Baaghi TV

Category: اسلام آباد

  • ابتک، 24 نیوز اور کیپیٹل ٹی وی کی کیبل پر نشریات بند، بلاول بھٹو، مریم اورنگزیب و دیگر کی مذمت

    ابتک، 24 نیوز اور کیپیٹل ٹی وی کی کیبل پر نشریات بند، بلاول بھٹو، مریم اورنگزیب و دیگر کی مذمت

    پاکستان میں مختلف نیوز چینلز کی طرف سے نشریات بند کرنے کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا ہے. ابتک نیوز، کیپیٹل اور 24 نیوز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام بڑے کیبل نیٹ ورک پر ان کی نشریات نہیں دکھائی جارہیں. مذکورہ ٹی وی چینلز نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے وہ اس معاملہ کا نوٹس لیں‌ اور ٹی وی چینلز کی نشریات بحال کروائیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے مختلف نیوزچینلزکی نشریات کی بندش کی شدید مذمت کی ہے جبکہ اسی طرح صحافیوں‌ کی تنظیم ایمرا کی طرف سے بھی اس کی مذمت کی گئی ہے.

    پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ حکمران ہوش کےناخن لیں،نیوزچینلزکی بندش کافیصلہ واپس لیاجائے. مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی ٹی وی چینلز کی کیبل پر نشریات بند کرنے کی مذمت کی ہے.

  • سینیٹ انتخابات کیلئے کل تحریک عدم اعتماد جمع کروائی جائے گی، شاہد خاقان عباسی

    سینیٹ انتخابات کیلئے کل تحریک عدم اعتماد جمع کروائی جائے گی، شاہد خاقان عباسی

    پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت نے نوازشریف کے لیے گھر سے آنے والا کھانا بند کردیا ہے. نوازشریف پابند سلاسل اسلیے ہیں کہ حکمران نوازشریف کےبیانیہ سےخائف ہیں، ان کو پتا ہے کہ نوازشریف باہر آئے تو ان کی حکومت چلائی جائے گی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ سینیٹ انتخابات کیلیے کل تحریک عدم اعتماد جمع کروانی ہے، اس کے بعد دو ہفتے کے اندر اندر ووٹنگ ہو جائے گی،اگلے امیدوار کا فیصلہ رہبر کمیٹی کی میٹنگ میں کیا جائے گا، اکثریت مسلم لیگ ن کی ہے لیکن چئیرمین سینیٹ کے امیدوار کا حتمی فیصلہ اسی میٹنگ میں ہو گا۔ آپ کا جذبہ دیکھ کر پورا یقین ہے مسلم لیگ ن زندہ ہے ،ہم نے وعدہ کیا تھا کہ بجٹ کے بعد ہر جگہ ہر ضلع میں جائیں گے اور مسلم لیگ ن کا پیغام پہنچائیں گے۔

    چکوال میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ یہ کہتے ہیں ویڈیو کو فرانزک آڈٹ کرائیں گے ، قسم کھاکرکہتا ہوں نہ وزیراعظم کو پتا کہ فرانزک آڈٹ کیا ہوتا ہے نہ ان وزیروں کو، انہوں‌ نے وزیر اعظم عمران خان اور تحریک انصاف کی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اگر آپ نے حکومت کرنی ہے تو عوام کے مسائل کو حل کریں،آج جس کرپٹ آدمی نے جان بچانی ہو وہ پی ٹی آئی کی صفوں میں جاکر کھڑا ہوجائے، آج اصولوں پر اور آئین کی خاطر قربانی دینے کا وقت ہے تو سب سے آگے نوازشریف کھڑا ہے،اگر آج مسلم لیگ ن اصولوں پہ کھڑی نہ ہوتی تو کون کھڑا ہوتا؟.انہوں نے کہا کہہم نے سلیکٹڈ وزیراعظم کو گھر بھیج کر عوام کی تکلیفیوں کو دور کرنا ہے.

  • عمران خان کو سلیکٹ کرنے والے بھی پریشان ہیں‌ کہ ہم کس نالائق کو لے آئے، بلاول بھٹو

    عمران خان کو سلیکٹ کرنے والے بھی پریشان ہیں‌ کہ ہم کس نالائق کو لے آئے، بلاول بھٹو

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ عمران خان تو چار حلقوں‌ کا رونا روتے تھے، 2018 کے الیکشن میں فارم 45 ملک بھر سے غائب ہے، میں پوچھتا ہوں عمران خان کیلیے یہ سب کیوں کیاجارہاہے،اداروں کومتنازع کیوں بنایاجارہا ہے ،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو نے لوئر دیر میں بڑے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ تو کہتا تھا کہ جب میں اس ملک کا وزیر اعظم بنوں گا تو سب ٹھیک ہوجائے گا. لو گ مجھ ایماندار کو اتنا پیسہ دیں گے کہ کسی کے سامنے ہاتھ پھیلانے کی ضرورت نہیں پڑے گی لیکن اس وقت اتنا کم ٹیکس اکٹھاہواہے کہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا اور اب اس کمی کوپورا کرنے کیلئے عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈالا جارہاہے ، یہ اے این ایف ایوارڈ پر ڈاکہ ڈال کر صوبوں کاحق چھیننا چاہتے ہیں، وہ آئین جس کے لئے ذوالفقار علی بھٹونے پھانسی اور محترمہ بے نظیر بھٹو نے شہاد ت قبول کی یہ اس کوتبدیل کرنا چاہتے ہیں لیکن عمران خان سن لے کے شہیدوں کے خون پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ،

    بلاول بھٹو نے کہاکہ میری پارٹی اور خاندان کوجیل بھیج دو لیکن اصولوں پر سمجھوتہ ہوسکتا ، اٹھارویں ترمیم اورجمہوریت پر سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔ بلاول نے کہا کہ جب بھی پیپلز پارٹی کی حکومت آئی زرعی اصلاعات کی گئیں ، ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان سے نوابی نظام ختم کیا جو کبھی زمین کے مالک نہیں بن سکتے تھے ، ان کو زمین دی ، اس ملک کو آئین دیا ،ایٹمی طاقت بنایا ، لوگوں کوحقوق دیئے اور جینے کا شعور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ کے پی میں جو بھی ترقیاتی کام آپ کو نظر آئے گا تو وہ پیپلز پارٹی کا کارنامہ ہوگا ۔

    انہوں‌نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ خان صاحب سن لو ، اٹھارویں ترمیم اور جمہوریت پر سمجھوتہ نہیں ہوسکتا ، عمران خان انصاف کی بات کرتے تھے ، آج انتقام کی سیاست کررہے ہیں،عوام کے دلوں میں وہی زندہ رہ سکتاہے جس نے عوام کومانا ہو، ضیاءالحق اور مشرف کا آج کوئی نام لینے والانہیں ہے ۔

    انہوں‌ نے کہا کہ آج بھی ہمارا مقابلہ جمہوریت کے لبادے میں چھپے ہوئے سلیکٹڈ وزیر اعظم سے ہے ، عمران خان حالات کواس نہج پر لے آئے ہیں کہ لوگ اس کے اقتدار کے پہلے ہی سال اس کے جانے کی دعا کررہے ہیں ، سب پریشان ہیں بلکہ اس کو سلیکٹ کرنے والے بھی پریشان ہیں کہ ہم نے کس نالائق کوسلیکٹ کیاہے ۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ حکومت اٹھارویں ترامیم ختم اور این ایف سی ایوارڈ کو کم کرنا چاہتی ہے لیکن اگر میرے پورے خاندان کو بھی جیل میں ڈال دیں تو پھر بھی جمہوری نظام پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ تاریخ گواہ ہے عوام کے دلوں میں وہی زندہ رہتا ہے جس نے عوام کے حقوق کے لیے قربانی دی ہو۔ دوسری طرف عوام کے حقوق چھیننے والوں کا نام لینے والا کوئی نہیں، آج بھی ہمارا مقابلہ جمہوریت کے لبادے میں چھپی آمریت سے ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے آئین دیا اور ملک کو ایٹمی طاقت بنایا، بھٹو نے زرعی اصلاحات کرکے لوگوں کو روزگار دیا۔

  • قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کا اجلاس، چیف سیکرٹری پنجاب ودیگر کو طلب کرنے کا فیصلہ

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کا اجلاس، چیف سیکرٹری پنجاب ودیگر کو طلب کرنے کا فیصلہ

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے نے ریلوے پھاٹک کے مسائل حل کرنے کے لیے پہلے مرحلے میں چیف سیکرٹری پنجاب کوبلانے کافیصلہ کیا ہے، ریلوے کوتیل کی سپلائی نہ دینے اور ریلوے سے تیل پر لیوی لینے پر سیکرٹری پیرولیم،اورایم ڈی پی ایس اوکو کمیٹی میں طلب کرنے کافیصلہ کرلیاگیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کی طرف سے ریلوے پرٹیکس کی برمارکرنے پر ایف بی آر کوبھی اگلے اجلاس بلانے کافیصلہ کیاگیا،ٹیکس کی وجہ سے ریلوے انجن پر 17کروڑروپے اداکئے اورڈائنگ کارپربھی ٹیکس ہے ۔ ریلوے سکولوں کامعیاربڑھانے کے لیے تحریک انصاف کے ممبر آفتاب جہانگیر کی سربراہی میں سب کمیٹی بنانے کافیصلہ کرلیاگیا، سابق وفاقی وزیرریلوے سعد رفیق کی طرف سے سرکاری افسر کوکریشن کے حوالے سے بات کرنے سے روکنے پرتحریک انصاف کے ممبر محمد بشیر خان سے جھڑپ ہوگئی ،کرپشن کیس کے حوالے سے بات کرنے پر سرکاری افسرکوروکنا درست نہیں ہے اگر کرپشن نہیں ہوئی توریلوے خسارے میں کیوں ہے؟

    امجد نیازی نے انکشاف کیاکہ ریلوے نے میانوالی میں ٹانگہ سٹینڈ ایک روپے میں لیز کی ہے اوروہاں سے لوگ لاکھوں کمارہے ہیں۔ممبران نے گھوسٹ اور ڈیوٹی نہ کرنے والے ملازمین کی نشاندہی کے لئے موبائل لوکیشن سے مدد لی جائے جس سے پتہ چل جائے گا کہ گزشتہ ایک سال سے ملازم کہاں کہاں تھا۔ ،ریلوے حکام نے بتایاکہ سی بی آئی سیگنلز نظام مکمل نہ ہونے کی وجہ سے ٹرینوں میں 3گھنٹے کی تاخیر ہورہی ہے،اس کی وجہ سے ٹرنیوں کی وقت کی پابندی متاثر ہوئی ہے اس کواعتراف کرتے ہیں ،اس کے ایک حصہ میں مبینہ کرپشن کی وجہ سے کیس نیب میں بھی ہے اور کچھ لوگ گرفتار بھی ہوئے ہیں ۔ریلوے اور خیرپور ریاست کے درمیان کوئی معاہدہ نہیں ہوا،مجموعی طور پر ریلوے کو نئی چلائی جانے والی دس ٹرینوں سے منافع ہو رہا ہے۔

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کے چیرمین کمیٹی معین وٹو کی صدارت میں پیپس میں ہوا۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کے چیرمین کمیٹی معین وٹو نے اگلی کمیٹی کی میٹنگ لاہور میں کرنے کا اعلان کردیا۔ریلوے حکام نے کہاکہ پرائیوٹ لوگ ہمارے ٹریک کو استعمال کریں اپنے گاڑی لے کرآئیں ہمیں ٹریک کا کرایہ دیں. اس کا فارمولا بن گیاہے تین پارٹیوں نے معائدہ کیا تھا جو مال گاڑیاں کے حوالے سے تھا۔جس پر پیپلزپارٹی کے ممبران کمیٹی نے اعتراض لگاتے ہوئے کہاکہ 2013میں یہ کام ہورہا تھا جس پر ریلوے حکام نے بتایاکہ مسلم لیگ ن کے دور میں اس کا دوبارہ جائزہ لیا گیا مگر اب تک اس کے بارے میں کچھ نہیں کیاگیا۔

    ریلوے حکام نے کہاکہ ہم روزانہ 45گاڑیاں کراچی سے نکال سکتے ہیں ہم 42گاڑیاں نکال رہے ہیں کراچی سے اس سے زیادہ گاڑیاں نکالنا مشکل ہے۔ایم ایل ون سی پیک کے تحت اپ گریڈکرنے کے بعد170گاڑیاں ہم نکل سکیں گے۔امجد نیازی نے کہاکہ سڑکوں پر زیادہ رش ہے ہر رو زحادثات ہورہے ہیں کیوں ہم دوبارہ اس لوڈ کو ریلوے میں نہیں لارہے،
    محمد اویس

  • جرمن بینک بلین ٹری منصوبہ کیلئے کتنی خطیر رقم فراہم کرے گا؟ ملک امین اسلم نے بتا دیا

    جرمن بینک بلین ٹری منصوبہ کیلئے کتنی خطیر رقم فراہم کرے گا؟ ملک امین اسلم نے بتا دیا

    وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ ایف ڈبلیو نامی جرمن بینک بلین ٹری سونامی منصوبہ کیلئے 13.5 ملین یورو فراہم کرے گا۔ یہ رقم خیبر پختونخواہ میں شجر کاری کے منصوبوں کے حوالے سے مانیٹرنگ، فائر فائیٹنگ اور استعداد سازی کیلئے فراہم کی جائے گی۔

    جرمن بنک کے نمائندوں نے بروز پیر مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور منصوبے کے حوالے سے تفصیلی تبادلی خیال کیا۔ وفد کی قیادت کے۔ایف۔ڈبلیو بنک کے پرجیکٹ کوارڈینیٹر برائے گورننس شوکت علی کر رہے تھے۔ وفد نے کلائمیٹ چینج کے حوالے سے حکومتی اقدامات کی تعریف کی اور اپنے ادارے کی جانب سے تعاون کا یقین دلایا۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ مذکورہ منصوبہ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کیلئے مفید ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے اور ان سے مقابلہ کرنے کیلئے پوری دنیا کیلئے رہنما کا کردار ادا کررہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ منصوبہ کو عالمی سطح پر بے پناہ پزیرائی ملی ہے جبکہ رواں سال ستمبر میں ہونے والے سیکرٹری جنرل کے سمٹ کیلئے چنا گیا ہے جہاں یہ پوری دنیا کو مثالی منصوبہ کے طور پر پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وفاقی حکومت ایکو سسٹم ریسٹوریشن کے نام سے ایک فنڈ قائم کرے گا جس میں دوست ممالک اور عالمی اداروں کو سرمایاکاری کرنے کی دعوت دی جائے گی۔ اس سلسلے میں چین اور ناروے سمیت کئی ممالک گہری دلچسپی کا اظہار کر چکے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا ہم نے خیبر پخونخواہ میں لوگوں کے رویوں کو تبدیل کیا ہے جس کے نتیجے میں 600 سے زائد لکڑی کے آرے نہ صرف بند ہو گئے بلکہ ان میں سے متعدد گرا دئے گئے۔ اور حالیہ دنوں میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ ہوا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں استعمال کی لکڑی درآمد کی گئی۔ موسمیاتی تبدیلیوں میں دوسرے ممالک اور عالمی اداروں کا تعاون موسمیاتی تبدیلیوں میں حکومتی پالیسیوں کی کامیابیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے مضبوط سیاسی بصیرت رکھتی ہے۔ وفاقی وزیر نے وفد کو 10 ارب درختوں کے پرجیکٹ کے خدوخال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس منصوبے کیلئے رواں سال 16 ارب روپے رکھے گئے ہیں جن میں سے نصف وفاقی حکومت فراہم کرے گی۔ یہ منصوبہ صوبائی حکومتیں سر انجام دیں گی جبکہ وفاق مانیٹرنگ اور سپروئزری کردار ادا کرے گا۔ وفد نے وفاقی حکومت کی کاوشوں کو سراہا اور اپنے ادارے کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وفد کے دیگر ارکان میں مسٹر جوہانس ڈائیٹزاورڈاکٹر سٹیفن گامپ شامل تھے۔

  • قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمشن کا سائبر کرائمز کیخلاف متعلقہ اداروں سے مشاورت کا فیصلہ

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمشن کا سائبر کرائمز کیخلاف متعلقہ اداروں سے مشاورت کا فیصلہ

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ملک میں سائبر کرائمز کے بڑھتے واقعات کے خلاف متعلقہ اداروں سے مشاورت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سائبر کرائمز کے حوالے سے کمیٹی کا الگ سے اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس کا حل کیاجائے .

    پیر کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس چیئرمین علی خان جدون کی صدارت میں ہوا،اجلاس کے دوران انٹیگریٹڈ گروپ آف نیشنل انڈسٹریل ٹیکنالوجی ایگزیبیشن(اگنائیٹ)کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، اگنائیٹ حکام نےکمیٹی کو بتایا کہ مصنوعی انٹیلیجنس کی ڈیوائس الیکٹروکیور سے بجلی چوری کا پتہ لگایاجا سکتا ہے کہ کون بجلی چوری کر رہا ہے ،اگر زیادہ بجلی چوری والے فیڈرز میں یہ ڈیوائسز لگائی جائیں تو یہ فائدہ مند ہے، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ انہوں نے تو ڈیوائس بنائی ہے لیکن اس پر عملدرآمد کرنا تو وزارت توانائی کا کام ہے ، رکن کمیٹی علی گوہر خان نے کہا کہ اس معاملے میں حکومت کی دلچسپی نہیں لگ رہی،

    رکن کمیٹی مائزہ حمید نے کہا کہ سائوتھ پنجاب میں بھی انٹرنیٹ کی کنکٹیویٹی بہت کم ہے، رکن کمیٹی سید محمود شاہ نے کہا کہ قلات میں ٹو جی،تھری جی سگنل نہیں ہیں ہم وہاں سے خبر تک نہیں بھیج سکتے ،رکن کمیٹی ناز بلوچ نے کہا کہ سائبر کرائم کو روکنے کے لیئے اگنائیٹ کس طرح مدد کرسکتی ہے ،سائبر کرائم پر بہت بات کی جاتی ہے لیکن کوئی واضح حل نہیں ملتا ،رکن کمیٹی جویریہ ظفر نے کہا کہ اس حوالے سے ایک درخواست میری بھی گئی ہوئی ہے لیکن اسے 5 مہینے ہو گئے ہیں وہ کہتے ہیں کہ فیس بک کو لکھ دیا ہے ،

    چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ سائبر کرائم کی روک تھام کے حوالے سے ایک الگ اجلاس کریں گے جس میں آئی ٹی ،اطلاعات، داخلہ اور کابینہ ڈویژن کی وزارتوں کے حکام کو بلایا جائے گا ،مستقبل ٹیکنالوجی کاہے۔
    محمد اویس

  • غلام سرور خان کی اے ایس ایف حکام کو لاہور اٸیر پورٹ واقعہ کی انکوائری جلد مکمل کرنے کی ہدایات

    غلام سرور خان کی اے ایس ایف حکام کو لاہور اٸیر پورٹ واقعہ کی انکوائری جلد مکمل کرنے کی ہدایات

    وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر ہونے والے حالیہ قتل کے واقعے کی جائے وقوعہ کا دورہ کیا، اور اے ایس ایف حکام کو جلد از جلد انکوائری مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں اور انکوائری رپورٹ بھی طلب کی۔ بعد ازاں علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور کےچیف آپریٹنگ آفیسر / ائیرپورٹ مینجرنذیر احمد خان نے ان کو ائیرپورٹ پر مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور خدمات سے آگاہ کیا اور خاص طور پر حج کے سفر پر روانہ ہونے والے خوش نصیب مسافروں کیلئے کئے گئے انتظامات کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی۔ ائیر پورٹ سیکیورٹی فورس کے چیف سیکورٹی آفیسر جناب علی ٹیپو نے بھی ان کو ائیرپورٹ کی سیکیورٹی کے حوالے سے تفصیل سے آگاہ کیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اور اے ایس ایف کی جانب سے مہیا کی جانے والی سہولیات ،خدمات اور سیکیورٹی کے بارے میں آگاہی کے بعد غلام سرور خان، وفاقی وزیر برائے ہوا بازی نے ائیرپورٹ کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے ائیر پورٹ کے ڈیپارچرز اور آرائیول لاؤنجز کا جائزہ لیا اور مختلف اداروں بشمول پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی، ائیر پورٹ سیکیورٹی فورس، انٹی نارکوٹکس فورس، کسٹمز، ایف آئی اے / امیگریشن کےانتظامات اور سروسسز کا بھی بغور مشاہدہ کیا۔اس دوران وفاقی وزیر برائے ہوا بازی نےحجاج اکرام کے آرام دہ اور خوشگورا سفر کےلیئے خصوصی ہدایات بھی جاری کیں اور اس بات کا بھی اظہار کیا کہ ائیرپورٹ پر حجاج اکرام کوکسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔

    چیف آپریٹنگ آفیسر / ائیرپورٹ مینجرنذیر احمد خان نے ان کویقین دہانی کرائی اور سیکریڑی ایوی ایشن / ڈائیریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی شاہ رخ نصرت کی ہدایات برائے حجاج اکرام سے بھی آگاہ کیا۔
    محمد اویس

  • میجر جنرل خاور رحمن کو سرجن جنرل پاک آرمی مقرر کر دیا گیا

    میجر جنرل خاور رحمن کو سرجن جنرل پاک آرمی مقرر کر دیا گیا

    پاکستانی فوج کے میجر جنرل خاور رحمان کو سرجن جنرل پاکستان آرمی مقرر کر دیا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی ایس پی آر کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ میجر جنرل خاور رحمن کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ ان کا تعلق پاک فوج کی آرمی میڈیکل کور سے ہے،

    واضح رہے کہ میجر جنرل خاور رحمن کو ترقی دے کر سرجن جنرل پاکستان آرمی مقرر کر دیا گیا ہے۔

  • نواز شریف کو جیل کی بجائے کہاں‌ رکھا جائے؟ زرداری نے نیا مطالبہ کر دیا

    نواز شریف کو جیل کی بجائے کہاں‌ رکھا جائے؟ زرداری نے نیا مطالبہ کر دیا

    سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ شروع دن سے کہہ رہا ہوں نواز شریف کی صحت خراب ہے، نوازشریف کو کم از کم گھر میں نظر بند کیا جائے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں‌ نے کہاکہ پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنا پارلیمانی روایات کے خلاف ہے، جتنا پارلیمنٹ کو کمزور کریں گے خود صلہ پائیں گے،

    واضح رہے کہ آصف زرداری نے صحافیوں‌ سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت جارہی ہے. انہوں‌ نے کہاکہ عمران خان کی حکومت جانےمیں چار سےپانچ مہینے لگیں گے، ان کے اس دعویٰ پر‌صحافی نے سوال کیا کہ اگر یہ جارہے ہیں‌ تو آئے گا کون؟ تو ان کا کہنا تھا کہ سیاسی قوتیں آئیں،کب جائیں کتنے دنوں بعدجائیں،جدوجہد جاری ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ مستقبل بلاول بھٹواورمریم نواز کا ہے، ہم اب ان کو گائیڈ لائن دیں گے، میں نے احتساب عدالت کے جج کی ویڈیو نہیں دیکھی، سیاست میں ہم سےغلطیاں بھی ہوئیں کوشش ہوگی آیندہ ایسانہ ہو، ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں اکثریت ن لیگ کی ہے،ہوسکتا ہے نیا چیئرمین ان کا ہی ہو، آصف زرداری سے یہ سوال بھی کیا گیا کہ راجہ ظفرالحق ضیا ءالحق کے اوپنگ بیٹسمین تھے کیا نہیں چیئرمین سینیٹ بنائیں گے تو انہوں‌ نے کہا کہ اس حوالہ سے مریم نواز سے پوچھیں‌ ان سے نہیں،

  • برہان وانی کا جذبہ آزادی آج بھی زندہ ہے،پاکستان

    برہان وانی کا جذبہ آزادی آج بھی زندہ ہے،پاکستان

    پاکستان کے دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں برہان وانی کا جذبہ آزادی آج بھی زندہ ہے

    برہان مظفر وانی کا یوم شہادت، مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال،آزادکشمیر میں ریلیاں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی مظالم کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں حق خود ارادیت کی جدوجہد جاری ہے ۔ بھارتی تسلط کے خلاف جدوجہد میں اپنی جان قربان کرنے والے کشمیری نوجوان برہان وانی کی برسی کے موقع پر ”کشمیر بلیڈز“ ہیش ٹیگ کے ساتھ اپنے ٹویٹ میں دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی آواز دبانے کے لئے مظالم کے واقعات بڑھ گئے ہیں۔

    بھارت کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی، کہا سرحد پار سے عسکریت پسند آ رہے ہیں

    کشمیر میں رواں برس بھارتی فوجیوں کی ہلاکت میں اضافے سے مودی سرکار پریشان

    پاکستان نے بھارت کو کشمیر میں حملے کی منصوبہ بندی کی دی اطلاع…اورپھر ہو گیا حملہ

    پلوامہ حملے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کے مالک کو کیا بھارتی فوج نے شہید

    مقبوضہ کشمیر میں برہان وانی کی تیسری برسی پر پاکستان سمیت آذاد و مقبوضہ کشمیر میں احتجاج جاری ہے، مظفر آباد میں ریلیاں نکالی گئیں جبکہ سرینگر سمیت مقبوضہ کشمیر کے دیگر علاقوں میں مکمل ہڑتال ہے. مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج نے انٹرنیٹ سروس و موبائل سروس بند کر دی گئی.بھارتی حکام نےکولگام سمیت چار اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کردی .جموں کوسری نگرسے ملانے والی شاہراہ پرسیکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات ہے .

    سید علی گیلانی کے پوتے کو بھارت سرکار نے طلب کر لیا

    حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کی پاکستانی حکومت و قوم سے اپیل

    شبیر شاہ، مسرت عالم، آسیہ اندرابی عدالت کے حکم پر جیل منتقل