Baaghi TV

Category: اسلام آباد

  • 
مارگلہ ہلز میں ایک اور ڈرون مار گرایا گیا، اسلام آباد ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بحال

    
مارگلہ ہلز میں ایک اور ڈرون مار گرایا گیا، اسلام آباد ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بحال

    
اسلام آباد کے مارگلہ ہلز کے علاقے میں فضائی دفاعی نظام نے ایک اور مشتبہ ڈرون کو مار گرایا جس کے بعد دارالحکومت میں سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے۔
    حکام کے مطابق ڈرون کو فضا میں ہی نشانہ بنایا گیا اور اس کا ملبہ مارگلہ کی پہاڑیوں کے جنگلاتی علاقے میں گر گیا۔ واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان یا انفراسٹرکچر کو نقصان نہیں پہنچا۔
    ‎اس واقعے کے بعد احتیاطی طور پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن کچھ وقت کے لیے معطل کر دیا گیا تھا۔ تاہم سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد اب پروازوں کا سلسلہ دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے اور ملکی و غیر ملکی فلائٹس معمول کے مطابق چل رہی ہیں۔
    ‎ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے مارگلہ ہلز کے اطراف اہم مقامات پر تعینات ہیں اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے نگرانی جاری ہے۔
    ‎حکام کا کہنا ہے کہ مکمل سیکیورٹی جائزے کے بعد مقامی فضائی حدود کو تجارتی پروازوں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

  • 
پیٹرول ڈیلرز کا 27 مارچ سے ملک بھر میں غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان

    
پیٹرول ڈیلرز کا 27 مارچ سے ملک بھر میں غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان

    پیٹرول ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ 27 مارچ سے ملک بھر میں پیٹرول پمپس غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیے جائیں گے۔
    ‎ایسوسی ایشن کے مطابق ڈیلرز عالمی سطح پر تیل کی قلت اور مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث اپنے منافع کے مارجن میں اضافے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ تاہم اس معاملے پر حکومت کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
    ‎یہ مطالبہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب گزشتہ ہفتے پیٹرول کی قیمت میں ریکارڈ 55 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ اطلاعات ہیں کہ حکومت آج ہونے والے ہفتہ وار جائزے میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے پر غور کر رہی ہے۔
    ‎پیٹرول ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند رہیں گے جس سے ایندھن کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے۔

  • 
اسلام آباد کے قریب دو ڈرون مار گرائے گئے، ائیرپورٹ عارضی طور پر پروازوں کے لیے بند

    
اسلام آباد کے قریب دو ڈرون مار گرائے گئے، ائیرپورٹ عارضی طور پر پروازوں کے لیے بند

    
پاکستانی حکام کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی کے سنگم کے قریب فیصل آباد روڈ کے علاقے میں پرواز کرنے والے دو مشتبہ ڈرونز کو فضائی دفاعی نظام نے مار گرایا ہے۔
    سینئر پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ ڈرونز دارالحکومت کے فضائی حدود کے قریب منڈلا رہے تھے جس کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں نشانہ بنایا گیا۔
    ‎واقعے کے بعد احتیاطی اقدامات کے طور پر اسلام آباد کی فضائی حدود کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا جبکہ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈنگ اور ٹیک آف کے تمام آپریشنز بھی وقتی طور پر معطل کر دیے گئے ہیں۔
    ‎ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق تمام پروازوں کو روک دیا گیا ہے اور صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
    ‎حکام کے مطابق سیکیورٹی ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور فضائی حدود کی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

  • 
آپریشن غزب للحق: پاکستان کا افغانستان میں دہشت گرد ٹھکانوں پر بڑا فضائی حملہ

    
آپریشن غزب للحق: پاکستان کا افغانستان میں دہشت گرد ٹھکانوں پر بڑا فضائی حملہ

    
پاکستان کی جانب سے جاری معلومات کے مطابق آپریشن “غزب للحق” کے تحت افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ آپریشن کے حوالے سے جاری تازہ اپڈیٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کارروائی میں بڑی تعداد میں شدت پسند ہلاک اور زخمی ہوئے جبکہ متعدد عسکری تنصیبات تباہ کر دی گئیں۔
    جاری کردہ تفصیلات کے مطابق کارروائی کے نتیجے میں 663 جنگجو ہلاک اور 887 سے زائد زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ 249 عسکری چوکیاں تباہ جبکہ 44 چوکیوں پر قبضہ کیے جانے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔
    ‎بیان میں کہا گیا ہے کہ کارروائی کے دوران 224 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپ خانہ بھی تباہ کیا گیا۔ مزید بتایا گیا کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں 70 مقامات کو فضائی حملوں میں نشانہ بنایا گیا جو مبینہ طور پر دہشت گردوں کے ٹھکانے اور معاونت فراہم کرنے والے مراکز تھے۔
    ‎اطلاعات کے مطابق 12 اور 13 مارچ 2026 کی درمیانی شب پاکستان نے افغانستان میں دہشت گردوں سے منسلک تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ کارروائی کے دوران کابل، پکتیا اور قندھار کے علاقوں میں مبینہ طور پر لاجسٹک بیسز اور تربیتی کیمپوں کو ہدف بنایا گیا۔
    ‎جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حملوں میں صرف ان مقامات کو نشانہ بنایا گیا جو دہشت گردی کی سرگرمیوں میں براہ راست یا بالواسطہ ملوث تھے۔ حکام کے مطابق کسی شہری آبادی یا سول انفراسٹرکچر کو نشانہ نہیں بنایا گیا اور اس حوالے سے پھیلائی جانے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا گیا ہے۔

  • وزیراعظم شہباز شریف کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

    وزیراعظم شہباز شریف کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

    
وزیراعظم شہباز شریف نے آئندہ ہفتے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس مرتبہ قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔
    وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے عوام سے جو وعدہ کیا تھا اس کے مطابق عام آدمی پر بوجھ کم رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
    ‎ان کا کہنا تھا کہ موجودہ مشکل معاشی حالات کے باوجود حکومت کی ترجیح یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ ریلیف عوام تک پہنچایا جائے اور مہنگائی کے اثرات کو کم کیا جائے۔
    ‎وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ خطے میں بڑھتی کشیدگی کے باعث عالمی معیشت دباؤ کا شکار ہے جس کے اثرات پاکستان کی معیشت پر بھی پڑ سکتے ہیں۔ تاہم حکومت بروقت پالیسی سازی، بچت کے اقدامات اور مالی نظم و ضبط کے ذریعے اس صورتحال سے نمٹنے کی کوشش کر رہی ہے۔
    ‎انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی معاشی اور سفارتی ٹیم کی کوششوں سے ملک کی ضروریات کے مطابق خام تیل کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر اس بات کو یقینی بنا رہی ہیں کہ کوئی بھی پیٹرول پمپ مقررہ قیمت سے زیادہ وصولی نہ کرے۔
    ‎وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ عالمی سطح پر حالات بہتر ہوں گے اور عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام آئے گا۔

  • افغان فضائی حملے کا دعویٰ بے بنیاد ، کوہاٹ میں ڈرون حملہ ناکام

    افغان فضائی حملے کا دعویٰ بے بنیاد ، کوہاٹ میں ڈرون حملہ ناکام

    اسلام آباد: وزارتِ اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری کردہ فیکٹ چیک میں افغان طالبان کی جانب سے پاکستان پر مبینہ فضائی حملے کے دعوے کو جھوٹا اور من گھڑت قرار دے دیا گیا ہے۔

    افغانستان کی وزارتِ دفاع کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ اور افغان میڈیا ادارے کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ 13 مارچ 2026 کی صبح افغان حکام نے خیبر پختونخوا کے شہر کوہاٹ میں پاکستانی فوج کے اہم عسکری اہداف پر کامیاب جوابی ڈرون اور فضائی حملے کیے۔ دعوے کے مطابق مبینہ حملوں میں کوہاٹ کا فوجی قلعہ، وار کمانڈ سینٹر، کمانڈر کا دفتر، اسلحہ ڈپو اور فوجیوں کی رہائش گاہیں نشانہ بنائی گئیں جس سے بھاری جانی و مالی نقصان ہوا۔
    تاہم وزارتِ اطلاعات و نشریات کے مطابق یہ دعویٰ حقائق کے منافی ہے اور اس کا مقصد گمراہ کن پروپیگنڈا پھیلانا ہے۔ حکام کے مطابق 13 مارچ کو افغان طالبان کی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم فتنہ الخوارج کے عناصر نے کوہاٹ میں تین ابتدائی نوعیت کے ڈرون استعمال کرنے کی کوشش کی۔

    پاکستانی سکیورٹی اداروں نے مؤثر الیکٹرانک وارفیئر اقدامات کے ذریعے ان ڈرونز کو ناکارہ بنا دیا جس کے باعث وہ ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی گر گئے۔ گرنے والے ملبے سے دو شہری معمولی زخمی ہوئے، تاہم کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔

    ابتدائی تحقیقات کے مطابق استعمال کیے گئے ڈرون عام مارکیٹ میں دستیاب نگرانی کے ڈرون تھے جنہیں بارودی مواد لے جانے کے لیے تبدیل کیا گیا تھا۔ بعد ازاں افغان طالبان نے اس کارروائی کی ذمہ داری بھی قبول کی۔وزارتِ اطلاعات کے مطابق ماضی میں بھی افغان وزارتِ دفاع اور بعض سرکاری ترجمانوں کی جانب سے اس نوعیت کی غلط معلومات اور پروپیگنڈا پھیلایا جاتا رہا ہے۔فیکٹ چیک رپورٹ کے مطابق افغان طالبان اور بعض میڈیا اداروں کے دعوے دراصل ایک جھوٹا بیانیہ قائم کرنے کی کوشش ہیں تاکہ داخلی سطح پر کامیابی کا تاثر دیا جا سکے اور افغان عوام کو گمراہ رکھا جائے۔

    حکام نے واضح کیا کہ پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے ادارے اور سکیورٹی فورسز پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ملکی دفاع کو یقینی بنا رہے ہیں اور کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا مؤثر جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حالیہ واقعہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ افغان طالبان پاکستان میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں براہِ راست ملوث عناصر کی سرپرستی کر رہے ہیں

  • آپریشن غضب للحق جاری ، پاک افواج کے افغانستان میں  کامیاب فضائی حملے

    آپریشن غضب للحق جاری ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے

    پاک افواج نے 12/13 کی درمیانی شب افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے 4 دہشتگرد ٹھکانوں بشمول فوجی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا ،

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ان حملوں میں پاک افواج نے کابل میں 313 کور کے انفرا سٹرکچر کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا گیا، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق قندھار میں تراوو (Tarawo) دہشتگرد کیمپس کو کامیابی سے نشانہ بنا یا گیا،موثر فضائی کارروائیوں کے دوران قندھار میں ایئر فیلڈ کی آئل سٹوریج سائٹ اوراس سے ملحقہ لاجسٹک انفراسٹرکچر بھی تباہ ہو گیا،ایک اور فضائی حملے کے دوران صوبہ پکتیا میں شیرِناؤ دہشتگرد کیمپ کو بھی نشانہ بنایا گیا،

  • ‎صدر آصف زرداری کی منظوری، نہال ہاشمی گورنر سندھ مقرر

    ‎صدر آصف زرداری کی منظوری، نہال ہاشمی گورنر سندھ مقرر

    
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
    ایوانِ صدر کے مطابق صدر مملکت نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 48 اور 101 کے تحت گورنر سندھ کے عہدے کے لیے نہال ہاشمی کی تقرری کی سمری منظور کی۔
    ‎صدر آصف زرداری نے نہال ہاشمی کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
    ‎اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے تقرری کے لیے کمیشن آف اپائنٹمنٹ پر بھی دستخط کر دیے ہیں جس کے بعد تقرری کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔
    ‎نہال ہاشمی گورنر سندھ کا عہدہ سنبھالنے سے قبل سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے روبرو حلف اٹھائیں گے۔

  • 
پاکستان کا افغانستان سے متعلق موجودہ پالیسی برقرار رکھنے کا اعلان

    
پاکستان کا افغانستان سے متعلق موجودہ پالیسی برقرار رکھنے کا اعلان

    
پاکستان نے افغانستان کے حوالے سے اپنی موجودہ پالیسی برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی۔
    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے افغان طالبان سے بارہا مطالبہ کیا تھا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی، تاہم اس حوالے سے مطلوبہ یقین دہانیاں حاصل نہیں ہو سکیں۔
    ‎ترجمان نے یہ بھی واضح کیا کہ حالیہ دنوں افغانستان کا دورہ کرنے والا وفد پاکستانی حکومت کی اجازت سے نہیں گیا تھا۔
    ‎دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران کے تیل بردار جہازوں سے متعلق معاملات ایران اور متعلقہ ممالک کے درمیان ہیں اور پاکستان کا اس بارے میں کوئی مخصوص مؤقف نہیں۔
    ‎انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز سے متعلق ممکنہ سفارتی رابطوں کے بارے میں فی الحال حتمی تصدیق نہیں کی جا سکتی۔

  • 
یوم پاکستان سادگی سے منانے کا فیصلہ، استقبالیہ تقاریب نہیں ہوں گی

    
یوم پاکستان سادگی سے منانے کا فیصلہ، استقبالیہ تقاریب نہیں ہوں گی

    
پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ اس سال 23 مارچ کو یوم پاکستان بیرون ملک تمام سفارتی مشنز میں سادگی کے ساتھ منایا جائے گا۔
    انہوں نے کہا کہ تقریبات کو محدود کرتے ہوئے صرف روایتی پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی جائے گی جبکہ استقبالیہ تقاریب کا انعقاد نہیں کیا جائے گا۔
    ‎اسحاق ڈار کے مطابق یہ فیصلہ وزیر اعظم کی جانب سے اعلان کردہ کفایت شعاری اقدامات کے تحت کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مشرق وسطیٰ اور خطے کے دیگر ممالک اور عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔
    ‎انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں پاکستان کو امید ہے کہ مکالمہ اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل کا حل نکلے گا اور جلد ہی پورے خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی واپس آئے گی۔