Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی:مخدوش عمارتوں کے خلاف کارروائیاں، لیاری میں 7 منزلہ عمارت منہدم

    کراچی:مخدوش عمارتوں کے خلاف کارروائیاں، لیاری میں 7 منزلہ عمارت منہدم

    سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے شہر بھر میں خطرناک اور مخدوش عمارتوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

    ایس بی سی اے کے ترجمان کے مطابق لیاری میں خطرناک قرار دی گئی عمارتوں کو گرانے کا عمل جاری ہے، آگرہ تاج کالونی میں دو مخدوش عمارتوں کو منہدم کیا جا رہا ہے۔ڈائریکٹر ڈیمولیشن نے بتایا کہ 7 منزلہ عمارت صرف 60 گز کے پلاٹ پر تعمیر کی گئی تھی، جسے ضلعی انتظامیہ کی مدد سے خالی کرایا گیا تھا تاکہ کسی جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

    ڈی جی ایس بی سی اے کے مطابق کراچی میں مجموعی طور پر 540 عمارتوں کو خطرناک قرار دیا گیا ہے، جن میں سے 59 کو خالی کرا لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مخدوش عمارتوں کو مرحلہ وار گرایا جائےگا

    امریکا: میڈیا اداروں کا پینٹاگون کی نئی پالیسی پر دستخط سے انکار، دفاتر خالی

    پاکستان ریلوے کا نیا سرمائی شیڈول جاری، آج سے نافذ العمل

    لندن میں موبائل فون چوری کا نیٹ ورک بے نقاب، ہزاروں فون ضبط

  • کراچی کی افغان بستی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، 200 سے زائد گھر مسمار

    کراچی کی افغان بستی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، 200 سے زائد گھر مسمار

    پاکستان کے معاشی مرکز کراچی میں واقع افغان بستی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑا آپریشن جاری ہے، جس میں پولیس، رینجرز، ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) اور دیگر ادارے مشترکہ طور پر حصہ لے رہے ہیں۔

    پولیس کے مطابق افغان بستی میں 1500 سے زائد گھر غیر قانونی طور پر تعمیر کیے گئے تھے۔ گزشتہ روز کی کارروائی کے دوران 200 سے زائد غیرقانونی گھر مسمار کر دیے گئے، جب کہ باقی تعمیرات کے خلاف آپریشن آج بھی جاری ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ان گھروں پر ایک مافیا نے غیر قانونی قبضہ کیا ہوا تھا، جو زمینوں کو غیرقانونی طور پر فروخت کر کے لاکھوں روپے وصول کر رہا تھا۔

    ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے کئی روز قبل مقامی آبادی کو نوٹس جاری کیے تھے، تاہم بعض افراد نے علاقہ خالی نہیں کیا۔ پولیس کے مطابق مزاحمت کے خدشے کے پیش نظر آپریشن کے دوران رینجرز اور بھاری نفری تعینات کی گئی۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خاتمے کے بعد علاقے میں ترقیاتی منصوبے اور عوامی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی.

    چین کی پاکستان و افغانستان میں جنگ بندی کی حمایت، ضبط و تحمل پر زور

    بہاولنگر: اربن یونٹ منیجر کی شاندار کارروائی، جعلی نوکریوں کا بڑا گینگ گرفتار، لاکھوں کی نوسربازی بے نقاب

    کراچی سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ غیر معینہ مدت کے لیے معطل

  • کراچی سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ غیر معینہ مدت کے لیے معطل

    کراچی سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ غیر معینہ مدت کے لیے معطل

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کراچی سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو غیر معینہ مدت کے لیے معطل کرتے ہوئے تمام گیٹ پاسز منسوخ کر دیے ہیں، جس کے باعث بندرگاہوں پر کنٹینرز کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

    ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ ہیڈ کوارٹر کسٹمز ہاؤس کراچی میں ڈی جی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس کے بعد جاری کسٹمز جنرل آرڈر میں کہا گیا کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی ٹرانسپورٹیشن تاحکمِ ثانی روک دی گئی ہے۔آرڈر میں مزید کہا گیا کہ کوئٹہ اور پشاور کسٹم اسٹیشنز پر کنٹینرز رکھنے کی گنجائش ختم ہو چکی ہے، لہٰذا گاڑیوں پر لوڈ کردہ سامان کو آف لوڈ کیا جائے، جبکہ افغان ٹرانزٹ کے تمام پاسز منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

    کسٹمز آرڈر کے بعد کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم کے تمام ٹرمینلز نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی کلیئرنس روک دی ہے، جس کے باعث درجنوں کنٹینرز بندرگاہوں پر پھنس گئے۔

    پاک افغان کشیدگی،طورخم بارڈر پر تجارت بند

    دوسری جانب پاک افغان کشیدگی کے باعث طورخم بارڈر پانچویں روز بھی بند ہے اور تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں۔ سیکیورٹی ہائی الرٹ جبکہ بارڈر کے دونوں جانب مال بردار گاڑیاں پھنسنے سے تاجر اور مزدور شدید پریشان ہیں۔تاجر برادری اور کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن نے حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالا جائے، کیونکہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں.

    مودی نے روس سے تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرائی، ڈونلڈ ٹرمپ

  • حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

    حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

    وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کیا ہے، جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

    وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد وزارتِ خزانہ نے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 66 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 263 روپے 2 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپیہ 39 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 275 روپے 41 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

    مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 26 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 181 روپے 71 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔وزارتِ خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 15 روز کے لیے ہوگا.

    حماس غزہ امن منصوبے پر عمل کرکے فوراً غیر مسلح ہو جائے،امریکی سینٹکام

    وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری کی اہم ملاقات

    مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا لگانے پر گجرات کالج کے پرنسپل کو شوکاز نوٹس

  • کراچی، افغان کیمپ میں ہنگامہ آرائی، تجاوزات کے خلاف آپریشن روک دیا گیا

    کراچی، افغان کیمپ میں ہنگامہ آرائی، تجاوزات کے خلاف آپریشن روک دیا گیا

    کراچی میں گلشنِ معمار کے افغان کیمپ میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن شدید ہنگامہ آرائی کے بعد روک دیا گیا۔

    مشتعل افراد نے پولیس پارٹی اور موقع پر موجود ہیوی مشینری پر شدید پتھراؤ کیا، جس کے جواب میں پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مشتعل ہجوم نے گھروں کو مسمار کرنے سے روک دیا، جس کے باعث بلدیاتی عملہ کارروائی مکمل نہ کرسکا۔ پولیس کے مطابق زیادہ تر افراد افغان بستی کے مستقل رہائشی نہیں تھے بلکہ خالی گھروں پر قبضہ کرنے کے لیے وہاں پہنچے تھے۔پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری علاقے میں تعینات ہے، جبکہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق علاقے میں کشیدگی برقرار ہے تاہم کسی بڑے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ انتظامیہ نے آپریشن کو آئندہ حکمتِ عملی طے کرنے تک مؤخر کر دیا.

    ڈیرہ غازی خان اور گوجرانوالہ بورڈز کے انٹر پارٹ ون کے نتائج کا اعلان، طالبات نے بازی مار لی

    سندھ میں یکم نومبر سے گنے کی کرشنگ شروع کرنے کا اعلان، 33 شوگر ملوں کو ہدایات جاری

  • سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی وفات پا گئے

    سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی وفات پا گئے

    پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی وفات پا گئے

    آغا سراج درانی کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے. گزشتہ ماہ آغا سراج درانی عارضۂ قلب میں مبتلا ہوئے تھے۔اہلِ خانہ کے مطابق آغا سراج درانی کو عارضۂ قلب کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا،آج ان کی موت ہو گئی ہے،ایوان صدر کی جانب سے بھی آغا سراج درانی کے انتقال کی خبر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی سیاسی اور جمہوری خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ صدر مملکت آصف زرداری نے سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے،صدر مملکت نے آغا سراج درانی کی سیاسی و عوامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا،صدر نے کہا آغا سراج درانی نے جمہوری اقدار کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا،صدر مملکت نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا،صدر نے دعا کی کہ الّلہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے

    آغا سراج درانی 31 مئی 2013 سے 25 مئی 2024 تک اسپیکر سندھ اسمبلی رہے، وہ مارچ 2022 سے اکتوبر 2022 تک قائم مقام گورنر سندھ کے عہدے پر بھی تعینات رہے ہیں،آغا سراج درانی پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما بینظیر بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں شامل تھے۔

  • پسند کی شادی کرنے والا جیل سے رہا ہوتے ہی قتل

    پسند کی شادی کرنے والا جیل سے رہا ہوتے ہی قتل

    کراچی میں سینٹرل جیل سے رہائی پانے والے شخص کو کچھ دیر بعد ہی قتل کردیا گیا۔

    پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت امیر بخش کے نام سے ہوئی جسے سینٹرل جیل سے رہائی کے بعد جیل کے قریب ہی فائرنگ اور چھری کے وار کرکے قتل کیا گیا،مقتول کا آبائی تعلق لاڑکانہ سےتھا جس نے پسند کی شادی کی تھی، امیربخش کی جیل سے رہائی کا مخالفین کو علم تھا اور وہ گھات لگائے بیٹھے تھے، امیر بخش جیسے ہی جیل سے باہرآیا تو چند قدم کے فاصلے پر اسے چھری کے وار سے قتل کردیا گیا۔

  • کراچی سمیت ملک بھر کے لیےبجلی مہنگی

    کراچی سمیت ملک بھر کے لیےبجلی مہنگی

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی 8 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

    نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں یہ اضافہ اگست 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت کیا گیا ہے، جس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق ہوگا۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ اضافی رقم کی وصولی اکتوبر کے بلوں میں کی جائے گی۔اس سے قبل سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے اگست کی ایڈجسٹمنٹ میں 19 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی تھی، تاہم نیپرا نے 8 پیسے فی یونٹ اضافہ منظور کیا۔

    یاد رہے کہ 29 ستمبر کو نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔نیپرا اعلامیے کے مطابق ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ پر عوامی سماعت چیئرمین نیپرا کی زیر صدارت ہوئی، جس میں سی پی پی اے، وزارت توانائی، بزنس کمیونٹی اور عوامی نمائندوں نے شرکت کی.

    وینزویلا نے اپوزیشن لیڈر کو نوبیل انعام دینےپر ناروے میں سفارت خانہ بند کردیا

    کراچی میں سڑکوں پر گڑھے،اداکار مصطفیٰ قریشی کی ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی

    برطانیہ میں غیر قانونی مہاجرین کی ریکارڈ آمد، حکومتی اقدامات ناکام

    کراچی میں افغان کیمپ کی زمین پر قبضے کا خدشہ،پولیس چیف کو خط

  • کراچی میں افغان کیمپ کی زمین پر قبضے کا خدشہ،پولیس چیف کو خط

    کراچی میں افغان کیمپ کی زمین پر قبضے کا خدشہ،پولیس چیف کو خط

    ناردرن بائی پاس کے قریب افغان کیمپ کی خالی زمین پر لینڈ مافیا کے قبضے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، اس حوالے سے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ایسٹ عرفان بلوچ نے پولیس چیف کو باضابطہ خط لکھ دیا ہے۔

    ڈی آئی جی ایسٹ کے خط میں کہا گیا ہے کہ افغان کیمپ کی خالی زمین سے متعلق ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے)، ڈپٹی کمشنر اور پولیس افسران پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ زمین کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔عرفان بلوچ نے سفارش کی ہے کہ افغان کیمپ کی زمین کا تفصیلی سروے کر کے اراضی ایم ڈی اے کے قبضے میں لی جائے۔

    خط میں بتایا گیا کہ افغان کیمپ میں 3 ہزار سے زائد گھروں میں تقریباً 15 ہزار افغان باشندے مقیم تھے، جن میں سے بیشتر اپنے وطن واپس جا چکے ہیں، تاہم ڈیڑھ ہزار افراد تاحال وہاں رہائش پذیر ہیں۔ڈی آئی جی ایسٹ نے مزید تجویز دی ہے کہ خالی گھروں اور زمین کو لینڈ کنٹرول اتھارٹی اپنے قبضے میں لے تاکہ کسی بھی ممکنہ غیر قانونی قبضے کو روکا جاسکے.

    کرم سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں اور ٹینک تباہ، اہم کمانڈر ہلاک

    سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ

    منی لانڈرنگ،غیرقانونی سرگرمیاں،ایف آئی اے کا تحریک لبیک کیخلاف کاروائی کا آغاز

  • پی ٹی آئی حکومت نے بھی نام بدل کر امداد پہنچانے کیلئے بی آئی ایس پی استعمال کیا۔بلاول

    پی ٹی آئی حکومت نے بھی نام بدل کر امداد پہنچانے کیلئے بی آئی ایس پی استعمال کیا۔بلاول

    پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مقابلہ کسی دوسرے صوبے یا شہر سے نہیں ملک سے ہوتا ہے جس میں ہم نمبر ون ہیں۔

    کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ غزہ میں بچوں کی نسل کشی کی گئی، غزہ میں صحافیوں ،ڈاکٹرز اور نرسز کی بھی نسل کشی کی گئی، غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں اورامید ہے غزہ میں جنگ بندی برقرار رہے گی، تاریخ گواہ ہے اب تک سب سے زیادہ سیز فائر اسرائیل نے ہی توڑے ہیں، امید ہے کہ پوری امت مسلمہ دیکھے گی یہ سیز فائر نہ توڑا جائے، ڈر ہے ، خوف ہے کہ ایسا نہ ہو کہ اس بار بھی دھوکا دیا جائے،خاص طورپر صدر ٹرمپ نے وزیراعظم کو خطاب کی دعوت دی یقیناً یہ سب کو پسند آیا ہوگا، خیرپورکا اکنامک زون دنیا کے بہترین اکنامک زونز میں موجود ہے، سندھ حکومت نے قائم علی شاہ کے دور میں یہ خصوصی اکنامک زون شروع کیا، یہ سندھ حکومت کا ایک کارنامہ ہے جو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ملک کی کامیابی ہے اور ہمیں اس کامیابی پر فخر ہونا چاہیے، آپ کا مقابلہ کسی اور صوبے اور شہر سے تو ہے ہی نہیں، مقابلہ کسی دوسرے صوبے یا شہر سے نہیں ملک سے ہوتا ہے جس میں ہم نمبر ون ہیں، بی آئی ایس پی کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جاتا ہے، دنیا کے بڑے ملکوں کے پاس ایسا پروگرام نہیں جو آپ کے پاس ہے، پی ٹی آئی حکومت نے بھی نام بدل کر امداد پہنچانے کیلئے بی آئی ایس پی استعمال کیا۔

    پی پی چیئرمین بلاول زرداری کا کہنا تھاکہ موسمی تبدیلی سے جو نقصان ہم اٹھا رہے ہیں اس میں ہمارا ہاتھ نہیں ہے، پی ڈی ایم حکومت کی تاریخ میں یاد رکھا جائےگا کہ لوسٹ اینڈ ڈیمج فنڈ غریب ممالک کا حق ہے، لوسٹ اینڈ ڈیمج فنڈ کی بدولت سندھ میں بیس لاکھ گھر تعمیر کررہے ہیں، خدا نخواستہ کسی اور سے نہیں سندھ حکومت دنیا سے مقابلہ کرتی ہے،