Baaghi TV

Category: اسلام آباد

  • عید سے قبل پٹرول کتنا مہنگا ہو گا؟ غریب عوام کیلئے اچھی خبر نہیں

    عید سے قبل پٹرول کتنا مہنگا ہو گا؟ غریب عوام کیلئے اچھی خبر نہیں

    حکومت نے عوام کو "عیدی” دینے کا فیصلہ کر لیا، پٹرول کی قیمت میں 8 روپے اضافے کی سفارش کی گئی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی ہے جس کے مطابق ڈیزل 8روپے99پیسے فی ليٹرمہنگا کرنے، پٹرول کی قیمت میں 8 روپے اضافے کی سفارش کی گئی ہے. مٹی کےتیل کی قیمت میں ایک روپے69 پیسےفی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے.

    پٹرول کی قیمت میں اضافہ، شیریں رحمان نے سینیٹ میں کیا کر دیا؟
    پٹرول پمپوں پرپٹرول کی قمیت میں ہیر پھیر
    پاکستانیو تیار ہو جاو،پٹرول کے بعد گیس بھی مہنگی

     

     

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی پٹرول کی قیمت میں آٹھ روپے کا اضافہ کیا گیا تھا جس پر عوام نے شدید احتجاج کیا تھا

  • آصف زرداری کی ضمانت میں توسیع

    آصف زرداری کی ضمانت میں توسیع

    جعلی اکاؤنٹس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت میں 10جون تک توسیع کردی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نےضمانت کےعلاوہ باقی تمام مقدمات پرآج سماعت ملتوی کر دی .اسلام آباد ہائیکورٹ میں دو رکنی بینچ نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست پر سماعت کی. عدالت نے سماعت کے بعد ضمانت میں 10 جون تک توسیع کر دی.زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت میں کہا کہ کیا نیب کی دستاویزات مل سکتی ہیں، ہمیں وقت دے دیں کہ ہم ریکارڈ دیکھ کرجواب الجواب دیں، جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ کم ازکم میں اپنی جانب سےسختی سے مستردکرتاہوں،جو کچھ آچکا اسی کی بنیاد پراب فیصلہ کیا جائےگا، جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ یہ نہ اپیل ہے نہ ٹرائل،قبل ازگرفتاری ضمانت کی درخواست ہے،فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ قبل ازگرفتاری ضمانت میں بھی کچھ چیزیں ہیں جن پرجواب دیناہے، عدالت نے کہا کہ ضمانت کےجومروجہ قوانین ہیں ان کے مطابق چلیں، عدالت نے کہا کہ نیب کہہ دے آصف زرداری،فریال تالپورکاتعلق نہیں تودرخواست ویسے نمٹا دیتے ہیں،نیب نے عدالت میں کہا کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کا کیا کردار ہے،دستاویزات پیش کردیں، آصف زرداری اور فریال تالپور کے جرم میں کردار پرتین رپورٹس ہیں، کیس کی سماعت کے دوران لطیف کھوسہ نے کہا کہ زرداری صاحب کا میں بھی وکیل ہوں،مجھےبھی دلائل دینےدیں، جس پر عدالت نے کہا کہ آپ دلائل دیں یا فاروق نائیک ، ایک سے زیادہ وکلا دلائل نہ دیں، نیب کی طرف سےایک پراسیکیوٹرہیں تو آپ بھی ایک ہی وکیل دلائل دیں،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ خواجہ نمر مجید اور غضنفر احسن ابھی نیب کو مطلوب نہیں، جس پر عدالت نے کہا کہ جو مطلوب نہیں ان کی حد تک درخواستیں نمٹا دیتے ہیں. دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر کے دلائل دے رہے تھے کہ اس دوران ایک وکیل نے بات کرنے کی کوشش کی جس پر عدالت نے شدہد برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آرام سے کھڑے ہو جائیں ، یہ کوئی مذاکرہ یا ٹاک شو نہیں ۔نیب کے وکیل سمٹ بینک کے منیجر پر دلائل د ے رہے ہیں ۔ تاہم عدالت کے اظہار برہمی پر وکیل نے معذرت کر لی ۔

  • آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری، نیب ٹیم عدالت پہنچ گئی

    آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری، نیب ٹیم عدالت پہنچ گئی

    سابق صدر آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب نے سابق صدر آصف زردری کے وارنٹ گرفتاری کی منظوری دے دی ہے، جعلی بینک اکاونٹس کیس کے حوالہ سے ایک انکوائری میں وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں . اسلام آباد ہائیکورٹ میں نیب کی تفتیشی ٹیم اور پولیس کی بھاری نفری موجودہے ضمانت منسوخ ہونے کی صورت میں آصف زرداری زرداری کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ نیب نے آصف زرداری کو عدالت سے منتقل کرنے کے لئے بلٹ پروف گاڑی منگوا لی ہے

    زرداری کی درخواست ضمانت،عدالت نے وکیل کو دلائل دینے سے روک دیا

    دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت میں توسیع کے حوالہ سے کیس کی سماعت جاری ہے . جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اخترکیانی پر مشتمل ڈویژنل بینچ سماعت کررہا ہے۔سماعت کے موقع پرنیب نے سابق صدر آصف زرداری کیخلاف جعلی اکاﺅنٹس کیس میں ریکارڈ اسلام آبادہائیکورٹ میں جمع کرا دیا ہے .سماعت کےد وران لطیف کھوسہ نے دلائل دینے کی استدعا کی تو عدالت نے روک دیا.

  • زرداری کی درخواست ضمانت،عدالت نے وکیل کو دلائل دینے سے روک دیا

    زرداری کی درخواست ضمانت،عدالت نے وکیل کو دلائل دینے سے روک دیا

    سابق صدر آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت جاری ہے، عدالت نے سابق اٹارنی جنرل اور زرداری کے وکیل لطیف کھوسہ کو دلائل دینے سے روک دیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں میگا منی لانڈرنگ کیس کے حوالہ سے آصف زرداری اورفریال تالپورکی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواستوں پر سماعت ہو رہی ہے. جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی کیس کی سماعت کررہے ہیں .سابق صدرآصف علی زرداری اور فریال تالپور بھی عدالت میں موجود ہیں .زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت میں کہا کہ کیا نیب کی دستاویزات مل سکتی ہیں، ہمیں وقت دے دیں کہ ہم ریکارڈ دیکھ کرجواب الجواب دیں، جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ کم ازکم میں اپنی جانب سےسختی سے مستردکرتاہوں،جو کچھ آچکا اسی کی بنیاد پراب فیصلہ کیا جائےگا، جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ یہ نہ اپیل ہے نہ ٹرائل،قبل ازگرفتاری ضمانت کی درخواست ہے،فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ قبل ازگرفتاری ضمانت میں بھی کچھ چیزیں ہیں جن پرجواب دیناہے، عدالت نے کہا کہ ضمانت کےجومروجہ قوانین ہیں ان کے مطابق چلیں، عدالت نے کہا کہ نیب کہہ دے آصف زرداری،فریال تالپورکاتعلق نہیں تودرخواست ویسے نمٹا دیتے ہیں،نیب نے عدالت میں کہا کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کا کیا کردار ہے،دستاویزات پیش کردیں، آصف زرداری اور فریال تالپور کے جرم میں کردار پرتین رپورٹس ہیں، کیس کی سماعت کے دوران لطیف کھوسہ نے کہا کہ زرداری صاحب کا میں بھی وکیل ہوں،مجھےبھی دلائل دینےدیں، جس پر عدالت نے کہا کہ آپ دلائل دیں یا فاروق نائیک ، ایک سے زیادہ وکلا دلائل نہ دیں، نیب کی طرف سےایک پراسیکیوٹرہیں تو آپ بھی ایک ہی وکیل دلائل دیں،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ خواجہ نمر مجید اور غضنفر احسن ابھی نیب کو مطلوب نہیں، جس پر عدالت نے کہا کہ جو مطلوب نہیں ان کی حد تک درخواستیں نمٹا دیتے ہیں.

  • نئے چینل کے لائسنس،چیئرمین پیمرا حلف دیں تو کیس نمٹا دیں گے، عدالت

    نئے چینل کے لائسنس،چیئرمین پیمرا حلف دیں تو کیس نمٹا دیں گے، عدالت

    نئے چینل کے لائسنس کے حوالہ سے بی بی اے کی درخواست پر عدالت نے 10 جون تک حکم امتناع جاری کر دیا

    نئے ٹی وی لائسنس کا اجراء ،عدالت نے پیمرا کو بڑا حکم دے دیا
    نئے ٹی وی چینلز کے لائسنس کا معاملہ، عدالت نے ایک بار پھر روک دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیمرا کو نئے ٹی وی چینلز کے لائسنس کے اجرا سے روکنے کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی،عدالت نے پی بی اے کی درخواست پر10 جون تک حکم امتناع جاری کردیا،بی بی اے کے وکیل نے کہا کہ کیا پیمرا نے 124 چینلز کو ریگولرائز کرلیا جو 70 لائسنس اورجاری کررہے ہیں،پیمرا کا یہ کہنا کہ نئے لائسنس نہ دیے تواجارہ داری قائم ہوجائے گی 124 چینلزمیں یہ ممکن نہیں، چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اظہاررائے کی آزادی پرقدغن نہیں لگایا جاسکتا،پیمرابیان حلفی دے پہلے سے موجود چینلز کا حق متاثر نہیں ہو گا، چیئرمین پیمرا اورممبران بیان حلفی دیں، کیس نمٹادیں گے،اسلام آبادہائیکورٹ نے سماعت 10 جون تک ملتوی کردی۔

  • زرداری کیس کی سماعت کرنے والے جج عمرے پر،سماعت ملتوی

    زرداری کیس کی سماعت کرنے والے جج عمرے پر،سماعت ملتوی

    پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف زرداری اپنی ہمشیرہ کے ہمراہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے. جعلی بینک اکاونٹس کیس میں ضمانت میں توسیع کے سلسلے میں آج کیس کی سماعت ہونی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آبا د ہائیکورٹ میں پیش ہونے سے قبل آصف زرداری اور فریال تالپوراحتساب عدالت میں پیش ہوئے. سماعت عدالت کے جج ارشد ملک نے کرنی تھی لیکن وہ عمرے پر چلے گئے جس کی وجہ سے سماعت میں تاخیر ہوئی، تمام ملزمان کو ڈیوٹی جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا گیا ،ڈیوٹی جج نے ملزمان کی حاضری لگا کر کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 14 جون تک ملتوی کر دی۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیو‌ں سے بات کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ اب احتساب چلے گا یا معیشت چلے گی، موجودہ حکومت کی کوئی زندگی نہیں۔ صحافی نے عید کے بعد احتجاج کرنے کا پوچھا تو سابق صدر نے جواب دیا ان شاء اللہ .

    سابق صدر آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت پرسماعت کچھ دیر بعد ہو گی ،اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی پرمشتمل بنچ سماعت کرے گا، گزشتہ روز عدالت نے نیب سے ریکارڈ طلب کیا تھا اور ایک دن کی ضمانت میں توسیع کی تھی .

  • او آئی سی اجلاس میں شرکت کے لئے وزیراعظم سعودی عرب روانہ

    او آئی سی اجلاس میں شرکت کے لئے وزیراعظم سعودی عرب روانہ

    وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کے دورے پرروانہ ہو گئے ہیں، وزیر اعظم او آئی سی کے 14 ویں سربراہی اجلاس میں شریک ہوں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سعودی عرب روانہ ہوئے ہیں، وہ کل جمعہ کو اوآئی سی کے 14ویں سربراہ اجلاس میں شریک ہوں گے ،اجلاس میں مسلم ممالک اورمسلمانوں کودرپیش مسائل پرغورو فکرکیاجائے گا ،وزیراعظم کودورے کی دعوت سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیزنے دی ہے،وزیراعٍظم وزیراعظم آج شام سعودی عرب کے شہرمدینہ میں پہنچیں گے اور روضہ رسول پرحاضری دیں گے، وزیراعظم عمران خان آج رات مکہ روانہ ہوں گے، وزیراعظم عمران خان اجلاس کی سائیڈ لائنز پرکچھ اہم سربراہان مملکت سے ملاقات بھی کریں گے .وزیراعظم عمران خان سعودی عرب میں27ویں رمضان کو اہم سربراہان مملکت کے ہمراہ اکٹھےعمرےکی سعادت حاصل کرینگے .

    واضح رہے کہ او آئی سی کا اجلاس سعودی عرب میں ہو رہا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پہلے اجلاس میں شریک ہوئے ہیں. شاہ محمود قریشی نے جدہ میں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران امت مسلمہ کو درپیش چیلنج اور ان سے نمٹنے پر بات چیت ہوئی

  • پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارا نے نیپال کی 8 ہزار 485 میٹر بلندی والی مکالو چوٹی سر کر لی

    پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارا نے نیپال کی 8 ہزار 485 میٹر بلندی والی مکالو چوٹی سر کر لی

    پاکستان کے معروف کوہ پیما محمدعلی سدپارا نے نیپال میں واقع 8 ہزار 485 میٹر بلند "مکالو چوٹی” سر کرکے سات چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق آئی ایس پی آر کی طرف سے بتایا گیا ہےکہ معروف پاکستانی کوہ پیما محمدعلی سدپارا پہلے اور واحد کوہ پیما ہیں‌ جنہوں نے دنیا بھر کی آٹھ ہزار میٹر بلندی والی سات چوٹیاں سر کی ہیں.

    آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ "مکالو” دنیا کی پانچویں بڑی چوٹی تسلیم کی جاتی ہے جسے پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارا نے سر کیا ہے جبکہ اس مہم کے لیے پاکستانی فوج کی طرف سے محمدعلی سدپارا کوسہولیات فراہم کی گئیں.

    یاد رہے کہ محمد علی سدپارا سے قبل ہنزہ سے تعلق رکھنے والے ایک اور کوہ پیما مرزا علی بیگ نے 22 مئی کو ماؤنٹ ایورسٹ سر کی تھی۔ ماضی میں بھی پاک فوج کی طرف سے کوہ پیماؤں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جاتی رہی ہیں.

  • سینئر ججوں کے خلاف ریفرنس، ایڈیشنل اٹارنی جنرل زاہد ایف ابراہیم نے استعفیٰ دے دیا

    سینئر ججوں کے خلاف ریفرنس، ایڈیشنل اٹارنی جنرل زاہد ایف ابراہیم نے استعفیٰ دے دیا

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل آف پاکستان زاہد ایف ابراہیم نے سپریم کورٹ کے جسٹس فائز عیسیٰ اور دیگر سینئر ججوں‌ کے خلاف ریفرینس دائر کئے جانے کی خبروں‌ کے بعد استعفیٰ دے دیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق زاہد ایف ابراہیم نے ٹویٹر پر اپنا استعفیٰ بھی شیئر کیا اور کہا ہے کہ انہوں نے میڈیا پر یہ خبریں‌ دیکھی ہیں‌کہ صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے سپریم جوڈیشل کونسل میں سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کے سینئر ججوں کے خلاف مس کنڈکٹ کے الزام میں آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت ریفرنس دائر کیا ہے جس میں‌ ججوں پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے اپنے اثاثے ظاہر نہیں کیے۔ زاہد ایف ابراہیم نے اپنے استعفیٰ میں‌لکھا ہے کہ موجودہ صورتحال میں وہ اپنے ضمیر کے مطابق اپنے عہدے پر کام نہیں کر سکتے اس لئے میں‌نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل آف پاکستان کے عہدہ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کی اہے.

    انہوں نے استعفیٰ میں لکھا ہے کہ مجھے 2018 میں بطور ایڈیشنل اٹارنی جنرل آف پاکستان کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔ میرے لیے سندھ صوبے میں مملکت پاکستان کے سب سے سینیئر قانونی آفیسر کے طور پر کام کرنا فخر کا باعث ہے.

    یاد رہے کہ جسٹس فائز عیسیٰ نے بھی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو خط لکھ کر ریفرنس کی کابی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے.

  • کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے خاتون زخمی، ہسپتال منتقل کر دیا گیا

    کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے خاتون زخمی، ہسپتال منتقل کر دیا گیا

    پاکستان بھارت سرحد پر ہندوستانی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہوگئی جس پر اسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق آئی ایس پی آرکی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق لائن آف کنٹرول پر راولا کوٹ سیکٹر میں بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی گئی اور عام لوگوں‌ کونشانہ بنایا گیا ہے. بھارتی فورسز کی فائرنگ سے گاﺅں میندھر کی رہائشی سکینہ بی بی زخمی ہوگئیں جنہیں‌فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

    یاد رہے کہ چند دن قبل ہندوستانی فورسز کی طرف سے پاک فوج سے درخواست کی گئی تھی کہ لائن آف کنٹرول پر آرٹلری کا فائر روک دیا جائے لیکن چند روز بعد ہی بھارتی فورسز نے خود ہی پرانی مذموم حرکتیں دوبارہ شروع کر دی ہیں‌اور ایک مرتبہ پھر بلا اشتعال فائرنگ کرتے ہوئے سول آبادیوں کونشانہ بنانا شروع کردیا ہے ۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے پہلے بھی آئے دن شہریوں‌کے زخمی ہونے کے واقعات منظر عام پر آتے رہتے ہیں.