Baaghi TV

Category: اسلام آباد

  • چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

    چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

    چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی تعیناتی کے خلاف درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی ہے. اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سوموار کو درخواست پر سماعت کریں گے.

    واضح رہے کہ ایف بی آر کے گریڈ19 کے ایک افسر علی محمد نے شبر زیدی کی تعیناتی عدالت میں چیلنج کی تھی

    شبر زیدی کو وزیر اعظم عمران خان نے چیئرمین ایف بی آر تعینات کیا تھا

  • مریم نواز بلاول کی افطار پارٹی میں‌ شریک ہوں گی،سیاست میں متحرک ہونیکا فیصلہ

    مریم نواز بلاول کی افطار پارٹی میں‌ شریک ہوں گی،سیاست میں متحرک ہونیکا فیصلہ

    سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز باقاعدہ سیاست کا آغاز کرنے جا رہی ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے جیل جانے کے بعد مریم نواز میں سیاست میں بھر پور متحرک کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے. مریم نواز کو گزشتہ دنوں مسلم لیگ کے تنظیم نو کے اجلاس میں پارٹی کا نائب صدر بنایا گیا ہے. جس کے بعد مریم نواز اب پارٹی اجلاسوں میں شریک ہوں گی.

    مریم نواز پر تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے سنگین الزامات عائد کر دئیے

    مریم نواز کو مسلم لیگ ن کا نائب صر بنائے جانے کے خلاف درخواست سماعت کے لئے مقرر

    نواز شریف کی صاحبزادی مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے لئے بڑی مشکل کھڑی ہو گئی

    نو مہینے ہو گئے مگر ایک بھی اچھی خبر نہیں آئی، مریم نواز

    مریم نواز نے ایسا بیان دیا کہ حکومت پریشان ہو جائے

    پیر کو مریم نواز پارلیمنٹ میں ہونیوالے مسلم لیگ ن کے اجلاس میں شریک ہوں گی. اس سلسلہ میں مریم نواز کل دوپہر کو لاہور سے اسلام آباد جائیں گی، مریم نواز اسلام آباد میں اپنے داماد کے گھر قیام کریں گی. مریم نواز کو بلاول زرداری نے افطاری کی دعوت دی تھی جو انہوں نے قبول کر لی تھی، مریم نواز بلاول کی افطار پارٹی میں بھی شریک ہوں گی.

  • وزیراعظم عمران خان رواں ماہ جائیں گے سعودی عرب

    وزیراعظم عمران خان رواں ماہ جائیں گے سعودی عرب

    وزیراعظم عمران خان رواں ماہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان اوآئی سی کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے ،دورہ سعودی عرب کے دوران وزیر اعظم عمران خان سعودی فرمانرا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کریں گے. اوآئی سی کا سربراہ اجلاس 30، 31 مئی کو جدہ میں ہورہا ہے . وزیر اعظم اوآ ئی سی اجلاس میں کشمیر کا مسئلہ اٹھائیں گے اور بھارتی مظالم کو بے نقاب کریں گے.

    واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان دو بار وزیر اعظم کا حلف اٹھانے کے بعد سعودی عرب کا دورہ کر چکے ہیں، سعودی عرب نے پاکستان کو بارہ ارب ڈالر کی امداد دینے کااعلان کیا تھا، اس کے بعد سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بھی پاکستان کا دو روزہ دورہ کیا تھا.

  • تبدیلی سرکارعوام کو احتجاج پر مجبور کر رہی ہے، شیری رحمان

    تبدیلی سرکارعوام کو احتجاج پر مجبور کر رہی ہے، شیری رحمان

    پیپلزپارٹی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے گیس قیمتوں میں اضافے پر رد عمل میں کہا کہ وزیراعظم رمضان میں مہنگائی پیکج دے کر کہتے ہیں گھبرانا نہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان کی غریب عوام کا چولہا پہلے ہی مہنگائی کی وجہ سے بند ہو چکا ہے اب حکومت گیس مہنگا کرنے جا رہی ہے، عام آدمی اتنی مہنگائی نہیں برداشت کر سکتا.گیس کی قیمتوں میں اضافے کو پیپلز پارٹی مسترد کرتی ہے. حکومت ٹیکس جمع کرنے میں ناکامی کا بدلہ پاکستانی عوام سے لے رہی ہے .تبدیلی سرکار عوام کو رمضان میں احتجاج کرنے پر مجبور کر رہی ہے.

    یہ بھی پڑھیں
    تحریک انصاف کی حکومت نے گیس مہنگی کرنے کی تیری کر لی

  • پاکستانیو تیار ہو جاو،پٹرول کے بعد گیس بھی مہنگی

    پاکستانیو تیار ہو جاو،پٹرول کے بعد گیس بھی مہنگی

    تحریک انصاف کی حکومت نے پٹرول مہنگا کرنے کے بعد اب گیس مہنگی کرنے کی تیری کر لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے گیس کے نرخوں میں 235 فیصد تک اضافے کی سفارش کی ہے. جس سے گیس صارفین پر اضافی 175 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

    ایک ماہ میں کتنے ارب کی گیس چوری ہوئی ؟
    گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیوں ہورہا ہے؟
    پٹرول کی قیمت میں اضافہ، شیریں رحمان سینیٹ میں بول پڑیں
    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، عدالت میں درخواست دائر

    واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے پٹرول مہنگا کیا اور رمضان کی آمد کا تحفہ دیا، وزیر اعظم عمران خان نے بھی مہنگائی کا اعتراف کیا اور کہا کہ صبر کرنا پڑے گا.

  • وفاقی وزیر مراد سعید نے ایسا اعلان کیا کہ ہر پاکستانی جان کر خوش ہو جائے

    وفاقی وزیر مراد سعید نے ایسا اعلان کیا کہ ہر پاکستانی جان کر خوش ہو جائے

    وزارت پوسٹل سروسز کے ملک بھر میں ریسٹ ہاوسز کو عوام کیلیے کھول دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر مراد سعید کی ہدایت پر پوسٹل سروسز کے ریسٹ ہاوسز کے بارے میں باضابطہ نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، وزارت پوسٹل سروسز کے اعلامیہ کے مطابق شہری تفریحی مقامات کی سیر کے دوران سرکاری ریسٹ ہاوسز میں قیام کر سکیں گے، سرکاری ریسٹ ہاوسز انتہائی کم معاوضے پر دستیاب ہوں گے ،وفاقی وزیر مراد سعید کی ہدایت پر کراچی سے مری تک تمام ریسٹ ہاوسز کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کر لیا گیا ہے. ایوبیہ، گلیات، سوات، گلگت،مظفر آباد کی حسین وادیوں میں بھی قائم ریسٹ ہاوسز دستیاب ہوں گے، لاہور، کراچی، پشاور،کوئٹہ میں بھی سرکاری ریسٹ ہاوسزکی تزئین و آرائش مکمل کر لی گئی ہے. اعلامیہ کے مطابق شہری کم سے کم1200 اور زیادہ سے زیادہ 3000 روپے میں وزارت پوسٹل سروسز کے ریسٹ ہاوسز میں قیام کر سکیں گے .شہری پاکستان پوسٹ کی ایپ سے بھی ریسٹ ہاوسز کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں

  • نواز شریف کی بریت کے خلاف درخواست کی سماعت 21 مئی کو ہو گی

    نواز شریف کی بریت کے خلاف درخواست کی سماعت 21 مئی کو ہو گی

    سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بریت کے خلاف نیب کی دائر درخواست پر سماعت 21 مئی کو ہو گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے اگلے ہفتے کی کاز لسٹ جاری کی ہے جس کے مطابق سابق وزیر اعظم مسلم لیگ ن کے رہنما نواز شریف کی فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کے خلاف نیب کی جانب سے دائر اپیل پر سماعت ہو گی. اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نواز شریف کے خلاف اپیل کی سماعت کریں گے.

     

    نواز شریف کے جیل جانے میں کس کا کردار، مراد سعید نے بتا دیا

     

    نواز شریف کے جیل جانے میں کس کا کردار، مراد سعید نے بتا دیا

     

    نواز شریف نے جیل میں مریم نواز کو کیا پیغام دیا؟ بڑی خبرآ گئی

     

    نواز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد، مریم نواز خاموش نہ رہی

     

    نواز شریف اور مریم نواز پر ایک اور "جمعہ” بھاری رہا

     

    نو مہینے ہو گئے مگر ایک بھی اچھی خبر نہیں آئی، مریم نواز

    واضح رہے کہ احتساب عدالت نے فلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف کو بری کر دیا تھا.جبکہ العزیزیہ میں سات سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، نواز شریف کو کمرہ عدالت سے ہی گرفتار کیا گیا تھا.

  • عید سے قبل ن لیگ کیا کرنے جا رہی ہےِ؟ سیکرٹری جنرل نے ہدایات دے دیں

    عید سے قبل ن لیگ کیا کرنے جا رہی ہےِ؟ سیکرٹری جنرل نے ہدایات دے دیں

    نواز شریف کے جیل جانے کے بعد مسلم لیگ ن کی اضلاع کی سطح پر تنظیم نو کا فیصلہ کر لیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ عید سے پہلے مسلم لیگ ن کی صوبائی، ڈویژنل اور ونگز کی تنظیم نو کو مشاورت سےمکمل کیا جائے گا، اس حوالہ سے احسن اقبال نے تمام صوبائی تنطیموں کو ہدایات دے دی ہیں. احسن اقبال کا مزید کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے بیانیے کو گلی گلی ، محلہ محلہ پہنچانے کے لئے ضلعی تنظیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے اور اورغیر فعال غیرموثر عہدیداروں کی جگہ نئے بندے سامنے لائے جائیں گے . احسن اقبال نے مزید کہا کہ نوجوانوں اور خواتین کی تنظیموں کو موثر بنایا جائے گا. انہوں نے کہا کہ عید کے فوری بعد ڈویژنل کنونشن کے پروگرامز کوفوری تشکیل دیا جائے گا جس میں مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت بھی شریک ہوگی .

    مریم نواز کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہونے لگا

    واضح رہے کہ چند روز قبل مسلم لیگ ن کی تنظیم نو مرکزی سطح پر کی گئی جس میں احسن اقبال کو سیکرٹری جنرل جبکہ مریم نواز کو نائب صدر بنایا گیا، شاہد خاقان عباسی کو سینئر نائب صدر بنایا گیا تھا.

  • ایک ماہ میں کتنے ارب کی گیس چوری ہوئی، جان کر ہوں حیران

    ایک ماہ میں کتنے ارب کی گیس چوری ہوئی، جان کر ہوں حیران

    وزیر پیٹرولیم عمر ایوب خان نے گیس کی قسیم کارکمپنیوں کوہدایت کی ہے کہ گیس چوروں کے ساتھ کوئی رعایت نہ کی جائے ،گیس چوروں کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاون تیزکیا جائے ،مئی میں اب تک دونوں کمپنیوں میں 2625چوروں نے1ارب95کروڑ98لاکھ سے زائدکی گیس چوری کی ،سب سے زیادہ گیس چوری صنعتی،انڈسٹری وکمرشل سیکٹرمیں ہورہی ہے .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر پیٹرولیم عمر ایوب خان نے گیس کی تقسیم کارکمپنیوں کی کارکاردگی پرعدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حکام پر شدیدبرہمی کااظہارکیا. وزیر پٹرولیم نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پررپورٹ دی جائے لائن لاسز کے نام پرچوری برداشت نہیں کی جائے گی۔مئی میں اب تک دونوں کمپنیوں میں 2625چوروں نے1ارب95کروڑ98لاکھ سے زائدکی گیس چوری کی ،سب سے زیادہ گیس چوری صنعتی،انڈسٹری وکمرشل سیکٹرمیں ہورہی ہے ،سوئی ناردرن میں گیس چوری کاحجم اربوں میں چلاگیا۔ سوئی سدرن گیس میں720 گیس چور پکڑے ،713غیرقانونی کنکشن ختم کئے جو خزانہ کو50کروڑ89لاکھ روپے کانقصان پہنچارہے تھے اورسوئی ناردرن میں1905گیس چورپکڑے، گئے،3830 غیر قانونی کنکشن ختم کئے1ارب45کروڑ9لاکھ سے زائد کی گیس چوری کررہے تھے ۔جمعہ کووزیرپیٹرولیم عمرایوب خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہو ا جس میں گیس کی تقسیم کارکمپنیوں کے حکام نے شرکت کی ۔اجلاس میں وفاقی وزیرنے گیس کی چوری روکنے کے حوالے سے اقدامات پر عدم اطمینان کااظہارکرتے ہوئے تقسیم کارکمپنیوں کو چوروں کے خلاف کریک ڈاون تیر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ دینے کاحکم دیا۔تقسیم کارکمپنیوں نے مئی میں اب تک چوروں کے خلاف ہونے والے کارروائی کے حوالے سے بتایاکہ سوئی سدرن گیس نے صنعتی زمرے میں 71 گیس چور پکڑے جو 391.19 یونٹ گیس چوری کر رہے تھے جس سے قومی خزانے کو 277.77 ملین روپے کا نقصان پہنچا رہے تھے انڈسٹریل میں 50 گیس چور پکڑے گئے،کمرشل سیکٹر میں 223 گیس چور پکڑے گئے،جو 104یونٹ گیس چوری کر کے 97 ملین کا نقصان پہنچا رہے تھے گھریلو صارفین میں آٹھ گیس چور پکڑے گئے،جو کہ38.10 یونٹ گیس چوری کر رہے تھے اور26.34 ملین روپے کا نقصان پہنچا رہے تھے گھریلو کمرشل زمرے میں 368 چور پکڑے گئے جو کہ 104.60یونٹ گیس چوری کر رہے تھے۔107.82 ملین روپے کا نقصان پہنچا رہے تھے،گیس چوروں کے خلاف تقریبا 79 ایف آئی آر کٹوائی گئیں۔ڈسٹری بیوشن میں 713 غیر قانونی کنکشن ختم کئے گئے16 ایف آئی آر کاٹی گئی،جبکہ سوئی ناردرن گیس کے حکام نے بتایاکہ صنعتی زمرے میں 62 گیس چور پکڑے جو 749 یونٹ گیس چوری کر رہے تھے قومی خزانے کو 884 ملین روپے کا نقصان پہنچا رہاتھا، کمرشل زمرے میں1560 گیس چور پکڑے گئے، جو 88.49 یونٹ گیس چوری کر رہے تھے اور قومی خزانے کو 97 ملین روپے کا نقصان پہنچ رہے تھے، گھریلو صارفین کے زمرے میں 283 گیس چور پکڑے گئے، جو 1275 یونٹ گیس چوری کر رہے تھے،قومی خزانے کو 469.96 ملین روپے کا نقصان پہنچا رہے تھے،ڈسٹری بیوشن میں 3830 غیر قانونی کنکشن ختم کئے گئے،اس سلسلے میں 52 ایف آئی آر کاٹی ٹرانسمیشن میں 207 غیر قانونی کنکشن ختم کئے گئے،اس سلسلے میں 18 ایف آئی آر کاٹی گئی۔

    محمد اویس ،اسلام آباد

  • تھرکا کوئلہ ملک کا اہم اثاثہ ہے، وزیر اعظم

    تھرکا کوئلہ ملک کا اہم اثاثہ ہے، وزیر اعظم

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تھر کو ماضی میں نظر انداز کیا جاتا رہا .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تھر میں کوئلے کے ذخائر اور ان کے استعمال کے متعلق اجلاس ہوا جس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ تھرکاکوئلہ ملک کا ایک اہم اثاثہ ہے ،تھر کے کوئلےسےملکی توانائی کی ضروریات پوری کرنےمیں خاطرخواہ مدد ملےگی ،وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت قومی مفاد کے حامل تھرمنصوبے کو کامیاب بنانے میں ہرممکنہ مدد فراہم کریگی .

    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے تھر کے دورہ کے دوران اہلیان تھر کے لئے صحت کارڈ کا اعلان کیا تھا اسکے ساتھ ہی وزیر اعظم عمران خان نے تھر والوں کے لئے سولر واٹر پروجیکٹ کا بھی اعلان کیا تھا.

    تھر میں قحط سالی کی وجہ سے ہر سال سینکڑوں بچے فوت ہو جاتے ہیں. تھر سندھ میں گزشتہ پندرہ برس سے پیپلز پارٹی کی حکومت ہے .لیکن تھر کے رہنے والوں کی مشکلات میں کوئی کمی نہیں ہوئی، امریکہ و اقوام متحدہ کی جانب سے پابندی لگائے جانے کے بعد حال ہی میں جماعۃ الدعوۃ پر پاکستان میں پابندی لگائی گئی ،جماعۃ الدعوۃ نے تھر میں تین ہزار سے زائد واٹر پروجیکٹ مکمل کیے ہیں‌.