Baaghi TV

Category: اسلام آباد

  • مریم نواز کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہونے لگا

    مریم نواز کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہونے لگا

    سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کو مسلم لیگ ن کا نائب صر بنائے جانے کے خلاف درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مریم نواز کے خلاف دائر درخواست پر تحریک انصاف کی اراکین اسمبلی ملیکہ بخاری، جویریہ ظفر اور کنول کو بلا لیا ہے. الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کی تینوں خواتین رہنما مریم نواز کو نائب صدر بنائے جانے کے خلاف قانونی موقف پیش کریں گی ،الیکشن کمیشن کی جانب سے بھجوائے جانے والے نوٹس کے مطابق 27 مئی کو سماعت ہو گی .

     

    مریم نواز کے لئے بڑی مشکل، حکومت نے انتہائی اہم فیصلہ کر لیا

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن نے نئی باڈی تشکیل دی ہے جس میں مریم نواز کو نائب صدر کا عہدہ دیا گیا ہے. تحریک انصاف نے کہا ہے کہ سزا یافتہ کو پارٹی عہدہ دینا آئین کی خلاف ورزی ہے، الیکشن کمیشن مسلم لیگ ن کی رجسٹریشن ختم کرے.

     

     

  • ڈالر کی قیمت میں اضافہ کیوں ہوا، شیخ رشید بھی میدان میں آ گئے

    ڈالر کی قیمت میں اضافہ کیوں ہوا، شیخ رشید بھی میدان میں آ گئے

    وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ روزے میں تسلیم کرتا ہوں کہ گیس ،پٹرول اور چینی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ ڈالر نواز شریف اور آصف زرداری کی وجہ سے بڑھا ہے، ہمیں مہنگائی کرنے کی کیا ضرورت ہے.چیزوں کی قیمتیں نواز شریف اور آصف زرداری کی لوٹ مار کی وجہ سے بڑھی ہیں، شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ آصف زرداری سے گزارش ہے کہ لاڑکانہ کی طرف دیکھیں،سندھ کو ایڈستان بنا دیا ہے .آصف زرداری چاہتےہیں کہ ان کے ساتھ بھی شہبازشریف والافارمولااستعمال کیاجائے .

  • وفاقی وزیر کی الیکشن سے کامیابی کو عدالت میں چیلنج کر دیا گیا

    وفاقی وزیر کی الیکشن سے کامیابی کو عدالت میں چیلنج کر دیا گیا

    تحریک انصاف کی حکومت کے لئے ایک اور مشکل آ گئی، وفاقی وزیر کے کی الیکشن میں کامیابی کو عدالت میں چیلنج کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کی الیکشن میں کامیابی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی گئی ہے .جس میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نور الحق قادری نے جب کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے اسوقت وہ ڈیفالٹر تھے. انہوں نے نامکمل کاغذات نامزدگی جمع کروائے ،الیکشن کمیشن نے ہم نے درخواست دی تو انہوں نے درخواست مسترد کر دی، درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی عدالت الیکشن کمیشن کو ہماری درخواست سننے کا حکم دے.

    واضح رہے کہ پاکستان کے عام انتخابات، 2018ء میں نور الحق قادری نے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیا اور حلفہ این اے-43 (قبائلی علاقہ-4) سے الحاج شاہ جی گل آفریدی کو 33,243 ووٹ لے کر شکست دی تھی .نور الحق قادری اس وقت موجودہ حکومت کے وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی ہیں.

  • جی الیون دکانداروں کی من مانی قیمتیں عوام پریشان

    جی الیون دکانداروں کی من مانی قیمتیں عوام پریشان

    اسلام آباد:انتظامیہ کی جی الیون کے علاقہ پر عدم توجہ علاقہ مکین پریشان, اسلام آباد انتظامیہ کی طرف سے دودھ, دہی ودیگر اشیاء کی قیمتیں مقرر کی گئیں اور ان پر عمل نا کرنے والوں کے خلاف ایکشن لینے کا اعلان کیا. اسلام آباد انتظامیہ کی طرف سے دودھ کی قیمت 70 روپے مقرر کی گئی, سوشل میڈیا پر روزانہ کی بنیاد پر آپریشن کی اپڈیٹ دیکھنے پر جی الیون کے علاقہ مکینوں نے ناراضگی کا اظہار کیا انہوں نے ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ جی الیون کی طرف کب توجہ دیں گے, علاقہ مکینوں نے باغی ٹی وی کو بتایا کہ جی الیون میں دکانوں پر قیمتیں مقرر نہیں اور دودھ 110 روپے کلو فروخت ہورہا ہے اسی طرح دیگر اشیاء بھی مارکیٹ ریٹ سے اضافی قیمت پر فروخت ہورہی ہیں علاقہ مکینوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر دیگر سیکٹرز کی طرح جی الیون کی طرف بھی توجہ دیں.

  • مریم نواز کے لئے بڑی مشکل، حکومت نے انتہائی اہم فیصلہ کر لیا

    مریم نواز کے لئے بڑی مشکل، حکومت نے انتہائی اہم فیصلہ کر لیا

    نواز شریف کے جیل جانے کے بعد حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا، نواز شریف کی صاحبزادی مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے لئے بڑی مشکل کھڑی ہو گئی ، حکومت نے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کا مکمل آڈٹ کروانے کا فیصلہ کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ مریم نواز نے یوتھ پروگرام کے نام پر 67 ارب روپے کہاں خرچ کئے؟ لیپ ٹاپ اور قرضے کس کو دییے گئے ؟ اس کا مکمل آڈٹ اور انکوائری کروائی جائے گی

    واضح رہے کہ نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازشریف کو وزیراعظم یوتھ پروگرام کی چئرپرسن نومبر 2013 میں مقرر کیا گیا تھا۔ مریم نواز کی یوتھ پروگرام میں تعیناتی کو پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایاگیا تھا. اس حوالہ سے لاہور ہائیکورٹ میں ایک درخواست بھی مریم نواز کے خلاف دائر کی گئی تھی. عدالت نے مریم نواز کو اس عہدے سے ہٹانے کا کہا تھا جس پر ایک سال بعد نومبر 2014 میں مریم نواز نے یوتھ پروگرام سے استعفیٰ دے دیا تھا. اس ایک سال میں 67 ارب روپے یوتھ پروگرام کے تحت خرچ کئے گئے

  • رمضان اہل ایمان کے لئے خوشیوں کا مہینہ ہے, نصر اللہ رندھاوا

    رمضان اہل ایمان کے لئے خوشیوں کا مہینہ ہے, نصر اللہ رندھاوا

    اسلام آباد : امیرجماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا نے کہا ہے کہ رمضان اہل ایمان کے لئے خوشیوں اور رحمتوں کا پیغام لیکر آتا ہے رمضان ہمارے لئے اپنے ایمان کو پرکھنے کی کسوٹی اورتبدیلی ءقلب کابہترین موقع ہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان آخرت کی خوشیوں کی خریداری کا بہترین سیزن ہے اسکو ضائع کرنا خسارے کا سودا ہے۔ رمضان سے مکمل استفادہ حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ کھانے پینے اور عید کی تیاریوں میں قیمتی وقت لگانے کے بجائے بخشش اور مغفرت کا سامان کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے یو نین کونسل تمیر میں افطار پارٹی سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اس موقع پر قاری نور رحمن ، راجہ عابد اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔
    نصراللہ رندھاوا نے کہا رمضان کو قرآن کے سائے میںگزار نے اوربقیہ پوری زندگی کو قرآن کے احکامات کے تابع کرنے میں ہی ہماری فلاح ہے کیونکہ قرآن ہی امت کے عروج کا زینہ ہے، رمضان کو دیگر ایام کی طرح محض منانے سے ایمان کی بڑھوتری ممکن نہیں اسکے لئے جسم و دل،فکر و نظر اور اعمال وکردار کو اللہ کا مطیع وفرمانبرداربنانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کی بے چینی دور کرنے اور حقیقی سکون حاصل کرنے کے لئے اللہ کی راہ میں زیادہ سے زیادہ ا نفاق ،جذبہ ءایثار وقربانی کا اظہار اور اللہ کے بندوں کو قرآن سے جوڑنے کی ضرورت ہے ۔

  • روپے کی گرتی قدر، اپوزیشن حکومت پر برس پڑی

    روپے کی گرتی قدر، اپوزیشن حکومت پر برس پڑی

    مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے سے ہر روز مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے روز سے ہی روپے کی قدر کم اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے ڈالر کا تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہونا آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کامیاب ہونے کے اثرات ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب کی نااہل ٹیم میں اتنی صلاحیت نہیں تھی کہ پاکستان کے مفاد میں آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ طے کرتے .

    واضح رہے کہ ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 148 روپے تک جا پہنچا جبکہ اختتام پر 5 روپے 60 پیسے اضافے سے 147 روپے پر بند ہوا، ڈالر کی قیمت بڑھ جانے سے ملک پر عائد واجب الاء قرضے ایک ہی روز میں 588 ارب روپے تک بڑھ گئے۔ پیپلز پارٹی نے بھی آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے اور روپے کی گرتی قدر پر شدید احتجاج کیا ہے. پیپلز پارٹی کے رہنماوں شیریں رحمان، قمر الزمان کائرہ نے بھی اس پر سخت احتجاج کیا. شیری رحمان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر ملکی تاریخ میں بلند ترین سطح پرپہنچنے سے لگتا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے سے پہلے ہی شرائط مانی جا رہی ہیں.

  • کفایت شعاری مہم، ایوان صدر نے کتنی بچت کی ؟تفصیلات جاری

    کفایت شعاری مہم، ایوان صدر نے کتنی بچت کی ؟تفصیلات جاری

    وزیراعظم کی جانب سے کفایت شاری مہم کے حوالہ سے ایوان صدر نے اپنی رپورٹ جاری کر دی، ایوان‌صدر سیکرٹریٹ نے کفایت شعاری مہم کے تحت 22 کروڑ 40 لاکھ روپے کی بچت کی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کفایت شعاری مہم کا اعلان کیا تھا اس کے تحت ایوان صدر نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایوان صدرسیکرٹریٹ نے 22کروڑ40لاکھ روپے کی بچت کی ،ایوان صدر سے جاری رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کےاخراجات میں گزشتہ سال کےمقابلےمیں6.1فیصد کمی ہوئی ،ایوان صدر کے سکیورٹی عملے کیلئےمعمول کی پروازیں استعمال کی گئیں ،صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے بیرون ممالک دوروں کیلئے کمرشل پروازیں استعمال کیں جس کے نتیجے میں قومی خزانے کو11کروڑ27لاکھ کافائدہ ہوا .رپورٹ کے مطابق وزارتوں کےبڑے پروگراموں کیلئے ایوان صدرکو کھولاگیا،نتیجے میں ایک کروڑکی بچت ہوئی ،صدر مملکت کے دوروں پرموجود 36افسروں کی تعداد کم کرکے 16 کردی گئی .رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ صوابدیدی اختیارات کے تحت بجٹ کی80فیصدرقم واپس کی گئی.

  • نواز شریف کے جیل جانے میں کس کا کردار، مراد سعید نے بتا دیا

    نواز شریف کے جیل جانے میں کس کا کردار، مراد سعید نے بتا دیا

    وفاقی وزیر برائے مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ نواز شریف کے جیل جانے میِں عمران خان کا نہیں خود ان کا، ان کی اولاد اور پرویز رشید جیسے مشیروں کا کردار ہے .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر مراد سعید نے مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ڈان لیکس جیسی مکروہ وارداتوں کے موجد بتائیں عمران خان نے نواز شریف پر کون سا مقدمہ قائم کیا۔ مراد سعید نے مزید کہا کہ نواز شریف اس وقت پکڑے گئے جب وہ وزیر اعظم تھے ،نواز شریف پر مقدمہ تحریک انصاف کی حکومت میں نہیں بلکہ ان کی اپنی حکومت کے دوران بنا ہے. مجرم کو سیاسی رہنما بنا کر پیش کرنے کی جتنی کوشش بھی کر لی جائے، ناکامی ہی ملے گی .

    واضح رہے کہ پرویز رشید نے کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات کے بعد کہا تھا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے سرنڈر کر لیا اب بھارت کے سامنے سرنڈر کریں گے.

  • سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں ، پاکستان کا اعلان

    سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں ، پاکستان کا اعلان

    ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی بیرونی جارحیت کے خلاف سعودی عرب کےساتھ کھڑا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب میں آئل پمپس پر ڈرون حملوں کی شدید مزمت کرتا ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا رہے گا،اور انسداد دہشت گردی کے لئے سعودی عرب اور اقوام عالم کے ساتھ تعاون کرے گا، ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان دہشت گردوں کی تمام صورتوں کی مزمت کرتا ہے.

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں تیل کے پمپس پر ڈرون حملے کئے گئے ہیں. سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر سات ڈرون حملے کئے گئے.