Baaghi TV

Category: اسلام آباد

  • آئینی عدالت نے پسند کی شادی کرنے والی کو شوہر کیساتھ جانے کی اجازت دیدی

    آئینی عدالت نے پسند کی شادی کرنے والی کو شوہر کیساتھ جانے کی اجازت دیدی

    پسند کی شادی سے متعلق کیس ،وفاقی آئینی عدالت نے پسند کی شادی کرنے والی ماریہ کو شوہر کیساتھ جانے کی اجازت دیدی

    عدالت نے لڑکی کے والدین کو مبینہ جعلی نکاح پر متعلقہ فورم سے رجوع کی ہدایت کر دی، لڑکی ماریہ نے کہا کہ مجھے اغواء نہیں کیا گیا مرضی سے شہریار سے شادی کی۔وکیل والدین نے کہا کہ بچی کی عمر بارہ سال ہے،کم سن بچی کا نکاح نہیں ہو سکتا ،جسٹس حسن رضوی نے کہا کہ برتھ سرٹیفکیٹ اور ب فارم 10 سال کی تاخیر سے لیا گیا،
    لڑکی 12 سال کی کسی طرح سے نہیں لگتی۔لڑکی نے مجسٹریٹ کے روبرو سیکشن 164 کا بیان دیا۔لڑکی کہہ رہی ہے وہ اغواء نہیں ہوئی۔لڑکی خود کو بالغ بتا رہی ہے،لڑکی کی شادی کو چھ ماہ ہو چکے ہے۔آئینی عدالت نے پسند کی شادی کا کیس نمٹا دیا

  • ترک صدر  نے  عمران خان کو ترکیہ آنے کی آفر کی،سابق سینیٹر کا انکشاف

    ترک صدر نے عمران خان کو ترکیہ آنے کی آفر کی،سابق سینیٹر کا انکشاف

    ر سابق سینیٹر مشاہد حسین سید نے انکشاف کیا ہے کہ ترک صدر طیب اردوان نے عمران خان کو ترکیہ آنے کی آفر کی ہے۔

    نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےمشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ ترک صدر کی طرف سے عمران خان کو یہ آفر 2025 میں آئی تھی، وہ واحد غیرملکی لیڈر ہیں جنہوں نے پاکستان کے ساتھ اس معاملے پر بات کی تھی، بڑے مسائل حل کرنے کے لیے یہ مسئلہ حل کرنا ہوگا، دہشتگردی اور معیشت کی بحالی وقت کی اہم ضرورت ہے جس کے لیے سیاسی تصفیہ ضروری ہے۔

    مشاہد حسین نے کہا کہ سیاست میں کوئی چیز ناممکن نہیں، نومبر 2024 میں عمران خان کی رہائی کا فیصلہ بھی ہوا تھا لیکن ان کے نادان دوستوں نے موقع پر سبوتاژ کردیا سیاسی چپقلش 3 سال سے چل رہی ہے، عمران خان نظام کا حصہ ہے، اسٹبلشمنٹ سے ان کا اچھا تعلق رہا، جنرل ضیا اور جنرل باجوہ سے اچھے تعلقات رہے، فوج کے پسندیدہ رہے ہیں اور یہ پسندیدگی بحال بھی ہوسکتی ہے۔

  • قازقستان کے صدر سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے

    قازقستان کے صدر سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے

    جمہوریہ قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف آج اپنے پہلے تاریخی سرکاری 2 روزہ دورہ پر اسلام آباد پہنچیں گے۔

    وزارتِ خارجہ کے مطابق قازق صدر 3 اور 4 فروری کو پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ کریں گے یہ دورہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی خصوصی دعوت پر کیا جا رہا ہے صدر توکایف اپنے دورے کے دوران صدرِ پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے، جبکہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ساتھ دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی مذاکرات ہوں گے۔ ان ملاقاتوں میں باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔

    صدر توکایف اپنے دورے کے دوران پاکستان قازقستان بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے، جس میں دونوں ممالک کے تاجر، سرمایہ کار اور کاروباری رہنما شریک ہوں گے، فورم کا مقصد تجارتی روابط کو فروغ دینا اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنا ہے قازقستان کے صدر کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی پاکستان آئے گا، جس میں سینئر کابینہ اراکین اور اعلیٰ سرکاری افسران شامل ہوں گے۔ وفد مختلف شعبوں میں تعاون کو عملی شکل دینے پر بات چیت کرے گا۔

    وزارتِ خارجہ کے مطابق، یہ دورہ پاکستان اور قازقستان کو دوطرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لینے کا اہم موقع فراہم کرے گا۔ مذاکرات میں تجارت، لاجسٹکس، علاقائی رابطہ کاری، عوامی روابط (People-to-People Contacts) اور علاقائی و عالمی فورمز پر تعاون کے امکانات پر غور کیا جائے گا۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر توکایف کا دورہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ پاکستان اور قازقستان کے تعلقات مسلسل مضبوط ہو رہے ہیں۔ دونوں ممالک تاریخی اور ثقافتی روابط کو مؤثر اقتصادی اور تزویراتی تعاون میں تبدیل کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور خطے میں امن و ترقی کے مشترکہ خواہاں ہیں۔

  • ذاتی اخلاقیات یا ہمدردی کی قانون میں کوئی جگہ نہیں،وفاقی آئینی عدالت

    ذاتی اخلاقیات یا ہمدردی کی قانون میں کوئی جگہ نہیں،وفاقی آئینی عدالت

    اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے کہا ہے کہ عدالتیں ذاتی اخلاقیات یا ہمدردی کی بنیاد پر قانون کی جگہ کوئی اور معیار لاگو نہیں کر سکتیں۔

    مقدمے کی سماعت کے دوران وفاقی آئینی عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا ہے کہ ججز کو جذبات نہیں بلکہ قانون کے مطابق فیصلے کرنے ہوں گے عدالتیں ذاتی اخلاقیات یا ہمدردی کی بنیاد پر قانون کی جگہ کوئی اور معیار لاگو نہیں کر سکتیں،عدالتی فیصلوں کی بنیاد ذاتی عقائد یا سیاسی حقائق نہیں بن سکتے عد التی ساکھ جذباتی فیصلوں میں نہیں بلکہ قانون پر عمل درآمد میں مضمر ہے۔

    عدالت نے سندھ ہائی کورٹ کا حکم کالعدم قرار دے دیا جس کے تحت ایک طالبعلم کو اسپیشل / سپر سپلیمنٹری امتحان میں شرکت کی اجازت دی گئی تھی عدالت نے واضح کیا کہ قانون، ضابطے یا ریگولیشن میں اسپیشل / سپر سپلیمنٹری امتحان کی اجازت موجود نہیں، اس لیے ہائی کورٹس ہمدردی، مساوات یا ذاتی احساسات کی بنیاد پر ایسے احکامات جاری نہیں کر سکتیں۔

    عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ججز کو بلا خوف و امتیاز قانون کے مطابق انصاف کرنا ہوتا ہے کیوں کہ پاکستان افراد نہیں بلکہ آئین کے تحت چلنے والی ریاست ہے ججز نجی افراد نہیں بلکہ غیرجانبدار منصف ہوتے ہیں ۔ ہمدردی کو قانونی ذمہ داری پر ترجیح دینا عدالتی منصب سے انحراف کے مترادف ہے۔

    عدالت نے قرار دیا کہ ہائی کورٹس خود آئین کی تخلیق ہیں پاکستان کا آئینی سفر ہمیشہ قانون کے دائرے میں طے ہوا ہے، جہاں ذاتی نیک نیتی یا بے لگام اختیار آئینی نظام کا حصہ نہیں، ہائی کورٹس آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت محدود دائرہ اختیار رکھتی ہیں وہ صرف وہی اختیار استعمال کر سکتی ہیں جو آئین یا قانون میں دیا گیا ہو عدالت نے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی عدالتی فورم کو آئینی حدود سے تجاوز کا اختیار حاصل نہیں۔

    واضح رہے کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے ایک طالبعلم گردے کی پیوندکاری کے باعث سالانہ امتحان میں شریک نہ ہو سکے تھے طبی وجوہات کی بنا پر وہ سپلیمنٹری امتحان بھی مس کر گئے طالبعلم نے اس سلسلے میں وائس چانسلر کو 2 درخواستیں دی تھیں، تاہم یونیورسٹی انتظامیہ نے دونوں درخواستیں مسترد کر دیں۔

    بعد ازاں طالبعلم نے آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا، جہاں انہیں اسپیشل / سپر سپلیمنٹری امتحان میں شرکت کی اجازت دی گئی، تاہم وفاقی آئینی عدالت نے اس فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ ایسے احکامات قانون اور آئین کے دائرہ اختیار سے باہر ہیں۔

    یہ اہم فیصلہ فیصلہ جسٹس عامر فاروق نے 18 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامے کی صورت میں جاری کیا۔

  • پاکستان اور کینیڈا کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

    پاکستان اور کینیڈا کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

    اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی خان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں تجارت، سرمایہ کاری، معدنیات، زراعت اور توانائی کے شعبوں میں وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاکستان کی جانب سے دنیا کی سب سے بڑی معدنیاتی کانفرنس پراسپییکٹرز اینڈ ڈیولپرز ایسوسی ایشن آف کینیڈا 2026 میں شرکت پر بھی بات چیت ہوئی۔ یہ کانفرنس پاکستان کی معدنیات کو عالمی سرمایہ کاروں سے متعارف کروائے گی اور پاکستانی کان کنی کمپنیوں کے کینیڈین ماہرین سے رابطہ کا باعث بنے گی۔

    پاکستان اور کینیڈا نے ڈیری اور لائیو اسٹاک کے شعبوں میں بھی تعاون، جدید فارمینگ، جینیٹکس اور وباوں کے کنٹرول کے ذریعے پیداوار اور معیار بڑھانے پر اتفاق کیا پاکستان میں قابل تجدید توانائی میں کینیڈین سرمایہ کاری، وقت پر منظوری اور باقاعدہ قوانین کی منظوری کو اہم قرار دیا گیادوطرفہ اقتصادی تعلقات مضبوط کرنے، ادارہ جاتی روابط بڑھانے اور پرائیویٹ سیکٹرکی شمولیت کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

    پاکستان کی اقتصادی ترقی میں کامیاب اقدامات اور سرمایہ کاری کے مواقع قومی معیشت کے لیے روشن مستقبل کی نوید ہیں، ایس آئی ایف سی پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

  • 
یوم یکجہتی کشمیر: 5 فروری کو ملک بھر میں عام تعطیل

    
یوم یکجہتی کشمیر: 5 فروری کو ملک بھر میں عام تعطیل

    
حکومت نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر 5 فروری کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اس دن صبح 10 بجے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔
    یاد رہے کہ بھارت نے 5 اگست 2019 کو آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کر کے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی اور اسے دو وفاقی اکائیوں میں تقسیم کر دیا تھا۔ اس اقدام کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرفیو اور مواصلاتی بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ گزشتہ ماہ محدود موبائل ڈیٹا اور انٹرنیٹ خدمات بحال کی گئی ہیں، مگر خطے میں صورتحال اب بھی نازک ہے۔

  • پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹرگوہر کی بلوچستان میں دہشتگردی کی شدید مذمت

    پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹرگوہر کی بلوچستان میں دہشتگردی کی شدید مذمت

    
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بلوچستان میں دہشتگردی کی شدید مذمت کی اور شہید ہونے والے افراد کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
    بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جو بھی ہتھیار اٹھا کر لوگوں کو شہید کرتا ہے وہ اس ملک کا دشمن ہے اور بلوچستان میں دہشتگردی میں بھارت ملوث ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے لیے کوئی جگہ نہیں، اور کسی دہشتگرد کو پناہ نہیں دی جائے گی۔

  • 
سینیٹ نے بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی

    
سینیٹ نے بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی

    
سینیٹ پاکستان نے بلوچستان میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔
    سینیٹ نے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بہادری اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا جو عوام کی حفاظت اور ملک کے دفاع کے لیے اپنی جانیں خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
    ‎سینیٹ نے بلوچستان میں امن، ترقی اور سیاسی شمولیت کے لیے اپنی وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پائیدار سیکیورٹی معاشرتی و اقتصادی ترقی، اچھے حکمرانی اور آئینی حقوق کے احترام سے الگ نہیں۔
    ‎قومی اسمبلی نے دہشت گردی کو کامیاب نہ ہونے دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی یکجہتی اور عوام کی ارادے پر تشدد، انتہا پسندی اور دہشت گردی غالب نہیں آئے گی۔
    ‎سینیٹ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حملوں کی شفاف، فوری اور حتمی تحقیقات یقینی بنائی جائیں اور دہشت گردوں، سہولت کاروں اور دہشت گردی کے مقامی و بین الاقوامی پشت پناہوں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔
    ‎ساتھ ہی وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے کہا گیا کہ بلوچستان میں انٹیلی جنس کا تعاون، سرحدی سیکورٹی اور انسداد دہشت گردی کے اقدامات مزید مضبوط کیے جائیں۔

  • 
وفاقی وزیر علیم خان نے سینیٹ میں پلوشہ خان سے معذرت کرلی

    
وفاقی وزیر علیم خان نے سینیٹ میں پلوشہ خان سے معذرت کرلی

    
وفاقی وزیر مواصلات و نجکاری علیم خان نے سینیٹ اجلاس میں پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان سے معذرت کی ہے۔
    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علیم خان نے کہا کہ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ایک واقعہ پیش آیا، اور 24 سال سے سیاست میں انہوں نے ہر کولیگ کے ساتھ احترام کا رشتہ قائم رکھا ہے۔ انہوں نے کہا، "کبھی ایسے لمحات آ جاتے ہیں، میں محترمہ سینیٹر پلوشہ خان، سینیٹر پرویز رشید اور دیگر ارکان سے دلی طور پر معذرت خواہ ہوں۔”
    ‎اس پر پلوشہ خان نے کہا کہ سب کی عزت برابر ہے اور امید ہے کہ آئندہ اجلاس میں یہ ماحول نہیں ہوگا۔
    ‎یاد رہے کہ 19 دسمبر کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات میں وفاقی وزیر علیم خان اور پلوشہ خان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی، جس میں علیم خان نے پلوشہ خان کو "شٹ اپ” کہا تھا، جبکہ جواب میں پلوشہ خان نے "یو شٹ اپ” کہا تھا۔ سینیٹر پرویز رشید نے بیچ بچاؤ کی کوشش کی تھی لیکن وہ ناکام رہی۔

  • سہیل آفریدی کی وزیراعظم سے ملاقات پہلے ہونی چاہیے تھی.وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری

    سہیل آفریدی کی وزیراعظم سے ملاقات پہلے ہونی چاہیے تھی.وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری

    
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی وزیراعظم سے ملاقات پہلے ہونی چاہیے تھی اور یہ ان کی ذمہ داری تھی کہ وہ بروقت آئیں۔
    انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے اگر وزیراعلیٰ وفاق سے بات نہیں کرتے تو عوام کو نقصان پہنچتا ہے۔ طلال چوہدری نے عمران خان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم بالکل ٹھیک ہیں اور بیرون ملک علاج کے لیے بھیجنا ابھی بہت دور کی بات ہے۔