Baaghi TV

Category: اسلام آباد

  • ہیٹ ویو اور گلشیئر پگھلنے سے مارچ تا ستمبر سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے

    ہیٹ ویو اور گلشیئر پگھلنے سے مارچ تا ستمبر سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے شمالی علاقوں میں غیر معمولی درجہ حرارت کے باعث مارچ تا ستمبر کے دوران ہیٹ ویو اور گلشیئر کے تیز پگھلنے کے خدشات پر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

    این ڈی ایم اے کے مطابق درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کے باعث ممکنہ طور پر ہیٹ ویو اور گلیشیئر پگھلنے کے عمل میں تیزی کا خدشہ ہےشمالی علاقہ جات کے درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کے پیش نظر مارچ تا ستمبر کے دوران گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کے باعث سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔ گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا کے متعدد علاقوں میں گلیشیائی جھیلوں کی نگرانی جاری ہے۔

    این ڈی ایم اے کے مطابق مارچ سے جون کے دوران تیزی سے پگھلتے گلیشیئر کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، گلیشائی جھیلوں کے ممکنہ سیلاب کے باعث آبادیوں اور زرعی اراضی کو شدید نقصان کا اندیشہ ہےگلگت بلتستان کے احمد آباد، فیض آباد، مجاور، وادی اشکومن، گلکن، گلمت بوبر اور وہند سمیت متعدد علاقے ممکنہ طور پر متاثر ہو سکتے ہیں خیبر پختونخوا کے ریشون، کمراٹ، یارخن ویلی، لشٹ،استاچ، ڈزق اور بریپ کے علاقو ں میں گلیشائی جھیلوں کے سیلاب کا خدشہ ہے۔

    پنجاب بھر میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی

    پی ڈی ایم اے، جی بی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 سمیت تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی آگاہ کر دیا گیا ہے،ضلعی انتظامیہ کو ہنگامی انخلا کے لائحہ عمل اور پیشگی انتباہی نظام فعال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے عوام موسم کے حوالے سے بر وقت آگاہی یقینی بنائیں اور ممکنہ خطرات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں دریا کے کناروں اور گلیشیائی ندی نالوں کے قریب غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔

    این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ عوام ممکنہ خطرے کی صورت میں مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر فوری عمل کریں، مستند معلومات اور بروقت الرٹس کے لیے ’’پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ‘‘ ایپ سے راہنمائی لیں۔

    قصور میں ڈیجیٹل بلیک میلنگ سے تنگ 22 سالہ نوجوان طالبہ کی خودکشی

  • عمران ،بشریٰ کی سزا معطلیٰ کی درخواستیں جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست منظور

    عمران ،بشریٰ کی سزا معطلیٰ کی درخواستیں جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست منظور

    190 ملین پاؤنڈ کیس ،بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سزا معطلی درخواستیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی متفرق درخواست پر سماعت ہوئی،

    چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان نے سماعت کی،بیرسٹر سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے،چیف جسٹس برہم ہوئے اور کہا کہ یہ کیا ہے اتنا رش کیوں ہے،عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے حامی وکلاء کو اپنی نشستوں پر بیٹھنے کی ہدایت کر دی،سلمان صفدر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا مسئلہ ہے، بانی پی ٹی آئی کو انکھ کے علاج کے لیے ہسپتال لایا جارہا ہے، ایک سال سے سزا معطلی کی درخواست زیر التواء ہے،5 بار متفرق درخواستیں دائر کی گئی ہیں،ہماری استدعا ہے کہ ہمارے کیسز سن لیں ،

    190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی اور بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں 11 مارچ کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی،عدالت نے جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست پر احکامات جاری کردیے،سلمان صفدر نے کہا کہ اب یہ معاملہ جلدی سماعت کا بھی ہے ،پیر کے لئے مقرر کر دیں یا آئندہ ہفتے کے لیے مقرر کر دیں ،عدالت نے استفسار کیا کہ کیلنڈر ہے آپ کے پاس ؟ عدالتی عملے کا کیلنڈر عدالت کو پیش کیا،عدالت نے بانی اور بشری بی بی کی سزا معطلی درخواستیں 11 مارچ مقرر کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے بانی اور بشری بی بی کی سزا معطلی درخواستیں جلد سننے کی استدعا منظور کر لی

  • رمضان میں ’محفلِ شبینہ‘ کی تیاریاں مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت

    رمضان میں ’محفلِ شبینہ‘ کی تیاریاں مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت

    وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے رمضان میں ’محفلِ شبینہ‘ کی تیاریاں مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت کر دی-

    وفاقی سیکریٹری مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی ڈاکٹر ساجد محمود چوہان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا، جس میں رمضان المبارک کے آخری عشرے میں منعقد ہونے والی روایتی اور پروقار تقریب ’محفلِ شبینہ‘ کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں ضلعی انتظامیہ، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی اور فول پروف سیکیورٹی سمیت انتظامات کی مکمل ادائیگی کے عزم کا اعادہ کیا،وفاقی سیکریٹری نے ہدایت کی کہ تقریب کے کامیاب انعقاد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور تیاریوں کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے، محفلِ شبینہ کی یہ روایت مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ برقرار رکھی جائے تاکہ عوام الناس اس بابرکت عشرے کی سعادتوں سے بھرپور استفادہ کر سکیں۔

    عمران خان کو علاج کیلیے چیف جسٹس انصاف دیں،کوٹ لکھپت سے قیدیوں کا خط

    پاک فوج کی کاوشوں سے قبائلی نوجوانوں کا تعلیمی مستقبل محفوظ، کیڈٹ کالج وانا میں کلاسز بحال

    ڈچ ائیر لائن کا اسرائیل کیلئے پروازیں بند کرنے کا اعلان

  • عمران خان کو علاج کیلیے چیف جسٹس انصاف دیں،کوٹ لکھپت سے قیدیوں کا خط

    عمران خان کو علاج کیلیے چیف جسٹس انصاف دیں،کوٹ لکھپت سے قیدیوں کا خط

    چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کو اسیرانِ کوٹ لکھپت جیل کا خط، عمران خان کو صحت کے معاملے پر انصاف فراہم کرنے کی اپیل کر دی

    خط میں کہا گیا کہ 2019 میں میاں نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کم ہوئے تو ہماری حکومت نے اُن کو ہسپتال منتقل کیا، ذاتی معالج کو رسائی دی، بیماری کے مطابق بہترین طبی سہولیات فراہم کیں اور اُن کے کہنے پر برطانیہ جانے کی اجازت بھی دی، نواز شریف سے ذاتی طور پر پوچھ سکتے ہیں،اب 2026 میں حکومت عمران خان کے علاج میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے، ذاتی معالج اور فیملی کو رسائی نہیں دی جا رہی، حکومت کو شرم کرنی چاہیے، پمز ہسپتال میں دوسرا انجکشن لگایا گیا تب بھی فیملی کو اطلاع نہیں دی گئی، چیف جسٹس پاکستان معاملے کو دیکھیں اور انصاف فراہم کریں، شاہ محمود قریشی اور ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت اسیران نے خط لکھا

  • او آئی سی ہنگامی اجلاس کا ایجنڈا فلسطین ہے اور اس میں افغانستان شامل نہیں،ترجمان دفتر خارجہ

    او آئی سی ہنگامی اجلاس کا ایجنڈا فلسطین ہے اور اس میں افغانستان شامل نہیں،ترجمان دفتر خارجہ

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان افغان عوام کے خلاف نہیں بلکہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کر رہا ہے،جبکہ او آئی سی ہنگامی اجلاس کا ایجنڈا فلسطین ہے اور اس میں افغانستان شامل نہیں-

    ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امیر قطر کی دعوت پر دوحا کا دورہ کیا، جس میں دونوں ممالک نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا،وزیراعظم اور امیر قطر کے درمیان اعلیٰ سطح کی بات چیت ہوئی اور قطر نے پاکستان کے دورے کی دعوت بھی قبول کر لی، دورے کے دوران افغانستان کے معاملات اور دفاع کے شعبے میں بھی تبادلہ خیال ہوا۔

    ترجمان نے کہا کہ پاکستان افغان عوام کے خلاف نہیں بلکہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کر رہا ہے اور دہشتگردی کے دستاویزی ثبوت اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں بھی پیش کیے جا چکے ہیں،قطر کی جانب سے پاک افغان مصالحت کی کوششیں خوش آئند ہیں، تاہم افغانستان کی جانب سے دھمکی آمیز بیانات افسوسناک ہیں ،پاکستان کی افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس طرح کی دھمکیوں کے مقابلے کے لیے مکمل تیار ہیں، افغانستان میں پاکستا نی شہریوں اور سفیروں کی سیکیورٹی کے حوالے سے پاکستان آگاہ ہے اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کی بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔

    وزیرِاعظم کی لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز شہید کے اہلخانہ سے ملاقات

    ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی اجلاس میں پاکستانی مؤقف پیش کرنے کے لیے سعودی عرب روانہ ہوئے ہیں، او آئی سی ہنگامی اجلاس کا ایجنڈا فلسطین ہے اور اس میں افغانستان شامل نہیں،ترجمان نے مغربی کنارے کو اسٹیٹ لینڈ میں تبدیل کرنے کے اسرائیلی اقدام کی مذمت اور واضح مخالفت بھی کی۔

    انہوں نے کہا کہ رواں ماہ سمجھوتا ایکسپریس کے حملے کی 19ویں برسی ہے، جس میں 70 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے پاکستان نے بھارتی حکومت کی سنگ دلی اور 4 مجرموں کی رہائی کی مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت، خصوصاً کشتواڑ ضلع میں 3 نوجوانوں کی شہادت کی بھی مذمت کی اور کہا کہ بھارت جعلی انکاؤنٹرز اور کسٹوڈیل کلنگز کی پالیسی پر عمل پیرا ہے پاکستان انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور اداروں کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کا سلسلہ جاری رکھے گا اور بھارت کو اپنے اعمال کا جوابدہ بنائے گا-

    ڈاکٹر طارق میمن کا تبادلہ : وفاقی آئینی عدالت نے واپڈا کو نوٹس جاری کردیا

    طاہر اندرابی نے برطانوی پارلیمنٹ میں عمران خان کے حقوق کی خلاف ورزی پر ہونے والی بات چیت پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عالمی انسانی حقوق کے معاہدات کا حصہ ہے اور اس طرح کے بیانات ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت ہیں، آخر میں آپریشن سوفٹ ریٹارٹ کی سالگرہ کو یادگار ملٹری واقعہ قرار دیا۔

  • وزیرِاعظم کی لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز شہید کے اہلخانہ سے ملاقات

    وزیرِاعظم کی لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز شہید کے اہلخانہ سے ملاقات

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن کے دوران وطن کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز کے گھر پہنچ کر شہید کی والدہ، اہلیہ اور بچوں سمیت لواحقین سے ملاقات کی اور ان کے لیے دعائیں کیں۔

    وزیرِ اعظم نے شہید کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اور ان کے بلند درجات اور اہلخانہ کے لیے صبر کی دعا بھی کی،انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز نے وطن کی حفاظت کے لیے ہمت و بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کی اور پوری قوم اپنے شہدا اور ان کے اہل خانہ پر فخر کرتی ہے،اس موقع پر وزیرِ اعظم نے شہید کے نام سے مانسہرہ میں ایک دانش اسکول کے قیام کا بھی اعلان کیا۔

    کینیڈا میں ایک اور سکھ رہنما کو قتل کی دھمکی ، بھارت کی عالمی دہشت گردی بے نقاب

    وفاقی وزراء عطا اللہ تارڑ، انجینئیر امیر مقام، سردار محمد یوسف، مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ، کیپٹن (ر) محمد صفدر، مرتضی جاوید عباسی اور شاہ جی گل آفریدی بھی موجود تھے۔

    میں نے جواب دینا ہوتا تو جہاز کی خریداری کو درست قرار دیتا،اسپیکر پنجاب اسمبلی

  • ڈاکٹر طارق میمن کا تبادلہ : وفاقی آئینی عدالت نے واپڈا کو نوٹس جاری کردیا

    ڈاکٹر طارق میمن کا تبادلہ : وفاقی آئینی عدالت نے واپڈا کو نوٹس جاری کردیا

    وفاقی آئینی عدالت نے ڈاکٹر طارق میمن کے واپڈا میں تبادلے کے کیس میں واپڈا کو نوٹس جاری کر دیا۔

    وفاقی آئینی عدالت میں ڈاکٹر طارق میمن کے واپڈا میں تبادلے کے کیس پر سماعت ہوئی،سماعت جسٹس حسن اظہر رضوی نے کی،دوران سماعت حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ ڈاکٹر طارق ہائی کوالیفائیڈ ہیں اور ان کے خلاف کوئی کرپشن یا لاپروائی کی شکایت موجود نہیں، کیا سزا دینے کے لیے ڈاکٹر کو حیدرآباد (80 بیڈ اسپتال) سے چترال (18 بیڈ اسپتال) منتقل کیا گیا، یا محکمہ کو ڈاکٹر کی خدمات سے مسئلہ تھا؟-

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ڈاکٹر براہ راست ہائیکورٹ رجوع کر سکتے تھے، اور سروس ٹریبونل سے رجوع کرنا چاہیے تھا،عدالت نے واپڈا کو آئندہ سماعت پر قانونی سوالات کے جوابات دینے کی ہدایت کی اور کیس کی مزید سماعت مقرر کر دی۔

    اسحاق ڈار او آئی سی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ

    دوسری جانب وفاقی آئینی عدالت نے مقتولہ مسرت بی بی کی قبر کشائی کے خلاف شوہر محمد علی کی درخواست مسترد کر دی اور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا،اس کیس کی جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا شوہر میں اتنی انسانیت نہیں تھی کہ تدفین کی اطلاع مقتولہ کی والدہ کو دی جاتی، اور والدہ زبیدہ بی بی کو خدشہ ہے کہ شوہر نے بیٹی کا قتل کیا۔

    سیاسی استحکام کے لیے مشترکہ کاوشیں ضروری ہیں، پاکستان گورننس فورم

    وکیل شوہر نے کہا کہ مؤکل کے خلاف کوئی ایف آئی آر درج نہیں، جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ آیا ایف آئی آر کٹنے نہیں دی گئی؟ تاہم عدالت نے کہا کہ والدہ کی خواہش، قانونی تقاضوں اور شفاف تحقیقات کو مدنظر رکھتے ہوئے قبر کشائی کے ہائیکورٹ کے حکم کو برقرار رکھا جائے گا۔

  • اسحاق ڈار او آئی سی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ

    اسحاق ڈار او آئی سی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ

    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار او آئی سی اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد سے سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں-

    وزارت خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحق ڈار اسلام آباد سے سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں تاکہ تنظیم تعاون اسلامی (OIC) کے ایگزیکٹو کمیٹی کے اوپن اینڈڈ ایکسٹرا آرڈینری وزارتی اجلاس میں جدہ میں شرکت کر سکیں، جو 26 تا 28 فروری 2026 تک جاری رہے گا،وزیر خارجہ اس موقع پر او آئی سی رکن ممالک کے ہم منصبوں سے باہمی ملاقاتیں بھی کریں گے اس کے علاوہ دورے کے دوران وہ مکہ اور مدینہ مکرمہ کی مختصر زیارات بھی انجام دیں گے۔

    سیاسی استحکام کے لیے مشترکہ کاوشیں ضروری ہیں، پاکستان گورننس فورم

    وفاقی آئینی عدالت کا ٹیکس چھاپوں سے متعلق اہم فیصلہ جاری

    افغانستان میں عالمی دہشتگرد نیٹ ورکس کی موجودگی سے خطے کی سیکیورٹی کو لاحق خطرات برقرار ہیں، روس کا انتباہ

  • سیاسی استحکام کے لیے مشترکہ کاوشیں ضروری ہیں، پاکستان گورننس فورم

    سیاسی استحکام کے لیے مشترکہ کاوشیں ضروری ہیں، پاکستان گورننس فورم

    وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ڈیٹا پر مبنی ترقی، مختلف سطح پر گورننس نظام اور بااختیار مقامی حکومتیں شفاف اور مؤثر گورننس کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہیں-

    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاکستان گورننس فورم 2026 کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک میں بہتر گورننس، شفافیت اور قانونی اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ بعض اختیارات کمیٹی کے سپرد کر دیے گئے ہیں اور فورم ملک میں ترقی اور بہتر گورننس کے فروغ کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، جمہوری نظام میں پارلیمان کا کردار اہم ہے اور سیاسی استحکام کے لیے مشترکہ کاوشیں ضروری ہیں۔

    وفاقی آئینی عدالت کا ٹیکس چھاپوں سے متعلق اہم فیصلہ جاری

    وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ڈیٹا پر مبنی ترقی، مختلف سطح پر گورننس نظام اور بااختیار مقامی حکومتیں شفاف اور مؤثر گورننس کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہیں انہوں نے اڑان پاکستان پروگرام کے فائیو ایز اور اہم قومی موضوعات پر پارلیمان میں بحث کی ضرورت پر بھی زور دیا، انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے فوڈ سیکیورٹی خطرے میں ہے، انسانی وسائل کی ترقی اور ای گورننس کے فروغ کے اقدامات ملک کی مجموعی ترقی کے لیے اہم ہیں فورم میں قانون سازی، شفافیت اور ترقی کے لیے اجتماعی کردار ادا کرنے پر زور دیا گیا۔

    افغانستان میں عالمی دہشتگرد نیٹ ورکس کی موجودگی سے خطے کی سیکیورٹی کو لاحق خطرات برقرار ہیں، روس کا انتباہ

  • وفاقی آئینی عدالت کا ٹیکس چھاپوں سے متعلق اہم فیصلہ جاری

    وفاقی آئینی عدالت کا ٹیکس چھاپوں سے متعلق اہم فیصلہ جاری

    وفاقی آئینی عدالت نے ٹیکس چھاپوں سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئےحکام کو وسیع اختیارات تفویض کر دیئے ،فیصلہ جسٹس عامر فاروق نے جاری کیا-

    جسٹس عامر فاروق کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا کہ چھاپہ مارنے کے لیے ٹیکس دہندہ کے خلاف پہلے سے کسی مقدمے کا چلنا ضروری نہیں، ٹیکس حکام کسی بھی وقت اور بغیر پیشگی نوٹس کسی بھی مقام پر چھاپہ مار سکتے ہیں،اس فیصلے کے بعد اب ٹیکس حکام کے لیے کارروائی کرنا پہلے سے زیادہ آسان ہو گیا ہے۔

    عدالت نے یہ مؤقف مسترد کر دیا کہ بغیر کیس کے چھاپہ غیر قانونی تصور کیا جائےپارلیمنٹ نے ٹیکس قوانین کے مؤثر نفاذ کے لیے حکام کو وسیع اختیارات تفویض کیے ہیں اور عدالت قانون میں اپنی طرف سے کوئی ایسی شرط شامل نہیں کر سکتی جو پارلیمنٹ نے واضح طور پر درج نہ کی ہو۔

    افغانستان میں عالمی دہشتگرد نیٹ ورکس کی موجودگی سے خطے کی سیکیورٹی کو لاحق خطرات برقرار ہیں، روس کا انتباہ

    عدالت نے فیصلے میں ہدایت جاری کی کہ متعلقہ کمشنر کو تحریری طور پر واضح کرنا ہوگا کہ کس قانون کی مبینہ خلاف ورزی کی بنیاد پر چھاپہ مارا جا رہا ہے ٹیکس حکام کمپیوٹرز، دستاویزات اور اکاؤنٹس کو قبضے میں لینے کے مکمل طور پر مجاز ہیں، بشرطیکہ کارروائی قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کی جائے۔

    ڈچ ائیر لائن کا اسرائیل کیلئے پروازیں بند کرنے کا اعلان