Baaghi TV

Category: اسلام آباد

  • قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے احتجاج کے بعد اجلاس ملتوی

    قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے احتجاج کے بعد اجلاس ملتوی

    قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر کی زیر صدارت جاری ہے، اجلاس میں پپپلز پارٹی کے اراکین نے سپیکر کے ڈائس کا گھیراو کر لیا ہے ،پپپلز پارٹی کی جانب سے ہنگامہ آرائی کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے اراکین نے احتجاج شروع کر دیا ہے، اراکین نے شدید شور شرابہ کیا اور اسپیکر کے ڈائس کا گھیراو کر لیا.اسپیکر کی ڈائس کے سامنے اپوزیشن اراکین نےپلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں ،ڈپٹی اسپیکر پیپلزپارٹی کے اراکین اسمبلی کو نشستوں پر بیٹھنے کی بار بار ہدایت کرتے رہے لیکن انہوں نے ایک نہ سنی ،پیپلز پارٹی کے اراکین نے علی محمدکےاظہارخیال کے دوران احتجاج شروع کیا. پیپلز پارٹی کی جانب سے شدید ہنگامہ‌آرائی کے بعد اجلاس ملتوی کر دیا گیا. قومی اسمبلی کے اجلاس کے وقفہ سوالات میں وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ ایک لاکھ 21ہزار117کارڈزمشکوک ہونے پربلاک کردیےہیں،جعل سازی سے بنائے گئے9554 قومی شناختی کارڈزمنسوخ کئے گئے ہیں ،غیرملکیوں کوقومی شناختی کارڈ جاری کرنے پرنادرا سے 120 ملازمین برطرف بھی کئے ہیں. انہوں نے مزید بتایا کہ بلوچستان میں بھی 22072 کارڈز مشکوک ہونے پر ضبط کرلیے ہیں ،ضلعی سطح کی کمیٹی کی رپورٹ پربلوچستان کے1450کارڈ منسوخ بھی کردیے.

  • ریاست کو للکارنے والے کی سزا کے خلاف عدالت حکومت پر برہم،کہا وقت ضائع کیا

    ریاست کو للکارنے والے کی سزا کے خلاف عدالت حکومت پر برہم،کہا وقت ضائع کیا

    سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے کہا ہے کہ کیا اور کوئی کام باقی نہیں رہا؟ حکومت پاکستان اتنے قیمتی وقت میں سے وقت نکال کر سپریم کورٹ آگئی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے حکومت پر برہمی کا اظہار کیا، سپریم کورٹ میں للکارنے کی بنا پرریاست کی جانب سے سرتاج علی کی ضمانت کےخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ،چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ،چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سرتاج علی نے کسی کو نقصان نہیں پہنچایا صرف اپنی رگوں کو پھلایا ہے،3 سال صرف للکارنے اوراپنی رگیں پھلانے کی وجہ سے جیل میں رکھا گیا، چیف جسٹس نے مزید کہا کہ ٹرائل میں کوئی شواہد نہیں ملے اور للکارنے والا جیل کاٹ آیا، عدالت کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے سپریم کورٹ کا وقت ضائع کیا ہے،حکومت کوکچھ سوچنا چاہیے، وڈیو لنک پر خرچا آرہا ہے،جرمانہ کر دیتے ہیں، چیف جسٹس نے مزید کہا کہ ریاست خرچا تو دے جو وقت ضائع ہوا ہے،ریاست کو اپنا دماغ استعمال کرنا چاہیے،عدالت نےہائیکورٹ کا فیصلہ برقراررکھتے ہوئےریاست کی جانب سے کی گئی درخواست مسترد کردی ،ہائیکورٹ نے سرتاج علی کو2018 میں ضمانت پر بری کیا تھا

  • مسلم لیگ ن کا اجلاس، حکومت کے خلاف پارلیمنٹ میں احتجاج کا اعلان

    مسلم لیگ ن کا اجلاس، حکومت کے خلاف پارلیمنٹ میں احتجاج کا اعلان

    ججز کے خلاف ریفرنس پر مسلم لیگ ن نے پارلیمنٹ کے اندر احتجاج کا اعلان کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی مشترکہ پارلیمانی ایڈوائزری گروپ کا اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں اجلاس ہوا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ججز کے خلاف صدارتی ریفرنس کے خلاف پارلیمنٹ میں احتجاج کیا جائے گا.اجلاس کے دوران ججز کے خلاف ریفرنسز پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت مسلم لیگ ن کے نائب صدر شاہد خاقان عباسی اور سینٹر راجہ ظفر الحق نے کی ، اجلاس میں ایاز صادق، رانا تنویر،مریم اورنگزیب ،مشاہد اللہ خان و دیگر شریک ہوئے. اجلاس کے بعد ایاز صادق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ججز کے خلاف ریفرنس عدلیہ پر قدغن لگانے کے مترادف ہے. حکومت کو عدلیہ پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی. حکومت کے خلاف بھر پور احتجاج کریں گے.

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف نے کوٹ لکھپت جیل لاہور میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے عدلیہ بچاؤ تحریک میں پہلے بھی اہم کردار ادا کیا تھا اور اب بھی عدلیہ پر حکومتی حملے ناکام بنانے میں کسی کمزوری کا مظاہرہ نہ کیا جائے. ان کی پارٹی عدلیہ کے معزز جج صاحبان پر حکومتی الزامات کے پلندے کو بے نقاب کرے اور بھرپور مزاحمت کرے

    واضح رہے کہ حکومت نے سپریم کورٹ کے جج قاضی فائز عیسی و دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کیا ہے جس پر 14 جون کو سماعت ہو گی

  • نیب نے شریف فیملی کے چیف فنانشل آفیسر شریف گروپ آف انڈسٹریز محمد عثمان کے گرد گھیرا تنگ کر دیا

    نیب نے شریف فیملی کے چیف فنانشل آفیسر شریف گروپ آف انڈسٹریز محمد عثمان کے گرد گھیرا تنگ کر دیا

    نیب نے شریف فیملی کے چیف فنانشل آفیسر شریف گروپ آف انڈسٹریز محمد عثمان کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے جس سے شہباز شریف فیملی کی مشکلات بڑھ گئی ہیں. نیب نے اسٹیٹ بنک آف پاکستان، ایف بی آر اور دیگر اداروں سے تفصیلات طلب کر لی ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ‌ میں‌ کہا ہے کہ نیب نے حمزہ شہباز کے گرفتارشدہ مبینہ فرنٹ میں فضل داد عباسی کے بیان کی روشنی میں چیف فنانشل آفیسر محمد عثمان سے تفتیش کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ فضل داد عباسی نے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی رپورٹ کے محرکات کی تصدیق بھی کردی ہے. رپورٹ‌ میں‌ کہا گیا ہےکہ محمد عثمان شریف فیملی کے اکاؤنٹس کو مینج کرنے کے عوض 30 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ وصول کرتا ہے اور شہباز شریف فیملی کی منی لانڈرنگ، بے نامی کمپنیوں اور بے نامی اکاؤنٹس کا سارا ریکارڈ محمد عثمان کے پاس ہے۔

    نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ‌ میں‌ یہ بھی بتایا ہے کہ محمد عثمان شریف گروپ آف کمپنیز کیلئے 13 سال سے کام کر رہا تھا اور شریف گروپ آف انڈسٹریز کی 10 سے زائد کمپنیوں سمیت متعدد بے نامی اکاؤنٹس کو دیکھتا ہے.

  • وزیر اعظم نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کا اعلان کر دیا، اثاثوں‌ کو کب تک ڈکلیئر کیا جاسکے گا؟ بڑی خبر آ گئی

    وزیر اعظم نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کا اعلان کر دیا، اثاثوں‌ کو کب تک ڈکلیئر کیا جاسکے گا؟ بڑی خبر آ گئی

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے قوم سے خطاب میں ٹیکس ایمنسٹی سکیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 22 کروڑ کی آبادی میں سے صرف ایک فیصد پاکستانی ٹیکس دیتے ہیں ، کوئی بھی ملک اپنے عوام کی خدمت کر ہی نہیں سکتا اگر وہاں کے لوگ ٹیکس نہ دیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے اپنے خطاب میں‌ کہا کہ میں‌ آپ کو یقین دلاتا ہوں‌اور گارنٹی دیتا ہوں‌کہ آپ کے ٹیکس کا پیسہ آپ پر اور آپ کے ملک پر خرچ ہوگا، یہ بھی گارنٹی دیتا ہوں کہ آپ کا پیسہ چوری نہیں ہونے دوں گا. انہوں نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے اپنے اثاثوں کو ڈکلیئر کرنے کی سب سے آسان سکیم آئی ہے جو 30 جون تک کیلئے ہے، اس سکیم کے تحت تمام پاکستانی اپنے اثاثے ظاہر کریں کیونکہ اداروں کے پاس تمام معلومات آچکی ہیں اور ہر روز نئی معلومات آرہی ہیں۔ عمران خان نے کہاکہ آپ پاکستان کی خدمت کریں اور اپنے پیسے کو ڈکلیئر کریں، اس سے ہم اپنے بچوں کا مستقبل بہتر کرسکتے ہیں اور آپ کو فکر نہیں ہوگی کیونکہ پھر آپ کو کوئی ادارہ تنگ نہیں کرے گا، ہم معاشی طور پر مشکل وقت سے بھی نکل جائیں گے.

    یاد رہے کہ پچھلے کچھ عرصہ سے ٹیکس ایمنسٹی سکیم لانے کی باتیں‌کی جارہی تھیں‌جس کا آج اعلان کر دیا گیا ہے.

  • یوم القدس ملی یکجہتی کونسل کل  ریلی نکالے گی

    یوم القدس ملی یکجہتی کونسل کل ریلی نکالے گی

    اسلام آباد :ملی یکجہتی کونسل اسلام آباد کے زیر اہتمام بیت المقدس کی آزادی اور فلسطین پر اسر ائیلی قبضے کے خلاف عظیم الشان القدس ریلی آج اسلام آباد میں ہو گی، ریلی کا آغاز طباق ہو ٹل بلیو ایر یا سے ہو گا ،ریلی سے ملی یکجہتی کو نسل کے رہنماءخطاب کر یں گے ،القدس ریلی کے انتظامات کا جا ئزہ اجلاس گذشتہ روز دفتر جماعت اسلامی اسلام آباد میں منعقدہ ہو ا، جس میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم ، علامہ ڈاکٹر ثا قب اکبر ، ڈاکٹر شاہد اعظمی،محمد کاشف چوہدری اور دیگر دینی جماعتوں کے رہنماﺅں نے شر کت کی ۔

    اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ عالمی استعمارمسلمانوں کو شیعہ سنی میں تقسیم کرکے آپس میں لڑانے کی سازش کر رہا ہے ،مسلمانوں کااتحاداور یکجہتی ہی قبلہ اول کی آزادی کی ضامن ہے استعماری قوتیں مسلمانوں کو تقسیم کرنا چاہتی ہیں تاکہ اسرائیل کا وجود دنیا میں باقی رہے ۔انھوں نے کہافلسطین ہمارا ہے اور سارے کا سارا ہے مو جو دہ حالات میں عمر فاروقؒ اور حیدر قرارؒ طرز کی قیادت ہو گی تو مسلمان متحد ہو سکیں گے، اگر فلسطین اور کشمیر کا مسئلہ اسی طر ح بر قرار رہا تو دنیا میں امن خواب ہی رہے گا ،میاں محمد اسلم نے کہاجب تک اُمت مسلمہ میں وحدت نہیں ہو گی ہم قبلہ اول کو دشمن کے پنجے سے واگزار نہیں کروا سکیں گے ، پوری دنیا کے مظلوم مسلمانوں کی نظریں پاکستان پر ہیں کہ وہ ان کی مدد کرے ۔
    علامہ ثا قب اکبر نے کہا ملی یکجہتی کونسل کا پلیٹ فارم عالمی مایوس کن حا لات میں اُمت مسلمہ کے لیے اُمید کی کر ن ہے، اُمت مسلمہ کی وحدت دشمن کے قلب وجگر پر وار کی مانند ہو تا ہے ،دشمن ہمیں انتشار کا شکار کر کے مغلوب کر نا چاہتا ہے ہمیں بحیثیت مسلمان مستقل طور پر یہ فیصلہ کر نا ہو گا کہ ہمیں آپس میں لڑ نے کی بجا ئے متحدہو کر دشمن سے لڑ نا ہے ،بانی پاکستان حضرت قائد اعظم نے اسر ائیل کی جا نب سے دوستی کے پیغام کو یہ کہہ کر مسترد کر دیا تھا کہ مسلمان مرد وزن مر تو سکتے ہیں لیکن اسرائیل کے تسلط کو کبھی قبول نہیں کر سکتے ۔انھوں نے کہا امر یکہ اور بر طانیہ اسرائیل پر سے اپنا ہا تھ اُٹھا ئیں تو پھر دیکھا جا ئے گا کہ قبلہ اول کیسے آزاد نہیں ہو تا ۔

  • پرویز مشرف بالکل ٹھیک اور دبئی میں زیر علاج ہیں، ان سے متعلق افواہیں درست نہیں. آل پاکستان مسلم لیگ

    پرویز مشرف بالکل ٹھیک اور دبئی میں زیر علاج ہیں، ان سے متعلق افواہیں درست نہیں. آل پاکستان مسلم لیگ

    سابق صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف صاحب حوالے سے گمراہ کن افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے. یہ محظ سوشل میڈیا پر پاکستان دشمن لوگوں نے افواہ پھیلائی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل مہرین آدم ملک نے کہاکہ سابق صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف صاحب بالکل ٹھیک ہے اور دبئی میں زیر علاج ہیں. تمام خیر خواہوں سے ان کی مکمل صحت یابی کے لئے دعا کی التماس ہے.
    یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر ان کی صحت سے متعلق طرح طرح کی افواہیں پھیلائی جارہی تھیں جس کے بعد یہ بیان دیا گیا ہے.

  • جاسوسی کے الزام میں دو اعلیٰ فوجی افسران کو سزائے موت، ایک کو 14 سال قید، بڑی خبر آگئی

    جاسوسی کے الزام میں دو اعلیٰ فوجی افسران کو سزائے موت، ایک کو 14 سال قید، بڑی خبر آگئی

    پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دو فوجی افسران اور ایک سول افسر کی سزا کی توثیق کر دی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی ایس پی آر کی طرف سے کہا گیا ہے کہ بریگیڈیئر (ر) راجہ رضوان کی سزائے موت کی توثیق کر دی گئی ہے. ڈاکٹر وسیم اکرم کو بھی موت کی سزا سنائی گئی ہے. دو سال میں مختلف رینک کے 400 افسران کو سزائیں سنائی گئی ہیں. دو سال میں دی جانے والی سزاؤں میں‌ ملازمت سے برطرفی بھی شامل ہے. اسد درانی کا احتساب بھی اسی پالیسی کے تحت عمل میں‌آیا. لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید اقبال کو چودہ سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے.

    تینوں افسران کو جاسوسی کے الزام میں سزا سنائی گئی ہے. مجرمان نے حساس معلومات دوسرے ملکوں کو لیک کی تھیں. آرمی افسران اورسویلین افسران کو جاسوسی کے الزام میں سزا دی گئی تھی. آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ فوج کے افسران چاہے کسی رینک کے ہوں احتساب کے دائرے میں شامل ہیں.

  • ڈالر کی قیمت کم ہونے سے عوام کو عید سے قبل بڑی خوشخبری مل گئی

    ڈالر کی قیمت کم ہونے سے عوام کو عید سے قبل بڑی خوشخبری مل گئی

    عید الفطر سے قبل عوام کے لئے ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ اٹھارہ پیسے کمی کی صورت میں خوشی کی خبر آ گئی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈالر کی قیمت کم ہونے سے پاکستان کے بیرونی قرضے بھی کم ہوئے ہیں. انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ اٹھارہ پیسے کمی سے 148 روپے 45 پیسے پر بند ہو گیا ہے. ڈالر کی قیمت میں‌ کمی سے آج صبح کاروبار کے آغاز میں بھی تیزی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس 36 ہزار 536 کی سطح پر پہنچ گیا تھا مگر کچھ دیر بعد یہ پرواز مسلسل جاری نہ رہ سکی اور کمی کا رجحان شروع ہو گیا ۔

    یاد رہے کہ ڈالر کی قیمت میں‌ کمی سے پاکستان میں‌ مہنگائی میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور عید پر بھی خریداری کیلئے لوگوں‌کو مشکلات کا سامنا ہے.

  • ججز کے خلاف ریفرنس،میڈیا کوکب تفصیلات بتائیںگے؟ فردوس عاشق اعوان بول پڑیں

    ججز کے خلاف ریفرنس،میڈیا کوکب تفصیلات بتائیںگے؟ فردوس عاشق اعوان بول پڑیں

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سپریم جوڈیشیل کونسل کی ہدایت کے بغیر میڈیا کو کوئی بریف نہیں دے سکتے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم جوڈیشیل کونسل نے 14 جون کے لئے اٹارنی جنرل اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز کو نوٹس جاری کئے ہیں، اس میں شکایت کنندہ وزارت قانون ہے. ان کیمرہ سماعت ہوتی ہے، جب ترجیحات طے کر کے واضح طور پر ہمیں سپریم جوڈیشل کونسل نہیں بتائے گی ہم کچھ نہیں کہہ سکتے. کونسل کی جانب سے آنے والا بریف صحافیوں کو دیا جائے گا.

    جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے خلاف ریفرنس،سماعت کب ہو گی؟ بڑی خبر آ گئی

     

    حکومت نے سپریم کورٹ‌ کے سینئر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا
    حکومت نے یہ کام کیا تو وکلاء 2007 سے بھی بڑی تحریک چلائیں گے،وکلا کی دھمکی
    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی میدان میں‌ آگئے، ریفرنس کی خبروں‌ پر صدرمملکت کوخط لکھ کر اہم مطالبہ کر دیا
    سینئر ججوں کے خلاف ریفرنس، ایڈیشنل اٹارنی جنرل زاہد ایف ابراہیم نے استعفیٰ دے دیا