Baaghi TV

Category: اسلام آباد

  • مریم نواز نے ترلائی دھماکے کے بعد بسنت کی تقریبات منسوخ کر دی

    مریم نواز نے ترلائی دھماکے کے بعد بسنت کی تقریبات منسوخ کر دی

    ترلائی کلاں دھماکے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بسنت کی تقریبات منسوخ کر دیں
    ترلائی کلاں دھماکے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی بسنت کی تقریبات منسوخ کر دی ہیں۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ لبرٹی چوک پر بسنت فیسٹیول بھی منسوخ کیا جا رہا ہے۔
    ‎مریم نواز نے کہا کہ خوارج کے خلاف قوم متحد ہے اور مسلح افواج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔

  • صدر زرداری نے ترلائی دھماکے پر دکھ اور متاثرین کے لیے مدد کی ہدایت دی

    صدر زرداری نے ترلائی دھماکے پر دکھ اور متاثرین کے لیے مدد کی ہدایت دی

    صدر آصف علی زرداری نے ترلائی دھماکے پر گہرا دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، متاثرین کے لیے مکمل معاونت کی ہدایت دی
    صدر مملکت آصف علی زرداری نے ترلائی دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔
    ‎صدر کا کہنا تھا کہ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا انسانیت کے خلاف جرم ہے۔ آصف زرداری نے مزید کہا کہ قوم مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

  • ‎امریکی ناظم الامور نے راولپنڈی میں خودکش حملے کی سخت مذمت کی

    ‎امریکی ناظم الامور نے راولپنڈی میں خودکش حملے کی سخت مذمت کی

    امریکی ناظم الامور نے راولپنڈی مضافاتی علاقے میں خودکش حملے کی شدید مذمت کی
    امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے راولپنڈی کے مضافاتی علاقے میں خودکش حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس دھماکے میں بے گناہ نمازی جاں بحق اور زخمی ہوئے، اور وہ متاثرہ افراد اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
    ‎نیٹلی بیکر نے کہا کہ شہریوں اور عبادت گاہوں کے خلاف دہشت گردی ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا پاکستان کی امن اور سلامتی کے فروغ کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور استحکام کے لیے اپنی شراکت داری پر قائم ہے۔

  • مریم نواز کا اسلام آباد دھماکے پہ گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

    مریم نواز کا اسلام آباد دھماکے پہ گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

    مریم نواز نے اسلام آباد میں دھماکے پر گہرا دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا اسلام آباد میں امام بارگاہ پر ہونے والے المناک دھماکے سے بہت زیادہ دکھی ہوں۔ میرا دل اس دردناک وقت میں متاثرہ افراد اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہے۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں، اور اللہ تمام متاثرہ افراد کو صبر اور طاقت عطا فرمائے۔”
    ‎دھماکے کے شکار افراد کے لیے اسلام آباد میں 25 مکمل ساز و سامان سے لیس ایمبولینسیں روانہ کر دی گئی ہیں۔ راولپنڈی ڈسٹرکٹ کے تمام اسپتالوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، جبکہ سرجری ٹیمیں، اینستھیٹسٹس، آرتھوپیڈک اور نیوروسرجیکل ماہرین اسٹینڈ بائی پر ہیں۔ خون کے بینک مکمل عملے کے ساتھ فعال ہیں اور آپریشن تھیٹرز مکمل ساز و سامان سے لیس ہیں تاکہ زخمیوں کو فوری اور موثر طبی امداد فراہم کی جا سکے۔ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

  • اسلام آباد دھماکہ، خود کش بمبار کی شناخت، افغانستان سے تربیت لی

    اسلام آباد دھماکہ، خود کش بمبار کی شناخت، افغانستان سے تربیت لی

    ترلائی کی مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں 31 افراد شہید اور متعدد نمازی زخمی ہو گئے ہیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق، خودکش بمبار کی شناخت ہو چکی ہے اور اس نے افغانستان سے دہشت گردانہ کارروائیوں کی تربیت حاصل کی تھی۔
    ‎ذرائع نے بتایا کہ خودکش بمبار متعدد بار افغانستان کا سفر کر چکا ہے اور کچھ عرصہ قبل واپس پاکستان آیا تھا۔ افغانستان میں موجود مختلف دہشت گرد گروہ، طالبان رجیم کی سرپرستی میں خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔
    ‎حکام کے مطابق پاکستان میں ہر دہشت گردانہ کارروائی کے پیچھے افغانستان اور بھارت کا گٹھ جوڑ موجود ہے۔ حکومتی ذرائع نے کہا ہے کہ پوری قوم ایسی مذموم اور بزدلانہ کارروائیوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے اور مساجد یا معصوم شہریوں پر حملے پاکستانی قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔

  • اسلام آباد دھماکا،وزیراعظم کی ذمہ داران کے فوری تعین کی ہدایت

    اسلام آباد دھماکا،وزیراعظم کی ذمہ داران کے فوری تعین کی ہدایت

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نےترلائی، اسلام آباد میں امام بارگاہ میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے

    وزیرِ اعظم نےدھماکے میں شہادتوں پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار، اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا،وزیرِ اعظم نےشہداء کی بلندی درجات اور انکے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی،وزیراعظم محمد شہباز شریف کی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات ہوئی،واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے ذمہ داران کے فوری تعین کی ہدایت کی،وزیرِ اعظم نےزخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی وزیر صحت کو خود نگرانی کرنے کا حکم دے دیا،اور کہا کہ دھماکے کے ذمہ داران کو تعین کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے،ملک میں شر پسندی اور بدامنی پھیلانے کی ہر گز کسی کو اجازت نہیں دیں گے

  • بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ عدالت پیش

    بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ عدالت پیش

    اڈیالہ جیل حکام نے بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔

    بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ ایڈیشنل سپرینڈنٹ جیل جماعت علی شاہ نے عدالت میں جمع کرائی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پرزن رولز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا میڈیکل چیک اپ کرایا گیا ہے، بشری بی بی اور بانی پی ٹی آئی کو جیل رولز کے مطابق میڈیکل کی تمام سہولت فراہم کی جارہی ہیں،

    بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک عدالت میں موجود تھے۔ دور روز قبل عدالت نے رپورٹ پیش نہ کرنے پر سپرینڈنٹ جیل کو توہین عدالت کا نوٹس بھیجا تھا۔ عدالت نے آج اڈیالہ جیل حکام سے بانی پی ٹی آئی کی رپورٹ طلب کی تھی۔بانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم نے انکے ذاتی معالجین کی اڈیالہ جیل میں رسائی کی درخواست دائر کی کررکھی ہے

    اڈیالہ جیل کے دو افسران نے آج عدالت پیش ہوکر رپورٹ پیش کردی۔ درخواست پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل چیک اپ سے متعلق دائر درخواست کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔ عدالت نے بانی کی سات مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت 12 فروری تک ملتوی کردی۔

  • اسلام آباد ہائیکورٹ،جج کے سمجھانے پر میاں بیوی صلح پر تیار

    اسلام آباد ہائیکورٹ،جج کے سمجھانے پر میاں بیوی صلح پر تیار

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں میاں بیوی کے درمیان دلچسپ غیر معمولی فیملی کیس ، جسٹس محسن اختر کیانی اور میاں بیوی کے درمیان اہم مکالمہ ، جج کے سمجھانے پر میاں بیوی صلح پر تیار ہو گئے

    عدالت نے دونوں کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر تمام بچوں کو عدالت پیش کیاجائے، جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ بچوں کوتقسیم نہیں کیا جاسکتا، میاں بیوی میں جھگڑے ہوتے ہیں لیکن ان کو ماں باپ کی لڑائی میں تبدیل مت کریں، گھربیوی کے نام کرانا کوئی بڑی بات نہیں، میری جائیداد بھی میری اہلیہ کے نام ہے،جج اور وکیل میاں بیوی اور بچوں کے دشمن ہیں، میاں بیوی خود جو معاملہ حل کرسکتے وہ جج اور وکیل نہیں کرسکتے،

    میاں، بیوی اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے، عدالت نے استفسار کیا کہ کتنے بچے ہیں اور کس کس عمر کے ہیں، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ساڑھے بارہ سے ساڑھے چار سال کی عمر کے چار بچے ہیں،دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں، ایک چھوٹا بیٹا خاتون کے پاس جبکہ تین بچے خاوند کے پاس ہیں،عدالت نے استفسار کیا کہ کیا میاں بیوی میں علیحدگی ہوگئی ہے،میاں بیوی نے عدالت میں بیان دیا کہ علیحدگی نہیں ہوئی اور نہ علیحدگی چاہتے ہیں،عدالت نے استفسار کیا کہ دونوں میں علیحدگی نہیں ہوئی،پھر مسئلہ کیا ہے کہ چار سال سے الگ رہ رہے ہیں،خاوند نے عدالت میں کہا کہ علیحدگی نہیں چاہتا نہ دوسری شادی کی، یہ کہتی ہے گھرمیرے نام کرو، جسٹس محسن اختر کیانی نےکہاکہ یہ توکوئی بڑی بات نہیں ہے، میں نے بھی اپنی ساری جائیداد اہلیہ کے نام کی ہوئی ہے، میاں بیوی خود جو معاملہ حل کرسکتے ہیں وہ جج اور وکیل نہیں کرسکتے، عدالت نے میاں بیوی کو ہدایت کی کہ عرصہ سے عدالتوں میں دھکے کھا رہے دونوں بیٹھ کر معاملہ حل کریں،ایک دوسرے کو معاف کرنا اور معافی مانگنا سیکھیں، ایک کو غصہ آئے تو دوسرے کو خاموش رہناچاہیے، ہر خاتون گھر میں سخت ہوتی ہے،عورت کا حوصلہ ہوتاہے کہ ماں باپ کو چھوڑ کر خاوند کے ساتھ رہتی ہے، اب بچوں کی تربیت کا وقت ہے چند سالوں میں یہ بڑے ہوجائیں گے تو دونوں سے نفرت کریں گے، اس وقت اگر صلح بھی کریں گے تو کام نہیں آئے گی،

    عدالتی استفسار پر دونوں میاں بیوی ایک دوسرے سے معافی مانگنے پر تیار ہو گئے،عدالت نے دونوں کو کمرہ عدالت میں ساتھ بیٹھنے کی ہدایت کردی،عدالت نے میاں بیوی کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر چاروں بچوں کا عدالت پیش کیاجائے،عدالت نے سماعت آئندہ جمعہ تک کیلئے ملتوی کردی

  • پاکستان 2026 کے لیے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کا صدر منتخب

    پاکستان 2026 کے لیے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کا صدر منتخب

    اسلام آباد: پاکستان کو عالمی سطح پر ایک اہم سفارتی اور ٹیکنالوجیکل کامیابی حاصل ہوئی ہے، جہاں پاکستان کو 2026 کے لیے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن (ڈی سی او) کا صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔

    اس کامیابی کو ملک کے ڈیجیٹل مستقبل، آئی ٹی شعبے اور عالمی تعاون کے فروغ کے لیے ایک سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے ڈی سی او کی صدارت سنبھالنے پر اپنے ردِعمل میں اسے ملک و قوم کے لیے باعثِ فخر اعزاز قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قیادت میں ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن نہ صرف رکن ممالک کے درمیان ٹیکنالوجی تعاون کو فروغ دے گی بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کا مؤقف بھی مزید مؤثر انداز میں اجاگر کیا جا سکے گا۔

    شزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ بطور صدر پاکستان کو مصنوعی ذہانت ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل اکانومی، سائبر سیکیورٹی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے حوالے سے اپنی پالیسیوں اور وژن کو عالمی فورمز پر پیش کرنے کا ایک مضبوط موقع ملے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان ڈیجیٹل اختراعات، نوجوانوں کی صلاحیتوں اور ٹیکنالوجی پر مبنی ترقی میں قائدانہ کردار ادا کرے گا۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان کے پاس ایک متحرک نوجوان آبادی، مضبوط آئی ٹی ٹیلنٹ اور تیزی سے ترقی کرتا ہوا ڈیجیٹل انفراسٹرکچر موجود ہے، جو اسے عالمی ڈیجیٹل معیشت میں نمایاں مقام دلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ان کے مطابق ڈی سی او کی صدارت پاکستان کے لیے سرمایہ کاری، بین الاقوامی شراکت داری اور ڈیجیٹل اصلاحات کے نئے دروازے کھولے گی۔

    ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن ایک بین الحکومتی پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد رکن ممالک کے درمیان ڈیجیٹل تعاون کو فروغ دینا، ٹیکنالوجی کے ذریعے معاشی ترقی کو ممکن بنانا اور ڈیجیٹل تقسیم کو کم کرنا ہے۔ ماہرین کے مطابق پاکستان کی صدارت نہ صرف ملکی آئی ٹی انڈسٹری کے لیے حوصلہ افزا ثابت ہوگی بلکہ خطے اور دیگر ترقی پذیر ممالک کے لیے بھی ایک مثبت مثال قائم کرے گی۔ڈی سی او کی صدارت پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کے لیے ایک تاریخی پیش رفت قرار دی جا رہی ہے

  • 
پی ٹی آئی کا مشال یوسفزئی کو بیانات پر شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ

    
پی ٹی آئی کا مشال یوسفزئی کو بیانات پر شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ

    
پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی رہنما سینیٹر مشال یوسفزئی کے متنازعہ بیانات کے بعد انہیں شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور فیملی کے خلاف نامناسب زبان کے استعمال کے پیش نظر کی جا رہی ہے۔
    ‎چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے خیبر پختونخوا ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "بہت ہوگیا، مشال یوسفزئی کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔ بانی پی ٹی آئی کی فیملی یا بہنوں کے خلاف کسی بھی زبان کی اجازت پارٹی میں نہیں دی جائے گی۔” انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی بھی شخص بانی پی ٹی آئی کی فیملی پر جملے کسے گا تو وہ پارٹی میں جگہ نہیں رکھے گا۔
    ‎بیرسٹر گوہر نے وضاحت کی کہ اتنی بڑی سیاسی جماعت میں اختلافات معمول کی بات ہیں اور ایک سیاسی ورکر کو چیئرمین سے اختلاف کرنے کا حق حاصل ہے، لیکن بانی پی ٹی آئی کی فیملی کے خلاف کسی بھی قسم کی تنقید برداشت نہیں کی جائے گی۔
    ‎پارٹی ذرائع کے مطابق شوکاز نوٹس میں مشال یوسفزئی کو اپنا موقف پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا اور اس کے بعد آئندہ کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔