Baaghi TV

Category: اسلام آباد

  • ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ قلت کا خدشہ،وزیراعظم کو خط

    ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ قلت کا خدشہ،وزیراعظم کو خط

    ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے جس پر آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کی جانب سے وزیراعظم کو خط لکھ دیا گیا ہے۔

    پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کی جانب سے خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے کوٹہ سسٹم نافذ کیا گیا ہے جس کے باعث پیٹرول پمپس کو مطلوبہ مقدار میں تیل فراہم نہیں کیا جا رہا آرڈرز دینے کے باوجود آئل سپلائی تاخیر کا شکار ہے اور ٹینکرز گھنٹوں انتظار پر مجبور ہیں خط کے مطابق اس صورتحال کے باعث مصنوعی قلت پیدا ہونے سے عوام میں خوف و ہراس پھیلنے کا خدشہ ہے۔

    ایسوسی ایشن نے حکومت سے فوری مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئل کمپنیوں کو کسی بھی قسم کی پابندیاں عائد کرنے سے قبل مشاورت کا پابند بنایا جائے پیٹرول پمپ مالکان نے پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی فوری طور پر بہتر بنانے کی اپیل بھی کی ہے تاکہ ممکنہ قلت اور عوامی پریشانی سے بچا جا سکے۔

    بل کلنٹن کے ٹرمپ اور جیفری ایپسٹین کی گفتگو سے متعلق اہم انکشافات

    واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے اثرات پاکستان سمیت دنیا بھر میں محسوس کیے جا رہے ہیں ملک میں تیل کمپنیوں نے پٹرول پمپس کو تیل کی فراہمی محدود کرنا شروع کر دی ہے، جس کے باعث ممکنہ قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

    عالمی مارکیٹ میں بھی تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے برینٹ خام تیل کی قیمت میں ایک ڈالر گیارہ سینٹ یا تقریباً 1.4 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی قیمت 82 ڈالر 53 سینٹ فی بیرل تک پہنچ گئی اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 79 سینٹ اضافے کے ساتھ 75 ڈالر 37 سینٹ فی بیرل ہو گیاماہرین کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث تیل کی پیداوار اور برآمدات متاثر ہو رہی ہیں، جس سے قیمتوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔

    ایران پر حملے سے قبل دورہ اسرائیل:مودی کو کڑی تنقید کا سامنا

    رپورٹس کے مطابق اسرائیلی اور امریکی افواج کی جانب سے ایران میں مختلف اہداف کو نشانہ بنانے کے بعد ایران نے خطے میں توانائی کے انفراسٹرکچر پر حملے کیے ہیں عراق، جو اوپیک کا دوسرا بڑا تیل پیدا کرنے والا ملک ہے، اس نے ذخیرہ کرنے کی گنجائش اور برآمدی راستوں کی کمی کے باعث اپنی پیداوا ر میں تقریباً پندرہ لاکھ بیرل یومیہ کمی کر دی ہے اگر برآمدات بحال نہ ہوئیں تو عراق کو مزید پیداوار بند کرنا پڑ سکتی ہے۔

    ادھر آبنائے ہرمز میں بھی کشیدگی بڑھ گئی ہے، جہاں سے دنیا کا تقریباً پانچواں حصہ تیل اور مائع قدرتی گیس گزرتی ہے ایران نے چند ٹینکروں کو نشانہ بنایا جس کے بعد کئی روز تک جہاز رانی متاثر رہی، تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد کہ امریکی بحریہ ضرورت پڑنے پر ٹینکروں کو سیکیورٹی فراہم کر سکتی ہے، قیمتوں میں مزید تیزی وقتی طور پر محدود رہی۔

    ایران پر آئندہ چند روز میں مزید تباہ کن حملے ہوسکتے ہیں، امریکی وزیرخارجہ

    انہوں نے خلیج میں بحری تجارت کے لیے سیاسی خطرات کی انشورنس اور مالی ضمانتوں کی ہدایت بھی دی،اس کے باوجود جہاز مالکان اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ صرف فوجی سکیورٹی اور انشورنس سے اعتماد مکمل طور پر بحال نہیں ہو سکتا کئی ممالک اور کمپنیاں متبادل راستے اور توانائی کے نئے ذرائع تلاش کر رہی ہیں۔

    بھارت اور انڈونیشیا نے دیگر سپلائرز سے رابطے شروع کر دیے ہیں جبکہ چین کی بعض ریفائنریاں عارضی بندش یا مرمت کے منصوبے آگے بڑھا رہی ہیں،سعودی آرامکو بھی کچھ برآمدات کو آبنائے ہرمز کے بجائے بحیرہ احمر کے راستے منتقل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

    گھر سے سودا لینے کیلئے جانے والے 14 سالہ بچے کیساتھ زیادتی، ملزم گرفتار

  • سعودی عرب کی متبادل سپلائی روٹ سے پاکستان کو تیل فراہمی  کی یقین دہانی

    سعودی عرب کی متبادل سپلائی روٹ سے پاکستان کو تیل فراہمی کی یقین دہانی

    فاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کی سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات ہوئی-

    ملاقات میں پاکستان کی جانب سے متبادل تیل سپلائی روٹ کے طور پر یانبو کی بندرگاہ کے استعمال کی درخواست کی گئی،ملاقات کے دوران سعودی عرب کی جانب سے مکمل حمایت اور تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔

    علی پرویز ملک نے کہا کہ سعودی ذرائع نے بحیرہ احمر میں واقع بندرگاہ یانبو کے ذریعے سپلائی کی سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہےپاکستان کے لیے خام تیل اٹھانے کے لیے ایک جہاز کو پاکستان سے بندرگاہ یانبو روانہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے وہ اس وقت میں پاکستان کی حمایت پر سعودی عرب کے شکرگزار ہیں اور امید ہے کہ بندرگاہ یانبو سے تیل کی سپلائی میں پاکستان کو ترجیح دی جائے گی۔

    نئے سپریم لیڈر کا انتخاب:ایران نے اسرائیلی دعویٰ مسترد کر دیا

    سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے اس موقع پر کہا کہ کسی بھی ہنگامی ضرورت کے پیشِ نظر پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھا جائے گا پاکستان اور سعودی عرب آزمائش میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

    علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ حکومتِ پاکستان عوام کے لیے توانائی کی سپلائی چین کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہےپاکستان کی بیشتر پیٹرولیم سپلائی آبنائے ہرمز کے راستے آتی ہے اور ان حالات میں سعودی عرب جیسے برادر ممالک کی حمایت پاکستان کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

    امریکہ کا نان ایمرجنسی عملے کو کراچی، لاہور میں قونصل خانے چھوڑنے کا حکم

  • خطے کی‌صورتحال: وزیراعظم ہاؤس میں سیاسی جماعتوں اور اراکین پارلیمنٹ کو ان کیمرا بریفنگ

    خطے کی‌صورتحال: وزیراعظم ہاؤس میں سیاسی جماعتوں اور اراکین پارلیمنٹ کو ان کیمرا بریفنگ

    اسلام آباد:پاکستان اور افغانستان کےدرمیان ہونے والی سرحدی کشیدگی اور امریکا و اسرائیل کی ایران کے ساتھ جنگ کے بعد خطے کی صورت حال کے لیے وزیراعظم ہاؤس میں سیاسی جماعتوں اور اراکین پارلیمنٹ کو ان کیمرا بریفنگ دی جا رہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں سیاسی جماعتوں اور اراکین پارلیمنٹ کیلئے ان کیمرا بریفنگ شروع ہو گئی ہے، ان کیمرا بریفنگ میں اپوزیشن جماعت تحریک انصاف کا کوئی رکن شریک نہیں ہے پیپلز پارٹی،جے یو آئی ف، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور بلوچستان عوامی پارٹی کے اراکین بریفنگ میں شریک ہیں، پارلیمانی رہنماؤں اور سیاسی قیادت کو دفتر خارجہ کے حکام، خارجہ صورتحال پر مفصل بریفنگ دیں گے، سکیورٹی حکام ایران اسرائیل تنازع اور پاک افغان سرحد پر سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔

    آپریشن غضب للحق؛ پاک فوج کی کارروائیاں، فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کے کئی ٹھکانے تباہ

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ روز فیصلہ کیا تھا کہ عمران خان سے ملاقات تک کسی حکومتی میٹنگ میں شریک نہیں ہوں گے۔

    پی ٹی آئی کی یہ ہٹ دھرمی ظاہر کرتی ہے کہ وہ ذاتی اور سیاسی مفاد کو قومی مفاد پر ترجیح دیتے ہیں دورانِ عمران خان وزارتِ عظمیٰ بھی جب کشمیر یا فلسطین پر خصوصی کمیٹیاں بلائی گئیں تو اپوزیشن لیڈر شہباز شریف شریک تھے، مگر خود وزیراعظم ہونے کے باوجود عمران خان اہم قومی اجلاسوں میں شریک نہیں ہوئے۔

    یو اے ای میں پاکستانی سفارتخانے کی سروسز معطل

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران اور افغانستان کے معاملات پر پی ٹی آئی کی شمولیت محض سیاسی بیانات تک محدود ہے اور وہ کسی قومی فورم یا بامعنی ڈائیلاگ کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔

    قطر کا پاسدارانِ انقلاب سے منسلک مبینہ 10 جاسوس گرفتار کر نے کا انکشاف

  • آپریشن غضب للحق؛ پاک فوج کی کارروائیاں، فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان  کے کئی ٹھکانے تباہ

    آپریشن غضب للحق؛ پاک فوج کی کارروائیاں، فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کے کئی ٹھکانے تباہ

    آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افغان سرحد پر افغان طالبان، فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کے خلاف پاک فوج کی مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے 50 مختلف مقامات پر افغان طالبان، فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کے ٹھکانوں کو نشانہ بناکر تباہ کر دیاپاک فوج کی جانب سے 3 اور 4 مارچ کی درمیانی شب بھاری ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے کارروائیاں کی گئیں۔

    قطر کا پاسدارانِ انقلاب سے منسلک مبینہ 10 جاسوس گرفتار کر نے کا انکشاف

    پاک فوج نے قلعہ سیف اللہ سمیت چمن، سمبازہ، گھڈوانہ، جانی اور غزنالی سیکٹر پر مؤثر کارروائیاں کیں، ان مقامات کو سرحد پار سے دہشت گردی کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا ان کارروائیوں کے دوران افغان طالبان، فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کو بھاری جانی و مالی نقصان کی اطلاعات ہیں۔

    پاک فوج افغان طالبان کی جارحیت کے خلاف ملکی خود مختاری اور شہریوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں طے شدہ اہداف کے مکمل حصول تک جاری رہیں گی۔

    پشاور: دو چیک پوسٹوں پر پولیس نے شدت پسندوں کاحملہ ناکام بنا دیا

  • ‎پاکستانی فضائی حدود مکمل طور پر کھلی اور محفوظ ہے، پی اے اے کی وضاحت

    ‎پاکستانی فضائی حدود مکمل طور پر کھلی اور محفوظ ہے، پی اے اے کی وضاحت

    پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی نے حالیہ نوٹم کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود جزوی طور پر بند نہیں کی گئی۔
    ادارے کے مطابق کچھ میڈیا اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانب سے یہ تاثر دیا جا رہا تھا کہ کمرشل پروازوں کے لیے فضائی حدود محدود کر دی گئی ہے، جو درست نہیں۔ جاری کردہ نوٹم A0134/26 ایک معمول کی ایڈوائزری ہے جس میں کراچی اور لاہور ایف آئی آر کے چند مخصوص اے ٹی ایس روٹس کی عارضی عدم دستیابی سے آگاہ کیا گیا ہے۔
    ‎پی اے اے کے مطابق یہ عارضی انتظام 3 سے 31 مارچ تک روزانہ صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک نافذ رہے گا اور اس کا مقصد آپریشنل امور کو منظم رکھنا ہے۔ اس دوران متبادل فضائی راستے دستیاب ہیں جو معمول کے مطابق استعمال کیے جا رہے ہیں۔
    ‎ادارے نے مزید واضح کیا کہ کمرشل پروازوں، آمد و رفت یا اوور فلائٹس پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہے۔ ایئر ٹریفک کنٹرول اور ایئرپورٹ ٹیمیں مکمل طور پر فعال ہیں اور فضائی ٹریفک کو معمول کے مطابق سنبھال رہی ہیں۔

  • پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے متحرک، ایران کے معاملے پر ہر فورم پر آواز اٹھائی: اسحاق ڈار

    پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے متحرک، ایران کے معاملے پر ہر فورم پر آواز اٹھائی: اسحاق ڈار

    ‎سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کے فروغ کے لیے مسلسل سفارتی کوششیں کر رہا ہے اور ایران کے معاملے پر ہر عالمی فورم پر مؤقف پیش کیا گیا۔
    ‎انہوں نے بتایا کہ ان کا ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے مسلسل رابطہ رہا، جبکہ سعودی وزیر خارجہ سے بھی متعدد بار بات چیت ہوئی۔ وہ جدہ میں ہونے والے او آئی سی کے ہنگامی اجلاس میں شریک ہوئے جہاں خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
    ‎اسحاق ڈار نے کہا کہ 12 جون کو ان کی اور فیلڈ مارشل کی عباس عراقچی سے ملاقات ہوئی جس میں علاقائی کشیدگی پر گفتگو کی گئی۔ ان کے مطابق پاکستان کو امید تھی کہ مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل ہو جائے گا کیونکہ تصادم کسی کے مفاد میں نہیں۔
    ‎انہوں نے بتایا کہ امریکی سینیٹر مارکو روبیو کے سامنے بھی ایران کا معاملہ اٹھایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران نے یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ جوہری ہتھیار نہیں بنائے گا اور پاکستان کا مؤقف واضح ہے کہ پرامن جوہری توانائی کا استعمال ایران کا حق ہے۔
    ‎نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان دل و جان سے ایران کے ساتھ کھڑا ہے اور اسے برادر ملک سمجھتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایران نے امریکی اڈوں پر حملے کا ارادہ ظاہر کیا تھا، تاہم پاکستان نے ایران پر ہونے والے حملوں کی مذمت کی اور سفارتی سطح پر پسِ پردہ کوششیں جاری رکھیں۔
    ‎اسحاق ڈار کے مطابق وزیراعظم نے 14 جون 2025 کو ایرانی قیادت سے رابطہ کیا، جبکہ ایران پر پابندیاں ختم کرنے سے متعلق قرارداد چین اور روس کے ساتھ مل کر پیش کی گئی۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے بھی پاکستان کا مؤقف پیش کیا۔
    ‎انہوں نے کہا کہ عرب ممالک کے ساتھ مل کر ایران سے اظہار یکجہتی کیا گیا اور پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کے لیے بھی تیار تھا۔ یورپی یونین سمیت 13 ممالک کی قیادت سے بھی رابطے کیے گئے۔
    ‎سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اس کا پابند ہے اور ایران کو بھی اس سے آگاہ کیا گیا۔ ان کے مطابق بعض معاملات پر ایران نے ضمانت طلب کی جو پاکستان نے فراہم کی۔
    ‎آخر میں انہوں نے کہا کہ اس حساس معاملے کو ملک کے اندر سیاسی رنگ دینا مناسب نہیں اور اپوزیشن سمیت تمام پارلیمانی رہنماؤں کو ان کیمرہ بریفنگ دی جائے گی تاکہ قومی مفاد کو مقدم رکھا جا سکے۔

  • ایران میں  33 ہزار پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں، اسحاق ڈار

    ایران میں 33 ہزار پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں، اسحاق ڈار

    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران اور خلیجی ممالک کے فضائی روٹس بند ہونے سے پاکستان سمیت متعدد ممالک کے مسافر پھنسے ہوئے ہیں-

    میڈیا بریفنگ میں اسحاق ڈار نے کہا کہ ابوظبی میں میزائل گرنے سے ایک پاکستانی شہید ہوا، عراق میں 40 ہزار پاکستانی موجود ہیں جن میں بڑی تعداد زائرین کی ہے، قطر میں ساڑھے3 لاکھ پاکستانی موجود ہیں جبکہ وزٹ ویزے پر 1450 افراد آئے ہوئے ہیں، ایران میں اس وقت بھی 33 ہزار پاکستانی موجود ہیں، 300 کے قریب ایرانی شہری بھی پاکستان آئے ہیں، 792 پاکستانی ایران سے واپس آچکے ہیں، ایران سے 64 پاکستانی آذر بائیجان پہنچے ہیں۔

    افغانستان سے پاکستان دہشتگردی کیلئے آنے والا”خودکش”بمبار گرفتار،اعتراف جرم

    وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اور خلیجی ممالک کے فضائی روٹس بند ہیں، پاکستان سمیت متعدد مالک کے مسافر پھنسے ہوئے ہیں، خلیجی ممالک کے زمینی راستے کھلے ہیں، عمان اور سعودی عرب کے سوا تمام فضائی راستے بند ہیں زمین راستے تو کھلے میں مگر ان میں سفر کرنے میں وقت بہت صرف ہوتا ہے، پاکستانیوں کے انخلا میں معاونت پر آذر بائیجان حکومت کے شکر گزار ہیں، باکو سے پروازیں آپریشن ہیں جہاں سے پاکستانیوں نے انخلا کیا، سعودی عرب میں 25 لاکھ پاکستانی موجود ہیں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ موجود ہے، نتیجہ سب کے سامنے ہے ایران نے سب سے کم حملے سعودیہ اور عمان میں کیے ہیں۔

    پی ایس ایل 11:افتتاحی تقریب اور افتتاحی میچ کی تفصیلات جاری

  • پاکستان ہاکی ٹیم کی انٹرنیشنل رینکنگ میں بہتری ہوگئی

    پاکستان ہاکی ٹیم کی انٹرنیشنل رینکنگ میں بہتری ہوگئی

    پاکستان ہاکی ٹیم کی انٹرنیشنل رینکنگ میں دو درجے بہتری ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ایف آئی ایچ کی عالمی درجہ بندی میں اب بارہویں پوزیشن پر پہنچ گیا ہے مصر میں جاری ورلڈکپ کوالیفائر سے پہلے پاکستان کے پوائنٹس کی تعداد 2ہزار 33 تھی، چین اور ملائیشیا کے خلاف کامیابی نے پاکستان کے پوائنٹس کی تعداد کو 2ہزار 237 کردیا ہے، جس کی بنا پر پاکستان کی اب درجہ بندی 14 سے 12 ہوگئی ہے پاکستان ورلڈکپ کوالیفائر میں پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بناچکا ہے، تاہم گروپ کا آخری میچ بدھ کو آسٹریا کے خلاف کھیلے گا۔

    لاہور: انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی میں ہنی ٹریپ گینگ گرفتار

    ابھی واضح نہیں قونصل خانے پر احتجاج کے دوران کس نے فائرنگ کی تھی،شرجیل میمن

    آپریشن غضب للحق:خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں ناکام حملے،جوابی کارروائی میں 67 افغان طالبان ہلاک

  • عمران خان کی جیل سے اسپتال منتقلی درخواست پر نوٹس جاری

    عمران خان کی جیل سے اسپتال منتقلی درخواست پر نوٹس جاری

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو علاج کے لیے اڈیالہ جیل سے اسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر عائد اعتراضات دور کرتے ہوئے رجسٹرار آفس کو نمبر لگا کر دس مارچ کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدائت کر دی

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس خادم حسین سومرو پر مشتمل ڈویژن بینچ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ فوجداری کیس میں سزا کے خلاف اپیل میں متفرق درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کی اور دوران سماعت اعتراضات دور کر دیے۔ عدالت نے کہا مرکزی اپیل کیوں نہ سنی جائے؟ سردار لطیف کھوسہ نے کہا بانی پی ٹی آئی کی صحت کا بھی معاملہ ہے۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا ہم اپیل اور آپ کی درخواست دونوں سُن لیتے ہیں، ہم آپ کی اپیل پر فیصلہ کریں گے۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے کہا 2023 کی اپیلیں ہیں لیکن پیپر بک تیار نہیں۔ سردار لطیف کھوسہ نے استدعا کی کہ بانی پی ٹی آئی کی جیل سے اسپتال منتقلی کی درخواست پر تاخیر مت ہونے دیں وہ کل ہی لگا لیں اور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کا آرڈر بھی جاری کیا جائے۔

    جسٹس ارباب طاہر نے کہا آپ نے یہ استدعا اپنی متفرق درخواست میں کی ہے، ہم نے آپکی متفرق درخواست پر نوٹس جاری کر دیا ہے۔ پیپر بک تیار ہونے میں دو تین دن لگ جائیں گے، مرکزی اپیل آئندہ ہفتے سماعت کے لیے مقرر کر رہے ہیں، آئندہ سماعت پر تیاری کے ساتھ آئیں

  • اس وقت پورا خلیجی خطہ صورتحال کی زد میں ہے، ڈپلومیسی ہی مسئلے کا حل ہے،اسحاق ڈار

    اس وقت پورا خلیجی خطہ صورتحال کی زد میں ہے، ڈپلومیسی ہی مسئلے کا حل ہے،اسحاق ڈار

    نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران ہمارا ہمسایہ اور برادر اسلامی ملک ہے اور پاکستان نے بیک ڈور سفارتکاری کے ذریعے معاملہ سلجھانے کی بھرپور کوشش کی ہے۔

    سینیٹ کے اجلاس میں خطے کی بگڑتی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئےانہوں نے بتایا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر وزیر اعظم شہباز شریف نے مذمت کرتے ہوئے بیان جاری کیا انہوں نے کہا کہ ایران ہمارا ہمسایہ اور برادر اسلامی ملک ہے اور پاکستان نے بیک ڈور سفارتکاری کے ذریعے معاملہ سلجھانے کی بھرپور کوشش کی ہے، آیت اللہ علی خامنہ ای کا قتل عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے-

    انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں پیشرفت کے باوجود ایران پر حملہ کیا گیا جس کی پاکستان نے شدید مذمت کی پاکستان نے جوہری توانائی کے پرامن استعمال سے متعلق ایران کے مؤقف کی حمایت کی ہے اور ایرانی قیادت پاکستان کی کاوشوں سے بخوبی آگاہ ہے ڈپلومیسی ہی مسئلے کا حل ہے اور اس ضمن میں وہ یورپی یونین سمیت 13 ممالک کی قیادت سے رابطہ کر چکے ہیں۔

    مائیکل ہیسن کی غیر معمولی مداخلت، علیم ڈارقومی سلیکشن کمیٹی سے مستعفی

    اسحاق ڈار نے کہا کہ اس وقت پورا خلیجی خطہ صورتحال کی زد میں ہے تاہم سعودی عرب اور عمان پر حملے نہیں ہو رہے اور ان دونوں ممالک کو پاکستان کی جانب سے یقین دہانی کروائی گئی ہے انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی کوششیں وقتی نہیں بلکہ مسلسل جاری ہیں، ایران پر حملے کی خبر سامنے آتے ہی انہو ں نے فوری طور پر دفتر خارجہ سے رابطہ کیا اور 28 فروری کو پاکستان نے اس صورتحال پر پہلا باضابطہ ردعمل دیا۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ جون میں بھی ایران پر حملہ ہوا تھا جس پر پاکستان نے کشیدگی کم کرانے کی کوشش کی تھی، جبکہ گزشتہ 3 روز کے دوران متعدد ممالک سے رابطے کیے جا چکے ہیں تاکہ سفارتکاروں کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لایا جا سکےڈائیلاگ کے ذریعے افہام و تفہیم کا راستہ نکالا جا سکتا ہے۔

    برطانوی عدالت سے جمائما گولڈ اسمتھ کو ایک ہزار پاؤنڈ جرمانے کی سزا

    اسحاق ڈار نے بتایا کہ ان کی عمان کے وزیر خارجہ سے رات گئے بات ہوئی جبکہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے براہ راست اور غیر رسمی رابطہ ہے اور وہ واٹس ایپ کے ذریعے بھی مسلسل مشاورت میں ہیں، دونوں ایوانوں کے قائد حزب اختلاف اور پارلیمانی لیڈرز کو بھی بریفنگ دی جائے گی جبکہ افغا نستان کے حوالے سے بھی اعتماد میں لینے کی کوشش کی جائے گی تاکہ خطے میں پائیدار امن کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنائی جا سکے۔

    آپریشن غضب للحق:پاک فوج کی کارروائی میں ننگرہار خوگانی بیس تباہ