Baaghi TV

Category: اسلام آباد

  • زرداری بھی بے گناہ، بلاول بھی بے قصور، فاروق ایچ نائیک

    زرداری بھی بے گناہ، بلاول بھی بے قصور، فاروق ایچ نائیک

    سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس سے آصف زرداری کا کوئی تعلق نہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری نیب کے بلانے پر پیش ہوئے ،کسی کیس میں زرداری کا براہ راست کوئی تعلق نہیں بنتا .آصف زرداری نےکسی چیک پردستخط نہیں کیے، انہوں نے مزید کہا کہ بلاول زرداری ملک سے باہر اور پڑھائی میں مصروف تھے ان کو غلط طریقے سے نوٹسز بھجوائے جا رہے ہیں،

  • امریکا ایران کشیدگی پر تشویش ،پاکستان نے اہم بیان دے دیا

    امریکا ایران کشیدگی پر تشویش ،پاکستان نے اہم بیان دے دیا

    پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج پانچ کشمیریوں کو شہید کیا گیا، کشمیر میں تعلیمی ادارے بند ہیں، حریت رہنماوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ محمد فیصل نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کےد وران کہا کہ کشمیری آزادی کی داستان اپنے خون سے لکھ رہے ہیں،کشمیریوں کے خون کی قیمت کوئی ادا نہیں کرسکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں امریکا ایران کشیدگی پر تشویش ہے ،دونون ممالک تنازعات پرامن طریقے سے حل کریں .ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 21 مئی کو ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے. وزیراعظم سرابرہ اجلاس میں 13 اور14 جون کو شرکت کریں گے ۔

  • شہباز شریف لاپتہ، فردوس عاشق اعوان نے ایسا کیوں کہا؟

    وزیر اعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہباز شریف لاپتہ ہیں وہ بتائیں کب واپس آ رہے ہیں؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شہباز شریف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف صاحب لاپتہ قائد حزب اختلاف ہیں،دوسروں کوجھوٹاکہنے کے بجائے خودسچ بولیں،انہوں نے کہا کہ شہبازشریف بتائیں کب واپس آرہے ہیں؟۔

    واضح رہے کہ شہباز شریف علاج کے بہانے لندن گئےہیں اور انہوں نے پاکستان واپسی کو ڈاکٹروں کے ساتھ مشروط کر دیا ہے کہ جب ڈاکٹر سفر کی اجازت دیں گے تب واپس آوں گا.

  • جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 نئے ریڈار کیساتھ مارچ 2020ء تک آپریشنل ہوگا،سربراہ پاک فضائیہ

    جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 نئے ریڈار کیساتھ مارچ 2020ء تک آپریشنل ہوگا،سربراہ پاک فضائیہ

    ایئر چیف مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ بھارتی طیارے گرانے والے جے ایف 17 تھنڈر بلاک 2 طیارہ مقامی سطح پر تیار کردہ ہے ،جدید ترین لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 کی تیاری رواں سال شروع ہو گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک فضائیہ کے چیف مجاہد انور خان نے ایک غیر ملکی نشریاتی ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ جے ایف 17 تھنڈر بلاک 2 طیارہ مقامی سطح پر تیار کردہ ہے، پاکستان ایروناٹیکل کمپلکس کامرہ کا شاہکار یہ طیارہ جدید ترین آلات سے لیس ہے، انہوں نے کہا کہ جے ایف 17 تھنڈر بلاک 2 جدید ترین کثیر الکردار، مہلک لڑاکا طیارہ ہے، ائیر چیف نے کہا کہ کہ پاک فضائیہ نے 2017ء میں مزید 12 جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا آرڈر دیا تھا، پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ پی اے سی نے 2009ء سے ابتک 10 سال میں 100 جے ایف 17 تھنڈرطیارے بنائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 نئے ریڈار کیساتھ مارچ 2020ء تک آپریشنل ہوگا، انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ میں مزید 3 جے ایف 17 تھنڈر بلاک 2 طیارے جون میں شامل ہوںگے، جے ایف 17 تھنڈر کی شمولیت سے بلاک 2 طیاروں کی کھیپ مکمل ہو جائے گی، تربیتی امور کیلئے 2 نشستوں والا جے ایف 17 تھنڈر (بی) بھی شامل کیا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے بالا کوٹ ائیر سٹرائیک کے بعد پاکستان نے اگلے روز بھارت کے دو جنگی طیارے تباہ کئے تھے. بھارت نے الزام عائد کیا تھا کہ پاکستان نے ایف 16 استعمال کیا لیکن ڈٰی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ پاکستان نے جے ایف 17 طیارہ اڑائے تھے.

  • شاہ محمود قریشی جنوبی پنجاب کی عوام کو بے وقوف بنانا بند کریں، احسن اقبال

    شاہ محمود قریشی جنوبی پنجاب کی عوام کو بے وقوف بنانا بند کریں، احسن اقبال

    مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے نام پر عوام کو بے وقوف بنانا بند کیا جائے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احسن اقبال نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی عوام کو بے وقوف بنانا بند کریں جنوبی پنجاب‌ اور بہاولپور صوبہ کا بل ن لیگ نے پہلے قومی اسمبلی میں جمع کروایا جو اسٹینڈنگ کمیٹی کے پاس موجود ہے. انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے جو بل جمع کروایا وزیر خارجہ حکومت میں ہیں وہ اس بل پر کام شروع کریں. احسن اقبال نے مزید کہا کہ تحریک انصاف مسلم لیگ ن کے مںصوبوں کو اپنا بنا کر پیش کر رہی ہے جنوبی پنجاب کا صوبہ بھی شاہ محمود قریشی اپنے نام کرنے پر لگے ہوئے ہیں.

    واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ کے لئے آئین میں ترمیم کرنا پڑے گی

  • نیب کے ریڈار پر اور کون کون آ گیا؟ بڑی خبر آ گئی

    نیب کے ریڈار پر اور کون کون آ گیا؟ بڑی خبر آ گئی

    چیرمین نیب جسٹس (ر)جاویداقبال کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں انتہائی اہم فیصلے کیے گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سابق وزیرہاؤسنگ اکرم درانی کےخلاف نیب انکوائری کی جائے گئ،سابق صوبائی وزیرشیراعظم کےخلاف انکوائری کافیصلہ کیا گیا ہے، سابق رکن سندھ اسمبلی علی غلام نظامانی، سعیدنظامانی کےخلاف انکوائری بھی انکوائری کا فیصلہ کیا گیا ہے. چیئرمین نیب نے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب “احتساب سب کیلیے ‘‘کی پالیسی پر عمل پیرا ہے،بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے، جس کا خاتمہ نیب سمیت تمام اداروں کی مشترکہ ذمے داری ہے، نیب مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلیے تمام وسائل بروئے کار لارہا ہے

  • فواد چودھری نے نوجوانوں کیلئے بڑا اعلان کر دیا کہا آئیڈیا دو اور سرمایہ لو

    فواد چودھری نے نوجوانوں کیلئے بڑا اعلان کر دیا کہا آئیڈیا دو اور سرمایہ لو

    وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے بڑا اعلان کر دیا ،کہا کاروبار کا آئیڈیا ہے تو ہمارے ساتھ شیئر کریں پسند آیا تو سرمایہ دیں گے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد احمد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے پاکستانی نوجوانوں کے لئے ایک شاندار منصوبہ سامنے لے کر آئے ہیں دیکھتے ہیں اس میں کون کتنا کامیاب ہوتا ہے. فواد چودھری نے کہا کہ آپ کے پاس ٹیکنالوجی کاروبار کا آئیڈیا ہے، آپ کو لگتا ہے، آئیڈیا میں دم ہے، جولائی میں اپنا آئیڈیا وزارات سائنس و ٹیکنالوجی کو رجسٹر کروائیں۔فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہمارے ماہرین بھی آپ کے آئیڈیا سے متاثر ہوئے تو ہم آپ کے آئیڈیا کو 70 سے 100 فیصد تک سرمایہ دیں گے.


    واضح رہے کہ فواد چودھری کو وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی بنائے جانے پر سوشل میڈیا پر بڑی تنقید کی جارہی ہے تا ہم ان کے اس اقدام کو سراہا گیا ہے.

  • آصف زرداری نے حکومت کیخلاف تحریک  چلانے کا اعلان کر دیا

    آصف زرداری نے حکومت کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان کر دیا

    سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ علیم خان کی رہائی خوش آئند ہے، رمضان کے بعد حکومت کے خلاف سڑکوں‌ پر ہوں گے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے حکومت کی ایمنسٹی سکیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کی اور موجودہ سکیم میں کوئی فرق نہیں، نیب اور معیشت ایک ساتھ نہیں چل سکتے. زرداری نے مزید کہا کہ ضمانت میرا آئینی حق ہے، عید کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلانی ہے ان کو اندازہ ہو گیا ہے اس لئے ہم پر مقدمات بنائے جا رہے ہیں. آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ حکومت کے خلاف تحریک ایوان میں نہیں بلکہ سڑکوں پر ہو گی، سیاست میں مقابلہ سیاسی میدان میں ہی ہوتا ہے.

    واضح رہے کہ عدالت نے آصف علی زرداری کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی ہے

  • زرداری کو بھی عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی

    زرداری کو بھی عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی

    سابق صدر آصف زرداری کی ضمانت قبل از گرفتاری عدالت نے منظور کر لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منی لانڈرنگ کے کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپورنے عدالت میں درخواست دائرکی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ نیب نے انہیں 16 مئی کوہریش کمپنی کیس میں طلب کر رکھا ہے، ڈرہے کہ کہیں نیب تفتیش کے دوران انہیں گرفتار نہ کرلے، آصف زرداری نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت نیب کو گرفتاری سے روکے اور ضمانت قبل از گرفتاری دی جائے ، آصف زرداری خود عدالت میں پیش ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضمانت کی درخواست منظور کر لی

  • شہباز شریف کے وکیل سپریم کورٹ میں دوران سماعت بے ہوش

    شہباز شریف کے وکیل سپریم کورٹ میں دوران سماعت بے ہوش

    سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے وکیل کیس کی سماعت کےد وران عدالت میں بے ہو ش ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف کے وکیل اشتر اوصاف سپریم کورٹ میں تھے، شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کیس کی سماعت کے دوران دلائل دیتے ہوئے اشتر اوصاف اچانک گر پڑے اور بے ہوش ہو گئے. جس پرڈاکٹر کو عدالت میں طلب کیا گیا، ڈاکٹر یاسر نے شہباز شریف کے وکیل کا معائنہ کیا اور انہیں قریبی ہسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کی جس پر انہیں ایمبولینس کے ذریعہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا.

    واضح رہے کہ شہباز شریف کے وکیل کی طبیعت خراب ہونے پر کیس کی سماعت کرنے والے جج جسٹس عظمت سعید نے ان کی صحت کے بارے معلوم کیا اور آج کی تاریخ کے تمام کیسز ملتوی کر دئیے