آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے ترجمان عمران غزنوی نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت سے متعلق خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں پیٹرول اور ڈیزل وافر مقدار میں موجود ہے اور کسی قسم کی قلت نہیں ہے۔ ان کے مطابق قیمتوں میں اضافے کی خبروں کے بعد لوگوں نے احتیاطاً زیادہ مقدار میں تیل خریدنے کی کوشش کی جس سے وقتی دباؤ پیدا ہوا۔
ترجمان اوگرا کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں پھیلنے والی افواہیں اب دم توڑ چکی ہیں اور صورتحال معمول پر آ رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں پیٹرول پمپس کی سخت مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔
عمران غزنوی نے مزید کہا کہ آئل کمپنیوں کی سرگرمیوں پر بھی کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور اگر کہیں قلت، ذخیرہ اندوزی یا زائد قیمت وصول کرنے کی شکایت سامنے آئی تو فوری کارروائی کی جائے گی۔
Category: اسلام آباد
-

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت نہیں، اوگرا نے افواہیں مسترد کر دیں
-

ملک ریاض کے قریبی ساتھی کرنل ریٹائرڈ خلیل الرحمان کو سزا سنا دی گئی
اسلام آباد کی ایک عدالت نے مالیاتی جرائم کے ایک اہم مقدمے میں بحریہ ٹاؤن کے وائس چیف ایگزیکٹو اور ملک ریاض کے قریبی ساتھی کرنل (ر) خلیل الرحمن کو منی لانڈرنگ کے جرم میں قصوروار قرار دے دیا ہے۔
یہ مقدمہ وفاقی تحقیقاتی ادارے کے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل اسلام آباد کی جانب سے درج اور تفتیش کیا گیا تھا۔ مقدمہ ایف آئی آر نمبر 19/2025 کے تحت انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کی دفعات 3 اور 4 کے تحت قائم کیا گیا تھا۔
عدالت نے 7 مارچ 2026 کو فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ ملزم تقریباً ایک اعشاریہ چھ ارب روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث پایا گیا۔ تحقیقات کے مطابق ملزم نے مختلف مالیاتی ذرائع اور تیسرے فریق کے ذریعے رقوم منتقل کر کے ان کی اصل حیثیت کو چھپانے کی کوشش کی۔
عدالتی فیصلے کے مطابق ملزم کو 10 سال قید بامشقت، 25 ملین روپے جرمانہ اور منی لانڈرنگ سے حاصل شدہ جائیداد اور اثاثوں کی ضبطگی کی سزا سنائی گئی ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق مقدمے کی تفتیش کے دوران مالیاتی شواہد، دستاویزی ریکارڈ اور بینکنگ ٹرانزیکشنز کے ذریعے جرم کو ثابت کیا گیا۔ ادارے نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ اور مالیاتی دھوکہ دہی کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رکھی جائیں گی۔ -

اسلام آباد: شہریوں کو پیٹرول فراہم نہ کرنے پر 7 پیٹرول پمپس سیل
اسلام آباد میں شہریوں کو پیٹرول فراہم نہ کرنے پر ضلعی انتظامیہ نے 7 پیٹرول پمپس سیل کر دیے۔
ڈی سی اسلام آباد نے ایکس پوسٹ میں بتایا کہ شہر بھر میں مجموعی طور پر 145 پیٹرول پمپس موجود ہیں، گزشتہ رات رش کے باعث 8 پمپس پر پیٹرول کی قلت جبکہ 5 پمپس پر ڈیزل ختم ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔
رپورٹ کے مطابق اس وقت شہر بھر کے پیٹرول پمپس پر پیٹرول کا مجموعی طور پر 25 لاکھ 90 ہزار 736 لیٹر جبکہ ڈیزل کا 15 لاکھ 83 ہزار 362 لیٹر سٹاک موجود ہے، جو ختم ہونے پر دوبارہ بھر دیا جائے گا،شہریوں کو پیٹرول دینے سے انکار کرنے والے 7 پمپس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں سیل کر دیا گیا ہے اور صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔
پاکستان کو اقوام متحدہ کے مشن برائے افغانستان کی حالیہ رپورٹ پر تحفظات
انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ پیٹرول یا ڈیزل ڈلوانے میں تحمل کا مظاہرہ کریں، کاروائیاں شہریوں کی جانب سے ہیلپ لائن پر شکایات اور سوشل میڈیا پر نشاندہی کے بعد کی گئیں-
-

پاکستان کو اقوام متحدہ کے مشن برائے افغانستان کی حالیہ رپورٹ پر تحفظات
پاکستان نے اقوام متحدہ کے مشن برائے افغانستان (یو این اے ایم اے) کی حالیہ رپورٹ پر تحفظات کا اظہار کیاہے-
پاکستان نے کہا ہے کہ اس رپورٹ میں زیادہ تر معلومات افغان طالبان حکام کے فراہم کردہ مؤقف پر مبنی دکھائی دیتی ہیں، جس کے باعث بعض نتائج کی درستگی اور توازن پر سنجیدہ سوالات پیدا ہوتے ہیں، رپورٹ میں آزاد اور قابلِ اعتماد ذرائع سے تصدیق شدہ معلومات کو خاطر خواہ جگہ نہیں دی گئی۔
پاکستان کا کہنا ہے کہ افغان طالبان حکومت مختلف دہشت گرد گروہوں کے ساتھ قریبی روابط رکھتی ہے اور افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے دیا جا رہا ہے ان حملوں کے نتیجے میں پاکستان میں بے شمار معصوم شہری اور سیکیورٹی اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔
ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عدالت میں چیلنج
پاکستان نے اس مسئلے کے حل کے لیے دوست ممالک کی ثالثی کے ذریعے بھی متعدد سفارتی کوششیں کیں، تاہم اب تک کوئی مثبت پیش رفت نہیں ہو سکی افغان طالبان حکومت کو اب فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو ترجیح دیتی ہے یا دہشت گرد تنظیموں کو پناہ دیتی ہے،پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے کیے جانے والے تمام انسدادِ دہشت گردی آپریشنز انتہائی درستگی، پیشہ ورانہ مہارت اور ذمہ داری کے ساتھ انجام دیے جاتے ہیں اور ان کی بنیاد مستند اور قابلِ تصدیق انٹیلی جنس معلومات ہوتی ہے-
حکام نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اپنے آپریشنز کے دوران شہریوں کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتی ہیں اور ممکنہ جانی نقصان سے بچنے کے لیے غیر معمولی احتیاطی تدابیر اختیار کی جاتی ہیں، پاکستان کی جانب سے افغانستان میں کارروائیاں ایسے دور دراز علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر کی جاتی ہیں جو آبادی سے کافی فاصلے پر ہوتے ہیں، حتیٰ کہ حساس علاقوں جیسے کابل کے گرین زون سے بھی دور۔
برطانیہ میں غیرملکی مجرموں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع
پاکستان نے تشویش ظاہر کی کہ افغان طالبان حکومت دہشت گرد عناصر کو پناہ اور تحفظ فراہم کر رہی ہے، جس کے باعث یہ گروہ نہ صرف محفوظ پناہ گاہیں قائم کیے ہوئے ہیں بلکہ وہ سرگرمیاں بھی جاری رکھے ہوئے ہیں جو علاقائی امن اور پاکستان کی قومی سلامتی کے لیے براہِ راست خطرہ بن رہی ہیں۔
آج میرانشاہ میں ہونے والے ایک ہولناک دہشت گرد حملے کی جانب بھی توجہ دلائی گئی، جس میں معصوم شہریوں اور بچوں کو شدید نقصان پہنچا پاکستان نے امید ظاہر کی ہے کہ اقوام متحدہ کا مشن ایسے واقعات کو بھی اسی سنجیدگی اور غیر جانبداری کے ساتھ رپورٹ کرے گا تاکہ زمینی حقائق کی متوازن اور درست عکاسی ممکن ہو سکے۔
کمرشل طیاروں کے جیٹ فیول کی قیمت میں بڑا اضافہ
پاکستان نے اعادہ کیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف مؤثر اور ذمہ دارانہ اقدامات کے لیے اقوام متحدہ سمیت عالمی شراکت داروں کے ساتھ تعمیری تعاون جاری رکھے گا تاکہ خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔
-

کمرشل طیاروں کے جیٹ فیول کی قیمت میں بڑا اضافہ
حکومت نےکمرشل طیاروں میں استعمال ہونے والے جیٹ فیول کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا، جیٹ فیول کی قیمت بڑھنے سے فضائی سفر مزید مہنگا ہونے کا امکان ہے۔
حکومت نے یکم مارچ 2026 سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے ساتھ کمرشل طیاروں کے جیٹ فیول (Jet Fuel) کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا ہے، جس سے ایئر لائنز کے آپریٹنگ اخراجات میں مزید اضافہ متوقع ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے-
حکومت کی جانب سے ائیر لائنز کے طیاروں کے لیے جیٹ فیول کی قیمت میں 154 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد جیٹ فیول کی قیمت 188.93 روپےسے بڑھ کر342.37 روپےکی ریکارڈ سطح پرپہنچ گئی ہے،جیٹ فیول کی قیمت میں 82 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور جیٹ فیول کی قیمت بڑھنے سے ائیرلائنزکےکرایوں میں5 ہزار روپے تک اضافےکاامکان ہے،یہ اضافہ ملک بھر میں 15 روز کے لیے نافذ کیا گیا ہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ سعودی عرب اور اسکے مثبت اثرات
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ
پیٹرول مہنگا :جامعہ کراچی میں صبح کی کلاسز آن لائن کرانے کا فیصلہ
-

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ سعودی عرب اور اسکے مثبت اثرات
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دورہ سعودی عرب کے دوران وزیر دفاع پرنس خالد بن سلمان سے خطے کی سیکورٹی صورت حال کے تناظر میں ایک انتہائی اہم ملاقات کی۔
اس ملاقات کے دوران ایران کی طرف سے سعودی سرزمین پر کیے جانے والے ڈرون اور میزائل حملوں پر نہ صرف سخت تشویش کا اظہار کیا گیا بلکہ اس بلا اشتعال کاروائی کے خلاف پاک-سعودی دفاعی معاہدے (SMDA) کے فریم ورک کے تحت سعودی سرزمین کے عملی دفاع کا اعادہ بھی کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے برادر اسلامی ملک ایران کو خطے کی سلامتی کیلئے ایسے تمام اقدامات سے گریز کرنے کی ضرورت پر زور دیا جو دوست ممالک کی امن کیلئے کی جانے والی کوششوں کو متاثر کر سکتے ہیں۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع کے ساتھ اس اہم ملاقات کے فوری بعد ایران کی طرف سے پڑوسی اسلامی ممالک کو نشانہ نہ بنانے کا بیان مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے انتہائی مثبت تصور کی جارہا ہے۔ بین الاقوامی اُمور کے ماہرین کے مطابق خطے میں امن کیلئے کی جانے والی کوششوں میں پاکستان بالخصوص فیلڈ مارشل کا کردار غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔
اس تمام تنازعے کے دوران پاکستان نے وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ایک متوازن اور تعمیری خارجہ پالیسی کے ذریعے تمام شِراکت داروں سے روابط جاری رکھے۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق ایرانی صدر کے حالیہ بیان کے پس منظر میں پاکستان کی تسلسل سے جاری سفارتی کوششوں کا وسیع عمل دخل موجود ہے۔
-

ذخیرہ اندوزی میں ملوث پیٹرول پمپ یا کمپنی کا فوری لائسنس منسوخ اور قانونی کارروائی کی جائے،وزیراعظم
وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف نے واضح کیا کہ کوئی بھی پیٹرول پمپ یا کمپنی جو مصنوعی قلت پیدا کرنے یا ذخیرہ اندوزی میں ملوث پائی گئی، اس کا فوری لائسنس منسوخ اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی معاشی صورتحال کے جائزے کا اجلاس ہوا، اجلاس میں عالمی سطح پر حالیہ کشیدگی اور اس کے خطے پر پڑنے والے معاشی اثرات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،وزیرِ اعظم نے کمیٹی کو ہدایت کی کہ 48 گھنٹوں کے اندر سادگی اور بچت پر مبنی ایسا قابل عمل لائحہ عمل پیش کیا جائے جو عوام پر بوجھ کم سے کم ڈالے اور عوامی ریلیف کو اولین ترجیح دے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیرِ اعظم نے گزشتہ ہفتے ہی عالمی معاشی دباؤ کے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی تشکیل دی تھی، جس کی بدولت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کمی پیدا نہیں ہوئی تاہم گزشتہ روز عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر صارفین پر بوجھ کم سے کم منتقل کرنے کے لیے کمیٹی کی تجاویز پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کیا گیا۔
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ
وزیرِ اعظم نے واضح کیا کہ کوئی بھی پیٹرول پمپ یا کمپنی جو مصنوعی قلت پیدا کرنے یا ذخیرہ اندوزی میں ملوث پائی گئی، اس کا فوری لائسنس منسوخ اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے وزیر خزانہ اور وزیر پیٹرولیم چاروں صوبوں کا دورہ کریں اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر پیٹرولیم مصنوعات کی بچت اور بلاتعطل فراہمی کے لیے منصوبہ بندی اور لائحہ عمل تیار کریں اجلاس میں کمیٹی کو مزید فعال رہ کر عوام کے لیے سہل اور مؤثر سفارشات پیش کرنے کی ہدا یت بھی دی گئی۔
پیٹرول مہنگا :جامعہ کراچی میں صبح کی کلاسز آن لائن کرانے کا فیصلہ
-

اسحاق ڈار کا سیکریٹری جنرل دولت مشترکہ اور یو اے ای ہم منصب سے رابطہ
نائب وزیراعظم وزیر خارجہ اور سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے 7 مارچ 2026 کو دولتِ مشترکہ کی سیکریٹری جنرل شرلی بوچ وے اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم عبداللہ بن زاید النہیان سےرابطے کیے۔
وزیر خارجہ نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ سے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تبادلۂ خیال کیا اور خطے میں امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیا، اس موقع پر انہوں نے حالیہ حملوں، بشمول یو اے ای پر ہونے والے حملوں، پر تشویش ظاہر کی اور پاکستان کی مکمل یکجہتی اور حمایت کا پیغام دیا۔
سینیٹر اسحاق ڈار نے سیکریٹری جنرل دولتِ مشترکہ کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ خطے کی موجودہ صورتِحال کے باعث وہ لندن میں ہونے والے دولتِ مشترکہ منسٹر یل ایکشن گروپ (CMAG) اور دولتِ مشترکہ فارن افیئرز منسٹرز میٹنگ میں شرکت نہیں کر سکیں گے جبکہ پاکستان کی نمائندگی لندن میں ہائی کمشنر کریں گے، انہوں نے پاکستان کی دولتِ مشترکہ میں شراکت اور 9 مارچ کو منائے جانے والے دولتِ مشترکہ ڈے پر سیکریٹری جنرل اور تمام ممبر ممالک کو مبارکباد بھی دی۔

افغانستان ایک بار پھر علاقائی اور بین الاقوامی دہشت گرد تنظیموں کا مرکز بن چکا ہے، این آر ایف
ٹرمپ کے قتل کی سازش :امریکا میں پاکستانی شہری کو قصوروار قرار دیا گیا
-

پاکستان کی ایران سے خلیجی ممالک پر حملوں سے گریز کی اپیل
اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ اور خلیجی خطے میں تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر پاکستان نے اپنی سفارتی سرگرمیوں میں اضافہ کرتے ہوئے ایران سمیت مختلف علاقائی ممالک سے رابطے تیز کر دیے ہیں اور فریقین پر تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے ایران سے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ خلیجی ممالک کے خلاف کسی بھی ممکنہ حملے سے گریز کرے کیونکہ ایسے اقدامات پہلے سے کشیدہ صورتحال کو مزید بگاڑ سکتے ہیں اور پورے خطے کو ایک وسیع جنگ کی طرف دھکیل سکتے ہیں۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں انہوں نے خطے میں بگڑتی ہوئی صورتحال پر پاکستان کی گہری تشویش کا اظہار کیا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا کہ کشیدگی کے اس ماحول میں رابطے اور مکالمے کو برقرار رکھنا نہایت ضروری ہے تاکہ صورتحال مزید خراب نہ ہو۔پاکستانی حکام نے ایرانی قیادت کو یہ پیغام بھی دیا کہ خلیجی ریاستوں پر کسی بھی قسم کے حملے نہ صرف تنازع کو وسیع کر سکتے ہیں بلکہ پہلے سے غیر مستحکم خطے میں مزید عدم استحکام پیدا کر سکتے ہیں۔
دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے الہام علییف سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور آذربائیجان کے علاقے نخچیوان پر ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی۔ وزیر اعظم نے آذربائیجان کی قیادت کو یقین دہانی کرائی کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان آذربائیجان کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کے ساتھ کھڑا ہے۔
پاکستان کی حالیہ سفارتی سرگرمیوں کو ماہرین ایک محتاط توازن کی پالیسی قرار دے رہے ہیں، جس کے تحت اسلام آباد خطے کے مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات برقرار رکھتے ہوئے اس بحران کو ایک بڑی علاقائی جنگ میں تبدیل ہونے سے روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق موجودہ صورتحال میں پاکستان کا کردار اہم ہو سکتا ہے کیونکہ اسلام آباد ایک طرف ایران کے ساتھ قریبی تعلقات رکھتا ہے جبکہ دوسری جانب خلیجی ممالک کے ساتھ بھی اس کے مضبوط سفارتی اور اقتصادی روابط موجود ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان کشیدگی کم کرنے اور خطے میں امن برقرار رکھنے کیلئے سفارتی سطح پر متحرک نظر آ رہا ہے۔
-

شازیہ مری کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار
مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہارکیا ہے
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کردیا، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 55 روپے اضافہ عوام پر بڑا معاشی بوجھ ہے، رمضان المبارک میں دوسری بار قیمتوں میں اضافہ انتہائی افسوسناک ہے، اس اضافے سے مہنگائی کی نئی لہر آئے گی اور عوام کی مشکلات بڑھیں گی، حکومت کو عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مزید بوجھ ڈالنے سے گریز کرنا چاہیے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کسی صورت قابل قبول نہیں، موجودہ حالات میں عوام پہلے ہی شدید مہنگائی کا شکار ہیں،حکومت فوری طور پر قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ معیشت اور عوام دونوں کے لیے نقصان دہ ہوگا،عوام دوست پالیسیوں کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں، حکومت کو چاہیے کہ مہنگائی کم کرنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے،