Baaghi TV

Category: اسلام آباد

  • نواز شریف اور مریم نواز کی زیر صدارت مری میں اہم اجلاس

    نواز شریف اور مریم نواز کی زیر صدارت مری میں اہم اجلاس

    کوٹلی ستیاں میں پنجاب کے پہلے اسکائی گلاس برج منصوبے کی اصولی منظوری دیدی گئی-

    قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت گورنمنٹ ہاؤس مری میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں مری اور کوٹلی ستیاں کی بحالی، ترقی اور سیاحت کے فروغ سے متعلق متعدد اہم فیصلے کیے گئے اجلاس میں کوٹلی ستیاں میں پنجاب کے پہلے اسکائی گلاس برج منصوبے کی اصولی منظوری دی گئی حکومت کے مطابق یہ منصوبہ سیاحت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا مری میں لینڈ سلائیڈنگ کے مسائل پر بھی غور کیا اور اس کے سدباب کے لیے عالمی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا، چٹا موڑ، دریا گلی، بانسرہ گلی، نمل جھیکا گلی اور دیگر متاثرہ علاقوں میں بحالی اور امدادی اقدامات تیز کرنے کی ہدایت دی گئی-

    اجلاس میں مری کے نواحی علاقوں شوالا، سوزو اور برروری میں تین نئے ہاسپٹیلٹی زون قائم کرنے کی منظوری دی گئی، جہاں نجی شعبے کے تعاون سے فائیو اسٹار معیار کے ہوٹل تعمیر کیے جائیں گے اس کے علاوہ مری گلاس ٹرین منصوبے پر تعمیراتی کام ایک ماہ میں شروع کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا، جبکہ مر ی ریچ بل روڈ اور دیگر سڑکوں کی دس فٹ توسیع کا بھی فیصلہ ہوا۔

    اجلاس میں انگوری روڈ پارک، ایم آئی ٹی پارک اور اریاڑی پارک سمیت تین نئے پارکس کے قیام کا جائزہ لیا گیا، بانسرہ گلی میں زولوجیکل گارڈن، ایکو زون، برج کراسنگ اور جدید کانفرنس روم قائم کرنے کی بھی منظوری دی گئی،چیوڑا ہل پر مری کے پہلے جدید گلیمپنگ پوڈ ولیج کے قیام اور اس کے انتظامات نجی شعبے کے سپرد کرنے کی منظوری بھی دی، جبکہ پیراگلائیڈنگ کلب منصوبہ بھی منظور کر لیا گیا۔

    اجلاس میں دریائے جہلم سے بلک واٹر سپلائی اسکیم کی فزیبلٹی رپورٹ 30 اپریل تک مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی، جبکہ مری اور کوٹلی ستیاں میں 1876 گھروں میں رین واٹر ہارویسٹنگ سسٹم کی کامیاب تنصیب پر بریفنگ بھی دی گئی۔

  • ملک کے مختلف علاقوں مزید بارشوں کی پیشگوئی

    ملک کے مختلف علاقوں مزید بارشوں کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے آج بھی خیبر پختونخوا، پنجاب اور آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

    ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے موسم میں واضح ٹھنڈک بڑھ گئی ہے،خیبر پختونخوا میں سوات، کرک، ملاکنڈ، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں بارش ہوئی، جبکہ گلیات اور وادی ناران میں برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔

    وادی نیلم میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مرکزی شاہراہ کیل شیخ بیلہ کے مقام پر بند ہو گئی، جس کے نتیجے میں سیاحوں کی 20 سے زائد گاڑیاں پھنس گئیں، متعدد مسافروں کو قریبی آبادی میں عارضی رہائش فراہم کر دی گئی ہے جبکہ ملک کے بالائی علاقوں میں آج بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں مزید برفباری بھی متوقع ہے۔ شہریوں اور سیاحوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • پاکستانی عازمینِ حج کی پہلی پرواز مدینہ منورہ پہنچ گئی

    پاکستانی عازمینِ حج کی پہلی پرواز مدینہ منورہ پہنچ گئی

    پاکستانی عازمینِ حج کی پہلی پرواز کا مدینہ منورہ پہنچ گئی-

    پاکستانی عازمینِ حج کی پہلی پروازہفتے کو کراچی سے مدینہ منورہ پہنچی تو مدینہ ائیرپورٹ پر 155 عازمین کا پرتپاک اور باوقار استقبال کیا گیا ڈی جی حج جدہ عبدالوہاب سومرو، ڈائریکٹر مدینہ زاہد سہیل نے استقبال کیا ترجمان کے مطابق عازمین حج پر پھول نچھاور کیے گئے اور تحائف پیش کیے گئے جبکہ سعودی ثقافتی خوش آمدیدی نغموں اور دف کی تھاپ نے فضا کو مزید روحانی اور یادگار بنا دیا۔

    عازمین کو مدینہ پہنچتے ہی مرکزیہ کے علاقے میں معیاری رہائش فراہم کر دی گئی جس میں عازمین کے آرام اور سہولت کا خصوصی اہتمام کیا گیا مہمان نوازی کے تحت عازمین کی تواضع مشروبات اور کھجور سے کی گئی اور معیاری ناشتہ بھی پیش کیا گیا، انتظامات کی نگرانی اعلیٰ حکام نے خود کی تاکہ ہر مرحلے پر معیار کو یقینی بنایا جا سکے،عبادات اور نقل و حرکت میں دشواری سے بچنے کیلئے عازمین کو نسک کارڈز جاری کیے گئے ہیں۔

    عازمین نے بہترین انتظامات پر وزارتِ مذہبی امور پاکستان اور حج مشن پاکستان کی کاوشوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان سے مدینہ منورہ تک سفر کے تمام انتظامات نہایت خوش آئند اور تسلی بخش رہے جس سے ان کے مقدس سفر کا آغاز خوشگوار انداز میں ہوا حکام کے مطابق آئندہ آنے والی پروازوں کیلئے بھی اسی طرز کے مؤثر اور مربوط انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ مختلف شعبہ جات کے درمیان قریبی رابطہ برقرار رکھا جا رہا ہے تاکہ ہر عازمِ حج کو اعلیٰ معیار کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

  • پاکستان کے اہم معاشی اشاریے  توقعات سے زیادہ تیزی سے بہتر ہوئے، گورنر  اسٹیٹ بینک

    پاکستان کے اہم معاشی اشاریے توقعات سے زیادہ تیزی سے بہتر ہوئے، گورنر اسٹیٹ بینک

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر جمیل احمد نے عالمی مالیاتی و سرمایہ کاری اداروں کے سینئر ایگزیکٹوز سے ملاقات کی-

    ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان کے اہم معاشی اشاریے مالی سال کے آغاز پر کی گئی توقعات سے زیادہ تیزی سے بہتر ہوئے ہیں، اگرچہ مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع نے نئے خطرات پیدا کیے ہیں اور معاشی منظرنامے کے حوالے سے غیر یقینی صورت حال بڑھا دی ہے، تاہم معیشت ماضی کے بحرانوں کے مقابلے میں اب ان ابھرتے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے نسبتاً بہتر پوزیشن میں ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران مہنگائی کی اوسط شرح 5.7 فیصد رہی، بیرونی کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس سرپلس میں رہا اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر، بنیادی طور پر انٹربینک فاریکس مارکیٹ سے اسٹیٹ بینک کی خریداری کی وجہ سے 16.4 ارب ڈالر تک مستحکم ہو گئے اسٹیٹ بینک کی مسلسل خریداری اور سرکاری رقوم کی وصولی، بشمول نئے دوطرفہ معاہدوں کے تحت زرمبادلہ کے ذخائر جون 2026 تک مزید مضبوط ہو کر تقریباً 18 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔

    گورنر نے وضاحت کی کہ بہتر معاشی استحکام نے اقتصادی ترقی میں بتدریج، پائیدار اور وسیع البنیاد بحالی میں مدد دی ہے، مالی سال 2026کی پہلی ششماہی کے دوران حقیقی جی ڈی پی میں 3.8 فیصد کا وسیع البنیاد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں یہ شرح 1.8 فیصد تھی محتاط پالیسی کے رخ کا مطلب یہ ہے کہ پاکستان کے ابتدائی حالات آج 2022 کے اوائل میں روس-یوکرین تنازع جیسے بیرونی جھٹکوں کے پچھلے ادوار کے مقابلے میں نمایاں طور پر مضبوط ہیں۔

    تقریب میں جے پی مورگن، بارکلیز، سٹی بینک، جیفریز اور فرینکلن ٹیمپلٹن، فچ، موڈیز اور ایس اینڈ پی گلوبل جیسی بڑی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیاں بھی شریک تھیں، یہ ملاقاتیں 13 سے 18 اپریل 2026 تک عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) اور عالمی بینک کے موسم بہار کے اجلاس کے موقع پر ہوئیں۔

  • پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ مکمل کر لیا

    پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ مکمل کر لیا

    وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ مکمل کر لیا ہے-

    ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگز کے نمائندگان سے ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے پاکستان کی معاشی بہتری اور عالمی مالیاتی منڈیوں میں واپسی پر تبادلہ خیال کیا، انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ مکمل کر لیا ہے، جلد اس کی ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری متوقع ہے، جس کے بعد اگلی قسط جاری ہوگی-

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اس ماہ 1.4 ارب ڈالر کا یورو بانڈ کامیابی سے ادا کیا ہےسعودی عرب کے 3 ارب ڈالر کی اضافی مالی معاونت اور 5 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں 2028 تک توسیع ہوئی اضافی مالی معاونت اور ڈپازٹ کی مدت میں توسیع سے بیرونی مالی پوزیشن مزید مضبوط ہوگی جبکہ پاکستان کے بہتر ہوتے معاشی اشاریے اور اصلاحات کی رفتار ملک کی ریٹنگ میں بہتری کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرتے ہیں۔

  • اسلام آباد انتظامیہ  کی  دکانیں اور بس اڈے بند کروانے کی  خبروں کی تردید

    اسلام آباد انتظامیہ کی دکانیں اور بس اڈے بند کروانے کی خبروں کی تردید

    وفاقی دارالحکومت میں دکانیں اور بس اڈے بند کروانے کی خبروں پر ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی وضاحت سامنے آ گئی-

    سوشل میڈیا اور بعض حلقوں میں یہ خبر تیزی سے پھیلی تھی کہ اسلام آباد میں ایران امریکہ مذاکرات کے دوسرے دور کی سیکیورٹی کے پیش نظر تمام مارکیٹیں اور بس اڈے بند کیے جارہے ہیں جس کے بعد اسلام آباد انتظامیہ نے فوری وضاحت جاری کی ہے کہ ان کے دائرہ اختیار میں تمام کاروباری مراکز معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

    ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسلام آباد میں دکانیں یا بس اڈے بند کروانے کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے واضع کیا گیا ہے کہ اسلام آباد میں ایسے کسی بھی قسم کے احکامات جاری نہیں کیے گئے، شہری غیر تصدیق شدہ خبروں پر دھیان نہ دیں-

  • غیرملکی سرمایہ کاروں کی دلچپسی میں اضافہ، 3 ماہ کے دوران 220 کمپنیاں رجسٹرڈ

    غیرملکی سرمایہ کاروں کی دلچپسی میں اضافہ، 3 ماہ کے دوران 220 کمپنیاں رجسٹرڈ

    پاکستان کے کارپوریٹ شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

    سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے مطابق رواں سال جنوری سے مارچ کے دوران 220 ایسی کمپنیوں کی رجسٹریشن ہوئی جن میں غیر ملکی ڈائریکٹرز شامل تھے، اور ان کمپنیوں کا مجموعی ادا شدہ سرمایہ 657 ملین روپے رہا، پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے کمپنیوں کی رجسٹریشن میں اضافہ اس بات کی علامت ہے کہ سرمایہ کار ملکی معیشت اور ریگولیٹری نظام پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔

    اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کی تیسری سہ ماہی (جنوری تا مارچ 2026) میں جن کمپنیوں میں غیر ملکی ڈائریکٹرز شامل تھے، وہ زیادہ تر ٹریڈنگ، سروسز، آئی ٹی، تعمیرات اور مائننگ جیسے شعبوں میں قائم کی گئیں، جو ظاہر کرتا ہے کہ سرمایہ کار روایتی اور ترقی پذیر دونوں شعبوں میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

    اسی مدت کے دوران مجموعی طور پر 10 ہزار 318 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 12.5 فیصد زیادہ ہیں، ان میں 58.6 فیصد پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیاں جبکہ 37.9 فیصد سنگل ممبر کمپنیاں شامل تھیں، جو چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی ترقی کی نشاندہی کرتی ہیں۔

    صوبائی تقسیم کے مطابق 50.2 فیصد کمپنیاں پنجاب میں، 19.0 فیصد اسلام آباد میں، 15.5 فیصد سندھ میں جبکہ باقی 15 فیصد بلوچستان، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں رجسٹر ہوئیں شعبہ جاتی لحاظ سے سب سے زیادہ رجسٹریشن آئی ٹی اور ای کامرس میں ہوئی جن کی تعداد 2065 رہی، اس کے بعد ٹریڈنگ میں ایک ہزار 687 اور سروسز میں ایک ہزار 288 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں،دیگر شعبوں میں رئیل اسٹیٹ اور کنسٹرکشن میں 934، ٹورازم میں 581، فوڈ اینڈ بیورجز میں 497 اور تعلیم کے شعبے میں 363 کمپنیاں شامل ہیں۔

    ایس ای سی پی کے مطابق اس سہ ماہی میں 95 ہزار 823 کارپوریٹ فائلنگز مکمل کی گئیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 27 فیصد زیادہ ہیں اسی عرصے میں رجسٹریشن کے بعد کی فائلنگز میں 33 فیصد اضافہ دیکھا گیا، جو بہتر کمپلائنس اور مضبوط کارپوریٹ گورننس کی عکاسی کرتا ہے،سیکیورڈ ٹرانزیکشنز رجسٹری میں جنوری تا مارچ کے دوران 6 ہزار سے زیادہ فنانسنگ اسٹیٹمنٹس جمع کرائے گئے جبکہ مالیاتی اداروں نے 5 ہزار سے زیادہ سرچز کیں، جو مالیاتی خدمات کی دستیابی اور مالی شمولیت میں اضافے کی طرف اشارہ ہے۔

  • ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

    ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش، تیز ہواؤں اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کی پیشگوئی کی ہے۔

    اس حوالے سے جاری الرٹ کے مطابق اس دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور جھکڑ چلنے کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے بلند و بالا پہاڑی علاقوں میں برف باری متوقع ہے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع بشمول چترال، دیر، سوا ت، کالام، مالاکنڈ، کوہستان، مینگورہ، بٹگرام، ہری پور، پشاور اور مانسہرہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    اسی طرح ایبٹ آباد، مردان، صوابی، چارسدہ، کوہاٹ، کرک، بنوں، لکی مروت، ٹانک، ڈی آئی خان اور وزیرستان میں بھی آندھی اور بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں جیسے راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ اور منڈی بہاؤالدین میں بھی آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک، تیز ہواؤں اور بارش کی پیشگوئی ہے۔

    اسی طرح گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے علاقوں اسکردو، ہنزہ، گلگت، گانچھے، استور، دیامر، کھرمنگ، شگر، غذر، نگر، مظفرآباد، باغ، راولاکوٹ، حویلی، پونچھ، کوٹلی اور وادی نیلم میں بھی بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے بلوچستان کے کوئٹہ، ژوب، زیارت، قلعہ سیف اللہ، پشین، بارکھان اور کوہلو میں بھی آندھی، تیز ہواؤں اور بارش کی صورتحال متوقع ہے۔

    این ڈی ایم اے نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ تیز ہواؤں، آسمانی بجلی اور ژالہ باری سے کمزور عمارتوں، درختوں، فصلوں اور بجلی کے نظام کو نقصان پہنچ سکتا ہے،بارش کے باعث سڑکیں پھسلن کا شکار ہو سکتی ہیں جبکہ ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ بھی موجود ہے پہاڑی علاقوں میں برف باری کے باعث سفر مزید مشکل ہو سکتا ہےپہاڑی علاقوں میں مسلسل بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے، لہٰذا شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، احتیاط سے ڈرائیونگ کریں اور موسمی صورتحال سے متعلق ہدایات پر عمل کریں۔

  • جیٹ فیول کی قیمت میں کمی

    جیٹ فیول کی قیمت میں کمی

    حکومت نے کمرشل پروازوں کے لیے استعمال ہونے والے ایندھن ’جیٹ فیول ون‘ کی قیمت میں 23 روپے فی لیٹر کی مزید کمی کردی ہے۔

    تازہ ترین کمی کے بعد ہوائی جہازوں کے ایندھن کی نئی قیمت 471 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے،رواں ہفتے کے دوران یہ قیمتوں میں دوسری بڑی کمی ہے، جس کے بعد محض سات دنوں میں جیٹ فیول مجموعی طور پر 46 روپے فی لیٹر سستا ہوچکا ہے،توقع کی جارہی ہے کہ ایندھن سستا ہونے کے بعد ایئر لائنز کی جانب سے ہوائی کرایوں میں بھی کمی کر کے مسافروں کو ریلیف دیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران عالمی مارکیٹ میں تیل مہنگا ہونے کی وجہ سے جیٹ فیول کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا تھا، تاہم اب جنگ بندی اور عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گرنے کے بعد حکومت نے ایئر لائنز کو ریلیف فراہم کرنا شروع کردیا ہے۔

  • پاکستان نےیو اے ای کو2 ارب ڈالر کا قرض واپس کردیا

    پاکستان نےیو اے ای کو2 ارب ڈالر کا قرض واپس کردیا

    پاکستان نےمتحدہ عرب امارات کو2 ارب ڈالر کا قرض واپس کردیا ہے۔

    اسٹیٹ بینک نے متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر ادائیگی کی تصدیق کردی ہے، اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کو 23 اپریل کو یو اے ای کو مزید ڈیڑھ ڈالر ادا کرنے ہیں، یو اے ای کو مکمل ادائیگی کے باوجود ملکی زرمبادلہ ذخائر پر فرق نہیں پڑے گا، بیرونی ادائیگی کا انتظام موجود ہے۔

    دوسری جانب سعودی عرب نے پاکستان میں رکھے گئے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ رول اوور کردیے جس کے لیے اسٹیٹ بینک اور سعودی فنڈ برائے ترقی میں باقاعدہ معاہدہ طے پاگیا اور دستخط بھی ہوگئے ۔

    واشنگٹن میں منعقد تقریب کے دوران سعودی فنڈ کے سی ای او سلطان بن عبدالرحمان اور اسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد نے دستخط کیے،وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں ایک اہم مالی معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی جس میں امریکا میں پاکستان کے سفیر بھی موجود تھے-

    یہ تقریب عالمی بینک اور عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے بہار اجلاس 2026 کے موقع پر منعقد ہوئی،جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ یہ معاہدہ سعودی فنڈ برائے ترقی (ایس ایف ڈی) اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے درمیان طے پایا جس کے تحت اسٹیٹ بینک میں رکھے گئے 3 ارب ڈالر کے سعودی ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کی گئی ہے۔