Baaghi TV

Category: اسلام آباد

  • ایف بی آر کا بحریہ ٹاؤن کی ایک اور پراپرٹی نیلام کرنے کا اعلان

    ایف بی آر کا بحریہ ٹاؤن کی ایک اور پراپرٹی نیلام کرنے کا اعلان

    ایف بی آر نے بحریہ ٹاؤن کی ایک اور پراپرٹی کی نیلامی کا اشتہار جاری کر دیا ہے۔

    بحریہ ٹاؤن سے واجب الادا 26 ارب روپے کے ٹیکس کی وصولی کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں،ایف بی آر کے مطابق تحصیل مری میں واقع بحریہ ٹاؤن کی 527 کنال 10 مرلہ اراضی کی نیلامی 16 فروری کو عمل میں لائی جائے گی۔

    اس سے قبل ایف بی آر بحریہ ٹاؤن پارک روڈ اسلام آباد میں واقع ایک پلاٹ کی نیلامی کے ذریعے 2 ارب 5 کروڑ روپے سرکاری خزانے میں جمع کروا چکا ہے،بحریہ ٹاؤن سے ریکوری کے لیے گزشتہ ہفتے بحریہ ٹاؤن ٹاور کراچی کی پراپرٹی سے متعلق بھی پبلک نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

    ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ اس کی اجازت کے بغیر بحریہ ٹاؤن کراچی کی ضبط شدہ پراپرٹیز کی خرید و فروخت اور ٹرانسفر پر مکمل پابندی عائد رہے گی،ضبط شدہ پراپرٹیز سے متعلق کسی بھی قسم کے اعتراضات یا دعوے لارج ٹیکس پیئرآفس اسلام آباد میں مقررہ طریقہ کار کے تحت جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکس واجبات کی مکمل وصولی تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

  • دہشتگرد کا نہ کوئی صوبہ اور نہ ہی ملک ہوتا ہے،سہیل آفریدی

    دہشتگرد کا نہ کوئی صوبہ اور نہ ہی ملک ہوتا ہے،سہیل آفریدی

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی بہنوں کی ملاقات سے متعلق کسی قسم کی بات نہیں ہوئی۔

    وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع کے 2600 ارب روپے رکے ہوئے ہیں، وزیراعظم نے قبائلی اضلاع کے رکے ہوئے 26 ارب روپے جاری کرنے کی ہدایت کر دی ہے،ان کا کہنا تھا تیراہ، کرم اور باجوڑ کے جو لوگ قربانی دے رہے ہیں ان کے لیے 4 ارب روپےکی رقم کچھ بھی نہیں ہے، اگر آپ 4 ارب روپے کو ان علاقوں کے عوام کی قربانی سے جوڑیں گے تو پھر آپ عوام کی قربانیوں سے انحراف کریں گے،سہیل آفریدی کا کہنا تھا وزیراعظم سے ملاقات میں بانی پی ٹی آئی یا بہنوں سے ملاقات کے حوالے سے کسی قسم کی بات نہیں ہوئی، ملاقات میں کسی سیاسی معاملے پر بات نہیں ہوئی۔دہشتگردی کے واقعات سے متعلق سوال پر کہنا تھا دہشتگرد کا نہ کوئی صوبہ اور نہ ہی ملک ہوتا ہے، عید کے بعد وزیراعظم سے پھر ملاقات ہوگی اور دہشتگردی پر بات ہو گی، ہم پہلے سے کھل کر بات کررہے ہیں اور اپنا مؤقف دے رہے ہیں۔

  • قازقستان کے صدر کل پاکستان پہنچیں گے

    قازقستان کے صدر کل پاکستان پہنچیں گے

    جمہوریہ قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف 3 اور 4 فروری کو پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ کریں گے۔

    وزارتِ خارجہ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان کے مطابق یہ دورہ وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر کیا جا رہا ہےصدر توکایف اپنے دورے کے دوران صدرِ پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے، جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف سے تفصیلی مذاکرات بھی کریں گے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر توکایف پاکستان قازقستان بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے، جس میں دونوں ممالک کے تاجر، سرمایہ کار اور کاروباری نمائندے شریک ہوں گےصدر قازقستان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی پاکستان آئے گا، جس میں سینئر کابینہ اراکین اور اعلیٰ سرکاری افسران شامل ہوں گے۔

    وزارتِ خارجہ کے مطابق، یہ دورہ دونوں ممالک کو دوطرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لینے کا اہم موقع فراہم کرے گا۔ مذاکرات میں بالخصوص تجارت، لاجسٹکس، علاقائی رابطہ کاری، عوامی روابط (People-to-People Contacts) علاقائی اور عالمی فورمز پر تعاون جیسے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے امکانات پر بات چیت کی جائے گی۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر توکایف کا دورہ اس بات کا مظہر ہے کہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں، اور دونوں ممالک تاریخی و ثقافتی رشتوں کو موثر اور مضبوط تعاون میں تبدیل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ دونوں ملک خطے میں امن اور ترقی کے مشترکہ خواہاں ہیں۔

  • پاکستان سندھ طاس معاہدے کے منصفانہ اور مکمل نفاذ پر پختہ یقین رکھتا ہے،وزیراعظم

    پاکستان سندھ طاس معاہدے کے منصفانہ اور مکمل نفاذ پر پختہ یقین رکھتا ہے،وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پانی کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے،پاکستان آبی ذخائر کے منصفانہ، قانونی اور پرامن استعمال کے فروغ کیلئے عالمی سطح پر اپنی آواز بلند کرتا رہے گا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان 1971 کے آبی ذخائر کے عالمی معاہدے کا رکن ہے اور ملک قابلِ بھروسہ آبی ذخائر کو قومی بقا کیلئے کلیدی حیثیت دیتا ہے آبی ذخائر خشک سالی، سیلاب اور موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں لاکھوں پاکستانیوں کیلئے آبی ذخائر روزگار اور روزمرہ زندگی کا لازمی حصہ ہیں، جبکہ ان کا تحفظ انفرادی اور اجتماعی سطح پر سماجی فلاح و بہبود کا ضامن ہے۔

    انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان سندھ طاس معاہدے کے منصفانہ اور مکمل نفاذ پر پختہ یقین رکھتا ہے پانی کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے کی کوئی بھی کوشش عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کے مترادف ہےپاکستان آبی ذخائر کو قومی، ماحولیاتی، سماجی اور ثقافتی اثاثہ سمجھتے ہوئے ان کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گا،پاکستان آبی ذخائر کے منصفانہ، قانونی اور پرامن استعمال کے فروغ کیلئے عالمی سطح پر اپنی آواز بلند کرتا رہے گا۔

  • ملک میں بارشوں اور برفباری کا نیا سسٹم داخل

    ملک میں بارشوں اور برفباری کا نیا سسٹم داخل

    ملک کے مختلف حصوں میں ایک نیا موسمی نظام داخل ہو چکا ہے جس کے باعث کئی شہروں اور بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن، قلعہ عبداللہ اور پشین میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ کوژک ٹاپ، شیلا باغ اور لوئی بند جیسے بلند مقامات پر برفباری شروع ہو گئی ہے2 سے 4 فروری کے دوران گلگت بلتستان، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان ہے، جبکہ بعض پہاڑی علاقوں میں برف بھی پڑنے کی توقع ہے۔

    پنجاب کے مختلف اضلاع مری، گلیات، ملتان، جھنگ، سرگودھا اور فیصل آباد میں ہلکی بارش متوقع ہے،چترال، دیر، کوہستان، سوات اور کالام میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہےاسلام آباد اور اس کے اطراف موسم سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے،ایبٹ آباد اور نواحی علاقوں میں بھی آج سے بارش شروع ہونے کی توقع ظاہر کی گئی ہے، حکام نے سیاحوں اور مقامی افراد کو شدید سردی اور ممکنہ برفباری کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

  • وزیراعظم کی دعوت پر مسائل پیش کروں گا، سہیل آفریدی

    وزیراعظم کی دعوت پر مسائل پیش کروں گا، سہیل آفریدی

    
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ انہیں کل وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے دعوت ملی ہے اور وہ صوبے کے مسائل اسلام آباد میں پیش کریں گے۔
    خیبرامن جرگہ سے خطاب میں انہوں نے بلوچستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی مذمت کی اور کہا کہ وفاق نے ماضی میں آئی ڈی پیز کے اربوں روپے ہڑپ کیے۔ ان کے مطابق انہوں نے چار ارب روپے مختص کیے تو وفاق کی جانب سے ان پر کرپشن کے الزامات لگائے جا رہے ہیں، اور انہوں نے وعدہ کیا کہ متاثرین کے لیے 100 ارب روپے فراہم کیے جائیں گے۔
    ‎سہیل آفریدی نے کہا کہ وہ تمام قبائلی اضلاع کا دورہ کریں گے اور اسلام آباد میں دھرنے کے حوالے سے عوامی رائے لیں گے۔ انہوں نے گورنر راج کے نفاذ کی سازشوں کا بھی ذکر کیا اور خدشہ ظاہر کیا کہ انہیں عدالت کے ذریعے نااہل یا عہدے سے ہٹایا جا سکتا ہے۔

  • عمران خان کا علاج انکی رضامندی سے ہوا، صحت پر سیاست نہیں، عطااللہ تارڑ

    عمران خان کا علاج انکی رضامندی سے ہوا، صحت پر سیاست نہیں، عطااللہ تارڑ

    
وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ہمارے خلاف جو بھی موقف اپنائے، حکومت صحت کے معاملات پر سیاست نہیں کرے گی۔
    انہوں نے بتایا کہ سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایک معمولی سا علاج ہوا، جس کے بعد وہ مکمل طور پر صحتیاب ہیں۔ عطااللہ تارڑ نے واضح کیا کہ علاج مکمل طور پر عمران خان کی رضامندی سے کیا گیا۔

  • صدر ورلڈ بینک کی پاکستان آمد،گردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال کا دورہ

    صدر ورلڈ بینک کی پاکستان آمد،گردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال کا دورہ

    صدر ورلڈ بینک اجے پال سنگھ بنگا کا گردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال کا دورہ وفاقی وزیر محمد ورنگزیب اور صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

    صدر ورلڈ بینک اجے پال سنگھ بنگا نے وفد کے ہمراہ گردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال میں خصوصی عبادت کی انہوں نے گردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال کے لنگر خانہ میں کھانا کھایا۔

    صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کا گفتگو میں کہناتھاکہ گردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال میں صدر ورلڈ بینک کی آمد سے مثبت پیغام جائے گا پاکستان میں تمام مذاہبِ کے پیروکاروں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں تاریخی مذہبی عبادت گاہوں میں تزین و آرائش کا کام جاری ہے۔

    فرانس میں بچوں کے دودھ میں زہریلے مواد کا انکشاف

    حکومت پنجاب کی جانب سے مذہبی سیاحت کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ بھی جاری ہے، یہاں ہر سال بیساکھی کے موقع پر ہزاروں ملکی و غیر ملکی سکھ زائرین مذہبی رسومات کے لیے آتے ہیں۔

    دورے کے موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری (مزارات) متروکہ وقف املاک بورڈ حکومت پاکستان ناصر مشتاق، ایڈیشنل سیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتی امور ہنجاب حیدر عباس وٹو کمشنر راولپنڈی،سی پی اور راولپنڈی،ڈی سی اٹک سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے-

    بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ، ایک ماہ کے لیے سخت پابندیاں عائد

  • بھارت اور کالعدم بی ایل اے ایک ہی سکے کے 2 رخ ہیں  ،خواجہ آصف

    بھارت اور کالعدم بی ایل اے ایک ہی سکے کے 2 رخ ہیں ،خواجہ آصف

    وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) بھارت کی پراکسی ہے، ان شا اللہ تعالیٰ دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا،بھارت اور کالعدم بی ایل اے ایک ہی سکے کے 2 رخ ہیں –

    وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ گرفتار شدہ دہشتگردوں کے انکشافات سے ثابت ہوتا کہ دہشتگردی میں بھارت ملوث ہے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) انسانی حقوق کا لبادہ اوڑھ کر دہشتگردی میں ملوث ہے اور شہری آبادی، مزدوروں، خواتین اور بچوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

    انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان میں حالیہ منظم دہشتگرد حملے کو سیکیورٹی فورسز نے مکمل طور پر ناکام بنا دیا ہے اور دہشتگرد بے شمار لاشیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ دہشتگردوں کا مقصد پاکستان کو عدم استحکام اور معاشی تباہی کی طرف دھکیلنا ہے، جبکہ ملک گزشتہ 2 برس میں معاشی کھنڈرات سے نکل کر بہتری کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے بھارت اور کالعدم بی ایل اے ایک ہی سکے کے 2 رخ ہیں بی ایل اے نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی کالعد م تنظیم ہے گر فتا ر دہشتگردوں کے بیانات اور دستیاب انٹیلی جنس معلومات سے بھارت کے کردار کی نشاندہی ہوتی ہے، جبکہ دہشتگردوں کے روابط بھار ت اور افغا نستا ن میں موجود ہینڈلرز سے بھی ملتے ہیں۔

    ہم ایک ہزار سال تک جنگ لڑیں گے، پاکستان ٹوٹنے کے لیے نہیں بنا،وزیراعلیٰ بلوچستان

    انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز بلوچستان میں دہشتگردی کے 12 مختلف واقعات پیش آئے، جن میں نوشکی، دالبندین اور ایف سی ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنایا گیا۔ 2 مقامات پر خواتین کو خودکش حملوں کے لیے استعمال کیا گیا، پسنی میں مارے جانے والی خودکش بمبار بھی خاتون تھی، جبکہ کراچی میں ایک ناکام خودکش بمبار نے اعترافِ جرم کیا،سیکیورٹی فورسز کلیئرنس آپریشن میں مصروف ہیں اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق گزشتہ 2 دنوں میں مارے جانے والے دہشتگردوں کی تعداد 100 سے تجاوز کرسکتی ہے، تاہم ان کارروائیوں میں سیکیورٹی فورسز کے 11 جوان شہید ہوئے۔

    انڈر 19ورلڈ کپ: بھارت کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

    خواجہ آصف نے دہشتگردوں کی جانب سے لاپتا افراد کے بیانیے کو فراڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا استعمال عوام کو گمراہ کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے بلوچستان سمیت ملک کے تمام صوبوں میں امن کا قیام قومی ایجنڈا ہے اور دہشتگردوں کو آنے والے دنوں میں مزید سخت جواب دیا جائے گابھارت ماضی میں بھی فارن فنڈنگ کے ذریعے شہریوں اور سرکاری ملازمین کو نشانہ بناتا رہا ہے، تاہم پاکستان پوری قوت سے دہشتگردی کے خلاف کھڑا ہے ملک کی حفاظت کے لیے جو بھی کرنا پڑا کیا جائے گا اور دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے گا، دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو بھی وہیں بھیجیں گے جہاں دہشتگردوں کو بھیجا جا رہا ہے۔

    پاکستان کا خوف :بھارت کے دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافے کا مطالبہ

  • عمران خان میں آنکھوں کی سنگین بیماری کی تشخیص

    عمران خان میں آنکھوں کی سنگین بیماری کی تشخیص

    اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان میں آنکھوں کی سنگین بیماری کی سینٹرل ریٹینل وین اوکلوژن (CRVO) کی تشخیص ہوئی ہے

    ماہرین امراض چشم کے مطابق یہ عارضہ عموماً عمر رسیدہ افراد میں پایا جاتا ہے اور اس کا تعلق دل اور خون کی نالیوں سے جڑے خطراتی عوامل جیسے ہائی بلڈ پریشر، کولیسٹرول کی زیادتی، ذیابیطس اور دل کی بیماریوں سے ہوتا ہے سی آر وی او اس وقت ہوتا ہے جب ریٹینا (آنکھ کے پردے) سے خون واپس لے جانے والی مرکزی رگ، جسے سینٹرل ریٹینل وین کہا جاتا ہے، بند ہو جاتی ہے، جو عموماً خون کے لوتھڑے (clot) کے باعث ہوتا ہے اس رکاوٹ کے نتیجے میں خون کی روانی متاثر ہو جاتی ہے، جس سے ریٹینا میں سوجن، رطوبت اور خون کا رساؤ اور بعض اوقات آنکھ کے اندر خون بہنے کی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے اس کے باعث نظر اچانک یا بتدریج کمزور ہو سکتی ہے۔

    سی‌آر وی او کے مریضوں کو قریبی اور مسلسل نگرانی کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ کچھ مریضوں میں چند ہفتوں یا مہینوں کے اندر سنگین پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں اس بیماری کو بعض اوقات غیر رسمی طور پر “سو دن کا گلوکوما” بھی کہا جاتا ہے، جو دراصل نیو ویسکیولر گلوکوما کی طرف اشارہ ہے یہ ایک پیچیدگی ہے جو شدید ریٹینل وین اوکلوژن کے بعد پیدا ہو سکتی ہے، جب غیر معمولی نئی خون کی نالیاں بنتی ہیں اور آنکھ کا دباؤ بڑھ جاتا ہے۔

    پاکستان ورلڈ کپ کھیلے گا یا نہیں، فیصلہ آج ہونے کا امکان ، پلان بی بھی تیار

    ماہرِ چشم جنہوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر کہا کہ یہ صرف آنکھوں کا مسئلہ نہیں ہوتا، یہ جسم میں موجود خون کی نالیوں کی بیماریوں کی علامت بھی ہو سکتا ہے، اس لیے مریض کی مجموعی صحت کی سخت نگرانی ضروری ہوتی ہے۔

    عمران خان کے معاملے میں ڈاکٹروں کے مطابق ان کی دائیں آنکھ کی نظر کم ہونے پر تفصیلی معائنہ کیا گیا، جس میں ریٹینا کی امیجنگ اور آپٹیکل کوہیرنس ٹوموگرافی (OCT) شامل تھی یہ معائنہ اڈیالہ جیل میں کیا گیا ان نتائج کی بنیاد پر ڈاکٹروں نے اسپتال میں فالو اَپ علاج کا مشورہ دیا، جس کے بعد گزشتہ ہفتے رات گئے انہیں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) منتقل کیا گیا تاکہ تجویز کردہ طریقۂ علاج کیا جا سکے۔

    پمز میں عمران خان کو اینٹی وی ای جی ایف دوا کا آنکھ کے اندر انجیکشن دیا گیا، جو ریٹینا کی سوجن (جسے میکولر ایڈیما کہا جاتا ہے) کم کرنے اور خون کی نالیوں سے ہونے والے رساؤ کے باعث مزید نقصان کو روکنے کے لیے ایک معیاری علاج ہے ماہرِ چشم کے مطابق اس نوعیت کے انجیکشن عموماً ماہانہ بنیادوں پر لگانے پڑتے ہیں، خاص طور پر علاج کے ابتدائی مرحلے میں،زیادہ امکان ہے کہ انہیں ہر ماہ مزید انجیکشنز کی ضرورت پڑے، یہ اس بات پر منحصر ہوگا کہ ریٹینا علاج پر کس طرح ردِعمل دیتا ہے۔

    انڈر 19ورلڈ کپ: بھارت کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری