Baaghi TV

Category: اسلام آباد

  • اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ منصوبے پر دوبارہ کام شروع

    اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ منصوبے پر دوبارہ کام شروع

    کراچی: اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کا معاملہ، اہم پیش رفت سامنے آئی ہے

    حکومت نے اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ منصوبے پر دوبارہ کام شروع کردیا ،نجکاری کمیشن اور پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے درمیان پہلا اجلاس, اعداد و شمار طلب کر لئے گئے،مشیر نجکاری محمد علی اسلام آباد سے آن لائن موجود تھے ،پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے ڈی جی زیشان سعید اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی،اسلام آباد ایئرپورٹ پر سالانہ مسافروں پروازوں سمیت دیگر اعداد وشمار نجکاری کمیشن کو فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی، حکومت پی آئی اے کی کامیاب نجکاری کے بعد اسلام آباد کراچی اور لاہور ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کا ارادہ رکھتی ہے، اسلام آباد ایئرپورٹ پر کام کرنے والے ملازمین کا بھی ڈیٹا شیئر کیا جائے۔ نجکاری کمیشن نے تفصیلات طلب کرلیں۔

  • سپریم کورٹ نے مطیع اللہ جان کے خلاف ٹرائل کورٹ کو فردِ جرم عائد کرنے سے روک دیا

    سپریم کورٹ نے مطیع اللہ جان کے خلاف ٹرائل کورٹ کو فردِ جرم عائد کرنے سے روک دیا

    سپریم کورٹ نے صحافی مطیع اللہ جان پر دہشتگردی کی دفعات کے اطلاق کے خلاف کیس میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو فردِ جرم عائد کرنے سے روک دیا۔

    عدالتِ عظمیٰ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو ہدایت کی ہے کہ مطیع اللہ جان کی جانب سے دہشتگردی کی دفعات کے خاتمے سے متعلق دائر کیس کو جلد سماعت کے لیے مقرر کر کے اس پر فیصلہ کیا جائے، سماعت کے دوران مطیع اللہ جان کی جانب سے وکیل قدیر جنجوعہ عدالت میں پیش ہوئے۔

    سماعت کے دوران پراسیکوشن کی جانب سے ہائیکورٹ کو ہدایات دینے پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا گیا، ڈپٹی پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ اگر عدالت ڈائریکشن دے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں،جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ جب تک اسلام آباد ہائیکورٹ اس معاملے پر فیصلہ نہیں دیتی، اس وقت تک ٹرائل کورٹ میں فردِ جرم عائد نہیں کی جا سکتی۔

    واضح رہے کہ مطیع اللہ جان نے دہشتگردی کی دفعات کے خاتمے کے لیے ٹرائل کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، تاہم متعلقہ عدالت کے فیصلے کو انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

  • اقوامِ متحدہ کے امن مشنز پر حملے ایک خطرناک  رجحان کا حصہ ہیں،عاصم افتخار احمد

    اقوامِ متحدہ کے امن مشنز پر حملے ایک خطرناک رجحان کا حصہ ہیں،عاصم افتخار احمد

    پاکستان نے لبنان میں اقوامِ متحدہ کے امن مشن کے تحت خدمات انجام دینے والے 3 انڈونیشین اہلکاروں کی ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

    اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عاصم افتخار احمد نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ افسوسناک واقعہ عالمی قانون، امن مشنز اور بین الاقوامی برادری کے اجتماعی امن کے عزم پر کاری ضرب ہے۔

    جنوبی لبنان میں 2 اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں گزشتہ 2 روز کے دوران 3 انڈونیشین امن اہلکار جاں بحق ہوئے، خطے میں کشیدگی اس وقت بڑھ گئی جب حزب اللہ نے مارچ کے آغاز میں اسرائیل پر حملے کیے، جس کے بعد لبنان بھی تنازع کا حصہ بن گیا۔

    پاکستانی مندوب نے کہا کہ امن دستوں کو نشانہ بنانا ناقابلِ قبول ہے اور یہ بین الاقوامی قانون کے تحت جنگی جرم کے زمرے میں آ سکتا ہے۔ اقوامِ متحدہ کے اہلکار غیر جانبدار ہوتے ہیں اور ان پر حملہ عالمی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی لبنان میں جاری فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں 600 سے زائد شہری ہلاک، 10 لاکھ سے زیادہ افراد بے گھر جبکہ بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے، جس سے انسانی بحران مزید سنگین ہو رہا ہے ایسے اقدامات لبنان کی حکومت کی امن و استحکام کے لیے کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ پاکستان لبنان کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

    انہوں نے زور دیا کہ امن اہلکاروں کی حفاظت میں ناکامی نہ صرف سلامتی کونسل بلکہ عالمی قانون اور امن مشنز کی ساکھ کو متاثر کرتی ہے، لہٰذا ذمہ داران کا احتساب ناگزیر ہے،پاکستان نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی فوری، شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے،اقوامِ متحدہ کے امن مشنز پر حملے کوئی الگ واقعات نہیں بلکہ ایک خطرناک رجحان کا حصہ ہیں، جسے معمول نہیں بننے دیا جا سکتا۔

    انہوں نے یاد دلایا کہ پاکستان امن مشنز میں نمایاں کردار ادا کرنے والا ملک ہے اور اب تک 182 اہلکار فرض کی ادائیگی کے دوران جان کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں، اس لیے پاکستان اس نقصان کے درد کو بخوبی سمجھتا ہے،پاکستان نے انڈونیشیا کی حکومت اور متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی، آخر میں پاکستانی مندوب نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 اور نومبر 2024 کے جنگ بندی معاہدے پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔

  • ایران کا اسرائیل کے ایئرپورٹ پر آواکس طیاروں پر حملے کا دعویٰ

    ایران کا اسرائیل کے ایئرپورٹ پر آواکس طیاروں پر حملے کا دعویٰ

    ایرانی فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کی فوج نے اسرائیل اور خطے میں موجود امریکی عسکری تنصیبات، آواکس طیاروں اور ری فیولنگ جہازوں کے مقامات پر سو سے زائد میزائل اور ڈرونز داغے ہیں۔

    ایران کی اسلامی جمہوریہ کی فوج نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت اور امریکا کی جانب سے ایران پر کیے گئے فضائی حملوں، خصوصاً شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے بعد، ایرانی فوج نے صبح سے جوابی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔

    ایرانی فوج کے مطابق ان کارروائیوں میں دشمن کے اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جن میں اسرائیل کے تل ابیب، ایلات اور بنی براک میں فوجی مراکز، بن گوریون ایئرپورٹ پر موجود امریکی آواکس اور ری فیولنگ طیارے، میزائل اور ڈرون کی نگرانی کرنے والے ریڈار نظام، اور اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات میں ڈرون کے خلاف استعمال ہونے والے الیکٹرانک جنگی مراکز شامل ہیں۔

    بیان میں مزید کہا گیا کہ اس سے قبل بھی ایرانی فوج خطے میں امریکی اڈوں اور مقبوضہ علاقوں میں فوجی تنصیبات کو ڈرون حملوں کے ذریعے نشانہ بنا چکی ہے سیٹلائٹ نگرانی اور دستیاب معلومات کے مطابق ان حملوں سے متعلقہ مراکز کو شدید نقصان پہنچا، جس سے فوجی کارروائیوں، فضائی مدد اور میزائل و ڈرون کی نگرانی کی صلاحیت متاثر ہوئی۔

    ایرانی فوج نے مزید کہا کہ اس حملے میں دو ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے جدید ’آرش ٹو‘ ڈرون بھی استعمال کیے گئےایرانی فوج کے تمام اہلکار بے گناہ شہریوں کی ہلاکت کا بدلہ لینے اور دشمن کو اس کے اقدامات پر پچھتانے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

    ایران کی ہلالِ احمر نے ملک میں حالیہ حملوں کے بعد شہری انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصان سے متعلق تازہ تفصیلات جاری کی ہیں۔ ہلالِ احمر کے مطابق حالیہ حملوں میں ایک لاکھ پندرہ ہزار سے زائد شہری یونٹس متاثر یا مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں، جن میں رہائشی عمارتیں، طبی مراکز، تعلیمی ادارے اور امدادی مراکز شامل ہیں، متاثرہ عمارتوں کا ایک بڑا حصہ تہران صوبے میں واقع ہے، جہاں حملوں کے باعث خاصا نقصان ہوا۔ ہلالِ احمر نے مزید بتایا کہ امدادی کارروائیوں کے دوران اب تک کم از کم ایک ہزار پانچ سو چھبیس افراد کو ملبے سے زندہ نکالا جا چکا ہے۔

    دریں اثنا، ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے بھی دعویٰ کیا کہ حالیہ حملوں میں سو سے زائد بھاری میزائل اور حملہ آور ڈرون استعمال کیے گئے، جب کہ اس کے ساتھ کم از کم دو سو راکٹ بھی فائر کیے گئے۔ بیان کے مطابق یہ حملے ایران کی جانب سے کیے گئے، جن میں اس کے اتحادی گروہوں کی حمایت بھی شامل تھی۔

  • اوگرا کی ایل پی جی سرکاری قیمتوں پر فروخت کرنے پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت

    اوگرا کی ایل پی جی سرکاری قیمتوں پر فروخت کرنے پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت

    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی سرکاری قیمت میں فروخت کرنے کی سخت ہدایت کردی۔

    اوگرا نے مارکیٹنگ کمپنیوں کو سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا ہے کہ 11.8 کلو سلنڈر کی مقررہ قیمت نمایاں طور پر ظاہر کی جائیں، صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کو عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی اس کے علاوہ اوگرا نے ایل پی جی پلانٹس اور ڈسٹری بیوٹرز کی چیکنگ کیلئے فیلڈ انسپیکشن بھی جاری کردیا۔

    اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سیلز انوائسز اور گیٹ پاسز پر سلنڈر ریٹ واضح لکھنا لازمی ہے جبکہ صارفین سے زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔اوگرا انفورسمنٹ ٹیمیں ملک بھر میں متحرک،زائد قیمتوں پر ایکشن ہوگا۔

  • مشرق وسطیٰ بحران،وفاق اور صوبوں کے درمیان سبسڈی کے طریقہ کار پر مشاورت

    مشرق وسطیٰ بحران،وفاق اور صوبوں کے درمیان سبسڈی کے طریقہ کار پر مشاورت

    مشرق وسطیٰ بحران سے پیدا مہنگائی سے کمزور طبقے کو بچانے کا مشن، وفاق اور صوبوں کے درمیان مختلف تجاویز پر تاحال اتفاق رائے نہ ہوسکا، وزیراعظم شہباز شریف حتمی فیصلے کیلئے مزید مشاورت کریں گے۔

    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس کو بتایا گیا کہ وفاق تقریباً 130 ارب روپے خرچ کر چکا، مزید 20 سے 25 ارب روپے کی گنجائش ہے، وفاقی حکومت نے بائیک چلانے والوں کو سبسڈی کا معاملہ صوبوں پر چھوڑ دیا،ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل، رکشہ والوں کو 2 سے 3 لیٹر تک مفت پیٹرول فراہم کرنے کی تجویز ہے، متبادل آپشن کے طور پر اس کے مساوی سبسڈی کی رقم منتقل کرنے کی بھی تجویز ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے بائیک چلانے والوں کو سبسڈی کا معاملہ صوبوں پر چھوڑ دیا، ڈیزل والی ٹرانسپورٹ اور ٹرک مالکان کو سبسڈی پر فیصلہ نہ ہوسکا، چھوٹے کسانوں کو فی ایکڑ کے حساب سے 1500 روپے تک سبسڈی کی تجویز ہے، مجوزہ سبسڈی صرف 5 ایکڑ اراضی والے کسانوں کیلئے ہوگی، وفاق اور صوبوں کے درمیان سبسڈی کے طریقہ کار پر مزید مشاورت ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق صوبہ سندھ اور پنجاب کمزور طبقے کو براہ راست خود سبسڈی دینے کو تیار ہیں، سبسڈی کی فراہمی پر قومی لائحہ عمل اور طریقۂ کار طے کرنے پر مزید مشاورت ہوگی۔

  • وزیراعظم شہباز شریف  سے VEON گروپ کے  سی ای او کی ملاقات

    وزیراعظم شہباز شریف سے VEON گروپ کے سی ای او کی ملاقات

    وزیراعظم شہباز شریف سے VEON گروپ کے سی ای او کی ملاقات، پاکستان میں ڈیجیٹل سرمایہ کاری کے فروغ پر زور دیا گیا

    اسلام آباد میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے عالمی ڈیجیٹل آپریٹر VEON گروپ کے چیف ایگزیکٹو افیسر کان ترزی اوعلو کی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی، جس میں دونوں جانب سرمایہ کاری اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے 5 جی سپیکٹرم کی کامیاب نیلامی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں شفافیت اور نوجوانوں کی شمولیت کے ذریعے معیشت میں ڈیجیٹلائزیشن کے اقدامات کی تفصیل بتائی۔ کان ترزی اوعلو نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع اور حکومت کی کیش لیس معیشت کے لیے کی گئی کوششوں کی تعریف کی اور مزید سرمایہ کاری کے ارادے کا اظہار کیا۔ ملاقات میں وفاقی وزراء اور دیگر سرکاری عہدیداران بھی موجود تھے۔

  • وفاقی آئینی عدالت،رہائی فورس کی تشکیل،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے جواب طلب

    وفاقی آئینی عدالت،رہائی فورس کی تشکیل،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے جواب طلب

    وفاقی آئینی عدالت میں رہائی فورس کی تشکیل کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سے وضاحت طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کر دیا اور دس دن میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا۔

    سماعت چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، جس میں جسٹس علی باقر نجفی بھی شامل تھے۔ درخواست گزار کے وکیل نے شواہد سے متعلق دستاویزات عدالت میں پیش کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ سہیل آفریدی نے خود کہا کہ ان کا مقابلہ ڈاکوؤں سے ہے، جبکہ تھریٹ سے متعلق مختلف آرٹیکلز کا حوالہ بھی دیا گیا اور امن و امان سے متعلق کراچی ہائیکورٹ کے فیصلے کی نشاندہی کی گئی۔ سماعت کے دوران جسٹس علی باقر نجفی نے استفسار کیا کہ کیا کابینہ نے ایسی کسی فورس کی تشکیل کی اجازت دی ہے، جس پر وکیل نے جواب دیا کہ کوئی اجازت نہیں دی گئی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ وفاقی حکومت یقینی بنائے کہ قانون کی خلاف ورزی نہ ہو

  • 
وفاقی وزراء کی تنخواہوں اور مراعات پر کروڑوں خرچ

    
وفاقی وزراء کی تنخواہوں اور مراعات پر کروڑوں خرچ

    
وفاقی وزراء، مشیروں اور معاونینِ خصوصی کی تنخواہوں اور مراعات سے متعلق اخراجات کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، جن کے مطابق رواں مالی سال میں اب تک اربوں روپے خرچ کیے جا چکے ہیں۔
    سرکاری دستاویزات کے مطابق وفاقی کابینہ، مشیران اور معاونینِ خصوصی کے لیے مجموعی طور پر 69 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا تھا، جس میں سے تقریباً 40 کروڑ روپے تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں استعمال ہو چکے ہیں، جو کل بجٹ کا 59 فیصد بنتا ہے۔
    ‎تفصیلات کے مطابق وفاقی وزراء کی تنخواہوں کے لیے مختص 50 کروڑ روپے میں سے اب تک 31 کروڑ روپے جاری کیے جا چکے ہیں، جبکہ معاونینِ خصوصی کے لیے مختص 11 کروڑ روپے میں سے 6 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔ اسی طرح مشیروں کے لیے مختص 6 کروڑ روپے میں سے 2.5 کروڑ روپے استعمال ہو چکے ہیں۔
    ‎دستاویزات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کابینہ ارکان، معاونین اور مشیران نے مجموعی طور پر 66 لاکھ روپے الاؤنسز کی مد میں حاصل کیے۔
    ‎ایک اور اہم انکشاف کے مطابق ان حکام کے زیرِ استعمال 100 سے زائد سرکاری گاڑیوں پر اب تک 26 کروڑ روپے خرچ کیے جا چکے ہیں، جو تنخواہوں اور الاؤنسز کے علاوہ اخراجات ہیں۔
    ‎ماہرین کے مطابق موجودہ معاشی حالات میں سرکاری اخراجات کا یہ حجم عوامی بحث کا موضوع بن سکتا ہے، جبکہ کفایت شعاری کے دعوؤں کے تناظر میں بھی اس پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

  • 
پاکستان چین کا ایران معاملے پر تعاون بڑھانے کا فیصلہ

    
پاکستان چین کا ایران معاملے پر تعاون بڑھانے کا فیصلہ

    
پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ نے ایران کے معاملے پر اسٹریٹجک تعاون کو مزید فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے خطے میں سفارتی سرگرمیوں میں تیزی آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
    چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں ممالک ہر حال میں اسٹریٹجک شراکت دار ہیں اور عالمی و علاقائی معاملات پر ان کا مؤقف ایک جیسا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ پاکستان اور چین ایران سے متعلق صورتحال پر قریبی مشاورت جاری رکھیں گے اور امن کے قیام کے لیے مشترکہ اقدامات کریں گے۔
    ‎چینی حکام نے زور دیا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے چین تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔ ترجمان نے یہ بھی تصدیق کی کہ حالیہ کشیدہ حالات کے باوجود تین چینی بحری جہاز آبنائے ہرمز سے بحفاظت گزرے، جس پر متعلقہ فریقین کے تعاون کو سراہا گیا۔
    ‎چین نے جنگ کے دوران تاریخی مقامات کو پہنچنے والے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امریکا اور اسرائیل سمیت تمام فریقین سے فوری جنگ بندی اور تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا۔
    ‎دوسری جانب نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار چین کے دورے پر ہیں، جہاں وہ اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ علاقائی صورتحال، دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تفصیلی بات چیت کر رہے ہیں۔