Baaghi TV

Category: اسلام آباد

  • اسحاق ڈار  اور بحرینی وزیر خارجہ کاخطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال

    اسحاق ڈار اور بحرینی وزیر خارجہ کاخطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی سے اہم ملاقات میں خطے کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے موجودہ علاقائی پیش رفت اور اس کے ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا،نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے امن و استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشوں کی اہمیت اجاگر کی۔

    پنجاب: تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری

    انہوں نے کہا کہ بدلتے ہوئے حالات میں سفارتی رابطوں اور باہمی مشاورت کو جاری رکھنا ناگزیر ہے تاکہ خطے میں پائیدار امن کو یقینی بنایا جا سکے،دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ باہمی رابطے برقرار رکھے جائیں گے اور علاقائی صورتحال پر قریبی مشاورت جاری رکھی جائے گی۔

    اختلاف رائے جمہوریت کاحسن،قومی سلامتی پر اتحاد ناگزیر،تجزیہ :شہزاد قریشی

  • اختلاف رائے جمہوریت کاحسن،قومی سلامتی پر اتحاد ناگزیر،تجزیہ :شہزاد قریشی

    اختلاف رائے جمہوریت کاحسن،قومی سلامتی پر اتحاد ناگزیر،تجزیہ :شہزاد قریشی

    اختلاف رائے جمہوریت کاحسن،قومی سلامتی پر اتحاد ناگزیر!
    پاکستان کو اس نازک دور میں استحکام، تدبر اور قومی شعور کی سب سے زیادہ ضرورت
    یہ وقت جذباتی نعرےنہیں، بصیرت، صبر اور قومی یکجہتی کا ہے،داخلی محاذ مضبوط رکھنا ہوگا
    خامنہ ای کی شہادت ہرمسلمان دکھی،جذباتی بیانات اورانتشار سے گریزکرنا ہوگا

    تجزیہ ،شہزاد قریشی

    مشرقِ وسطیٰ کی بدلتی ہوئی صورتِ حال اور عالمی طاقتوں کی نئی صف بندیوں کے تناظر میں پاکستان اس وقت ایک نہایت نازک مرحلے سے گزر رہا ہے، خطے میں کشیدگی، سفارتی دباؤ اور طاقت کے توازن کی نئی کوششوں کے درمیان پاکستان نے جس احتیاط، تدبر اور توازن کے ساتھ اپنی خارجہ پالیسی کو آگے بڑھایا ہے، وہ قابلِ توجہ ہے،پاکستان نے ہمیشہ اصولی مؤقف اختیار کیا ہے کہ خطے میں امن، مذاکرات اور سفارتی حل کو ترجیح دی جائے،اس وقت بھی وزارتِ خارجہ، مسلح افواج اور دیگر قومی ادارے ملکی سلامتی اور قومی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے نہایت محتاط انداز میں فیصلے کر رہے ہیں، ایسے حالات میں جذباتی بیانات، اندرونی انتشار یا غیر ذمہ دارانہ تنقید نہ صرف قومی اتحاد کو کمزور کر سکتی ہے بلکہ سفارتی کوششوں کو بھی متاثر کر سکتی ہے،علی خامنہ ای کی شہادت کی خبر پر مسلم دنیا میں غم اور افسوس کی فضا ءہے، کسی بھی بڑے رہنما کی شہادت خطے میں جذبات کو بھڑکا سکتی ہے، لیکن ایسے وقت میں دانشمندی اور بردباری ہی قوموں کو بحران سے نکالتی ہے، دکھ اور غم اپنی جگہ، مگر قومی مفاد اور داخلی استحکام ہر حال میں مقدم رہنا چاہیے،پاکستان اس وقت جس حکمت اور توازن کے ساتھ اپنا کردار ادا کر رہا ہے، وہ دراصل اپنی سرزمین، اپنی عوام اور اپنے مستقبل کے تحفظ کے لئے ہے، اختلافِ رائے جمہوریت کا حسن ہے، لیکن قومی سلامتی جیسے معاملات میں ذمہ داری، احتیاط اور اتحاد ناگزیر ہوتے ہیں،یہ وقت انتشار کا نہیں، اتحاد کا ہے، یہ وقت جذباتی نعروں کا نہیں، بلکہ بصیرت، صبر اور قومی یکجہتی کا ہے، اگر ہم اپنے داخلی محاذ کو مضبوط رکھیں گے تو بیرونی دباؤ خود بخود کمزور ہو جائے گا، پاکستان کو اس نازک دور میں استحکام، تدبر اور قومی شعور کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

  • کچھ قوتیں مسلم ممالک کے درمیان اختلافات کو ہوا دینا چاہتی ہیں،علامہ طاہر اشرفی

    کچھ قوتیں مسلم ممالک کے درمیان اختلافات کو ہوا دینا چاہتی ہیں،علامہ طاہر اشرفی

    چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی نےملکت سعودی عرب کے خلاف سوشل میڈیا پر جاری مہم کے حوالے سے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ابتدا ہی سے ایران پر حملہ روکنے کی کوشش کی-

    علامہ طاہر اشرفی ن نے کہا ہے کہ بعض ناعاقبت اندیش اور لاعلم یوٹیوبرز اور نام نہاد صحافیوں کی جانب سے چلائی جانے والی مہم کا مقصد مسلم اُمہ کے اتحاد کو نقصان پہنچانا ہےجبکہ سعودی عرب نے ابتدا ہی سے ایران پر حملہ روکنے کی کوشش کی،سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیر دفاع خالد بن سلمان نے متعدد امریکی حکام اور عالمِ اسلام کے قائدین سے مسلسل رابطے کیے اور سفارتی سطح پر کشیدگی کم کرنے کی کوشش کی، تاہم بعد ازاں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملہ کر دیا گیا گزشتہ برس ایران پر حملے کے بعد سب سے پہلے جس ملک نے اس کی مذمت کی، وہ سعودی عرب تھا۔

    15 سالہ بچی سے زیادتی و قتل کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

    موجودہ صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس مرتبہ پہلا میزائل سعودی دارالحکومت ریاض اور منطقۂ شرقیہ کی جانب داغا گیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کچھ قوتیں مسلم ممالک کے درمیان اختلافات کو ہوا دینا چاہتی ہیں یرانی صدر بھی اس سے قبل ولی عہد محمد بن سلمان کو مسلم اُمہ کا اہم رہنما قرار دے چکے ہیں جو اتحاد اور یکجہتی کے خواہاں ہیں، پاکستان، ترکیہ سمیت دیگر اسلامی ممالک کو موجودہ حالات میں اتحاد و یکجہتی کے لیے فعال کردار ادا کرنا چاہیے اور اُن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنانا چاہیے جو اُمہ کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔

    عمران خان کا آنکھ کے علاج کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع

  • عمران خان کا آنکھ کے علاج کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع

    عمران خان کا آنکھ کے علاج کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع

    اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آنکھ کے علاج کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

    وکیل سردار لطیف کھوسہ نے بانی پی ٹی آئی کے آنکھ کے علاج سے متعلق درخواست عدالت عالیہ میں دائر کر دی ہے، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو علاج کی غرض سے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے۔

    درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ علاج کے دوران بانی کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر عاصم کو بھی رسائی فراہم کی جائے۔

    واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان اگست 2023 سے قید میں ہیں اور ان دنوں راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سزا کاٹ رہے ہیں، جبکہ 9 مئی 2023 کے احتجاجی واقعات سے متعلق انسدادِ دہشت گردی ایکٹ (اے ٹی اے) کے تحت مقدمات بھی زیرِ سماعت ہیں۔

  • پاکستان میں امریکی سفارت اور قونصل خانوں کی سروسز معطل

    پاکستان میں امریکی سفارت اور قونصل خانوں کی سروسز معطل

    اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے اور پاکستان بھر میں امریکی قونصل خانوں کی سروسز عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں-

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے اور کراچی، لاہور، پشاور میں امریکی قونصل خانوں میں ویزا اپائنٹمنٹس اور امریکی شہری خدمات جیسے پاسپورٹ وغیرہ کی تمام معمول کی سروسز موقوف کردی گئی ہیں یہ بندش 2 مارچ 2026 کے لیے نافذ ہے جبکہ نئے شیڈیول کے بارے میں بعد میں اطلاع دی جائے گی۔ یہ فیصلہ سیکورٹی صورتحال کے حوالے سے کیا گیا ہے۔

    سروسز کی معطلی کا مقصد سفارتی عملے اور زائرین کی حفاظت ہے کیونکہ گزشتہ روز ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی شہادت کے بعد ملک بھر میں امریکی سرکار ی دفاتر کے باہر مظاہرے اور جھڑپیں دیکھنے میں آئیں جس میں متعدد ہلاکتیں بھی ہوئیں تاہم اہم سروسز ایمرجنسی کیسز یعنی ضروری حالات میں محدود طور پر دی جاسکتی ہیں-

    کراچی : امریکن قونصلیٹ جانے والے تمام راستے بند،اسلام آباد میں ریڈ زون بھی مکمل سیل

    بیروت اور جنوبی لبنان پر شدید اسرائیلی بمباری، 31 جاں بحق، درجنوں زخمی

    ایران کے کویت ،بحرین، قطر اور دبئی پر حملے، امریکی تنصیبات نشانے پر

  • کراچی : امریکن قونصلیٹ جانے والے تمام راستے بند،اسلام آباد میں ریڈ زون بھی مکمل سیل

    کراچی : امریکن قونصلیٹ جانے والے تمام راستے بند،اسلام آباد میں ریڈ زون بھی مکمل سیل

    اسلام آباد میں احتجاجی مظاہروں کے معاملے پر ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ریڈزون کو جانیوالے راستوں پر کنٹینر لگا کر سیل کردیا گیا ہے رینجرز کے دستے ریڈزون کے داخلی راستوں پر گشت کررہے ہیں اسلام آباد کے داخلی راستوں پر چیکنگ انتہائی سخت کردی گئی ہے ناکوں پر شہریوں کے شناختی کارڈ اور گاڑیوں کی مکمل تلاشی لی جارہی ہے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے اعلی افسران ریڈزون میں موجود ہیں۔

    دوسری جانب شہر قائد میں سیکیورٹی خدشات کے باعث امریکن قونصلیٹ کراچی جانے والے تمام راستے بند کر دیے گئے ہیں۔

    بیروت اور جنوبی لبنان پر شدید اسرائیلی بمباری، 31 جاں بحق، درجنوں زخمی

    ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی ڈی سی چوک سے ایم ٹی خان روڈ سلطان آباد جانے والی سڑک پر کنٹینر لگا کر راستہ بند کر دیا گیا ہے جبکہ پی آئی ڈی سی چوک سے ضیا الدین روڈ سی ایم ہاؤس جانے والی سڑک کو بھی کنٹینر رکھ کر سیل کر دیا گیا ہے اسی طرح ٹاور سے مائی کلاچی جانے والے روڈ کو بھی بند کر دیا گیا ہے اور بوٹ بیسن سے مائی کلاچی جانے والی سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کر کے ٹریفک کی آمد و رفت معطل کر دی گئی ہے۔

    ٹریفک پولیس حکام کے مطابق ممکنہ احتجاج کے پیش نظر شہر میں سیکیورٹی خدشات کے باعث ان سڑکوں کو بند کیا گیا ہے علاوہ ازیں کراچی میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر شارع فیصل ایف ٹی سی کے قریب عام ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ ایف ٹی سی سے میٹروپول جانے والے روڈ کو بھی رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کیا گیا ہے۔

    ایران کے کویت ،بحرین، قطر اور دبئی پر حملے، امریکی تنصیبات نشانے پر

    ٹریفک پولیس کے مطابق شارع فیصل ایف ٹی سی کے قریب گزشتہ روز سے ہی سڑک ٹریفک کے لیے بند ہے اور یہاں آنے والے ٹریفک کو گورا قبرستان سے یوٹرن کر کے صدر کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔

  • وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا اہم پریس کانفرنس میں خطاب

    وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا اہم پریس کانفرنس میں خطاب

    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ ملک میں حالیہ سائبر حملوں کے معاملے پر ٹیکنیکل ٹیمیں پوری طرح متحرک ہیں اور معاملے کی گہرائی سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ سائبر حملوں کی مکمل تفصیلات جلد عوام کے سامنے لائی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ آن لائن ایپلی کیشنز پر مشکوک ایس ایم ایس موصول ہوئے ہیں جن کی جانچ پڑتال جاری ہے۔ انہوں نے ملک دشمن عناصر کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان قوتوں کو پاکستان کے استحکام سے تکلیف ہے، تاہم حکومت اس صورتحال پر قابو پانے کے لیے پرعزم ہے۔
    خطے کی کشیدہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے ہر ممکن سفارتی محاذ پر امن کے قیام کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات پر ایرانی حملے کی مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ اس کارروائی میں ایک پاکستانی شہری شہید ہوا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی قوم سے تعزیت کی ہے اور سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی وفات پر بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایرانی قوم کے دکھ میں برابر کا شریک ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے خلیجی ممالک پر حملوں کے بعد پاکستان کی متعلقہ ممالک سے مسلسل بات چیت جاری ہے، اور یہ بات خوش آئند ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ میں پاکستان کے لیے تشکر کے نعرے بلند ہوئے جو ہمارے پر امن کردار کی عکاسی کرتے ہیں۔
    وزیراعظم کے دورہ روس کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ملکی سیکیورٹی اور ہنگامی حالات کے پیش نظر وزیراعظم نے مشاورت کے بعد دورہ روس ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل تھا، لہذا روسی حکومت سے مشاورت کے بعد اس کے لیے نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ اپنے خطاب کے آخر میں انہوں نے وزیراعظم کی زیر صدارت سیکیورٹی اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ ملک میں کسی بھی قسم کی توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ سے گریز کیا جائے کیونکہ یہ طرزِ عمل قومی مفاد میں نہیں ہے اور موجودہ حالات میں ہمیں اتحاد اور یکجہتی کی اشد ضرورت ہے۔

  • وزیراعظم شہباز شریف کا اعلیٰ سطحی سیکیورٹی اجلاس: حکمت عملی اور ہدایات

    وزیراعظم شہباز شریف کا اعلیٰ سطحی سیکیورٹی اجلاس: حکمت عملی اور ہدایات

    ‎وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اس اہم اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، اور وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام سمیت چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز، انسپکٹر جنرل پولیس اور دیگر اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے واضح کیا کہ موجودہ سیکیورٹی حالات کے پیش نظر وفاقی اور صوبائی سطح پر تمام متعلقہ اداروں کو انتہائی چوکس رہنا ہوگا اور انہیں جامع اور مؤثر حفاظتی اقدامات کو فوری طور پر یقینی بنانا ہوگا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام ادارے باہمی رابطے اور مکمل ہم آہنگی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں تاکہ ملکی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ ہو۔ سیکیورٹی اداروں نے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وہ اس وقت مکمل طور پر ہائی الرٹ ہیں اور ملکی دفاع کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر ضروری اقدامات کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔
    اجلاس کا ایک اہم ترین پہلو ایران میں موجود پاکستانیوں کی حفاظت اور ان کی بحفاظت وطن واپسی کے حوالے سے فیصلہ سازی تھا۔ وزیراعظم نے وزارت خارجہ کو خصوصی ہدایات جاری کیں کہ وہ ایران میں مقیم پاکستانی شہریوں کو بخیریت واپس لانے کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات اٹھائے۔ اس مشن کے لیے حکمت عملی یہ طے پائی ہے کہ ان پاکستانیوں کو آذربائیجان کے راستے پاکستان لایا جائے گا۔ اس سلسلے میں وزارت خارجہ کو ہدایت کی گئی کہ وہ آذربائیجان کی حکومت کے ساتھ ہنگامی بنیادوں پر رابطہ قائم کرے تاکہ انخلاء کا عمل بغیر کسی تاخیر کے مکمل ہو سکے۔ وزیراعظم کا ماننا ہے کہ شہریوں کی حفاظت ریاست کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
    اجلاس کے اختتامی مراحل میں وزیراعظم نے مسلح افواج کی خدمات اور ملکی خود مختاری کے تحفظ کے عزم کو دہرایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور مسلح افواج ملک کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر دم تیار ہیں۔ وزیراعظم نے چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افواجِ پاکستان قومی جذبے اور بہترین حکمت عملی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ پوری قوم ان کے اس عزم کو سلام پیش کرتی ہے۔

  • آپریشن "غضب للحق” جاری : تازہ ترین اعداد و شمار اور پیش رفت

    آپریشن "غضب للحق” جاری : تازہ ترین اعداد و شمار اور پیش رفت

    ‎وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق آپریشن "غضب للحق” میں پیش رفت جاری ہے۔ ذیل میں آپریشن کے تازہ ترین نتائج درج ہیں:
    جانی نقصان: افغان طالبان کے 415 افراد ہلاک جبکہ 580 زخمی ہو چکے ہیں۔
    چیک پوسٹس: افغان طالبان کی 182 چیک پوسٹس مکمل طور پر تباہ کر دی گئی ہیں، جبکہ 31 چیک پوسٹس پر سیکیورٹی فورسز کا قبضہ ہو چکا ہے۔
    عسکری سازوسامان: 115 ٹینکس، آرمڈ وہیکلز اور آرٹلری گنز کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔
    فضائی کارروائی: اب تک افغانستان کے 46 مقامات کو فضائی کارروائیوں کے ذریعے کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

  • ایران کے حالیہ واقعات: وزیر داخلہ اور علماء کا اجلاس، اسلام آباد میں سیکیورٹی سخت

    ایران کے حالیہ واقعات: وزیر داخلہ اور علماء کا اجلاس، اسلام آباد میں سیکیورٹی سخت

    ایران میں پیش آنے والے حالیہ واقعات اور سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد پیدا شدہ صورتحال کے پیش نظر شیعہ مکتبہ فکر کے جید علماء کرام اور اکابرین وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے اہم ملاقات کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
    ذرائع کے مطابق وفد میں علامہ مطاہر، علامہ عارف واحدی، سید وزیر کاظمی، سید احمد نقوی، عمران علی حیدری، سید بشارت حسین امامی، وجیہ الحسن کاظمی، عابد حسین، امجد علوی اور سید زاہد عباس کاظمی شامل ہیں۔ اس ملاقات میں ملکی صورتحال، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور اتحادِ امت کے فروغ پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔
    دوسری جانب وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔ ریڈ زون جانے والے تمام راستے بند کر دیے گئے ہیں اور پولیس کی بھاری نفری کو داخلی مقامات پر تعینات کیا گیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ریڈ زون کی طرف جانے سے گریز کریں۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے احتجاج کرنے والے مظاہرین کے درمیان بھی شرکت کی تاکہ امن و امان کی فضا کو برقرار رکھا جا سکے۔