Baaghi TV

Category: اسلام آباد

  • اقوام متحدہ کا سلامتی کونسل  اجلاس:پاکستان کی مغربی کنارے میں اسرائیل کے حالیہ اقدامات کی سخت مذمت

    اقوام متحدہ کا سلامتی کونسل اجلاس:پاکستان کی مغربی کنارے میں اسرائیل کے حالیہ اقدامات کی سخت مذمت

    نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے مغربی کنارے میں اسرائیل کے حالیہ اقدامات کی سخت مذمت کی ہے۔

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے فلسطین سے متعلق بریفنگ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئےاسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے میں کنٹرول کے دائرہ کار میں توسیع، جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں، غیر قانونی آبادکاری کی سرگرمیاں اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی حیثیت تبدیل کرنے کی کوششیں قابلِ مذمت ہیں،مذکورہ اسرائیلی اقدامات کو فوری طور پر روکا اور واپس لیا جانا چاہیے۔

    وزیرِ خارجہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 کے فریم ورک کے تحت ’بورڈ آف پیس‘ مؤثر پیش رفت کا باعث بنے گا، جس کے نتیجے میں مستقل جنگ بندی، انسانی امداد میں نمایاں اضافہ اور غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے عملی اقدامات سامنے آئیں گے۔

    انہوں نے زور دیا کہ فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کا حصول ایک قابلِ اعتماد اور وقت کے تعین شدہ سیاسی عمل کے ذریعے یقینی بنایا جانا چاہیے، جو بین الاقوامی قانونی جواز اور متعلقہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہو اس عمل کا اختتام 1967ء سے قبل کی سرحدوں پر مبنی، آزاد، خودمختار اور جغرافیائی طور پر منسلک ریاستِ فلسطین کے قیام پر ہونا چاہیے، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

    پاکستان نے ایک بار پھر واضح کیا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے 2 ریاستی حل ہی واحد قابلِ عمل راستہ ہے، اور عالمی برادری کو فوری، مؤثر اور اجتماعی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ خونریزی کا خاتمہ اور مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا استحکام یقینی بنایا جا سکے۔

  • عطا اللہ تارڑ کی بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے خبروں کی سخت تردید

    عطا اللہ تارڑ کی بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے خبروں کی سخت تردید

    وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ کسی ڈیل یا رعایت کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے-

    سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر شئیر کئے گئے اپنے پیغام میں وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ عمران خان کے حوالے سے نا کوئی ڈیل ہے اور نا ہی کوئی ڈھیل، کسی بھی قسم کی رعایت کا تاثر دینا بالکل غلط ہے،عمران خان عدالتوں سے سزا یافتہ مجرم ہیں اور رعایت کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں، ان خبروں میں کوئی حقیقت نہیں۔

    سہیل آفریدی کی ٹک ٹاک بنوانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل،صارفین کی شدید تنقید

    چھوٹو گینگ کیس:رمضان میں ورلڈکپ جیتنے کے ذکر پراور منگل کی تاریخ پر دلچسپ مکالمہ

    پی ایچ ایف صدر مستعفیٰ،کپتان پر دو سال کی پابندی عائد کر دی

  • چھوٹو گینگ کیس:رمضان میں ورلڈکپ جیتنے کے ذکر پراور منگل کی تاریخ پر دلچسپ مکالمہ

    چھوٹو گینگ کیس:رمضان میں ورلڈکپ جیتنے کے ذکر پراور منگل کی تاریخ پر دلچسپ مکالمہ

    اسلام آباد: چھوٹو گینگ کے سربراہ سمیت دیگر ملزمان کی سزاوں کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی-

    سپریم کورٹ میں بدنام زمانہ چھوٹو گینگ کے سربراہ غلام رسول سمیت دیگر ملزمان کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر سماعت جسٹس ملک شہزاد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کی۔

    شہزاد نے ریمارکس دیے کہ سزائے موت کا مقدمہ 2 رکنی بینچ نہیں سن سکتا،جس پر پروسیکیوٹر رائے اختر حسین نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ مقدمہ مشہور چھوٹو گینگ کا ہے،جسٹس شہزاد احمد ملک نے ریمارکس دیے کہ چھوٹو گینگ تو پنجاب میں بڑا مشہور تھا، ویسے اب تو سی سی ڈی نے سب ختم کر دیا ہے اور سی ٹی ڈی والے تو مقدمات لڑنے والے وکیل عمران کو بھی لے گئے تھے۔

    وکیل سردار عثمان کھوسہ نے کہا کہ میں بھی چھوٹو گینگ کی طرف سے پیش ہو رہا ہوں تاہم محفوظ ہوں وکیل نے استدعا کی کہ کیس کی اگلی سماعت منگل کے روز کی جائے،جسٹس شہزاد احمد ملک نے استفسار کیا کہ منگل کی تاریخ مانگ رہے ہیں استخارہ تو نہیں کرکے آئے؟

    وکیل سردار عثمان نے کہا کہ منگل نہیں تو رمضان کی کوئی تاریخ دے دیں، بابرکت مہینہ ہے اسی مہینے ورلڈ کپ جیتا تھا جسٹس عقیل احمد عباسی نے ریمارکس دیے کہ اس ورلڈ کپ کا ذکر نہ کیا کریں، جسٹس ملک شہزاد نے ریمارکس دیے کہ کچھ لوگوں کو اس ورلڈ کپ کا ذکر ناگوار گزرتا ہے-

    وکیل چھوٹو گینگ نے کہا کہ چمپیئنز ٹرافی بھی رمضان میں جیتی گئی تھی،جسٹس ملک شہزاد نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ پہلے تو نہیں اٹھائے گئے، ایسا نہ ہو اب کچھ ہو جائے،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 7 اپریل تک ملتوی کر دی-

    واضح رہے کہ چھوٹو گینگ کے سربراہ غلام رسول سمیت 4 ملزمان نے اپنی سزاؤں کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔

  • صحافی مطیع اللہ جان کے خلاف کیس میں اہم پیشرفت

    صحافی مطیع اللہ جان کے خلاف کیس میں اہم پیشرفت

    اسلام آباد: سینئر صحافی مطیع اللہ جان کے خلاف منشیات و دہشت گردی کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے-

    کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس نے کی اسلام آباد پولیس نے فرانزک رپورٹ کی کاپی اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروا دی ہے، جس کے مطابق مبینہ طور پر ریکور شدہ آئس کی فرانزک رپورٹ نیگیٹیو آ گئی ہے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برآمد کردہ مواد آئس نہیں ہے، مقدمے میں منشیات کا چارج فریم ہو سکتا ہے یا نہیں ؟ اس حوالے سے عدالت نے معاملہ ٹرائل کورٹ کو بھجوا دیا۔

  • ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلوں پر نوٹس جاری

    ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلوں پر نوٹس جاری

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں متنازع ٹویٹس کیس میں ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کے خلاف دائر اپیلوں پر عدالت نے نوٹس جاری کر دیے۔

    جسٹس محمد آصف نے کیس کی سماعت کی، جبکہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی جانب سے فیصل صدیقی، زینب جنجوعہ اور دیگر وکلا عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے سزا معطلی کی درخواستوں پر بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی سے جواب طلب کر لیا۔

    دورانِ سماعت فیصل صدیقی ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ ٹرانسفر کی درخواست ابھی زیر التوا تھی مگر ٹرائل کورٹ نے فیصلہ سنا دیا 2 گواہوں کے بیانات ملزمان کی غیر موجودگی میں ریکارڈ کیے گئے،یہ بھی عجیب ہوا کہ فیصلہ آنے کے بعد ٹرائل جج نے اس میں سے ایک پیراگراف نکال دیا سزا دینی ہے تو 10 دفعہ دے دیں، لیکن ٹرائل تو مکمل اور شفاف ہونا چاہیے۔

    جسٹس محمد آصف نے ریمارکس دیے کہ نوٹس جاری کر رہے ہیں، پیپر بکس آجائیں فیصل صدیقی نے استدعا کی کہ سزا معطلی کی درخواست پر قریب کی تاریخ مقرر کی جائے، وہ کراچی سے آتے ہیں، اس لیے جب وہ اسلام آباد آئیں اسی دن کی تاریخ دی جائے۔

    جسٹس محمد آصف نے استفسار کیا کہ آپ کب آئیں گے؟ اس پر فیصل صدیقی نے کہا کہ پیر یا منگل کی تاریخ رکھ لی جائے،عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ کو تاریخ مل جائے گی، بعد ازاں عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی۔

  • اسلام آباد مسجد  حملہ: 36 شہدا کے ورثا میں 50، 50 لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم

    اسلام آباد مسجد حملہ: 36 شہدا کے ورثا میں 50، 50 لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم

    اسلام آباد مسجد حملے میں ہونے والے36 شہدا کے ورثا میں 50، پچاس لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کئے گئے-

    وزیراعظم آفس کے پریس ونگ کے مطابق خدیجۃالکبریٰ امام بارگاہ ترلائی، اسلام آباد پر 6 فروری کو ہونے والے دہشتگرد حملے میں شہید ہونے والوں کے اہلِخانہ کو وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے اعلان کردہ امدادی رقوم کے چیک پیش کر دیئے گئے۔

    اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے 36 شہدا کے ورثا کو امدادی چیک ان کی رہائش گاہوں تک پہنچا دیئے گئے ہیں، جبکہ تونسہ شریف، تلہ گنگ، استور اور اسکردو سے تعلق رکھنے والے مزید 4 شہدا کے لواحقین کو بھی چیک بھجوائے جا رہے ہیں۔

    ہر شہید کے ورثا کو 50 لاکھ روپے مالیت کا چیک دیا گیا ہےوزیراعظم محمد شہباز شریف نے 11 فروری کو ترلائی امام بارگاہ کے دورے کے موقع پر ہر شہید کے اہلِخانہ کے لیے 50 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا تھا، جس پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے۔

  • پی ٹی آئی میں کوئی بھی عمران خان کی رہائی نہیں چاہتا, خواجہ آصف

    پی ٹی آئی میں کوئی بھی عمران خان کی رہائی نہیں چاہتا, خواجہ آصف

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں کوئی بھی بانی عمران خان کی رہائی نہیں چاہتا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان اڈیالہ جیل میں آنکھ کے مرض کے باعث زیرِ علاج ہیں، جس پر سیاسی بحث جاری ہے۔
    ‎خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی قیادت، رشتے دار اور سوشل میڈیا سرگرم کارکن نہیں چاہتے کہ بانی رہا ہوں، کیونکہ پی ٹی آئی کی وجہ سے ان کی سیاسی اور معاشی دکانداری چل رہی ہے اور وہ اسے بند نہیں ہونے دیں گے۔
    ‎وزیر دفاع نے مزید کہا کہ بانی کے پاس کوئی ووٹ نہیں، ووٹوں کا مالک اندر ہے، اور موجودہ قیادت اس کی کوئی اہمیت نہیں دیتی۔

  • اسلام آباد ایئرپورٹ پر خاتون مسافر سے ساڑھے چار کلو منشیات برآمد

    اسلام آباد ایئرپورٹ پر خاتون مسافر سے ساڑھے چار کلو منشیات برآمد

    ‎اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے خاتون مسافر سے ساڑھے چار کلو گرام منشیات برآمد کر لی ہے۔ خاتون شارجہ سے دوحہ کے راستے اسلام آباد پہنچی تھی اور دوران تلاشی اس کے ٹرالی بیگ کے خفیہ خانوں سے منشیات برآمد ہوئی۔
    ‎ابتدائی تفتیش میں خاتون نے انکشاف کیا کہ اس نے یہ منشیات دوحہ میں ایک نائجیرین شہری سے حاصل کی تھیں۔ اے این ایف نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایئرپورٹ کے باہر موجود اس نیٹ ورک کے مقامی ہینڈلر کو بھی گرفتار کر لیا۔
    ‎حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ اس بین الاقوامی اسمگلنگ نیٹ ورک کے دیگر کارندوں تک پہنچا جا سکے۔

  • عمران خان کی بینائی سے متعلق خبریں  بے بنیاد تھی، وزیر قانون

    عمران خان کی بینائی سے متعلق خبریں بے بنیاد تھی، وزیر قانون

    
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے عمران خان کی بینائی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو غلط اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے پر جلد بازی میں معلومات شائع کی گئیں۔
    اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت اور بینائی کے حوالے سے سامنے آنے والی رپورٹس مکمل حقائق پر مبنی نہیں تھیں۔ ان کے مطابق عمران خان نے خود بتایا کہ ان کی ایک آنکھ کی بینائی تقریباً 85 فیصد متاثر ہوئی تھی۔
    ‎وزیر قانون کا کہنا تھا کہ خبروں میں یہ پہلو نظر انداز کیا گیا کہ بینائی کی بحالی کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی ایک آنکھ کی بینائی 6/6 ہے، جو ان کی عمر کے لحاظ سے غیر معمولی طور پر بہتر سمجھی جاتی ہے، جبکہ دوسری آنکھ کی بینائی تقریباً 70 فیصد ہے۔
    ‎اعظم نذیر تارڑ نے زور دیا کہ صحت سے متعلق معاملات رپورٹ کرتے وقت مکمل معلومات اور تصدیق کو یقینی بنایا جانا چاہیے تاکہ غلط تاثر پیدا نہ ہو۔

  • بانی پی ٹی آئی ڈیل پر تیار نہیں، ہٹ دھرمی جاری، رانا ثناء اللہ

    بانی پی ٹی آئی ڈیل پر تیار نہیں، ہٹ دھرمی جاری، رانا ثناء اللہ

    وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے انکشاف کیا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ ڈیل کے لیے اب تک دو بار سنجیدہ کوششیں کی جا چکی ہیں، لیکن وہ کسی بھی حل پر آمادہ نہیں ہیں۔
    ‎انہوں نے بتایا کہ پہلی کوشش محسن نقوی اور علی امین گنڈا پور نے 26 نومبر کے احتجاج سے پہلے اور بعد میں کی، جبکہ دوسری کوشش بیرون ملک سے آئے چند قریبی ساتھیوں نے کی۔ ایک موقع پر بانی پی ٹی آئی ڈیل پر راضی بھی ہوئے، لیکن بعد میں اپنے فیصلے سے پیچھے ہٹ گئے۔
    ‎رانا ثناء اللہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ہٹ دھرمی اس قدر ہے کہ ان کی شرائط کسی کے لیے بھی قابل قبول نہیں، کیونکہ وہ کہتے ہیں "آپ میری جگہ آ جائیں اور میں آپ کی جگہ آ جاتا ہوں”۔ مشیر سیاسی امور نے کہا کہ جب تک بانی پی ٹی آئی کو یہ احساس نہیں ہوگا کہ ملک میں کوئی انقلاب نہیں آرہا، تب تک کسی تیسرے اقدام کا کوئی فائدہ نہیں۔
    ‎انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا مقصد ملاقاتیں یا علاج نہیں بلکہ سیاسی ایشو بنا کر ملک میں افراتفری پھیلانا ہے۔ عسکری قیادت کے حوالے سے انہوں نے واضح کیا کہ قیادت کا کوئی ذاتی سیاسی ایجنڈا نہیں، وہ صرف اپنے معاملات میں مداخلت نہ ہونے کی خواہش رکھتے ہیں اور انہیں سیاستدانوں کے مذاکرات سے کوئی مسئلہ نہیں۔