Baaghi TV

Category: اسلام آباد

  • جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی میدان میں‌ آگئے، ریفرنس کی خبروں‌ پر صدرمملکت کوخط لکھ کر اہم مطالبہ کر دیا

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی میدان میں‌ آگئے، ریفرنس کی خبروں‌ پر صدرمملکت کوخط لکھ کر اہم مطالبہ کر دیا

    سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پی ٹی آئی حکومت کی طرف سے اپنے خلاف دائر کئے جانے والے ریفرنس کی خبریں‌ منظر عام پر آنے کے خلاف صدر پاکستان ڈاکر عارف علوی کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے ریفرنس کی کاپی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت کو لکھے گئے خط میں انہوں نے کہا ہے کہ مجھے سرکاری ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ان کے خلاف آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت کوئی ریفرنس دائرکیا گیا ہے۔ اگر یہ بات سچ ہے تو مجھے اس کے متعلق بتایا جائے اور میرے خلاف دائر کئے گئے ریفرنس کی کاپی فراہم کی جائے. مجھے امید ہے کہ آپ بھی اس بات سے اتفاق کریں گے کہ اگر ایک ریفرنس فائل کیا جاتا ہے اور ایک جج کو کہا جاتا ہے کہ اس کا جواب دیا جائے، تو پھر سپریم جوڈیشل کونسل کی اجازت کے بعد اس ریفرنس کے مندرجات کو منظر عام پر لایا جاسکتا ہے.

    رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ڈآکٹر عارف علوی کو بھیجے گئے خط میں‌لکھا ہے کہ ان کے خلاف دائر ہونے والے ریفرنس سے مخصوص قسم کی لیکس کی جارہی ہیں جو میری کردار کشی کے مترادف ہیں، میں مجھتا ہوں کہ میرے فیئر ٹرائل کے حق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے اس سے عدلیہ کے ادارے کی بھی عزت اور وقار کو مجروح‌ کیا جارہا ہے.

    یاد رہے کہ گزشتہ روز یہ خبریں‌ آئی تھیں‌ کہ پی ٹی آئی حکومت نے مستقبل کے سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سپریم جودیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا ہے جس کے بعد یہ خط سامنے آیا ہے.

  • افغآن قومی سلامتی کے مشیر کی جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو

    افغآن قومی سلامتی کے مشیر کی جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو

    افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیر حمد اللہ محب نے پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران افغانستان میں باہمی دلچسپی، امن اور استحکام سے متعلق معاملات سمیت دیگر امور پر گفتگو کی گئی. اسی طرح‌ پاک افغان بارڈر مینجمنٹ اور افغانستان میں امن و استحکام سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا.

    افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیر حمداللہ محب کی جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات کو بہت اہمیت کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے.

  • عمران خان کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل نے وفاق اور صوبوں‌ کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے دی

    عمران خان کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل نے وفاق اور صوبوں‌ کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے دی

    پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ہوا ہے جس میں‌ جی ڈی پی گروتھ ریٹ 4 فیصد مقرر کرنے، زراعت کے شعبے میں ترقی کی ساڑھے 3 فیصد، صنعت میں 2.2 فیصد جبکہ خدمات کے شعبے میں ترقی کی شرح 4.8 فیصد مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم وہ تمام کام کر رہے ہیں‌ جو پہلے کئے جانے چاہئیں‌ تھے. نئے بلدیاتی نظام کا مقصد لوگوں کوطاقتور بنانا ہے۔ ہمیں‌ معاشی بحران سے نکلنے کیلیے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں‌ جس وقت حکومت ملی تو ملک تاریخی معاشی بحران کا شکار تھا ، ہماری تمام کوششوں کا مقصد ملک کودیوالیہ ہو نے سے بچانا ہے ۔ معاشی بحران سے نکلنے کیلئے وفاق اور صوبوں کومشترکہ کوششیں کرنے کی ضرورت ہے ۔

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار، وزیر تجارت عبدالرزاق داؤد، چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ سمیت وزیراعظم آزاد کشمیر نے شرکت کی۔

    قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے لیے وفاق اور صوبوں کے 1.837 کھرب روپے کے ترقیاتی بجٹ اور بارہویں 5 سالہ منصوبے کی منظوری بھی دے دی ہے.

  • موٹر وے پولیس کی ایمانداری، لاکھوں‌ روپے مالیت کا سونا مسافر کو واپس کر دیا

    موٹر وے پولیس کی ایمانداری، لاکھوں‌ روپے مالیت کا سونا مسافر کو واپس کر دیا

    موٹروے پولیس نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے سروس ایریا کے واش روم میں سونا بھولنے والے شخص کو اس کی امانت واپس کر دی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران نامی مسافر شیخوپورہ کے سروس ایریا کے واش روم میں‌ 12 تولے سونا بھول گیا تھا جسے راولپنڈی میں‌موٹر وے پولیس نے واپس کر دیا ہے. عمران اور اس کے اہل خانہ نے سونا واپس ملنے پر زبردست خوشی کا اظہار کیا اور موٹر وے پولیس کی ایمانداری کی تعریف کی ہے.

    ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر فیصل آباد سے سیالکوٹ سفرکررہا تھا۔ سونے کی مالیت 7 سے 8 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ایسے کئی واقعات پیش آئے ہیں‌جب موٹر وے پولیس نے ایمانداری کا مظاہرہ کیا اور لوگوں‌ کو ان کی امانتیں‌ واپس لوٹائی ہیں.

  • مجھ سے اسوقت کے بارے میں پوچھا جا رہا ہے جب میں…….بلاول نے کیا کہہ دیا؟

    مجھ سے اسوقت کے بارے میں پوچھا جا رہا ہے جب میں…….بلاول نے کیا کہہ دیا؟

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ مجھ سے اسوقت کے بارے میں پوچھا جا رہا ہے جب میں بچہ تھا.

    ہم ایسے ہتھکنڈوں سے نہیں ڈرتے، آمرانہ طریقہ کار ہمارے سامنے ہے، جب جمہیوریت ہوتی ہے تو ہر پاکستانی کا حق ہوتا ہے کہ وہ اپنا حق استعمال کرے،. عمران خان ملک کے ہر ادارہ پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں. خان نے تبدیلی کے دعویٰ پر عوام کو دھوکا دیا یہ نااہل، نالائق ہے اس میں صلاھیت نہیں کہ ملک چلا سکے، ہمارا معیشت تباہ ہو رہا ہے، کسانوں کا معاشی قتل ہو رہا ہے،.بےروزگاری عام ہے. نالائقی چھپانے کے لئے اس قسم کی سازشیں کرتے ہیں. بلاول زرداری نے کہا کہ آج کے واقعہ کی فوٹیج منگوا رہا ہوں، قانونی راستہ اختیار کروں گا. انہوں نے کہا کہ نیب کے حوالہ سے پی پی نے اپنا موقف ہمیشہ آپ کے سامنے رکھا یہ ادارہ مشرف نے بنایا یہ کالا قانون ہے. جو سیاسی انتقام کے لئے بنایا گیا ہے. بلاول زرداری نے مزید کہا کہ میں نیب میں گیا، بیس منٹ تحقیقات کی گئیں ، جو سوالات کے جواب وہاں دے سکتا تھا وہاں دئیے، نیب نے سوالنامہ دیا، وکلاء سےمشورہ کر کے سوالات کے جواب دے دون گا، مجھ سے اس وقت کے بارے میں پوچھا جارہا ہے جب میں بچہ تھا ،انہوں نے کہا کہ بے نظیر کے وقت سے کہہ رہے ہیں کہ نیب کالا قانون ہے.

    واضح رہے کہ بلاول زرداری نیب میں پیش ہوئے تو اسلام آباد پولیس نے پی پی کے کارکنوں کو گرفتار کیا جس کی سیاسی جماعتون نے مذمت کی ہے.

  • عمران خان جلد سڑکوں پر ہوں گے،پیپلز پارٹی کے کارکنان کی گرفتاری پرردعمل

    عمران خان جلد سڑکوں پر ہوں گے،پیپلز پارٹی کے کارکنان کی گرفتاری پرردعمل

    اسلام آباد پولیس کی جانب سے پیپلز پارٹی کے کارکنان پر لاٹھی چارج اور گرفتاریوں کی سیاسی رہنماوں نے مذمت کی ہے اور گرفتار کارکنان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ گرفتار ہونے والے کارکنان کی معلومات اکٹھی کی جا رہی ہے،حکومت بے شرمی پر اتر آئی ہے روزے داروں پر تشدد کیا جا رہا ہے، مشیر اطلاعات وزیر اعلیٰ سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سیاسی کارکنوں کو اسلام آباد داخلے سے روکنا غیر جمہوری عمل ہے،ایسے غیر جمہوری عمل کی شدید مذمت کرتے ہیں ،ثابت ہوگیا سلیکٹڈ وزیراعظم کا جمہوریت سے کوئی لینا دینا نہیں ، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا کہ مینڈیٹ چوروں کو اصلی کارکن دیکھ کر خوف آتا ہے،لاٹھی چارج عمران خان کی آمرانہ سوچ کی عکاسی ہے،بے گناہ سیاسی کارکنوں کورہا کیا جائے، آصف زرداری کی بیٹی آصفہ بھٹو نے کہا کہ جیالے پھانسی نے نہیں ڈرے توپانی سے کیا ڈریں گے؟ نیب کا کالا قانون واٹرکینن سے صاف نہیں کیاجاسکتا، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ عمران خان کو بہت جلد سڑکوں پر دیکھ رہا ہوں،چیئرمین نیب سے متعلق تحقیقات ہونی چاہیئں،آنسو گیس،واٹر کینن اورگولیاں ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں،جو کوئی بھی پیپلزپارٹی سے ٹکرایا پاش پاش ہوگیا.

    واضح رہے کہ بلاول زرداری کی نیب میں پیشی کے موقع پرنیب ہیڈکوارٹرزکے باہر پیپلز پارٹی کے کارکنان موجود تھے جنہوں نے شدید نعرے بازی کی ،پولیس نے پی پی کے کارکنان کو ڈی چوک پر روکا جہاں کارکنان نے پولیس والوں کے ساتھ ہاتھا پائی کی ،پولیس نے متعدد کارکنان کو گرفتار کر لیا ہے. پولیس نے جیالوں کو منتشر کرنے کے لئے واٹر کینن کا بھی استعمال کیا ہے

  • ہم ایسے کام نہیں کرتے….زرداری نے ایسا کیوں کہا؟

    ہم ایسے کام نہیں کرتے….زرداری نے ایسا کیوں کہا؟

    سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے. بختاور بھٹو بھی آصف زرداری کے ہمراہ ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی عبوری ضمانت ختم ہو گئی ہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے دونوں کی عبوری ضمانت 29 مئی تک منظور کر رکھی تھی ،درخواست ضمانت میں توسیع کیلئے آصف زرداری اور فریال تالپور ہائیکورٹ پہنچ چکے ہیں. ہائیکورٹ پہنچنے پر صحافی نے زرداری سے سوال کیا کہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کی ویڈیو کے پیچھے پیپلز پارٹی ہے ،جس پر آصفد زرداری نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ہم ایسے کام نہیں کرتے ، صحافی نے ایک اورسوال کیا جس مٰیں کہا کہ چیئرمین نیب کا متبادل ڈھونڈ رہے ہیں،؟ جس پر آصف زرداری نے جواب دیا کہ جس نےڈھونڈنا ہے ڈھونڈے جس کا کام ہے وہی ڈھونڈے.

  • بلاول نیب میں پیش، ڈی چوک میں پی پی کے کارکنان گرفتار

    بلاول نیب میں پیش، ڈی چوک میں پی پی کے کارکنان گرفتار

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نیب دفتر پہنچ گئے، اس دوران پیپلز پارٹی کے کارکنان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول زرداری نیب دفتر پہنچ گئے ہیں، آصفہ زرداری ، مرتضیٰ وہاب اورنیّر بخاری بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ ہیں ،نیب ہیڈکوارٹرزکے باہر پیپلز پارٹی کے کارکنان موجود ہیں جنہوں نے شدید نعرے بازی کی ،پولیس نے پی پی کے کارکنان کو ڈی چوک پر روکا جہاں کارکنان نے پولیس والوں کے ساتھ ہاتھا پائی کی ،پولیس نے متعدد کارکنان کو گرفتار کر لیا ہے. پولیس نے جیالوں کو منتشر کرنے کے لئے واٹر کینن کا بھی استعمال کیا ہے

    واضح رہے کہ نیب راولپنڈی نے سابق صدرآصف زرداری کو 29 مئی کودوبارہ طلب کیا ہے .پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو پاورپروجیکٹ،غیرقانونی ٹھیکوں کے کیس میں نیب نے طلب کیا ہے، زرداری کو نیب نے 29 مئی کو اولڈ نیب ہیڈکوارٹر پیش ہونے کی ہدایت کی ہے تاہم زرداری نے پیش ہونے سے معذرت کر لی . اسی روز پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کو بھی جے وی اوپل کیس میں طلب کر رکھا ہے .بلاول کو نیب نے 24 مئی کو بلایا تھا لیکن بلاول پیش نہ ہوئے اب نیب نے بلاول کو بھی 29 مئی کو ہی طلب کیا ہوا ہے. بلاول نیب میں پیش ہو چکے ہیں.

  • ڈرتے ہیں تبدیلی والے، بلاول کی حکومت پر تنقید

    ڈرتے ہیں تبدیلی والے، بلاول کی حکومت پر تنقید

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے حکومت کی جانب سے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پی پی کے کارکنان کو روکنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ڈرتے ہیں تبدیلی والے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول کو آج نیب نے طلب کیا ہوا ہے، بلاول کی پیشی سے قبل حکومت نے اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے کارکنان کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے جس پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بلاول زرداری نے حکومت کی جانب سے پابندی کا نوٹفکیشن شیئر کیا اور کہا کہ حمایت کیلئے پیغامات بھیجنے والوں کا شکریہ اداکرتا ہوں ،کچھ دیر میں نیب راولپنڈی کیلئے روانہ ہوں گا،بلاول نے کہا کہ احتجاج کی کوئی کال نہیں دی تھی پھربھی پارٹی ورکرزاسلام آباد پہنچنا شروع ہوگئے ،نوٹیفکیشن پیپلز پارٹی کے کارکنوں کوہراساں کرنے کےلئے جاری کیا گیا، جمہوری حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رات گئے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔بلاول نے مزید کہا کہ ڈرتے ہیں تبدیلی والے، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا تھا میں بے قصور ہوں،سابق چیف جسٹس کے بیان بھی حکومت کو تنقید برداشت نہیں۔

  • بلاول کی نیب میں پیشی، جیالوں کوروک دیا گیا

    بلاول کی نیب میں پیشی، جیالوں کوروک دیا گیا

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو آج نیب میں پیش ہوں گے جبکہ شریک چیئرمین آصف زرداری نے آج نیب پیش ہونے سے معذرت کر لی. بلاول بھٹوکےہمراہ نیب آفس آنے والےسینکڑوں جیالوں کوایوب چوک پرروک دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول زرداری آج نیب میں پیش ہوں گے ،بلاول کو پارک لین کمپنی کی انکوائری میں نیب راولپنڈی کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہو کر بیان ریکارڈ کروانے کے لئے طب کیا گیا ہے۔ بلاول بھٹو کارکنوں کے ہمراہ قافلے کی صورت میں نیب دفتر جا رہے تھے کہ کارکنان کو ایوب چوک پر روک دیا گیا ، نیب نے آئی جی اسلام آباد سے سیکورٹی سخت کرنے کے انتظامات کے لئے خط لکھا تھا، وفاقی پولیس کے ساڑھے تین سو ماتحت پولیس افسران و اہلکار تعینات کئے ہیں۔ اس موقع پر کسی کارکن کو نیب بلڈنگ میں داخلہ کی اجازت نہیں دی جائے گی. دوسری جانب آصف علی زرداری نے نیب راولپنڈی میں آج پیش ہونے سے معذرت کرلی۔ آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے نیب کو درخواست دے دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آج ہائی کورٹ میں کیس ہے، پیش نہیں ہو سکتا، عید کے بعد کی کوئی تاریخ دے دیں پیش ہو جاؤں گا۔