Baaghi TV

Category: اسلام آباد

  • پاکستان کو نقصان پہنچانےکا افغانستان کا دعویٰ بھارتی پراکیسز کاپروپیگنڈہ

    پاکستان کو نقصان پہنچانےکا افغانستان کا دعویٰ بھارتی پراکیسز کاپروپیگنڈہ

    وزیراعظم شہباز شریف کےترجمان مشرف زیدی کا کہنا ہے کہ پاک۔افغان سرحد پر جاری کشیدگی کے حوالے سے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق الحمدللہ نہ تو کسی پاکستانی چوکی پر قبضہ کیا گیا ہے اور نہ ہی کسی فوجی تنصیب کو نقصان پہنچا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلااشتعال جارحیت کے جواب میں پاکستانی فورسز نے موثر اور فوری کارروائی کرتے ہوئے سرحد پار موجود حملہ آور عناصر کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔

    ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے کی گئی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا گیا، جس کے نتیجے میں دشمن کو جانی و مالی نقصانات اٹھانا پڑے۔ پاکستانی سیکیورٹی ادارے مکمل الرٹ ہیں اور سرحدی علاقوں میں نگرانی کا نظام مزید سخت کر دیا گیا ہے۔سیکیورٹی حکام نے واضح کیا ہے کہ اب تک کسی بھی پاکستانی فوجی کے شہید یا اغوا ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایسے تمام دعوے بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیے گئے ہیں جن میں پاکستانی چوکیوں کو نقصان پہنچانے یا اہلکاروں کے اغوا کا ذکر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پروپیگنڈا بھارت کے حمایت یافتہ عناصر کی جانب سے پھیلایا جا رہا ہے تاکہ صورتحال کو غلط رنگ دیا جا سکے۔

    اعلیٰ عسکری حلقوں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان کی خودمختاری اور سرحدی سالمیت پر کسی بھی قسم کی جارحیت کا جواب فوری اور مؤثر انداز میں دیا جائے گا۔ حکام کے مطابق افواجِ پاکستان ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں اور قومی دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔سیکیورٹی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں ذمہ دارانہ رپورٹنگ اور مصدقہ اطلاعات کی اشاعت نہایت ضروری ہے تاکہ افواہوں اور دشمن کے پروپیگنڈے کا سدباب کیا جا سکے۔حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ غیر مصدقہ خبروں پر کان نہ دھریں اور صرف مستند ذرائع سے جاری کردہ معلومات پر یقین کریں۔

  • ذبیح اللہ مجاہد کی جھوٹی ٹویٹ،پروپیگنڈہ بے نقاب

    ذبیح اللہ مجاہد کی جھوٹی ٹویٹ،پروپیگنڈہ بے نقاب

    افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے پروپیگنڈا کیا گیا ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر غیر مصدقہ اور اشتعال انگیز دعویٰ کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ ڈیورنڈ لائن کے ساتھ بڑے لیزر یونٹس نے کارروائیاں شروع کر دی ہیں اور رات کے وقت ہر دشمن کی نقل و حرکت کو نشانہ بنایا جائے گا۔ اس بیان کے ذریعے ایک جارحانہ اور فیصلہ کن فوجی مہم کا تاثر دینے کی کوشش کی گئی ہے۔

    حقیقت:
    یہ دعویٰ مبالغہ آمیز، اشتعال انگیز اور معتبر شواہد سے محروم ہے۔
    ڈیورنڈ لائن کے ساتھ کسی بڑے پیمانے پر لیزر یونٹس کی کارروائیوں کے آغاز کی کوئی آزاد یا غیر جانبدار تصدیق موجود نہیں ہے۔
    ٹوئٹ میں آپریشنل تفصیلات، جغرافیائی محل وقوع، بصری ثبوت یا کسی تیسرے فریق کی توثیق فراہم نہیں کی گئی جو اس دعوے کی تصدیق کر سکے۔
    استعمال کی گئی زبان نہایت جنگجو اور نفسیاتی نوعیت کی ہے، جس کا مقصد حقائق پیش کرنے کے بجائے طاقت کا تاثر دینا اور خوف پیدا کرنا محسوس ہوتا ہے۔
    اس قسم کی پیغام رسانی بظاہر بیانیے کو شدت دینے، عوامی رائے پر اثر انداز ہونے اور معلوماتی جنگ (انفارمیشن وارفیئر) کا حصہ بننے کے لیے کی جا رہی ہے، نہ کہ زمینی حقائق کی تصدیق کے لیے۔

    نتیجہ:

    ذبیح اللہ مجاہد کا حالیہ ٹوئٹ ایک اور غیر مصدقہ پروپیگنڈا کی مثال ہے۔ ڈیورنڈ لائن کے ساتھ بڑے پیمانے پر لیزر یونٹس کی رات کے وقت کارروائیوں کے دعوے کے حق میں کوئی معتبر ثبوت موجود نہیں۔

  • گیدڑ بھبکیاں دفن،افغان چوکیوں پر پاک فوج کا قبضہ بھگوڑوں کی بزدلی کی نئی داستان

    گیدڑ بھبکیاں دفن،افغان چوکیوں پر پاک فوج کا قبضہ بھگوڑوں کی بزدلی کی نئی داستان

    سرحدی علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی مؤثر اور بروقت کارروائی کے نتیجے میں شدت پسند عناصر کے ٹھکانے مسمار کر دیے گئے جبکہ متعدد اہم چوکیوں کا کنٹرول حاصل کر لیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے پیشہ ورانہ مہارت اور حکمت عملی کے تحت آپریشن کرتے ہوئے دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ عناصر جو سوشل میڈیا اور خفیہ پیغامات کے ذریعے بڑے بڑے دعوے کر رہے تھے، پاک فوج کی پیش قدمی کے سامنے زیادہ دیر ٹھہر نہ سکے۔ کارروائی شروع ہوتے ہی متعددافغان طالبان اہلکارموقع سے فرار ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں کئی شدت پسند مارے گئے۔ علاقہ مکینوں نے سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کو سراہا ہے،دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق حالیہ کارروائی نے واضح کر دیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور قربانیاں ملک میں امن و استحکام کی ضمانت ہیں۔

  • افغان طالبان کی سرحد پر بلا اشتعال فائرنگ، پاکستان کا فوری اور سخت جواب

    افغان طالبان کی سرحد پر بلا اشتعال فائرنگ، پاکستان کا فوری اور سخت جواب

    ‎خیبر پختونخوا میں پاکستان-افغانستان درمیانی سرحد پر افغان طالبان کی فورسز نے بدھ کی شام کو متعدد مقامات پر بلا اشتعال فائرنگ کا آغاز کیا، جس کا پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے فوری، منظم اور انتہائی مؤثر جواب دیا ہے۔ یہ جارحیت چترال، خیبر، مومند، کُرم اور باجوڑ کے حساس سیکٹرز میں کی گئی، جہاں پاک فوج اور سرحدی دستوں نے طالبان کی غلط فہمی کو ختم کرنے کے لیے سخت کارروائی کی۔
    ابتدائی رپورٹوں کے مطابق افغان فریق کو شدید جانی و مالی نقصان پہنچا ہےبھاری تعداد میں اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے جبکہ ان کی متعدد چوکیاں، اسلحہ اور دیگر آلات مکمل طور پر تباہ کر دیے گئے۔ پاکستانی فورسز کی پیشہ ورانہ حکمت عملی نے سرحد کی حفاظت کو مضبوط بنایا ہے، اور کوئی بھی جارحانہ اقدام برداشت نہیں کیا جائے گا۔

  • 
گلشن اقبال میں پیٹرول پمپ ڈکیتی ناکام، ایک ملزم گرفتار، ساتھی فرار

    
گلشن اقبال میں پیٹرول پمپ ڈکیتی ناکام، ایک ملزم گرفتار، ساتھی فرار

    ‎کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 7 میں پیٹرول پمپ پر ڈکیتی کی واردات کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
    ‎پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح ملزمان نے پیٹرول پمپ کے کیشیئر سے نقد رقم چھینی اور فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکاروں نے تعاقب شروع کیا اور حکمت عملی کے تحت ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
    ‎ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی شناخت نبیل کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول اور گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
    ‎ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ فرار ملزم فہیم عائشہ منزل کا رہائشی ہے اور دونوں ملزمان نے ڈکیتی کا منصوبہ عائشہ منزل کے ایک ہوٹل میں بیٹھ کر تیار کیا تھا۔
    ‎پولیس حکام کے مطابق فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

  • ژوب میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، مزید 10 دہشتگرد ہلاک: آئی ایس پی آر

    ژوب میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، مزید 10 دہشتگرد ہلاک: آئی ایس پی آر

    ‎پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے مزید 10 دہشتگرد ہلاک کر دیے۔
    ‎آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 24 فروری 2026 کو ژوب میں ہونے والے ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں آٹھ بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے خوارج مارے گئے تھے، جس کے بعد 25 فروری کو علاقے میں جامع سرچ اور سینیٹائزیشن آپریشن شروع کیا گیا۔
    ‎بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مختلف راستوں پر چھپے دہشتگردوں کا سراغ لگا کر ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران مزید 10 خوارج ہلاک ہوئے۔
    ‎کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے عناصر علاقے میں متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
    ‎آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ قومی ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپکس کمیٹی کی منظوری سے جاری انسداد دہشتگردی مہم “عزمِ استحکام” کے تحت سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

  • خواجہ آصف کا پی ٹی آئی پر تنقیدی بیان: "جماعت بانی کو جیل میں رکھنا چاہتی ہے”

    خواجہ آصف کا پی ٹی آئی پر تنقیدی بیان: "جماعت بانی کو جیل میں رکھنا چاہتی ہے”

    ‎وزیر دفاع خواجہ آصف نے جمعرات کو کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) میں پارٹی کے بانی ہی واحد ترجیح ہیں، اور باقی سب کچھ “بے معنی” ہے۔
    ‎سوشل میڈیا پیغام میں آصف نے خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید کی کہ وہ بانی کی رہائی پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں، لیکن دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے یا پولیس کے جنازوں میں شریک ہونے میں ناکام نظر آتی ہے۔
    ‎انہوں نے روزانہ کی بنیاد پر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں، فائرنگ سے ہلاکتوں، اور عوامی تحفظ کی نظراندازی کی مثالیں دی۔
    ‎خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کئی دھڑوں میں تقسیم ہو چکی ہے، لیکن تمام گروپ ایک نقطے پر متفق ہیں: پارٹی کے بانی کو اندر رکھنا۔
    ‎انہوں نے پارٹی کے اندرونی اختلافات سے فائدہ اٹھانے والے یوٹیوبرز کے بڑھتے ہوئے رجحان پر بھی تبصرہ کیا۔

  • پنجاب اسمبلی میں 10 ارب روپے کے طیارے پر ہنگامہ، اپوزیشن کا احتجاج

    پنجاب اسمبلی میں 10 ارب روپے کے طیارے پر ہنگامہ، اپوزیشن کا احتجاج

    ‎پنجاب اسمبلی میں صوبائی حکومت کے نئے ہوائی جہاز کے معاملے پر ہنگامہ دیکھنے میں آیا۔ وقفہ سوالات کے دوران محکمہ اطلاعات کے امور زیر بحث آئے، لیکن ماحول اس وقت کشیدہ ہو گیا جب پیپلز پارٹی کی رکن شازیہ عابد نے سوال کیا کہ وزیر اعلیٰ راجن پور کے دورے کے لیے 11 ارب روپے کے جہاز کا استعمال کریں گی؟
    ‎وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے جواب دیا کہ بلاول بھٹو سندھ حکومت کے جہاز پر جا سکتے ہیں، یہ پنجاب حکومت کا جہاز ہے اور ان کی مرضی ہے۔
    ‎وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے نیا طیارہ تقریباً 10 ارب روپے میں خریدا گیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی نے اس کی ضرورت اور خریداری کی مد کے بارے میں سوال کیا، جس پر اپوزیشن اراکین نے احتجاجاً کاغذی جہاز ایوان میں لہرائے۔
    ‎اسپیکر نے کہا کہ جواب دینا ہوتا تو خریداری کو درست قرار دیتا، تاہم یہ میرا کام نہیں۔ اپوزیشن نے عمران خان کی صحت اور قید پر بھی بات کی، جس پر رانا ارشد نے کہا کہ تنقید کرنے والوں کو اپنے دور کی کارکردگی بھی دیکھنی چاہیے۔
    ‎حکومتی رکن احسن رضا نے بانی پی ٹی آئی کو نشئی قیدی کہا، جس پر ایوان غیر پارلیمانی القابات سے گونج اٹھا۔ اسپیکر نے فوری طور پر غیر پارلیمانی الفاظ حذف کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ قائدین کے خلاف غلط الفاظ استعمال نہیں کیے جا سکتے۔

  • رویت ہلال ریسرچ کونسل کی عیدالفطر سے متعلق پیشگوئی

    رویت ہلال ریسرچ کونسل کی عیدالفطر سے متعلق پیشگوئی

    لاہور:رویت ہلال ریسرچ کونسل نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات 19 مارچ 2026ء کی شام شوال کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں، جس کے باعث پاکستان میں عیدالفطر ہفتہ 21 مارچ 2026ء کو ہونے کی توقع ہے۔

    کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کے مطابق نیا چاند 19 مارچ کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 23 منٹ پر پیدا ہوگا تاہم اسی روز غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر رویت کے لیے درکار 19 گھنٹوں سے کم یعنی 13 گھنٹوں سے بھی کم ہوگی۔

    انہوں نے بتایا کہ غروب شمس اور غروب قمر کے درمیان فرق جو کم از کم 40 منٹ ہونا ضروری ہوتا ہے وہ کراچی میں 26 منٹ جبکہ پشاور میں 30 منٹ رہے گا اس لیے مطلع صاف ہونے کی صورت میں بھی چاند کی رویت ننگی آنکھ، دوربین یا ٹیلی سکوپ سے ممکن نہیں، شوال 1447ھ کا آغاز رمضان المبا رک کے 30 روز مکمل ہونے کے بعد ہفتہ 21 مارچ 2026 سے ہوگا اور اسی روز ملک بھر میں عیدالفطر منائے جانے کا امکان ہے-

    جیفری ایپسٹین کے ساتھ تعلق بڑی غلطی ،بل گیٹس نے فلاحی تنظیم کے عملے سے معذرت کرلی

    نرخنامہ ردی کی ٹوکری میں قصابوں کی ہڑتال سے شہر یرغمال

    آئینی عدالت نے سیکرٹری دفاع کیخلاف توہین عدالت کی کاروائی روک دی

  • آئینی عدالت نے سیکرٹری دفاع کیخلاف توہین عدالت کی کاروائی روک دی

    آئینی عدالت نے سیکرٹری دفاع کیخلاف توہین عدالت کی کاروائی روک دی

    وفاقی آئینی عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو سیکرٹری دفاع کے خلاف توہین عدالت کارروائی سے روک دیا۔

    چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے لاپتہ افراد کیس میں حکام کے خلاف کارروائی کے فیصلے پر اپیل کی سماعت کی،وفاقی آئینی عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو سیکرٹری دفاع کے خلاف توہین عدالت کارروائی سے روک دیا،عدالت نے سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر، ایس ایچ او تھانہ گولڑہ کیخلاف کارروائی پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے سیکرٹری دفاع اور دیگر افسران کی اپیلیں سماعت کیلئے منظور کر لیں، جسٹس باقر نجفی نے استفسار کہا کہ افسران کے خلاف کارروائی کا حکم کس بنیاد پر دیا گیا؟ کیا تعین ہوگیا تھا کہ لاپتہ شخص سرکاری تحویل میں ہے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور دگل نے کہا کہ عدالت کے پاس ایسا کوئی مواد نہیں تھا جس سے یہ تعین ہوتا، عدالت میں لاپتہ شخص کے اہلخانہ نے سرکاری تحویل میں ہونے کا بیان حلفی دیا تھا، متعلقہ افسران نے جوابی حلف نامے بھی دیئے تھے کہ لاپتہ شخص سرکاری تحویل میں نہیں۔

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ عدالت نے حبس بیجا کے کیس میں افسران کیخلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دیا، محکمانہ کارروائی نہ ہونے پر توہین عدالت کی کارروائی بھی جاری ہے، حبس بیجا کے کیس میں ہائیکورٹ اس نوعیت کا حکم نہیں دے سکتی، افسران کی انٹراکورٹ اپیل ہائی کورٹ نے ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کی،بعدازاں آئینی عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہری ساجد الرحمان کی سرکاری تحویل سے رہائی اور افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا