Baaghi TV

Category: کراچی

  • رینجرز اہلکاروں پر قاتلانہ حملے کے 27 سال پرانے کیس کا فیصلہ سندھ ہائیکورٹ نے سنا دیا

    رینجرز اہلکاروں پر قاتلانہ حملے کے 27 سال پرانے کیس کا فیصلہ سندھ ہائیکورٹ نے سنا دیا

    سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں رینجرز اہلکاروں پر قاتلانہ حملے کے 27 سال پرانے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

    عدالت نے ملزم عبید کے ٹو کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے عمر قید کی سزا کالعدم قرار دے دی،ملزم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اس کیس کا دو بار پہلے ٹرائل ہو چکا ہے، فوجی عدالت میں ٹرائل ہوا تھا، ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار سارے ملزمان جیل سے رہا ہو چکے ہیں صرف عبید کے ٹو جیل میں ہے۔ ملزم عبید کے ٹو 2015 سے گرفتار ہے،پراسیکیوٹر اقبال اعوان نے کہا کہ ملزم نے اعتراف جرم کیا ہے، اے ٹی سی نے قانون کے مطابق سزا سنائی، ملزم بریت کا حقدار نہیں ہے

    پولیس نے کہا کہ 1998 میں اہلکار رینجرز پکٹ پر موجود جوانوں کو کھانا دینے جا رہے تھے، ملزمان نے لیاقت آباد کے علاقے میں گھات لگا کر اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ سے سپاہی دلدار حسین شہید اور حوالدار ممتاز علی زخمی ہوگئے تھے،پراسیکیوشن نے کہا کہ انسداد ہشت گردی عدالت نے 2024 میں ملزم عبید کے ٹو کو عمر قید کی سزا سنائی تھی،سندھ ہائی کورٹ نے ملزم عبید کے ٹو کی عمر قید کی سزا کالعدم قرار دے دی۔

  • لاپتہ سابق ایم این اے کی بازیابی درخواست،عدالت نے رپورٹ طلب کر لی

    لاپتہ سابق ایم این اے کی بازیابی درخواست،عدالت نے رپورٹ طلب کر لی

    سندھ ہائیکورٹ نے سچل کے علاقے سے لاپتا سابق ایم این اے نثار پہنور کی بازیابی سے متعلق درخواست پر گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا

    سندھ ہائیکورٹ میں سچل کے علاقے سے لاپتا سابق ایم این اے نثار پہنور کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، ایس ڈی پی او اور سچل کے ایس ایچ او عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ لاپتا شہری کی تلاش کا عمل جاری ہے،درخواستگزار نے کہا کہ نثار پہنور تقریباً 2 ماہ سے لاپتا ہیں، پولیس کو والد کی بازیابی کا حکم دیا جائے، اگر کسی کیس میں مطلوب ہیں تو متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے، نثار پہنور کی عدم بازیابی پر عدالت پولیس پر برہم ہو گئی اور عدالت نے ریمارکس دیئے کہ دونوں افسران لاپتا افراد کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرکے رپورٹ پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

    عدالت نے پولیس کو نثار پہنور کی گمشدگی کا مقدمہ درج کر کے ایس ایچ او تھانہ سچل کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا اور ساتھ ہی عدالت نے 18 نومبر کو پولیس سے ایف آئی آر کی کاپی بھی طلب کرلی۔

  • اسلام  میں امن،رواداری کا درس ، تشدد اور شرانگیزی کی کوئی گنجائش نہیں،وزیر داخلہ

    اسلام میں امن،رواداری کا درس ، تشدد اور شرانگیزی کی کوئی گنجائش نہیں،وزیر داخلہ

    وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے سنی تحریک کے چیئرمین محمد ثروت اعجاز قادری سے ملاقات کی، جس میں مذہبی ہم آہنگی اور ملکی ترقی کے لیے علماء کے کردار پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

    ملاقات میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ بھی وفاقی وزیر کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر سنی تحریک کے مرکزی قائدین، بشمول صدر سنی تحریک صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری، سیکرٹری جنرل صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری، طیب حسین قادری، عبداللہ اکرم قادری، سلمان قادری، شہباز قادری، عمران قادری اور درویش رضا عباسی بھی موجود تھے،محسن نقوی نے علمائے کرام کی دینی، فکری اور اصلاحی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دینِ اسلام امن، محبت اور رواداری کا درس دیتا ہے، تشدد اور شرانگیزی کی کوئی گنجائش نہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ مدارس یا مساجد کی بندش کے حوالے سے جو پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے وہ بے بنیاد ہے۔کسی بھی مدرسے یا مسجد کو بند نہیں کیا جائے گا۔موجودہ حالات میں سب کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا، پاکستان ترقی کے لیے ٹیک آف کر چکا ہے، آج ہمیں متحد ہو کر ملک و قوم کے مفاد میں سوچنا ہوگا۔قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ہر شخص کو احتجاج کا حق حاصل ہے، تاہم قومی یکجہتی اور مذہبی ہم آہنگی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔اس موقع پر چیئرمین سنی تحریک ثروت اعجاز قادری نے مذہبی ہم آہنگی اور اتحاد کے فروغ کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتوں کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

  • پاک افغان کشیدگی: طورخم اور چمن بارڈر  48 گھنٹوں میں کھلنے کا امکان

    پاک افغان کشیدگی: طورخم اور چمن بارڈر 48 گھنٹوں میں کھلنے کا امکان

    افغانستان کے ساتھ کشیدہ صورتحال کے باعث طورخم اور چمن سرحدی گزرگاہیں گزشتہ 10 روز سے تمام تجارتی سرگرمیوں کے لیے بند ہیں، تاہم طورخم بارڈر آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں کھلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    طورخم بارڈر آج دسویں روز بھی بند ہے، مگر توقع کی جا رہی ہے کہ آئندہ دو روز میں تجارتی سرگرمیاں اور پیدل آمدورفت بحال کر دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق، پاک افغان امن معاہدے کے بعد بارڈر کھولنے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے اور امپورٹ، ایکسپورٹ اسکینرز نصب کر دیے گئے ہیں۔سرحدی بندش کے باعث دونوں اطراف مال بردار گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں، جبکہ تاجروں اور مزدوروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    ذرائع کے مطابق، پاکستان کا ایک اعلیٰ سطحی وفد آج افغانستان روانہ ہوگا، جہاں دونوں ممالک کے حکام سرحدی امور اور تجارتی معاملات پر بات چیت کریں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ دورہ پہلے سے طے شدہ تھا اور موجودہ کشیدہ صورتحال سے اس کا براہ راست تعلق نہیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان سرحد کھولنے پر اصولی اتفاق ہو چکا ہے اور افغان حکام نے اپنی جانب کسٹم عملہ تعینات کر دیا ہے۔

    تاجروں کے مطابق، سرحد کی بندش کے باعث روزانہ کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فی الحال پاکستان سے افغانستان جانے والے مہاجرین کے لیے ایک دروازہ کھلا رکھا ہے.

    وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف دھمکی آمیز مواد ، ٹی ایل پی رہنما گلگت سے گرفتار

    مشرقِ وسطیٰ کے ممالک غزہ میں حماس کے خلاف لڑنے کے لیے تیار ہیں،ٹرمپ
    بھارت نے کابل میں سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا

  • کچے کے ڈاکوؤں کیلئے سرینڈر پالیسی جاری

    کچے کے ڈاکوؤں کیلئے سرینڈر پالیسی جاری

    سندھ حکومت نے کچے کے ڈاکوؤں کیلئے سرینڈر پالیسی جاری کردی۔

    سندھ حکومت کی جانب سے جاری پالیسی کے مطابق سرینڈر پر آمادہ ڈاکوؤں سے اسلحہ اور گولہ بارود ضبط کیا جائے گا، اہلخانہ کو ہاری کارڈ اور بی آئی ایس پی کے ذریعے امداد دی جائے گی۔

    محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ نہ ہونے پر بنوانے میں مدد فراہم کی جائے گی، محکمہ داخلہ ہر ماہ سرینڈر پالیسی کا جائزہ لے گا، ڈاکو کا میڈیکل اور بایومیٹرک ریکارڈ رکھا جائے گا۔پالیسی کے مطابق پولیس سرینڈر کردہ ڈاکوؤں کا جرم اور مقدمات پروفارما میں دیں گی، ڈاکو اپنا نام، مستقل پتہ، پیشہ اور تعلیمی قابلیت بتائے گا، ڈاکوؤں کی کیٹیگریز تشکیل دی جائیں گی۔

  • وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار سے برطانوی ہائی کمشنر  کی ملاقات

    وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

    وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار سے برطانیہ کی ہائی کمشنر محترمہ جین میریٹ نے تین رکنی وفد کے ہمراہ ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

    ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، سیکیورٹی تعاون، پولیس اصلاحات اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔برطانوی ہائی کمشنر نے سندھ میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سندھ کے جدید اور ماڈرن پولیسنگ کے وژن کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ جرائم کے خلاف کامیاب جنگ کا انحصار جدید آلات، مؤثر تکنیکس اور ان کے درست استعمال پر ہے۔

    اس موقع پر ہائی کمشنر نے سندھ پولیس کے لیے جدید تربیتی پروگرامز کی فراہمی میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے پولیس ریفارمز کے شعبے میں بھی مکمل سپورٹ کی پیشکش کی۔وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ حکومت سندھ بین الاقوامی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور عوام کو محفوظ، پرامن ماحول کی فراہمی اور آزاد کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔ملاقات میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری اقبال میمن، آئی جی سندھ غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ ذوالفقار لاڑک سمیت دیگر اعلیٰ افسران بھی شریک تھے۔ملاقات کے اختتام پر دونوں فریقین نے عالمی امن و سلامتی کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

  • کراچی سیف سٹی پراجیکٹ کی پہلی کامیابی، مفرور ملزم گرفتار

    کراچی سیف سٹی پراجیکٹ کی پہلی کامیابی، مفرور ملزم گرفتار

    کراچی میں ساؤتھ زون پولیس نے سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت پہلی بڑی کامیابی حاصل کرلی۔

    جدید ’فیشل ریکگنیشن‘ کیمروں کی مدد سے ایک مفرور ملزم کو گرفتار کیا گیا، جو اس نظام کے ذریعے گرفتاری کا پہلا کیس ہے۔ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا کے مطابق فیشل ریکگنیشن ٹیکنالوجی سے موٹرسائیکل سوار کو سابقہ جرائم پیشہ ریکارڈ رکھنے والے شخص کے طور پر شناخت کیا گیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ شخص کو روکا اور اس کی شناخت عبدالعظیم کے نام سے ہوئی۔

    تصدیق کے مطابق گرفتار شخص چھ مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ پولیس حکام کے مطابق سیف سٹی سسٹم کے تحت یہ کراچی میں فیشل ریکگنیشن کے ذریعے ہونے والی پہلی گرفتاری ہے.

    اسرائیل نے غزہ میں امدادی گزرگاہیں کھول دیں،رفح گزرگاہ تاحال بند

    طلال چوہدری کٰی کےپی حکومت پر تنقید: بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنا بچگانہ فیصلہ قرار

    ڈونلڈ ٹرمپ کا اگلے سال چین کا دورہ، رواں ماہ تجارتی معاہدے کی توقع

  • وفاقی وزیرداخلہ  کی بلاول بھٹو سے ملاقات، ملکی و سیاسی صورتحال پر گفتگو

    وفاقی وزیرداخلہ کی بلاول بھٹو سے ملاقات، ملکی و سیاسی صورتحال پر گفتگو

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی، جس میں سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی معاملات اور داخلی سلامتی سے متعلق امور پر بھی گفتگو ہوئی۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلاول بھٹو زرداری کو ملک میں امن و امان کے قیام اور داخلی سلامتی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ موجودہ چیلنجز کا مقابلہ اتحاد اور اتفاق سے ہی ممکن ہے۔

    محسن نقوی نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے داخلی استحکام کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا، جس پر بلاول بھٹو زرداری نے حکومتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا

    جوئے ایپ کی تشہیر کیس: عدالت نے ڈکی کی اہلیہ عروب جتوئی کو طلب کرلیا

    قاہرہ میں غزہ جنگ بندی کے تسلسل پر آج اہم مذاکرات

    افغان طالبان کے خلاف حالیہ جنگ اسلامی تعلیمات کے تناظر میں

  • طورخم تجارتی گزرگاہ نویں روز بھی بند، دوطرفہ تجارت معطل

    طورخم تجارتی گزرگاہ نویں روز بھی بند، دوطرفہ تجارت معطل

    خیبر میں واقع پاک افغان سرحدی مقام طورخم کشیدگی کے باعث نویں روز بھی بند ہے۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سرحدی راستہ بند ہونے سے امپورٹ، ایکسپورٹ اور ٹرانزٹ ٹریڈ کی ہزاروں کارگو گاڑیاں دونوں جانب پھنس گئی ہیں، جبکہ طویل قطاریں لگ چکی ہیں۔کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ طورخم گزرگاہ سے یومیہ تقریباً 85 کروڑ روپے کی تجارت ہوتی ہے، جس میں 58 کروڑ روپے کی برآمدات اور 25 کروڑ روپے کی درآمدات شامل ہیں۔پاکستان سے افغانستان کو سیمنٹ، ادویات، کپڑا، پھل اور سبزیاں برآمد کی جاتی ہیں، جبکہ افغانستان سے کوئلہ، سوپ اسٹون اور خشک و تازہ پھل درآمد کیے جاتے ہیں۔

    سرحدی بندش سے دوطرفہ تجارت معطل ہونے پر تاجروں اور ڈرائیوروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔واضح رہے کہ وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے حال ہی میں الجزیرہ عربیہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان دوبارہ پاکستانی بندرگاہوں کو استعمال کرسکے گا، جبکہ قانونی ویزے اور کاغذات رکھنے والے افغان شہری پاکستان میں رہ سکیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جن مہاجرین کے پاس دستاویزات نہیں، ان کی واپسی کا عمل جاری رہے گا، اور پاک افغان بارڈر کا استعمال اب عالمی اصولوں کے مطابق باضابطہ ہونا چاہیے تاکہ مستقبل میں کسی تناؤ یا غلط فہمی سے بچا جا سکے

    مرکزی مسلم لیگ کی ورکرز کنونشن کی تیاریاں جاری،تنظیمی اجلاس

    پی ٹی آئی دور حکومت میں ایوی ایشن انڈسٹری میں تباہی ہوئی،خواجہ آصف

  • کراچی: ناگن چورنگی کے قریب فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    کراچی: ناگن چورنگی کے قریب فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    شہر قائد میں ایک بار پھر ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ناگن چورنگی کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ رات گئے پیش آیا جب موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے اچانک گولیاں چلائیں اور موقع سے فرار ہو گئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں موقع پر ہی 2 افراد دم توڑ گئے جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔پولیس کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات مختلف پہلوؤں سے جاری ہیں، ابتدائی شواہد سے واقعہ ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے جس میں دو موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں کو فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ اسپتال میں زخمیوں کے علاج معالجے کے لیے ہنگامی انتظامات کیے گئے ہیں

    چین کا پاکستان، افغانستان جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم