطح پر اوورسیز پاکستانیز کمیٹی کی طرف سے اب تک سائلین کی ا ربوں روپے مالیت کی املاک پر ناجائز قبضے ختم کروائے جا چکے ہیں اور انہیں اس پلیٹ فورم پر ریلیف مہیا کیا جا چکا ہے۔
-
پولیس تشدد سے جاں بحق صلاح الدین کے والد نے بیٹے کا قتل کیوں معاف کیا؟ اہم خبر
پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے ذہنی معذور صلاح الدین کے والد نے بیٹے کا قتل کیوں معاف کیا؟ اس کی وجہ انہوں نے مسجد میں کھڑے ہو کر بیان کر دی،
مہاتیر محمد نے بھارت سے تجارت کے متعلق اہم اعلان کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صلاح الدین کے والد محمد افضال نے کہا کہ وہ اللہ رب العزت کی رضا کی خاطر رحیم یار خان پولیس کو بیٹے کا خون معاف کر رہے ہیں، ولیس تشدد سے جاں بحق ہونیوالے صلاح الدین کے والد نے مقدمہ واپس لے لیا ہے اور ڈپٹی کمشنر کی موجود گی میں رحیم یار خان پولیس کو معاف کرنے کا اعلان کیا، مدعی کی طرف سے تین پولیس اہلکاروں کو معاف کرنے کی تقریب گاﺅں گورالی کی مسجد میں ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر، اسٹنٹ کمشنر اور دیگر افراد نے شرکت کی، میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مقتول صلاح الدین کے والد نے دو مطالبا ت منظور ہونے کے عوض پولیس سے صلح کرکے معاف کردیا، تقریب کے دوران حکومت کی جانب سے مقتول صلاح الدین کے والد کے تین مطالبات میں سے دو مطالبات تسلیم کرلئے گئے جن میں ایک چارکلومیٹر سڑک کی تعمیر اور دوسرا گاﺅں کوگیس کی فراہمی شامل ہے،
بھارتی وزیر دفاع کی ہرزہ سرائی پر دیا ترجمان وزارت خارجہ نے منہ توڑ جواب
خورشید قصوری نے پاک فوج کے متعلق ایسی کی بات کہ قوم کا سر فخر سے بلند ہو گیا
واضح رہے کہ صلاح الدین ذہنی طور پر معذور تھا اور اسے مبینہ طور پر اے ٹی ایم مشین توڑنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا اور بعد ازاں وہ پولیس اہلکاروں کی زیر حراست قتل ہو گیا تھا،
-

فضل الرحمان اپنی طویل ہوتی سیاسی بیروزگار ی کی وجہ سے پریشان ہیں، کس نے مولانا کی دکھتی رگ کو چھیڑ دیا
گوجرانوالہ۔ (اے پی پی) ضلعی سینئر نائب صدرپاکستان تحریک انصاف گوجرانوالہ قاسم اکرم وڑائچ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اپنی طویل ہوتی سیاسی بیروزگار ی کی وجہ سے پریشان ہیں،انہیں وزیر اعظم عمران خان کی شہرت اور قابلیت سے حسد ہے اور بغض میں اس قدر اندھے ہو چکے ہیں کہ ملک و قوم کے مفاد کو بھی داؤ پر لگانے سے گریز نہیں کر رہے،ان کے ساتھ موجود مفاد پرستوں کا ٹولہ بھی پاکستان کی ترقی نہیں چاہتا اور ترقی کی راہ میں سپیڈ بریکر بنائے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی الیکشن میں کئے گئے وعدوں کوتیزی سے عملی جامہ پہنارہے ہیں،غریبوں کیلئے ہاسنگ سکیم اور انصاف صحت کارڈکی فراہمی سمیت ترقیاتی منصوبوں پر بڑی سنجیدگی سے عمل پیراہیں،پی ٹی آئی کی حکومت عوام کامعیارزندگی بلند کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے اوراس کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان ملک سے بدحالی اورغربت کے خاتمہ کے لئے سنجیدگی سے قوم کی خدمت کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔
-
ماحولیاتی آلودگی اور شاپر بیگ کے خاتمہ کے لیے سول سوسائٹی بھی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ میدان میں آگئی
ماحولیاتی آلودگی اور شاپر بیگ کے خاتمہ کے لیے سول سوسائٹی بھی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ میدان میں آگئی،ابتدائی مرحلہ میں سول سوسائٹی نے ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر کے ساتھ مل کر 8ہزار ماحول دوست بیگز کی مفت تقسیم کا آغازکر دیا۔
ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ نے تین ماہ قبل شاپر بیگ کے خاتمہ اور شہریوں کو صاف اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے شاپر بیگز کے خلاف مہم کا آغاز کیا تھا اس دوران شہریوں میں مفت کپڑے کے بیگز (دوبارہ قابل استعمال)تقسیم کیے گئے تا کہ شہری شاپر بیگ کا استعمال ترک کر کے اس کے متبادل(کپڑے کے بیگ،برتن)استعمال کریں۔تقریباً دوماہ کی آگاہی مہم کے بعد شاپر بیگ کے خلاف پابندی عائد کر کے دوکانداروں کے خلاف کاروائی کاآغاز کیا گیا جسے شہری و سماجی حلقوں کی طرف سے بے حد سراہا گیا۔اب اس اہم اقدام میں سول سوسائٹی(ایچ۔این کیئر اینڈ کیور سینٹر) بھی اپنا کردار ادا کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ میدان میں آ گئی ہے جس نے ابتدائی مرحلہ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نائلہ باقر کے ساتھ مل کر 8ہزار ماحول دوست کپڑے کے بیگز کی مفت تقسیم کا آغازکر دیاہے جو شہر کی مختلف مارکیٹوں،بازاروں اور عوامی مقامات پر مفت دیے جائیں گے۔
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نائلہ باقر نے دیگر سماجی اور عوامی حلقوں سے بھی کہا ہے کہ وہ بھی اس مہم کا حصہ بنیں۔
اس موقع پر (ایچ۔این کیئر اینڈ کیور سینٹر)،اپیکس فاؤنڈیشن کے عہدیداران ،میاں ڈاکٹر عمران، میاں احسان، سجاد مسعود چشتی صدر نجی سکولز اسوسی ایشن سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
