وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے دکھ اور دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام اس مشکل اور غم کی گھڑی میں اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سربراہانِ مملکت اور حکومت کو نشانہ نہ بنانے کی قدیم عالمی روایت کو پامال کیا گیا ہے، جو کہ عالمی اصولوں کے منافی عمل ہے۔
وزیر اعظم نے شہید رہنما کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ایرانی عوام کو اس ناقابلِ تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت اور صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
Category: اسلام آباد
-

وزیر اعظم شہباز شریف کا آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اظہارِ تعزیت
-

اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ہر قسم کے عوامی اجتماعات، احتجاج اور مظاہروں پر پابندی عائد کر دی ہے۔
اتوار کو ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 کا نفاذ ہے، دفعہ 144 کے تحت تمام قسم کے اجتماعات کو غیر قانونی تصور کیا جائے گا، شہریوں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی اجتماع یا اکٹھ کا حصہ نہ بنیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق کسی بھی احتجاج، مظاہرے یا اجتماع کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے ضابطہ اخلاق کی مکمل پابندی کریں۔
واضح رہے کہ ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد پاکستان کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے ہیں، کراچی میں امریکی قونصل خانے پر احتجاج کے دوران مظاہرین امریکی قونصلیٹ کے احاطے میں داخل ہوئے اور توڑ پھوڑ کی، اس دوران فائرنگ سے 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔
اقوام متحدہ میں حمایت پر ایران کا پاکستان سے اظہار تشکر
خامنہ ای کے قتل میں کس نے مدد کی؟ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات
سندھ حکومت کا کراچی میں مظاہرین کی ہلاکت پر جے آئی ٹی بنانے کا اعلان
-
اقوام متحدہ میں حمایت پر ایران کا پاکستان سے اظہار تشکر
ایران پر حالیہ حملے کے بعد ایران نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی حمایت کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا ہے۔
ایران نے کہا کہ روس اور چین کے ساتھ مل کر پاکستان نے ایران کا مؤقف سپورٹ کیا۔ اس لیے پاکستان کے اندر تمام مذہبی گروہوں اور عوام سے اپیل ہے کہ وہ اپنے جذبات کو قابو میں رکھیں، پاکستان نے ہر ممکن سفارتی اور اخلاقی مدد ایران کو فراہم کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ میں بھی پاکستان نے حملے کی کھل کر مذمت کی، اگر ہم اپنے ملک میں احتجاج کو تشدد کی طرف لے گئے یا امن و امان کو نقصان پہنچایا تو ہم دشمن کے منصوبوں کو تقویت دیں گے لہٰذا سب سے درخواست ہے کہ وہ صبر اور دانشمندی سے کام لیں اور ملک میں کسی بھی قسم کی لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال نہ پیدا کریں۔
کراچی: امریکی قونصل خانے کے باہر تصادم، 9 افراد جاں بحق
ایران کی عبوری قیادت کونسل تشکیل ، آیت اللہ اعرافی قیادت کونسل کے فقیہ مقرر
سندھ حکومت کا کراچی میں مظاہرین کی ہلاکت پر جے آئی ٹی بنانے کا اعلان
-

پریشن غضب للحق جاری، افغان طالبان مرکز پوسٹ پر کنٹرول حاصل
آپریشن غضب للحق جاری ہے جب کہ افغان طالبان مرکز پوسٹ پر کنٹرول حاصل کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کا پاک فوج موثر جواب دے رہی ہے، 28 فروری 2026 کو دن کی روشنی میں بہادر پاکستانی جوانوں کی افغانستان میں داخل ہونے کی خصوصی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ پاکستانی فوجی جوانوں نے شمالی وزیرستان سے ملحقہ سرحدی باڑ عبور کی اور تیزی سے افغان طالبان کی مرکز پوسٹ کی جانب پیش قدمی کی، پاکستانی فورسز کو دیکھتے ہی افغان طالبان فرار ہونے لگے۔
خامنہ ای کی شہادت پوری امت مسلمہ کا نقصان ہے، حافظ نعیم
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے مؤثر جوابی کاروائی کرتے ہوئے *افغان طالبان مرکز پوسٹ * پر کنٹرول حاصل کر لیا، پاک فوج نے بھرپور کارروائی کے دوران افغان طالبان کے *کمپاؤنڈز کلیئر* کر کے دشمن کے جھنڈے اتار دیے۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ آپریشن غضب للحق تاحال جاری ہے اور اپنے اہداف حاصل ہونے تک جاری رہے گا۔
ایران کی عبوری قیادت کونسل تشکیل ، آیت اللہ اعرافی قیادت کونسل کے فقیہ مقرر
-

خون سے رنگی دنیا اور خاموش قیادت:تجزیہ ،شہزادقریشی
تجزیہ شہزادقریشی: خون سے رنگی دنیا اور خاموش قیادت
دنیا اس وقت ایک نازک دوراہے پر کھڑی ہے۔ ایک طرف طاقت کے ایوانوں میں سفارت کاری اور مفادات کی باتیں ہو رہی ہیں، دوسری طرف گلیوں اور شہروں میں بے گناہوں کا خون بہہ رہا ہے۔ چاہے منظر مشرقِ وسطیٰ کا ہو یا یورپ و افریقہ کے کسی خطے کا — انسانیت ہر جگہ زخمی ہے۔عالمی طاقتیں اپنے دفاع، اپنی سلامتی اور اپنی معیشتوں کے نام پر جنگی حکمتِ عملی بناتی ہیں، مگر ان حکمتِ عملیوں کی قیمت عام لوگ ادا کرتے ہیں۔ نوجوان جو مستقبل کی امید تھے، آج محاذوں پر مٹی میں مل رہے ہیں۔ مائیں بیٹے کھو رہی ہیں، بچے باپ کے سائے سے محروم ہو رہے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ یہ جنگیں آخر کس کے لیے اور کب تک؟
تاریخ نے بارہا ثابت کیا کہ طاقت کے بل پر قائم کیا گیا امن عارضی ہوتا ہے۔ اصل امن انصاف، مکالمے اور برداشت سے جنم لیتا ہے۔ لیکن بدقسمتی سے دنیا کی قیادت نے ہتھیاروں کو ترجیح دی ہے اور انسان کو پسِ پشت ڈال دیا ہے۔ عالمی ادارے بیانات جاری کرتے ہیں، مگر زمین پر بارود کی بو کم نہیں ہوتی۔
یہ وقت صرف سیاسی تجزیے کا نہیں، اخلاقی بیداری کا ہے۔ اگر عالمی قیادت نے مفادات سے اوپر اٹھ کر انسانیت کو مرکز نہ بنایا تو آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی۔ دنیا کو اس وقت میزائلوں سے زیادہ ضمیر کی آواز کی ضرورت ہے امید ابھی باقی ہے — کیونکہ ہر تاریک رات کے بعد صبح آتی ہے۔ مگر وہ صبح تب آئے گی جب طاقتور ہاتھ ہتھیار نہیں، امن کا پرچم اٹھائیں گے۔
-

وزیراعظم شہباز شریف کا 2 روزہ دورہ روس ملتوی
وزیراعظم شہباز شریف کا دو روزہ دورہ روس ملتوی کردیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم نے روس کا دورہ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا شیڈول کے مطابق انہیں پیر کے روز ماسکو روانہ ہونا تھا، تاہم خطے کی تازہ پیش رفت کے باعث پروگرام میں تبدیلی کی گئی ہے۔
وزیراعظم کے روس دورے کی منسوخی اور ہنگامی اجلاس کی طلبی اس بات کا غماز ہے کہ پاکستان خطے میں بڑھتی ہوئی سیکیورٹی کشیدگی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اپنے موقف کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تیزی سے اقدامات کر رہا ہے اس وقت عالمی سطح پر پاکستان کے کردار اور حکمت عملی کی اہمیت بڑھ گئی ہے، اور حکومت خطے کی موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری فیصلے کر رہی ہے۔
خامنہ ای کی شہادت کی اطلاع دیتے ہوئے ٹی وی اینکر رو پڑے
ذرائع کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف نے فوری طور پر خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر غور کرنے کے لیے ایک ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے اس اجلاس میں اعلیٰ عسکری قیادت اور انٹیلیجنس اداروں کے سربراہان شریک ہوں گے اجلاس میں افغانستان، ایران اور خطے کے دیگر ممالک کی سیکیورٹی صورتحال کا تفصیل سے جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس میں پاکستان کی موجودہ پالیسی پر اہم مشاورت بھی کی جائے گی وزیراعظم نے اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ آنے والے دنوں میں پاکستان اپنے موقف کے حوالے سے ایک واضح گائیڈلائن مرتب کرے گا تاکہ عالمی سطح پر خطے کی بدلتی صورتحال میں پاکستان کا موقف مضبوط اور واضح ہو۔
امریکا اور اسرائیل نے ایرانی قوم کے دل جلا ئے، ہم بھی ان کے دل جلا دیں گے،علی لاریجانی
واضح رہے کہ ایران کے سرکاری میڈیا نے اسرائیل اور امریکا کے مشترکہ حملوں میں سپریم لیڈرکی شہادت کی تصدیق کردی،سپریم لیڈرکی شہادت پرایرانی حکومت نے 40روز کےسوگ کااعلان کردیا ،ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای اپنے دفتر میں شہید ہوئے،شہادت کے وقت آیت اللہ خامنہ ای فرائض سرانجام دےرہے تھے۔
-

وزیراعظم سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی-
ملاقات میں یورپ میں منعقدہ اہم وزارتی اجلاسوں اور ملکی داخلی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو روم، اٹلی میں منعقدہ 4 ملکی وزرائے داخلہ اجلاس میں اپنی شرکت پر بریفنگ دی، جس میں پاکستان کے علاوہ اسپین اور یونان کے وزرائے داخلہ شریک ہوئے،جبکہ وزیر داخلہ نے پولینڈ میں ہونے والے 6 فریقی وزرائے داخلہ اجلاس میں شرکت سے بھی آگاہ کیا، جس میں پاکستان اور پولینڈ کے علاوہ لیٹویا، فن لینڈ، ایسٹونیا اور لیتھوانیا کے وزرائے داخلہ شریک تھے۔
وزیر داخلہ کے مطابق دونوں کانفرنسز میں شریک ممالک نے پاکستانی شہریوں کے لیے قانونی ورک پرمٹ کے جلد از جلد اجرا پر اتفاق کیا اجلاسوں میں رکن ممالک نے یورپی ممالک کی جانب غیر قانونی طور پر سفر کرنے والوں کی تعداد میں صرف ایک سال کے دوران 47 فیصد کمی اور انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان کے اقدامات کو سراہا۔
آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت:کراچی کی عوام کا غصے میں امریکی قونصلیٹ پر حملہ
وزیر داخلہ نے مزید بتایا کہ پولینڈ اور اٹلی پاکستانی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے جلد ویزا کی شرط ختم کرنے جا رہے ہیں جبکہ پاکستان کی امیگریشن اور بارڈر سیکیورٹی کی صلاحیت میں مزید بہتری کے لیے یورپی یونین میں جلد ایک جامع پلان پیش کیا جائے گا،وزیراعظم نے وزیر داخلہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ انسانی اسمگلنگ کے خاتمے اور قانونی امیگریشن کے فروغ کے لیے اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے-
-

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
وزارت پیٹرولیم نے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 5 روپے 16 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا۔
وزارت پیٹرولیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 266 روپے 17 پیسے مقرر کی گئی ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 280 روپے 86 پیسے ہو گئی ہے یہ اقدام عالمی مارکیٹ میں تیل کی بڑھتی قیمتوں اور ملکی اقتصادی حالات کی وجہ سے ضروری قرار دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ نئی قیمتیں آج رات 12 بجے سے نافذ العمل ہوگئیں ہیں-
امریکی فضائی دفاع قطر میں العدید اڈے پر اپنے ہدف کو نشانہ بنانیوالے ایرانی میزائل کو روکنے میں ناکام
-

ایران میں موجود پاکستانیوں کو آذربائیجان کے ذریعے بحفاظت پاکستان لایا جائے ،وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت خارجہ کو ہدایت کی کہ ایران کی صورت حال کے پیش نظر وہاں موجود پاکستانیوں کوبخیریت وطن واپس لانے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں مجموعی سیکیورٹی صورت حال پر اعلیٰ سطح کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے سیکیورٹی کے حوالے سے وفاقی اور صوبائی سطح پر متعلقہ تمام اداروں کو ہدایت کی کہ موجودہ صورت حال کے پیش نظر جامع اور مؤثر حفاظتی اقدامات فوری طور پر یقینی بنائے جائیں انہوں نے تاکید کی کہ تمام ادارے باہمی رابطہ اور مکمل ہم آہنگی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔
پاک فوج کے ساتھ ملکر افغان جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے،عوام خیبر پختونخوا
وزیراعظم کو بتایا گیا کہ تمام سیکیورٹی ادارے موجودہ حالات کے پیش نظر الرٹ ہیں اور ملکی سلامتی کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں اس موقع پر وزیراعظم نے وزارت خارجہ کو ہدایت کی کہ ایران کی صورت حال کے پیش نظر وہاں موجود پاکستانیوں کوبخیریت وطن واپس لانے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ پاکستانیوں کو آذربائیجان کے ذریعے بحفاظت پاکستان لایا جائے اور اس سلسلے میں وزارت خارجہ کو آذربائیجان کی حکومت سے فوری رابطہ کرنے کی ہدایت کی وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور مسلح افواج ملک کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر دم تیار ہیں۔
کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ، متعدد ملازمین زخمی
انہوں نے مزید کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کی زیر قیادت افواج پاکستان قومی جذبے کے ساتھ اپنے بہترین انداز میں اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز جو قربانیاں دی رہی ہیں، اس پر پوری قوم ان کو سلام پیش کرتی ہے۔
-

پاکستان ایران کے خلاف بلاجواز حملوں کی مذمت کرتا ہے، دفترخارجہ
اسلام آباد: پاکستان نے ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے مذمت کی ہے اور مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر پاکستان افسوس کا اظہار کرتا ہے اور مشرق وسطیٰ میں مذاکرات کی ناکامی اور جاری کشیدگی پر انتہائی افسوس ہے پاکستان اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف بلاجواز حملوں کی مذمت کرتا ہے، یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے جب مسئلے کے پرامن اور مذاکراتی حل کے لیے سفارتی کوششیں جاری تھیں، اس قسم کی کارروائیاں پورے خطے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچا سکتی ہیں اور ان کے دوررس نتائج برآمد ہوں گے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے ایران کی جانب سے برادر ممالک سعودی عرب، بحرین، اردن، کویت، قطر اور متحدہ عرب امارات پر حملوں کی بھی سخت مذمت کی ہے، پاکستان نے ان تمام برادر ممالک کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اظہار کیا ہے تمام فریقین زیادہ سے زیادہ تحمل اور ضبط کا مظاہرہ کیا جائے تاہم خلیجی ریاستوں کی خودمختاری کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہے۔
رہبر اعلٰی سمیت اہم کمانڈرز اور شخصیات محفوظ ہیں، ایرانی وزیر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں حملے کے دوران ایک پاکستانی شہری کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے کی مذمت کی انہوں نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ مزید ایسی کارروائیوں سے گریز کریں جو خطے کے دیگر ممالک کی سلامتی اورعلاقائی خودمختاری کو نقصان پہنچا سکتی ہیں لہٰذا بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کی پاسداری ناگزیر ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے تمام متعلقہ فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ سفارت کاری کی جانب واپس آئیں اور بحران کے پرامن اور مذاکراتی حل کو ترجیح دیں۔
’آپریشن غضب اللحق‘: افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا،عطا اللہ تارڑ