Baaghi TV

Category: اسلام آباد

  • 
مری میں شدید برفباری میں اضافہ، ہنگامی صورتحال نافذ، سیاحوں کے داخلے پر پابندی

    
مری میں شدید برفباری میں اضافہ، ہنگامی صورتحال نافذ، سیاحوں کے داخلے پر پابندی

    ملکہ کوہسار مری میں گزشتہ رات سے شروع ہونے والی برفباری میں شدت آ گئی ہے، جس کے باعث مختلف علاقوں میں نظامِ زندگی متاثر ہو گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق برف ہٹانے کے لیے اضافی عملہ اور مشینری طلب کر لی گئی ہے جبکہ تقریباً 5 ہزار سیاحوں کو محفوظ طریقے سے نکالنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
    ‎وزیرِ مواصلات پنجاب ملک صہیب بھرتھ کا کہنا ہے کہ مری کی مرکزی سڑکیں بحال ہیں اور حکومت پنجاب کے تمام متعلقہ ادارے مکمل طور پر متحرک ہیں۔ ان کے مطابق تمام مشینری فیلڈ میں موجود ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔
    ‎شدید برفباری کے باعث جھیکا گلی اور گردونواح میں معمولاتِ زندگی مفلوج ہو چکے ہیں، جبکہ سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
    ‎ڈی پی او مری ڈاکٹر رضا تنویر کے مطابق شدید برفباری، بارش اور پھسلن کے باعث ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی ہے۔ پولیس اور ریسکیو ادارے شہریوں اور سیاحوں کے محفوظ انخلا کے لیے ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔ حدِ نگاہ صفر ہونے کے باعث مری کی جانب سفر نہ کرنے کی ٹریول ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔
    ‎برفانی طوفان کے پیشِ نظر مری میں مزید گاڑیوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ بھارہ کہو اور سترہ میل کے مقامات پر رکاوٹیں لگا دی گئی ہیں۔ سی ٹی او حمزہ ہمایوں کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور پولیس ہائی الرٹ ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سیاحت کے خلاف نہیں، تاہم انسانی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور آخری سیاح کے محفوظ انخلا تک ریسکیو سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

  • لگتا ہے کہ آگ لگنے کے واقعے میں اٹھارویں ترمیم کو آگ لگانا چاہتے ہیں،شازیہ مری

    لگتا ہے کہ آگ لگنے کے واقعے میں اٹھارویں ترمیم کو آگ لگانا چاہتے ہیں،شازیہ مری

    پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ کراچی میں افسوسناک واقعے پر سب کو تکلیف ہوئی، دکھ کا جتنا بھی اظہار کیا جائے کم ہوگا۔

    پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھا رہی ہے لیکن اس واقعے پر جو سیاست کی جارہی ہے وہ افسوسناک ہے، آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات کی ضرورت ہے، لگتا ہے کہ آگ لگنے کے واقعے میں اٹھارویں ترمیم کو آگ لگانا چاہتے ہیں،اس واقعے پر بات کرتے کرتے آپ اٹھارویں ترمیم پر بات کرنے لگے ہیں، ایک وفاقی وزیر نے سندھ کے شہر کو وفاق کے قبضے میں دینے کی بات کی، ہم جانتے ہیں آپ نے قبضے کی سیاست کی اور نام لے لے کر خود کو ایکسپوز کیا، ایم کیو ایم کے تمام لوگوں نے وقت کیساتھ ایک دوسرے پر چارج شیٹ دی، ایسی بات کرکے کئی لوگوں کے احساسات کو مجروح کیا گیا،مسلم لیگ ن کے وزیر نے بیان دیا ہو یا کسی اور نے دیا ہو وہ قابل مذمت ہے، کراچی کو سب پتا ہے اس لیے کوئی آپ کے پیچھے نہیں کھڑا۔

  • میں اٹھارہ سال سے کم عمر کی شادیاں کراؤں گا دیکھوں گا تم کیا کرتے ہو ،مولانا فضل الرحمان

    میں اٹھارہ سال سے کم عمر کی شادیاں کراؤں گا دیکھوں گا تم کیا کرتے ہو ،مولانا فضل الرحمان

    جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آج جو قانون سازی ہوئی وہ خلاف شریعت ہوئی ہے،ہم نے اسلامی نظریاتی کونسل کو یہ بل بھیجنے کا مطالبہ کیا

    پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ نہیں سنا گیا ،ایسے قوانین پر لکھا ہوتاہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی اداروں کی خواہش پر ترامیم کی جارہی ہیں،،عائلی قوانین غیر اسلامی منظور کئے گئے،میں اعلان کرتا ہوں ان غیر اسلامی قوانین کی خلاف ورزی میں کراؤں گا، میں اٹھارہ سال سے کم عمر کی شادیاں کراؤں گا دیکھوں گا تم کیا کرتے ہو آپ کے غیر اسلامی قوانین کو پاؤں تلے روندوں گا،

    مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کے پہلے صدر نے پاکستان کے خاتمے کی بات بطور منشور پیش کی ،حماس کو کچلنے کے بعد ایران اور پھر ایران میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف تیاری کررہا ہے ،اگر اسرائیل کے اقوام متحدہ میں بیٹھنے کی دلیل پر اس کے ساتھ بیٹھا جاسکتا ہے تو پھر پاکستانی پاسپورٹ پر اسرائیل جانے کی پابندی کیوں لگائی گئی ہے،اتنا بڑا فیصلہ لیتے ہوئے پارلیمان سے کیوں نہیں پوچھا گیا ،اللّٰہ کے بجائے حکومت پاکستان ٹرمپ کے بت کو راضی کر رہی ہے اس سے بڑا شرک کوئی نہیں ہوسکتا ، ہم خدا کو ناراض کر رہے ہیں، ہم اس پیس اکارڈ کو مسترد کرتے ہیں، اسرائیل کی غلامی میں پاکستان کام کرنے کے لیے رضامند ہوگیا ہے، یہ مسلمانوں اور فلسطینیوں سے غداری ہے

  • ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری،بالائی علاقوں میں زمینی رابطے منقطع

    ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری،بالائی علاقوں میں زمینی رابطے منقطع

    ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث بالائی علاقوں میں زمینی رابطے منقطع ہوگئے ہیں۔

    استور میں گزشتہ رات سے مسلسل برفباری جاری ہے جس سے نظامِ زندگی مفلوج ہوگیا ہے اور لوگ گھروں کے اندر محصور ہیں،اسکردو شہر اور گردو نواح میں بھی برفباری کے باعث بالائی علاقوں کے ساتھ زمینی رابطے منقطع ہوگئے ہیں، یہاں بھی معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں،دیر شہر میں بھی برفباری نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں جبکہ سیاحتی مقام کمراٹ سمیت لواری ٹنل میں دو فٹ تک برف پڑ چکی ہے،ڈوگدرہ، کوہستان میں رابطہ سڑکیں بند ہیں اور شہر میں رات سے بجلی کی سپلائی بھی معطل ہے،مالم جبہ میں 3 فٹ اور کالام میں ڈھائی فٹ تک برفباری ریکارڈ کی گئی،کوہستان میں پٹن ایف ڈبلیو کیمپ کے پاس راولپنڈی سے گلگت جانے والی بسیں برف میں پھنس گئیں جن میں بچے، بوڑھے اور خواتین بھی شامل ہیں،علاوہ ازیں ہنزہ اور نگر میں برفباری کے باعث رابطہ سڑک بند ہوگئی، وادی چیپورسن میں خیموں میں مقیم زلزلہ متاثرین کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

    دوسری جانب پشاور میں گزشتہ روزسے جاری بارش کا سلسلہ تھم گیا ہے جبکہ گلیات اور مری میں رات کو شدید برفباری ہوئی جس کے بعد پھلگراں ٹول پلازا سے مری کی طرف ہر قسم کی ٹریفک کو بند کردیا گیا۔

    تیراہ (خیبر), برف باری میں پاک فوج کی بروقت امدادی کارروائیاں جاری ہیں،شدید برف باری کے دوران پاک فوج تیراہ سے عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کی مکمل دیکھ بھال کر رہی ہے۔ریاست مشکل وقت میں اپنے شہریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے

  • پولیس نےایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کو گرفتار کر لیا

    پولیس نےایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کو گرفتار کر لیا

    اسلام آباد پولیس نےایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کو گرفتار کر لیا ۔

    ایمان مزاری اور ہادی علی کو سرینہ چوک انڈر پاس کے قریب گاڑی رکوا کر گرفتار کیا گیا،ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ اسلام آباد ہائیکورٹ بار سے ڈسٹرکٹ کورٹ جارہے تھے، دونوں وکلا اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی وین میں تھے، اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر واجد گیلانی اور منظور ججہ بھی ان کے ہمراہ تھے

    واضح رہے کہ ایمان مزاری اور اُن کے شوہر ہادی علی چٹھہ نے اپنے مؤقف سے پیچھے نہ ہٹنے کا اعلان کیا تھا، میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنے مؤقف پر ڈٹ کر کھڑے ہیں، مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، چاہے جیل ہی جانا پڑے۔

    یاد رہے اس سے قبل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے متنازع ٹویٹس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا بھی حکم دیا تھا، اسلام آبادہائیکورٹ کی جانب سے جاری تحریری فیصلے میں ٹرائل کورٹ کا آرڈر کالعدم قرار دیا گیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایمان مزاری،ہادی علی چٹھہ کو موجودہ کیس میں گرفتار نہ کیا جائے،فیصلے کے مطابق ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کوگواہوں پرجرح کیلئے 4دن کا وقت دیا جاتا ہے۔ اگر ٹرائل کورٹ کے سامنے پیش نہ ہوئے تو یہ آرڈر ختم تصور ہو گا۔

  • قومی اسمبلی میں سحر کامران کسانوں کی آواز بن گئیں

    قومی اسمبلی میں سحر کامران کسانوں کی آواز بن گئیں

    قومی اسمبلی کے اجلاس میں رکنِ قومی اسمبلی،پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما، سحر کامران نے زرعی شعبے کی موجودہ صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کی پالیسیوں کو کسان دشمن قرار دے دیا۔

    انہوں نے ایوان میں خطاب کے دوران کہا کہ ہر مقامی فصل کی کٹائی سے قبل ایسے حالات دانستہ طور پر پیدا کر دیے جاتے ہیں جن سے زرعی اجناس کی درآمد (امپورٹ) کا جواز بنایا جا سکے، جس کا براہِ راست نقصان ملکی کسان کو اٹھانا پڑتا ہے۔سحر کامران نے کہا کہ کسان پہلے ہی گزشتہ دو برسوں سے گندم کے شدید بحران کا سامنا کر رہے ہیں۔ فصل کی مناسب قیمت نہ ملنے، بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت اور حکومتی عدم توجہی نے کسانوں کو معاشی طور پر کمزور کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں کسان مزید نقصان برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتے، مگر اس کے باوجود حکومت کی پالیسیاں کسانوں کے مسائل کم کرنے کے بجائے ان میں اضافہ کر رہی ہیں۔

    ایوان میں خطاب کے دوران سحر کامران نے وفاقی وزیر سے براہِ راست سوال کیا کہ سال 2024 اور 2025 کے دوران کتنی چینی درآمد کی گئی، یہ درآمد کن ممالک سے ہوئی اور اس پر ٹیکس میں کتنی چھوٹ دی گئی۔ تاہم انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اس حوالے سے مکمل معلومات فراہم کرنے اور کوئی تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے، جس سے شفافیت پر سوالات جنم لیتے ہیں۔

    انہوں نے کھاد کی قیمتوں سے متعلق حکومتی دعوؤں کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہنا بالکل درست نہیں کہ فرٹیلائزر کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوا۔ سحر کامران کے مطابق حکومت کھاد کی قیمتوں کو ریگولیٹ کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے، جس کا خمیازہ براہِ راست کسان بھگت رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کھاد بنانے والی کمپنیاں قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر کے اربوں روپے کا منافع کما رہی ہیں، مگر اس کے باوجود کسانوں کو کسی قسم کا ریلیف فراہم نہیں کیا جا رہا۔سحر کامران نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زرعی شعبے کے تحفظ کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں اور کسان دشمن پالیسیوں پر نظرثانی کی جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ مقامی پیداوار کو ترجیح دی جائے، درآمدی پالیسیوں میں شفافیت لائی جائے اور کسان کو اس کی محنت کا مناسب معاوضہ دیا جائے، تاکہ ملکی معیشت کی بنیاد سمجھے جانے والے زرعی شعبے کو مزید تباہی سے بچایا جا سکے۔

  • پنجاب بلدیاتی انتخاب،ضرورت پڑی تو ہم وزیراعلیٰ کو بلا لیں گے،چیف الیکشن کمشنر

    پنجاب بلدیاتی انتخاب،ضرورت پڑی تو ہم وزیراعلیٰ کو بلا لیں گے،چیف الیکشن کمشنر

    الیکشن کمیشن نے پنجاب بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن کی کمیٹی قائم کرتے ہوئے 10 فروری تک پنجاب حکومت کی کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر معاملات حل کرنے کی ہدایت کر دی۔

    الیکشن کمیشن میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات انعقاد میں تاخیر کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے سماعت کی،چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ الیکشن کمیشن اسپیشل سیکرٹری ظفر اقبال نے کہا کہ پنجاب حکومت نے دستاویزات فراہمی کی جو ٹائم لائن دی تھی اسے پورا نہیں کیا گیا ۔ الیکشن کمیشن کے پاس وسیع اختیارات ہیں۔ الیکشن کمیشن ہدایات دے سکتا ہے۔ پنجاب حکومت ہمارے ساتھ بیٹھے،ہمارے تحفظات ختم کرے۔،حکام الیکشن کمیشن نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ہدایت دی تھی کہ صوبے کمیشن کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتے۔ پنجاب کی 3 مرتبہ حلقہ بندی کرائی ، بہت عوام کا پیسہ خرچ ہوا،

    چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پنجاب اور اسلام آباد میں کیا مشترک ہے۔ ممبر کمیشن نے جواب دیا کہ دونوں میں ایک ہی حکومت ہے۔ ممبرکمیشن نے کہا کہ اگر حکومت نہ الیکشن کرائے تو نااہل ہو جائے گی؟حکام الیکشن کمیشن نے کہا کہ سنجیدہ نتائج ہوں گے لیکن نااہلی نہیں ہو گی۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پھر کیا سخت سزا ہوئی۔ ممبر کمیشن نے کہا کہ ایک سیکنڈ بھی سزا ہو تو نااہل ہو جائیں گے ۔ حکام نے کہا کہ ابھی وہ والی اسٹیج نہیں آئی،

    سیکرٹری مقامی حکومت پنجاب نے کہا کہ ٹائم لائن سے تاخیر ڈی مارکیشن رولز کی وجہ سے ہوئی۔ جو قانون سازی ہوتی ہے کابینہ نے منظور کرنی ہوتی ہے، کابینہ میں تاخیر ہو جاتی ہے۔ اب ڈی مارکیشن رولز نوٹی فائی ہو چکے ہیں، ڈی مارکیشن پر اپیل آج تک مکمل ہوں گی۔ جیسے ڈی مارکیشن ہمارے پاس آ جائے گی ہم کابینہ کو منظوری کے لیے بھیج دیں گے، ڈی لمیٹیشن ،ڈی مارکیشن پر منحصر ہے، جیسے ڈی مارکیشن ہوئی، ڈی لمیٹیشن کر دیں گے ۔چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ ڈیڈ لائن میں سوا ماہ کی تاخیر ہے۔ پنجاب میں نیا سسٹم آ رہا ہے ۔

    ممبر کمیشن نے کہا کہ 36، 37 اضلاع ہیں، ان کی ڈی مارکیشن ہونی ہے۔ پھر اس کے بعد وہ پھر کابینہ کے پاس آیئےگا پھر لیٹ ہو گا۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ اب معاملہ سموتھ ہو گیا ہے، رولز میں وضاحت آگئی۔ ممبر کمیشن نے کہا کہ کیا 4 ہفتے میں ہو جائے گا۔ چیف سیکرٹری نے جواب دیا کہ ہم تیار ہیں، چیف منسٹر کی طرف سے کوئی رکاوٹ نہیں۔

    چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ بہت شرمندگی ہے کہ پنجاب میں 2021 سے لوکل حکومت نہیں۔ وفاقی ،صوبائی حکومت سے زیادہ لوکل حکومت اہم ہے۔ اگر مقامی حکومت ضروری نہیں تو پھر تو صوبائی حکومت کی بھی ضرورت نہیں ہونی چاہیے۔ ہم کمیٹی قائم کرتے ہیں جو ہفتہ دس دن میں کام مکمل کرلے۔ الیکشن کمیشن اسپیشل سیکرٹری کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کی کمیٹی لاہور آئے گی ۔ وہاں پنجاب حکومت کی قائم کمیٹی کے ساتھ مسلسل اجلاس کرکے معاملات حل کریں۔ معاملہ حل کرکے چیف سیکرٹری پنجاب الیکشن کمیشن کو مطلع کر دیں۔ 10 فروری کو دوبارہ سماعت ہو گی،چیف سیکریٹری نے کہا کہ فروری 20 تک مہلت کر دیں تاکہ کمیٹی اپنا کام مکمل کر لے،چیف الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہم سماعت 20 فروری تک ملتوی کرتے ہیں لیکن کمیٹی 10 تک کام مکمل کر لے۔ آپ چیف منسٹر کو اس مسئلہ کی سنجیدگی کے بارے میں آگاہ کریں۔ اگر الیکشن کمیشن مزید کوئی ایکشن لے تو بہت شرمندگی ہو گی۔ 20 فروری کو ضرورت پڑی تو ہم چیف منسٹر کو بلا لیں گے۔ کمیشن کو پھر لگا تو الیکشن کمیشن کو خود ٹیک اور کرکے الیکشن کرا دے گا۔ پھر ہم ڈی مارکیشن کے لیے ڈی سیز کو خود بلا لیں گا۔ ہمیں مجبور نہ کریں کہ ہم ڈی سیز کو بلا کر ہدایت کریں۔ اس کے نتائج ہوں گے۔ امید ہے 20 فروری تک معاملات حل ہو جائیں گے۔ ورنہ الیکشن کمیشن نے آپ کو روڈ میپ بتا دیا ہے۔ کیس کی سماعت 20 فروی تک ملتوی کر دی گئی۔

  • مری میں شدید برف باری کا الرٹ، 12 سے 20 انچ برف پڑنے کی پیشگوئی

    مری میں شدید برف باری کا الرٹ، 12 سے 20 انچ برف پڑنے کی پیشگوئی

    
ملکہ کوہسار مری میں شدید برف باری کی پیشگوئی کے بعد الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مری میں آج اور کل کے دوران 12 سے 20 انچ تک برف باری کا امکان ہے۔
    وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ مری پہنچ گئے جہاں انہوں نے انتظامات کا جائزہ لیا اور ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔
    ‎صوبائی وزیر نے مری میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے اہم اجلاس کی صدارت کی، جس میں برف باری اور ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ سے نمٹنے کے لیے روڈ کلیئرنگ پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
    ‎ملک صہیب احمد بھرتھ نے ہائی وے میکنیکل ونگ کی مشینری اور سالٹ کیمپس کا بھی معائنہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مری میں 13 ٹورسٹ فیسلیٹیشن سینٹرز مکمل طور پر فعال ہیں جبکہ نمک کے بیگز کا وافر ذخیرہ موجود ہے تاکہ سڑکوں کو فوری طور پر بحال رکھا جا سکے۔
    ‎انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت دی کہ مری میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی مسلسل نگرانی کی جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے اور سیاحوں کو مشکلات سے بچایا جا سکے۔

  • پاکستان اور آئی سی آر سی کے درمیان تعاون کو وسعت دینے پر اتفاقِ رائے

    پاکستان اور آئی سی آر سی کے درمیان تعاون کو وسعت دینے پر اتفاقِ رائے

    نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر ڈیووس میں بین الاقوامی کمیٹی برائے صلیبِ احمر یعنی آئی سی آر سی کی صدر مرجانا اسپلجاریچ ایگر سے ملاقات کی۔

    ملاقات کے دوران پاکستان اور آئی سی آر سی کے مابین مختلف شعبوں میں جاری تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا، جبکہ باہمی دلچسپی کے امور پر تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی۔

    وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے انسانی ہمدردی کے شعبے میں آئی سی آر سی کے کردار کو سراہتے ہوئے پاکستان کی جانب سے ادارے کے ساتھ قریبی اور مؤثر شراکت داری جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا جبکہ اس موقع پر دونوں فریقین نے مستقبل میں تعاون کے دائرہ کار کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔

    یہ ملاقات عالمی سطح پر درپیش انسانی اور معاشی چیلنجز کے تناظر میں پاکستان اور آئی سی آر سی کے مابین روابط کو مزید مستحکم بنانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دی جا رہی ہے۔

  • ‎ہائیکورٹ کے باہر جھگڑے کے کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانتیں خارج

    ‎ہائیکورٹ کے باہر جھگڑے کے کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانتیں خارج

    ‎انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے ہائیکورٹ کے باہر لڑائی جھگڑے کے کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں مسترد کر دیں۔
    ‎کیس کی سماعت ڈیوٹی جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ نے پیشگی ضمانت کے لیے درخواستیں دائر کر رکھی تھیں، تاہم دونوں ملزمان سماعت کے موقع پر عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
    ‎عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواستیں خارج کرتے ہوئے حکم جاری کیا۔ کیس ہائیکورٹ کے باہر پیش آنے والے مبینہ جھگڑے سے متعلق ہے، جس پر انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔