Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی،والدین نے نومولود بچی کو تیسری منزل سے نیچے پھینک دیا

    کراچی،والدین نے نومولود بچی کو تیسری منزل سے نیچے پھینک دیا

    کراچی میں سنگدل والدین نے نو مولود بچی کو تیسری منزل سے نیچے پھینک دیا، بچی دم توڑ گئی، والدین کو گرفتار کرلیا گیا۔

    کراچی کے علاقے کورنگی چکرا گوٹھ میں سنگدل والدین نے نو مولود بچی کو تیسری منزل سے نیچے پھینک دیا، بچی دم توڑ گئی، پولیس نے والدین کو حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق اہل علاقہ نے والدین کی جانب سے بچی کو تیسری منزل سے نیچے پھینکے جانے سے متعلق اطلاع دی تھی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

  • الخدمت فاؤنڈیشن کا 15 ارب روپے کا ’ری بلڈ غزہ‘ پروگرام کا آغاز

    الخدمت فاؤنڈیشن کا 15 ارب روپے کا ’ری بلڈ غزہ‘ پروگرام کا آغاز

    الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے جنگ بندی کے بعد غزہ کی تعمیر نو اور بحالی کے لیے 15 ارب روپے کے بڑے منصوبے ’ری بلڈ غزہ‘ پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

    صدر الخدمت فاؤنڈیشن ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے قاہرہ سے واپسی پر پریس بریفنگ میں بتایا کہ اب تک غزہ کے متاثرین کے لیے 8 ارب 10 کروڑ روپے خرچ کیے جا چکے ہیں۔ان کے مطابق 5 ہزار ٹن امدادی سامان پر مشتمل 35 کنسائنمنٹس ایئر کارگو اور بحری راستوں سے غزہ روانہ کی گئیں، جن میں خیمے، کمبل، خوراک، آٹا، چاول، ہائی جین کٹس، ڈلیوری اور بے بی کٹس سمیت دیگر ضروری اشیاء شامل تھیں۔ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے بتایا کہ پروگرام کے پہلے مرحلے میں 6 ہزار خاندانوں کے لیے فوڈ پیکجز، 100 ٹن امدادی سامان اور 100 ٹن چاول قاہرہ سے غزہ بھیجے جا رہے ہیں، جبکہ 100 ٹن قربانی کا گوشت ’ریڈی ٹو ایٹ‘ پیکٹس کی صورت میں تیار کیا جا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ غزہ میں الخدمت کے 6 واٹر فلٹریشن پلانٹس پہلے سے کام کر رہے ہیں جنہیں بڑھا کر 100 منصوبوں تک توسیع دی جائے گی۔صدر الخدمت کے مطابق موسمِ سرما کے پیش نظر آئندہ ہفتے 2 کارگو فلائٹس پاکستان سے روانہ ہوں گی جن میں شیلٹرز، خیمے، کمبل، گرم کپڑے اور سلیپنگ بیگز شامل ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ 2 شیلٹر اسکول غزہ میں فعال ہیں جبکہ مزید 5 اسکول قائم کیے جا رہے ہیں۔ الخدمت اسکالرشپ پر زیرِ تعلیم 404 فلسطینی طلبہ کی تعداد کو ایک ہزار تک بڑھایا جائے گا، جبکہ یتیم بچوں کی کفالت 750 سے بڑھا کر 3 ہزار تک کی جا رہی ہے۔

    ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے بتایا کہ 1550 شہداء فیملیز کی رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے، جن میں سے 50 خاندانوں کی کفالت کا آغاز کیا جا چکا ہے۔طبی امداد کے حوالے سے بتایا گیا کہ 394 ٹن ادویات اور 3 ایمبولینسز غزہ میں خدمات فراہم کر رہی ہیں، جبکہ 500 زخمیوں کو پاکستان لا کر علاج فراہم کرنے کا منصوبہ بھی آخری مراحل میں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈ ہسپتال تیار کر لیا گیا ہے جہاں مصنوعی اعضا کی تیاری کی سہولت بھی دی جائے گی، جبکہ ’ری بلڈ غزہ‘ پروگرام کے تحت 5 شیلٹر مساجد کی تعمیر شروع ہو چکی ہے جسے بڑھا کر 25 مساجد تک کیا جائے گا۔

    ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا کہ یہ منصوبہ محض ریلیف نہیں بلکہ غزہ کے عوام کی پائیدار بحالی کی طرف ایک جامع قدم ہے۔
    انہوں نے آخر میں کہا کہ پاکستانی عوام کا تعاون الخدمت کا حوصلہ ہے اور یہ کوششیں غزہ کے عوام کی باوقار زندگی کی بحالی تک جاری رہیں گی.

    پاکستان کا خلائی پروگرام ، پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ خلا میں پہنچ گیا

    پاکستان نے افغانستان، ایران اور روس کے ساتھ نیا بارٹر ٹریڈ فریم ورک متعارف کروا دیا

    پاکستان اسٹیل ملز سے چوری ہونے والا 200 کلو کاپر کباڑ گودام سے برآمد

    اسرائیل کا جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا الزام حماس نے مسترد کر دیا

  • پاکستان اسٹیل ملز سے چوری ہونے والا 200 کلو کاپر کباڑ گودام سے برآمد

    پاکستان اسٹیل ملز سے چوری ہونے والا 200 کلو کاپر کباڑ گودام سے برآمد

    کراچی پولیس نے ملیر شاہ فیصل ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے پاکستان اسٹیل ملز سے چوری ہونے والا 200 کلو کاپر کیبل برآمد کر لیا۔

    پولیس حکام کے مطابق یہ کاپر کیبل تین روز قبل اسٹیل ملز سے چوری کیا گیا تھا، جسے کباڑ کے گودام میں چھپایا گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس واردات میں تین پولیس اہلکاروں سمیت پانچ ملزمان ملوث ہیں، جو کارروائی کے دوران موقع سے فرار ہو گئے۔حکام کے مطابق اسٹیل ملز کے سیکیورٹی افسر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں.

    اسرائیل کا جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا الزام حماس نے مسترد کر دیا

    سوشل میڈیا کا استعمال بچوں کی ذہنی کارکردگی کے لیے نقصان دہ، تحقیق

    سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، فتنہ الہندوستان اور ٹی ٹی پی کے انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

    ڈونلڈ ٹرمپ کا کولمبیا پر الزام، "منشیات کا عالمی رہنما” قرار دے دیا

  • ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمتیں500 روپے فی کلو تک جا پہنچی

    ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمتیں500 روپے فی کلو تک جا پہنچی

    ملک کے مختلف شہروں میں ٹماٹر کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، بعض مقامات پر فی کلو قیمت 500 روپے تک جا پہنچی ہے۔

    مارکیٹ ذرائع کے مطابق پشاور، لاہور، حیدرآباد سمیت کئی شہروں میں اتوار کے روز ٹماٹر کی قیمت 500 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ سپلائی میں کمی کے باعث قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔کوئٹہ میں بھی ٹماٹر کی قیمت میں 50 روپے کا مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی کلو قیمت 350 روپے کی سطح پر پہنچ گئی، جبکہ اندرونِ شہر بعض علاقوں میں یہ 400 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ گزشتہ روز کوئٹہ میں ٹماٹر 300 روپے فی کلو میں دستیاب تھا۔

    کراچی میں بھی ٹماٹر کی فی کلو قیمت 400 روپے یا اس سے زائد میں فروخت ہو رہی ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجوہات میں نئی فصل کی تاخیر، ایران سے کم سپلائی، افغانستان سے درآمد میں مشکلات اور طلب میں اضافہ شامل ہیں

    حیدرآباد میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 2 دہشت گرد گرفتار

    اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں ، فضائی حملوں میں مزید 2 فلسطینی شہید

    جنوبی وزیرستان میں خودکش بمبار گرفتار،افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کا گٹھ جوڑ بے نقاب

  • وعدے پورے نہیں ہوئے، حکومت کو ایک ماہ کی مہلت دی ہے: پیپلز پارٹی

    وعدے پورے نہیں ہوئے، حکومت کو ایک ماہ کی مہلت دی ہے: پیپلز پارٹی

    پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت سازی اور اہم آئینی ترامیم میں پیپلز پارٹی نے کلیدی کردار ادا کیا، لیکن حکومت بناتے وقت کیے گئے وعدے تاحال پورے نہیں ہوئے۔

    کراچی میں پارٹی کی سینٹرل ایگزیکیٹیو کمیٹی (سی ای سی) کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمٰن نے بتایا کہ وفاقی حکومت کو ایک ماہ کی مہلت دی گئی ہے، اس کے بعد دوبارہ سی ای سی کا اجلاس بلا کر حکومت کے اقدامات کا جائزہ اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کچھ روز قبل صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی تھی، جس میں پیپلز پارٹی نے اپنے تحفظات پیش کیے۔ اگلے روز بلاول بھٹو زرداری نے بھی اپنی ٹیم کے ہمراہ وزیراعظم سے ملاقات کی، جہاں وزیراعظم نے یقین دہانیاں کروائیں اور وعدوں پر عمل کے لیے وقت مانگا۔

    شیری رحمٰن نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کا ساتھ دیا اور کبھی مراعات یا کابینہ میں شمولیت کی خواہش نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں حالیہ سیلاب کے دوران شدید تباہی ہوئی، کاشتکاروں کی فصلیں برباد ہوئیں اور مکانات گرے۔ وفاقی حکومت نے بلاول بھٹو کی تجویز پر سیلاب متاثرین کے بجلی کے بل معاف کیے۔شیری رحمٰن نے زور دیا کہ سیلاب متاثرین کو بروقت امداد پہنچانے کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بہترین ذریعہ ہے، اسی نظام کے ذریعے 2022 کے سیلاب میں بھی امداد دی گئی تھی جسے عالمی سطح پر سراہا گیا۔

    انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں پاک-بھارت جنگ کے بعد عالمی سطح پر پاکستانی مؤقف کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سفارتی کاوشوں کو بھی سراہا گیا

    پی سی بی نے سہ فریقی ٹی 20 سیریز کے لیے زمبابوے کو فائنل کر لیا

  • پیپلز پارٹی بینظیر کے مشن کو آگے لے کر چل رہی ہے،بلاول

    پیپلز پارٹی بینظیر کے مشن کو آگے لے کر چل رہی ہے،بلاول

    پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول زرداری نےکہا ہے کہ بینظیربھٹونےجدوجہدجاری رکھی اور 27 دسمبر 2007 کو شہید ہو گئیں، بینظیرنےانتہاپسندقوتوں کامقابلہ کرتےہوئےشہادت قبول کی،پیپلزپارٹی شہید بینظیر بھٹو کے فلسفر کو آگے لے کر چلی رہی ہے

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ بینظیر دہشت گردوں سے لڑیں، انکے سہولت کاروں سے نہیں ڈریں، جھکی نہیں، پیپلز پارٹی بینظیر کے مشن کو آگے لے کر چل رہی ہے، 18 اکتوبر کو کارساز کے موقع پر جب محترمہ واپس آئی تھیں تو دھماکہ ہوا تھا، بینظیر غریب عوام کے لئے واپس آئی تھیں،بینظیر بھٹو شہید ملک کے غریب عوام کی آواز تھیں، ہم شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور کارساز کے شہدا ءکے مشن کو آگے بڑھائیں گے تا کہ ایک ایسا پاکستان تعمیر ہو جہاں جمہوریت، مساوات اور انصاف کی حکمرانی ہو۔ قوم کی روح پر 18 اکتوبر 2007ء کا دن ہمیشہ کے لیے نقش ہو چکا۔ یہ وہ دن تھا جب 30 لاکھ سے زائد لوگوں نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا وطن واپسی پر تاریخی استقبال کیا۔یہی وہ دن تھا جب 180 بہادر جیالوں نے جمہوری پاکستان کے خواب کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

  • شہدائے کارساز کی دی ہوئی قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے،بلاول

    شہدائے کارساز کی دی ہوئی قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے،بلاول

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ سانحۂ کارساز آج بھی ہمارے ذہنوں میں زخم کی مانند تازہ ہے۔ 18 سال گزر چکے مگر 177 سے زائد جیالوں کی قربانیاں ہمیں ہر دن جمہوریت کے دفاع کی یاد دلاتی ہیں۔

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ یہ حملہ بہ طورِ منصوبہ آمریت اور دہشت گردی کی ملی بھگت تھا، مگر قاتلوں کا مقصد ناکام ہوا اور ملک میں شہداء کے خون سے جمہوریت کا سورج پروان چڑھا۔ آئیں آج عہد کریں کہ ہم شہدائے کارساز کی دی ہوئی قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور امن و جمہوریت کے لیے ہر محاذ پر لڑتے رہیں گے-

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 18 اکتوبر کو سانحہ کارساز کے موقع پر ملک بھر کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں دعائیہ تقاریب کے انعقاد کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ہر ضلع میں ہونے والی ان تقاریب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان، ہمدرد، تنظیمی عہدیداران، ٹکٹ ہولڈرز اور منتخب نمائندے اپنے اپنے اضلاع میں شریک ہوں۔واضح رہے کہ 18 اکتوبر ہفتے کو بلاول ہاؤس کراچی میں پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ایک اہم اجلاس ہوگا، اجلاس کی کارروائی کا آغاز شام چار بجے سے ہوگا۔

  • قومی ایئر لائن کی نجکاری اگلے ماہ مکمل ہونے کا امکان، 4 کمپنیاں میدان میں

    قومی ایئر لائن کی نجکاری اگلے ماہ مکمل ہونے کا امکان، 4 کمپنیاں میدان میں

    سیکریٹری دفاع نے بتایا ہے کہ قومی ایئر لائن کی نجکاری کے عمل میں 4 کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں، جسے اگلے ماہ کے آغاز میں مکمل کرنے کی توقع ہے۔

    سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں قومی ایئر لائن کے امور اور نجکاری سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔سیکریٹری دفاع کے مطابق تمام کمپنیوں نے حکومت سے شرائط و ضوابط میں نرمی کی درخواست کی ہے، تاہم حکومت نے واضح کیا ہے کہ قومی ایئر لائن کا نام تبدیل نہیں ہوگا اور طیاروں سے قومی پرچم نہیں ہٹایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایئر لائن کی ملکیت پاکستانی شہریوں کے پاس ہی رہے گی اور کسی غیر ملکی ادارے یا فرد کو اکثریتی حصص رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    سیکریٹری دفاع نے مزید بتایا کہ برطانیہ اور یورپ کے لیے پروازیں بند ہونے کے باعث قومی ایئر لائن کو مالی نقصان اٹھانا پڑا، جب کہ بین الاقوامی سطح پر اس کی ساکھ کو بھی شدید دھچکا پہنچا ہے۔ان کے مطابق سال 2018 میں پی آئی اے نے برطانیہ اور یورپ کے روٹس پر 1,420 پروازیں چلائی ہیں.

    حماس کی ثالث ممالک سے جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کی اپیل

    بلوچستان کے شہر خاران میں فائرنگ، ایس ایچ او شہید

    صدر زرداری سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات

    افغانستان نے پاکستان کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کی خواہش ظاہر کردی

  • ماڑی انرجیز کا سندھ کے شہر ڈھرکی سے تیل اور گیس کی دریافت کا اعلان

    ماڑی انرجیز کا سندھ کے شہر ڈھرکی سے تیل اور گیس کی دریافت کا اعلان

    گھوٹکی، ماڑی انرجیز نے سندھ کے شہر ڈھرکی سے تیل اور گیس کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔

    ماڑی انرجیز کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے سندھ کے ضلع گھوٹکی کے شہر ڈھرکی سے تیل اور گیس کا ذخیرہ دریافت ہوا ہے،دریافت ماڑی غزیج سی ایف بی ون ایکسپلوریشن ویل سے ہوئی، ماڑی انرجیز، ماڑی ڈیولپمنٹ اینڈ پروڈکشن لیز کی100 فیصد حقوق کے ساتھ آپریٹر ہے،ایف بی ون ایکسپلوریشن کنواں تیل سے بھرپور زونز کو ہدف بنا کر کھودا گیا تھا، ٹیسٹنگ کے دوران کنویں سے 305 بیرل یومیہ تیل حاصل ہوا جب کہ یومیہ 30 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوئی،کمپنی ڈھرکی ماڑی فیلڈ میں پاکستان کے سب سے بڑے گیس ذخیرے کو چلارہی ہے اور ماڑی انرجیز تقریباً 30 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ ملک کی گیس پیدا کرنے والی سب سے بڑی کمپنی ہے۔

  • رویوں میں اعتدال، ایک دوسرے کے مؤقف کو سمجھنا وقت کی ضرورت  ہے،مفتی منیب

    رویوں میں اعتدال، ایک دوسرے کے مؤقف کو سمجھنا وقت کی ضرورت ہے،مفتی منیب

    ممتاز عالم دین مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مغربی اور مشرقی سرحدوں کی صورتحال کسی بھی احتجاج کی متحمل نہیں، رویوں میں اعتدال اور ایک دوسرے کے مؤقف کو سمجھنا وقت کی ضرورت ہے ۔

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ ارباب اختیار اور علما دانشمندانہ فیصلےکریں، رویوں میں اعتدال اور ایک دوسرے کے مؤقف کو سمجھنا وقت کی ضرورت ہے، ریاست کی ذمہ داری ہےکہ عوام کے تمام طبقات کے ساتھ مساویانہ سلوک کرے،اندھا دھند کارروائیاں بند کی جائیں، امن و وحدت کو مقدم رکھا جائے پاکستان کی مغربی اورمشرقی سرحدوں کی صورتحال کسی بھی احتجاج کی متحمل نہیں، افغانستان کی حکومت اپنے رویوں پر غور کرے اور اپنے محسنوں کو مخالف نہ بنائے۔