Baaghi TV

Category: اسلام آباد

  • عمران خان کو علاج کیلیے شفاء اسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری

    عمران خان کو علاج کیلیے شفاء اسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو علاج کے لیے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیا۔

    جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس خادم حسین سومرو نے تحریری حکمنامہ جاری کیا تحریری حکم نامے میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر تین اعتراضات دور اور دو برقرار رکھے گئےہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اسلام آباد کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔

    سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے طلب کی گئی رپورٹ میں پوچھا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی توشہ خانہ فوجداری کیس میں کتنی سزا کاٹ چکے؟اسلام آباد ہائیکورٹ نے دو اعتراضات پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کر دیا ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہدایت کی کہ رجسٹرار آفس متفرق درخواست کو نمبر لگا کر مرکزی اپیل کے ساتھ مقرر کرے، رجسٹرار آفس اپیلوں کی پیپر بُک آئندہ سماعت 10 مارچ سے پہلے تیار کرے۔

    پاسداران انقلاب کا شمالی خلیج میں امریکی ٹینکر پر حملہ

    امریکا کو بحری جہاز پر حملہ بہت مہنگا پڑے گا، ایرانی وزیرِ خارجہ

    بیواؤں اور یتیم بچوں کی کفالت کیلئے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

  • آپریشن غضب للحق:افغان طالبان کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز 205 کور قندھار تباہ

    آپریشن غضب للحق:افغان طالبان کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز 205 کور قندھار تباہ

    آپریشن غضب للحق کے تحت آفغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کے خلاف پاک فوج کی کارروائیاں جاری ہیں۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے کامیاب فضائی کارروائی کرتے ہوئے قندھار میں افغان طالبان کے بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز 205 کور کو تباہ کر دیا،پاک فوج نے اس مؤثر کارروائی میں افغان طالبان کے ایمونیشن ڈیپوز کو بھی نشانہ بنایا۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی مؤثر اور طاقتور کارروائیوں میں افغان طالبان کو بھاری فوجی نقصانات کا سامنا ہے۔

    مس کنڈکٹ کی بنیاد پر 3 سول ججز عہدوں سے برطرف

    عراقی کردوں نے ایران پر زمینی حملہ شروع کردیا، امریکی حکام کا دعویٰ

    ایران جنگ میں ہرگز شریک نہیں ہوں گے، اسپین نے وائٹ ہاؤس کا دعویٰ مسترد کردیا

  • وزیرِاعظم سے جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات

    وزیرِاعظم سے جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات

    وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جماعت اسلامی کے وفد نے ملاقات کی-

    وفد کی قیادت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کی، وفد میں لیاقت بلوچ، میاں محمد اسلم اور آصف لقمان قاضی بھی شامل تھے ملاقات کے دور ان وفد کو افغانستان، ایران اور مشرق وسطیٰ و خلیج کے موجودہ حالات پر خفیہ بریفنگ دی گئی اور پاکستان کی سفارتی کوششوں اور اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

    وفد کو ایران اور خلیجی ممالک میں پاکستانی سفارتخانوں کی جانب سے شہریوں کی سہولت کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی اطلاع دی گئی،ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزرا اعظم نذیر تارڑ، احسن اقبال، عطااللہ تارڑ، رانا مبشر اقبال، مشیر وزیرِ اعظم رانا ثنا اللہ اور وزیرِ مملکت طلال چوہدری بھی شریک تھے۔

    ایران جنگ میں ہرگز شریک نہیں ہوں گے، اسپین نے وائٹ ہاؤس کا دعویٰ مسترد کردیا

    چین کا ثالثی کیلئے اپنا نمائندہ خصوصی مشرق وسطیٰ بھیجنے کا اعلان

    افغانستان کی جارحیت کیخلاف بلوچستان کی عوام کا پاک فوج سے بھرپور اظہار یکجہتی

  • کوہاٹ میں تیل وگیس کے بڑے ذخائر دریافت

    کوہاٹ میں تیل وگیس کے بڑے ذخائر دریافت

    آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی ( او جی ڈی سی ) نے کوہاٹ میں تیل وگیس کے ایک بڑے ذخیرے کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔

    اوجی ڈی سی ایل کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے جانے والے نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل وگیس کے شعبے میں نئے سال کا سب سے بڑا ذخیرہ دریافت ہوگیا ہے،او جی ڈی سی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ نئے سال کا سب سے بڑا ذخیرہ ہے۔

    قبل ازیں گزشتہ ماہ بھی او جی ڈی سی نے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں واقع نشپا بلاک سے تیل و گیس کی نئی دریافت کا اعلان کیا تھا-

    سعودی عرب کی ریاض میں امریکی سفارت خانے پر ایرانی حملےکی شدید مذمت

    او جی ڈی سی حکام کے مطابق براگزئی ایکس-1 کنویں سے یومیہ 225 بیرل تیل اور10 لاکھ معکب فٹ یومیہ گیس کی پیداوار حاصل ہوئی، براگزئی ایکس 1 کنویں کی کھدائی 30 دسمبر 2024 کو شروع کی گئی تھی مختلف فارمیشنز میں ڈرل اسٹیم ٹیسٹ کے دوران تیل و گیس کے آثار پہلے بھی مل چکے ہیں، مذکورہ کنواں کی کھدائی 5,170 میٹر تک کی گئی نئی دریافت سے ملکی توانائی ضروریات پوری کرنے اور ہائیڈروکاربن ذخائر بڑھانے میں مدد ملے گی۔

    ایرانی وزیر خارجہ اور کرد رہنما بافل طالبانی میں ٹیلیفونک رابطہ

    اس سے قبل درس ویسٹ-3 کنواں صوبہ سندھ کے ضلع ٹنڈو الہٰ یار سے گیس کا نیا کنواں دریافت ہوا ، ابتدائی ٹیسٹ میں یومیہ 9.70 ملین معکب فٹ گیس اور 580 بیرل یومیہ کنڈینسیٹ کی پیداوار حاصل ہوئی،ترجمان او جی ڈی سی نےکہا کہ تیل و گیس کی یہ پیداوار لوئر گورو فارمیشن کےسی سینڈ سے حا صل ہوئی، گیس کو پلانٹ میں پراسیس کر کے ایس ایس جی سی ایل کے نیٹ ورک میں شامل کیا جائے گا۔

    رجیم چینج کی کوشش ہوئی تو اسرائیلی جوہری مرکز ہمارا ہدف ہو گا،ایران

  • مشرق وسطیٰ میں  کشیدگی: 5 روز میں 20 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ

    مشرق وسطیٰ میں کشیدگی: 5 روز میں 20 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ

    مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث گزشتہ پانچ روز کے دوران 8 ممالک کی منسوخ ہونے والی پروازوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

    فلائٹ شیڈول کے مطابق پاکستان سے آج مسلسل چھٹے روز بھی مشرق وسطیٰ کے لیے پروازیں متاثر رہیں اور مجموعی طور پر 145 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

    ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی سے مشرق وسطیٰ کے لیے 35، لاہور سے 29، ملتان سے 12 پروازیں منسوخ کی گئیں، جبکہ اسلام آباد سے 35، پشاور سے 14، سیالکوٹ سے 12 اور فیصل آباد سے 6 پروازیں بھی منسوخی کا شکار ہوئیں ، اس کے علاوہ کوئٹہ سے مشرق وسطیٰ کے لیے 2 پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں۔

    سعودی عرب کی ریاض میں امریکی سفارت خانے پر ایرانی حملےکی شدید مذمت

    دوسری جانب خلیجی ممالک میں ہنگامی انخلا کے پیش نظر دبئی، ابوظبی اور شارجہ ائیرپورٹس سے 167 خصوصی پروازیں آپریٹ کی گئیں حملوں کے باعث ریاض اور دمام کے فضائی آپریشن بھی متاثر ہوئے، جہاں بدھ کے روز 57 پروازیں منسوخ جبکہ 46 پروازیں تاخیر کا شکار رہیں۔

    علاوہ ازیں دبئی، ابوظبی، شارجہ، کویت، بحرین اور دوحہ سمیت خطے کے کئی ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثر رہا، کویت اور دوحہ سے گزشتہ پانچ روز کے دوران ایک بھی پرواز آپریٹ نہیں ہوسکی، ایران کی 240، عراق کی 215، بیروت کی 58، حیفا کی 25 اور تل ابیب کی 380 پروازیں بھی منسوخ کی جاچکی ہیں۔

    ایرانی وزیر خارجہ اور کرد رہنما بافل طالبانی میں ٹیلیفونک رابطہ

  • سحرکامران ،پلوشہ خان ودیگر پیپلز پارٹی رہنماؤں کا ایرانی سفارتخانے کا دورہ

    سحرکامران ،پلوشہ خان ودیگر پیپلز پارٹی رہنماؤں کا ایرانی سفارتخانے کا دورہ

    پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے کا دورہ کیا اور اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا۔

    وفد میں پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما سحر کامران کے ساتھ سینیٹر پلوشہ خان بھی شریک تھیں۔ رہنماؤں نے سفارتخانے میں تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے اور ایرانی عوام اور حکومت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔اپنے پیغام میں انہوں نے آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای کی مثالی جرات، بصیرت، اسلامی اصولوں سے غیر متزلزل وابستگی اور قیامِ امن کے لیے ان کی زندگی بھر کی خدمات کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی بابرکت زندگی امتِ مسلمہ کے لیے رہتی دنیا تک روشنی، حوصلے اور رہنمائی کا سرچشمہ بنی رہے گی۔

    رہنماؤں نے اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف کی گئی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے سفارتی عمل کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا جب جوہری معاہدہ حتمی مراحل میں داخل ہو چکا تھا، جس کے نتیجے میں سپریم لیڈر، ان کے اہلِ خانہ اور متعدد بے گناہ شہری شہید ہوئے۔ مزید برآں، مناب میں ایک گرلز اسکول کو نشانہ بنانے کے واقعے کی بھی سخت مذمت کی گئی جس میں معصوم بچیوں کی جانیں ضائع ہوئیں۔

    بیان میں اس اقدام کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور مسلم دنیا کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی شہداء کے اہلِ خانہ، ایرانی عوام اور دنیا بھر میں سپریم لیڈر کے چاہنے والوں کے ساتھ کھڑی ہے۔وفد نے مسلم امہ کے اتحاد، امن کے قیام اور انصاف و خودمختاری کے دفاع کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کی ضرورت پر زور دیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ خطے میں امن و استحکام قائم فرمائے۔

  • ‎افغان سرزمین کا پاکستان کے خلاف استعمال ناقابل قبول: فیلڈ مارشل

    ‎افغان سرزمین کا پاکستان کے خلاف استعمال ناقابل قبول: فیلڈ مارشل

    ‎چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان پائیدار امن اسی وقت ممکن ہے جب افغان طالبان دہشت گردی اور دہشت گرد تنظیموں کی حمایت ترک کریں۔

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شہدا کی یادگار پر پھول رکھے اور مادر وطن کے دفاع میں جان قربان کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کو مغربی سرحد پر سیکیورٹی صورتحال اور جاری آپریشن غضب للحق کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں سے ملاقات کی اور جاری جھڑپوں کے دوران ان کی پیشہ ورانہ مہارت، آپریشنل تیاری اور بلند حوصلے کو سراہا۔‎فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ شہدا کی قربانیاں پاکستان کی سلامتی اور استقامت کی بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ خوارج اور فتنہ الہندوستان کا افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہونا ناقابل قبول ہے اور اس سے پیدا ہونے والے ہر خطرے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔‎انہوں نے پاک افغان سرحد پر تعینات فارمیشنز کی جنگی تیاری، مربوط کارکردگی اور بلند حوصلے پر مکمل اعتماد کا اظہار بھی کیا۔

  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

    پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

    ‎پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 5 لاکھ 39 ہزار 962 روپے ہو گئی ہے۔
    ‎صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے کی نمایاں کمی ہوئی جس کے نتیجے میں فی تولہ سونا سستا ہو کر نئی سطح پر آ گیا۔
    ‎اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 8 ہزار 573 روپے کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 62 ہزار 930 روپے ہو گئی ہے۔
    ‎دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا جہاں فی اونس سونا تقریباً 100 ڈالر سستا ہو کر 5 ہزار 172 ڈالر فی اونس پر آ گیا۔
    ‎سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ فی تولہ چاندی 100 روپے سستی ہو کر 9 ہزار 4 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
    ‎یاد رہے کہ سونا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے اور مہنگائی یا سیاسی و معاشی غیر یقینی صورتحال میں سرمایہ کار اکثر سونے کو ترجیح دیتے ہیں۔ گزشتہ برس پاکستان میں سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی جس کے تحت مقامی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی جاتی ہے۔

  • ‎ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کے وافر ذخائر موجود ہیں، افواہوں پر توجہ نہ دی جائے: اوگرا

    ‎ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کے وافر ذخائر موجود ہیں، افواہوں پر توجہ نہ دی جائے: اوگرا

    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے کہا ہے کہ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کے وافر ذخائر موجود ہیں اور شہری افواہوں پر توجہ نہ دیں۔
    ترجمان اوگرا کے مطابق پاکستان میں اس وقت پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا کوئی خدشہ نہیں اور سپلائی معمول کے مطابق جاری ہے۔ انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ غیر مصدقہ اطلاعات پر یقین نہ کریں اور صرف سرکاری ذرائع سے جاری ہونے والی معلومات پر انحصار کریں۔
    ‎ترجمان کا کہنا تھا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے دوران ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کریں اور پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی اپنے معمول کے پیٹرن کے مطابق جاری رکھیں۔
    ‎اوگرا کے مطابق ملک میں ایندھن کی سپلائی اور ذخائر کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ عوام کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

  • ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی  قلت کا خدشہ نہیں،محمد اورنگزیب

    ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ نہیں،محمد اورنگزیب

    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واضح کیا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی معمول کے مطابق ہے اور کسی قسم کی قلت کا خدشہ نہیں۔

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں گورنر اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام بھی شریک تھے، جہاں ملک کی مجموعی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

    وزیر خزانہ نے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرولیم مصنوعات کی نگرانی کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو روزانہ کی بنیاد پر صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے،مارچ کے اختتام تک پیٹرولیم ذخائر دستیاب ہیں، سپلائی کو منظم رکھا جائے گا اور توانائی کے مؤثر استعمال کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

    آپریشن غضب للحق : 481 طالبان ہلاک، 226 چیک پوسٹیں تباہ، 35 پر قبضہ کر لیا گیا

    ان کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کا 28 دن کا ذخیرہ موجود ہے، جبکہ خام تیل آئندہ 10 روز اور ایل پی جی 15 دن کی ضروریات پوری کرنے کے لیے دستیاب ہے،قطر سے ایل این جی کی درآمد تعطل کا شکار ہے تاہم مقامی گیس کے ذریعے طلب پوری کر لی جائے گی اور متبادل توانائی ذرائع پر بھی غور جاری ہے۔

    ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ قلت کا خدشہ،وزیراعظم کو خط

    انہوں نے مزید کہاکہ اگر علاقائی کشیدگی برقرار رہی تو ممکنہ اثرات سے نمٹنے کے لیے پیشگی حکمت عملی اختیار کی جائے گی آئی ایم ایف مشن کی روانگی کو انہوں نے ادارہ جاتی فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ فنڈ کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں،پیٹرولیم مصنوعات کی راشن بندی کی ضرورت نہیں، بہتر نظم و نسق کے ذریعے صورتحال کو سنبھالا جائے گا۔