Baaghi TV

Category: اسلام آباد

  • قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں وسیع پیمانے پر کفایت شعاری اقدامات نافذ

    قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں وسیع پیمانے پر کفایت شعاری اقدامات نافذ

    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ہدایت پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں وسیع پیمانے پر کفایت شعاری اقدامات نافذ کر دیے گئے ہیں.

    نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اقدامات وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی کفایت شعاری مہم کے تحت کیے گئے ہیں،حکومتی اخراجات میں نمایاں کمی کے لیے متعدد اہم فیصلے کیے گئے ہیں، مہم کے تحت 70 فیصد سرکاری گاڑیاں بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اراکین قومی اسمبلی کی 2 ماہ کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں 25 فیصد کٹوتی کی جائے گی اسی طرح پارلیمانی وفود کے بیرون ملک دوروں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

    گریڈ 20 اور اس سے اوپر کے افسران یا وہ افسران جن کی ماہانہ تنخواہ 3 لاکھ روپے یا اس سے زائد ہے، ان کی 2 دن کی تنخواہ قومی خزانے میں جمع کرائی جائے گی،قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں تمام نئی خریداری فوری طور پر بند کر دی گئی ہے اور صرف ناگزیر روزمرہ ضروریات کے لیے محدود خریداری کی اجازت ہوگی۔

    ایران کے اربیل، تل ابیب اور بحرین میں امریکی و اسرائیلی مراکز پر حملے

    روایتی اخراجات میں کمی کے لیے سیکریٹریٹ میں پیپر لیس ورکنگ اپنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہےقومی اسمبلی اور قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس غروب آفتاب سے پہلے شیڈول کیے جائیں گے جبکہ قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں کو محدود رکھنے اور انہیں ورچوئل یا آن لائن طریقے سے منعقد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے،اسی طرح قومی اسمبلی میں ہفتے میں 4 ورکنگ ڈیز ہوں گے۔

    امریکا کراچی کی سڑکیں دکھا کر کہہ رہا ہے کہ ہم نے ایران کو تباہ کر دیا ،فیصل قریشی

    نوٹیفکیشن کے تحت قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا 80 فیصد عملہ گھر سے ورچوئل ڈیوٹی سر انجام دے گا اور گھر سے کام کرنے والے ملازمین کو اضافی الاؤنس نہیں دیا جائے گا کفایت شعاری پالیسی کے تحت بجلی کے استعمال میں 70 فیصد کمی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس کے لیے پارلیمنٹ میں غیر ضروری لائٹس اور برقی آلات بند رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے اسی طرح قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے کیفے ٹیریاز کے یوٹیلیٹی بلز میں بھی 70 فیصد تک بچت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ان اقدامات کا مقصد حکومتی اخراجات میں نمایاں کمی لانا اور قومی وسائل کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانا بتایا گیا ہے۔

    ایران جنگ :ٹرمپ نےحملے کی ذمہ داری اپنے داماد سمیت مشیروں پر ڈال دی

  • پاکستان کی لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی  شدید مذمت

    پاکستان کی لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

    پاکستان نے لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی اور کہا کہ پاکستان لبنان اور پورے خطے میں دیرپا امن یقینی بنانے کے لیے تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت میں سینکڑوں شہری جاں بحق اور تقریباً 5 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں، اسرائیلی اقدامات بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں اسرائیل لبنان میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے حکومتی کوششوں کو کمزور کر رہا ہے اور اسرائیلی اقدامات خطے میں جاری سیکیورٹی اور انسانی بحران کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔

    ترجمان نے کہا کہ عالمی برادری اسرائیلی جارحیت، شہریوں کو نشانہ بنانے اور لبنان کی سالمیت کی خلاف ورزیوں کو فوری رکوائے اور پاکستان تمام مقبوضہ لبنانی سرزمین سے اسرائیل کے فوری، مکمل اور غیر مشروط انخلا کا مطالبہ کرتا ہے، جارحیت کے مقابلے میں لبنانی عوام کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے،پاکستان لبنان اور پورے خطے میں دیرپا امن یقینی بنانے کے لیے تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

  • توانائی بحران:ہفتے میں دفاتر کی 3 چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری

    توانائی بحران:ہفتے میں دفاتر کی 3 چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری

    نے ورک فرام ہوم کو مد نظر رکھتے ہوئے ہفت روزہ نیا شیڈیول جاری کر دیا۔

    کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں چار دن کام اور تین دن یعنی جمعے سے اتوار تک تعطیلات ہوں گی اعلٰی سرکاری افسران کی رضاکارانہ طور پر تنخواہ کی کٹوتی کی جائے گی،تنخواہوں میں کٹوتی کا اطلاق شعبہ صحت اور تعلیم پر نہیں ہوگا، وفاقی سرکاری اداروں میں چار روزہ ورک ویک کے تحت دفاتر پیر، منگل، بدھ اور جمعرات کو کھلے رہیں گے اور جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو تعطیل ہو گی، تمام وفاقی اور صوبائی حکومتی اداروں میں گریڈ 20 يا 3 لاکھ روپے سے زائد تنخواہ وصول کرنے والے افسران کو رضاکارانہ طور پر 2 دن کی تنخواہ کی کٹوتی کی ہدایت کی گئی ہے۔

    پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کے دو جہاز پورٹ قاسم بندرگاہ پہنچ گئے

    سیکرٹری کابینہ ڈویژن کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، جس کی نقول وفاقی وزراء، مشیروں، وزیرِاعظم کے معاونینِ خصوصی، تمام وزارتوں اور ڈویژنز کے سیکرٹریز، صوبائی حکومتوں کے چیف سیکرٹریز، الیکشن کمیشن، اعلیٰ عدلیہ، اسٹیٹ بینک اور دیگر متعلقہ اداروں کو ارسال کر دی گئی ہیں۔

    آپریشن غضب للحق:پاکستانی فوج کو دیکھ کر افغان طالبان پوسٹوں کو چھوڑ کر فرار ہو گئے

  • سعودی عرب اور یو اے ای سے ہمیں پیٹرول کی ترسیل میں مدد مل رہی ہے،علی پرویز ملک

    سعودی عرب اور یو اے ای سے ہمیں پیٹرول کی ترسیل میں مدد مل رہی ہے،علی پرویز ملک

    وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے 2022 میں عدم اعتماد کے وقت پیٹرول کی قیمتوں پر سیاست کی تھی، جس کے نتیجے میں ملک کو نقصان اٹھانا پڑا۔

    وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرنا ایک ناگزیر قدم تھا اور اس سے عوام پر بڑا بوجھ پڑا، تاہم وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ اگر قیمتوں میں مزید اضافہ ہوتا ہے تو کفایت شعاری کے اقدامات کے ذریعے اسے کنٹرول کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہاکہ جب قیمتوں میں اضافہ کیا گیا، تب عالمی سطح پر ڈیزل کی قیمت 150 ڈالر فی بیریل تھی، اور ٹرمپ کے بیان کے بعد عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، اس لیے پیٹرول کی قیمتوں میں شاید اب زیادہ ردوبدل نہ ہو، پاکستان اپنی توانائی کی 90 فیصد ضروریات درآمدات کے ذریعے پوری کرتا ہے اور ملک نے آئی ایم ایف کے ساتھ شراکت داری اور ذمہ داری کے ساتھ معاشی استحکام حاصل کیا ہے۔

    Talks with Iran will be held on specific terms, Trump says

    انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں قائم کمیٹی کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی کرے گی وفاقی حکومت فیصلے کرنے سے قبل صوبائی حکومتوں سے مشاورت کرتی ہے اور اس بار بھی تمام صوبائی وزرائے اعلیٰ سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا، ڈیزل کی قیمت میں 80 روپے کا اضافہ ہوا، لیکن لیوی کم کرکے قیمت میں اضافے کو محدود کیا گیا۔

    Prime Minister directs to make enforcement more effective to curb tax evasion

    انہوں نے مزید کہاکہ ملک میں تیل کی ریفائنری خلیجی ممالک سے آنے والے تیل کے لیے ہے اور روسی تیل کمرشل طور پر کمپنی کے لیے فائدہ مند ہو سکتا ہے، مگر عوام کے لیے زیادہ مؤثر نہیں سعودی عرب اور یو اے ای سے ہمیں پیٹرول کی ترسیل میں مدد مل رہی ہے،اگر پیٹرول کی قیمت میں اضا فہ نہ کیا جاتا تو متبادل راستہ کیا ہوتا؟ انہوں نے یاد دلایا کہ پی ٹی آئی نے 2022 میں عدم اعتماد کے وقت پیٹرول کی قیمتوں پر سیاست کی تھی، جس کے نتیجے میں ملک کو نقصان اٹھانا پڑا۔

  • وزیراعظم کی  ٹیکس چوری کے سدباب کیلئے انفورسمنٹ کو مزید موثر بنانے کی ہدایت

    وزیراعظم کی ٹیکس چوری کے سدباب کیلئے انفورسمنٹ کو مزید موثر بنانے کی ہدایت

    وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹیکس محصولات میں اضافے کے لیے زیادہ سے زیادہ پیداواری شعبوں کو خودکار نگرانی کے دائرہ کار میں لانے اور ٹیکس چوری کے سدباب کیلئے انفورسمنٹ کو مزید موثر بنانے کی ہدایت کی ہے۔

    وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت ایف بی آر کے امور پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد ہوا، وزیرا عظم نے ٹیکس محصولات میں اضافے کے لیے زیادہ سے زیادہ پیداواری شعبوں کو خودکار نگرانی کے دائرہ کار میں لانے اور ایف بی آر محصولات میں اضا فے اور ٹیکس چوری کے سدباب کیلئے انفورسمنٹ کو مزید موثر بنانے کی ہدایت کی ۔

    وزیراعظم نے پرال (PRAL) کی ایگزیکٹو ٹیم میں میرٹ کی بنیاد پر ماہرین کی بھرتیوں اور پرال کو ایک فعال ادارہ بنانے پر معاشی ٹیم کی پذیرائی کی، اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو ملک میں تیار کردہ ادویات کی سیریئلائزیشن جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی انہوں نے ٹیکس دہندگان کے لیے آٹو ٹیکس سسٹم، ڈیجیٹل انوائسنگ سسٹم، آئرس (IRIS) اور دیگر ایپلیکیشنز کو اردو اور دیگر مقامی زبانوں میں بنانے کی ہدایت کی۔

    عاشورہ سے محبت کرنیوالی ایرانی قوم کاغذی دھمکیوں سے نہیں ڈرتی،علی لاریجانی

    وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ ٹیکس محصولات میں اضافے کے لیے ملک کے مختلف شعبوں میں پیداوار کی نگرانی کے لیے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی متعدد نظام نافذ العمل ہیں اور کئی جلد فعال ہو جائیں گے، پیداوار کی نگرانی کے لیے ویڈیو اینالیٹیکس، یونٹ کائونٹنگ، بارکوڈ سکیننگ، سٹیمپنگ، سیریئلائزیشن اور دیگر ذرائع استعمال کیے جا رہے ہیں۔

    بریفنگ کے مطابق شوگر، سیمنٹ، سگریٹ اور کھاد کے تمام کارخانوں میں پیداوار کی نگرانی کی جارہی ہے اور اس اقدام سے ٹیکس محصولات میں اضافہ ہوا، ٹیکسٹائل ، چمڑے، کاغذ، آٹوموبائل، مشروبات اور دیگر شعبوں میں پیداوار کی نگرانی کے لیے اقدامات جاری ہیں جس سے اربوں روپے اضافی ٹیکس آمدنی ہوگی۔

    وزیراعظم کا ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ شفافیت یقینی بنانے اور ٹیکس دہندگان کا اعتماد بحال کرنے کے لیے آلٹرنیٹ ڈسپیوٹ ریزولیوشن کمیٹیز کے قانون میں ترامیم کی گئی ہیں، آلٹرنیٹ ڈسپیوٹ ریزولیوشن کمیٹیز کے ذریعے 30 جون 2026ء تک ٹیکس کی مد میں 80 ارب روپے آمدن وصول ہونے کی توقع ہے، جولائی 2025 تا جنوری 2026ء ٹیکس مقدمات کے فیصلوں کے نتیجے میں قومی خزانے کو 102.9 ارب روپے ٹیکس وصولی ہوئی، جون 2026ء تک زیر التوا ٹیکس مقدمات سے ٹیکس کی مد میں 369 ارب روپے وصول ہونے کی توقع ہے۔

    وزیراعظم کے کفایتی اقدامات پر عملدرآمد کا فیصلہ، وزارت خارجہ کو ہدایات جاری

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ کی نئی ایگزیکٹیو ٹیم فعال ہو چکی ہے، پرال کا ڈیجیٹل انوائسنگ کا نظام مکمل طور پر فعال ہو چکا ہے، جنوری اور فروری کے مہینوں میں 800 ارب روپے کے ڈیجیٹل انوائسنگ ہو چکی جبکہ اپریل 2026ء میں 3 کھرب روپے کی ڈیجیٹل انوائسنگ کا ہدف بھی حاصل ہو سکے گا عصری تقاضوں سے ہم آہنگ ایف بی آر کا نیا ڈیٹا سینٹر مکمل طور پر تیار ہو چکا، ملک میں سمگلنگ کی روک تھام اور کارگو ٹریکنگ کے لیے ڈیجیٹل کارگو ٹریکنگ کا نظام بالخصوص ای بلٹی کا نظام متعارف کرایا جا چکا ہے۔

    سندھ میں بھی تعلیمی ادارے بند،شرجیل میمن نے اہم فیصلے بتا دیئے

  • وزیراعظم کے کفایتی اقدامات پر عملدرآمد کا فیصلہ،  وزارت خارجہ کو ہدایات جاری

    وزیراعظم کے کفایتی اقدامات پر عملدرآمد کا فیصلہ، وزارت خارجہ کو ہدایات جاری

    وزارت خارجہ نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے اعلان کردہ کفایتی اقدامات پر عملدرآمد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سرکاری وسائل کے مؤثر استعمال کے لیے وزارت خارجہ کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے وزارت خارجہ کے سینئر حکام کے ساتھ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ کفایتی اقدا ما ت پر عملدرآمد کا جائزہ لیا، اجلاس میں سرکاری اخراجات میں کمی، مالی نظم و ضبط اور وسائل کے مؤثر استعمال سے متعلق امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے اس موقع پر مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھنے، عوامی وسائل کے دانشمندانہ استعمال اور وزارت کے امور کو حکومت کی معاشی ذمہ داری کی پالیسی سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

    ایرانی جارحیت سے نمٹنا اولین ترجیح ہے،قطر

    انہوں نے ہدایت کی کہ انتظامی امور کو مزید مؤثر بنایا جائے اور اخراجات کو صرف ناگزیر ضروریات تک محدود رکھا جائے، جبکہ ایسے شعبوں کی نشاندہی کی جائے جہاں سفارتی سرگرمیوں اور قونصلر خدمات کو متاثر کیے بغیر اخراجات میں کمی ممکن ہو۔

    اجلاس میں حکومت کی کفایت شعاری مہم کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے شفاف طرز حکمرانی، ذمہ دارانہ انتظام اور سرکاری فنڈز کے مؤثر استعمال کے عزم کو دہرایا، وزارت خارجہ قومی خارجہ پالیسی کے مفادات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ وسائل کے ذمہ دارانہ استعمال کو بھی یقینی بنائے گی۔

    تیل کی قیمتیں آؤٹ آف کنٹرول !!! جنگ مزید پھیل گئی

  • مشرق وسطیٰ جنگ،مصنوعی ذہانت  کے ذریعے غلط معلومات پھیلائی جانے لگیں

    مشرق وسطیٰ جنگ،مصنوعی ذہانت کے ذریعے غلط معلومات پھیلائی جانے لگیں

    مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے دوران مصنوعی ذہانت کے ذریعے پھیلائی جانے والی غلط معلومات میں تیزی سے اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

    ماہرین کے مطابق مکمل طور پر جعلی تصاویر کے علاوہ اب ایک اور رجحان سامنے آیا ہے جس میں حقیقی تصاویر کو اے آئی کے ذریعے بہتر بنا کر اس انداز میں پیش کیا جا رہا ہے کہ زمینی حقائق کی تصویر بدل جاتی ہے،ایک وائرل تصویر میں ایک امریکی پائلٹ کو دکھایا گیا جو طیارے سے پیراشوٹ کے ذریعے اترنے کے بعد ایک مقامی کویتی شہری کے سامنے گھٹنوں کے بل بیٹھا نظر آتا ہے،یہ تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیلی اور کچھ میڈیا اداروں نے بھی اسے شائع کیا، تاہم تصویر میں پائلٹ کے ہاتھ میں 4 انگلیاں نظر آئیں جس نے اس کی صداقت پر سوال اٹھا دیا،خبر رساں ادارے کی تحقیق کے مطابق تصویر میں گوگل اے آئی کے سسٹم کا مخصوص واٹرمارک (SynthID) موجود تھا، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ تصویر کو مصنوعی ذہانت کے ذریعے تبدیل یا بہتر کیا گیا ہے۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ واقعہ خود حقیقی معلوم ہوتا ہے، اسی منظر کی ایک ویڈیو 2 مارچ کو سوشل میڈیا پر گردش کرتی نظر آئی جبکہ سیٹلائٹ تصاویر سے بھی مقام کی تصدیق ہوئی، یہ واقعہ ان خبروں سے بھی مطابقت رکھتا ہے جن کے مطابق اسی روز کویت نے غلطی سے امریکی فضائیہ کے 3 طیارے مار گرائے تھے،ماہرین کے مطابق اے آئی کے ذریعے تصویر کو بہتر بنانے سے چہرے، روشنی، رنگ اور پس منظر میں ایسی تبدیلیاں آ سکتی ہیں جو تصویر کو اصل سے زیادہ حقیقت پسندانہ بنا دیتی ہیں، لیکن اس کے نتیجے میں واقعے کی اصل نوعیت بدل سکتی ہے،اسی طرح ایک اور تصویر میں عراق کے شہر اربیل کے ایئرپورٹ کے قریب ایک بہت بڑا دھماکا اور آگ دکھائی گئی، جسے ایران کے حملے کے بعد شیئر کیا گیا تھا، تاہم اصل تصویر میں آگ اور دھواں کافی کم شدت کا تھا جبکہ اے آئی کے ذریعے اسے زیادہ ڈرامائی بنا دیا گیا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ چھوٹی سی تبدیلی بھی کسی واقعے کی مکمل کہانی بدل سکتی ہے اور لوگوں کے ذہن میں مختلف تاثر پیدا کر سکتی ہے،مزید یہ کہ مصنوعی ذہانت بعض اوقات ایسی چیزیں بھی تصویر میں شامل کر دیتی ہے جو اصل میں موجود نہیں ہوتیں، مثال کے طور پر امریکا کے شہر مینا پولیس میں ایک فائرنگ کے واقعے کی اے آئی سے بہتر بنائی گئی تصویرمیں ایک شخص کے ہاتھ میں موجود موبائل فون کو بعض صارفین نے ہتھیار سمجھ لیا،ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ایسی تصاویر کو واضح طور پر لیبل نہ کیا جائے تو اس سے عوام کا سچائی پر اعتماد کمزور ہو سکتا ہے اور لوگ اصل تصاویر پر بھی شک کرنے لگتے ہیں۔

  • افغان طالبان کے ساتھ کوئی امن مذاکرات نہیں،پاکستان کا مؤقف بدستور برقرار

    افغان طالبان کے ساتھ کوئی امن مذاکرات نہیں،پاکستان کا مؤقف بدستور برقرار

    حکومت پاکستان نے طالبان حکومت کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے کوئی وفد نہیں بھیجا۔ پاکستان کا مؤقف واضح اور دوٹوک ہے، بین الاقوامی طور پر نامزد دہشت گردوں کو پناہ دینا بند کریں اور سرحد پار دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ٹھوس اور قابلِ تصدیق اقدامات کریں

    مولانا فضل الرحمٰن خلیل کا دورہ مکمل طور پر ذاتی حیثیت میں ہے۔ یہ بھی معروف حقیقت ہے کہ فضل الرحمٰن خلیل کے (ٹی ٹی پی) کے ساتھ قریبی روابط ہیں۔طالبان حکومت اس سے قبل قطر، ترکی، چین اور روس جیسے ثالثوں کے ذریعے جنگ بندی حاصل کرنے کی کوشش کر چکا ہے، مگر یہ تمام کوششیں ناکام ثابت ہوئیں۔ اب بظاہر ایک اور بے بس کوشش میں انہوں نے اپنے ہی ایک قریبی ساتھی کا سہارا لیا ہے۔

    امن صرف مانگا نہیں جاتا، اسے حاصل کرنا پڑتا ہے۔ اگر آپ امن چاہتے ہیں تو پہلے یہ ثابت کرنا ہوگا کہ آپ اس کے مستحق ہیں

  • فائیو جی اسپیکٹرم کی آکشن کا پہلا اسٹیج مکمل ہونے پر نتائج کا اعلان

    فائیو جی اسپیکٹرم کی آکشن کا پہلا اسٹیج مکمل ہونے پر نتائج کا اعلان

    فائیو جی اسپیکٹرم کی آکشن کا پہلا اسٹیج مکمل ہونے پر نتائج کا اعلان کردیا گیا۔

    وزیرخزانہ محمد اورنگزیب، وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ، وزیراطلاعات عطا تارڑ نے چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان کے ہمراہ فائیو جی اسپیکٹرم نیلامی کا آغاز کیا اور اس موقع پر پی ٹی اے نے 600 میگا ہرٹز اسپیکٹرم نیلامی کیلئے پیش کیا۔وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے کہا کہ پاکستان میں تاریخی دن ہے کہ 600 میگا ہرٹز کا اسپیکٹرم آکشن ہوا جب کہ پاکستان میں اس سے قبل 274 میگا ہرٹز اسپیکٹرم موجود ہے ،شزا فاطمہ نے کہا کہ اسی کی وجہ سے انٹرنیٹ کی اسپیڈ سلو ہے اور پاکستان خطے میں سب سے کم اسپیکٹرم پر کام کر رہا تھا۔

    وزیر آئی ٹی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ فیلڈ مارشل بھی ہمیں ہر مرحلہ عبور کرنے میں مکمل مدد دیتے ہیں۔

  • عدلیہ کی سرپرستی میں بچوں کو یتیم نہیں کرسکتے، سپریم کورٹ

    عدلیہ کی سرپرستی میں بچوں کو یتیم نہیں کرسکتے، سپریم کورٹ

    عدلیہ کی سرپرستی میں بچوں کو یتیم نہیں کرسکتے، سپریم کورٹ نے سزائے موت کے خلاف اہم فیصلہ جاری کردیا، بیوی اور بیٹی کے قاتل محمد امین کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا۔

    سپریم کورٹ کے جج جسٹس اشتیاق ابراہیم نے سزائے موت کیخلاف تحریری فیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے کہا کہ والد کو پھانسی دینا عدلیہ کی سرپرستی میں بچوں کو یتیم کرنے کے مترادف ہے، ریاست کو ایک بچے کی مکمل بے چارگی، خاندان کی تباہی کا معمار نہیں بننا چاہئے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کنونشن کے تحت بچوں کے بہترین مفاد کو مدنظر رکھنا ریاست کی ذمہ داری ہے، جب وارث مقتول کا براہ راست وارث ہو تو دفعہ 306 کے تحت قصاص نافذ نہیں ہوتا، مجرم اپنی 15 سال کی بیٹی کا واحد بچ جانے والا سہارا ہے۔