Baaghi TV

Category: اسلام آباد

  • ’آپریشن غضب اللحق‘:  افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا،عطا اللہ تارڑ

    ’آپریشن غضب اللحق‘: افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا،عطا اللہ تارڑ

    افواج پاکستان نے افغانستان کا 32 سکوئر کلومیٹر رقبہ اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحد پر حالیہ کشیدگی کے بعد پاکستان سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے افغانستان کا 32 اسکوائر کلومیٹر رقبہ اپنے قبضے میں لے لیا ہے تحریک طالبان افغانستان (ٹی ٹی اے) کی جانب سے پاک افغان سرحد پر پاکستانی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستان سیکیورٹی فورسز نے سخت اور فیصلہ کن ردعمل دیا ژوب سیکٹر میں پاکستان سیکیورٹی فورسز نے افغانستان کے 32 مربع کلومیٹر علاقے پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے، جسے غدوانہ انکلیو کا نام دیا گیا ہے۔

    وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے ‘آپریشن غضب للحق’ کی تازہ ترین صورتحال جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ افغان طالبان کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے ان کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج نے سرحدی محاذوں پر ‘فیصلہ کن برتری’ حاصل کر لی ہے اور کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔

    ایران نے برج خلیفہ کے قریب پام جمیرہ ہوٹل پر میزائل داغ دیئے

    انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ اب تک افغان طالبان کے 331 کارندے ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوئے ہیں مزید بتایا گیا کہ 104 چیک پوسٹیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئی ہیں جبکہ 22 چیک پوسٹوں پر قبضہ کر لیا گیا ہے وزیر اطلاعات کے مطابق افغان طالبان کے 163 ٹینک اور گاڑیاں بھی تباہ کی گئی ہیں۔

    عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملکی سلامتی کے لیے ہر محاذ پر جوانمردی سے دشمن کا مقابلہ کر رہی ہیں، بلا اشتعال جارحیت کا ہر سطح پر بھرپور جواب دیا جا رہا ہے اور سکیورٹی فورسز افغان طالبان کے فوجی ٹھکانوں اور تنصیبات کو مؤثر انداز میں نشانہ بنا رہی ہیں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور سرحدی دفاع کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

    ایران پر اسرائیلی حملہ، ایرانی وزیر دفاع اور پاسداران انقلاب کے سربراہ کی شہادت کا دعویٰ

    سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے نیو افغان 8 پوسٹ کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا زؤبا سیکٹر میں افغان طالبان کی ڈیلٹا پوسٹ کو بھی تباہ کر دیا گیا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کانڈک سی بیس چترال کو شدید نقصان پہنچایا گیا جبکہ خیبر پوسٹ کو مکمل طور پر ناکارہ بنا دیا گیا۔

    موجودہ صورتحال میں کشیدگی بدستور برقرار ہے اور سفارتی سطح پر بھی سرگرمیاں جاری ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ’آپریشن غضب للحق‘ نہ صرف عسکری بلکہ سیاسی اور سفارتی سطح پر بھی دور رس اثرات مرتب کر سکتا ہے آنے والے دنوں میں اس آپریشن کے نتائج اور خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال مزید واضح ہو سکے گی-

    ایران کے ایک بار پھر دبئی پر میزائل حملے

    دوسری جانب پوسٹ پر قبضہ کرلیا ہے، سیکورٹی ذرائع کے مطابق مذکورہ مقام پر قبضے کے بعد افطار کے وقت اذان دی گئی اور جوانوں نے روزہ افطار بھی کیا اطلاعات کے مطابق واقعے کے بعد اہلکاروں نے معمول کے مطابق افطار کے وقت اذان دی اور اجتماعی طور پر روزہ افطار کیا سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں صورتحال فی الحال قابو میں ہے تاہم سیکیورٹی الرٹ برقرار رکھا گیا ہے۔

  • وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، حملوں کی شدید مذمت

    وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، حملوں کی شدید مذمت

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شام کے وقت سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم، شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔

    وزیر اعظم نے آج اسرائیل کے ایران پر حملے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سنگین علاقائی کشیدگی اور بعد ازاں بعض خلیجی ممالک پر ہونے والے افسوسناک حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی،وزیراعظم نے کہا کہ ایسے اقدامات خطے کے امن و استحکام کے لیے انتہائی خطرناک ہیں اور صورتحال کو مزید بگاڑ سکتے ہیں انہوں نے سعودی قیادت کو پاکستان کی مکمل یکجہتی اور بھرپور حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر حال میں، ہر وقت اور ہر مشکل گھڑی میں اپنے سعودی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے اپنی ثابت قدم حمایت جاری رکھے گا،وزیراعظم نے اس نازک مرحلے پر پاکستان کی تعمیری اور مثبت کردار ادا کرنے کی آمادگی کا اظہار کیا اور دعا کی کہ ماہ مقدس رمضان المبارک کی برکتوں سے خطے میں جلد امن، استحکام اور ہم آہنگی قائم ہو۔

    سعودی عرب کا ایرانی میزائل کو ریاض کی فضاؤں میں تباہ کرنے کا دعویٰ

    مشرقی وسطیٰ میں کشیدگی :8 ممالک کی فضائی حدود بند

    امریکی اسرائیلی حملے کے بعد خامنہ ای کے محفوظ کمپاؤنڈ کی تصویر سامنے آ گئی

  • اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ

    اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں کشیدگی فوری روکنے پر زور دیا گیا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کی جانب سے اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ کیا گیا، جس میں ایران اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں رہنماؤں نے ایران اور وسیع تر خطے میں ابھرتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا۔

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے ایران کے خلاف بلاجواز حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کشیدگی میں فوری کمی پر زور دیا انہوں نے کہاکہ بحران کے پرامن اور مذاکراتی حل کے لیے سفارتی عمل کی فوری بحالی ناگزیر ہےتنازع کے حل کے لیے بات چیت اور سفارتکاری ہی واحد مؤثر راستہ ہے تاکہ خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

    واضح رہے کہ اسرائیل اور امریکا نے ایران پر حملہ کردیا ہے، جس کے جواب میں ایران نے اسرائیل پر بھی میزائل داغے ہیں۔

  • پی آئی اے نے اپنا خلیجی ممالک کا فضائی آپریشن معطل کردیا

    پی آئی اے نے اپنا خلیجی ممالک کا فضائی آپریشن معطل کردیا

    مشرق وسطی کی بدلتی صورتحال ، پی آئی اے نے اپنا خلیجی ممالک کا فضائی آپریشن معطل کردیا

    پی ائی اے کی متحدہ عرب امارات، بحرین، دوحہ اور کویت کی پروازیں معطل کی گئی ہیں ،پروازیں ابتدائی طور پر کل شام یا فضائی حدود کی بحالی تک اپریٹ نہیں کی جائیں گی ،پی ائی اے کی سعودی عرب کی پروازیں جاری رہیں گی مگر ان کا روٹ تبدیل کردیا گیا ہے ،پروازین بوئنگ 777 طیاروں پر منتقل کردی گئیں ہیں اور طویل راستے سے منزل مقصود پر پہنچیں گی .مسافروں سے درخواست ہے کہ اپنی پروازوں سے متعلق بروقت معلومات یا بکنگ کی تبدیلی کیلئے پی ائی اے کال سینٹر 111 786 786 سے رابطہ کریں

  • پاکستانی لڑاکا طیارہ کے حوالے سے بھارتی  اور افغان میڈیا کے  گمراہ کن پروپیگنڈا کا پردہ چاک

    پاکستانی لڑاکا طیارہ کے حوالے سے بھارتی اور افغان میڈیا کے گمراہ کن پروپیگنڈا کا پردہ چاک

    افغان طالبان رجیم کیخلاف پاک افواج کی فیصلہ کن کارروائی کے بعد بھارت اور افغانستان کی پروپیگنڈا مشینز متحرک ہو گئیں

    افغان طالبان رجیم کے آفیشل اکاؤنٹس سے پروپیگنڈا اور جھوٹے دعوے نشر کیے جانا ایک شرمناک عمل ہے، افغان وزارتِ دفاع نے من گھڑت دعویٰ کیا کہ افغان فورسز نے ننگرہار میں پاکستانی لڑاکا طیارہ مار گرایا اور پائلٹ کو زندہ گرفتار کر لیا،وزارتِ اطلاعات و نشریات پاکستان نے پاکستانی پائلٹ کی گرفتاری کا افغان اور بھارتی میڈیا کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب کر دیا،پاکستانی حکام، عالمی میڈیا اور دفاعی ادارے نے کسی طیارے کے نقصان کی تصدیق نہیں کی ، افغان حکام کا بے بنیاد دعویٰ بھارتی میڈیا اور افغان پروپیگنڈا ذرائع نے بڑے پیمانے پر پھیلایا گیا ، افغانستان کی جانب سے جاری کردہ تصویر 2021 میں ترکی میں روسی جہاز کے حادثے کی ہے، زمینی حقائق نہ ہونے کے باعث بھارت اور افغان مضحکہ خیز دعوؤں کو محض فریب اور ہزیمت قرار دیا جارہا ہے

    عالمی ماہرین کے مطابق افغان طالبان رجیم پاکستان مخالف جھوٹی خبریں پھیلا کر اپنی عبرتناک شکست پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے ،افغان طالبان رجیم کے سرکاری ترجمان اور آفیشل اکاؤنٹس سے پاکستان مخالف پروپیگنڈا کر کے ڈلیٹ کرنا شرمناک عمل ہے، پاکستان مخالف منظم منفی پروپیگنڈا مہم بھارتی اور افغانی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا کی پہچان بن چکی ہے.

  • سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے استعمال میں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔پی ٹی اے

    سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے استعمال میں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔پی ٹی اے

    پبلک ایڈوائزری: موجودہ حساس قومی صورتحال کے پیش نظر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) تمام شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے استعمال میں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

    تمام شہریوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ کسی بھی غیر مصدقہ، اشتعال انگیز یا گمراہ کن معلومات/مواد کو شیئر، پھیلانے، فارورڈ کرنے یا اپ لوڈ کرنے سے گریز کریں، جو براہِ راست یا بالواسطہ طور پر قومی مفاد، عوامی نظم و نسق یا ریاستی اداروں کو نقصان پہنچا سکتا ہو۔تمام شہریوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ صرف مستند اور سرکاری ذرائع پر مبنی معلومات/مواد ہی شیئر، پھیلائیں یا اپ لوڈ کریں اور افواہوں اور جعلی خبروں کے فروغ سے مکمل اجتناب کریں۔جعلی خبروں ، افواہوں یا غلط معلومات کے پھیلانے ، شئیر یا اپ لوڈ کرنے پر متعلقہ قوانین کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔پی ٹی اے کی عوام الناس سے گزارش ہے کہ وہ احتیاط، سنجیدگی اور قومی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں تاکہ عوامی اعتماد کو برقرار رکھنے میں مدد مل سکے۔

  • پاکستان کی اپنے شہریوں کو ایران کا غیرضروری سفرسے گریز کی ہدایت

    پاکستان کی اپنے شہریوں کو ایران کا غیرضروری سفرسے گریز کی ہدایت

    پاکستان نے اپنے پاکستانی شہریوں کو سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کردی۔

    دفتر خارجہ نے پاکستانی شہریوں کو ایران کے غیرضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ایران میں مقیم پاکستانیوں کو محتاط رہنے، غیرضروری نقل و حرکت محدود رکھنے اورپاکستانی مشنز سے مسلسل رابطے میں رہنے کا مشورہ دیا ہے،دفتر خارجہ نے تہران میں پاکستانی سفارتخانے کے رابطہ نمبرز جاری کرتے ہوئے ہنگامی صورتحال میں شہریوں کو فوری رابطے کی ہدایت کی ہے،دفتر خارجہ کے مطابق زاہدان اور مشہد میں پاکستانی قونصلر رابطہ نمبرز بھی فراہم کردیے ہیں اور ساتھ ہی شہریوں سے صورتحال پر نظر رکھنے کی اپیل بھی کی گئی ہے سفارتی مشنز پاکستانیوں کی معاونت کے لیے ہمہ وقت دستیاب ہیں۔

  • پاکستان کا مؤثر جواب، آریانہ کمپلیکس، دبگئی چیک پوسٹ، پولیس ہیڈکوارٹر اور ذاکرخیل پوسٹ تباہ

    پاکستان کا مؤثر جواب، آریانہ کمپلیکس، دبگئی چیک پوسٹ، پولیس ہیڈکوارٹر اور ذاکرخیل پوسٹ تباہ

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے کچھ دیر پہلے افغانستان کی متعدد چیک پوسٹوں کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیاہے۔ جن میں آریانہ کمپلیکس، دبگئی چیک پوسٹ، پولیس ہیڈکوارٹر اور ذاکرخیل پوسٹ شامل ہیں۔ سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ شدید دباؤ کے باعث افغان طالبان فورسز چیک پوسٹیں چھوڑ کر پسپا ہونے پر مجبور ہو گئیں۔
    آپریشن “غضب للحق” تاحال جاری ہے اور اپنے طے شدہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔

    پاک فوج نے نیوافغان8پوسٹ پر قبضہ کرکے اسے دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا،دشمن فرارہونے پرمجبورہو گیا،قلعہ سیف اللہ کے بادینی سیکٹر میں پاک فوج نے دشمن کی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا۔ پاک فوج کے مؤثر جوابی وار کے نتیجے میں ٹی ٹی اے کے اہلکار اپنی پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہو گئے

  • طالبان کی حمایت،ٹی ٹی پی ،جماعت الاحرار گروپ کا پاکستان میں دہشت گرد حملوں کا اعلان

    طالبان کی حمایت،ٹی ٹی پی ،جماعت الاحرار گروپ کا پاکستان میں دہشت گرد حملوں کا اعلان

    ٹی ٹی پی اور جماعت الاحرار گروپ نے بھی افغان طالبان حکومت کی حمایت کے لیے پاکستان میں دہشت گرد حملے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    الگ الگ بیانات میں، ٹی ٹی پی کے سرغنہ نور ولی محسود اور جے یو اے نے اراکین کو پاکستان بھر میں حملے شروع کرنے کی ہدایت کی۔پاکستان کے موقف کی کالعدم دہشت گرد تنظیموں نے خود تائید کر دی ،کالعدم ٹی ٹی پی و کالعدم حافظ گل بہادر گروپ کے بعد جماعت الاحرار نے بھی اپنے دہشت گردوں کو پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں تیزی لانے کی ہدایت کر دی،اس سلسلے میں جاری ہدایت نامہ میں افغان سرزمین پر پاکستان کی بمباری کو وجہ قرار دیا گیا ہے،گروپ نے پنجاب اور سندھ کے شہری علاقوں کو خصوصی طور پر نشانہ بنانے کا حکم دیا ہے،محولہ بالا ہدایت نامہ پاکستان کے موقف کی تائید و توثیق کے مترادف ہے کہ افغان طالبان اور دہشت گرد ایک ہیں، اور پاکستان میں ہونے والے دہشت گردانہ کارروائیوں کے پیچھے عسکریت پسندوں کے سرپرست افغان طالبان کا ہاتھ ہے

    مفتی ابو منصور عاصم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے بھی پاکستان میں دہشتگردانہ حملے تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، مسائلین نظامی کمیشنز (شمالی، جنوبی، وسطی، غربی) کے نام خط میں کہا گیا ہے کہ هر نظامی کمیسیون اپنے ماتحت والیان صاحبان، ولسوالان صاحبان، دلگی مشران اور محاذ پر موجود تمام مجاہدین کو خصوصی امر صادر کریں کہ پاکستان پر مسلط اسلام دشمن فوج کی طرف سے افغانستان پر حالیہ بمباری کے ردِ عمل میں پاکستان بھر میں ایسے تابڑ توڑ حملے کریں کہ دشمن کی کمر ٹوٹ جائے، اور پڑوسی اسلامی ملک افغانستان کے ساتھ ہمارے مجاہدین کی عملا ہمدردی کا اظہار ہو۔نیز ! موجودہ صورت حال میں چونکہ میڈیا کی اہمیت بہت زیادہ ہے، اس لیے اپنی عملیات کی ویڈیو بنا کر فوری طور پر سوشل میڈیا پر نشر کریں، اپنی ویڈیوز مرکز بھیجنا ضروری نہیں، تاکہ تاخیر نہ ہو اور عملیات کی تاثیر پر فرق نہ پڑے۔


    دستخط

  • کالعدم ٹی ٹی پی، کے جی بی اور جے یو اے کی پاکستان بھر میں حملے تیز کرنے کی ہدایات جاری

    کالعدم ٹی ٹی پی، کے جی بی اور جے یو اے کی پاکستان بھر میں حملے تیز کرنے کی ہدایات جاری

    ‎کالعدم ٹی ٹی پی، کے جی بی اور جے یو اے نے پاکستان کے انسدادِ دہشت گردی اور سرحد پر کیے گئے ٹارگٹڈ آپریشنز کے ردِعمل میں اپنے کارندوں کو پاکستان بھر میں حملے تیز کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز برسوں سے اس لعنت کے خلاف نبرد آزما ہیں اور انہوں نے ان دہشت گردوں کو مؤثر طریقے سے شکست دے دی تھی، لیکن یہ گروہ افغان طالبان رجیم کی سرپرستی اور پناہ میں دوبارہ منظم ہوئے۔ اب پاکستان کی ریاست اور عوام کا ہر ایک فرد کا واضح اور غیر مبہم پیغام "ہم تیار ہیں” ہے۔ یہ گروہ پہلے کیا کر رہے تھے، کیا وہ چھٹیوں پر تھے؟ ہم ان "جہنمی کتوں” کو دوبارہ شکست دیں گے اور انہیں وہیں بھیجیں گے جہاں ان کا ٹھکانہ ہے۔
    یہ صورتحال دہشت گرد گروہوں اور افغان طالبان رجیم کے درمیان گہرے اور اٹوٹ تعلق کو ثابت کرتی ہے، جو کہ دہشت گردی کے ایک مرکزی پراکسی کے طور پر کام کر رہی ہے۔ پاکستان نے اپنی پوزیشن بالکل واضح کر دی ہے: اگر پاکستان کے اندر ہونے والے کسی بھی دہشت گرد حملے کے تانے بانے افغانستان سے ملے، تو پاکستان نہ صرف ان دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنائے گا بلکہ ان ٹی ٹی اے (TTA) کارندوں اور ہیڈکوارٹرز کو بھی نشانہ بنائے گا جو انہیں پناہ فراہم کرتے ہیں۔
    یہ جنگ پاکستان کی خودمختاری اور قومی سلامتی کی جنگ ہے۔ پاکستان نے پہلے بھی ان عناصر کو شکست دی ہے اور اب بھی انہیں جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔ سرحد پار سے پناہ گاہیں فراہم کرنے اور دہشت گردی کو ہوا دینے کا سلسلہ اب برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے تہیہ کر لیا ہے کہ دہشت گردی کے اس نیٹ ورک کو مکمل طور پر ختم کیا جائے گا، کیونکہ ان پناہ گاہوں کا خاتمہ ہی ملک میں دیرپا امن و امان کے قیام کو یقینی بنا سکتا ہے۔