Baaghi TV

Category: گوجرانوالہ

  • پولیس چوکی کا خاتمہ ، وارداتوں میں اضافے کا خطرہ بڑھ گیا

    وزیر آباد : نیو خانکی بیراج ھائی سیکیورٹی رسک بن گیا بیراج پر قائم واحد (پیکٹ ) پولیس چوکی کلوز کردی گئی ،
    تفصیلات کے مطابق نیو خانکی بیراج پر محکمہ پولیس کی جانب سے بنائی گئی چوکی کلوز کرنے سے علاقہ میں جرائم کی شراء میں اضافے کا خدشہ ہے جبکہ خانکی وزیرآباد روڈ پر چوکی کٹھوہر کلاں ریلوے پھاٹک پر آۓ روز ہونے والی وارداتوں میں بھی اضافے کا خطرہ بڑھ گیا ہے ، پولیس چوکی خانکی بیراج کا کٹھوہر کلاں چوکی تک موٹر سائیکل گشت کی وجہ سے عوام رات کو بھی بلا خوف و خطرہ سفر کرتے تھے یاد رہے اسی خانکی بیراج پر پولیس چوکی کے ملازمین نے کچھ ماہ قبل لاہور داتا دربار خودکش حملہ آوور کے سہولت کار بھی پکڑے تھے ، نیو خانکی بیراج جو کہ ریڈزون ایریا ہے پر کوئی بڑا حادثہ ہوتا ہے تو اس کی زمہ داری کس کے سر تھوپی جائے یہ ایک سوالیہ نشان بن گیا ہے حکام بالہ نیو خانکی بیراج پر سیکیورٹی کے مناسب انتظامات کریں محکمہ انہار اور سیکیورٹی اداروں کے لئے یہ ایک لمحہ فکریہ ہے

  • ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر کے زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس،

    ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر کے زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو روزانہ کی بنیاد پر چھاپہ مار کاروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت،ناجائز منافع خوری اور مصنوعی مہنگائی کسی صورت قابل برداشت نہیں۔

    اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر ذیشان حنیف،اسسٹنٹ کمشنر ز (سٹی عثمان سکندر،صدر حناء ارشد،کامونکے شاہد عباس جوتہ)ایس این اے تنویر عباس،ڈی او انڈسٹریز محمد طارق شفیق،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت جاوید اختر پڈھیار، تحصیلدار،نائب تحصیلدار اور دیگر افسران شریک تھے۔
    ڈپٹی کمشنر نے قیمت پنجاب موبائل ایپ پر موصول ہونے والی شکایات پر عملدرآمد کے سلسلہ میں ہدایت کرتے ہوئے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وہ شہریوں کی شکایات کے حل کے بعد قیمت پنجاب اینڈرائیڈ ایپ یا ڈیش بورڈ پر رپورٹ اپلوڈ کریں تا کہ شکایت کرنے والے سائلین کو ان کی شکایات کے پیش رفت سے متعلق معلومات مل سکیں۔اجلاس میں پنجاب پرفارمنس مینجمنٹ فریم ورک کے تحت افسران کو سونپے گئے ٹاسک اور ذمہ داریوں کے حوالے سے بھی جائزہ لیا گیا اور افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ فیلڈ میں پیش آنے والے مسائل کی نشاندہی کریں تا کہ ان کے حل اور بہتر خدمات کی فراہمی کے لیے حکومتی و ضلعی سطح پر درکار اقدامات کیے جا سکیں۔
    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر ذیشان حنیف اور ایس این اے تنویر عباس نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جولائی سے اب تک تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز اور دیگر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی طرف سے مجموعی طور پر 6849چھاپے مارے گئے جبکہ 2771خلاف ورزیوں پر 1کڑور 9لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے،7کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے اور 123افراد کو پابند سلاسل کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے ٹاپ 5پرائس کنٹرول مجسٹریٹس (اسسٹنٹ کمشنر سٹی عثمان سکندرنے 133چھاپوں میں 71خلاف ورزیوں پر 6لاکھ 50ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے،اسسٹنٹ کمشنر کامونکے شاہد عباس جوتہ نے 183چھاپوں میں 97خلاف ورزیوں پر3لاکھ 4ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے،اسسٹنٹ کمشنر صدر حناء ارشد نے 61چھاپوں میں 16خلاف ورزیوں پر2لاکھ 1ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے اور 6افراد کو پابند سلاسل کیا،تحصیلدار محمد ارشد نے 85چھاپوں میں 43خلاف ورزیوں پر1لاکھ 58ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے،تحصیلدار سٹی شفیق چشتی نے 77چھاپوں میں 33خلاف ورزیوں پر1لاکھ49ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے)کو بہتر کارکردگی پر سراہا اور ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے مجسٹریٹس کی سرزنش کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ وہ اپنے علاقوں میں مصنوعی مہنگائی کی روک تھام کے لیے چھاپہ مار کاروائیاں تیزکریں تا کہ شہریوں کو اشیائے ضروریہ ارزاں نرخوں پر میسر آسکیں۔

  • یکجہتی کشمیر کے لیے دیسی کشتیوں کا بڑا مقابلہ

    گوجرانوالہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے دیسی کشتیوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جس میں پنجاب بھر سے 30 پہلوانوں نے حصہ لیا ۔ دیسی کشتیوں کو یکجہتی کشمیر دنگل کے نام سے منسوب کیا گیا ۔ اس دنگل میں بڑا مقابلہ عدنان عرف ٹائراں والا پہلوان نے مالو پہلوان کو چت کر کے جیت لیا۔

    شفیق عرف جھلا پہلوان اور نعیم پہلوان کے درمیان مقابلہ آدھا گھنٹہ تک رہنے کے باوجود برابر رہا اور دونوں پہلوانوں میں سے کوئی کسی کو چت نہ کر
    سکا۔

    باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پہلوانوں کاکہنا تھا کہ ہم کشمیری عوام کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ آپ اکیلے نہیں پاکستان کی فوج اور پاکستان کی عوام آپ کے ساتھ کھڑی ہے ، اگر مودی مذاکرات سے مسئلہ کشمیر حل نہیں کرنا چاہتا تو ہم طاقت سے بھی حل کروا لیں گے۔
    اس یکجہتی کشمیر دنگل کو دیکھنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    دنگل کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خالد عمر قریشی ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عائشہ سلیم چیمہ، سیکرٹری پنجاب ریسلنگ ایسوسی ایشن محمد ریاض، تحصیل سپورٹس آفیسر اعظم پال تھے ، دنگل کے اختتام پر پہلوانوں کو انعامات سے نوازا گیا .

    دنگل دیکھنے کے لیے آئے ہوئے حاضرین کا کہنا تھا کہ ایسے دنگل ہونے چاہیے یہ ہمارا روایتی کھیل ہے ۔

  • ڈاکوؤں کی دن دیہاڑے گھر میں گھس کر خطرناک ڈکیٹی

    گوجرانوالہ:
    تھانہ پیپلزکالونی وائی بلاک میں دن دہاڑے 5 مسلح ڈاکو رانا آصف نامی شخص کے گھر میں گھس کر گھر والوں کو یرغمال بنا کر 75 لاکھ روپے کیش 50 تولے طلائی زیور لے کر فرار اہل علاقہ آئے دن کی وارداتوں سے پریشان اہل علاقہ کا کہنا ھے پولیس ہمارے جان و مال کی حفاظت کرنے میں بُری طرح ناکام ہو چُکی ھے اور پیپلزکالونی میں ہر دوسرے دن ڈاکو چوری کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں اہل علاقہ کا وزیراعلیٰ پنجاب اور پولیس کے اعلیٰ حکام سے پُر زور مطالبہ ھے کہ جلد ازجلد ڈاکوں کو پکڑ کر ہماری لوٹی ہوئی رقم اور طلائی زیور واپس دلوایا جائے اور ہمارے علاقہ کو آئے دن چوری کی وارداتوں سے محفوظ کیا جائے۔

  • صحت کارڈ کی تقسیم کے سلسلہ میں میونسپل کارپوریشن ہال گوجرانوالہ میں تقریب کا انعقاد

    صحت انصاف کارڈ کی تقسیم کے سلسلہ میں میونسپل کارپوریشن ہال گوجرانوالہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

    ریجنل پولیس آفیسر طارق عباس قریشی اور ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر

    نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ حکومت پنجاب اور حکومت پاکستان کا احسن اقدام ہے جس سے ملک بھر کی طرف گوجرانوالہ کے مستحق اور غریب شہری صحت کی معیاری سہولیات اپنی مرضی کے کسی نجی و سرکاری ہسپتالوں سے علاج کی سہولیات حاصل کر سکیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ صحت انصاف کارڈ کی تقسیم کے حوالے سے شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا تا کہ مستحق افراد ہی حکومتی صحت دوست پالیسی سے استفادہ حاصل کر سکیں جو محدود وسائل کے باعث ان سہولیات سے استفادہ حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک خاندان صحت کارڈ کے ذریعے 7لاکھ 20ہزار تک علاج کسی بھی معیاری ہسپتال سے کرواسکے گا۔
    . انہوں نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ صحت انصاف کارڈ کو غلط استعمال نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی غلط بلز کے ذریعے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جائے گی۔

    حکومتی جماعت کے مقامی رہنماؤں (چوہدری صدیق مہر،رضوان اسلم بٹ،افضل چیمہ)نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے متعدد منصوبوں پر کام کر رہی ہے صحت انصاف کارڈ کی فراہمی بھی اسی اقدام کا حصہ ہے جو وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب کا ویژن و مشن ہے۔

  • پولیس نے سات قتلوں کے اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا

    پولیس نے سات قتلوں کے اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا

    نوشہرہ ورکاں۔ (اے پی پی)ایس ایچ او صدر سیالکوٹ طارق محمود ڈھڈی نے ریڈ کر کے سترہ اور بیس سال پرانے سات قتلوں کے اشتہاری ملزم عزیز احمدکو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق ملزم نے 1999 میں تین، جبکہ 2002 میں چارافراد کو قتل کیا اور ایمن آباد کے قریب گاؤں گنہ اوور میں نام بدل کر بیس سال سے رہائش پذیرتھا۔ اورورثاء نے اسکے کویت ہونے کی بات عام کر رکھی تھی۔ علاقہ مکینوں نے قاتل کی گرفتاری پر پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔

  • گوجرانوالہ ڈینگی پر قابو پانے کے لیے بس اسٹینڈز اڈوں کے مینجرز کا اجلاس

    ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر کی ہدایت پر سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی قیصر امین کی زیر صدارت D کلاس بس اسٹینڈز اور ویگن اڈوں کے منیجرز کا اجلاس منعقد،ڈینگی پر قابو پانے کے لیے مزید سخت اقدامات اور متوقع سموگ سے نمٹنے بارے ہدایات جاری۔

    تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ڈی آر ٹی اے نے انسداد ڈینگی اقدامات میں مزید تیزی اور متوقع سموگ کے قبل از وقت تدارک اور بچاؤ کے لیے Dکلاس اسٹینڈز کے منیجرز کو ہدایات جاری۔انہوں نے اجلاس کے شرکاء سے ہدایت کی کہ ڈینگی اقدامات میں تیزی لاتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر اسٹینڈز کی صفائی ستھرائی کروائیں،کسی بھی جگہ پانی کھڑا نہ ہونے دیں اس سلسلہ میں شہریوں کی آگاہی کے لیے اپنے اپنے اسٹینڈز اور گاڑیوں پر ڈینگی سے متعلق آگاہی پر مشتمل بینرز،پینا فلیکسز آویزاں کریں تا کہ شہریوں میں آگاہی کے ساتھ ساتھ ڈینگی پر قابو پایا جا سکے۔انہوں نے حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں متوقع سموگ سے نمٹنے کے لیے شرکاء کو ہدایت کی کہ وہ دھواں چھوڑنے والی تمام قسم کی گاڑیوں کے فلٹرز وغیرہ تبدیل کروائیں تا کہ شہر میں آلودگی نہ پھیلے جو شہر یوں کی زندگی کے لیے خطرے کا باعث بنیں۔ انہوں نے کہا کہ ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے والے بس اسٹینڈز،اڈوں اور گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے گا جسمیں مقدمات کا ندراج،جرمانے اور دیگر قانونی کاروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔

  • گوجرانوالہ ڈپٹی کمشنر سپورٹس گالا والی بال چمپئین شپ کا انعقاد

    ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ گوجرانوالہ کے زیر اہتمام منی سٹیڈیم شیخوپورہ روڈ گوجرانوالہ میں ڈپٹی کمشنر سپورٹس گالا والی بال چیمپیئن شپ 2019کاا نعقاد،

    مقابلوں میں ضلع بھر سے 12ٹیموں کی شرکت،اروپ چیمہ کلب کی ٹیم فاتحہ قرار،فاتح اور ہارنے والی ٹیموں میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عائشہ چیمہ انعامات اور ٹرافیز تقسیم کیں۔
    اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عائشہ چیمہ نے کہا کہ تمام طرز کی کھیلوں کی سرگرمیوں کا فروغ حکومت کی پالیسی اور وزیر اعلی پنجاب کا ویژن ہے جس کو ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نائلہ باقر کی سربراہی میں عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے تا کہ گوجرانوالہ کے نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں میں شرکت کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جا سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کھیلوں کے فروغ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی تا کہ کھیلوں کے شعبہ میں ضلع کا نام ملکی اور بین الاقوامی سطح پر روشن کیا جا سکے اور نامور کھلاڑی پیدا کیے جا سکیں جو ملکی اور بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کرتے ہوئے ملک کی نمائندگی کر سکیں۔

    اروپ چیمہ کلب اور فتومنڈ کلب کے مابین دلچسپ مقابلہ ہوا،اروپ کی ٹیم نے دلچسپ مقابلے کے بعد فتو منڈ کلب کو شکست دیتے ہوئے فائنل ٹرافی اپنے نام کر لی،تقریب کی مہمان خصوصی عائشہ چیمہ نے فاتح ٹیم کے کیپتان عثمان اسلم چیمہ کو 30ہزار اور ٹرافی جبکہ ہارنے والی ٹیم کو 20ہزار روپے اور رنر اپ ٹرافی دی۔

  • اچانک گولی چلنے سے بھائی کے ہاتھوں سگا بھائی قتل

    نوشہرہ ورکاں۔ (اے پی پی) نواحی گاؤں مٹو بھائیکے میں بھائی محمد عمر کے ہاتھوں اچانک پستول کا فائر چلنے سے سامنے بیٹھا حقیقی بھائی احسن رضا شدید زخمی ہو گیا جسے بروقت گوجرانوالہ ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن راستے میں ہی جاں بحق ہو گیا۔نوشہرہ ورکاں پولیس نے والدہ نسرین بی بی کی رپورٹ پر عمر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔ درج شدہ رپورٹ کے مطابق ملزم اور مقتول والدہ اور دیگر فیملی کے ہمراہ گھر میں بیٹھے تھے کہ اچانک واقعہ رونما ہوا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

  • صلاح الدین قتل کیس ملزمان کے وکیل کے اوچھے ہتھکنڈے

    صلاح الدین کیس: رحیم یار خان بار کے صدر جوکے ملزمان کے وکیل ہیں نے آج پھر ہڑتال کردی. ملزمان کی عبوری ضمانت میں مزید توسیع.
    وکیل ایڈوکیٹ اُسامہ خاور کہا کہنا ہے کہ یہ مسلسل تیسری ہڑتال ہے. ہرپیشی پر ملزمان کے وکلاء ہڑتال کر دیتے ہیں. پچھلی تاریخ پر بھی صدر نے ہڑتال کی تھی. اگلی تاریخ 9 اکتوبر 2019 ہے.
    صلاح الدین کے والد نے ایک مہینہ گزرنے کے باوجود ملزمان گرفتار نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے ملزمان کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے. –

    یاد رہےصلاح الدین کو اے ٹی ایم مشین توڑنے کے الزام میں رحیم یار خان پولیس نے گرفتار کیا تھا ۔ تفتیش کے دوران پولیس کے بدترین تشدد سے صلاح الدین کی موت واقع ہو گئی جس سے سوشل میڈیا پر صلاح الدین کے حق میں بھرپور آواز بلند ہوئی ، الیکٹرانک میڈیا نے بھی خوب اس آواز کو اٹھایا اور صلاح الدین کے لواحقین کو انصاف دینے کا مطالبہ زور پکڑ گیا ۔

    صلاح الدین گوجرانوالہ ضلع کی تحصیل کامونکی تھانہ واہنڈو سے ملحقہ گاؤں گورالی کا رہنے والا تھا ۔ صلاح الدین اک ذہنی معذور تھا ۔ میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے حکومت پنجاب پر شدید دباؤ ڈالا گیا جس کے نتیجہ میں وزیر اعلیٰ نے صلاح الدین کے اہلخانہ کو اپنے پاس بلایا اور ان کے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔ اسی کے پیش نظر صلاح الدین کی موت کی تفتیش کا آغاز کر دیا گیا