Baaghi TV

Category: اسلام آباد

  • کیس احتساب عدالت کیوں منتقل کیا گیا، زرداری سپریم کورٹ پہنچ گئے

    کیس احتساب عدالت کیوں منتقل کیا گیا، زرداری سپریم کورٹ پہنچ گئے

    سابق صدرآصف علی زرداری نے جعلی اکاونٹس کیس کو احتساب عدالت منتقل کرنے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آصف علی زرداری کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں جعلی اکاونٹس کیس کو بینکنگ کورٹس سے احتساب عدالت میں منتقلی کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے. ،‌آصف علی زرداری کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری پیپلز پارٹی کے صدر ہیں اور صدر پاکستان بھی رہے ہیں،آصف زرداری کوسیاسی انتقام کا نشانہ بنایاجاتا رہا ہے،وہ جیل میں بھی رہے ،دائر کی گئی درخواست میں مزید کہا گیا کہ آصف زرداری من گھڑت اور جھوٹے مقدمات سے بری ہوئے ہیں ،ایف آئی اے نےجعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کا آغاز کیا،آصف زرداری کوعبوری چالان میں ملزم نہیں بنایا گیا،سپریم کورٹ نےجعلی اکاؤنٹس معاملے کی جےآئی ٹی سےتحقیقات کرائیں .اپیل میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ جھوٹے اور من گھڑت جعلی اکاؤنٹس کیس سے آصف زرداری کو الگ کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ ایف آئی اے نے گزشتہ برس 6 جولائی کو بینکنگ کورٹ میں جعلی اکاؤنٹس کیس کا مقدمہ دائر کیا تھا آصف زرداری اور فریال تالپور نے گرفتاری سے بچنے کے لیے ضمانت لے رکھی ہے . بینکنگ کورٹ نے 15 مارچ 2019 کو میگا کیس اسلام آباد منتقل کرنے کا حکم دیا تھا جہاں احتساب عدالت کے جج ارشد ملک سماعت کر رہے ہیں .

  • حکومت کا عوام کو ایک اور تحفہ، بجلی بھی مہنگی

    حکومت کا عوام کو ایک اور تحفہ، بجلی بھی مہنگی

    رمضان المبارک کے مہینہ میں حکومت کا عوام کو ایک اور تحفہ نیپرا نے فی یونٹ بجلی55 پیسے مہنگی کرنےکی منظوری دے دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ،سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پرسماعت ہوئی جس میں‌ نیپرانےفی یونٹ بجلی55 پیسے مہنگی کرنےکی منظوری دے دی ہے. سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نے فی یونٹ بجلی57 پیسےمہنگی کرنےکی درخواست دی تھی

    واضح رہے کہ نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی مہنگی کرنے کی درخواست اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی تھی، اپریل میں 9 ارب 71 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔اپریل بجلی پر کل لاگت 53 ارب 63 کروڑ روپے رہی۔

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس آج، مشیر خزانہ دیں گے بریفنگ

    وفاقی کابینہ کا اجلاس آج، مشیر خزانہ دیں گے بریفنگ

    وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہو گا اجلاس میں مشیر خزانہ بریفنگ دیں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہو گا. اجلاس میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ بریفنگ دیں گے،. اجلاس میں اگلے مالی سال کے لئے اقتصادی ترقی کا ہد ف چار فیصد مقرر کیا جائے گا، اجلاس میں احساس اور کامیاب جوان پروگرام کے حوالہ سے بریفنگ دی جائے گی۔ اس کے علاوہ کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ اجلاس کے بعد مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان میڈیا کو بریفنگ دیں گی.

  • معلوم ہے پی ٹی ایم کی لیڈر شپ کا این ڈی ایس سے کیا تعلق ہے؟ فوج کو گالی دیکر اپنی نااہلی مت چھپائیں. مراد سعید

    معلوم ہے پی ٹی ایم کی لیڈر شپ کا این ڈی ایس سے کیا تعلق ہے؟ فوج کو گالی دیکر اپنی نااہلی مت چھپائیں. مراد سعید

    پی ٹی آئی حکومت کے وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ فوج کو آپریشن کے لیے 2009 میں پیپلزپارٹی اور 2014 نون لیگ کی حکومت نے بلایا تھا. فوج نے علاقہ کلیر کر کے دیا، ڈی ویلپمنٹ آپ نے کرنی تھی. آپ نے ہسپتال بنائے نہ اسکول کالج اور نہ ہی سڑکیں لیکن گالی فوج کو دے رہے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ڈرون حملوں کا سب سے بڑا حمایتی محسن داوڑ تھا. اپنی نااہلیوں کو فوج پر گالیاں بک کر نہیں چھپایا جا سکتا. اس آپریشن میں میرا بھی گھر جلا ہے. میری ماں کو گولی لگی میرا بھائی زخمی ہوا. محسن داوڑ، علی وزیر اور منظور پشتین تب کہاں تھے جب ہم ڈرون حملوں اور نیٹو سپلائی کے خلاف نکلتے تھے؟ کیا یہ ہماری مخالفت نہیں کرتے تھے؟

    انہوں نے کہاکہ چارسدہ یونیورسٹی پر حملہ آور کا موبائل افغانستان سے آپریٹ ہوا. حملہ آور افغانی تھا. مگر جب بھی باڈر کو محفوظ کرنے کی بات ہوئی یہ پی ٹی ایم اور اے این پی مخالفت پر آ گئی. افغانیوں کو 25 ہزار جعلی شناختی کارڈ اچکزئی صاحب نے بنوا کر دیے. اپنے ووٹ کے چکر میں پختونوں کو خون میں نہلایا. اسی شناختی کارڈ پر پاکستان آنے والے دہشت گردی میں ملوث ہوئے.

    انہوں نے کہاکہ منظور پشتین کا این ڈی ایش چیف کے ساتھ کیا تعلق ہے. این ڈی ایس نے کب کب اور کیسے مدد کی فلور پر آ کر بتائیں. ورنہ میں پورے کا پورا ایکسپوز کروں گا. پشتونو! ہمارے علاقے میں امن آ گیا خوشحالی آ رہی ہے. یہ راء اور این ڈی ایس کے دشمن اسے دوبارہ جلانا چاہتے ہیں. قائد اعظم کا پاکستان لا الہ الا اللہ والا پاکستان ہے. سندھی پنجابی بلوچی پٹھان والا نہیں. آئین پاکستان پر حلف لے کر لسانیات کی بات کرنا آئین کی توہین ہے.

    مراد سعید نے کہاکہ بلاول صاحب ابو سے پوچھیں راؤ انوار کس کا بہادر بچہ تھا؟ پی ٹی آئی وزیر کے زبردست خطاب پر اپوزیشن کی طرف سے شور شرابا کیا گیا اور پھر بائیکاٹ کر دیا گیا. مراد سعید کے خطاب کی سوشل میڈیا پر بہت تحسین کی جارہی ہے. ان کے خطاب کے اقتباسات واٹس ایپ گروپوں، فیس بک اور ٹویٹر پر گردش کرتے رہے.

  • عید کے چاند کا کیا ہو گا؟ اسلامی نظریاتی کونسل نے اہم اعلان کر دیا

    عید کے چاند کا کیا ہو گا؟ اسلامی نظریاتی کونسل نے اہم اعلان کر دیا

    اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے واضح طور پر کہا ہے کہ رویت کے ساتھ جدید آلات کا استعمال بھی کیا جاسکتا ہے تاہم قرآن و حدیث کے مطابق عید اور رمضان کا اعلان چاند دیکھ کر کرنا ہوتا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے کہاکہ قمری کیلنڈر اسلامی نظریاتی کونسل کو مل گیا ہے جس پر تحقیق جاری ہے. انہوں نے کہاکہ چاند کے اعلان کےلیے رویت ضروری ہے. اسلامی نظریاتی کونسل کے واضح موقف کے بعد یہ سوال پید اہو گیا ہے کہ اب اس قمری کیلنڈر کا کیا ہوگا جو وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جانب سے جاری کیا گیا ہے.

    قبل ازیں فواد چوہدری نے 15 ویں رمضان المبارک تک قمری کیلنڈر کی تیاری کا عندیہ دیا تھا، جبکہ شوال کا چاند 29 ویں روزے کو نظر آنے اور عید الفطر 5 جون کو ہونے کا قوی امکان بھی ظاہر کیا تھا۔

  • پی ٹی ایم کا چیک پوسٹ پر حملہ، وزیر دفاع نے اہم پالیسی بیان جاری کر دیا

    پی ٹی ایم کا چیک پوسٹ پر حملہ، وزیر دفاع نے اہم پالیسی بیان جاری کر دیا

    پاکستان کے وزیر دفاع پرویز خٹک نے شمالی وزیرستان چیک پوسٹ پر پی ٹیم ایم کے دہشتگردانہ حملہ سے متعلق اہم پالیسی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5جوانوں کے زخمی ہونے پر سیلف ڈیفنس میں جوابی فائرنگ کی گئی .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق انہوں نے کہاکہ حکومت کو قبائلی عوام کی مشکلات کا احساس ہے. ایک گروپ نے چیک پوسٹ پربراہِ راست فائرنگ کی. انہو‌ں نے کہاکہ چیک پوسٹ پر حملہ قابل مذمت ہے. حکومت قبائلی عوام کے معاشی اور سماجی خوشحالی کیلیےپُرعزم ہے .مشتعل ہجوم کو پُرامن طور پر منتشر کرنے کی کوشش کی گئی.

    یاد رہے کہ سوموار کے دن انسداد دہشتگردی عدالت نے میران شاہ میں‌ پاکستانی چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والے پی ٹی ایم کے رہنما علی وزیر کو سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا ہے. علی وزیر کو آٹھ دن کیلئے تحویل میں دیا گیا ہے. اسی طرح محسن داوڑ‌اور علی وزیر سمیت نو افراد کے خلاف دہشت گردی کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق گزشتہ روز محسن جاوید داوڑ اور علی وزیر کی قیادت میں پاکستانی چیک پوسٹ پر حملہ کر کے پانچ اہلکاروں‌کو زخمی کیا گیا تھا جن میں سے ایک جوان شہید ہو گیا. علی وزیر کو بنوں‌کی انسداد دہشت گردی عدالت میں‌پیش کیا گیا جس پر عدالت کے جج نے انہیں‌سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا جس کے بعد انہیں‌ سخت حفاظتی انتظامات کے دوران پشاور منتقل کر دیا گیا ہے.

  • بلاول بھٹو کی شمالی وزیرستان حملہ کی شدید مذمت، کہا دہشت گردی کا مقابلہ متحد ہو کر کرنا ہو گا

    بلاول بھٹو کی شمالی وزیرستان حملہ کی شدید مذمت، کہا دہشت گردی کا مقابلہ متحد ہو کر کرنا ہو گا

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کے حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستانی فوج کے جوان کی شہادت پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ریاست اور اس کےتمام اداروں کو متحد ہوکردہشت گردی کا مقابلہ کرناہوگا.دہشت گردی اورانتہاپسندی سماج دشمن عناصر ہیں. انہوں نے شہید جوان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے.

    یا د رہے کہ شمالی وزیرستان میں‌پاکستانی فوج کی چیک پوسٹ‌پر حملہ میں ایک جوان شہید اور پانچ زخمی ہو گئے تھے.

  • خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کے اندر سے عمران خان کے خلاف سازش کا دعویٰ کر دیا، قومی اسمبلی میں گرما گرمی

    خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کے اندر سے عمران خان کے خلاف سازش کا دعویٰ کر دیا، قومی اسمبلی میں گرما گرمی

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ محمد آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے اندر سے بعض لوگ عمران خان کو ہٹانا چاہتے ہیں سپیکر صاحب کو اس کا علم ہے. ادھر شمالی وزیرستان کے معاملہ پر قومی اسمبلی میں زبردست گرما گرمی ہوئی ہے جس پر اپوزیشن نے کاروائی کا بائیکاٹ کر دیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت اجلاس میں‌ خواجہ آصف نے کہاکہ خیبر پی کے کراچی اور گوادر تک ہمارے مسائل حل نہیں‌ہو رہے. بلوچستان میں‌ مسلسل انتشار کی کیفیت ہے اور آئے دن دہشت گردی کی وارداتیں‌ہو رہی ہیں. سرحد پار دہشت گرد بیٹھے ہیں. کمزوریوں‌ پر قابو نہ پایا گیا تو ملکی سلامتی کیلئے خطرناک ہو گیا. ہم نے مشرقی پاکستان میں‌بھی غلطیاں‌کیں، فاٹا سب سے زیادہ دہشت گردی سے متاثر ہوا ہے. ہمیں‌ فاٹا کو قومی دھارے میں‌لانا چاہیے. چند روز قبل ایک متفقہ آئینی ترمیم کو منظور کیا گیا جو نجی بل تھا، افسوس کچھ عناصر اب سینیٹ سے اس بل کی متفقہ منظوری نہیں چاہتے۔

    انہوں نے کہاکہ پاکستان کا موجودہ وزیر خزانہ پی پی اور مشرف دور میں‌ بھی رہا ہے. پی ٹی آئی کو بندے لیز پر لینا پڑ رہے ہیں انہیں‌کوئی نیا بندہ نہیں‌ ملتا. ہماری معیشت پراور اسٹیٹ بنک میں آئی ایم ایف کے لوگ بیٹھ گئے ہیں. معیشت چلانے والوں‌ کا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں. ہماری معاشی آزادی پر سمجھوتہ کیا جارہا ہے.

    خواجہ آصف کی شمالی وزیر ستان سے متعلق تقریر پر تحریک انصاف حکومت کے وفاقی وزیر مراد سعید نے دھواں‌دھار خطاب کیا اور کہا ہے کہ محمود اچکزئی اور محسن داوڑ تو سرحد پر خاردار تاریں لگانے کے خلاف تھے. را اور این ڈی ایس یہاں‌دہشت گردی کر رہی ہے. یہ لوگ نہیں چاہتے تھے ہماری سرحدیں محفوظ ہوں. محسن داوڑ جواب دیں کہ ان کا افغان ایجنسی این ڈی ایس سے کیا تعلق ہے ورنہ میں‌انہیں‌خود بے نقاب کردوں گا۔ پاک فوج کو گالیاں دینے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ وفاقی وزیر مراد سعید کی تقریر کے دوران اپوزیشن ممبران پارلیمنٹ نے زبردست ہنگامہ آرائی کی اور ایوان سے واک آؤٹ‌کر دیا.

    یاد رہے کہ پارلیمنٹ‌ میں‌ خواجہ آصف کی طرف سے پی ٹی آئی کے اندر سے عمران خان کو ہٹانے کی خبر سے متعلق سپیکر صاحب کے اس حوالہ سے معلومات رکھنے کی بات کرنے پر سپیکر نے مسکراتے ہوئے کہاکہ انہیں‌ اس کا کچھ معلوم نہیں‌ہے.

  • ایوان کی بے عزتی پر سپیکر کچھ نہیں کرتے. شاہد خاقان عباسی

    ایوان کی بے عزتی پر سپیکر کچھ نہیں کرتے. شاہد خاقان عباسی

    قومی اسمبلی اجلاس کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنماوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل کے واقعے پر وزیراعظم، وزیرداخلہ ، وزیراعلیٰ نہیں بولے، حکومت کے مفلوج ہونے کی وجہ سے وزیر بے بس ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے بعد مسلم لیگ ن کے نائب صدر شاہد خاقان عباسی اور خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کی، شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج ایوان میں خواجہ آصف میں قومی معاملات پر تقریر کی اورتجویزدی کہ چیئرمین نیب کےمعاملے میں کمیٹی بنائی جائے ،وزیرستان کےواقعے پربھی کہا یہ قومی معاملہ ہےجسےسیاسی طورپرحل ہوناچاہئے ،یہ ان فاٹانہیں پاکستان کاحصہ ہے لیکن کسی نے واقعےکی تفصیل نہیں دی، شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ خواجہ آصف کی تقریرکےجواب میں توقع تھی وزراءاس پرجواب دیں گے لیکن ایوان کی بدنصیبی ہےایک اوروزیرجس کا کیا بیک گراؤنڈ ہےوہ اس موضوع پربولا اس ایوان کی بے عزتی پر اسپیکر کچھ نہیں کرتے.

  • خواجہ آصف کے الزام کے بعد جہانگیر ترین فوری میدان میں آ گئے.کیا کہا؟

    خواجہ آصف کے الزام کے بعد جہانگیر ترین فوری میدان میں آ گئے.کیا کہا؟

    مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ‌آصف نے قومی اسمبلی میں جہانگیر ترین پر الزام عائد کیا کہ جس چینل پر چیئرمین نیب کی خبر چلی اس میں جہانگیر ترین حصے دار ہیں. جس پر جہانگیر ترین میدان میں آ گئے، خواجہ آصف کو فوری جواب دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں کہا تھا کہ جس نیوز چینل نے چیئرمین نیب سے متعلق یہ خبر بریک کی اس چینل میں تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین حصے دار ہیں اور اس کے مالک طاہر خان پتا نہیں کہ وہ حصہ دار ہیں یا مالک ہیں ۔ خواجہ آصف کے بیان کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جہانگیر ترین نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف کی تاریخ ہے کہ وہ جھوٹ بولتے ہیں اس نے اسمبل کے فلور پر دعویٰ کیا کہ میں اس ٹی وی کا پارٹنر ہوں‌جس نے چیئرمین نیب کے خلاف خبر چلائی، جہانگیر ترین کا کہنا تھا، کسی بھی چینل میں میرا کوئی شیئر نیہیں خواجہ آصف اپنے الفاظ واپس لیں

    Khawaja Asif has a history of being a liar. Today, on the floor of the house, he again lied claiming that I am a partner in the TV channel that did prgmme against Chairman Nab.I do not own even a single share in any TV channel let alone owning one. Take your words back khwja Asif