Baaghi TV

Category: گوجرانوالہ

  • نیب کی گوجرانوالہ میں بڑی کاروائی ایک ایسے ادارے کے دفتر پر چھاپہ مارا جس پر کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام

    گوجرانوالہ
    نیب نے پی ایچ اے گوجرانوالہ میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات شروع کردیں، نیب کی تین رکنی ٹیم نے آج پی ایچ اے کمپلیکس پر چھاپہ مار کر پانچ سالوں میں لگائے گئے کروڑوں روپے کے فنڈز اور سابقہ دور میں ہونے والی تقرریوں کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا

    نیب کی تین رکنی ٹیم آج پی ایچ اے کمپلیکس پہنچی جہاں انہوں نے پانچ سالوں میں کروائے جانے والے تمام ترقیاتی کاموں کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا، ان میں گوجرانوالہ میں کروڑوں روپے کی لاگت سے بنائے جانے والے 50 پارکس، جی ٹی روڈ پر لگائے جانے والے500 سے زیادہ کھجور کے درختوں کی مہنگے نرخوں پر خریداری، شہر کی اہم شاہراہوں پر بنائی جانے والی گرین بیلٹس شامل ہیں، سال 2014 سے 2018 تک کے عرصے کے دوران پی ایچ اے کے چیئرمین ن لیگی ایم پی اے توفیق بٹ تھے جن پر مبینہ کرپشن اور بے ضابطگیوں کے الزامات ہیں، ان الزامات کی انکوائری نیب لاہور میں زیرسماعت ہے، ابتدائی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ کاروباری افراد، فیکٹریوں اور پلازوں کے مالکان سے گرین بیلٹس کے نام پر کروڑوں روپے اکٹھے کئے گئے، اور سرکاری فنڈز سے بھی رقم کا اجرا کیا گیا، پی ایچ اے کی انتظامیہ نے میڈیا کو بتایا کہ نیب لاہور کی ٹیم اہم مالی معاملات، ٹھیکوں، درختوں و پودوں کی خریداری اور سابقہ دور میں ہونے والی تقرریوں کی کی فائلیں اپنے ہمراہ لے گئے ہیں، لیگی حکومت کے دور میں بنائی گئی گرین بیلٹس اور پارکس میں بڑے پیمانے پر گھپلوں کے انکشاف ہوئے ہیں جن کی تحقیقات کی جارہی ہیں، نیب ٹیم لیگی دور میں پی ایچ اے کی جانب سے بنائے گئے تمام پروجیکٹس کا دورہ بھی کرے گی، بڑے پیمانے پر کرپشن شکایات کے باعث کارروائی عمل میں لائی گئی۔
    (تصویر میں PHA کے سابق چیئرمین توفیق بٹ ہے)

  • 90ہونہار اور مستحق طلبا و طالبات کو زکوٰۃ فنڈز سے 7لاکھ 20ہزار روپے کی "مور سکالرشپس "تقسیم کر دی گئیں

    90ہونہار اور مستحق طلبا و طالبات کو زکوٰۃ فنڈز سے 7لاکھ 20ہزار روپے کی "مور سکالرشپس "تقسیم کر دی گئیں، طلبہ تعلیمی اخراجات برداشت کرسکیں گے۔ سکالرشپس حاصل کرنے والے ہونہار طلبہ کا حکومت کے تعلیم دوست اقدام پر اظہار تشکر، ملک و قوم کی خدمت کے عزم کا اظہار۔

    مستحق طلبہ کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنا ریاست کی زمہ داری،شکالر شپس کی فراہمی کا مقصد قابل اور ہونہار طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ تعلیمی میدان میں آگے بڑھ کر ملکی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرسکیں،طلبہ ناکامی کے خوف سے بالاتر ہو کر حصول تعلیم کے لیے یکسوئی رہیں، تعلیم کا صلہ کسی بھی چیز سے بڑھ کر ہے۔

    ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انجم ریاض سیٹھی، چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید، رضوان اسلم بٹ، ڈائریکٹر کالجز خلیل زبیر، ڈسٹرکٹ آفیسر زکوٰۃ حفیظ قریشی، پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ کالج فار بوائز سٹیلائیٹ ٹاؤ ن اور دیگر نے پوسٹ گریجوایٹ کالج فار بوائز سٹیلائیٹ ٹاؤن میں (ایم اے، ایم ایس سی، بی اے، بی ایس آنرز،ایف اے، ایف ایس سی) کے طلبہ کے لیے زکوٰۃ فنڈز سے "مور سکالرشپس "کی فراہمی کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 90ہونہار طلبا و طالبات کو زکوٰۃ فنڈز سے 7لاکھ 20ہزار روپے کی "مور سکالرشپس "تقسیم کی گئیں تاکہ طلبہ تعلیمی اخراجات برداشت کرسکیں۔ سکالرشپس حاصل کرنے والے ہونہار طلبہ کا حکومت کے تعلیم دوست اقدام پر اظہار تشکر، ملک و قوم کی خدمت کے عزم کا اظہار۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے کہا کہ وزیر اعظٰم پاکستان اورحکومت پنجاب کا ویژن و مشن ہے کہ فروغ تعلیم کے لیے ایسے اقدامات کیے جائیں گے جن سے مستحق اور غریب طلبہ استفادہ کرتے ہوئے اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکیں۔ تعلیم کے شعبہ کو جدید بنیادوں پر استوا ر کرنا وقت کا تقاضا اور ضرورت ہے جس سے ملک کو خوشحالی و ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے۔ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک نے تعلیم پر توجہ دی، سائنسی تکنیکی اور عصر حاضر کے جدید علوم پر بھرپور سرمایہ کاری کی جو ان ممالک کی ترقی و خوشحالی کا پیش خیمہ ثابت ہوئی۔ شرکاء نے طلبہ سے اپیل کی کہ وہ وقت کی قدر کریں اور حصول تعلیم پر توجہ مرکوز رکھیں تاکہ کامیاب زندگی کے ساتھ ساتھ ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔
    تقریب میں پرنسپل سٹیلائیٹ ٹاؤن خواتین کالج پروفیسر روبینہ سرور، اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد شریک تھی۔

  • گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ کی تعمیر سے پہلے رکاوٹیں ہٹانے کا کام جاری

    گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ پر جلد تعمیراتی کام شروع کرنے کے سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ ورکاں حیدرخان کی زیرقیادت نائب تحصیلدار شاہدممتاز کی زیرنگرانی تجاوزات ختم کرانے کے لیے (قلعہ مصطفی آباد،کوٹ نثارشاہ اور گھمن والا)میں آپریشن مکمل کرلیاگیاہے۔
    آپریشن میں محکمہ مال، محکمہ شاہرات،پولیس ودیگر محکموں کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔ روڈ کی جلد تعمیر سے اہل علاقہ اور دیگر اضلاع کے مسافر مستفید ہونگے۔

    روڈ کی تعمیر پر 1385.940ملین لاگت سے 43 کلو میٹر طویل گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ کو دورویہ بنانے کا منصوبہ جدید سفری سہولتوں کی فراہمی اور موٹروے تک رسائی کے حوالہ سے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

  • کامونکی سے دو منشیات فروش گرفتار ڈھائی کلو چرس برآمد

    کامونکی پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان سے دو کلو پانچ سو گرام کرلی۔مزید بتایا گیا کہ تھانہ سٹی پولیس کے ایس ایچ او مظہر سعید بٹ کی قیادت میں بدنام زمانہ چرس و منشیات فروش علی رضا ساکن شیش محل روڈ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1320 گرام چرس اور ملزم شہزاد عرف ببلو ساکن سلامت پورہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1340 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے اور شہر کو منشیات سے پاک کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے

  • نوشہرہ ورکاں، زیر تعمیر مکان کی  دو منزلیں گرگئیں

    نوشہرہ ورکاں، زیر تعمیر مکان کی دو منزلیں گرگئیں

    نوشہرہ ورکاں۔ (اے پی پی)مٹو بھائی کے روڈ پر نئی آبادی میں زیر تعمیر مکان کی دو منزلیں رات اچانک گر گئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔عبد الرحمان پنسار سٹور نے ڈبل سٹوری چھت گزشتہ روز ڈالی تھی اور رات نئی ڈالی گئی چھت گرنے سے پہلی منزل بھی گر گئی جس سے لاکھوں روپے کا مالی نقصان ہوا۔ واقعہ کی اطلاع پا کر مقتدر لوگ موقع پر جمع ہو گئے۔

  • گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ کے رہائشیوں کے لیے بڑی خوشخبری

    کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن وقاص علی محمودنے کہاہے گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ کوجلد تعمیراتی کام شروع کرنے کے سلسلہ میں تمام الائیڈ ڈیپارٹمنٹس 30 ستمبر تک تمام حائل محکمانہ اور انتظامی رکاوٹوں کو ہر صورت دور کریں فلاحی منصوبہ میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی- انہو ں نے ایکسیئن آرسی کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ محکموں کے ساتھ کوآرڈینیشن بہتر بنائیں تاکہ مقررہ تاریخ تک تعمیراتی کام شروع کیا جاسکے-

    انہو ں نے یہ ہدایات اپنے دفتر میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے جاری کیں – چیئرمین پنجاب زکوۃ و عشر کونسل رانا بلال اعجاز،سابق وفاقی وزیر رانا نذیر احمد خاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹرذ یشان حنیف، ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ چودھری محمد اصغر، اسسٹنٹ کمشنرز نوشہرہ ورکاں حیدر خاں، صدر حنا ء ارشد، ایس ای ہائی ویز چودھری محمد ریاض ، ایکسیئن ہائی وے عامر یعقوب، ایکسیئین سو ئی گیس محمد شفیق، ایکسیئن آر سی شہزاد یاسین، ایس ای پی ٹی سی ایل محمد ریاض، ایس ای پی ایچ ای ڈی جاویدپرواز، پی ڈی گیپکو طارق محمود ڈپٹی مینجر لیسکو عمر بلال، ایڈوائزر نیسپاک اظہ

  • گوجرانوالہ میں جمعہ کے روز شاندار کشمیر ریلی

    گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)کشمیر کمیٹی کی اپیل پرمقبوضہ کشمیرپربھارتی ناجائزقبضے ومظالم اورپونے دوماہ سے نافذظالمانہ کرفیوکیخلاف اورآزادی کشمیر کے حق میں ملک بھرکی طرح گوجرانوالہ شہر میں بھی جمعہ کو یکجہتی کشمیرمنایاگیا جسکے تحت مختلف دینی ،سیاسی وسماجی جماعتوں کے کارکنوں نے کشمیرمیںبھارتی دہشتگردی ومظالم کیخلاف ریلی میں شرکت کی ‘ریلی کے شرکاء سے دوران خطاب سابق صدر بار نور محمد مرزا نے کہاکہ بھارت کے منحوس پائوں سرزمین کشمیر سے اُکھڑ چکے اوراب وہ بندوق کی نوک پر کشمیریوں کو زیادہ دیر تک غلام نہیں رکھ سکتا ‘انشاء اللہ مقبوضہ کشمیر بھارت کے پنجہ سے آزادہوگا اوربھارت سوویت یونین روس کی طرح ٹکڑے ٹکڑے ہوکررہے گا اوراس دن کو طلوع ہونے سے دنیا کی کوئی طاقت روک نہیں سکتی ۔ریلی کے شرکاء نے اقوام عالم سے مطالبہ کیاکہ وادی کشمیر میں سنگین صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے ہندوستان کو اس ظلم و بربریت سے روکیں’یہ خالص انسانی ہمدری کا مسئلہ ہے اسلئے عالمی برادری کو اس مسلئے پر خاموشی اختیار کرنے کی بجائے خاطر خواہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہئیے’کشمیر کمیٹی کے زیر اہتمام نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے عہد کیا کہ جب تک کشمیر ہندوستان کے تسلط سے آزاد نہیں ہوتا اس وقت تک ہم کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لئے جہاد جاری رکھیں گے اور اس سلسلے میں ہم کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ریلی کا مختلف جگہوں پر شہریوں کی جانب سے پھولوں کی پتیوں سے استقبال کیا گیا’ریلی کے شرکا کے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کشمیریوں سے رشتہ کیا لاالہ الااللہ ، کشمیر بنے گا پاکستان اور ہم کیا چاہتے آزادی کے نعرے لگائے۔

  • گوجرانوالہ میں پہلی بار خواتین کے ایسے مقابلوں کا انعقاد جس میں گوجرانوالہ کی ٹیم نے میدان جیت لیا

    گوجرانوالہ میں پہلی خواتین بیلٹ ریسلنگ چیمپیئن شپ مقابلوں کا انعقاد،پنجاب بھر سے تمام ڈویژنز کی ٹیموں کی شرکت،بیلٹ ریسلنگ کی 8مختلف ویٹ کیٹگریز میں مقابلے،گوجرانوالہ ڈویژن کی ٹیم فاتح قرار،ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نائلہ باقر نے چیمپیئن شپ میں شریک ٹیموں میں انعامات،میڈل اور تعریفی اسناد تقسیم کیے۔
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نائلہ باقر نے کہا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے کھیلوں کی سرگرمیوں کا فروغ ناگزیر ہے، خواتین کے لیے کھیلوں کے یکساں مواقع فراہم کرنا حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے جسے ضلعی انتظامیہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ سے مل کر عملی جامہ پہنا رہی ہے تا کہ کھیل کے تمام شعبوں میں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر بہترین کھلاڑی تیار کیے جا سکیں جو ملکی نمائندگی کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کسی بھی شعبہ زندگی میں صلاحیتوں کے اعتبار سے مردوں سے کم نہیں، صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے کھیلوں کی ایسی سرگرمیوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔انہوں نے ڈی او سپورٹس عائشہ چیمہ اور ان کی پوری ٹیم کو کامیاب مقابلوں کے انعقاد پر مبارکباد دی۔

    ڈپٹی کمشنر نے جیتنے والی خواتین میں (فرسٹ پوزیشن ہولڈر گوجرانوالہ کو 15ہزار، سیکنڈ پوزیشن ہولڈرلاہورکو10ہزار اور تھرڈ پوزیشن ہولڈرفیصل آباد کو5ہزار روپے) نقد انعامات، ٹرافیز اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے جبکہ میچ آفیشلز میں بھی میڈلز اور تعریفی اسناد تقسیم کیں اس موقع پر پاکستان کے مایہ ناز سنوکرورلڈ چیمپیئن محمد بلال،ڈپٹی ڈائریکٹر (فنانس)ڈاکٹر محمد غیاث،ڈی او سپورٹس عائشہ چیمہ،تحصیل سپورٹس افسران اور دیگر بھی موجود تھے۔

  • کامونکی میں پہلا آل گوجرانوالہ فٹبال ٹورنامنٹ

    کامونکی میں پہلا آل گوجرانوالہ فٹبال ٹورنامنٹ

    ضلع گوجرانوالہ کی تحصیل کامونکی کے وکیل خان سٹڈیم میں پہلی بار فسٹ آل گوجرانوالہ فٹبال ٹورنامنٹ منعقد ہو رہا ہے باغی ٹی وی سے بات کرتے ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر اور کامونکی الیون ایف سی کے کپتان خان احترام الحق نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں 36 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جب کہ ٹورنامنٹ کا آغاز کل 27 ستمبر سے شروع ہو کر 13 اکتوبر کو اختتام پذیر ہوگا۔کھیل کسی بھی قوم کے لئے بہت لازم ہے۔کوئی بھی کھیل مختلف قومیتوں کو اکھٹا کرتا ہے۔ کھیلوں کے فروغ سے نوجوان نسل کو غلط راستے پر جانے سے بھی روکا جا سکتا ہے۔ نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ مثبت سرگرمیوں خصوصاً کھیلوں کے ذریعے اپنے آپ کو مصروف کر کے ایک اچھے انسان کی خصوصیات اپنے اندر پیدا کریں اور پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔کھیلوں کے ذریعے نوجوان دہشت گردی و منشیات فروشی کو شکست دے سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کو ملک میں فٹبال کو دوبارہ زندہ کرنے کے لئے سنجیدگی سے سوچنا ہوگا اور اقدامات کرنا ہوں گے۔

  • کالعدم تنظیم کے لئے چندہ مانگنے والا گرفتار

    کالعدم تنظیم کے لئے چندہ مانگنے والا گرفتار

    کالعدم تنظیم کے لئے چندہ مانگنے والے کو گرفتار کر لیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی نے پنجاب کے شہر گوجرانوالہ سے کالعدم تنظیم کے لئے چندہ مانگنے والے کو گرفتار کر لیا، سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گوجرنوالہ میں کاروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے جس سے قبضے سے کالعدم تنظیم کی رسید بکس بھی برآمد ہوئیں

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم سے تحقیقات کی جائیں گی کہ وہ کس مقصد کے لئے فنڈز اکٹھا کر رہا تےجا، کالعدم تنظیم کے رکن جلیس احمد کو گرفتار کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے

    کالعدم تنظیموں کیخلاف حکومتی کاروائی میں تیزی، کس کے خلاف مقدمہ درج ہوا؟ اہم خبر

    نیشنل ایکشن پلان کے تحت پنجاب حکومت نے کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

    کالعدم تنظیموں کے خلاف پنجاب حکومت نے کاروائی کی تفصیلات بتا دیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے سلسلہ میں پنجاب حکومت نے محکمہ داخلہ سے جواب طلب کیا ہے کہ وہ کالعدم تنظیموں کے حوالہ سے کی جانے والی کاروائیوں کے بارے میں آگاہ کریں، محکمہ داخلہ کو ہدایت بھی کی گئی ہے کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائیاں تیز کی جائیں.

    کالعدم تنظیموں کے مزید مدارس اور سکول حکومتی تحویل میں

    محکمہ داخلہ کو مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں کالعدم تنظیموں کی کڑی نگرانی کی جائے.

    کالعدم تنظیموں سے روابط، گیارہ مزید تنظیموں پر حکومت نے پابندی لگا دی

    کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیموں کے ادارے پنجاب حکومت چلائے گی، تعلیم اور صحت کے ادارے تحویل میں لے لئے ہیں. پنجاب حکومت نے چند ہفتوں میں متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے. کالعدم تنظیموں کے چندہ اکٹھا کرنے والےافراد کوسی ٹی ڈی نےحراست میں لیاہے، 581 اثاثہ جات قبضے میں لے کر متعلقہ سرکاری محکموں کے حوالے کر دیے،انہوں نے کہا کہ پنجاب نے دیگر صوبو ں کی نسبت بہتر کارکردگی دکھائی .