Baaghi TV

Category: اسلام آباد

  • 
دفاتر اور تعلیمی اداروں کے ورکنگ دن کم کرنے کی تجویز، ورک فرام ہوم اور آن لائن تعلیم کا منصوبہ

    
دفاتر اور تعلیمی اداروں کے ورکنگ دن کم کرنے کی تجویز، ورک فرام ہوم اور آن لائن تعلیم کا منصوبہ

    
پیٹرولیم مصنوعات کے مؤثر استعمال اور ایندھن کی طلب میں کمی کے لیے حکومت نے دفاتر اور تعلیمی اداروں کے ورکنگ دن کم کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔
    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر اور کھپت کے جائزے کے لیے قائم ہائی پاورڈ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بریفنگ دی۔
    ‎اجلاس میں بتایا گیا کہ دفاتر، تعلیمی اداروں اور خدمات فراہم کرنے والے اداروں کے لیے ورکنگ دن کم کرنے کی تجویز تیار کی گئی ہے تاکہ ایندھن کے استعمال کو کم کیا جا سکے۔
    ‎منصوبے کے تحت تعلیمی اداروں میں آن لائن یا ورچوئل نظام تعلیم متعارف کرانے جبکہ دفاتر میں ورک فرام ہوم کی سہولت دینے کی تجویز بھی شامل ہے۔ حکام کے مطابق ان اقدامات سے ایندھن کے ذخائر کا مؤثر استعمال ممکن ہوگا اور مجموعی طلب میں کمی آئے گی۔
    ‎اجلاس میں یہ بھی تجویز دی گئی کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ہفتہ وار بنیادوں پر کیا جائے۔ اس کے علاوہ ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ روکنے کے لیے سخت کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
    ‎ذرائع کے مطابق ان تجاویز پر حتمی فیصلے وزیراعظم شہباز شریف آج کریں گے۔

  • 
پاک فوج کی آرٹلری فائرنگ، افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی پوسٹیں نشانہ

    
پاک فوج کی آرٹلری فائرنگ، افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی پوسٹیں نشانہ

    
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے سرحدی علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے آرٹلری فائر کے ذریعے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی مختلف پوسٹوں کو نشانہ بنایا ہے۔
    ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں جاری آپریشن غضب للحق کے تحت کی جا رہی ہیں جس کا مقصد دہشت گرد عناصر کے ٹھکانوں کو ختم کرنا ہے۔
    ‎سکیورٹی حکام کے مطابق آپریشن کے دوران سرحدی علاقوں میں موجود دہشت گردوں کی پوزیشنز کو نشانہ بنایا گیا اور کارروائی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک مقررہ اہداف حاصل نہیں ہو جاتے۔
    ‎ذرائع کا کہنا ہے کہ اس آپریشن کا مقصد سرحدی علاقوں میں امن و امان کو یقینی بنانا اور پاکستان کے خلاف سرگرم دہشت گرد نیٹ ورکس کو ختم کرنا ہے۔

  • 
پنجاب کے تمام اضلاع میں اینٹی ڈرون یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ

    
پنجاب کے تمام اضلاع میں اینٹی ڈرون یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ

    
پنجاب حکومت نے سکیورٹی اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے صوبے کے تمام اضلاع میں اینٹی ڈرون یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
    ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی سربراہی میں اینٹی ڈرون یونٹ اور اینٹی ڈرون سسٹم قائم کیا جائے گا جو خصوصی ڈرون فلیٹس کی مدد سے فضائی نگرانی کرے گا۔
    ‎حکام کے مطابق ان یونٹس کا مقصد حساس مقامات اور اہم تنصیبات کی حفاظت کو یقینی بنانا اور کسی بھی مشتبہ فضائی سرگرمی کی فوری نشاندہی کرنا ہے۔
    ‎ترجمان نے بتایا کہ پنجاب بھر میں آؤٹ ڈور ڈرون اڑانے پر پہلے ہی دفعہ 144 نافذ ہے اور عوامی سطح پر ڈرون کے استعمال پر پابندی عائد کی جا چکی ہے۔
    ‎محکمہ داخلہ کے مطابق یہ فیصلہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے بروقت اقدامات کیے جا سکیں۔

  • فتنہ الخوارج کی سفاکیت اور بربریت ایک بار پھر بے نقاب ہوگئی

    فتنہ الخوارج کی سفاکیت اور بربریت ایک بار پھر بے نقاب ہوگئی

    خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں فتنہ الخوارج کی معصوم لڑکی کو بہیمانہ تشدد کانشانہ بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پرگردش کررہی ہے

    لڑکی نے فتنہ الخوارج کی خواتین کے کام کرنے پر پابندی کے پیش نظر والدین کی مدد کےلیےروزگار کی جگہ پرمردانہ لباس پہن رکھا تھا . فتنہ الخوارج کے کارندے لڑکی کو اغوا کرکے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے رہے اور واقعے کی ویڈیو بھی بنائی،لڑکی پر تشدد کی اس ویڈیو کے بعد عوامی حلقوں میں فتنہ الخوارج کیخلاف شدیدغم و غصہ پایا جارہا ہے،ماہرین کے مطابق یہ دردناک واقعہ فتنہ الخوارج کی جانب سے ناقابل تلافی جرم ہے،یہ واقعہ فتنہ الخوارج کی انتہا پسندسوچ کی عکاسی ہے جس میں مذہب کو غلط استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ معاشرے میں خوف اور دہشت پیدا ہو،

    علما کرام نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ فتنہ الخوارج کا گروہ اسلام کا لبادہ اوڑھ کر معصوم لوگوں کو نشانہ بناتے ہیں جو اسلامی تعلیمات کی حقیقی روح کے منافی ہے،معصوم لڑکی پر ایسے تشدد اور توہین آمیز رویے کو فتنہ الخوارج کامسخ شدہ چہرہ کہنا درست ہوگا

  • ‎مہنگی توانائی لینے سے بہتر ہے لوڈ مینجمنٹ کرلیں، مارچ تک سسٹم میں کوئی مسئلہ نہیں: وزیر پیٹرولیم

    ‎مہنگی توانائی لینے سے بہتر ہے لوڈ مینجمنٹ کرلیں، مارچ تک سسٹم میں کوئی مسئلہ نہیں: وزیر پیٹرولیم

    
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے تصدیق کی ہے کہ قطر نے پاکستان کو مائع قدرتی گیس ایل این جی کی سپلائی عارضی طور پر روک دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں غیر معمولی صورتحال پیدا ہو چکی ہے جس کے اثرات کئی ممالک تک پھیل رہے ہیں۔
    علی پرویز ملک کے مطابق قطر کی جانب سے پاکستان کو آگاہ کیا گیا ہے کہ فی الحال مزید ایل این جی کارگو فراہم نہیں کیے جا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں مہنگی توانائی خریدنے کے بجائے بہتر ہے کہ گیس کی طلب کو متوازن رکھنے کے لیے لوڈ مینجمنٹ کی جائے۔
    ‎وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ مارچ تک گیس کے نظام میں کسی بڑے مسئلے کی توقع نہیں ہے جبکہ حکومت نے تیل کے حوالے سے مناسب ذخائر بھی محفوظ کر لیے ہیں۔
    ‎انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کوئی پٹرول پمپ ذخیرہ اندوزی میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

  • عرب ممالک کو گوشت کی برآمدات بند، پاکستان میں قیمتوں میں کمی کا امکان

    عرب ممالک کو گوشت کی برآمدات بند، پاکستان میں قیمتوں میں کمی کا امکان

    ‎عرب ممالک کی فضائی حدود اور سمندری راستوں کی بندش کے باعث پاکستان سے مٹن اور بیف کی برآمدات مکمل طور پر معطل ہوگئی ہیں جس کے نتیجے میں مقامی مارکیٹ میں گوشت کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
    ‎تفصیلات کے مطابق عرب ممالک کی فضائی اور بحری راستوں کی بندش کو پانچواں روز ہو گیا ہے جس کے باعث پاکستان سے گوشت کی بیرون ملک ترسیل رک گئی ہے۔ برآمدات معطل ہونے سے گوشت کے بڑے تاجروں کو مالی نقصان کا سامنا ہے جبکہ مقامی صارفین کے لیے قیمتوں میں کمی کی امید پیدا ہوگئی ہے۔
    ‎مارکیٹ ذرائع کے مطابق عرب ممالک کو سپلائی بند ہونے سے مقامی منڈیوں میں گوشت کی مقدار بڑھ جائے گی جس کے باعث مٹن کی قیمت میں تقریباً 800 روپے اور بیف کی قیمت میں 500 روپے فی کلو تک کمی کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ افغانستان کو گوشت کی فراہمی پہلے ہی بند ہو چکی ہے۔
    ‎دوسری جانب لاہور اور کراچی کے بعض ہول سیل ڈیلرز نے اس صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مقامی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھانا شروع کر دی ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے مؤثر کارروائی نہ ہونے کے باعث قیمتیں قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہیں۔
    ‎اس وقت اوپن مارکیٹ میں بکرے کا گوشت 2600 سے 3000 روپے فی کلو جبکہ گائے کا گوشت 1200 سے 1600 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ گوشت کے برآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ راستوں کی بندش کے باعث تیار مال خراب ہونے کا خدشہ ہے جس سے تاجروں کے ساتھ ساتھ ملکی زرمبادلہ کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کیلئے کورونا دور کا فارمولا واپس لانے کی تجویز

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کیلئے کورونا دور کا فارمولا واپس لانے کی تجویز

    ‎اسلام آباد میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے لیے کورونا دور میں استعمال ہونے والا طریقہ کار دوبارہ نافذ کرنے کی تجویز زیرِ غور ہے۔
    ‎ذرائع کے مطابق مشرقِ وسطیٰ اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی اور قیمتوں میں ممکنہ عدم استحکام سے بچنے کے لیے حکومت مختلف اقدامات پر غور کر رہی ہے۔
    ‎اطلاعات کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین اب ماہانہ یا پندرہ روزہ بنیادوں کے بجائے ہفتہ وار بنیادوں پر کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد ذخیرہ اندوزی کو روکنا اور مارکیٹ میں مصنوعی قلت پیدا ہونے سے بچانا ہے۔
    ‎ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کو خدشہ ہے کہ قیمتوں میں ممکنہ بڑے اضافے کی خبروں کے بعد ڈیلرز تیل ذخیرہ کر سکتے ہیں جس سے مارکیٹ میں سپلائی متاثر ہو سکتی ہے۔
    ‎مشاورت کے دوران کورونا وبا کے دوران اپنائے گئے فارمولے کو دوبارہ نافذ کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے تاکہ عالمی مارکیٹ میں ہونے والی تبدیلیوں کا اثر فوری طور پر مقامی قیمتوں میں منتقل کیا جا سکے۔
    ‎ذرائع کے مطابق اگر خطے میں کشیدگی برقرار رہی تو آنے والے دنوں میں پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 20 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 45 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

  • بی ایل اے کا اہم کمانڈرافغانستان میں ہلاک

    بی ایل اے کا اہم کمانڈرافغانستان میں ہلاک

    کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی(بی ایل اے) سے وابستہ ایک اہم کمانڈر افغانستان کے صوبہ قندھار میں ایک کارروائی کے دوران ہلاک ہو گیا ہے۔

    سیکیورٹی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے کالعدم بی ایل اے کمانڈر کی شناخت نعیم کے نام سے ہوئی ہے جو ’ڈاکٹر‘ کے نام سے بھی جانا جاتا تھا اور اسے تنظیم کے اہم ترین کمانڈروں میں شمار کیا جاتا تھا اور وہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رکن ماہ رنگ بلوچ کا قریبی رشتہ بھی ہے۔ تاہم اس حوالے سے مذکورہ کارکن یا ان کے نمائندوں کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

    نعیم عرف ڈاکٹر طویل عرصے سے دہشتگردی کی سرگرمیوں میں ملوث تھا اور تنظیم کے عسکری نیٹ ورک میں ایک اہم کردار ادا کر رہا تھاوہ تنظیم کے ایک فعال دھڑے کالعدم ’مجید بریگیڈ‘ سے بھی وابستہ رہا ہے جو حالیہ برسوں میں کئی دہشتگردانہ حملوں کی ذمہ داری قبول کرتا رہا ہے۔

    ہواوے مصنوعات استعمال کرنے والوں کے لیےسیکیورٹی الرٹ جاری

    حکام کے مطابق یہ بریگیڈ تنظیم کے سب سے زیادہ فعال اور خطرناک آپریشنل ونگز میں شمار کی جاتی ہے اس یونٹ کو اکثر خودکش حملوں، دھماکوں اور سیکیورٹی فورسز سمیت اہم سرکاری اور اسٹریٹجک تنصیبات کو نشانہ بنانے والی کارروائیوں سے منسلک کیا جاتا رہا ہے۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نعیم عرف ڈاکٹر کو تنظیم کے اندر ایک اہم کمانڈر کی حیثیت حاصل تھی اور وہ مختلف حملوں کی منصوبہ بندی اور نیٹ ورک کی سرگرمیوں میں مرکزی کردار ادا کرتا رہا ہے وہ اس وقت ہلاک ہوا جب افغانستان کے صوبہ قندھار میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے ایک کارروائی کی گئی، تاہم حکام کی جانب سے اس آپریشن کی مزید تفصیلات فوری طور پر جاری نہیں کی گئیں-

    ہم افغان طالبان کے ساتھ تعمیری انگیجمنٹ چاہتے ہیں،پاکستان

    دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم سے وابستہ نیٹ ورکس کی نگرانی اور ان کے خلاف کارروائیاں بدستور جاری ہیں ملک میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور ایسے نیٹ ورکس کو ختم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک کی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے سیکیورٹی ادارے ہر ممکن اقدامات جاری رکھیں گے۔

  • ہم افغان طالبان کے ساتھ تعمیری انگیجمنٹ چاہتے ہیں،پاکستان

    ہم افغان طالبان کے ساتھ تعمیری انگیجمنٹ چاہتے ہیں،پاکستان

    پاکستان کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان سے صرف ایک توقع ہےکہ وہ پاکستان کےجائز سکیورٹی خدشات حل کرے، افغان سرزمین پربی ایل اے اور ٹی ٹی پی سمیت دہشتگرد تنظیموں کےخلاف ٹھوس کارروائی کی جائے-

    سینیٹ اجلاس میں وزارت خارجہ کی جانب سے افغانستان سے متعلق تحریری جواب جمع کروایا گیا وزارت خارجہ کے مطابق بطور پڑوسی پاکستان ایک پرامن، مستحکم، خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے، پاکستان نے افغان طالبان رجیم کے ساتھ مستحکم مصروفیت کی پالیسی اپنائی، افغانستان سے صرف ایک توقع ہےکہ وہ پاکستان کےجائز سکیورٹی خدشات حل کرے، افغان سرزمین پربی ایل اے اور ٹی ٹی پی سمیت دہشتگرد تنظیموں کےخلاف ٹھوس کارروائی کی جائے، افسوسناک ہےکہ افغان رجیم کی جانب سے ہماری کوششوں کا مثبت جواب نہیں دیا گیا۔

    جواب میں لکھا گیا کہ افغان رجیم کے اگست2021میں برسراقتدار آنے کے بعدافغان سرزمین سے کارروائیاں بڑھیں، گزشتہ برس افغانستان سے 5300 دہشت گرد حملے ہوئے جن میں 1200 جانیں ضائع ہوئیں، افغانستان میں موجود دہشتگرد تنظیمیں پاکستان اور دیگر ہمسایہ ممالک کے لیے خطرہ ہیں، افغانستان میں موجود دہشتگرد تنظیمیں علاقائی اورعالمی سکیورٹی کے لیے خطرہ ہیں-

    آذربائیجان کے نخچیوان ائیرپورٹ پر ایرانی ڈرون حملہ، 2 افراد زخمی

    وزارت خارجہ کے تحریری جواب کے مطابق اکتوبر2025میں افغان رجیم نے ٹی ٹی پی ٹھکانوں سےپاکستان کے خلاف جارحیت کی، ہم اپنی کارروائیوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہیں امن اور سفارتکاری کا حامی ہونے کی وجہ سےپاکستان مزیدکشیدگی نہیں چاہتا، ہم افغان طالبان کے ساتھ تعمیری انگیجمنٹ چاہتے ہیں، مذاکرات درست راستہ ہے،تنہائی نہیں، پاکستان کی سلامتی اور مختاری اور عوام کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

    سعودیہ اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر آنےکی بات بھول جائیں، سابق سربراہ سعودی انٹیلی جنس

  • سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے پر متوازی اپیل دائر نہیں ہو سکتی، وفاقی آئینی عدالت

    سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے پر متوازی اپیل دائر نہیں ہو سکتی، وفاقی آئینی عدالت

    وفاقی آئینی عدالت نے قرار دیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے کے بعد آئینی عدالت میں متوازی اپیل دائر نہیں کی جا سکتی۔

    وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے سپریم کورٹ کے 12 ستمبر 2024 کے حکم کے خلاف دائر نظرثانی درخواست مسترد کر دی، جس میں درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ 2015 میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے ان کے حق میں فیصلہ دیا تھا جسے 2022 میں 2 رکنی بینچ نے تبدیل کر دیا۔

    عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا کہ ستائیسویں آئینی ترمیم کے بعد بھی وفاقی آئینی عدالت کو سپریم کورٹ کے حتمی فیصلوں پر نگرانی یا اپیل سننے کا اختیار حاصل نہیں ہوا آئین لامتناہی مقدمہ بازی کی اجازت نہیں دیتا قانونی جنگ کا کہیں نہ کہیں اختتام ضروری ہوتا ہے زمین کے معاوضے کا جھگڑا عوامی اہمیت کا حامل نہیں بلکہ ایک نجی معاملہ ہے۔

    عمران خان کو علاج کیلیے شفاء اسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری

    مقدمہ درخواست گزار اور ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے درمیان زمین کے معاوضے سے متعلق تھا عدالت نے کہا کہ اس کیس میں سپریم کورٹ میں دائر نظرثانی درخواست بھی پہلے ہی خارج ہو چکی ہے وفاقی آئینی عدالت نے قرار دیا کہ سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے کو اصلاحی نظرثانی کے نام پر دوبارہ نہیں کھولا جا سکتا۔

    امریکا کو بحری جہاز پر حملہ بہت مہنگا پڑے گا، ایرانی وزیرِ خارجہ