Baaghi TV

Category: اسلام آباد

  • اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کی حلف برداری کی تقریب

    اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کی حلف برداری کی تقریب

    اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آئی یو جے) کے نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری کی پروقار تقریب کا انعقاد اسلام آباد ہوٹل میں کیا گیا، جس میں سینئر صحافیوں، تجزیہ کاروں، مختلف میڈیا ہاؤسز کے نمائندگان اور صحافتی تنظیموں کے عہدیداران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    تقریب کے مہمان خصوصی ممتاز سینئر صحافی اور تجزیہ کار خوشنود علی خان تھے، تقریب کے دوران چیئرمین شاہنواز خان نے اپنے عہدے کا حلف ممتاز سینئر صحافی و تجزیہ کار خوشنود علی خان سے لیا۔ بعد ازاں چیئرمین شاہنواز خان نے دیگر عہدیداران سے ان کے عہدوں کا حلف لیا، جبکہ ایگزیکٹو ممبران سے حلف شمشاد مانگٹ نے لیا۔نو منتخب عہدیداران میں صدر عامر چوہدری،نائب صدور فیاض تنولی، ملک ظفر، عباس احمد، منصور قریشی،نائب صدر خواتین فائزہ یونس،جنرل سیکرٹری سردار سجاد طارق،ڈپٹی جنرل سیکرٹری راشد عباسی،ڈپٹی جنرل سیکرٹری خواتین سلمی ملک،جوائنٹ سیکرٹری ملک نجیب،ڈپٹی جوائنٹ سیکرٹریز واجد عباسی، وقار عباسی،انفارمیشن سیکرٹری محمد عادل خان،ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری چوہدری عابد حسین،ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری خواتین نبیلہ حفیظ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری راجہ نعمان،فنانس سیکرٹری راشد اشرف،ڈپٹی فنانس سیکرٹری سردار تنویر عابد،ایڈیشنل انفارمیشن سیکرٹریز عبدالرزاق، قاسم جمشید، عمران قادر،آفس سیکرٹری قاسم منیر،لیگل سیکرٹری ملک سیف ایڈووکیٹ،پریس سیکرٹری ملک احتشام فاروق شامل تھے جبکہ گورننگ باڈی میں شیر دل خان، فاروق خان، راجہ ارسلان، راجہ خلیل جنجوعہ، رجب علی، شیخ طیب، وقاص کھوکھر، عثمان عباسی، چوہدری عبد الرحمان، ملک نوید آصف، عمر فاروق چوہدری، سید ایم فیضان علی شاہ، کامران کھوکھر، ایم سلیم، بلال احمد ملک، راجہ جمیل، امجد کیانی، عمران عمار، ولید خان شلمانی، ملک اختر شامل تھے۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین شاہنواز خان نے کہا کہ اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس صحافیوں کے حقوق کے تحفظ، آزادیٔ صحافت کے فروغ اور فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تنظیم کسی بھی صحافی کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑے گی اور قانونی و پیشہ ورانہ معاونت فراہم کی جائے گی۔
    صدر عامر چوہدری نے کہا کہ صحافی معاشرے کی رہنمائی کا اہم فریضہ انجام دیتے ہیں، اس لیے صحافیوں کے اتحاد، تحفظ اور وقار کو یقینی بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔دیگر عہدیداران نے بھی اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ صحافیوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے، تنظیم کو مضبوط اور فعال پلیٹ فارم بنائیں گے اور صحافتی مسائل کے حل کے لیے بھرپور جدوجہد کریں گے۔

    تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، آزادیٔ صحافت، صحافیوں کی فلاح و بہبود اور تنظیم کی ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ شرکاء نے امید ظاہر کی کہ آئی یو جے کی نئی قیادت صحافتی برادری کو اتحاد، طاقت اور بہتر مستقبل فراہم کرے گی

  • پی ٹی آئی کے کنٹینر میں تیل نظر نہیں آ رہا،مولانا فضل الرحمان

    پی ٹی آئی کے کنٹینر میں تیل نظر نہیں آ رہا،مولانا فضل الرحمان

    ‎چارسدہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وفاق اور خیبر پختونخوا کے درمیان ورکنگ ریلیشن قائم ہونا چاہیے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی اور وزیراعظم کی ملاقات تین ماہ قبل ہونی چاہیے تھی۔
    ‎مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیاست پارٹیاں کرتی ہیں، جبکہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کی ذمہ دار ہے، اور کوئی صوبہ وفاق کی مدد کے بغیر عوام کے مسائل حل نہیں کر سکتا۔
    ‎انہوں نے طنزاً کہا کہ پی ٹی آئی کے کنٹینر میں انہیں تیل نظر نہیں آ رہا، جس سے پارٹی کی کارکردگی پر سوال اٹھا۔

  • نیپرا کا عوام کو  ٹیکا ،300 یونٹ ماہانہ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر بھی فکسڈ چارجز

    نیپرا کا عوام کو ٹیکا ،300 یونٹ ماہانہ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر بھی فکسڈ چارجز

    اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے گھریلو صارفین کے لیے بجلی کے بلوں میں فکسڈ چارجز کے نفاذ سے متعلق اہم فیصلہ جاری کر دیا ہے، جس کے تحت اب 300 یونٹ ماہانہ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد ہوں گے۔

    نیپرا کی جانب سے یہ فیصلہ پاور ڈویژن کی درخواست پر جاری کیا گیا۔ اس سے قبل فکسڈ چارجز صرف 300 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر لاگو تھے، تاہم نئے فیصلے کے بعد پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ دونوں اقسام کے صارفین اس دائرہ کار میں آ گئے ہیں۔نیپرا فیصلے کے مطابق ماہانہ 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین پر 200 روپے ماہانہ فکسڈ چارجز عائد کیے گئے ہیں۔ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین پر 300 روپے ماہانہ فکسڈ چارجز مقرر کیے گئے ہیں۔

    نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے فکسڈ چارجز کی نئی شرحیں درج ذیل ہیں،100 یونٹ تک استعمال پر 275 روپے ماہانہ فکسڈ چارجز،200 یونٹ تک استعمال پر 300 روپے فکسڈ چارجز،300 یونٹ تک استعمال پر 350 روپے فکسڈ چارجز ہوں گےمزید برآں 301 سے 400 یونٹ تک استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹڈ صارفین کے فکسڈ چارجز میں 200 روپے اضافہ کر کے 400 روپے مقرر کر دیے گئے ہیں۔401 سے 500 یونٹ تک استعمال پر 100 روپے اضافے کے بعد فکسڈ چارجز 500 روپے مقرر کیے گئے ہیں۔600 یونٹ ماہانہ استعمال پر فکسڈ چارجز میں 75 روپے اضافہ کر کے 675 روپے کر دیے گئے ہیں۔700 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کے لیے 125 روپے کمی کے بعد فکسڈ چارجز 675 روپے مقرر کیے گئے ہیں۔700 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے 325 روپے کمی کے بعد فکسڈ چارجز 675 روپے مقرر کیے گئے ہیں۔

    توانائی ماہرین کے مطابق فکسڈ چارجز کے نفاذ کا مقصد بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی مالی حالت بہتر بنانا اور ریونیو میں استحکام لانا ہے، تاہم اس فیصلے سے کم اور متوسط آمدنی والے صارفین پر اضافی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔صارفین تنظیموں کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بجلی کے بنیادی ٹیرف کے علاوہ فکسڈ چارجز میں اضافے سے مجموعی بلوں میں نمایاں اضافہ ہوگا، جس سے مہنگائی کے موجودہ دور میں عوام کی مشکلات مزید بڑھ سکتی ہیں۔نیپرا کی جانب سے جاری کردہ فیصلہ آئندہ بلنگ سائیکل سے نافذ العمل ہوگا، جس کے بعد صارفین کو اپنے ماہانہ بلوں میں نئی شرحوں کے مطابق فکسڈ چارجز ادا کرنا ہوں گے۔

  • حکومتی بینچز پر موجود ہونے کے باوجود ہم عوام دشمن فیصلوں کا حصہ نہیں بنتے،شازیہ مری

    حکومتی بینچز پر موجود ہونے کے باوجود ہم عوام دشمن فیصلوں کا حصہ نہیں بنتے،شازیہ مری

    پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات ،رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی مسائل کی آواز بلند کرتی آئی ہے۔ حکومتی بینچز پر موجود ہونے کے باوجود ہم عوام دشمن فیصلوں کا حصہ نہیں بنتے،آج بجلی اور نیٹ میٹرنگ سے متعلق فیصلوں نے نہ صرف ماضی کی غلطیوں کا بوجھ عوام پر ڈالا بلکہ موجودہ اور مستقبل کے صارفین کی حوصلہ شکنی بھی کی ہے،

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری کا کہنا تھا کہ عوام معاشی بدحالی کا شکار ہیں، روزگار کے موقع تلاش کر رہے ہیں کھانے کے لالے پڑے ہیں، حکومت کو ایسے وقت میں بھی کوئی احساس نہیں، حکومت اپنی‌صفوں میں وہ لوگ تلاش کرے جو اسے کمزور کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی عوام کے ساتھ کھڑی ہے، وزیراعظم کو نوٹس لینا چاہیئے.ایسی پالیسی سے پہلے کیوں نہیں بات کی جاتی ،اعتماد میں لیا جاتا،

  • اسلام آباد ہائیکورٹ،کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کرنے کے نقصانات،جواب طلب

    اسلام آباد ہائیکورٹ،کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کرنے کے نقصانات،جواب طلب

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال میں نقصانات روکنے کے حوالے سے اقدامات سے متعلق جواب طلب کر لیا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے کم عمر بچے شنواری کی والد کے ذریعے دائر درخواست پر تحریری حکم جاری کرتے ہوئے کہا درخواست گزار کے مطابق عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال سے متعلق دنیا بھر میں قوانین بنے ہیں،جسٹس ارباب محمد طاہر نے دو صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے کہا ہے کہ 3 مارچ تک جواب جمع کرائے کہ 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کرنے کے نقصانات روکنے کے حوالے سے کیا اقدامات کیے گئے، سوشل میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام سے متعلق بھی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا جائے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی، پی ٹی اے اور پیمرا کو پیرا وائز کمنٹس دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا ریگولیشن، مانیٹرنگ اور پیکا کی حالیہ ترامیم پر عملدرآمد کی رپورٹ دیں،عدالتی حکمنامے میں کہا گیا ہے بتایا جائے کہ کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال سے متعلق کیا ریگولیٹری فریم ورک بنایا گیا، بچوں کی (سوشل میڈیااستعمال) عمر کے جائزے کے مکینزم پر اقدامات سےبھی آگاہ کریں،ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ بچوں کو آن لائن نقصانات کے اثرات سے تحفظ فراہم کرنا اہمیت کا حامل ہے، بچوں کے تحفظ کے حوالے سے آئینی مینڈیٹ کے حوالے سے بھی آگاہ کریں، بغیر ریگولیشن کے سوشل میڈیا کا استعمال بچوں کے لیے خطرناک ہے،عدالت کا کہنا ہے کہ بغیر ریگولیشن بچوں کے سوشل میڈیا استعمال سے ذہنی امراض کے مسائل ہیں، بغیر ریگولیشن بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پرائیویسی کی خلاف ورزی کا مسئلہ ہے۔

  • قومی اسمبلی، شہداکو خراجِ عقیدت پیش کرنے کی متفقہ قرارداد منظور

    قومی اسمبلی، شہداکو خراجِ عقیدت پیش کرنے کی متفقہ قرارداد منظور

    قومی اسمبلی نے مسلح افواج کے ساتھ سے یکجہتی اور قومی شہداکو خراجِ عقیدت پیش کرنے کی متفقہ قرارداد منظور کرلی۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے قرار داد پیش کی۔قرارداد میں پاکستان کی مسلح افواج کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیوں اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

    اسپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس کے دوران کورم کی نشاندہی کو نظر انداز کردیا اور قانون سازی جاری رکھی،کورم کی نشاندہی پر اسپیکر نے کہا کہ یہ کہاں لکھا ہے بار بار کورم کی نشاندہی کی جائے گی تاہم ایاز صادق نے قانون سازی جاری رکھی جس کے ایوان نے کئی بل منظور کیے،قومی اسمبلی نے پاکستانی شہریت (ترمیمی) بل 2025 کو کثرت رائے سے منظور کرلیا جب کہ بھنگ کے انتظام اور ریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی) بل 2026 بھی کثرتِ رائے سے منظور کیا گیا،پاکستان کے نام اورنشانات کے غلط استعمال کی روک تھام (ترمیمی) بل 2026 بھی کثرتِ رائےسے منظور کرلیا گیا،قومی اسمبلی نے نیشنل آرکائیوز (ترمیمی) بل 2026 بھی کثرتِ رائے سے منظور کرلیا،اس کے علاوہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ترمیمی) بل 2026 کو بھی منظور کرلیا گیا،ایوان نے اسلام آباد کے بزرگ شہری (ترمیمی) بل 2025 کی کثرتِ رائے سے منظوری دیدی بل میں عالیہ کامران کی ترمیم کثرتِ رائے سے مسترد کردی گئی،بعد ازاں قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح گیارہ بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

  • عافیہ کیس، آئینی عدالت نے ہائیکورٹ کو وزیرِاعظم، وزرا کیخلاف کارروائی سے روک دیا

    عافیہ کیس، آئینی عدالت نے ہائیکورٹ کو وزیرِاعظم، وزرا کیخلاف کارروائی سے روک دیا

    وفاقی آئینی عدالت نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں وزیرِاعظم اور وفاقی وزرا کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی سے اسلام آباد ہائی کورٹ کو روک دیاہے

    وفاقی آئینی عدالت نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کیس میں فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے وفاقی حکومت کی اپیلوں پر سماعت کی،وفاق نے 16 مئی 2025 کے حکم کو چیلنج کرتے ہوئے درخواست میں ترمیم کی اجازت کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیرِاعظم اور کابینہ سے امریکا میں قانونی کوششوں کی حمایت نہ کرنے پر وضاحت طلب کی تھی، وفاقی حکومت کا موقف ہے کہ درخواست میں ترمیم عدالتی اختیارات سے تجاوز اور طے شدہ مقدمات کی حتمیت کے منافی ہے، جبکہ طویل عرصے بعد نمٹائے گئے معاملے کو دوبارہ کھولنا قانونی اصولوں کے خلاف ہے، وفاق کے مطابق معاملہ خارجہ پالیسی اور بین الاقوامی قانون سے جڑا ہے،ترمیم شدہ درخواست میں رہائی اور وطن واپسی کے لیے حکومتی اقدامات کو آئینی ذمہ داری قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔ حکومت کے مطابق اکتوبر 2024 میں وزیرِاعظم نے امریکی صدر کو رحم کی اپیل کی حمایت میں خط لکھا، اعلیٰ سطحی وفد امریکا بھیجا گیا اور قیدیوں کی منتقلی سے متعلق معاہدوں کی کوششیں کی گئیں، تاہم امریکی حکام نے قیدیوں کی منتقلی کے معاہدے پر آمادگی ظاہر نہیں کی

  • نوجوان پاکستان کےمستقبل کی امید ، چیمپئن  اور محافظ ہیں،رفعت مشتاق

    نوجوان پاکستان کےمستقبل کی امید ، چیمپئن اور محافظ ہیں،رفعت مشتاق

    آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ پروگرام کے تحت نوجوانوں کی فکری، اخلاقی اور پیشہ ورانہ تربیت کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے

    آئی ایس پی آر ونٹرانٹرن شپ پروگرام طلباء کی شعوری بیداری اورمثبت قومی سوچ کی آبیاری میں مؤثر کردار ادا کر رہاہے،ممتاز تعلیمی شخصیت رفعت مشتاق نے آئی ایس پی آر ونٹرانٹرن شپ پروگرام 2026کے طلبہ و طالبات کیساتھ خصوصی گفتگو کی ہے،ممتاز تعلیمی شخصیت رفعت مشتاق کا کہنا تھا کہ نوجوان پاکستان کے مستقبل کی امید ، چیمپئن اور محافظ ہیں ، بلوچستان ہمارے سر کا تاج ہے اور اس سے ہمیں خاص محبت ہے، ہماری افواج دن رات سرحدوں کی حفاظت اور قوم کی رہنمائی کر رہی ہیں ، پاکستان ایشیاء کا دل ہے اس لیے ہمارے خلاف دشمن دہشت گردی کی سازش کرتا ہے ، نوجوانوں میں مایوسی، نفرت اور ناامیدی پھیلانے والے ہمارے دشمن ہیں ،پاک فوج ہم سے ہے اور ہم پاک فوج سے ہیں ، یہ پاکستانی قوم کا خوبصورت گل دستہ ہے. معرکۂ حق میں بھارتی میڈیا جعلی خبروں کو فروغ دے رہا تھا لیکن نوجوانوں نے جھوٹی خبروں کیخلاف جنگ جیتی ،

    آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ پروگرام طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انہیں نکھارنے کا بہترین ذریعہ بن چکا ہے

  • یو اے ای سواٹ چیلنج ، پاکستان اور چین کی برتری نمایاں، بھارت کی کارکردگی بے نقاب

    یو اے ای سواٹ چیلنج ، پاکستان اور چین کی برتری نمایاں، بھارت کی کارکردگی بے نقاب

    یو اے ای سواٹ چیلنج ، پاکستان اور چین کی برتری نمایاں، بھارت کی کارکردگی بے نقاب ہو گئی

    یو اے ای سواٹ چیلنج 2026 سے ایک بار پھر ثابت ہو گیا کہ جدید دور کی جنگ صرف نعروں اور سیاسی دعوؤں سے نہیں جیتی جاتی،میڈیارپورٹس کے مطابق یو اے ای سواٹ چیلنج 2026 میں بھارت کو بیک وقت دو مقابلوں میں سبکی کا سامنا کرنا پڑا،ایونٹ میں بھارت کو پاکستانی نیشنل سیکیورٹی یونٹ اور پھر چین کی خواتین ٹیم نے مات دی ،سندھ پولیس کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ نے یرغمالیوں کے بچاؤ ایونٹ میں بھارتی نیشنل سیکیورٹی ٹیم کو ہرایا،دوسری طرف ایونٹ میں چینی خواتین ٹیم نے رفتار، کوآرڈینیشن اور فائرنگ کی درستگی میں بھارتی ٹیم کو کئی گنا پیچھے چھوڑ دیا، دبئی پولیس کے زیر اہتمام ہونے والے اس عالمی مقابلے میں دنیا کے 52 ممالک کی 118 ایلیٹ سواٹ ٹیموں نے شرکت کی،

    دفاعی ماہرین کے مطابق ؛جدید جنگ میں تربیت، ٹیم ورک اور فیصلہ سازی میں نااہلی نے مودی کی جنگی تیاریوں کے کھوکھلے نعروں کو بے نقاب کر دیا ہے ،بھارتی ٹیم میں کوآرڈینیشن کی کمزوری اور فائرنگ میں سست روی نے ظاہر کیا کہ بھارتی فورسز نمائشی طاقت کے خول میں قید ہیں، حقیقی میدان میں کامیابی محض سیاسی بیانیہ نہیں بلکہ عملی پیشہ ورانہ صلاحیت طے کرتی ہے،پاکستان اور چین کی برتری منظم تربیت، مسلسل مشق اور حقیقی منظرناموں کی عکاس ہے

  • سردار اختر مینگل کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ منظور

    سردار اختر مینگل کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ منظور

    اسلام آباد: بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر مینگل کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے دیا گیا استعفیٰ بالآخر منظور کر لیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے سردار اختر مینگل کا استعفیٰ باضابطہ طور پر قبول کر لیا ہے، جس کے بعد این اے 256 خضدار کی نشست خالی قرار دے دی گئی ہے۔سردار اختر مینگل این اے 256 خضدار سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے،سردار اختر مینگل نے 3 ستمبر 2024ء کو قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا۔ تاہم ان کا استعفیٰ تقریباً 17 ماہ تک زیر التوا رہا اور اب اسے باقاعدہ طور پر منظور کیا گیا ہے۔

    استعفے کی منظوری کے بعد متعلقہ حلقے میں ضمنی انتخاب کے انعقاد کا عمل الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے شروع کیے جانے کا امکان ہے۔