Baaghi TV

Category: اسلام آباد

  • حکومت نے سپریم کورٹ‌ کے سینئر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا

    حکومت نے سپریم کورٹ‌ کے سینئر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا

    پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے مستقبل کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپور‌ٹ کے مطابق ایک سینئر صحافی کی طرف سے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر کی گئی ٹویٹ میں‌ کہا گیا ہے کہ
    پی ٹی آئی کی حکومت نے مذکورہ ریفرنس صرف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ہی دائر نہیں کیا بلکہ تین اور ججز بھی ہیں جن کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ وہی سینئر جسٹس ہیں‌ جنہوں نے جسٹس مشیر عالم کے ہمراہ فیض آباد دھرنا کیس کا فیصلہ سنایا تھا. اس فیصلے میں‌ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور بعض‌ دوسری حکومتی شخصیات کے کردار سے متعلق بھی سوالات اٹھائے گئے تھے. اس فیصلہ کے خلاف پاکستانی وزارت دفاع نے بھی سپریم کورٹ‌ میں‌ نظر ثانی کی اپیل دائر کی تھی جس میں‌ استدعا کی گئی تھی کہ مذکورہ فیصلہ سے پاک فوج سے متعلق استعمال ہونے والے الفاظ حذف کیے جائیں۔

    پی ٹی آئی حکومت کی طرف سے مستقبل کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے متعلق سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کی خبروں‌ سے ملک میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے.

  • پٹرول کی قیمتوں کے بعد بجلی کے نرخوں‌ میں بھی اضافہ کی خبر، عوام میں‌ پریشانی کی لہر

    پٹرول کی قیمتوں کے بعد بجلی کے نرخوں‌ میں بھی اضافہ کی خبر، عوام میں‌ پریشانی کی لہر

    نیپرا کی طرف سے ایک بار پھر بجلی کے نرخوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے جس پر پاکستانی عوام میں تشویش کی لہر دوڑ‌ گئی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کی خبروں‌کے بعد اب 55 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری کی خبریں‌سامنے آنے پر مہنگائی کے ہاتھوں‌ پریشان لوگوں‌ میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے. نیپرا نے منگل کے دن بجلی کی قیمتوں میں 55 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی ہے. اضافے سے صارفین پر 5 ارب 20 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا جب کہ اضافہ اپریل کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے. اس اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین، کے الیکڑک اور زرعی صارفین پر نہیں ہوگا جب کہ اضافی رقم آئندہ ماہ کے بلوں میں وصول کی جائے گی۔

    سی پی پی اے کے مطابق اپریل میں آر ایل این جی والے پلانٹس نہیں چلائے گئے. اسی طرح اپریل میں ہائیڈل سے 22.94 فیصد اور کوئلے سے 10.34 فیصد بجلی پیدا کی گئی ہے جبکہ مقامی گیس سے 18.24 فیصد اوردرآمدی ایل این جی سے30.83 فیصد بجلی پیدا کی گئی.

    یاد رہے کہ پچھلے چند ماہ میں متعدد مرتبہ بجلی، گیس اور پٹرول کی قیمتوں‌ میں اضافہ کیا گیا ہے جس سے مہنگائی بہت زیادہ بڑھی ہے اور عوام پریشانی سے دوچار ہیں.

  • یوم تکبیر، پاکستان تیس منٹ‌ میں تمام بھارتی شہروں‌ کو صفحہ ہستی سے مٹا سکتا ہے. ڈاکٹر عبدالقدیر خاں

    یوم تکبیر، پاکستان تیس منٹ‌ میں تمام بھارتی شہروں‌ کو صفحہ ہستی سے مٹا سکتا ہے. ڈاکٹر عبدالقدیر خاں

    پاکستان کے نامور ایٹمی سائنسدان اور محسن پاکستان محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان آدھے سے پونے گھنٹے میں انڈیا کے تمام شہروں کو صفحہ ہستی سے مٹاسکتا ہے. وطن عزیز پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے کے بعد اللہ کے فضل و کرم سے اب کوئی ملک شرارت کرنے کے بعد آرام سے نہیں نکل سکتا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ 1971 میں ازلی دشمن انڈیا نے پاک فوج کے ساتھ بہت بدسلوکی کی تھی لیکن ایٹمی دھماکوں کے بعد اب وہ سب دہرانا اور ایسی کوئی مذموم حرکت کرنا بھارت کیلئے خواب بن چکا ہے. اس وقت حالات یہ ہیں‌ کہ یہ ایٹم بم ہی ہے جس کی وجہ سے بھارت پاکستان سے جنگ نہیں کر رہا. کسی کو بھی اب نیوکلیئر جنگ کا نہیں سوچنا چاہیے۔

    انہوں نے کہاکہ ایٹم بم پاکستان نے بہت پہلے بنا لیا تھا مگرحکمرانوں کی وجہ سے دھماکے کرنے میں تاخیر ہوئی. ہم چاہتے تو 1983-84 میں ایٹمی دھماکہ آسانی سے کر سکتے تھے او ہم نے بہت مختصر عرصے میں ایٹم بم بھی بنا کر رکھ دیا تھا۔ جنرل ضیاءالحق کو ایک ہفتے کا نوٹس لکھ کر دے دیا تھا اور 1998 میں نواز شریف بھی ٹال مٹول کر رہے تھے، تمام سائنسدانوں نے ملک کیلئے اپنی فیملی کو بھلا دیا تھا تاہم جب پاکستان نے دھماکے کیے تو خوشی ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ جس طرح امریکہ کو روس کا ڈر ہے اسی طرح بھارت کو پاکستان کا ڈر ہے ، بھارت ہمیں تباہ کرسکتا ہے تو ہم بھی انہیں تباہ کرسکتے ہیں ، پاکستان آدھے سے پونے گھنٹے میں بھارت کے تمام شہر مٹاسکتا ہے، کسی کو اگر دیوار سے لگادیا جائے تو پھر اس کے پاس جو ہتھیار ہوتا ہے وہ استعمال ہوہی جاتا ہے ۔

  • سینیٹر فیصل جاوید مریم نواز پر برس پڑے، کہا ملک کا یہ حال اسلئے ہے کہ آپ کے والد اور چچا 3 عشروں سے مسلط تھے

    سینیٹر فیصل جاوید مریم نواز پر برس پڑے، کہا ملک کا یہ حال اسلئے ہے کہ آپ کے والد اور چچا 3 عشروں سے مسلط تھے

    تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی تقریر پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم بی بی کی سمت ماضی میں ٹھیک تھی نہ آج درست ہے. مریم بی بی حکومت میں تھیں تو”ڈان لیکس” کرتی تھیں. مریم بی بی کاجواب دیتےہوئے ان جیسی زبان ،لب ولہجہ اختیارنہیں کرینگے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رہنما تحریک انصاف نے کہاکہ محترمہ مریم نوازکواطمینان دلائے دیتے ہیں کہ کرپشن و لوٹ مارکا سیاہ دوراب ختم ہوچکا. اصلاح کاآغازہوچکاہے ،مجرموں پراقتدارکےدروازےبند کیے جارہے ہیں. محترمہ پاکستان کایہ حال اسلیے ہے آپکے والد،چچا ملک پر3عشروں سے مسلط تھے. انہوں نے کہاکہ محترمہ پاکستان کایہ حال اسلیے ہے آپکےوالد ،چچا نے کرپشن کے رکارڈ قائم کیے. آپکےوالد نےآپ کیلیےپاکستان ہی نہیں لندن میں بھی جائیدادوں کا ڈھیرلگایا. محترمہ آپکے والد نے انکل زرداری سے ملکر قوم کو 30 ہزار ارب کا مقروض بنایا، محترمہ آپکے والد نے ایٹمی پاکستان میں کاروبارمشکل ،کرپشن ولوٹ مار کوآسان بنا دیا.

    یاد رہے کہ مریم نواز نے آج اپنی تقریر میں‌ وزیر اعظم عمران خان اور ان کی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ چور دروازے سے اقتدار میں آنے والے نالائق اعظم کی دنیا میں کوئی عزت نہیں کیونکہ وہ ایک مہرہ اور کٹھ پتلی ہے جو کسی اور کے اشاروں پر ناچتا ہے۔ ان کی اس تقریر پر سینیٹر فیصل جاوید نے یہ ردعمل ظاہر کیا ہے.

  • وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا اہم فیصلے ہوئے؟ آئندہ بجٹ‌ کیسا ہو گا؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

    وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جن کو شمالی وزیرستان کی ترقی چبھتی ہے انہوں نے امن کو داؤ پر لگایا. اس قسم کے واقعات علاقے کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں. ریاست کی رٹ چیلنج کرنےوالوں نےفوجی چیک پوسٹ پرحملہ کیا

    منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وفاقی کابینہ نے چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کی اور شہید فوجی جوان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے. انہوں نے کہاکہ قبائلی عوام کوچیک پوسٹ پرحملےکےلیے اکسایاگیا- شرپسند فاٹاکی ترقی اورامن کےخلاف ہوگئے- کچھ شرپسند قبائلی علاقوں کی ترقی میں رکاوٹ بن رہےہیں. پاکستان کےتشخص اوروقارکی توہین برداشت نہیں کی جائےگی، بین الاقوامی ہاتھوں میں کھیل کر کچھ افراد نے معصوم قبائلیوں کو سیاست کا ایندھن بنانے کی کوشش کی، کابینہ فیصلوں پرعملدرآمدیقینی بنانےکافیصلہ کرلیاگیا ہے.

    انہوں نے کہاکہ آیندہ بجٹ میں ہماری توجہ معیشت کی بہتری اور بیرونی قرضے ہونگے، بجٹ میں عام آدمی اثر انداز نہ ہو،اس پر بھی غور کیا گیا.

    فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں‌ بچوں کے جنسی استحصال کے قوانین میں ترمیم پر غور کیا گیاہے. انٹرنیٹ کے غلط استعمال سے بچوں کے جنسی استحصال میں اضافہ ہوا ہے. انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں‌ کچھی کینال کے فنڈز میں کرپشن پر سی سی آئی کے فیصلے کو ایف آئی کے حوالے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے. اس موقع پربجٹ سے متعلق ابتدائی دستاویز پر غور کیا گیا، 11 جون کو بجٹ پیش کیا جائے گا

  • علی وزیر اور محسن داوڑمیرا بھائی ،پرویز خٹک اور میں رابطے میں تھے، شہریارآفریدی

    علی وزیر اور محسن داوڑمیرا بھائی ،پرویز خٹک اور میں رابطے میں تھے، شہریارآفریدی

    وفاقی وزیر مملکت برائے سیفران شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ علی وزیر اور محسن داوڑ میرا بھائی ہے،ان کو مین اسٹریم میں لانا چاہتے تھے،پہلے دن سے پرویز خٹک اور میں ان سے رابطے میں ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیرمملکت برائے سیفران شہریارآفریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں جتنی سیاسی جماعتوں کی نمائندگی ہےان سے مخاطب ہوں ،یہ روایت کیوں قائم ہوگئی کہ پاکستان میں کوئی واقعہ ہوتومحرومی کی بات کیجاتی ہے ،طاہر داوڑ کیس سے متعلق پی پی اور ن لیگ کی مرکزی قیادت سے ملا تھا آج ان کی بات سنتاہوں توسوچتا ہوں کہ کیایہ اس وقت ٹھیک کہتےتھے یا آج کہہ رہےہیں،انہوں نے کہا کہ آٹھ ماہ پہلے طالبان کی بات آئی توبتایا گیا کہ پہلا حکومتی وزیرہے جو ان کے پاس گیا ،صوبوں میں کسی بھی قسم کا مسئلہ ہو تو کہا جاتا ہے کہ اسلام آباد نہیں دے رہا،جب اسلام آباد کچھ کرنا چاہے تو کہا جاتا ہے صوبائی خودمختاری ہے، شہریار آفریدی نے مزید کہا کہ پشتونوں نے کبھی بھی پاکستان مخالف نعرہ نہیں لگایا،نقیب اللہ محسود کے مسئلے پر جب وہاں تقریر کی تو بہت تالیاں بجائی گئیں،پاکستان کی بات کی تو کہا گیا کہ یہ بات نہ کرو، شہر یار آفریدی نے مزید کہا کہ
    ہم اپنے ملک سے مذہبی ولسانی تضادات کا خاتمہ کررہے ہیں ،پاکستان،ملائیشیا اورترکی سعودی عرب اورایران کےدرمیان مصالحت کی کوشش کررہےہیں،پاکستان میں اب آئین و قانون اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا

  • عید کی کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ اعلان ہو گیا

    حکومت نے سرکاری سطح پر عید کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے عید کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے. عید کی تعطیلات 4 جون سے 7 جون تک ہوں گی ،اس حوالہ سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے.

    واضح رہے کہ وزیر سائنس فواد چودھری اعلان کر چکے ہیں کہ ا س سال عید الفطر پانچ جون کو ہو گی، انہوں نے قمری کیلنڈر لایا ہے،. البتہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے فواد چودھری کے کیلنڈر کو مسترد کر دیا ہے.

  • زرداری و بلاول کی نیب طلبی، نیب نے چیف کمشنر کو خط میں کیا کہا؟

    زرداری و بلاول کی نیب طلبی، نیب نے چیف کمشنر کو خط میں کیا کہا؟

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری اور شریک چیئرمین آصف زرداری کو نیب نے کل 29 مئی کو طلب کر رکھا ہے، وہ نیب میں پیش ہوں گے اس حوالہ سے نیب نے چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو سیکیورٹی انتظامات کیلیے خط لکھ دیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی نیب میں پیشی کے معاملہ پر نیب نے چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو سیکیورٹی انتظامات کیلیے خط لکھ دیا ہے. خط میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو جعلی اکاؤنٹس کیس میں 29 مئی کونیب میں پیش ہونگے،آصف زرداری اور بلاول بھٹوکی پیشی پرنیب اولڈہیڈکوارٹرمیں سکیورٹی انتظامات کیے جائیں .

    دوسری جانب پیپلز پارٹی نے آصف زرداری اور بلاول نیب پیشی کے موقع پر بھر پور احتجاج کا فیصلہ کرتے ہوئے کارکنان کو اسلام آبا دپہنچنے کی ہدایت کی ہے.پیپلز پارٹی کی قیادت کارکنوں کے ہمراہ قافلے کی صورت میں نیب دفتر جائے گی۔ پارٹی کارکنان کو 29 مئی کی صبح 9 بجے زرداری ہاوس پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ نیب راولپنڈی نے سابق صدرآصف زرداری کو 29 مئی کودوبارہ طلب کیا ہے .پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو پاورپروجیکٹ،غیرقانونی ٹھیکوں کے کیس میں نیب نے طلب کیا ہے، زرداری کو نیب نے 29 مئی کو اولڈ نیب ہیڈکوارٹر پیش ہونے کی ہدایت کی ہے .نیب نے اسی روز پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کو بھی جے وی اوپل کیس میں طلب کر رکھا ہے .بلاول کو نیب نے 24 مئی کو بلایا تھا لیکن بلاول پیش نہ ہوئے اب نیب نے بلاول کو بھی 29 مئی کو ہی طلب کیا ہے.

  • فردوس عاشق اعوان نے صحافیوں کو خوشخبری سنادی

    فردوس عاشق اعوان نے صحافیوں کو خوشخبری سنادی

    وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے رمضان کے مہینہ میں صحافیوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا اور صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میڈیا کی آزادی، صحافیوں کے لئے سازگار ماحول کی فراہمی اور ان کی مشکلات کا حل وزیراعظم عمران خان کے انقلابی منشور کا حصہ ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ اظہار رائے کے آئینی حق پر پختہ یقین رکھتےہیں، صحافیوں اور میڈیا کارکنان کے حقوق کا تحفظ اور انکی فلاح وبہبود اولین ترجیح ہے۔ میڈیا اور صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

    واضح رہے کہ میڈیا کے اداروں میں ملازمین کو تین تین ،چار چار ماہ کی تنخواہیں نہیں ملیں، تنخواہ کا مطالبہ کرنے والے ملازمین کو نکالنے کی دھمکی دی جاتی ہے. چند دن قبل جیو میں تالہ بندی ہوئی تھی اور ملازمین نے احتجاج کیا تھا. احتجاج کے بعد ملازمین کی قائم کمیٹی اور جیو مالکان کے مابین تحریری معاہدہ ہوا جس کے مطابق جیو اپنے ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہیں عید سے قبل اد کرے گی، معاہدے میں چوتھے ماہ یعنی اپریل کی تنخواہ کا کوئی ذکر نہیں. جیو مالکان اور کمیٹی کے مابین ہونے والے معاہدے پر میر شکیل ،میر ابراہیم اور کمیٹی کے اراکین کے دستخط ہیں. معاہدے کے بعد ملازمین نے تالہ بندی ختم کر دی ہے. نیو ٹی وی نیٹ ورک نے تمام ملازمین کے بقایا جات ادا کر دئیے ہیں جبکہ مئی کی تنخواہ بھی عید کی وجہ سے مئی ختم ہونے سے پہلے ہی ادا کر دی

  • میں یہ کام نہیں کرتی……زرتاج گل نے کیوں کی وضاحت؟

    میں یہ کام نہیں کرتی……زرتاج گل نے کیوں کی وضاحت؟

    تحریک انصاف کی رہنما وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ میرے نام سے سوشل میڈیا پر بنائے گئے جعلی اکاونٹس سے شرانگیز مواد شائع کیا جا رہا ہے، میرا ان سے کوئی تعلق نہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر زرتاج گل نے کہا کہ میرے نام سے فیس بک اور ٹویٹر پر بے شمار جعلی اکاونٹ بنے ہوئے ہیں جن پر شر انگیز مواد شائع کیا جا رہا ہے وزیرستان کے معاملے کے بارے میں، میرا ان اکائونٹس سے کوئی تعلق نہیں۔حقیقت یہ ہے کہ میں پاک فوج اور اپنی پشتون قوم کے لئے ہتک آمیز رویہ یا خیالات کبھی نہیں رکھ سکتی۔زرتاج گل نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں قبائلیوں کا مستقبل بہت روشن ہے

    واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا تھا کہ شمالی وزیرستان کے میران شاہ علاقہ میں پاکستانی فوج کی خارکمر چیک پوسٹ پر حملہ پی ٹی ایم رہنما محسن جاوید داوڑ اور علی وزیر کی قیادت میں مسلح کارندوں نے کیا. حملہ آور گرفتار کئے گئے دہشت گردوں کے سہولت کاروں کی رہائی کیلئے دبائو ڈالنا چاہتے تھے. اس دوران پی ٹی ایم کارندوں نے چیک پوسٹ پر فائرنگ کی اور حملہ کیا جس سے 5 پاکستانی فوجی زخمی ہوئے ہیں جبکہ پاک فوج کی جوابی کاروائی میں‌ 3 حملہ آور مارے گئے جبکہ 10 زخمی ہوئے ہیں. مذکورہ واقعے کے بعد پی ٹی ایم رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی وزیر سمیت 8 افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ محسن داوڑ موقع سے فرار ہوگئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ معصوم پی ٹی ایم کارکنوں کی حفاضت کرنے کی ضرورت ہے، صرف چند افراد اپنا غیر قانونی ایجنڈہ لے کر ریاست کے خلاف لوگوں کو استعمال کر رہے ہیں. بہادر پاکستانی قبائلوں کی طویل عرصے سے قومی جدوجہد اور قربانیوں سے کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی بہادرقبائلیوں اور پاک فوج کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے .