مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر پاکستان میں کفایت شعاری اور ایندھن بچت کے اقدامات پر غور کے لیے ایوانِ صدر اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کا اہم اجلاس جاری ہے۔ اس اجلاس میں سیاسی اور عسکری قیادت ایک چھت تلے موجود ہے۔
اجلاس میں صدر مملکت، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کے ساتھ ساتھ وزیر خزانہ، وزیر دفاع اور وزیر داخلہ بھی شریک ہیں۔ اس کے علاوہ چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اور اعلیٰ عسکری حکام بھی اجلاس میں موجود ہیں، جہاں ملک کی معاشی صورتحال اور توانائی کے چیلنجز پر تفصیلی بات چیت کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزرائے اعلیٰ اپنے اپنے صوبوں میں کفایت شعاری اور ایندھن بچانے کے حوالے سے تیار کردہ منصوبے پیش کریں گے، جن کی روشنی میں قومی سطح پر اقدامات کیے جانے کا امکان ہے۔
اجلاس سے قبل صدر مملکت اور وزیراعظم کے درمیان ایک اہم ملاقات بھی ہوئی جس میں نائب وزیراعظم اور مشیر قومی سلامتی نے شرکت کی، جہاں مجموعی صورتحال اور پالیسی معاملات پر مشاورت کی گئی۔
ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر توانائی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور سپلائی کے خدشات کے باعث ایسے اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں، تاکہ معیشت پر بوجھ کم کیا جا سکے اور وسائل کا مؤثر استعمال یقینی بنایا جا سکے۔
Category: اسلام آباد
-

ایوانِ صدر میں اہم اجلاس، کفایت شعاری اور ایندھن بچت پر غور
-

اسلام آباد فارم ہاؤس ڈکیتی، معروف بزنس مین عامر اعوان قتل
اسلام آباد کے علاقے شہزاد ٹاؤن میں واقع مارگلہ ٹاؤن کے ایک فارم ہاؤس میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے معروف بزنس مین عامر اعوان کو قتل کر دیا گیا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب نامعلوم مسلح افراد فارم ہاؤس میں داخل ہوئے اور واردات کے دوران فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ٹویوٹا موٹرز سے وابستہ بزنس مین عامر اعوان اپنے بیڈ روم میں جان کی بازی ہار گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف پہلوؤں پر کام کیا جا رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق دارالحکومت میں اس نوعیت کے واقعات سیکیورٹی صورتحال پر سوالات اٹھاتے ہیں اور شہریوں میں عدم تحفظ کے احساس کو بڑھا سکتے ہیں۔ -

عمران خان اپنی بہنوں کے ہوتے ہوئے جیل سے باہر نہیں آ سکتے،شیر افضل مروت
رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنی بہنوں کے ہوتے ہوئے جیل سے باہر نہیں آ سکتے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ حضرت یوسف علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے بھائی عطا کیے تھے جبکہ عمران خان کو بہنیں نصیب ہوئی ہیں اور ان کے ہوتے ہوئے عمران خان جیل سے باہر نہیں آسکتے، علی امین گنڈ پور کو ہٹانے کیلئے پارٹی نے الزام تراشیاں کی تھیں اب ایسے بند ےکو وزیراعلیٰ بنایا گیا ہےجو پرائمری اسکول نہیں چلا سکتا موجودہ وزیراعلیٰ کے پی6 ماہ میں اپنی کابینہ بھی نہیں بنا سکے ہیں کس وزیراعلیٰ کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے نہیں ہوتے؟ علی امین گنڈاپور پر اسٹیبلشمنٹ سے رابطے کا الزام لگاتے ہیں موجودہ وزیراعلیٰ تو اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں میں 10 قدم آگے ہیں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے شدید مخالفت کے باوجود خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا، کابینہ میں مزید 14 ارکان کو شامل کیا جائے گا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق پشاور سے سابق وزیر صحت، سوشل ویلفیئر و عشر زکوٰۃ سید قاسم علی شاہ کو دوبارہ کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جنوبی وزیرستان سے آصف محسود، ٹانک سے عثمان بیٹنی، کرک سے خورشید خٹک کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا، کابینہ توسیع میں چارسدہ سے افتخار اللہ جان، مرد ان سے طارق آریانی اور احتشام خان کو شامل کیا جائے گا دیر سے ہمایوں خان، سوات سے میاں شرافت علی، مالاکنڈ سے پیر مصور کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا، ہزارہ ڈویژن سے افتخار جدون اور اکرام غازی کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا، کابینہ توسیع میں الیکشن میں ہارے دو ارکان کو بھی شامل کیا جائے گا،خیبرپختونخوا کابینہ توسیع کا نوٹیفکشن جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
-

صدر مملکت سے وزیراعظم کی ملاقات،قومی سلامتی کی موجودہ صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال
صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملاقات کی جس میں قومی سلامتی کی موجودہ صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیرِ داخلہ محسن نقوی بھی شریک ہوئےاس موقع پر قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے بھی شرکت کی ملاقات میں قومی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ خطے کی بدلتی صورتحال اور اس کے پاکستان پر ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا گیا، شرکا نے معاشی، توانائی اور سیکیورٹی چیلنجز پر بھی مشاورت کی،اس موقع پر قومی سطح پر مربوط حکمتِ عملی اپنانے اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔
-

ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی ہونے کا امکان
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد صارفین کے لیے بجلی بھی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
سی پی پی اے کی جانب سے دائر فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر کل سماعت ہوگی درخواست کے مطابق ایک ماہ کے لیے بجلی 1 روپے 64 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے، منظوری کی صورت میں صارفین پر 14 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا،اضافے کا اطلاق کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین پر ہوگا۔
سی پی پی اے کے مطابق فروری میں 7 ارب 69 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی۔ ڈسکوز کو 7 ارب 42 کروڑ 70 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی، ڈسکوز کو فراہم کی جانے والی بجلی کی لاگت 8 روپے 37 پیسے فی یونٹ رہی، بجلی کی پیداواری لاگت 8 روپے 15 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ فروری کے لیے ریفرنس لاگت 6 روپے 73 پیسے فی یونٹ رہی۔
-

اسحاق ڈار کل دورے پر چین جائیں گے
وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار 31 مارچ 2026 کو چین کا اہم دورہ کریں گے-
دفتر خارجہ کے مطابق محمد اسحاق ڈار 31 مارچ 2026 کو چین کا اہم دورہ کریں گے، جہاں وہ اپنے چینی ہم منصب (Wang Yi) کی دعوت پر اعلیٰ سطح ملاقاتیں کریں گے،پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ اسٹریٹجک شراکت داری کے تناظر میں اس دورے کے دوران علاقائی صورتحال، دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب اسحاق ڈار کو حالیہ معمولی کندھے کی چوٹ کے باعث آرام کا مشورہ دیا گیا تھا، تاہم اس کے باوجود دورہ چین اس بات کا مظہر ہے کہ پاکستان اپنی چین کے ساتھ شراکت داری کو کس قدر اہمیت دیتا ہے۔
-

اسحاق ڈار کے پھسلنے کا واقعہ ، سوشل میڈیا صارفین پاکستانی میڈیا کی ذمہ دارنہ رپورٹنگ کے معترف
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک اہم سفارتی تقریب کے دوران گر کر زخمی ہو گئے تاہم انہوں نے دن بھر اپنی سرکاری ذمہ داریاں جاری رکھیں جس پر حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ ذمہ داری کی اعلیٰ مثال ہے۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر پاکستانی میڈیا کے کردار کو بھی سراہا جا رہا ہے کہ اس نے ریٹنگ کے لیے واقعے کو بار بار نشر کرنے سے گریز کیا اور خبروں کا مرکز مذاکرات اور سفارتی اجلاس کو رکھا صارفین نے کہا کہ یہ عمل قابل تعریف ہے اور میڈیا کے اس ذمہ دار رویے کی تعریف کی جانی چاہیے کیونکہ یہ دن پاکستان کے لیے اہم تھا اور عالمی نظریں ملک پر مرکوز تھیں۔
ایکصارف کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی میڈیا پر بہت تنقید کرتے ہیں مگر یہی میڈیا اس حوالے سے قابل تعریف ہے کہ کل جب اسحاق ڈار کے گرنے کا واقعہ ہوا تو میڈیا نے اسے ریٹنگ کے لیے بار بار نہیں چلایا، یہ عمل قابل تعریف ہے ایک صارف نے کہا کہ کل کے واقعے میں میڈیا نے ریٹنگ کے بجائے ذمہ داری کو ترجیح دی، اسحاق ڈار کے گرنے کو بار بار نشر نہ کرنا واقعی سراہنے کے قابل ہے۔
علاوہ ازیں سینئیر صحافیوں نے بھی میڈیا کے اس عمل کی تعریف کی سینیئر صحافیوں کا کہنا تھا کہ یہ عمل قابلِ تعریف ہے اور میڈیا کے اس ذمہ دارانہ رویے کی تعریف کی جانی چاہیے کیونکہ یہ دن پاکستان کے لیے اہم تھا اور عالمی نظریں ملک پر مرکوز تھیں۔
سابق چیئرمین پیمرا و سینیئر صحافی ابصار عالم نے کہا کہ میڈیا نے اس معاملے میں غیر ضروری سنسنی اور تضحیک سے گریز کرتے ہوئے ایک حد تک پیشہ ورانہ بلوغت کا مظاہرہ کیا، ماضی میں اکثر ایسے واقعات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا رہا، تاہم اس بار میڈیا نے نسبتاً ذمہ داری دکھائی کیونکہ اب میڈیا پر پیچھے سے ہدایات دینے والے عناصر کی گرفت پہلے کی نسبت کم دکھائی دیتی ہے جب میڈیا پر دباؤ کم ہوتا ہے تو ادارے خود اپنے ادارتی فیصلے کرنے کے قابل ہوتے ہیں، جس سے پیشہ ورانہ معیار بہتر ہوتا ہے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ میڈیا کی ساکھ، جو ماضی میں مختلف اثر و رسوخ کے باعث متاثر ہوئی، اس کی مکمل بحالی میں وقت درکار ہوگا اور مزید میچورٹی کی ضرورت ہے۔
-

مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور طبقے کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے،وزیراعظم
وزیراعظم کی زیر صدارت خلیجی بحران کے پیٹرولیم مصنوعات پر اثر، پاکستان میں موجودہ ذخائر اور عوامی ریلیف کے اقدامات پر جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا.
وزیر اعظم آفس کے مطابق اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ کمزور اور متوسط طبقے کے لوگوں کو مزید ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور طبقے کو اکیلا نہیں چھوڑیں گےاجلاس کو بتایا گیا کہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر ممکنہ ریلیف سے استفادے کیلئے موٹرسائیکل اور رکشوں کے حامل افراد کی ملکیتی رجسٹریشن کو جلد از جلد مکمل کرنے کیلئے روابط مربوط کئے جار ہے ہیں.
وزیرِ اعظم نے کہا کہ سرکاری اخراجات میں کمی، ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی اور 60 فیصد سرکاری گاڑیوں کو فی الفور بند کیا موجودہ حالات میں قربانی کا سلسلہ حکومتی اخراجات میں کٹوتی سے شروع کیا. تیل کی قیمتوں میں اضافے کی تجاویز کو بارہا مسترد کرکے، بچت کے اقدمات سے حاصل شدہ رقم عوامی ریلیف کیلئے بروئے کار لائی گئی. ڈیجیٹل نظام کو بروئے کار لاتے ہوئے عوامی ریلیف کے اقدامات عام آدمی تک پہنچائیں گے. عالمی سطح پر بحران کے باوجود بروقت فیصلوں کی بدولت اللہ کے فضل و کرم سے ایندھن کی فراہمی میں کسی قسم کا تعطل نہیں آنے دیا گیا. پاکستان خطے میں امن کے حوالے سے سفارتی محاذ پر بھرپور کوششیں کر رہا ہے.
اجلاس کو ایندھن کی بچت کیلئے حکومتی اقدامات پر عملدرآمد، آئندہ کے لائحہ عمل پر تجاویز اور موجودہ اسٹاک پر تفصیلی بریفنگ دی گئی. اجلاس کو وزیرِ اعظم کے ایندھن کی بچت کے اقدامات پر عملدرآمد اور سادگی مہم پر پیش رفت پر انٹیلیجینس بیورو کی آڈٹ رپورٹ بھی پیش کی گئی.
اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیرِ اعظم کی بچت و سادگی مہم پر عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے. ملکی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ایندھن کے مناسب ذخائر موجود اور آئندہ کیلئے بھی انتظامات کئے جا رہے ہیں. اشرافیہ کی بڑی گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی آکٹین ایندھن پر لیوی میں اضافے سے جیٹ فیول کی قیمتو ں میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں آئی. بریفنگ. وزیرِ اعظم کی بچت مہم کے اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے ملکی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ادویا ت کا وافر ذخیرہ موجود ہے،اجلاس کو آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے تجاویز بھی پیش کی گئیں.
اجلاس میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء محمد آصف، احسن اقبال، ڈاکٹر مصدق ملک، احد خان چیمہ، سید مصطفی کمال، محمد اورنگزیب، عطاء اللہ تارڑ، علی پرویز ملک، شزہ فاطمہ خواجہ، رانا مبشر اقبال، سردار اویس خان لغاری، مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، معاونین خصوصی طارق فاطمی، طلحہ برکی، ارکان قومی اسمبلی انجینئیر قمر الاسلام، ریاض الحق، حافظ محمد نعمان اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.
-

اسحاق ڈار غیر ملکی مہمان کے استقبال میں گر کر زخمی، کندھے میں فریکچر
اسحاق ڈار مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی کے استقبال کے دوران پھسل کر گر گئے تھے، جس کے نتیجے میں ان کے کندھے پر چوٹ آئی۔
اسلام آباد میں ایک اہم سفارتی تقریب کے دوران نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار گر کر زخمی ہو گئے، تاہم انہوں نے تکلیف کے باوجود دن بھر کی تمام سرکاری ذمہ داریاں جاری رکھیں،نائب وزیر اعظم کے صاحبزادے علی ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں بتایا کہ چوٹ کے باوجود اسحاق ڈار نے پورا دن درد کش ادویات لے کر اہم سفارتی ملاقاتیں مکمل کیں۔
علی ڈار کے مطابق رات تقریباً 9 بجے سرکاری بیان کی ریکارڈنگ کے بعد اہل خانہ کے اصرار پر ان کا طبی معائنہ کروایا گیا، جس میں ایکس رے مجموعی طور پر تسلی بخش قرار دیے گئے، تاہم کندھے میں ہئیر لائن فریکچر کی تصدیق ہوئی ہے آئندہ چند روز تک درد کو ادویات اور احتیاطی تدابیر کے ذریعے کنٹرول کی جائے گا انہوں نے عوام کی جانب سے موصول ہونے والی دعاؤں اور نیک تمناؤں پر شکریہ بھی ادا کیا۔
-

صدر مملکت نے خوراک کے ضیاع کو سنگین قومی مسئلہ قرار دیا
صدر آصف علی زرداری نے عالمی یومِ زیرو ویسٹ کے موقع پر اپنے پیغام میں خوراک کے ضیاع کو سنگین قومی مسئلہ قرار دیتے ہوئے اس میں کمی کو ہر سطح پر عملی ترجیح بنانے پر زور دیا ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ امسال عالمی یومِ زیرو ویسٹ کی توجہ خوراک کے ضیاع پر مرکوز ہے، جو عام شہری کی روزمرہ زندگی سے جڑا ایک اہم مسئلہ ہے منڈی تک پہنچنے سے پہلے خوراک کا خراب ہو جانا اور ناقص ذخیرہ کاری کے باعث فصلوں کا ضائع ہونا بڑے چیلنجز ہیں، جن پر فوری توجہ دینا ناگزیر ہے،تقریبات میں بچ جانے والی خوراک کو ضائع کرنا وسائل کا ضیاع ہے، کیونکہ خوراک کے ساتھ پانی، زمین اور توانائی بھی ضائع ہوتی ہے مزید برآں، لینڈفل میں جا نے والی خوراک ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ کرتی ہے اور اس کا تعلق موسمیاتی تبدیلی سے بھی ہے۔
صدر زرداری نے کہا کہ ایک زرعی معیشت ہونے کے ناتے پاکستان کو بعد از برداشت نقصانات کم کرنے، بہتر کولڈ چین اور اسٹوریج سسٹم اپنانے کی ضرور ت ہے انہوں نے اضافی خوراک مستحق افراد تک پہنچانے، سرکاری اداروں کی جانب سے عملی مثال قائم کرنے اور کاروباری اداروں کو ذمہ دارانہ منصو بہ بندی اختیار کرنے پر زور دیا۔
انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ گھریلو سطح پر محتاط خریداری اور درست ذخیرہ کاری کو یقینی بنائیں صدر مملکت کے مطابق خوراک کے ضیاع میں کمی ایک مشترکہ قومی ذمہ داری ہے، جس سے نہ صرف غذائی تحفظ کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے بلکہ ماحول پر دباؤ بھی کم کیا جا سکتا ہے۔