Baaghi TV

Category: گوجرانوالہ

  • چیف سیکرٹری پنجاب کا آئی جی پنجاب کے ہمراہ گوجرانوالہ کا دورہ ، گوجرانوالہ انتظامیہ کے ساتھ اہم میٹنگ

    چیف سیکرٹری پنجاب کا آئی جی پنجاب کے ہمراہ گوجرانوالہ کا دورہ ، گوجرانوالہ انتظامیہ کے ساتھ اہم میٹنگ

    چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ریٹائرڈ) اعظم سلیمان کا آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کے ہمراہ گوجرانوالہ کا دورہ

    سر کٹ ہاوس گوجرانوالہ میں، کمشنر،آر پی او گوجرانوالہ، ڈپٹی کمشنرزاورڈی پی اوزکےساتھ اہم اجلاس
    اجلاس میں امن وامان کی صورتحال، اشیاء خورونوش کے نرخوں اورانکی دستیابی،ہسپتالوں اورسکولوں میں سہولیات کی فراہمی، ترقیاتی سکیموں، آوارہ کتوں کی تلفی سے متعلق اقدامات کا جائزہ
    قبرستانوں سے غیر قانونی قبضوں کے خاتمے، سرکاری اراضی کو واگزار کروانے کے حوالے سے اہم فیصلے
    تمام سول اور پولیس افسران کو مکمل اختیارات دیئے گئے ہیں، اب لوگو ں کے مسائل کے حل کیلئے کمرکس لیں: چیف سیکرٹری
    ڈویژن میں 102 نئی ترقیاتی سکیموں میں سے 80کی منظوری کا عمل مکمل ہو چکا ہے جبکہ باقی22 پر کام جاری ہے، اجلاس کو بریفنگ

    چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ریٹائرڈ) اعظم سلیمان خان جو ان دنوں تواتر کے ساتھ صوبے کے مختلف ڈویژنز اور اضلاع کے دوروں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں آج آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کے ہمراہ گوجرانوالہ پہنچے اور سرکٹ ہاوس میں سول اور پولیس افسران کے اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ افسران کو مکمل اختیارات دے دیئے گئے ہیں، اب آپ لوگوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے خود کو وقف کر دیں۔
    میجر (ریٹائرڈ) اعظم سلیمان خان نے کہا کہ تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز ملکر سبزی اور فروٹ منڈیوں کے دورے کریں اور اپنی نگرانی میں اشیاء خورونوش کی قیمتیں مقررکروائیں۔ اسی طرح انتظامی افسران اپنے دفاتر سے نکلیں اور سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں، سٹاف کی حاضری کو یقینی بنائیں اور اس کے علاوہ ادویات کے سٹاک اور انکی فراہمی کو بھی مانیٹر کریں۔ سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور دیگر عملے کی حاضری کیساتھ ساتھ ان اداروں کے مسائل کو بر وقت حل کروائیں تاکہ ہماری موجودہ نسل بہترین ماحول میں زیور تعلیم سے آراستہ ہوسکے۔
    انہوں نے کہا کہ انتظامی افسران گوجرانوالہ میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے مقامی سول سوسائٹی کے تعاون سے زیادہ سے زیادہ شجر کاری پر توجہ دیں اور شہروں کی صفائی ستھرائی اور زیرو ویسٹ پالیسی پر عملدرآمد کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔ اجلاس میں تمام شہروں سے آوراہ کتوں کی تلفی، وال چاکنگ اور غیر قانونی تشہر کیخلاف شروع کئے جانیوالے آپریشنز کو حتمی شکل دی گئی۔ چیف سیکرٹری پنجاب نےقبرستانوں سےغیرقانونی قبضوں کے خاتمے، سرکاری اراضی کو واگزار کروانے سے متعلق بھی ہدایات جاری کیں۔ اجلاس میں گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، نارووال اور منڈی بہاولدین میں پی ایچ اے کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔

    اس موقع پر چیف سیکرٹری پنجاب نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اضلاع میں کاروباری اور روز مرہ کی سرگرمیوں کیلئے لوگو ں کے تحفظ کو یقینی بنائیں تاکہ عوام روزمرہ کے معمولات زندگی پر سکون انداز میں انجام دے سکیں کیونکہ تمام تر کاروبار زندگی اور دیگر امور کا براہ راست امن و امان کی صورتحال سے منسلک ہیں۔
    اجلاس میں گوجرانولہ ڈویژ ن میں عوامی فلاح کیلئے شروع کئے جانیوالے ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا اور چیف سیکرٹری کو بتایا گیا کہ ڈویژن میں 102 نئی ترقیاتی سکیموں میں سے 80کی منظوری کا عمل مکمل ہو چکا ہے جبکہ باقی22 پر کام جاری ہے۔ اجلاس میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، ڈویژنل کمشنر، آرپی اواور تمام ڈپٹی کمشنرز کے علاوہ تمام ڈی پی اوز نے بھی شرکت کی۔

  • گوجرانوالہ میں پانچ بڑے منصوبوں کی منظوری

    گوجرانوالہ میں پانچ بڑے منصوبوں کی منظوری

    گوجرانوالہ کی 7 مرکزی شاہراہوں کو ماڈل بنانے اور دیگر 5 کی تعمیرومرمت کے لیے منظوری دیدی گئی،منصوبوں پر 20 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔
    ڈپٹی کمشنر لیفٹیننٹ (ر)سہیل اشرف کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ کوارڈینشن کمیٹی اور لوکل گورنمنٹ پلاننگ بورڈ کا اجلاس۔
    جن شاہراہوں کو ماڈل قرار دیا گیا ہے ان میں (جی ٹی روڈ،سول ہسپتال روڑ،ہملٹن روڑ،شمسی روڑ،قائد اعظم ڈویثزنل پبلک سکول سروس روڑ،گل روڑ،کچہری روڑ،اصغر علی روڑ،حافظ آباد روڑ)و دیگر شامل ہیں انہیں آر سی سی اور کارپٹڈ روڑ بنایا جائے گا۔

    ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل اشرف نے کہا کہ شاہراہوں میں ناقص مٹریل کا استعمال کرنے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی لہذا ان منصوبوں کو شروع کرنے کیلیے فوری طور پر ٹینڈرنگ کا پراسیس مکمل کیا جائے۔اس موقع پر ایم پی اے شاہین رضا نے گوجرانوالہ کی بگڑی ہوئی صورتحال کی بہتر پلاننگ کرنے پر ڈپٹی کمشنر کی کارکردگی کو بے حد سراہا اور امید ظاہر کی کہ وہ شہر کی بہتری کے منصوبے جاری رکھیں گے اس موقع پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز،سی او میٹرو پولیٹن کارپوریشن،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور دیگر شریک تھے۔
    اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر محمد غیاث نے اجلاس میں بتایا کہ ماڈل شاہرائوں کی تعمیر و مرمت پر 20 کروڑ روپے لاگت آئے گی جس کی ادائیگی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کرے گی۔شاہراہوں کی منصوبہ بندی کرنے کے لئیے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے میونسپل آفیسر محمد مسلم کو زمہ داری سونپ دی گئی ہے۔

  • کامونکی 64 کنال سرکاری اراضی واگزار

    کامونکی 64 کنال سرکاری اراضی واگزار

    ضلعی انتظامیہ کا کامونکی کے علاقہ دھوپ سڑی میں غیر قانونی قابضین کے خلاف کریک ڈائون
    64کنال سرکاری اراضی واگزار،کاروائی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر کامونکے شاہد عباس جوتہ نے کی۔

    ڈپٹی کمشنر لیفٹیننٹ (ر)سہیل اشرف کی ہدایت پرتجاوزات کے خلاف ضلع بھر کی طرح کامونکی میں بھی آپریشن جاری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر (کامونکے)شاہد عباس جوتہ نے غیر قانونی قابضین سے 64کنال سرکاری اراضی واگزار کروائی،آپریشن کے دوران 14کمرشل دوکانیں اور 93گھر بھی مسمار کیے گئے،واگزار کروائی گئی اراضی کی مالیت تقریباًساڑھے 6کروڑ سے زائد ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کامونکے شاہد عباس جوتہ نے غیر قانونی قابضین کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے موضع دھوپ سڑی (گونا عور)کامونکے میں 64کنال سرکاری اراضی واگزار کروا ئی جس کی کل مالت ساڑھے6کروڑ سے زائد ہے۔واگزار کروائی گئی کمرشل دوکانوں کی مالیت 41لاکھ سے زائد ہے،قابض شدہ اراضی پر 93گھر اور 14کرشل دوکانیں تعمیر تھیں جنہیں واگزار کرواتے ہوئے مسمار کر دیا گیا ہے۔
    ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ (ر)سہیل اشرف نے اسسٹنٹ کمشنر (کامونکی)شاہد عباس جوتہ کے ناجائز قابضین کے خلاف ایکشن کو بھرپور سراہا اور کہا کہ آپریشن کو پوری شدت سے جاری رکھا جائے اور سرکاری املاک پر قابضین کی جہاں نشاندہی ہو ان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سرکار کی قیمتی املاک کو واگزار کروایا جائے۔

  • ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کا سول ہسپتال میں اہم منصوبے کا افتتاح

    ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کا سول ہسپتال میں اہم منصوبے کا افتتاح

    ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ (ر)سہیل اشرف نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرانوالہ میں

    روٹری انٹرنیشنل کلب کے تعاون سے فراہم کی گئی ہیپاٹائٹس -سی کنٹرول اور مستحق مریضوں کو جدید علاج کی سہولیات سرکاری سطح پر فراہم کرنے کے لیے جدید ریئل ٹائم پی سی آر مشین (PCR)کا افتتاح کر دیا۔

    ہیپاٹائٹس سی کے مرض کی تشخیص عالمی معیار کے مطابق ممکن ہو سکے گی جس سے قیمتی جانوں کا تحفظ ممکن ہو گا۔

    اس موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سہیل انجم بٹ،سابق روٹری گورنر ساجد بھٹی،ڈی ایم ایس ڈاکٹر گلزاراور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

    روٹری انٹرنیشنل کلب کی جانب سے ہیپاٹائٹس- سی کے مریضوں کی روز بہ روز بڑھتی ہوئی تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے ہیپاٹائٹس -سی کے مریضوں کے لیے پی سی آر کے ذریعے مرض کی روک تھام اور جانچ کے لیے ایک نیا پروجیکٹ تیار کیا ہے جس کے تحت ہیپاٹائٹس کے ایسے مستحق مریض جو مہنگے داموں ٹیسٹ نہیں کروا سکتے وہ اس سے مستفید ہو سکیں گے۔ روٹری انٹرنیشنل کلب کے تعاون سے رئیل ٹائم پی سی آر مشین ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ کو دے دی جس کا ڈپٹی کمشنر نے افتتاح کر دیا۔

    اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لیفٹیننٹ (ر)سہیل اشرف نے کہا کہ کوئی بھی بیماری جان لیو ا نہیں ہوتی، جلدتشخیص اور فوری علاج سے ایسے امراض پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ہیپاٹائٹس -سی کی بڑھتی ہوئی تعداد کو روکنے کے لیے مل کرٹھوس اقدامات اُٹھانے ہوں گے اور ایسی حکمت عملی اپنانی ہو گی جس پر عمل پیرا ہو کر آئندہ مستقبل میں اس بڑھتے ہوئے مرض پر قابو پایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ روٹری انٹرنیشنل کلب کا تعاون ناگزیر ہے،ہیپاٹائٹس -سی کے خاتمے کے لیے ان کی کوششوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

  • عوامی بھٹہ مزدور یونین پنجاب کا 24 گھنٹے کے اندر احتجاج کا اعلان

    عوامی بھٹہ مزدور یونین پنجاب کا 24 گھنٹے کے اندر احتجاج کا اعلان

    ۔
    گوجرانوالہ (ادریس نواز سے) عوامی بھٹہ مزدور یونین پنجاب (رجسٹرڈ) نے 24 گھنٹے کے اندر لاھور پریس کلب کے سامنے احتجاج کا اعلان کر دیا۔
    تفصیلات کے مطابق
    عوامی بھٹہ مزدور یونین پنجاب کے صدر محمد حسین وٹو نے کہا ھے۔ کہ نام نہاد بھٹہ مالک اور ایس ایچ او تھانہ صدر وزیرآباد نے ھمارے چیٸرمین اور سابق ایم پی اے پی پی 29 شہباز حسین اور عہدیداران کے خلاف جھوٹہ مقدمہ درج کیا ھے۔ جس کی میں بھرپور مزمت کرتا ھوں۔ اور صدر محمد حسین وٹو نے کہا کہ اگر 24 گھنٹے کے اندر ایس ایچ او تھانہ صدر وزیرآباد نے اس جھوٹے اور بے بنیاد مقدمہ کو خارج نہ کیا تو تو ھماری پوری عوامی بھٹہ مزدور یونین پنجاب لاھور پریس کلب کے سامنے نام نہاد بھٹہ مالک اور ایس ایچ او تھانہ صدر وزیرآباد کے خلاف پرزور احتجاج کریں گے۔ اور کہا کہ ھماری سی پی او گوجرانوالہ آٸی جی پنجاب اور اعلی حکام سے اپیل ھے کہ ہمیں انصاف دلوانے میں اھم کردار ادا کریں۔

  • ہمت ہے تو سلمان شہباز یہ کام کر کے دکھائیں، فردوس عاشق اعوان کا چیلنج

    ہمت ہے تو سلمان شہباز یہ کام کر کے دکھائیں، فردوس عاشق اعوان کا چیلنج
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ لیگی ترجمانوں نے 18 سوالات کے جواب نہیں دیئے، شہبازشریف18 سوالات کے جواب دیں،جواب نہ دینے کا مطلب آپ کے پاس کچھ نہیں، ماضی میں کیمپ آفسز کو منی لانڈرنگ کا ذریعہ بنایا گیا، منی لانڈرنگ کا پیسہ ٹی ٹیز کے ذریعے باہر بھیجا گیا، قانون کاتقاضاہے کہ مجرم قوم کوجواب دے،

    فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ ڈھٹائی میں پی ایچ ڈی کرنے والے ہم سے پوچھ رہےہیں،دھیلے کی کرپشن بے نقاب ہوچکی ہے، ماضی میں کیش بوائزکوسرکاری نوکریاں دی گئیں، سلمان شہبازپاکستان آکرعدالتوں میں ہمیں جھوٹاثابت کریں،آصف زرداری کیخلاف متعدد کیسزچل رہے ہیں، جن کے دامن بدبودارہیں وہ عمران خان پرانگلیاں اٹھا رہے ہیں، بلاول سیاسی قد اونچا کرنے کیلئےعمران خان پرالزام لگاتے ہیں،

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے چوروں،لٹیروں کونہ چھوڑنے کا وعدہ کیا ہے، ان کےشورسے لگتاہےعمران خان کا وعدہ پورا ہورہا ہے، 1200 ارب کا گردشی قرض،کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ورثے میں ملا، جس کی کرپشن پکڑی جائے اس کازیادہ شورسنائی دیتاہے، نامورکرپشن زدہ چہرے نڈھال نظرآتےہیں، حکومت عوامی مشکلات سے آگاہ ہے، نوجوانوں کوقرضے دینے کاعمل شروع ہو چکا ہے، نوجوان نسل کوبااختیاربنانا چاہتے ہیں،

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ سزایافتہ خاتون نے والد کےعلاج کیلئے ضمانت لی تھی، سزایافتہ خاتون کا نام ای سی ایل میں شامل ہے، وزارت داخلہ کوای سی ایل سےنام نکالنے کی درخواست نہیں ملی، مریم نوازنےعدالت سے رجوع کیا ہے،چاہتے ہیں سب پرقانون کا یکساں اطلاق ہو، مریم نوازکے بھائی والدکے پاس موجود ہے،عدالت نےآصف زرداری کیس کی ترجیحات طے کرنی ہیں،عدالتی فیصلے کے بعدحکومت لائحہ عمل دے گی،

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹوکو 15 ماہ میں7 منصوبےنصیب ہوئے، 7 منصوبوں کے پیسوں سے15منصوبوں کاافتتاح کیا جاسکتا تھا، بلاول این ایف سی ایوارڈمیں حصہ دینے پرعمران خان کا شکریہ اداکریں، سندھ میں کرپشن روکی جائے تو منصوبے بہتر ہوسکتےہیں، پنجاب حکومت ہرہفتے میگا منصوبوں کاافتتاح کررہی ہے،پنجاب کوجرائم سے پاک کیاجائےگا،

  • نوشہرہ ورکاں،ملزمان کی کار پر فائرنگ،باپ بیٹے سمیت 4 افراد قتل، وجہ کیا؟ پولیس نے بتا دیا

    نوشہرہ ورکاں،ملزمان کی کار پر فائرنگ،باپ بیٹے سمیت 4 افراد قتل، وجہ کیا؟ پولیس نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ کے علاقہ نوشہرہ ورکاں میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، پرانی دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کر کے 4 افراد کو قتل کر دیا۔ مقتولین سیشن کورٹ سے پیشی کے بعد واپس گاؤں جا رہے تھے۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے کار پر فائرنگ کی، کار میں سوار چاروں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں باپ بیٹا بھی شامل ہیں.مقتول اعظم کچھ روز قبل ہی قتل کے مقدمہ میں ضمانت پر رہا ہوا تھا

    اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا، پولیس نے علاقہ کی ناکہ بندی کروا دی،پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا.

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گوجرانوالہ میں 4افراد کے قتل کےواقعے کا نوٹس لے لیا،وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے قتل کے واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتار ی کاحکم دے دیا،وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے آرپی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی

  • سبزی منڈی میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کا کریک ڈاؤن

    ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نائلہ باقر کا سبزی و پھل منڈی کھیالی کا دورہ،مہنگے داموں سبزی فروخت کرنے والے پھڑئیے(ہول سیلر)کو شہری کی درخواست پرگرفتار کرواتے ہوئے جیل بھجوا دیا
    ناجائزمنافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائےگی،صارفین کومعیاری ا ور سستے پھل وسبزیوں کی فراہمی کے لیے سبزی منڈی میں مارکیٹ کمیٹی گوجرانوالہ کی طرف سے #کسان_پلیٹ_فارم قائم کر دیا گیا۔

    ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نائلہ باقرنے حکومت پنجاب کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی و ایڈمنسٹریٹر کھیالی منڈی عثمان سکندر اور مارکیٹ کمیٹی کھیالی گوجرانوالہ کی طرف سے سبزی منڈی میں صارفین کو تازہ اور معیاری پھل اور سبزیوں کی سستے داموں فراہمی یقینی بنانے کے لیے کسان پلیٹ فارم کا معائنہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کسان پلیٹ فارم حکومت پنجاب کا نقلابی قدم ہے جس سے صارفین کاشت کاروں سے براہ راست پھل اور سبزی سستے داموں خرید سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں صارفین کو بھرپور ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام تر اقدامات بروئے کار لا رہی ہے ناجائز منافع خوری کی روک تھام کیلیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو پوری طرح متحرک کر دیا گیا ہے اور شہری و دیہی علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر چھاپہ مار کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔
    اسسٹنٹ کمشنر سٹی و ایڈ منسٹریٹر سبزی منڈی کھیالی نے انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کاشتکار حضرات منڈی کے اندر مخصوص کردہ جگہ پر اپنی اجناس کمیشن اور مارکیٹ فیس کی ادائیگی کے بغیر فروخت کر سکیں گے،مخصوص جگہ پر کاشتکاروں کے لیے بیٹھنے،پینے کے لیے صاف پانی اور روشنی کا مناسب انتظام کیا گیا ہے،ٹنل فارمنگ کے کاشتکار بھی اس سہولت سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ شکایات کے فوری ازالہ کے لیے کاؤنٹر بھی قائم کیا گیا ہے اور کسان کاؤنٹر پر موجود مارکیٹ کمیٹی کے عملہ سے درج ذیل نمبر 055-9200201پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

  • یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کا شاندار کارنامہ

    چلڈرن پارک جی ٹی روڈ کو اظہار یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں کشمیر پارک کے نام سے منسوب کر دیا گیا ہے،

    ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نائلہ باقر،چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید نے کشمیر پارک کا افتتاح کر دیا،پارک کو منسوب کرنے کا مقصدمسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنا ہے۔

    اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ہیڈ کوارٹر)و ڈائریکٹر فنانس پی ایچ اے خالد عمر قریشی،اسسٹنٹ کمشنر صدرساریہ حید،وائس چیئرمین پی ایچ اے چوہدری علی شبیر مہر سمیت دیگر موجود تھے۔

  • سسرالیوں نے بہو کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

    گوجرانوالہ تھانہ سول لائن کے علاقے میں مبینہ طور پر سسرالیوں نے بہو کو آگ لگا دی،پولیس
    لڑکی کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ سسرالیوں نے بہو کو پٹرول چھڑک کر آگ لگائی دی، نیلم کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکی، پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا ، سول لائن پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں، درخواست ملتے ہی واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا جائے گا،پولیس
    ہماری بیٹی کو سسرالیوں نے آگ لگا کر قتل کیا ہے،ہمیں انصاف چاہہے، پولیس ہمارے ساتھ نہ تو تعاون کر رہی ہے،اور نہ مقدمہ درج کر رہی ہے،چچا کا موقف